Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • زیادتی کے جھوٹے مقدمے درج کرا کررکن پنجاب اسمبلی سمیت شہریوں سےلاکھوں روپے لوٹنے والی خاتون گرفتار

    زیادتی کے جھوٹے مقدمے درج کرا کررکن پنجاب اسمبلی سمیت شہریوں سےلاکھوں روپے لوٹنے والی خاتون گرفتار

    انویسٹی گیشن پولیس نے زیادتی کے جھوٹے مقدمات درج کرواکر معصوم شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمہ عظمی شہزادی رحیم یار خان کی رہائشی ہے، خاتون نے مختلف ناموں خنسہ،تحریم ،شازیہ اور طیبہ وغیرہ کے ناموں سے شہریوں کے خلاف لاہور اور دیگر علاقوں میں زیادتی کے جھوٹے مقدمات درج کروائے۔

    ذرائع کے مطابق خاتون نے رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی سمیت مختلف افراد کے خلاف زیادتی کے دس جھوٹے مقدمات درج کروائے۔ خاتون مقدمات کے اندراج کے بعد شہریوں سے بھاری رقم کا مطالبہ کرتی تھی اور اب تک وہ لاکھوں روپے وصول بھی کرچکی تھی۔

    مینار پاکستان واقعہ کے ملزم پکڑے جاسکتے تو صحافیوں کے کیوں نہیں؟ سپریم کورٹ

    خاتون کے جھوٹے مقدمات سے متاثرہ افراد میں زمیندار،سرکاری ملازمین اور عام شہری شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فیصل آباد میں پولیس نے زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا تھا ولیس نے ملزمہ کرن، خالد اور عباس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    ادارے کو چیرٹی کمیشن کی طرف سے سرٹیفکیٹ

    پولیس کے مطابق پنڈی بھٹیاں کی رہائشی خاتون نے زمیندار پر زیادتی کا الزام لگا کر پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا، جھوٹے مقدمے میں دونوں ساتھی گواہ بنے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق نہیں ہوسکی، ایف آئی آر میں مدعیہ کی جانب سے درج کروایا گیا نام پتا اور شناختی کارڈ نمبر بھی جعلی نکلا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن نے ثابت کیاکہ وزیر اعظم عمران خان ہی واحد قومی لیڈر ہیں…

  • رابی پیرزادہ کارحادثے میں زخمی ہو گئیں

    رابی پیرزادہ کارحادثے میں زخمی ہو گئیں

    مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ حادثے میں زخمی ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : رابی پیرزادہ نے اپنے کار حادثے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں ان کے ہاتھ، بازو اور پاؤں پر چوٹیں آئی ہیں۔

    رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ‘کیا میرے دشمنوں کو خوش ہونے کا حق نہیں، ایک چھوٹا سا ایکسیڈنٹ ہو گیا، میری دعا ان سب کے لیے ہے جو میرا ساتھ دیتے ہیں۔


    انہوں نے مزید کہا کہ مگر اللہ ان کو بھی کبھی تکلیف نہ دے جو میرا دل دکھاتے ہیں، چھوٹی سی زندگی، پھر نہ میں نہ آپ، بس ہمارے اعمال۔

    تاہم رابی پیرزادہ نے اپنی پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ ان کا ایکسیڈنٹ کیسے اور کہاں ہوا۔

    رابی پیر زادہ نے قرآن پاک لکھنے کاکام شروع کر دیا

    خٰیال رہے کہ رابی پیرزادہ نے 2019 میں شوبز کو خیرباد کہنے کے بعد پینٹنگ و آرٹ ورک کا کام شروع کیا تھا اور وہ سوشل میڈیا پر اپنے آرٹ ورک کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں انہوں نے دیگر لوگوں کے ہمراہ ’چھوٹی سی بات‘ نامی ایک ویب سائٹ پر بھی متعارف کرائی تھی جبکہ وہ گلوکاری کے بعد نعت و حمد بھی پیش کرتی دکھائی دیں۔

    رابی پیرزادہ نے ’حیا بائے رابی‘ کے نام سے اپنا ’عبایہ‘ برانڈ متعارف کرادیا

    رابی پیرزادہ نے بعد ازاں اپنے نام سے ہی فلاحی تنظیم بھی متعارف کرائی تھی، جس کے تحت وہ غریب خاندانوں اور خواتین کی مدد کرتی ہیں رواں برس اپریل میں انہوں نے ’عبایہ‘ برانڈ بھی متعارف کرایا، جس کے تحت نہ صرف دیدہ زیب و فیشن ایبل ’عبایہ‘ اور ’حجاب‘ ہی نہیں بلکہ اسی برانڈ کے تحت تسبیح سمیت دیگر چیزیں بھی فروخت کے لیے پیش کی گئیں۔

  • امراللہ صالح کے گھر سے 65 لاکھ ڈالرز  اور سونے کی اینٹیں برآمد

    امراللہ صالح کے گھر سے 65 لاکھ ڈالرز اور سونے کی اینٹیں برآمد

    افغانستان کے سابق نائب صدرامراللہ صالح کے گھر سے 6 اعشاریہ 5 ملین ڈالر جبکہ سونے کی اینٹیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : سینئیر صحافی سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں طالبان کو ڈالرز اور سونے کی اینٹوں کی گنتی کرتے دیکھا جا سکتا ہے-


    طالبان کے مطابق امراللہ صالح کے گھر سے 6 اعشاریہ 5 ملین ڈالر اور 18 سونے کی اینٹیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ افغان رہنما احمد اللہ متقی نے امراللہ صالح کے گھرسے رقم برآمدگی کی تصدیق کی ہے۔


    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق افغان صدر اشرف غنی سے متعلق ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وہ ملک سے فرار ہوتے وقت کروڑوں ڈالراپنے ساتھ لے گئے۔
    https://twitter.com/ZaidZamanHamid/status/1437370263436414976?s=20
    امراللہ صالح افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی کے دور میں امر اللہ صالح نائب صدر کے عہدے پر فائز تھے۔ انہوں نے اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے بعد خود کو صدر قرار دیا تھا۔ اشرف غنی کے دور میں امراللہ صالح کو وزیر داخلہ بھی بنایا گیا تھا۔

    امراللہ صالح جو افغانستان کی انٹیلیجنس سروس کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں، نے لوگوں سے وادی پنجشیر کی مزاحمت میں شریک ہونے کا کہا تھا امراللہ صالح کا کہنا تھا کہ ’وہ کبھی طالبان کے ساتھ ایک چھت کے تلے نہیں بیٹھیں گے۔ کبھی بھی نہیں۔

    افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح فرار ہو گئے ہیں جب کہ احمد مسعود بھی منظر سے غائب ہیں۔ خبریں یہ بھی آ رہی ہیں کہ امر اللہ صالح کے بھائی روح اللہ عزیزی کو قتل کردیا گیا ہے۔

  • دنیا کا سب سے بوڑھا پینگوئن”موچیکا ” چل بسا

    دنیا کا سب سے بوڑھا پینگوئن”موچیکا ” چل بسا

    امریکا میں 30 سالوں سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والا پینگوئن "موچیکا ” 31 سال کی عمر میں دنیا کو چھوڑ گیا پینگوئن کو عمر کی وجہ سے اپنے آخری وقت میں بینائی کا مسئلہ درپیش تھا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق "موچیکا ” کی ایک آنکھ میں موتیا اتر آیا تھا اور دوسری آنکھ بڑھاپے سے کمزور تھی لیکن سب سے بڑھ کر وہ چلنے سے بھی معذور ہو چکا تھا جب اسے تکلیف سے نجات نہ مل سکی تو چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اسے پرسکون موت دینے کا فیصلہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق چڑیا گھر اور ایکوریم میں رہنے والے پینگوئنز میں سے یہ دنیا کا سب سے بزرگ نر پینگوئن تھا 1990 میں اپنی پیدائش کے بعد ہی موچیکا نے لوگوں سے پیار کرنا شروع کردیا وہ لوگوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوتا تھا اور دوسرے پرندوں کی بجائے انسانی ڈاکٹروں اور دیگر ملازمین کے ساتھ رہنا پسند کرتا تھا۔


    لیکن اچانک اس کی صحت بگڑنے لگی ، اسے ادویات دینے کے ساتھ ساتھ لیزر تھراپی سے بھی گزارا گیا لیکن اس کی تکلیف کم نہ ہو سکی۔

    وائلڈ ہمبولڈ پینگوئنز عام طور پر 20 سال کی عمر کے بعد زندہ نہیں رہتے۔ اخبار کے لیے خبر چڑیا گھر سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ، موچیکا برسوں کی "سست روی” کے بعد عمر سے متعلقہ کئی بیماریوں میں مبتلا تھی۔ عملہ اسے آرام دہ اور پرسکون اقدامات فراہم کر رہا تھا جیسے روزانہ میلوکسیکم کی خوراک ، ایک غیر سٹیرایڈیل اینٹی سوزش والی دوا ، اس کا پائیدار سمندری غذا ناشتہ اور لیزر تھراپی سیشن۔

    اوریگن چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق موچیکا کی موت کے بعد بھی ان پرندوں کو بچانے کی عالمی کوششیں جاری رہیں گی اس وقت ہمبولٹ نسل کے پینگوئن کے صرف 12000 جوڑے ہی بچے ہیں جو پیرو اور چلی کے ساحلوں پر پائے جاتے ہیں۔

  • مزاحیہ اداکار لہری کو دنیا سے رخصت ہوئے 9 برس بیت گئے

    مزاحیہ اداکار لہری کو دنیا سے رخصت ہوئے 9 برس بیت گئے

    صدارتی ایوارڈ یافتہ مزاحیہ اداکار لہری کودنیا سے رخصت ہوئے 9 برس بیت گئے۔

    باغی ٹی وی : اداکار لہری کا اصل نام سفیر اللہ صدیقی تھا۔ وہ 1929 میں پیدا ہوئے، انہوں نے فلمی سفر کا آغاز50 کی دہائی میں بلیک اینڈ وائٹ فلموں سے کیا۔ وہ تقسیم ہند سے قبل بھارت میں پیداہوئے تاہم تقسیم کے فوراًبعد پاکستان ہجرت کرکے کراچی میں آبسے۔

    انہوں نے پاکستان آکر پہلی ملازمت اسٹینو ٹائپسٹ کی حیثیت سے کی دن بھر ڈیوٹی انجام دینے کے بعد شام کے اوقات میں وہ صدر میں ہوزری کا سامان فروخت کرنے لگے انہیں اداکاری کا شوق تھا مگر اس شوق کو جلا بخشنے کے لیے انہیں درست سمت نہیں مل رہی تھی-

    شاہ رخ خان بھی ویب سیریز میں نظر آئیں گے

    ہری نے فن کی دنیا میں پہلا قدم اسلامیہ کالج میں ایک فنکشن میں ‘مریض عشق’ کے نام ایک ڈرامے میں پرفامنس دے کر کیا جس میں ان کو بے انتہا پزیرائی ملی اپنی اس شاندار کارگردگی سفیر اللہ ہو گئے خوش فہمی کا شکار اور پہنچ گئے ریڈیو پاکستان پر ریڈیو پاکستان کے پہلے آڈیشن میں فیل قرار دے دیا گیا لیکن باہمت اور محنتی انسان نے ہمت نہیں ہاری اور انتھک محنت کے بعد آخر قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہو گئی ۔

    1955ء میں لچھو سیٹھ (شیخ لطیف فلم ایکسچینج والے) نے ایک فلم ‘انوکھی’ بنانے کا اعلان کیا جس میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے کے لیے ان کی بھانجی شیلا رمانی بھارت سے پاکستان تشریف لائیں اس طرح سفیر اللہ کو اس فلم میں اپنی خداد داد صلاحیتوں کو پردہٴ سیمیں پر پیش کرنے کا موقع ملا اور ان کی یہ پہلی فلم 1956ء کے اوائل میں نمائش کے لیے پیش کردی گئی۔

    انہوں نے ریڈیو پر صداکاری کی، 1956 میں بننے والی فلم انوکھی میں انہیں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا، اس وقت فلم انڈسٹری میں آصف جاہ، نذر، منورظریف اور یعقوب کا طوطی بولتا تھا۔

    اداکار عمرشریف نے وزیراعظم سے اپیل کر دی

    منور ظریف، نذر اور آصف جاہ کے بعد لہری کے لیے فلم انڈسٹری میں اپنے لیے جگہ بنانا کسی معرکے سے کم نہ تھا۔ لہری سے پہلے اداکار یعقوب بہترین مزاحیہ اداکار کہلاتے تھے مگر لہری نے اپنی محنت اور کام کی لگن سے یعقوب کو بہت پیچھے چھوڑدیا۔

    لہری نے اپنے جداگانہ انداز کی بنا پر ان قدآور مزاحیہ اداکاروں میں جگہ بنائی، ان کی پہلی فلم ’انوکھی‘ تھی جو سنہ 1956 میں ریلیز ہوئی۔ ان کی آخری فلم ’دھنک‘ تھی جو سنہ 1986 میں بنی تھی۔ ان کا فلمی کیریئر تیس سال پر محیط ہے اور ایک اندازے کے مطابق انھوں نے 220 فلموں میں کام کیا جن میں تین پنجابی فلموں کے علاوہ باقی سب اردو فلمیں تھیں۔

    وہ واحد مزاحیہ اداکار تھے جنہیں فن اداکاری میں ان کی خدمات کے اعتراف میں12 نگار ایوارڈز جب کہ 1996 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازاگیا۔ منفرد لب ولہجے میں بولے جانے والے مکالمے لہری کی پہچان تھے۔ جنہیں سن کر شائقین ہنس ہنس کرلوٹ پوٹ ہوجایا کرتے تھے۔

    1985 میں بنکاک میں دوران شوٹنگ فالج کے حملے کے بعد لہری مسلسل بیماریوں کا شکار رہےاور13 ستمبر 2012 کو خالق حقیقی سے جاملے۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکٹر ایف 14 اور 15 پلاٹس کی قرعہ اندازی معطل کر دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکٹر ایف 14 اور 15 پلاٹس کی قرعہ اندازی معطل کر دی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف 14 اور 15 میں سرکاری ملازمین، ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کے لیے قرعہ اندازی معطل کردی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن متاثرین سے زمین لی گئی اور انہیں پلاٹس الاٹ ہوئے، وہ حکم امتناع سے متاثر نہیں ہوں گے۔

    فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی ڈپٹی کمشنر، ڈائریکٹر اسٹیٹ اور ڈائریکٹر لا عدالت میں پیش ہوئے ڈی سی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وفاقی کابینہ نے اس معاملے پر کمیٹی بنا دی ہے جو کابینہ کو رپورٹ پیش کرے گی.

    سندھ اور بلوچستان میں سی این جی کی فراہمی 14 سے 17 ستمبر تک بند

    چیف جسٹس نے ہائی کورٹ نے کہا کہ ہم نے پوچھا تھا کہ وفاقی حکومت بتائے کہ پالیسی کیا ہے؟ برسوں سے منتظر لوگوں کو آپ نے کس طرح جمپ کر کے دوسروں کو پلاٹس دیئے؟

    ڈی سی ایف جی ای ایچ ایف نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدلیہ، صحافیوں، وکلا اور خود مختار اداروں کو بھی کوٹہ سسٹم کے تحت پلاٹس دیئے جاتے ہیں-

    جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ مزدور کا کیا قصور ہے؟ مزدور کو کیوں پلاٹ نہیں دیتے؟ آپ یہ بتائیں کہ ایف 14 اور ایف 15 میں کتنے اراکین ہیں جنہیں پلاٹ نہیں ملا؟ کوئی ایک ویٹنگ لسٹ بھی تو ہو گی جس میں شامل تمام اراکین کو باری آنے پر پلاٹ ملے گا۔

    چیس جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی پالیسی کیا تھی؟ جن کو کرپشن پر نکالا گیا آپ نے ان ججز کو بھی پلاٹ دے دیئے، کیا پالیسی یہی ہے کہ کرپشن کی حوصلہ افزائی کی جائے؟

    کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن نے ثابت کیاکہ وزیر اعظم عمران خان ہی واحد قومی لیڈر ہیں…

    جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ریاست کی زمین کی تقسیم کیسے ہونی ہے اس سے متعلق پالیسی وفاقی کابینہ بنائے گی، کمیٹی پہلے ہی بنا دی گئی ہے، اسے کام کر کے رپورٹ جمع کرانے دیں، یہ ایشو وفاقی کابینہ نے اپنی رپورٹ سے حل کرنا ہے۔

    ڈی سی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے کہا کہ متاثرین کو الاٹمنٹ اور ازالے کی رقم دینے کو تیار ہیں مگر وہ تعاون نہیں کر رہے۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ابھی متاثرین کی بات ہی نہیں کر رہے، آپ کے 31 سے 32 ہزار اراکین پلاٹ کے انتظار میں ہیں یا تو وفاقی حکومت کی پالیسی ہو کہ صرف بے گھر افراد کو پلاٹ ملے گا جو بیچ نہیں سکتا، آپ نے سزا یافتہ اور ملازمت سے برخاست کیے گئے ججز کو بھی پلاٹس دیئے۔

    جس پر وکیل نے کہا کہ جب انہوں نے پلاٹ اپلائی کیا ہوگا تو وہ ملازمت پر ہوں گے تاہم ابھی تک کسی کو فائنل الاٹمنٹ لیٹر جاری نہیں کیا گیا، فائنل الاٹمنٹ لیٹر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی منظوری سے جاری ہو گا۔

    ملک میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 اموات

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پالیسی وفاقی حکومت نے دینی ہے، ان تمام ایشوز کو انہی کو دیکھنے دیتے ہیں بعدازاں پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 اکتوبر کو طلب کرلیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے وسط میں سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی دارالحکومت کی عدلیہ کو سیکٹر ایف-14 اور ایف-15 میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ معطل کرتے ہوئے کہا کہ زمین کا یہ ایوارڈ سراسر مفادات کا ٹکراؤ ہے۔

    بھارتی فنکار بھی عمر شریف کی علالت پر تشویش میں مبتلا ، وزیراعظم پاکستان سے مدد کی اپیل

  • کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن نے ثابت کیاکہ  وزیر اعظم عمران خان ہی واحد قومی لیڈر ہیں    اسد عمر

    کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن نے ثابت کیاکہ وزیر اعظم عمران خان ہی واحد قومی لیڈر ہیں اسد عمر

    وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن نے ثابت کیاکہ پی ٹی آئی ملک کی واحدعوامی پارٹی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان ہی واحد قومی لیڈر ہیں-

    باغی ٹی وی : اسد عمر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو ہر صوبے میں پہلی یا دوسری پوزیشن ملی۔


    کنٹومنٹ بورڈ الیکشن میں ن لیگ کی پانچویں پوزیشن رہی۔ مسلم لیگ ن کو بلوچستان میں ایک بھِی سیٹ نہیں مل سکی۔پیپلز پارٹی پنجاب اور بلوچستان میں ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک کے 41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 212 وارڈز میں 1560 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہواغیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 63 امیدواروں کی کامیابی کے ساتھ پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) 59 امیدواروں کی جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

    غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 52 آزاد امیدوارکامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے 17 امیدوار ،ایم کیو ایم کے10، جماعت اسلامی کے 7، بی اے پی اور اے این پی کے 2,2 امیدوار جیتے۔

    پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کا پلڑا بھاری رہا، غیرسرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے 51، آزاد 32 اور تحریک انصاف کے 28 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔

    ’تحریک انصاف وفاقی جماعت :پچھلے سالوں کی نسبت عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے:فواد…

    سندھ سے پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے 14،14 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ ایم کیو ایم 10، آزاد 7، جماعت اسلامی 5 اور (ن) لیگ کے3 امیدوار کامیاب ہوسکے۔

    خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف 18، آزاد 9، (ن) لیگ کے 5 ،پیپلزپارٹی کے 3 اور اے این پی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے بلوچستان سے 4 آزاد، تحریک انصاف 3 اور بی اے پی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ بلوچستان میں( ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار نہ جیت سکا۔

    کراچی کا میدان بھی پاکستان تحریک انصاف نے مار لیا، پی ٹی آئی کے 14، پیپلز پارٹی 11، جماعت اسلامی 5 ،ایم کیو ایم پاکستان اور (ن) لیگ کے 3,3 امیدوار کامیاب ہوئے۔

    لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سب سے زیادہ یعنی 15 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ تحریک انصاف کے 3 اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا، پیپلز پارٹی کا لاہور سے کوئی امیدوار نہ جیت سکا۔

    کچھ جانبداری کی حد ہوتی ہے:الیکشن کمیشن الزام ثابت کرے وزارت چھوڑ دوں گا، علی زیدی…

    راولپنڈی میں بھی مسلم لیگ (ن) کے 24 امیدوار کامیاب ہوئے، تحریک انصاف کے 7 ،3 آزاد امیدوار اور جماعت اسلامی کے 2امیدوارکامیاب ہوسکے۔

    حیدرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان 7 اور پیپلزپارٹی کے 3 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف اور (ن) لیگ کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔

    ملک میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 اموات

  • منال خان اور احسن محسن کے ولیمے کے سوشل میڈیا پرچرچے

    منال خان اور احسن محسن کے ولیمے کے سوشل میڈیا پرچرچے

    معروف پاکستانی اداکارہ منال خان احسن محسن اکرام کے ہمراہ جمعۃ المبارک کورشتہ ازدواج میں منسلک ہو ئیں تاہم ان دونوں کی ولیمے کی تقریب گزشتہ روز اتوار کو ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں-

    باغی ٹی وی: انسٹاگرام پر اداکار جوڑے کے نکاح، مختلف رسومات اور رخصتی سمیت دیگر خوبصورت لمحات کی کچھ ویڈیوز زیرِگردش ہیں منال خان اور احسن محسن اکرام نے بھی سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں نے خوب سراہا ہے۔مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے دلہا دلہن کو شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    اداکارہ کی شادی پر شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں صبور علی، علی انصاری، فہد شیخ، کنزہ ہاشمی، ندا یاسر، اقرا عزیز اور یاسر حسین شامل تھے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل منال خان کی ڈھولکی مایوں اور بارات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

    یاد رہے کہ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی رواں برس مئی میں بات پکی ہوئی تھی جبکہ دونوں کی منگنی جون میں ہوئی تھی۔

  • ملک میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 اموات

    ملک میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 اموات

    پاکستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 53 ہزار 158 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 2 ہزار 988 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ7 ہزار 508 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 787 ہو گئی ہے-

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 369، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 68 ہزار 748، پنجاب میں 4 لاکھ 14 ہزار 390، اسلام آباد میں ایک لاکھ 2 ہزار 863، بلوچستان میں 32 ہزار 591، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 379 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 168 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 225 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 159، خیبرپختونخوا 5 ہزار 270، اسلام آباد 889، گلگت بلتستان 181، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 721 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ کورونا ویکسینیشن پالیسی کے پیش نظر کورونا وائرس سے جلد چھٹکارا پانا ممکن نہیں ہے

    ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے یورپی دفتر کے سربراہ نے بھی عالمی وبا پر قابو پانے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے نتائج پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے واضح کیا ہے کہ اب یقین ہوتا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس اگلے کئی برسوں تک موجود رہے گا کورونا پر قابو پانا فوری طور پر مکمن دکھائی نہیں دے رہا کیونکہ وائرس مسلسل اپنی شکل بدل رہا ہے ۔

    ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    انہوں نے مزید کہا کہ اقوام عالم کے ہیلتھ حکام کو مل بیٹھ کر ویکسینیشن کے موجودہ پروگرام اور طریقہٴ کار کا جائزہ لینا ہو گا اور مستقبل کی ترجیحات اقوام کی ضروریات کے تناظر میں مرتب کرنی ہوں گی۔

    واضح رہے کہ عالمی ادارہٴ صحت نے رواں برس مئی میں کہا تھا کہ جب بیشتر اقوام میں ستر فیصد تک ویکسینیشن کا عمل مکمل ہو جائے گا تو ان ممالک میں کورونا وائرس کی وبا دم توڑ جائے گی۔ بظاہر ایسا نہیں ہوا اور کوویڈ 19 کی موجودہ نئی لہر خطرہ بنی ہوئی ہے۔

    ہانس کلوگے سے جب مئی کے ان کے بیان کے حوالے سے پوچھا گیا کہ وہ اس موقف پر قائم ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ زمینی حقائق نے ماضی کی صورت حال کو اب پوری طرح تبدیل کر دیا ہے۔

  • سندھ اور بلوچستان میں سی این جی کی فراہمی 14 سے 17 ستمبر تک بند

    سندھ اور بلوچستان میں سی این جی کی فراہمی 14 سے 17 ستمبر تک بند

    سوئی سدرن گیس(ایس ایس جی) کمپنی کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 14 سے 17 ستمبر تک معطل رہے گی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کا کہنا ہت کہ سندھ بلوچستان کو سی این جی کی فراہمی کل سے 4 دن تک بند رہے گی کل رات یعنی منگل 12 سے ہفتہ صبح 8 بجے تک سی این جی اور آرایل این جی بند رہیں گے۔

    ایس ایس جی نے کہا ہے کہ اینگرو ایل این جی ٹرمینل کی ڈرائی ڈاکنگ سے سسٹم میں گیس کی کمی آئے گی۔ ڈرائی ڈاکنگ سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گیس بندش کا فیصلہ واپس لیا جاچکا ہے۔

    نئے شیڈول کے مطابق ایل این جی لانے والے ایف ایس آر یو کی تبدیلی کے دوران ڈرائی ڈاکنگ کے دورانیے میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    اینگرو ٹرمینل پر ایف ایس آر یو کی تبدیلی کے دوران نظرِ ثانی شدہ پروگرام کے تحت ڈرائی ڈاکنگ اب 14 سے 17 ستمبر تک ہوگی، 14 سے 17 ستمبر کے درمیان ڈرائی ڈاکنگ کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم میں آر ایل این جی میں 75 سے 150 ایم ایم سی ایف ڈی کمی آئے گی۔

    ترجمان کے مطابق کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہوگا تمام سی این جی اسٹیشنز کو 18 ستمبر بروز ہفتہ 8 بجے صبح کو گیس کی ترسیل بحال کر دی جائے گی۔