Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • گوگل کی  اپنے صارفین کے لئے ہنگامی وارننگ

    گوگل کی اپنے صارفین کے لئے ہنگامی وارننگ

    دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنے صارفین کیلئے ہنگامی وارننگ جاری کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : گوگل کا مقصد عام صارفین کو انٹرنیٹ پر کسی بھی موضوع پر درکار مواد تلاش کرنے کے لیے سرچ انجن مہیا کرنا تھا۔ اسی وجہ سے گوگل کو مقبولیت حاصل ہوئی اور آج بھی یہ دنیا کا سب سے ذیادہ استعمال ہونے والا سرچ انجن ہے تاہم اس نے اپنے صارفین کے لئے ہنگامی وارننگ جاری کی ہے-

    رپورٹ کے مطابق گوگل کی اپنے 2 ارب صارفین کے لیے 2 ماہ میں چوتھی وارننگ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز سے محفوظ رہنا ہے تو اپنا براؤزر فوری اپ گریڈ کریں-

    گوگل کے علاوہ مائیکروسافٹ کے سرچ انجن ‘ ایج’ نے بھی چوتھی ہنگامی وارننگ جاری کرتے ہوئے اپنے صارفین کو کہا ہے کہ ہیکرز سے محفوظ رہنا ہے تو اپنا براؤز فوری اپ گریڈ کرلیں۔

    براؤزر کو اپ گریڈ کرنے کا طریقہ:

    براؤزر اپ گریڈ کرنے کے لئے آپ کو سیٹنگز میں جانا ہو گا اور پھر ہیلپ میں جاکر اباؤٹ گوگل کروم کھولنا ہو گا اپنے براؤزر کا ورژن چیک کریں، اگر Linux ، macOS یا Windows پر آپ کا براؤزر 92.0.4515.159 یا اس سے آگے کا version ہے تو آپ محفوظ ہیں۔

    گوگل فی الحال ان مسائل کے بارے میں بہت کم معلومات دے رہا ہے تاہم یہ ایک یہ معیاری عمل ہے جو کمپنی معلومات کو محدود کرنے کی کوشش میں کرتی ہے تاکہ صارفین کی پرائیوسی کو یقینی بنایا جا سکے اور ہیکرز کو روکا جائے۔

  • پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں شدت ،مزید141 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں شدت ،مزید141 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں شدت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 141 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 61 ہزار410 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 4 ہزار 199 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 83 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 35 ہزار 858 جبکہ ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 220 ہوگئی۔

    کویت کا پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کا فیصلہ

    پنجاب میں کورونا کی چوتھی لہر شدت اختیار کر گئی لاہور میں مثبت کیسز کی شرح ساڑھے بارہ فیصد تک پہنچ گئی جبکہ راول پنڈی میں شرح چودہ فیصد رہی۔راولپنڈی میں مزید تین علاقوں میں تیس اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

    ادھر کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح ساڑھے دس فیصد سے زیادہ رہی جبکہ حیدرآباد میں گیارہ فیصد رہی اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح سات فیصد اور پشاور میں 14 فیصد رہی-

    وزیراعلیٰ سندھ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار 139، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 58 ہزار 243، پنجاب میں تین لاکھ 83 ہزار 742، اسلام آباد میں 96 ہزار 980، بلوچستان میں 31 ہزار 928، آزاد کشمیر میں 31 ہزار 87 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 739 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 633 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 698، خیبرپختونخوا 4 ہزار 839، اسلام آباد 855، گلگت بلتستان 171، بلوچستان میں 338 اور آزاد کشمیر میں 686 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

  • عمرہ زائرین کے لئے سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نیا حکم نامہ جاری

    عمرہ زائرین کے لئے سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نیا حکم نامہ جاری

    عمرہ زائرین کے لئے سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نیا حکم نامہ جاری –

    باغی ٹی وی : سعودی سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق طیارے میں بیٹھنے سے قبل مسافروں کا کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دیکھا جائے گا۔

    سعودی عرب جانے کے لیے فائزر، ایسٹرازینیکا، موڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہےحکم نامے کے مطابق سعودی عرب آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    کویت کا پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کا فیصلہ

    دوسری جانب سعودی عرب نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والےغیر ملکیوں کو مملکت واپس آنے کی اجازت دے دی ہے۔

    نئے حکم نامے کے بعد پاکستان سمیت سفری پابندی کا شکار دیگر ممالک کے ایسے شہری جو سعودی عرب میں برسرروزگار ہیں یا ان کے پاس سعودیہ کا رہائشی اجازت نامہ’اقامہ’ موجود ہے وہ واپس سعودی عرب جاسکتے ہیں بشرطیکہ انہوں نے سعودی حکومت کی منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگارکھی ہوں۔

    ادھر پاکستانیوں کو یہ ریلیف دینے پر سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے پاکستان سے براہِ راست سعودی عرب سفر کی اجازت کا خیر مقدم کیا ہے ۔

    افغانستان میں نیا سیٹ طے کرنا پاکستان کا نہیں افغانوں کا کام ہے شاہ محمود قریشی

  • افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں     روسی صدر

    افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں روسی صدر

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ روس افغانستان میں اپنی فوج تعینات نہیں کرے گا-

    باغی ٹی وی : اپنے ایک بیان میں ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں یو ایس ایس آر کی شکست سے سبق سیکھ چکے ہیں

    ادھر چین نے طالبان کے کنٹرول سنبھالنے سے قبل افغانستان میں رہنے والی غیر ملکی افواج کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔ قوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں چینی سفیر نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت غیر ملکی افواج کا احتساب کیا جانا چاہیے۔

    امریکی افواج کو وسطی ایشیا میں نہیں دیکھنا چاہتے:پاکستان کے ساتھ مل کرکچھ کرنا…

    اس سے قبل روسی وزیر خارجہ سرگئی کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کو وسطی ایشیا میں نہیں دیکھنا چاہتے اکستان کیساتھ مل کر افغانستان میں ثالثی کاکردار ادا کرنے پر تیار ہیں۔ روس، پاکستان، امریکا اور چین افغانستان میں ثالث کا کردار ادا کرنے پر آمادہ ہیں، امریکی افواج کو وسطی ایشیا میں نہیں دیکھنا چاہتے۔ افغان پنا ہ گزینوں کو وسطی ایشیا بھیجنے کا امریکی منصوبہ ان ممالک کے استحکام پر سمجھوتا کرے گا، امریکا نے افغانستان کے خلاف جس وسطی ایشیائی ملک میں فوجی اڈہ بنایا وہ ملک خود نشانہ بن جائے گا۔

    افغانستان میں نیا سیٹ طے کرنا پاکستان کا نہیں افغانوں کا کام ہے شاہ محمود قریشی

  • قومی کرکٹ ٹیم  ویسٹ انڈیز سے وطن کب واپس روانہ ہوگی

    قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے وطن کب واپس روانہ ہوگی

    قومی کرکٹ ٹیم 25 اگست بروز جمعرات کو ویسٹ انڈیز سے وطن واپس روانہ ہوگی-

    باغی ٹی وی : قومی اسکواڈ مقامی وقت کے مطابق شام بجے جمیکا سے براستہ لندن لاہور کے لیے اپنے سفر کا آغاز کرے گا قومی اسکواڈ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 12:50 بجے لاہور پہنچے گا-

    چار کھلاڑی بیٹسمین اظہر علی، لیگ اسپنر یاسر شاہ، فاسٹ باؤلرز محمد عباس اور نسیم شاہ وطن واپس نہیں آئیں گےیاسر شاہ اور نسیم شاہ کیریبین پریمیئر لیگ میں شرکت کے لئے کچھ دیر بعد انٹیگا روانہ ہوجائیں گے محمد عباس اور اظہر علی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے لندن میں قیام کریں گے-

    ہمارے ہر بیٹسمین کو فواد عالم سے سیکھنے کی ضرورت ہے بابر اعظم

    واضح رہے کہ کنگسٹن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بولنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو 219 رنز پر آؤٹ کردیا۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 329 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم ویسٹ انڈینز یہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے اور انہیں 109 رنز سے شکست ہوئی۔

    میچ میں شاہین آفریدی نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا۔ شاہین آفریدی نے دوسری اننگز میں 4 جب کہ مجموعی طور پر اس میچ میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ نعمان علی نے 3 اور حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بیٹنگ میں پاکستانی بلے باز فواد عالم چھائے رہے، وہ 124 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    ٹیسٹ میچ کے آخری روز ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ پر 49 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ سمیت کوئی بھی ویسٹ انڈین بلے باز پاکستانی بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا، بریتھ ویٹ 39 رنز پرپویلین لوٹئ۔ نکروما بونر 2، روسٹن چیز 0، جرمین بلیک ووڈ 25 رنز، کائل میئر 32، جیسن ہولڈر 47، کیمروچ 7 اور جوشوا ڈی سلوا 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان دوسرا ٹیسٹ میچ 109 رنز سے جیت گیا : تین میچوں کی سیریز برابر

  • ہمارے ہر بیٹسمین کو فواد عالم سے سیکھنے کی ضرورت ہے   بابر اعظم

    ہمارے ہر بیٹسمین کو فواد عالم سے سیکھنے کی ضرورت ہے بابر اعظم

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ک کہنا ہے کہ آج کی جیت پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہےجب بھی جیت ملتی ہے بطور کپتان بہت اعتماد ملتا ہے
    تمام کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا-

    باغی ٹی وی : بابر اعظم نے کہا کہ وکٹ سے مدد نہیں ملی تو فیلڈنگ پوزیشنز بدل کر حریف ٹیم پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیاخوشی ہے کہ پہلی اننگز میں جلدی وکٹیں گنوانے کے باوجود فواد عالم کے ساتھ پارٹنرشپ ہمیں میچ میں واپس لائی-

    انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا شاہین شاہ آفریدی بہت بااعتماد باؤلر ہیں جب بھی انہیں باؤلنگ کا کہتا ہوں وہ جارحانہ باؤلنگ کرتے ہیں خوشی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی جیسا باؤلر میرے پاس ہے-

    پاکستان دوسرا ٹیسٹ میچ 109 رنز سے جیت گیا : تین میچوں کی سیریز برابر

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ نوجوان فاسٹ باؤلر نے اپنی عمدہ باؤلنگ سے میزبان ٹیم کو بیک فٹ پر ہی رکھا ہم نے حکمت عملی کے تحت ویسٹ انڈیز کو چوتھے روز بیس اوورز کھیلائے-

    بابر اعظم نے کہا کہ ہمیشہ کہتا ہوں فواد عالم بہت تجربہ کار بیٹسمین ہیں مشکل کنڈیشنز میں انہوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ڈومیسٹک کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے فواد عالم ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ہمارے ہر بیٹسمین کو فواد عالم سے سیکھنے کی ضرورت ہے-

  • افغانستان میں نیا سیٹ طے کرنا پاکستان کا نہیں افغانوں کا کام ہے     شاہ محمود قریشی

    افغانستان میں نیا سیٹ طے کرنا پاکستان کا نہیں افغانوں کا کام ہے شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ نیا سیٹ اپ پاکستان مخالف کالعدم ٹی ٹی پی کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرے گا۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سینئیر صحافی شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان طالبان سمیت افغانستان کے تمام گروہوں سے اچھے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں نیا سیٹ اپ کیسا ہو؟ یہ طے کرنا پاکستان کا نہیں افغانوں کا کام ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان قیادت کی آزمائش ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو چھوڑ کر مذاکرات کے ذریعے امن کے بڑے مقصد کو حاصل کرے۔

    واضح رہے افغانستان کے مسائل میں پاکستان کے کرادر کو دنیا بھر مین سراہا جا رہا ہے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹیلینا جارجیوا کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کوخط بھیجا گیا تھا جس میں افغانستان میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا گیا۔

    عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پاکستان کا شُکر گزار

    خط میں کرسٹیلینا جارجیوا نے کہا تھا کہ مشکل گھڑی میں افغانستان سے عملے کے بحفاظت انخلا پر پاکستان کے مشکور ہیں خط میں کہا گیا کہ مشکل وقت میں انخلا پر پاکستان کی کوششیں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں –

    خط میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر دفاع اور گورنر اسٹیٹ بینک کے کردار کی بھی تعریف کی۔

  • ورلڈ بینک کا افغانستان کے لیے امداد بند کرنے کا اعلان

    ورلڈ بینک کا افغانستان کے لیے امداد بند کرنے کا اعلان

    ورلڈ بینک نے افغانستان کے لیے امداد بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق افغانستان میں ورلڈ بینک کے دو درجن سے زائد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں عالمی بینک کے مطابق طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق عالمی بینک افغانستان کو 5.3 ارب ڈالر دے چکا ہے جس میں زیادہ تر امداد شامل ہے۔

    افغانستان کے وزیردفاع کون؟اہم تقرری کا اعلان ہوگیا

    واضح رہے کہ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے ملا عبدالقہار کو سینٹرل بینک ڈی افغانستان کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا ہےافغان میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے حاجی محمد ادریس کے نام سے معروف ملا عبدالقہار نے بطور سربراہ مرکزی بینک اپنی تقرری کے بعد میٹنگ کے دوران عملے کو کام پر واپس لوٹنے کی ہدایت بھی کی۔

    افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بیشتر بینک بند ہونے کے باعث پریشان افغان عوام کے لیے سینٹرل بینک کے سربراہ کی یہ تعیناتی اہم اور خوش آئند ہے۔

  • کویت کا پاکستان کیلئے  براہ راست پروازوں کی بحالی کا  فیصلہ

    کویت کا پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کا فیصلہ

    کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان سمیت 6 ممالک کے لیے گزشتہ کئی ماہ سے معطل پروازوں کی براہ راست بحالی کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان، بھارت، مصر، بنگلادیش، سری لنکا اور نیپال کے لیے براہ راست پروازیں گزشتہ کئی ماہ سے معطل تھیں پہلی پرواز بدھ کو مصر سے کویت پہنچنے کی توقع ہے، اس کے بعد بھارت سے دو پروازیں پہنچیں گی۔

    ان ممالک کے لیے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد رواں ہفتے کے اوائل میں وزارتی کونسل نے کورونا وائرس وزارتی کمیٹی کی سفارشات پر کیا تھا۔

    سعودی عرب نے اقامہ رکھنے والے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی:جلدی آئیں ، جلدی جائیں‌

    دوسری جانب عمرہ زائرین کے لیے سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا حکم نامہ جاری کردیا جاری کردہ حکم نامے کے مطابق طیارے میں بیٹھنے سے قبل مسافروں کا کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دیکھا جائے گا۔

    سعودی عرب جانے کے لیے فائزر، ایسٹرازینیکا، موڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہےحکم نامے کے مطابق سعودی عرب آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

  • ثروت گیلانی کی ہندو مذہبی تہواررکھشا بندھن  منانے کی وائرل ویڈیو پر صارفین کا رد عمل

    ثروت گیلانی کی ہندو مذہبی تہواررکھشا بندھن منانے کی وائرل ویڈیو پر صارفین کا رد عمل

    اداکارہ ثروت گیلانی کی جانب سے ہندو مذہبی تہوار رکھشا بندھن منانے پرجہاں سوشل میڈیا صارفین نے تعریف کی وہیں انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا-

    باغی ٹی وی : ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ سمیت متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ثروت گیلانی کی سوشل میڈیا پر چند ویڈیوز شیئر کی گئیں جن میں وہ ہندوؤں کا مذہبی تہوار رکھشا بندھن مناتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثروت گیلانی اپنے ہندو باورچی گنیش کو راکھی باندھ رہی ہیں ان کے برابر میں ان کا بیٹا پاکستان کا جھنڈا لے کر بیٹھا ہے اور ویڈیو کے ساتھ پیغام میں ثروت گیلانی نے لکھا کہ پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کو ہر پاکستانی کو خوش آمدید اور محبت کا احساس دلانا چاہئے۔

    سلمان خان کو ائیر پورٹ پر روکنے والا پولیس اہلکار مشکل میں پھنس گیا

    ثروت گیلانی کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا ہے۔ کچھ لوگوں نے ان کے اس عمل کو سراہا تاہم کچھ لوگ سوشل میڈیا پر ہندوؤں کا مذہبی تہوار منانے پر ثروت گیلانی پر تنقید کرتے نظرآئے اسے سستی شہرت کا ذریعہ قرار دیاکہا اس سب کا کوئی مقصد نہیں۔ ہمیں ہمارے ملک میں بھارتی ثقافت کی تشہیر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

    ٹام کروز کی فلم”مشن امپاسبل7″ کی شوٹنگ، ٹرین کھائی میں جا گری ،ویڈیو وائرل