Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • دبئی کے حاکم کو بلی کی جان بچانے والوں کی تلاش، ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کر دی

    دبئی کے حاکم کو بلی کی جان بچانے والوں کی تلاش، ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کر دی

    دبئی کے نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بلی کے بچاتے ہوئے شہریوں کی ویڈیو شوشل میڈیا پر شئیر کر دی۔

    باغی ٹی وی : انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوجوانوں کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ہمارے خوبصورت شہر میں ایسے ہمداردانہ رویے کو دیکھ کر فخر اور خوشی ہوئی انہوں نے ساتھ ہی صارفین سے ویڈیو میں بلی کی مدد کرتے نوجوانوں کی شناخت کرنے کی اپیل بھی کر دی، تا کہ ان کا شکریہ ادا کیا جا سکے۔


    شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے عمارت کی دوسری منزل پر پھنسی بلی کو تین شہریوں نے چادر کی مدد سے زخمی ہونے سے بچایا، بلی حاملہ تھی جس کی وجہ سے وہ بلند عمارت سے چھلانگ نہیں لگا پا رہی تھی۔

    طالبان کا خوف: سابق افغان آرمی چیف بھی فرار ہونے والوں میں شامل تصویر سوشل میڈیا…

    تاہم شہریوں کی طرف سے چادر کی مدد دینے دئیے جانے پربلی اس پر چھلانگ لگائی اور بالکل محفوظ رہی جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور دبئی حکام تک جا پہنچی-

  • پانچ رکنی لارجر بینچ بنانے سے قبل دو رکنی بینچ کو آگاہ نہیں کیا گیا  جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا اعتراض

    پانچ رکنی لارجر بینچ بنانے سے قبل دو رکنی بینچ کو آگاہ نہیں کیا گیا جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا اعتراض

    جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ازخود نوٹس کے دائرہ اختیار اور تعین سے متعلق سماعت کرنے والے پانچ رکنی بینچ پراعتراض اٹھا دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی جانب سے چیف جسٹس گلزار احمد کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آئین میں سپریم کورٹ کا سماعت کیلئے مختلف دائرہ اختیار ہے سپریم کورٹ کا ایسا کوئی دائرہ اختیار نہیں کہ وہ اپنے ہی بینچ کے امور کی مانیٹرنگ شروع کردے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا اگر ایک بینچ دوسرے کی مانیٹرنگ شروع کردے تو نظام عدل زمین بوس ہو جائے گا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بینچ میں موجود اپنے ہی جج کو نکال کر نیا بینچ تشکیل دیا تھا جسٹس منصور علی شاہ نے بعد میں الگ حکم نامہ جاری کیا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے اس معاملے پر تاحال غور نہیں کیا گیا-

    ایف آئی اے کاسب انسپکٹر تاجروں اور صنعتکاروں کو بلیک میل کرنے لگا

    جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا ہے کہ پانچ رکنی بینچ کو یہ مقدمہ سننے کا اختیار ہی نہیں اگر پانچ رکنی لارجر بنچ نے سماعت جاری رکھی تو یہ آئین سے تجاوز ہوگا رجسٹرار سپریم کورٹ سرکاری ملازم ہے وہ خود کو منصف اور آئینی ماہر سمجھتا ہے رجسٹرار نے فوری نوٹس لیا اور 6 صفحات پر مشتمل نوٹ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔

    جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازم کو رجسٹرار سپریم کورٹ تقرر کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے سرکاری ملازم کو رجسٹرار مقرر کرنا موجود افسران کی ترقی میں رکاوٹ کے مترادف ہے عدلیہ نے ڈیپوٹیشن پر آئے ملازمین کو واپس بھیجا لیکن ملازم رجسٹرار سپریم کورٹ کام کر رہا ہےرجسٹرار سپریم کورٹ اس سے قبل وزیراعظم آفس میں کام کرتے رہے ہیں۔

    صحافیوں کو ہراساں کرنیکا معاملہ: سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے از خود نوٹس…

    جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے خط میں کہا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کو حکومت سے ڈیپوٹیشن پر لیا گیا ایک مرتبہ نامعلوم نمبر سے وصول ہونے والے واٹس ایپ میسج پر ازخود نوٹس لیا گیا واٹس ایپ ازخود نوٹس کی وجہ سے قومی خزانے کو 100 ارب روپے کا نقصان ہوا ریکوڈک کیس میں پاکستان کو عالمی مقدمہ بازی کا سامنا کرنا پڑا اور 6.4 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد ہوا۔

    جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کچھ چیف جسٹس صاحبان کی خواہش ہے کہ وہ بلا روک ٹوک اختیارات کو اپنے پاس رکھیں چیف جسٹس یہ تعین نہیں کر سکتے کہ کون سا کیس کس بینچ میں مقرر ہوگا بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ میں نے کبھی مجوزہ کازلسٹ جاری نہیں کی۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ عدلیہ میں تقسیم ہے مجھے فرائض کی ادائیگی کی وجہ سے عوامی تاثر کی بنیاد پر طنز کا نشانہ بنایا گیا وزیراعظم ترقیاتی فنڈز کیس میں لارجر بنچ بنا کر جسٹس مقبول باقر کو بینچ سے الگ کر دیا گیا۔

    سابق افغان وزیر نے جرمنی میں سائیکل پر پیزا ڈیلیوری شروع کردی

  • سابق افغان وزیر نے جرمنی میں سائیکل پر پیزا ڈیلیوری شروع کردی

    سابق افغان وزیر نے جرمنی میں سائیکل پر پیزا ڈیلیوری شروع کردی

    سابق افغان وزیر نے جرمنی میں سائیکل پر پیزا ڈیلیوری شروع کردی-

    باغی ٹی وی : جرمن میڈیا کے مطابق افغان حکومت میں سابق وزیر مواصلات سید احمد شاہ سادات نے مشرقی جرمن ریاست سیکسونیا کے لیپ زگ میں ایک فوڈ ڈیلیوری کمپنی میں کام کام شروع کیا ہے۔ وہ اپنی سائیل پر گاہکوں کو پیزا سپلائی کررہے ہیں۔


    ایچ آئی وی ٹی وی نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ سابق وزیر مواصلات سید احمد شاہ سادات لیپ زگ شہر میں سائیکل پر پیزا آرڈر سپلائی کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب جرمن اخبار "دی پیپل آف لیپزگ” کے مطابق سابق افغان وزیر 2020 میں اپنے ملک سے فرارکے بعد سیکسونیا میں جرمن کمپنی "لائیف رینڈو” کے ساتھ پیزا کی ترسیل کا کام کررہے ہیں


    لیپ زگ پیپلز ڈیلی کے مطابق سابق افغان وزیر کا کہنا ہے کہ "میں اب سادہ زندگی گزار رہا ہوں”۔ انہوں نے دسمبر 2020 میں افغان حکومت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    سید احمد شاہ سادات نے اخبار کو بتایا کہ افغان بعض حکومتی اداروں نے ان پر استعفیٰ جمع کرانے کے لیے دباؤ ڈالا حکومتی اراکین دسمبر 2020 میں طالبان تحریک کی پیش قدمی ،ملک پر ممکنہ کنٹرول کے خطرے اور غیرملکی افواج کے انخلا کی تاریخ کے قریب آنے کے بعد ملک سے فرار کے منصوبے تیار کر رہے تھے۔

    لیپ زگ پیپلز ڈیلی کے مطابق انہوں نےالزام عائد کیا کہ حکومتی عہدیدار وزارت مواصلات کے بجٹ پر ہاتھ ڈالنا چاہتے تھے۔ حکومتی عہدیداروں نے وزارتوں کے سرکاری بجٹ میں لوٹ مار کرکے پیسے بیرون ملک منتقل کرنے کی کوشش کی حکومتی عہدیدار چاہتے تھے کہ وزارتوں کا بجٹ اپنے قبضے میں لے کرملک سے بھاگ جائیں۔

    طالبان کا خوف: سابق افغان آرمی چیف بھی فرار ہونے والوں میں شامل تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سادات نے بتایا کہ انہوں نے مبینہ لوٹ مار کے اس منصوبے میں حصہ لینے سے انکار کر دیا جس پراُنہیں اپنی وزارت کے فنڈز سے محروم ہونا پڑا اس کے بعد حکومت نے ان پر استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ ڈالا وہ استعفیٰ دینے کے فورا بعد دسمبر 2020 میں لیپ زگ آگئےتھے ان کے پاس پیسے ختم ہوگئےجس کے بعد انہوں نے”لائیف رینڈو” ڈیلیوری سروسز کمپنی میں کام شروع کردیا۔

    سابق افغان وزیر نے وضاحت کی کہ وہ اپنی نئی نوکری کے ذریعے کچھ رقم اکٹھی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ جرمن زبان سیکھنے کے اخراجات ادا کیے جا سکیں اور مواصلات کے شعبے میں اپنی تعلیم جاری رکھوں میں یہاں جرمنی میں خود کو محفوظ محسوس کرتا ہوں جہاں پولیس کرپٹ ہے اور نہ سیاست۔

    پاکستان کیخلاف کسی کواپنی زمین استعمال کرنے نہیں دینگے:ذبیح اللہ مجاہد

  • طالبان کا خوف: سابق افغان آرمی چیف بھی فرار ہونے والوں میں شامل تصویر سوشل میڈیا پر  وائرل

    طالبان کا خوف: سابق افغان آرمی چیف بھی فرار ہونے والوں میں شامل تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان کو تباہ کر دینے کی دھمکیاں دینے والے سابق افغان آرمی چیف کو خواری کا سامنا طالبان کے خوف سے باہر بھاگنے کے لئے لائن میں لگنا پڑ گیا-

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق کی افغانستان سے نکلنے کیلئے کابل ایئرپورٹ پر قطار میں کھڑے انتظار کرتے ہوئے تصویر منظر عام پر آ گئی جس میں افغانستان کے سابق آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی لائن میں لگا ہوا ہے باہر جانے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہا ہے۔‏

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد حامد کرزئی ایئرپورٹ پر ملک سے جانے والے خواہشمند افراد کا رش لگا ہوا ہے، اسی رش میں کھڑے سابق افغان آرمی چیف بھی موجود ہیں۔

    امریکا نے افغانوں کوہجرت پر اُکسا کر وسائل سے عاری ملکوں میں قیدیوں کی طرح رکھا ہوا ہے ذبیح اللہ مجاہد

    تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ولی محمد احمد زئی قمیص شلوار زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ کندھے پر رومال بھی ڈال رکھا ہے۔

    سوشل میڈیا پر سابق افغان آرمی چیف کی وائرل ہونے والی تصویروں میں سے ایک میں تو وہ منتظر کھڑے ہیں جبکہ ایک میں وہ وہیں ہجوم میں نیچے زمین پر بیٹھے دکھائی دے رہیں۔

    واضح رہے کہ طالبا ترجمان ذبیح ﷲ مجاہد نے کابل لویہ جرگہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے افغانوں کو کابل ایئرپورٹ اور قطر میں کوئی سہولت نہیں دی، ہم افغانوں کی جان و مال کی حفاظت کی بار بار یقین دہانی کرا رہے ہیں۔

    پاکستان کیخلاف کسی کواپنی زمین استعمال کرنے نہیں دینگے:ذبیح اللہ مجاہد

    انہوں نے کہا تھا کہ مگرامریکا نے افغانوں کوڈرا کر ہجرت پر اُکسایا اب انہیں وسائل سے عاری ملکوں میں قیدیوں کی طرح رکھا ہوا ہے۔

    ذبیح ﷲ مجاہد نے مزید تھا کہا کہ طالبان آمرانہ حکومتی نظام نہیں چاہتے، سرکاری اہلکاروں کو نوکریاں کھونے کا خوف نہیں ہونا چاہیےاگلی حکومت کو ہر سطح پر لوگوں کی ضرورت ہوگی، کان کنی، ٹاپی گیس پائپ لائن اور دیگر منصوبوں پر کام ہوگا۔

  • افغانستان سے  انخلا، اسرائیل کی شمولیت کا انکشاف

    افغانستان سے انخلا، اسرائیل کی شمولیت کا انکشاف

    افغانستان سے انخلا کے عمل میں اسرائیل کی شمولیت کا انکشاف ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : "العربیہ ڈاٹ نیٹ” کے مطابق اسرائیلی اخبار "یروشلم پوسٹ” نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل میں قائم "شائی فنڈ” نامی تنظیم امریکی حکومت کے ساتھ مل کر افغانستان کے دارالحکومت کابل سے انسانی حقوق کے کارکنوں اور طالبان کے ممکنہ حملوں سے خائف مقامی لوگوں کو وہاں سے نکالنے میں مدد کر رہی ہے۔

    امید ہے 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کریں گے امریکی صدر

    العربیہ کے مطابق شائی فنڈ کے سربراہ چارمین ہیڈنگ نے اسرائیلی اخبار کو بتایا کہ ان کی تنظیم امریکی فوج کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے نجی طیاروں کے ذریعے انخلا کی کی سہولت فراہم کی جا سکے یہ پروازیں کارکنوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو لے جائیں گی۔

    دوسروں پر قانون لاگو کرنے سے پہلے خود قانون کی پاسداری کریں گے طالبان رہنما

    چارمین ہیڈنگ نے بتایا کہ اس کے علاہ طالبان کے حملوں کےخطرے کا شکار افغانستان کی اہم شخصیات کو بھی انخلا میں مدد دیں گی۔

    ہیڈنگ نے کہا کہ ہم نے دوسری تنظیموں کے ساتھ اتحاد قائم کیا ہے کیونکہ یہ ایک بہت بڑا آپریشن ہے۔ ہم نے کئی نجی طیارے کرائے پر لیے ہیں لیکن یہ اقدام سویلین ہی تک محدود ہے۔

    امریکا نے افغانوں کوہجرت پر اُکسا کر وسائل سے عاری ملکوں میں قیدیوں کی طرح رکھا…

    اس نے وضاحت کی کہ تنظیم طیاروں کی بکنگ کے لیے کافی فنڈ اکٹھا کرنے میں کامیاب رہی ہے انخلاء کے عمل میں 10 نجی طیارے شامل ہیں اور ہر ایک 300 افراد کو لے جانے کے قابل ہے۔

    "شائی فنڈ” تنظیم کی یہ کوششیں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب طالبان نے خبردار کیا ہے کہ وہ صرف ایک ہفتے تک انخلاء جاری رکھنے کی اجازت دیں گے جبکہ بیرونی ممالک نےاپنے نمائندوں اور افغانیوں کو ملک سے باہر نکالنے کا آپریشن مزید تیز کردیا ہے۔

    ایک دن میں پنج شیر پر قبضہ کر سکتے ہیں مگر معاملات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں…

    منگل کو گروپ آف سیون کا ایک ورچوئل سربراہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کابل ایئرپورٹ سے انخلاء کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا جہاں اب بھی ہزاروں افراد ملک چھوڑنے کے لیے جمع ہو رہے ہیں برطانیہ سمیت کئی ممالک انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع پر زور دے رہے ہیں۔ امریکی حکومت اور طالبان کے درمیان ڈیل میں امریکا کو 31 اگست تک افغانستان سے انخلا مکمل کرنا ہے۔

    خیال رہے کہ "شائی فنڈ” ایک ایسی تنظیم ہے جو امریکا میں رجسٹرڈ ہے لیکن اس کا صدر دفتر اسرائیل میں ہے یہ گروپ جنگوں ، تنازعات اور قدرتی آفات سے متاثرہ خطوں میں انسانی امداد فراہم کرنے کے میدان میں کام کرتا ہے اور اس میں کافی مہارت بھی رکھتا ہے۔

    پاکستان کیخلاف کسی کواپنی زمین استعمال کرنے نہیں دینگے:ذبیح اللہ مجاہد

    واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کریں گے اور ڈیڈ لائن بڑھانی نہیں پڑے گی اگر ڈیڈ لائن بڑھانے سے متعلق غیر ملکی رہنماؤں کی درخواست ملی تو دیکھیں گے کہ کیا کرسکتے ہیں-

    بعد ازاں طالبان کی جانب سے کہا گیا تھا اگر ڈیڈی لائن بڑھائی گئی تو طالبان کی جانب ست سخت ردعمل آئے گا تاہم افغان طالبان کی وارننگ کے بعد امریکی صدر جوزف بائیڈن نے انخلاء یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے امریکی صدربائیڈن نے واشنگٹن میں اعلان کیا کہ امریکا اکتیس اگست تک افغانستان سےانخلا مکمل کرلےگا۔

    افغان طالبان رہنما عبد الغنی برادر سے سی آئی اے ڈائریکٹر کی خفیہ ملاقات :بڑی درخواست کردی

  • پولیس نے 55 مرتبہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا   سی ٹی او لاہور

    پولیس نے 55 مرتبہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا سی ٹی او لاہور

    55 مرتبہ ای چالان والی گاڑی پکڑ گئی

    باغی ٹی وی : سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس نے 55 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا،کار ڈرائیور نے 50 مرتبہ ٹریفک سگنل کیخلاف ورزی کی، 05 مرتبہ سپیڈ لیمٹ کو نظر انداز کیا-

    سی ٹی او لاہور کے مطابق ڈرائیور کو 27 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا اور ڈرائیور کا شناختی کارڈ اور لائسنس ضبط کر لیا گیا،واجبات جمع کروانے پر کاغذات حوالے مالک کئے جائیں گے

    عرس بلہے شاہ کی تقریبات محدود،کل ایک روزہ تقریب ہوگی

    منتظر مہدی کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں،ٹریفک وارڈنز کو ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں ڈیوائسز کی مدد سے باآسانی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ کیا جاسکتا ہے-

    سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے مزید کہا کہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں-

    پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں شدت ،مزید141 افراد جاں بحق

  • بلاول بھٹو کا دورہ ملتان فائنل ‘یوسف رضا گیلانی کیا تحفہ دیں گے؟ جانیں

    بلاول بھٹو کا دورہ ملتان فائنل ‘یوسف رضا گیلانی کیا تحفہ دیں گے؟ جانیں

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول کا دورہ ملتان فائنل ‘یوسف رضا گیلانی 7ارکان اسمبلی کا تحفہ دیں گے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو ایک ہفتے تک بلاول ہاؤس ملتان میں قیام کے دوران جنوبی پنجاب کی اہم شخصیات اور پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے پیپلز پارٹی کا آئندہ الیکشن میں ٹارگٹ جنوبی پنجاب ہو گا ‘جس کی نگرانی خود بلاول بھٹو کریں گے ‘یوسف رضا گیلانی ارکان اسمبلی کی بلاول سے خفیہ ملاقات کرائیں گے-

    ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 30اگست کو جنوبی پنجاب کے دورے پر ملتان آئیں گے امکان ہے کہ وہ کم و بیش ایک ہفتہ تک بلاول ہائوس ملتان میں قیام کریںگے۔ اس دوران سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی بلاول بھٹو کو جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی کا تحفہ دینگے اور ان کی ملاقات بلاول بھٹو سے کرائیں گے ۔

    ذرائع کے مطابق ان ارکانِ اسمبلی میں جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں کے تحریک انصاف کے وہ ارکان جو آزاد حیثیت سے الیکشن جیتے تھے اور ن لیگ کے ارکان اسمبلی شامل ہیں اسی طرح دیگر اہم شخصیات بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے-

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کا آئندہ الیکشن کا ٹارگٹ جنوبی پنجاب ہوگا جس کی بلاول بھٹو خود نگرانی کرینگے اس سلسلے میں بلاول بھٹو نے پہلے ہی سید یوسف رضا گیلانی کو ٹارگٹ دے رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ سابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو کی ملتان آمد سے قبل اہم سیاسی شخصیات اورموجودہ و سابقہ ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

    ذرائع نے اس خبر کی بھی تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم و اپوزیشن لیڈر سینٹ سید یوسف رضاگیلانی سے جنوبی پنجاب کے تین ارکانِ قومی اسمبلی و چار ارکان صوبائی اسمبلی نے رابطہ کیا ہے ان میں ملتان سے کوئی رکن اسمبلی شامل نہیں ہے البتہ ان ارکان ِ اسمبلی کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے –

    ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی نے سید یوسف رضا گیلانی سے کہا ہے کہ آپ نے ہمارا خیال رکھناہے ہوسکتا ہے کہ ہمیں آئندہ الیکشن میں آپ کی ضرورت پڑے-

    ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ ان ارکان اسمبلی کی بلاول بھٹو کے 30اگست کے دورہ ملتان کے دوران بلاول ہائوس میںخفیہ ملاقات کرائی جائے گی جسے میڈیا پر ظاہر نہیں کیا جائیگا۔ البتہ یہ واضح امکان موجود ہے یہ ارکان اسمبلی آئندہ الیکشن پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر لڑیں گے۔

  • پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشق "دوسترم سوئم”  پبی میں منعقد

    پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشق "دوسترم سوئم” پبی میں منعقد

    پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشق دوسترم کی افتتاحی تقریب انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں منعقد ہوئی-

    باغی ٹی وی : فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مشق کا مقصد دونوں افواج میں شعبہ انسداد دہشت گردی کو فروغ دینا ہے،فورسز یرغمالی ریسکیو، کمپاونڈ کلیئرنس ، ہیلی ریپلنگ میں حصہ لیں گی-

    آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں ہیلی کاپٹر سے رسے کی مدد سے اترنے اورکلوز کوارٹر بیٹل کی مشقوں ، طریقہ کار میں حصہ لیں گی، مشق ہم آہنگی ، فیصلہ سازی ، حکمت عملی پر تیزی سے اقدامات پر مرکوز ہوگی-

    افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائےگئےافتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے فوجی حکام موجود تھے دوسترم دو فوجوں میں 2 سالہ مشق کے طریقہ کار کے طور پر منعقد کی جا رہی ہے پہلی مشق 2017 میں پاکستان ، دوسری 2019 میں قازقستان میں ہوئی-

  • شیخوپورہ:وزیر اعظم اج پاکستان کے پہلے سمارٹ جنگل کا افتتاح کریں گے

    شیخوپورہ:وزیر اعظم اج پاکستان کے پہلے سمارٹ جنگل کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے آج براہ راست پہلے شیخوپورہ پہنچیں گے اور اسکے بعد رکھ جھوک جنگل شیخوپورہ کا دورہ کریں گے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق عمران خان شیخوپورہ کے رکھ جھوک جنگل میں پودا لگا کر پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کریں گے-

    سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق رکھ جھوک جنگل، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ایک اہم منصوبہ ہے جو 24 ہزار کنال اراضی پر محیط ہے۔

    رپوٹ کے مطابق رکھ جھوک جنگل پاکستان کا پہلا اسمارٹ جنگل ہوگا جو اسمارٹ سینسرز اور نگرانی کے نظام سے لیس ہو گا۔ ٹیکنالوجی کی بڑی چینی کمپنی ’’ہواوے‘‘ کو اس منصوبےکا اسمارٹ شراکت دار بنانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوں گے۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان خطاب بھی کریں گے جو پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائیگا وزیر اعظم عمران خان صوبائی ترقیاتی و فلاحی منصوبوں پر برییفنگ بھی لیں گے اور پنجاب حکومت کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ، گورنر اور وزراء سمیت اہم شخصیات ملاقاتیں کریں گی۔

  • نائن الیون کے سازشی نظریات پر یقین رکھتا ہوں   آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ ڈائریکٹراسپائیک لی

    نائن الیون کے سازشی نظریات پر یقین رکھتا ہوں آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ ڈائریکٹراسپائیک لی

    نیویارک: ہالی ووڈ کے فلم ڈائریکٹر افسانوی فلمساز ، تجربہ کار اداکار ، پروڈیوسر ، آسکر ایوارڈ یافتہ اسکرین رائٹر اسپائیک لی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ نائن الیون کے سازشی نظریات پر یقین رکھتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : امریکی خبررساں ادارے لاس اینجلس کے مطابق امریکی اخبار یویارک ٹائمز کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں ، 2001 میں ہونے والے نائن الیون حملوں اور COVID-19 وبائی امراض کے بارے میں اپنی HBO دستاویزی سیریز "NYC Epicenters 9/11-2021½” پر گفتگو کرتے ہوئے ، لی نے کہا کہ نائن الیون اس نظریے کے تحت ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی ایک عمارت کو دہشت گردانہ حملے کے ذریعے نہیں گرایا گیا تھا بلکہ سب کچھ کنٹرولڈ دھماکے کے ذریعے کیا گیا تھا۔

    ہالی ووڈ کے فلم ڈائریکٹر اسپائیک لی نے انٹرویو اپنی آٹھ گھنٹے طویل نئی دستاویزی فلم نیویارک ایپیسینٹرز:9/11 پر بھی گفتگو کی۔ چاراقساط پر مشتمل اس دستاویزی فلم کا دو دن قبل ایچ بی او پرپریمیئر ہوا تھا۔

    اس دستاویزی فلم میں بنیادی طورپرنیویارک، اس کے رہائشیوں پر گزرے دنوں کی یادیں، نائن الیون کے دہشت گردانہ حملے اور کوویڈ 19 کے وبائی مرض سے پیدا شدہ صورتحال کا تفصیل سے احاطہ کیا گیا ہے۔

    فاطمہ بھٹو انجلینا جولی پر برس پڑیں

    دستاویزی فلم میں نیو یارک کے سیاستدانوں سمیت شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے کارکنوں، فائر فائٹرز اور دیگر کے انٹرویوز کو بھی شامل کیا گیا ہے لیکن نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے فلم ساز کے خیالات سے آگاہی کے موجب انٹرویو دینے سے اجتناب برتا ہے۔

    دستاویزی فلم کے متعلق رپورٹ کے تحت آخری قسط میں ایک ایسے گروپ کے اراکین کے خیالات بھی انٹرویوز کی طرز پر شامل کیے گئے ہیں جو اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ نائن الیون کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے خاتمے میں امریکی حکومت بھی شامل تھی۔

    کویت کا پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کا فیصلہ

    جب فلم ڈائریکٹر اسپائیک لی سے صحافیوں نے سوالات کیے تو انہوں نے نہایت اطمینان سے جواب دیا کہ ان کے پاس اس حوالے سے سوالات ہیں انہوں نے اس ضمن میں سرکاری وضاحتوں سے اپنے مطمئن ہونے کے تاثر کی بھی نفی کی۔

    فلم ڈائریکٹر کے مطابق انہوں نے فلم میں اپنا نقطہ نظر شامل کیا ہے لیکن فیصلے کا اختیار لوگوں کو دیا ہے کیونکہ وہ ناظرین کے خیالات کا احترام کرتے ہیں فلم سازی کی دنیا میں انہیں چار دہائیاں گزر چکی ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ لوگوں کا ذہن نہیں بناتے ہیں۔

    لوز چینج فلم کے پروڈیوسر ڈیلن ایوری نے بھی ایک مرتبہ کہا تھا کہ ان کے خیال میں عمارت کی تباہی مشکوک ہے کیونکہ اس میں سی آئی اے کا دفتر ، خفیہ سروس کی ایک چوکی ، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور شہر کا ایمرجنسی کمانڈ سینٹر ہے لیکن ریاست ہائے متحدہ کی اسپیشل آپریشنز کمانڈ نے کہا ہے کہ کوئی بھی عمارت میں جگہ کرائے پر لے سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ اسپائیک لی ٹاپ ڈیموکریٹک ڈونر رہے ہیں اور انہوں نے گزشتہ چند سالوں میں انتہائی بائیں بازو کے سیاستدانوں کے لیے مہم بھی چلائی ہے۔