Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ترکی میں موجود حریم شاہ بڑی پریشانی کا شکار

    ترکی میں موجود حریم شاہ بڑی پریشانی کا شکار

    ترکی میں موجود پاکستان کی معروف ٹاک ٹاک سٹار حریم شاہ بحرین جانے کے لئے ایئرپورٹ پر فلائٹ مس ہونے سے بڑی پریشانی کا شکار ہو گئیں ۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وہ اپنی پریشانی سے متعلق بتارہی ہیں۔

    انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں حریم شاہ نے بتایا کہ میرے ساتھ ایک سانحہ پیش آیا ہے کہ میں نے بحرین جانا تھا لیکن میرے ذہن سے یہ بات نکل گئی کہ کورونا ایس اوپیز کے تحت سفرکرنے کیلئے ویکسینیٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ پی سی آر ٹیسٹ بھی کروانالازمی ہے۔

    حریم شاہ نے بتایا کہ وہ جب ایئر پورٹ پر پہنچیں تو انہیں سٹاف نے کوویڈ رپورٹ کے ساتھ پی سی آر ٹیسٹ بھی جمع کرانے کا کہا کہ جو کہ انہوں نے نہیں کرایا تھا،انہوں نے سٹاف کو بتا یاکہ میں نے ویکسین لگوا رکھی ہے مگر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سفر کے لئے پی سی آرٹیسٹ کا ہونا لازمی ہے، آپ ایئرپورٹ سے ہی کرالیں۔

    ٹک ٹاک سٹار کے مطابق وہ ایئر پورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کے لئے قائم کاﺅنٹر پر چلی گئیں جہاں دیر ہونے کے باعث ان کی بحرین جانے والے فلائٹ مس ہوگئی حریم شاہ ویڈیو میں کافی پریشان دکھائی دے رہی ہیں اور ان کے بقول انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ ایسی صورتحال میں کیا کریں۔

  • احمد مسعود اور امر اللہ صالح پنجشیر میں ہی موجود ہیں       سابق افغان سفیر

    احمد مسعود اور امر اللہ صالح پنجشیر میں ہی موجود ہیں سابق افغان سفیر

    دو شنبے: سابق افغان سفیر محمد ظاہر اغبر نے دعویٰ کیا ہے کہ احمد مسعود اور امر اللہ صالح پنجشیر میں ہی موجود ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق افغان حکومت کے تاجکستان میں سابق سفیر نے کہا ہے کہ پنجشیر کے رہنما احمد مسعود اور سابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح کی مزاحمتی فورسز اب بھی طالبان سے لڑ رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ امر اللہ صالح کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں جبکہ مزاحمتی رہنما سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر عام رابطے نہیں کر رہے ہیں اگر احمد مسعود اور امر اللہ صالح کو فرار ہونا ہوتا تو وہ پہلے دن ہی فرار ہو جاتے جب ان کے پاس موافق حالات تھے۔

    آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے کا عندیہ دے دیا

    انہوں نے کہا کہ دونوں رہنما سابق افغان صدر اشرف غنی کی طرح نہیں کیونکہ وہ اپنے لوگوں اور قوم کے لیے جذبات رکھتے ہیں میں امر اللہ صالح کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں جو اس وقت پنجشیر میں ہیں اور اسلامی جمہوریہ افغانستان کی حکومت چلا رہے ہیں۔

    محمد ظاہر اغبر نے کہا کہ پنجشیر میں مارشل لا نافذ ہے اور زیادہ تر خاندان گھاٹی چھوڑ کر پہاڑی علاقوں میں منتقل ہو گئے ہیں۔ مزاحمتی محاذ کی فورسز بدستور اپنی پوزیشنز پر ہیں۔

    طالبان کا افغان خواتین کرکٹ ٹیم پر پابندی کا فیصلہ

  • انسانوں کی نقل کرنے والی بطخ

    انسانوں کی نقل کرنے والی بطخ

    آسٹریلیا میں ایک ایسی بطخ ہے جو انسانی جملوں کو نقل کر کے دہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوطوں کو تو میاں مٹھو اور دیگر انسانی جملے سکھانا سنا اور دیکھا بھی تھا مگر اب بطخ بھی انسانوں کی نقل کرنے لگی ہے اس کا سب سے مشہور جملہ ہے ’یو بلڈی فول‘ جو انگریزی زبان میں گالی کی طرح سمجھا جاتا ہے۔

    کہا جاتا ہے کہ بطخیں بڑے ہونے کے ساتھ ساتھ بڑی بطخوں سے سیٹیاں مارنا سیکھتی ہیں جس سے وہ آپس میں بات کرتی ہیں، لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ انسانوں کے درمیان پلنے سے انہیں انسانی آوزیں بھی سکھائی جا سکتی ہیں۔

    آسٹریلیا کے سائنسدان پیٹر جے فلا نے تحقیق کے دوران ایک نر بچے کو پالا جو چار سال کا ہے اسے رِپر کا نام دیا گیا ہے یہ غصے میں اول فول الفاظ ادا کرتا ہے ۔

    رپورٹ کے مطابق بطخ دروازہ بند ہونے کی آواز نکالنے کے ساتھ انسانوں کی طرح کھانسی بھی کرتی ہے، لیکن اب اس نے ایک جملہ بھی سیکھ لیا ہے اور وہ واضح انداز میں ’یوبلڈی فول‘ کہہ سکتی ہے۔

    پانیوں میں آزادانہ گھومنا پسند کرنے والی مسک بطخ آواز سیکھنے اور بولنے کی حیرت انگیز خاصیت رکھتی ہے وہ زیادہ تر قید ہو کر غصے میں یہ الفاظ سیکھ کر اپنے جزبات کا اظہار کرتی ہے۔

  • بلوچستان کے ساحل کنڈ ملیر کے قریب  نیا جزیرہ

    بلوچستان کے ساحل کنڈ ملیر کے قریب نیا جزیرہ

    بلوچستان کے ساحل کنڈ ملیر کے قریب نیا جزیرہ ابھر آیا کنڈ ملیر کو بلوچستان کا جادوئی ساحل بھی کہا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی : حکام کا کہنا ہے کہ سمندر کی تہہ سے اچانک ابھرنے والا جزیرہ بڑے رقبے پر محیط ہے۔ سمندر میں یہ جزیرے گہرے پانیوں میں جغرافیائی ردوبدل کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں تاہم سمندر میں ابھرنے والے یہ جزیرے اکثر وبیشتر ابھرنے کےکچھ عرصے بعد دوبارہ غائب ہوجاتے ہیں۔

    کراچی سے 240 کلومیٹر دور مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر کا ساحل واقع ہے۔ جہاں، پہاڑ، صحرا اور سمندر ایک جگہ اکٹھے ہو رہے ہیں کنڈ ملیر بلوچ ماہی گیروں کی ایک چھوٹی سی بستی ہے جو ایک پہاڑی پر آباد ہے سفید ریت پر نیلا پانی اور موجیں مارتا سمندر اس بستی کے نیچے موجود ہے جو یہاں سے گزرنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرہی لیتا ہے۔

    سعودی عرب : بحیرہ احمر میں مرجان کالونی دریافت

    مکران کوسٹل ہائی وے کی تعمیر اور سوشل میڈیا پر کنڈ ملیر کے حسن کے چرچوں نے سیاحوں کو یہاں کا پتا دیا ہے اور اب ہفتہ وار تعطیلات کے علاوہ تہواروں کے موقع پر لوگ اپنے خاندان کے ساتھ سمندر کے نیلے پانی سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں۔

    کنڈ ملیر کو گذشتہ سال ایشیا کے 50 خوبصورت ترین ساحلوں میں شامل کیا گیا تھا۔ یہ درجہ بندی سیاحت اور فوٹو گرافی کے لحاظ سے کی گئی تھی۔

    کراچی کے معروف ساحلوں ہاکس بے، مبارک ولیج اور کاکا پیر کے مقابلے میں یہاں سمندر زیادہ گہرا نہیں اور یہی وجہ ہے کہ بچے اور خواتین بھی بے دھڑک سمندر میں اتر جاتے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ کنڈ ملیر کے قریب ابھرنے والا جزیرہ ساحل کی اہمیت کو بڑھا سکتا ہے ۔ حکام اس جزیرہ کا جائزہ لیتے رہیں گے۔

  • فرار فلسطینی قیدیوں کی تلاش،اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فوج داخل کردی

    فرار فلسطینی قیدیوں کی تلاش،اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فوج داخل کردی

    فرار فلسطینی قیدیوں کی تلاش اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فوج داخل کردی ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی بٹالینز مقبوضہ مغربی کنارے میں داخل ہوئی ہیں اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے بھی فضائی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہےاسرائیلی آرمی چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی اسرائیلی جیل سے فرار افراد کو پکڑنے کے لیے کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کے شمال میں واقع شہر بیسان کی جیل سے کڑے پہرے میں 6 فلسطینی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ تمام فلسطینی ایک سرنگ کے راستے فرار ہوئے جو انہوں نے خود کھودی تھی فلسطینی قیدیوں کی جانب سے کھودی گئی سرنگ کی لمبائی درجنوں میٹر تک جا پہنچتی ہے۔ سرنگ کے دہانے کا انکشاف جیل کی بیرونی دیوار کے باہر چند میٹر کے فاصلے پر ہوا۔

    اسرائیلی اخبار کے مطابق ابتدائی معلومات میں بتایا گیا تھا کہ فرار ہونے والے تمام 6 قیدیوں کا تعلق مغربی کنارے میں جنین سے ہے اور وہ ممکنہ طور پر مغربی کنارے کے شمال میں داخل ہونے میں کامیاب ہو چکے ہوں گے۔

    اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس سروسز پولیس کے ایک بڑے آپریشن میں شامل ہیں تاکہ ان افراد کو تلاش کیا جا سکے۔ پولیس نے بتایا کہ سرچ آپریشن میں ڈرون اور ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔

  • سعودی عرب :  بحیرہ احمر میں مرجان کالونی دریافت

    سعودی عرب : بحیرہ احمر میں مرجان کالونی دریافت

    سعودی عرب میں بحیرہ احمر میں سمندری سائنس اور ماحولیات کے ماہرین نے جزیرہ الوقادی کے جنوب میں مرجان کالونی دریافت کی ہے۔

    باغی ٹی وی : بحیرہ احمر ڈویلپمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ جزیرہ 600 سال پرانا ہے اور اس کی اونچائی 10 میٹر سے زیادہ ہے مرجان کی چٹانوں کی عمر کالونی کے بیرونی ڈھانچے پر سالانہ بڑھنے والے حلقوں کے سائز اور تعداد کی پیمائش سے کی-

    رپورٹ کے مطابق جزیرے میں مرجانی چٹانوں کی کالونی پچھلی صدیوں کا ایک تاریخی حوالہ ہے یہ کالونی سائنسدانوں کو سائنسی طریقوں سے مرجان کی چٹانوں کے ذریعے گزشتہ سالوں میں سمندر کے درجہ حرارت اور اس وقت کیمیائی ساخت کو جاننے میں مدد دے گی۔

    دریافت ہوئی کالونی بڑی تعداد میں مچھلیوں کا گھربن سکتی ہے مرجان کالونیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کئی وجوہات ہیں جو مرجان کی چٹانوں کی زندگی کو متاثرکرتی ہیں۔

    ریڈ سی کمپنی مرجان کی چٹانوں کے ماحول کو بڑھانے اور پراجیکٹ ایریا میں ان کے ماحولیاتی تنوع کو بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

    کمپنی کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سمندری حیات کے تحفظ کو یقینی بنائیں اورآلودگی اور شکار کے ذریعے آبی مخلوقات کے وجود کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

  • نور مقدم کیس خصوصی عدالت میں منتقل

    نور مقدم کیس کو خصوصی عدالت میں منتقل کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : جرنلسٹ مبشر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ نورمقدم قتل اورریپ کیس تیز ٹرائل کے لیے خصوصی عدالت میں منتقل کر دیا گیا ہے اب ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی آج سے کیس کی سماعت کریں گے-سیشن جج کامران بشارت مفتی نے ٹرائل کے لیے کیس منتقلی کے آرڈر جاری کئے

    کیس کی سماعت سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی دوران سماعت مقدمہ کا تفتیشی آفیسر اور ملزمان کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے کیس ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی کے پاس ٹرانسفر کر دیا مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت تمام ملزمان کا ٹرائل ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی کرینگے

    واضح رہے کہ اس سے قبل سینیئرصحافی مبشرلقمان نے مقتولہ مظلومہ نورمقدم کے قاتلوں کی ڈرامے بازیوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ قاتل جتنے مرضی بھیروپ اختیارکرلے اسے جرم کی سزا ضرور ملے گی

    ذرائع کےمطابق اسی حوالے سے سینیئرصحافی نے نورمقدم کے والدین کے وکیل شاہ خاور سے آئینی اورپھرمجرم کے حوالے سے تکنیکی مسائل پرگفتگوکی تھی-

    شاہ خاور نے ایک سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ ملزم جتنے مرضی ڈرامے کرلیں جوپراسیکیوشن ہوچکی اب معاملات اسی طرف جارہےہیں، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اب تو ظاہرجعفر کے والدین کا موقف بھی بدل بدل کرآرہا ہے اوریہ موقف نورمقدم کے لیے بہترثابت ہوگا-

    نورمقدم کے لواحقین کوضرورانصاف ملے گا:خواہ ملزم کتنے بھی ڈرامے کرلیں:مبشرلقمان

    شاہ خاور نے ایک سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ تھراپکس ہویاڈاکٹر ظاہرجعفرنے قتل کے دوران اتنے شواہد چھوڑے ہیں کہ ہرچیز اب تو گواہی دے رہی ہےکہ یہ قاتل ہے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ظاہرجعفرکے والدین بہت زیادہ پیشہ بہارہےہیں اوربڑے بڑے وکلا سے خدمات لے رہے ہیں لیکن یہ صاف نظرآرہا ہے کہ یہ سزا ہوکررہےگی-

  • منال خان اور احسن محسن  کی مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    منال خان اور احسن محسن کی مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف پاکستانی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : ڈھولکی کے بعد گزشتہ شب منال اور احسن کی مایوں کی محفل کی تقریب سجائی گئی، مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں منال اور احسن کی جانب سے مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں ہیں۔

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن نے زرد رنگ کا لہنگا پہنا ہوا ہے جب کہ دلہا نے کالی شلوار قمیض پر واسکٹ پہن رکھی ہے دوسری جانب ویڈیوز میں منال اور احسن کو ایک دوسرے کے ہمراہ رقص بھی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    انسٹا گرام پر شوبزشخصیات اور مداحوں کی جانب سے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور شادی کی مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔جبکہ مایوں میں کئی نامور اداکاروں نے شرکت بھی کی۔

    واضح رہے کہ اس سے پہلے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پراداکار احسن محسن اکرام نے شادی کے کارڈ کی تصویرشیئر کی تھی منال خان اور احسن محسن کی 10 ستمبر جمعے کو بارات اور 12 ستمبر اتوار کو دونوں کے ولیمے کی تقریب ہوگی۔

    یاد رہے کہ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی رواں برس مئی میں بات پکی ہوئی تھی جبکہ دونوں کی منگنی جون میں ہوئی تھی۔

    منال خان اوراحسن محسن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

  • سوشل میڈیا پر بلی کی بہادری کے چرچے

    سوشل میڈیا پر بلی کی بہادری کے چرچے

    نئی دہلی: بھارت کے ایک کنویں میں گرنے والی بلی اور چیتے کی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں چیتے اور بلی ایک کنویں میں گر گئے چیتے نے کنویں کی منڈیر پر پناہ لی تو وہاں پہلے سے ہی ایک بلی موجود تھی۔

    چیتے نے اپنے سے کئی گناہ چھوٹی بلی پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو بلی بھی سینہ تان کر کھڑی ہو گئی اور چیتے کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا بلی کی اس بہادر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جو دنیا بھر میں لوگون کی دلچسپی کا باعث بن گئی ہے-

    یو اے ای: ایکوریم میں دنیا کا سب سے بڑا سانپ

    چیتے کے کنویں میں گرنے کے بعد مقامی افراد وہاں پہنچ گئے تھے اور وہ کنویں کے دہانے پر کھڑے یہ منظر دیکھ رہے تھے جنہوں نے بلی کی بہادری کی ویڈیو اپنے موبائل میں محفوظ کر لی۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی ناسک ڈویژن کے جنگلات کے ڈپٹی کنزرویٹر پنکج گرگ کا کہنا تھا کہ چیتا اس بلی کا پیچھا کرتے ہوئے کنویں میں گر گیا تھا جسے کنوئیں سے نکال کر جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

  • آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے کا عندیہ دے دیا

    آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے کا عندیہ دے دیا

    سڈنی: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے افغانستان کے ساتھ ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا 27 نومبر کو افغانستان کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ کی میزبانی کرنے والا تھا اور کرکٹ آسٹریلیا نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ میچ کی منصوبہ بندی اچھے سے جاری ہے تاہم اب ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے-

    میڈیا کے مطابق آسٹریلیا نے افغان خواتین ٹیم کو کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے کا عندیہ دیا ہے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر طالبان نے خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ دی تو وہ افغانستان کے ساتھ طے شدہ ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیں گے۔

    طالبان کا افغان خواتین کرکٹ ٹیم پر پابندی کا فیصلہ

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے لیے ہمارا وژن یہ ہے کہ یہ کھیل سب کے لیے ہے اور ہم ہر سطح پر خواتین کی اس کھیل میں شمولیت کی حمایت کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ طالبان نے افغانستان میں خواتین کے کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور افغان خواتین کرکٹ ٹیم پر بھی پابندی کا فیصلہ کیا ہے طالبان رہنما احمد اللہ وقاص کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کے ہر قسم کے کھیل پر پابندی ہو گی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے افغان خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے آئی سی سی کا کہنا تھا کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنی چاہیے، افغانستان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔