Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان میں  کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 58 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار 792 کورونا ٹیسٹ کیے گئےمزید 3 ہزار 153 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 5.45 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 4 ہزار 520 جبکہ جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 720 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 41 ہزار 410، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 66 ہزار 564، پنجاب میں 4 لاکھ8 ہزار 758، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 840، بلوچستان میں 32 ہزار 480، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 37 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 109ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 135 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار73 ،خیبرپختونخوا 5 ہزار 175، اسلام آباد 879، گلگت بلتستان 179، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 714 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری

    کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری

    اسلام آباد: ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے پولنگ صبح آٹھ بجے سے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں ووٹنگ کے دوران پولنگ اسٹیشنوں میں اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ غیر مطلقہ افراد کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے پر پابندی ہے۔

    42 کنٹونمنٹ بورڈز میں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے 21 لاکھ 97 ہزار 741 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 180، مسلم لیگ ن کے 143 اور پیپلز پارٹی کے 112 امیدوار مدمقابل ہیں۔

    لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ میں 10، 10 وارڈز ہیں جبکہ 20 نشستوں پر 268 امیدوار مدمقابل ہیں۔ لاہور کنٹونمنٹ میں 110، والٹن میں 158 امیدوار ہیں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    کراچی میں 6 کنٹونمنٹ اور 42 وارڈز ہیں لیکن یہاں کوئی بھی جماعت تمام سیٹوں پر امیدوار نہیں اتار سکی پی ٹی آئی نے کراچی میں سب سے زیادہ 41 امیدوار میدان میں اتارے ہیں کراچی میں پیپلز پارٹی 40، جماعت اسلامی 38 اور ایم کیو ایم کے 32 امیدوار ہیں۔

    پولنگ کے اختتام پر پریذائیڈنگ افسران گنتی کے فوراً بعد نتائج کا اعلان پولنگ اسٹیشنز پر کریں گے-

  • کورونا ویکسین کے بوسٹر شاٹس نہ لگوائیں    ڈبلیو ایچ او کی اپیل

    کورونا ویکسین کے بوسٹر شاٹس نہ لگوائیں ڈبلیو ایچ او کی اپیل

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کے تمام ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک کورونا کی اضافی بوسٹر ویکسین نہ لگوائیں۔

    باغی ٹی وی :سربراہ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ دنیا میں کروڑوں افراد ایسے ہیں جنہیں کورونا کی پہلی خوراک بھی نہیں لگی ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ امیر ممالک غریب ملکوں کے لیے ویکسین کی پہلی خوراک یقینی بنائیں۔

    دنیا کے کچھ ممالک سے اس قسم کی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وہاں پر عوام کو کورونا کی بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری بھی دی جا چکی ہے جس کے بعد ڈبلیو ایچ او نے مذکورہ بالا بیان جاری کیا ہے-

    بیرون ملک جانے والوں کیلئے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوزلگانے کے چارجز مقرر

    یاد رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا ویکسین کے بوسٹر لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن صرف بیرون ملک جانے والے افراد ہی بوسٹر لگواسکیں گے۔ بوسٹر لگانے کو لازمی قرار نہیں دیا گیا۔ بوسٹر لگوانے والے شہری خود اس کی قیمت بھی ادا کریں گے جو این سی او سی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کے لیے فی خوراک 1270 روپے مقرر کی گئی تھی اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے اضافی ڈوز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

    جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ویکسین بوسٹر ملک بھر کے مخصوص ویکسین مراکز پر لگایا جائے گا جبکہ بوسٹر کی قیمت کی ادائیگی نیشنل بینک کی برانچوں میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔

    کوویڈ 19 بائیو ویپن کے طور پر تیار نہیں ہوا امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی

  • حقانی خاندان کو بلیک لسٹ کرنا دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے    طالبان

    حقانی خاندان کو بلیک لسٹ کرنا دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے طالبان

    کابل: افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکہ کا حقانی خاندان کے افراد کو بلیک لسٹ کرنا دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے وہ امارات اسلامیہ کا حصہ ہیں-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان رہنما نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ حقانی خاندان کو ابھی تک ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جبکہ حقانی خاندان بھی اسلامی امارات کا حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ حقانی خاندان کی کوئی علیحدہ شناخت یا تنظیم نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ دوحہ معاہدے میں طالبان رہنماؤں کے نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا تھا اس سے قبل افغانستان کے قائم مقام وزیر اعظم ملا حسن اخوند نے سابق افغان حکام سے وطن واپس آنے کا مطالبہ کر دیا۔

    افغانستان کی تعمیرِ نو کے آغاز کے لیے ملک میں استحکام ضروری ہے،سہیل شاہین

    افغانستان کے قائم مقام وزیر اعظم ملا حسن اخوند نے غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ افغانستان کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنانے کی ضمانت دی ہے اور اس وقت طالبان رہنماؤں کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ہمیں تاریخی لمحے کے لیے بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم اب افغانستان میں خونریزی کا دور ختم ہو چکا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے بھی چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے

    احمد مسعود اور امر اللہ صالح پنجشیر میں ہی موجود ہیں سابق افغان سفیر

    سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کو خوراک اور دیگر بنیادی اشیا کی ضرورت ہے، افغانستان میں 70 فیصد افراد کو غربت کا سامنا ہے، ہمیں ہمسائے اور دیگر ممالک سے انسانی امداد کی ضرورت ہے،افغانستان میں امن قائم کرنا ہماری ترجیحی بنیادوں میں شامل ہے،افغانستان کی تعمیر نو بھی پہلی ترجیح میں شامل رہی ہے اب بھی ہے،چین سے اچھے تعلقات قائم رکھنا افغان حکومت کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے،مستقبل میں افغانستان کی تعمیرِ نو کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے،امید ہے کہ افغانستان چین اور دیگر پڑوسی ممالک کے درمیان رابطے کا مرکز بن جائے گا،افغانستان کی سر زمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے نہیں دیں گے ،افغانستان کی تعمیرِ نو، معاشی ترقی اور بحالی کا کام شروع کرنا چاہتے ہیں،افغانستان کی تعمیرِ نو کے آغاز کے لیے ملک میں استحکام ضروری ہے،افغانستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،

    افغانستان:نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری 11 ستمبر کو منعقد ہو گی

    دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب افغان عوام کے انتخاب اور بیرونی مداخلت سے پاک مستقبل کی خواہش کا احترام کرتا ہے امید ہے کہ نئی افغان حکومت ملک میں امن و استحکام لائے گی .

    دعا ہے افغان طالبان کی قائم کردہ حکومت ، ترقی ، خوشحالی اورامن کا مرکز بن…

    قبل ازیں ز طالبان نے افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کر دیا ترجمان طالبان ذبیح اﷲ مجاہد نے نئی افغان حکومت اور کابینہ کا اعلان کرتے کہا کہ نئی اسلامی حکومت کے قائم مقام وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند ہوں گے۔ ملا عمر کے بیٹے عبدالغنی برادر قائم مقام نائب وزیراعظم‘ ملا امیر خان متقی کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔ مولوی یعقوب مجاہدقائم مقام وزیر دفاع‘ قاری دین حنیف قائم مقام وزیر خزانہ‘ ملا عبدالحق وثیق این ڈی ایس کے سربراہ بنا دیئے گئے۔ قاری فصیح الدین افغانستان کے چیف آف آرمی سٹاف‘ سراج الدین حقانی قائم مقام وزیر داخلہ‘ ملا ہدایت اﷲ وزیر مالیات ہوں گے۔

    افغان طالبان کی حکومت ، بھارت صدمے سےچور:امریکی خفیہ ایجنسی CIA کے سربراہ کی اجیت…

  • طالبان نے مزید 200 غیر ملکیوں کے انخلاء پر رضامندی دیدی     امریکی حکام کا دعویٰ

    طالبان نے مزید 200 غیر ملکیوں کے انخلاء پر رضامندی دیدی امریکی حکام کا دعویٰ

    افغانستان میں امریکی فوجیوں کے انخلا کے لئے طالبان کی جانب سے امریکا کو 31 اگست کی انخلا کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جس پر امریکہ نے انخلا مکمل کر لیا تھا تاہم متعدد لوگ ابھی بھی افغانستان میں رہ گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق جن کے بارے میں امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں 31 اگست کے بعد رہ جانے والے غیر ملکیوں کے انخلاء پر طالبان رضا مند ہوگئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق افغانستان میں رہ جانے والے ان غیر ملکیوں میں 200 امریکی اور دیگر ممالک کے لوگ شامل ہیں انخلا کے لیے امریکی اور دیگر غیر ملکی شہری بذریعہ چارٹر پرواز افغانستان سے نکلیں گے۔

    سی ون تھرٹی طیارہ خوراک لیکر کابل پہنچ گیا

    امریکی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان پر امریکیوں و غیر ملکیوں کے اس انخلا کے لیے امریکی نمائندۂ خصوصی زلمے خلیل زاد نے دباؤ ڈالا ہے۔

    یاد رہے کہ 31 اگست کو امریکا کے انخلا کے بعد چنر روز قبل طالبان نے افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان کر دیا ہے، نئی اسلامی حکومت کےسربراہ محمداحسن اخوند جبکہ ملا عبدالغنی برادر اور ملا عبدالسلام حنفی نائب سربراہ ہوں گے۔

    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان کیا تھا ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ملا امیر خان متقی وزیر خارجہ ،سراج حقانی وزیر داخلہ جبکہ مولوی محمد یعقوب مجاہد کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے مولوی عبدالحکیم عدالتی امورکودیکھیں گے،ملا ہدایت اللہ وزیر مالیات ، ملاخیر اللہ وزیر اطلاعات اورقاری دین محمدحنیف قائم مقام وزیرخزانہ ہوں گے۔

    پاکستان اورافغانستان کے درمیان تجارت پاکستانی روپے میں کرنے کا فیصلہ

    دوسری جانب آج وزیراعظم عمران کی ہدایت پر سی ون تھرٹی طیارہ خوراک لیکر کابل پہنچ گیا پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کابل ائیر پورٹ پر سامان وصول کیا ،افغانستان بھیجی جانے والی امدادی سامان میں آٹا گھی سمیت دیگر شامل ہیں ،کابل میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خوراک اور ادویات افغانستان بھیج رہا ہے۔ افغان بھائیوں ،بہنوں کے لیے پاکستان کی انسانی امداد آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گی

    افغانستان کے لیے امداد تھری سی ون تھرٹی طیارے میں امداد روانہ کی گئی تھی خوراک اور ادویات کی کھیپ افغان عوام کی امداد کے لیے روانہ کی گئی تھی ،پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکل گھڑی میں افغانستان کے ساتھ ہے پاکستان نے عالمی برادری سے افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی اپیل بھی کی

    پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تین سی 130 طیاروں کے ذریعہ امدادی سامان افغانستان روانہ کیا جا رہا ہے اور فوری امدادی اشیاء کی ہوائی جہاز کے ذریعہ روانگی کے بعد مزید امدادی سامان زمینی راستے سے بھجوانے کا سلسلہ جاری رہے گا-

    افغانستان میں طالبان کی حکومت،پاکستان توجہ کا مرکز بن گیا، آج بھی اہم شخصیت آ رہی…

  • معروف برطانوی روک بینڈ  کے ڈرمر چارلی واٹس انتقال کر گئے

    معروف برطانوی روک بینڈ کے ڈرمر چارلی واٹس انتقال کر گئے

    معروف برطانوی روک بینڈ رولنگ اسٹونز کے ڈرمر چارلی واٹس انتقال کر گئے.

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے لیجنڈری روک بینڈ رولنگ اسٹونز کے ڈرمر چارلی واٹس 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ان کی موت کا اعلان ان کے پبلسسٹ نے لندن میں کیا۔

    چارلی واٹس دنیا بھر میں اپنے دور کے عظیم ترین ڈرمرز میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے رولنگ اسٹونز کے بے شمار ایسے گیتوں کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کیا تھا جن کی وجہ سے 1960 کی دہائی کو روک میوزک کے حوالے سے سوئنگنگ سکسٹیز کا نام دیا گیا تھا۔

    ء1941 میں لندن میں پیدا ہونے والے چارلی واٹس 58 برس قبل ء1963 میں رولنگ اسٹونز میں شامل ہوئے تھے واٹس کو 2004 میں گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ کئی عرصہ ریڈیو تھراپی کراتے رہے۔

  • ٹوئٹر کی اپنے صارفین کے لئے نئے پرائیوسی فیچر کی آزمائش

    ٹوئٹر کی اپنے صارفین کے لئے نئے پرائیوسی فیچر کی آزمائش

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے نئے پرائیوسی فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے جس میں صارفین اپنے فالو کرنے والوں کو ان فالو کر سکیں گے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق اب صارفین اپنی کسی فالور سے تنگ ہیں تو وہ بڑے آرام سے اسے اپنے فالورز کی لسٹ سے ہٹا سکیں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی اس شخص کو موصول نہیں ہوگااس سے پہلے صارفین کے پاس ان فالو کا آپشن نہیں تھا بلکہ انہیں اس کے لیے اس مخصوص شخص کو بلاک کرنا پڑتا تھا۔

    ٹوئٹر نے نیا فیچر سپر فالووز متعارف کرا دیا

    ٹوئٹر کا مذکورہ فیچر ابھی ویب ورژن پر صرف کچھ صارفین کے لیے دستیاب ہے، اس آپشن سے صارف آپ کی کسی بھی پوسٹ کو نہیں دیکھ سکیں گےاس فیچر کے استعمال کے لیے صارفین کو اپنی پروفائل میں فالورز میں جانا ہوگا اور وہاں تھری ڈاٹ آئیکن پر کلک کرنا ہوگا اور وہاں فالوور کو ہٹانے والے آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔

    گوگل کا جی میل کے لیے نیا فیچر

    فیچر کے تحت ان فالو کرنے والوں کو نوٹیفیکشن نہیں بھیجا جائے گا جس سے اسے یہ پتہ چل سکے کہ وہ لسٹ سے نکالا جا چکا ہے لیکن اگر اسے یہ معلوم ہو جاتا ہے تو وہ دوبارہ فولو کر سکتا ہے۔

    طالبان کی سابق افغان حکومتی اہلکاروں کی ای میلز تک رسائی کی کوشش ، گوگل بھی میدان…

  • موسمیاتی تبدیلیوں کے جانوروں پر اثرات، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    موسمیاتی تبدیلیوں کے جانوروں پر اثرات، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    موسمیاتی تبدیلیوں سے انسان ہی نہیں جانور بھی متاثر ہوتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : امریکی ساِنسی جریدے کی جانب سے نئی تحقیق کے مطابق عالمی درجہ حرارت میں اضافہ برداشت کرنے کے لیے گرم خون والے کئی جانور اپنی ہئیت تبدیل کررہے ہیں آسٹریلوی طوطوں سے لے کر امریکی پرندوں تک کئی پرندوں کی چونچیں بڑی ہونے لگیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ 30 جانوروں میں سب سے زیادہ جسمانی تبدیلیاں آسٹریلوی طوطے میں دیکھی گئی ہیں، ان طوطوں کی چونچ 1871 کے بعد سے اب تک 4 سے 10 فیصد تک بڑھ چکی ہیں جبکہ یورپی خرگوش سمیت کسی کے کان یا دُم میں تبدیلی آرہی ہے۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ اس ارتقائی تبدیلی کے حیاتیاتی نتائج کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے ایسا کہنا بھی قبل از وقت ہو گا کہ اس کے پیچھے صرف موسمیاتی تبدیلیوں کے عوامل ہیں۔

    2030 میں زمین پر تباہ کن سیلاب آ سکتا ہے ،ناسا کا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق خوفناک…

    سائنسدانوں کے مطابق یہ بھی نہیں کہا جاسکتا کہ ہئیت میں ہونے والی اس تبدیلی سے جانوروں کو بقا حاصل ہو بھی رہی ہے یا نہیں لہٰذا اس تبدیلی کو مثبت نہیں بلکہ خطرے کی گھنٹی سمجھنا چاہیے، کہ موسمیاتی تبدیلی اتنے مختصر عرصے میں جانوروں کو جسمانی تبدیلی پر مجبور کررہی ہے۔

    50 لاکھ سال کا موسمیاتی احوال 80 میٹر طویل پہاڑی پر محفوظ

    کچھ ماہ قبل قازقستان میں جھیلوں اور قدرتی آثار پرمشتمل سیاحتی مقام پر ایک چٹان دریافت کی گئی تھی، جس سے 50 لاکھ سال کا موسمیاتی احوال معلوم کیا جاسکتا ہےبین الاقوامی ماہرین نے اسے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے ماضی سے مستقبل کے رازوں کو جاننے میں مدد مل سکتی ہے۔

    سوئزرلینڈ کی لیوزین یونیورسٹی کے شارلوٹ پروڈ ہوم نے دعوی کیا کہ چارین گھاٹی کے مقام پر 80 میٹر طویل پتھریلا سلسلہ ہے، جہاں کلائمٹ چینج کا پانچ کروڑ سالہ ریکارڈ موجود ہے۔ ٹیم نے اسے نایاب جگہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زمین پر ایسے آثار کم ہی ملتے ہیں۔

    انٹارکٹیکا میں گرمی کی شدت میں اضافہ بھیانک حد تک پہنچ سکتا ہے، ماہرین نے خطرے کی…

  • گھر میں داخل ہونے والا چور چوری کی بجائے معافی مانگ کر چلا گیا

    گھر میں داخل ہونے والا چور چوری کی بجائے معافی مانگ کر چلا گیا

    جرمنی میں گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہونے والا چور چوری کئے بغیر مہذبانہ انداز میں معافی مانگ کر واپس چلا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے چھوٹے سے شہر گیوَلزبرگ میں پیش آیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق کئی منزلہ رہائشی عمارت کا دروازہ کھلا ہونے کی وجہ سے رات گئے چور باآسانی عمارت میں گھس گیا جس کے بعد پانچویں منزل پر جانے کے بعد وہ تیز دھار آلے کی مدد سے گھر کا لاک کھولنے میں بھی کامیاب ہو گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ شور کی آواز سن کر 52 سالہ خاتون باہر نکلیں جو اس وقت گھر میں اکیلی تھیں، خاتون چور کو دیکھ کر گھبرا گئیں کہ وہ کیسے گھر کے اندر داخل ہو گیااور چور کو بھی اندازہ ہو گیا کہ گھر میں خاتون کے علاوہ کوئی موجود نہیں ہے-

    جس کے بعد عجیب واقع رونما ہوا، چور شرمندہ ہوا اور کہا کہ وہ نہیں جانتا تھا کہ گھر پر کوئی نہیں ہے، اس نے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی اور وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا تاہم پولیس خاتون خانہ کی شکایت پر چوری کی کوشش کا مقدمہ درج کر کے فرار ہو جانے والے نامعلوم ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اچانک اپنے سامنے پا کر معذرت کر لینے والا یہ شخص بظاہر مہذب تھا مگر اس بات سے اس کی طرف سے چوری کی مجرمانہ کوشش کی نفی نہیں کی جا سکتی۔

  • ٹیوٹا کا پاکستان میں 100 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان ،کونسی گاڑی پاکستان میں تیار ہوگی؟

    ٹیوٹا کا پاکستان میں 100 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان ،کونسی گاڑی پاکستان میں تیار ہوگی؟

    انڈس موٹر جلد پہلی لوکل ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی تیار کرے گی۔

    باغی ٹی وی : موجودہ حکومت کی آٹو پالیسی کے ثمرات نمایاں نظر آنے لگے ، انڈس موٹر نے پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 100 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں اورمقامی پیداوار کےلیےہے فیصلہ فنانس ایکٹ2021 ،ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں مراعات کی بنیاد پرکیا۔

    انڈس موٹر کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری اپ گریڈنگ، توسیع ، پرزوں کی پیداوار کی تیاری کیلئے ہے، انڈس موٹر جلد پہلی لوکل ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی تیار کرے گی۔

    دوسری جانب اس حوالے معاون خصوصی شہبازگل نے سماجی رابطے پر پیغام میں کہا کہ موجودہ حکومت کی آٹو پالیسی کے ثمرات انڈس موٹر ہائبرڈ کاربنانےمیں100ملین ڈالرسرمایہ کاری کرے گی، الیکٹرک، ہائبرڈگاڑیوں سےسرمایہ کاری،روزگارکے نئے مواقع پیدا ہں گے ، یہ سرمایہ کاری ایندھن بچت ، فوسل فیول مد میں زرمبادلہ بچانےکاباعث ہوگی۔