Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے-

    نارووال، سیالکوٹ ، لاہوراور بہاولنگر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ایبٹ آباد ، مانسہرہ، کوہستان، سوات، دیر، مالاکنڈ، بونیراور کرم میں بارش کا امکان ہے-

    آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے علاوہ ازیں کراچی میں رواں ہفتے موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے 14 سے 16 ستمبر کے دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک جانے اور سمندری ہوائیں معطل رہنے کا امکان ہے۔

    پشاور: تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد جاں بحق

    دوسری جانب گزشتہ تین روز سے ہونے والی بارشوں کا پانی ابھی تک سڑکوں وغیرہ پر جمع ہے لاہور کے مانگا منڈی گرڈ اسٹیشن میں بارش کے پانی کو 2 روز بعد بھی نکالا نہیں جاسکا جبکہ 2 دن سے بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بارش، سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے 24 گھنٹوں میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے خیبر پختون خوا میں ہزارہ ڈویژن کے ضلع تورغر کے گاؤں جھٹکا کے قریب کنڑا میں آسمانی بجلی گرنے اور شدید بارشوں کے باعث 3 مکانات تودے تلے دب گئے۔

    پولیس کے مطابق حادثے میں 8 خواتین اور بچیوں سمیت 14 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں حادثہ تیز بارش کے بعد آسمانی بجلی گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پیش آیا ہے –

    کراچی میں رواں ہفتے شدید گرمی اور بارش کی پیش گوئی

    پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے 14 لاشیں نکالیں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں-

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا-

    باغی ٹی وی : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے گورنر و وزرائے اعلیٰ، آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم، آئینی اداروں کے سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے-

    اسمبلی سیکریٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا دعوت نامہ مسلح افواج کے سربراہان، سفیروں اور میڈیا نمائندوں کو بھی جاری کیا ہے۔

    مشترکہ اجلاس میں مدعو کیے گئے معزز مہمانوں کے بیٹھنے کے انتظامات کورونا ایس او پیز کے تحت کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک کے 41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 212 وارڈز میں 1560 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہواغیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 63 امیدواروں کی کامیابی کے ساتھ پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) 59 امیدواروں کی جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

    غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 52 آزاد امیدوارکامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے 17 امیدوار ،ایم کیو ایم کے10، جماعت اسلامی کے 7، بی اے پی اور اے این پی کے 2,2 امیدوار جیتے۔

    پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کا پلڑا بھاری رہا، غیرسرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے 51، آزاد 32 اور تحریک انصاف کے 28 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔

    سندھ سے پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے 14،14 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ ایم کیو ایم 10، آزاد 7، جماعت اسلامی 5 اور (ن) لیگ کے3 امیدوار کامیاب ہوسکے۔

    خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف 18، آزاد 9، (ن) لیگ کے 5 ،پیپلزپارٹی کے 3 اور اے این پی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے بلوچستان سے 4 آزاد، تحریک انصاف 3 اور بی اے پی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ بلوچستان میں( ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار نہ جیت سکا۔

    کراچی کا میدان بھی پاکستان تحریک انصاف نے مار لیا، پی ٹی آئی کے 14، پیپلز پارٹی 11، جماعت اسلامی 5 ،ایم کیو ایم پاکستان اور (ن) لیگ کے 3,3 امیدوار کامیاب ہوئے۔

    لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سب سے زیادہ یعنی 15 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ تحریک انصاف کے 3 اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا، پیپلز پارٹی کا لاہور سے کوئی امیدوار نہ جیت سکا۔

    راولپنڈی میں بھی مسلم لیگ (ن) کے 24 امیدوار کامیاب ہوئے، تحریک انصاف کے 7 ،3 آزاد امیدوار اور جماعت اسلامی کے 2امیدوارکامیاب ہوسکے۔

    حیدرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان 7 اور پیپلزپارٹی کے 3 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف اور (ن) لیگ کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔

    ادھر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کو حلقہ بدر کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ علی زیدی نے الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر انہیں حلقہ بدر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ علی زیدی نے ووٹرز کے لیے مشکلات پیدا کیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی وزیر کو حلقہ بدر کریں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کوئی منتخب عہدہ رکھنے والا شخص دوران پولنگ حلقے کا دورہ نہیں کرسکتا ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے سوا کسی پولنگ اسٹیشن پر نہیں گیا، میں الیکشن کمیشن کو چیلنج کرتا ہوں دورہ کیےگئے پولنگ اسٹیشن کا بتائے۔

    اپنے بیان میں علی زیدی نے کہا کہ خلاف ورزی ثابت ہوجائے تو بطور وزیر اور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دے دوں گا۔

    علی زیدی نے کہا کہ کیا ضلعی الیکشن کمشنر غلط ثابت ہونے پر معافی مانگیں گے؟۔

  • کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھرپور شرکت کریں      شہباز شریف کی عوام سے اپیل

    کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھرپور شرکت کریں شہباز شریف کی عوام سے اپیل

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنے بیان میں عوام سے ووٹ کا حق استعمال کرنے کی اپیل کی ہے-

    باغی ٹی وی : شہباز شریف نے عوام سے اپیل ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھرپور شرکت کریں، ووٹ کا حق استعمال کریں خاص کر ماوں، بہنوں، بیٹیوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنا ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں –

    کنٹونمنٹ بورڈزکے انتخابات اورسیاسی جماعتوں کے مقابلے:اللہ اکبرتحریک بھی میدان میں‌

    انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے کا مطلب یقینی خدمت اور مسائل سے نجات ہے جھوٹے وعدوں اور دعووں کے بجائے خدمت کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ دیں-

    لاہور: کنٹونمنٹ بورڈ کے ایک امیدوار انتقال کر گئے

    کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات 2021، تیاریاں مکمل:پی ٹی آئی فیورٹ

    شہباز شریف نے کہا کہ ووٹ ایک امانت ہی نہیں، آپ کا ایک بہت اہم فیصلہ بھی ہے، درست یا غلط فیصلے کے اثرات ہوتے ہیں مجھے امید ہے کہ قوم سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کے حق کو استعمال کرے گی تاکہ عوامی مسائل حل ہوں-

    پشاور: تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد جاں بحق

    جرمنی نے اپنی لیڈر کو الوداع کہ دیا۔ اینجلا مرکل جاتے جاتے پاکستانی حکمرانوں کوسبق…

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں ،کارکنان اور سپورٹرز کو ان کی محنت اور کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں پورے حوصلے اور جذبے سے میدان میں ڈٹ کر کھڑے ہوں، ان شاءاللہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی-

     

    فافن کی ترمیمی بل میں خامیوں کی نشاندہی:انتخابی اصلاحات پر سیاسی اتفاق رائے کا…

    کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری

    بھارتی فنکار بھی عمر شریف کی علالت پر تشویش میں مبتلا ، وزیراعظم پاکستان سے مدد کی اپیل

  • اسلام آباد میں 50 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہو گئی    اسد عمر

    اسلام آباد میں 50 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہو گئی اسد عمر

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 50 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہو گئی ہے۔

    باغی ٹی وی :وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پاکستان کا پہلا شہر بن گیا ہے جس نے کم از کم 50 فیصد اہل آبادی (15 سال اور اس سے زیادہ) کو مکمل طور پر ویکسین دی ہے –


    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی 71 فیصد آبادی کو پہلی ڈوز لگا دی گئی ہے دوسرے شہروں میں دوسری خوراک کا ایکسلریشن دیکھنے کی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 58 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد کورونا سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 720 ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار 792 کورونا ٹیسٹ کیے گئےمزید 3 ہزار 153 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 5.45 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 4 ہزار 520 جبکہ جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 720 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 41 ہزار 410، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 66 ہزار 564، پنجاب میں 4 لاکھ8 ہزار 758، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 840، بلوچستان میں 32 ہزار 480، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 37 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 109ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 135 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار73 ،خیبرپختونخوا 5 ہزار 175، اسلام آباد 879، گلگت بلتستان 179، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 714 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

  • بھارتی فنکار بھی عمر شریف کی علالت پر تشویش میں مبتلا ، وزیراعظم پاکستان سے مدد کی اپیل

    بھارتی فنکار بھی عمر شریف کی علالت پر تشویش میں مبتلا ، وزیراعظم پاکستان سے مدد کی اپیل

    پاکستانیوں سمیت بھارتی فنکار بھی ’کنگ آف کامیڈی‘ عمر شریف کی علالت پر تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

    گزشتہ کچھ روز سے معروف کامیڈین عمر شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ اسپتال میں داخل ہیں۔ عمر شریف نے اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان سے علاج میں تعاون کی اپیل ہے جس پر حکومت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

    مایہ نازکرکٹرشاہد آفریدی سمیت دیگراسٹارزنے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ معروف کامیڈی اداکارعمر شریف کے علاج کے لیے ہرممکن کوشش کریں اور عمرشریف کے لیے ویزے کے معاملے کو لے کر ہدایات جاری کریں، عمر شریف ہمارا اثاثہ ہیں جو اس وقت شدید علیل ہیں۔


    عالمی شہرت یافتہ کامیڈین عمرشریف کی طبیعت سے متعلق کافی ویڈیوزسوشل میڈیا پرموجود ہیں جن میں اداکارخاصے علیل دکھائی دے رہے ہیں۔

    دوسری جانب عدنان صدیقی نے بھی وزیر اعظم سے درخواست کی کہ وہ عمر شریف کے ویزے کے معاملے کو لے کرکچھ کریں اس سے قبل کہ دیرہوجائے۔


    اس وقت شاہد آفریدی اورعدنان صدیقی دونوں ہی امریکا میں موجود ہیں اور دونوں نے ہی اپنی جانب سے مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    دوسری جانب کامیڈین کی علالت پر بھارت کے معروف ’پنجابی پاپ سنگر‘ دلیر مہندی نے اپنے ویڈیو پیغام میں عمر شریف کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے علاج میں تعاون کریں۔

    گلوکار دلیر مہندی نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف کی ویڈیو دیکھ کر دل دکھی ہوا ہے، آج ان کو علاج کی ضرورت ہے، آپ وزیراعظم ہیں اور آپ کے پاس پاور بھی ہے، آپ پاکستان کے فنکاروں کا خیال رکھیں۔

    معروف اداکار جونی لیور نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم سب کے عزیز فنکار جنہوں نے پوری دنیا کو ہنسایا ہے ان کی طبیعت بہت خراب ہے، سن کر بہت دکھ ہوا اور سب ان کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدا عمر شریف پر مہربان ہو اور ان کو اچھی صحت دے۔

    واضح رہے کہ دل کے عارضے میں مبتلا اداکار نے وزیراعظم سے بھی اپیل کی تھی کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مجھے علاج کے لیے باہرملک جانا چاہئے، عمران خان صاحب جب بھی آپ نے مجھے فون کیا ہے۔ میں نے ہمیشہ آپ کی آوازپرلبیک کہا ہے اسی لیے مجھے یقین ہے آپ بھی میری آوازپرلبیک کہیں گے۔

    اداکارکی ایک اورویڈیووائرل ہورہی ہے جس میں ان کی اہلیہ ان سے بات کررہی ہیں اورویڈیومیں عمر شریف شدید علالت کا شکارہیں ان کی اہلیہ کا عمرشریف کے متعلق کہنا تھا کہ عمر شریف کیلئے اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں، ہمیں عمر شریف کیلئے ایئرایمبولینس کی بھی ضرورت پڑے گی کیونکہ ان کی حالت ایسی نہیں کہ وہ عام فلائٹ میں سفرکرسکیں۔

  • میچ میں کتے کی انٹری، دلچسپ ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل

    میچ میں کتے کی انٹری، دلچسپ ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل

    آئر لینڈ میں خواتین کے کرکٹ میچ اس وقت دلچسپ موڑ اختیار کر گیا جب میچ میں کے دوران کتے کی انٹری ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

     

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئر لینڈ میں جاری خواتین کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران کتا اچانک میدان میں آ گیا اور گیند منہ میں دبا کر بھاگ نکلا۔

    آسٹریلیا کی افغانستان کے ساتھ ٹیسٹ میچ کے بائیکاٹ کی دھمکی،ٹی 20 ورلڈ کپ بارے بھی بڑا دعویٰ

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین کھلاڑی نے جیسے ہی شارٹ مارا اور وہ رن لینے کے لیے دوڑی تو اچانک ایک کتا میدان میں داخل ہوا اور فیلڈر کے پہنچنے سے قبل ہی کتے نے گیند کو اپنے منہ سے پکڑ کر دوڑ لگا دی۔

    شائقین کرکٹ کیلئے انتظارختم، اٹھارہ برس بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد

    کھلاڑیوں نے کتے کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن کتے نے دوڑ لگا دی اور ہاتھ نہ آیا تاہم بعد ازاں کتا بالنگ اینڈ پر پہنچ گیا اور کھلاڑی کو گیند تھما دی کتے کی اس انٹری اور حرکت سے میچ شائقین خوب محفوظ ہوئے-

    پی سی بی نے کرک ایچ کیو اور کرک وز سے تین سالہ معاہدہ کرلیا

    کتے کی وجہ سے میچ کو تھوڑی دیر کے لیے روکا گیا اور اسے نکالنے کے بعد کرکٹ میچ دوبارہ شروع کیا گیا، کتے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے ابھی تک ہزاروں صارفین دیکھ چُکے ہیں-

    قومی کرکٹ ٹیم کا ایک اور کھلاڑی کرونا کا شکار

    پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ جمعرات سے شروع ہوگا

  • شاہ رخ خان بھی ویب سیریز میں نظر آئیں گے

    شاہ رخ خان بھی ویب سیریز میں نظر آئیں گے

    بالی ووڈ کے معروف اداکار اور سُر اسٹار شاہ رخ خان نے بھی ویب سیریز کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ 3 سالوں سے کنگ خان بالی ووڈ سے دور رہے ہیں کنگ خان کے دنیا بھر میں مداحوں کو ہمیشہ سے ہی ان کی فلم کا انتظار رہتا ہے تاہم اب مداحوں کو اداکار کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کا بے صبری سے انتظار ہے جس کی شوٹنگ جاری ہے تاہم اب دلچسپ بات یہ سامنے آئی ہے کہ بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ اور گزشتہ دو تین دہائیوں سے بڑے پردے پر راج کرنے والے کنگ خان ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم پر حکمرانی کا سوچ رہے ہیں۔

    اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ٹوئٹر پر ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ڈزنی کی جانب سے اشتہار جاری کیا گیا جس میں شاہ رخ خان خود موجود تھے، اس اشتہار پر کرن جوہر نے کہا میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ بالی ووڈ کے بادشاہ کو بھی ایک دن اپنی گمنامی کا خوف ہوگا-

    جس پر شاہ رخ خان نے کرن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پچر تو ابھی باقی ہے میرے دوستوں‘ بس پھر کیا تھا ٹوئٹر پر کنگ خان کا ٹرینڈ بن گیا اور مداحوں نے کہنا شروع کردیا کہ شاہ رخ ویب سیریز کرنے جارہے ہیں۔

    بھارتی اداکارہ کروڑوں روپے کے بھتے اور فراڈ کے مقدمے میں گرفتار

    بھارتی میڈیا نے بھی خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شاہ رخ خان ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم پر ڈیبیو کرنے جارہے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے ڈزنی کے ساتھ ایک ویب سیریز بھی سائن کی ہے تاہم تفصیلات ابھی تک جاری نہیں کی گئیں۔

    حریم شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

  • پشاور: تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد جاں بحق

    پشاور: تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد جاں بحق

    پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : خیبر پختون خوا میں ہزارہ ڈویژن کے ضلع تورغر کے گاؤں جھٹکا کے قریب کنڑا میں آسمانی بجلی گرنے اور شدید بارشوں کے باعث 3 مکانات تودے تلے دب گئے۔

    پولیس کے مطابق حادثے میں 8 خواتین اور بچیوں سمیت 14 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں حادثہ تیز بارش کے بعد آسمانی بجلی گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پیش آیا ہے –

    پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے اب تک 11 لاشیں نکال لی ہیں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، مزید 3 لاشوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے۔

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو حکام کو ہنگامی طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

  • لاہور: کنٹونمنٹ بورڈ کے ایک امیدوار انتقال کر گئے

    لاہور: کنٹونمنٹ بورڈ کے ایک امیدوار انتقال کر گئے

    لاہور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے ایک امیدوار انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے، 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔

    الیکشن کمشنر کے مطابق لاہور میں والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7 کی جنرل نشست کےآزاد امیدوار شوکت محمود انتقال کر گئے، جس کی وجہ سے اس وارڈ میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔

    کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری

    الیکشن کمشنر نے بتایا کہ آزاد امیدوار شوکت محمود کے انتقال کی وجہ سے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7 میں پولنگ کا عمل ختم کر دیا گیا ہے۔

    الیکشن کمشنر نے یہ بھی بتایا ہے کہ وارڈ نمبر 7 والٹن کنٹونمنٹ بورڈ لاہور میں بعد میں ضمنی الیکشن ہو گا۔

  • نائن الیون: ایف بی آئی تحقیقات کا پہلا مسودہ جاری

    نائن الیون: ایف بی آئی تحقیقات کا پہلا مسودہ جاری

    واشنگٹن: امریکی ایف بی آئی نے نائن الیون حملوں کی تحقیقات کا پہلا مسودہ جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کی تحقیقات کا پہلا مسودہ 16 صفحات پر مشتمل ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مسودے میں سعودی حکومت کے ہائی جیکرز سے رابطوں کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

    امریکہ میں سعودی سفارتخانے نے ایف بی آئی تحقیقات کو ڈی کلاسیفائی کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نائن الیون میں سعودی حکومت کے ملوث ہونے کا الزام جھوٹ ہے۔

    نائن الیون کے سازشی نظریات پر یقین رکھتا ہوں آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ…

    ہائی جیکرز اور امریکہ میں سعودی قونصل حکام کے تعلق پر تحقیقات سامنے لائی گئیں۔ دستاویزات میں ہائی جیکروں کے امریکہ میں سعودی ساتھیوں کے ساتھ رابطوں کی وضاحت کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کچھ روز پہلے تحقیقات منظرعام پر لانے کا اعلان کیا تھا ا مریکی صدر جو بائیڈن نے محکمہ انصاف اور دیگر ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 11 ستمبر 2001 کے حملوں کی ایف بی آئی کی تحقیقات سے متعلق دستاویزات کو چھ ماہ تک جاری رکھنے کا عمل شروع کریں۔

    جوبائیڈن کا 9/11 حملوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنےکا حکم

    صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا ہمیں 2 ہزار 977 بےگناہ لوگوں کے خاندانوں کے درد کو نہیں بھولنا چاہیے، یہ لوگ امریکا کی تاریخ کے بدترین دہشتگرد حملے میں مارےگئے ہیں۔

    9/11 حملوں کی تحقیقات ایک مرتبہ پھر شروع کردی گئیں