Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مریم نواز کے کیمرا مین  کی انگلینڈ میں چوری پکڑی گئی

    مریم نواز کے کیمرا مین کی انگلینڈ میں چوری پکڑی گئی

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے کیمرہ مین پر انگلینڈ میں گاڑی کا روڈ ٹیکس چوری کرنے اور ایم او ٹی میں کوئی ریکارڈ نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق معروف ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک پرایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ویڈیو بنانے والے شخص کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ مریم نواز کے کمیرہ مین کی زیر استعمال لینڈ رورر گرے رنگ کی گاڑی نمبر این اے 51 آر بی یو سال 2018 اپریل میں رجسٹر ہو ئی تھی جس کا کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے-

    ویڈیو میں کہا گیا کہ مذکورہ گاڑی کے بارے میں سرچ کرنے پر نہ ہی اس کا منسٹری آف ٹرانسپورٹ (ایم او ٹی) میں کوئی ریکارڈ دیکھا گیا اور نہ ہی اس پر روڈ ٹیکس ادا کیا گیا جس کی رپورٹ درج کروائی جا چکی ہے-

    یاسر راجہ نام سے بنائے گئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ویڈیو مین بتایا گیا کہ انہوں نے گاڑی رجسٹرڈ اور انشورنس بطور ٹریڈر کرا رکھی ہے نہ روڈ ٹیکس ادا کیا نہ ہی ایم او ٹی میں اس کا وئی ریکارڈ موجود ہے –

    مریم نوازکے بیٹے جنید صفدرکا نکاح بھی متنازعہ ہوگیا:ن لیگیوں نےخواتین کوزدوکوب کیا،بدتمیزی بھی کی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائر محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی شادی گزشتہ روز لندن میں ہوئی۔ جنید صفدر کا نکاح سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوا ہے۔

    لندن کے مقامی ہوٹل میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریبات کے دوران شریف خاندان کے خلاف مظاہرین کی بڑی تعداد ہوٹل کے سامنے پہنچ گئی اور شریف خاندان کے خلاف مظاہرہ شروع کردیا لینزبروہوٹل کے سامنے مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہمارے ملک کا سرمایہ لوٹ کر لائے ہیں، تقریب میں ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا استعمال کیاجارہاہے۔

    جبکہ لیگی کارکنان نے سڑک پار مظاہرہ کرنے والے مظاہرین کو زودکوب کیا، مشتعل لیگی کارکنان نے مظاہرے میں موجود خواتین سے بدتمیزی بھی کی، لیگی کارکنان کا کہنا تھا کہ نکاح کی تقریب میں کسی کو رنگ میں بھنگ نہیں ڈالنے دینگے۔

    دوسری جانب ذرائع ن لیگ نے بتایا تھا کہ مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر نے آن لائن بیٹے کے نکاح کی تقریب میں شرکت کی مریم نواز اور کیپٹن صفدر اس وقت ملک میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی ہے جس کی وجہ سے انہوں بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کی-

    مریم نواز نے دعا کے ساتھ بیٹے کے نکاح کی تصاویر شئیر کر دیں

  • عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پاکستان کا شُکر گزار

    عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پاکستان کا شُکر گزار

    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹیلینا جارجیوا کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کوخط بھیجا گیا جس میں افغانستان میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا گیا۔

    باغی ٹی وی : خط میں کرسٹیلینا جارجیوا نے کہا کہ مشکل گھڑی میں افغانستان سے عملے کے بحفاظت انخلا پر پاکستان کے مشکور ہیں خط میں کہا گیا کہ مشکل وقت میں انخلا پر پاکستان کی کوششیں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں –

    خط میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر دفاع اور گورنر اسٹیٹ بینک کے کردار کی بھی تعریف کی۔

    دوسری جانب آئی ایم ایف نے ممبر ممالک کے لیے قرض پروگرام کا آغاز کر دیا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالر قرض ملے گا جو مشروط طور پر دیا جا رہا ہے۔

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے آج 2 ارب 77 کروڑ ڈالرقرض مل جائے گا

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے ممبر ممالک کے لیے قرض کی منظوری دی تھی آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ممبر ممالک کو 650 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دی تھی۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو گی اس رقم کی منتقلی سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ جائیں گے۔

    آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالرزپاکستان کودیے دیئے گئے

  • طالبان نےوادی اندراب کامحاصرہ کرلیا، صورتحال بہت خراب ہے امراللہ صالح کی ٹوئٹ

    طالبان نےوادی اندراب کامحاصرہ کرلیا، صورتحال بہت خراب ہے امراللہ صالح کی ٹوئٹ

    سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح نے پنج شیرمیں طالبان کی پیش قدمی کااعتراف کر لیا ہے.

    باغی ٹی وی : سابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح کا کہنا ہے کہ طالبان نےوادی اندراب کامحاصرہ کرلیا ہے وادی میں خوراک اورایندھن کی قلت ہو گئی ہے اور صورتحال بہت خراب ہے ہزاروں خواتین اور بچے پہاڑوں کی طرف بھاگ گئے ہیں۔


    دوسری جانب برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ احمد مسعود ہتھیار ڈالنے کی تیاری کر رہے ہیں، احمد مسعود کو فوجی طاقت اورعالمی حمایت کی کمی کا سامنا ہے۔

    یاد رہے کہ افغان صوبے پنجشیر میں طالبان اور احمد مسعود کی سربراہی میں قومی مزاحمتی فرنٹ کے درمیان لڑائی جاری ہے افغانستان میں بغلان کے بعد پنجشیر واحد صوبہ جہاں اب تک طالبان فتح حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ تخار، کپیسا، پروان اور نورستان کی سرحدوں متصل پنجشیر کی آبادی 17 لاکھ 3 ہزار ہے اور صوبائی دارالحکومت بازارک سمیت ساتوں اضلاع پر شمالی اتحاد کا کنٹرول ہے۔

    کابل: ملکی اور غیرملکی باشندوں کے انخلا میں غیر معمولی تیزی

    طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پنجشیر طالبان کے محاصرے میں ہے ٹوئٹر پر جاری بیان میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ صوبہ بغلان کے ضلع بنوں،پل حصار اور دی صلاح پر مکمل قبضہ کرلیا ہے طالبان جنگجو تین اطراف سے پنجشیرکے داخلی راستوں پرتعینات ہیں، سالنگ پاس کھلا ہے اور پنجشیر طالبان کے محاصرے میں ہےامارت اسلامیہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنےکی کوشش کررہی ہے۔

    دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس سے پہلےفریقین کی جانب سے ایک دوسرے کو بھاری نقصان پہنچانے کے متضاد دعوے کیے جا رہے تھے شمالی مزاحمتی فوج نے دعویٰ کیا کہ لڑائی میں تقریباً 300 طالبان جنگجوؤں کو ماردیا گیا ہے تاہم طالبان نے شمالی مزاحمتی فوج کے 300 طالبان جنگجوؤں کی شھادت کے دعوے کی تردید کردی یہ انکی چالیں ہیں بےبنیاد باتیں ہیں دشمن خود کو خوش کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کہ سکتا –

    ایک دن میں پنج شیر پر قبضہ کر سکتے ہیں مگر معاملات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں ترجمان طالبان

    اب سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح نے پنج شیرمیں طالبان کی پیش قدمی کااعتراف کر لیا ہے۔اشرف غنی کے ملک چھوڑنے کے بعد ملک کے نائب صدر امر اللہ صالح نے نگراں صدر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے پنجشیر میں ہی پناہ لی تھی۔

    افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ایک دن میں پنج شیر پر قبضہ کر سکتے ہیں لیکن وہاں کے مسائل بھی بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پنجشیر میں طالبان اپنے سب سے زیرک کمانڈر قاری فصیح الدین کی قیادت میں جنگ لڑ رہے ہیں جب کہ قومی مزاحمت فرنٹ کی سربراہی سابق شمالی اتحاد کے مقتول امیر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کر رہے ہیں۔

    امریکا نے افغانوں کوہجرت پر اُکسا کر وسائل سے عاری ملکوں میں قیدیوں کی طرح رکھا ہوا ہے ذبیح اللہ…

  • امریکی ہونے پر شرمندگی محسوس کر رہی ہوں       انجلینا جولی

    امریکی ہونے پر شرمندگی محسوس کر رہی ہوں انجلینا جولی

    اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر اور ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ وہ امریکی ہونے پر شرمندگی محسوس کر رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : امریکی جریدے ٹائم میگزین کے لیے لکھے گئے ایک مضمون میں امریکا کے افغانستان سے انخلا کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور انتظامی امور کی نا اہلی قرار دیتے ہوئے انجلینا جولی نے کہا کہ ایک امریکی ہونے کے ناطے میں افغانستان کوچھوڑنے کے انداز پر شرمندہ ہوں، انخلا کا عمل کبھی بھی آسان کام نہیں تھا لیکن اسے بہتر، زیادہ مہذب اور محفوظ طریقے کے ساتھ کیا جا سکتا تھا۔

    ہالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کو نظرانداز کر کے اپنے اتحادیوں اور حامیوں کو اس انداز میں تنہا چھوڑ دینا، اتنے برسوں کی کوششوں اور قربانیوں کے بعد ایک دھوکا اور ناکامی ہے جو میری سمجھ سے بالاتر ہے۔

    انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام افغان بچوں اور بڑوں کے لیے فکر مند ہیں، جو اپنے مستقبل کے بارے میں خوف میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، اور وہ کارکن اور صحافی اور فن کار جو کہیں چھپ گئے ہیں، اور اپنی جانیں بچانے کے لیے اپنے سوشل میڈیا پروفائلز کو ڈیلیٹ کر رہے ہیں۔

    خیال رہے سوشل میڈیا سے دور رہنے والی ہالی ووڈ کی سپر اسٹار انجلینا جولی نے چند روز قبل باقاعدہ طور پر انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنایا انجلینا جولی اپنےانسٹاگرام کو افغانستان میں بحران کا سامنا کرنے والے لوگوں کی آواز کو دنیا تک پہنچانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔

    انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ میں نے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ اسی لیے بنایا ہے کہ ایسی کہانیاں دنیا بھر کے لوگوں کو سناؤں، اُن کی آواز بنوں جو اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں انجلینا جولی کی اس پوسٹ کو 35 لاکھ 26 ہزار 9سو سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں-

    یاد رہے کہ امریکی اداکارہ انجلینا جولی کی انسان دوستی کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے انھیں خصوصی مندوب برائے مہاجرین مقرر کیا تھا۔ وہ دنیا بھر میں جنگ زدہ علاقوں میں پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کرتی ہیں اور بے وطن لوگوں کی داد رسی کرتی ہیں۔

  • دنیا کی سب سے چھوٹی "گائے رانی” چل بسی

    دنیا کی سب سے چھوٹی "گائے رانی” چل بسی

    ڈھاکہ: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دنیا کی سب سے چھوٹی گائے چل بسی۔

    باغی ٹی وی :مختلف نیوز پورٹل ، سوشل میڈیا پوسٹس اور ساور میں لائیو سٹاک آفس نے کہا ہے کہ رانی ، جسے اس کے مالکان نے دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ہونے کا دعویٰ کیا ہے ، ڈھاکا کے ساور صوبے میں فوت ہو گئی ہے۔

    صوبہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ لائیو سٹاک آفیسر عبدالمطلب نے اس کی موت کی خبر کی تصدیق کی کہا کہ "مویشی دو دن پہلے بیمار پڑا اور اسے ڈیڑھ بجے کے قریب لائیو سٹاک آفس لے جایا گیا اسے علاج دیا گیا لیکن بچایا نہیں جا سکا۔ بعد میں شکور ایگرو فارم کے اہلکارگائے کو واپس لے گئے-”

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گائے رانی کا پیٹ کافی زیادہ سوج گیا تھا جس کے بعد اسے علاج کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز اس کی جان نہیں بچا سکے اور وہ محض چند گھنٹوں میں ہی دنیا سے رخصت ہوگئی ڈاکٹرز نے بتایا کہ گائے کے پیٹ پر سوجن زیادہ کھانے اور گیس جمع ہوجانے کے باعث ہوئی۔

    واضح رہے کہ عید الضحیٰ سے قبل دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ’میڈیا اسٹار‘ بن گئی تھی جسے دیکھنے روزانہ ہزاروں لوگ فارم کا رخ کر رہے تھےگائے کی عمر تقریباً دو سال تھی اور اس کا قد 20 انچ تھا جو اپنی معصومیت اور سب سے چھوٹا قد ہونے کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

    گائے کے مالک کا کہنا تھا کہ اس گائے کا نام انہوں نے رانی رکھا گائے کے مالک کا دعویٰ تھا کہ اپنی عمر کے اعتبار سے رانی دنیا کی بونی ترین گائے تھی جس کا وزن ‏‏26 کلو تھا۔

  • امریکہ کی منظوری کے بعد فائزر دنیا میں مکمل منظوری حاصل کرنے والی  پہلی ویکسین بن گئی

    امریکہ کی منظوری کے بعد فائزر دنیا میں مکمل منظوری حاصل کرنے والی پہلی ویکسین بن گئی

    امریکہ نے فائزر کمپنی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے مکمل استعمال کی منظوری دے دی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی منظوری کے بعد فائزر دنیا میں مکمل منظوری حاصل کرنے والی پہلی ویکسین بن گئی ہےامریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی ای) نے کہا ہے 16 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے فائزر ویکسین کی دو خوراک کے استعمال کی مکمل منظوری دے دی گئی ہے۔

    ایف ڈی ای نے کہا ہے کہ یہ منظوری ایسے وقت میں دی گئی ہے جب امریکی شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو کورونا ویکسین کے بارے میں شکوک و شہبات کا شکار ہے فائزر ویکسین کی مکمل منظوری سے لوگوں میں اس کی ویکسینیشن کے حوالے سے حوصلہ افزائی ہوسکے گی۔

    ایف ڈی ای نے بتایا کہ فائزر نے امریکہ سمیت دیگر ممالک کے کلینیکل ٹرائل میں شامل 44 ہزار افراد کا ڈیٹا جمع کرایا تھا، جس کی جانچ پڑتال کے بعد اس ویکسین کے مکمل استعمال کی منظوری دی گئی ہے ڈیٹا کی جانچ پڑتال سے ثابت ہوا کہ فائزر کی تیار کردہ ویکسین بیماری کی روک تھام میں 91 فیصد تک مؤثر ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل فائزر ویکسین کو دسمبر 2020 دنیا میں سب سے پہلے ہنگامی طور پر استعمال کی منطوری دی گئی تھی۔

  • معروف کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن کی قیمت میں مسلسل اضافہ

    معروف کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن کی قیمت میں مسلسل اضافہ

    معروف کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا سلسلہ جاری ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : چین میں کریک ڈاؤن اور ایلون مسک کے ٹیسلا کی جانب سے اسے مزید ادائیگی کے طور پر قبول نہ کرنے کے فیصلے کے بعد مئی میں کرنسی کی قیمت تیزی سے گر گئی تھی لیکن اب تین ماہ بعد سرمایہ کاروں کے رجحان میں بہتری نظر آرہی ہے اور زیادہ مرکزی کمپنیاں ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال شروع کر رہی ہیں۔

    جنوری سے اب تک بٹ کوائن کی قدر میں 81 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جنوری میں بٹ کوائن صرف 27ہزار ڈالر میں ٹریڈ کر رہا تھا میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز ٹریڈنگ کے دوران کرپٹو مارکیٹ میں ایک بِٹ کوائن کی قدر 3.2 فیصد اضافے کے بعد 50 ہزار 298 ڈالر ہوگئی ہے جو پاکستانی روپوں میں 82 لاکھ سے زائد بنتی ہے جب کہ رواں سال مئی کے بعد یہ بِٹ کوائن کی ریکارڈ قیمت ہے-

    اس کے علاوہ دیگر ورچوئل کرنسیز بشمول کارڈانو، اتیھریم اور ڈوج کوائن کی قیمتوں میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    16جون کے بعد پہلی بار بٹ کوائن کی قیمت میں نمایاں اضافہ

    کرپٹو کرنسی کی قدر میں اضافہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی کمپنی پے پال نے کہا کہ وہ برطانیہ میں صارفین کو بٹ کوائن اور دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں کو خریدنے ، بیچنے اور رکھنے کی اجازت دے گا ۔ یہ پہلی بار ہے کہ امریکہ سے باہر اپنی کرپٹو خدمات کو بڑھایا جا رہا ہے۔

    خیال رہےکہ رواں برس کے اپریل میں بِٹ کوائن کی قیمت 65 ہزار ڈالر تک جا پہنچی تھی جس کے بعد اس کی قدر میں کمی واقع ہورہی تھی۔

  • ٹام کروز کی فلم”مشن امپاسبل7″  کی شوٹنگ، ٹرین کھائی میں جا گری ،ویڈیو وائرل

    ٹام کروز کی فلم”مشن امپاسبل7″ کی شوٹنگ، ٹرین کھائی میں جا گری ،ویڈیو وائرل

    ٹام کروز کی فلم "مشن امپاسبل” میں شوٹنگ کے دوران ٹرین تباہ کرنے کے اسٹنٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں-

    باغی ٹی وی : فلم میں جان ڈالنے کے لیے خود کو خطروں میں ڈالنے والوں اداکاروں میں ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کا نام سر فہرست ہے جو اپنی ہر فلم میں جسمانی کرتب دکھانا پسند کرتے ہیں اور جان کو خطرے میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کرتے ٹام کروز فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئےاکثر اپنی فلموں میں خطرناک اسٹنٹ کرچکے ہیں اور کئی مواقع پر تو ان کی زندگی بھی خطرے میں پڑگئی تھی-

    ہالی وڈ کے معروف اداکار ایک بار پھر مشن امپوسبل کے نئے حصے میں واپس لوٹ رہے ہیں، جس کی ریلیز کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں تاخیر کا شکار ہوچکی ہے اور شوٹنگ کو متعدد مرتبہ کیسز یا دیگر مشکلات کے باعث روکا گیا۔

    مگر ٹام کروز اور ڈائریکٹر مک کیری اس نئی فلم کو ہر ممکن حد تک بہترین بنانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے ایک ٹرین کو تباہ کرنے کا شوٹ فلم میں شامل کیا ہے۔

    https://twitter.com/DRMovieNews1/status/1429515832992862216?s=20
    “مشن امپاسبل” کے نئے حصے کے لیے ٹرین کے انجن کے پہاڑی سے گرنے کا مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے اس سین کو برطانیہ کے علاقے ڈربی شائر میں 20 اگست کو فلمایا گیا تھا اور مقامی فوٹوگرافر نے اسے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرکے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔

    رپورٹس کے مطابق ٹام کروز بھی اس موقع پر موجود تھے اور ہیلی کاپٹر سے انجن کے گرنے کا مشاہدہ کررہے تھے-

    فوٹوگرافر نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے ٹام کروز کو خود ہیلی کاپٹر اڑاتے ہوئے دیکھا اس ٹرین انجن کو کچھ دن پہلے اس گاؤں میں پہنچایا گیا تھا اور اس سین کے لیے فلم کی ٹیم نے خصوصی طور پر ٹریک تیار کروایا تھا۔

    گزشتہ سال ناروے میں اس فلم کی شوٹنگ کے دوران مداحوں نے ٹام کروز کو ایک ٹرین کی چھت پر بیٹھے ہوئے دیکھا تھا جو ایک اسٹنٹ کا حصہ تھاگزشتہ سال ستمبر میں بھی فلم کا ایک اسٹنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں دکھایا گیا کہ ایک شخص موٹرسائیکل کو ریمپ پر دوڑاتے ہوئے پہاڑی سے نیچے چھلانگ لگادیتا ہے اور پیراشوٹ کھول کر نیچے اتر جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ فلم ٹام کروز کی ایکشن سیریز ‘مشن امپوسبل’ کی ساتویں فلم ہے، اس سیریز کی چھٹی فلم 2018 میں ریلیز کی گئی تھی اور اس کی شوٹنگ کے دوران بھی کئی خطرناک مناظر کے دوران خود ٹام کروز بھی زخمی ہوگئے تھےاس سیریز کی پہلی فلم مشن امپاسیبل کے نام سے 1996 میں آئی تھی۔

    دوسری چار سال بعد سال 2000، تیسری 2006، چوتھی 2011، پانچویں فلم 2015 میں ریلیز کی گئی تھی۔

    سیریز کی ساتویں فلم میں ٹام کروز کے ساتھ اداکارہ ونیسا کربی، ربیکا فرگوسن، ہائلے ایٹویل، سائمن پیگ اور ہینری زیمی سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    یاد رہے کہ اس سےقبل برطانیہ میں سیٹ پر موجود عملے میں سے 14 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس پر فلم کی شوٹنگ روک دی گئی تھی، ٹام کروز سمیت فلم کا تمام عملہ 2 ہفتوں کے لیے قرنطینہ ہوگیا تھا-

  • پاکستان میں کورونا  کے باعث مزید 91  اموات

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 91 اموات

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید 91 افراد جان کی بازی ہار گئے-

    باغی ٹی وی :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 59 ہزار943 ٹیسٹ کیے گئے جس کےنتیجے میں مزید 4 ہزار 75 افراد میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.79 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 31 ہزار 659 جبکہ ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 25ہزار94 ہوگئی-

    امریکا نے افغانوں کوہجرت پر اُکسا کر وسائل سے عاری ملکوں میں قیدیوں کی طرح رکھا ہوا ہے ذبیح اللہ…

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 22 ہزار 418، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 57 ہزار 721، پنجاب میں تین لاکھ 82 ہزار 332، اسلام آباد میں 96 ہزار 771، بلوچستان میں 31 ہزار 865، آزاد کشمیر میں 30 ہزار 865 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 687 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 605 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 627، خیبرپختونخوا 4 ہزار 819، اسلام آباد 852، گلگت بلتستان 170، بلوچستان میں 336 اور آزاد کشمیر میں 685 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

  • کابل:  ملکی اور غیرملکی باشندوں کے انخلا میں غیر معمولی تیزی

    کابل: ملکی اور غیرملکی باشندوں کے انخلا میں غیر معمولی تیزی

    افغانستان: کابل ائیرپورٹ سے ملکی اور غیرملکی باشندوں کے انخلا میں غیر معمولی تیزی آگئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹے میں 106 طیاروں نے لینڈنگ اور ٹیک آف کیا امریکی ایئر فورس کے 67 طیاروں کی آمد اور روانگی ہوئی۔رائل ایئر فورس کے طیاروں نے 10 لینڈنگ اور ٹیک آف کیں۔

    ترکش ایئر فورس کے 3، اسپین ایئر فورس ، رائل نیوزی لینڈ ایئر فورس کےدودو جہازوں کی آمد ورفت ہوئی۔گلوبل ایکس کی 6 پروازوں کی آمد و روانگی ریکارڈ کی گئی، کال سائن کے بغیر 4 طیاروں نے لینڈنگ اور ٹیک آف کیاجارجیا سے بھی 4 کارگو طیاروں کی آمد اور روانگی مانیٹر کی گئی۔

    ایک دن میں پنج شیر پر قبضہ کر سکتے ہیں مگر معاملات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں ترجمان طالبان

    جبکہ پینٹا گون کا کہنا ہے کہ کابل ائیرپورٹ سے 24 گھنٹے میں 16 ہزار افراد کو نکالا گیا ہے جبکہ اب تک کابل ائیرپورٹ سے42 ہزار لوگوں کو نکالا جاچکا ہے۔

    واضح رہے کے امریکی صدر جوبائیڈن نے 31 اگست تک انخلا مکمل کرنے کی امید ظاہر کی ہے ساتھ ہی انکا کہنا تھا کہ انخلا کی تاریخ میں توسیع کے لیے بھی بات چیت جاری ہے۔

    امریکا نے افغانوں کوہجرت پر اُکسا کر وسائل سے عاری ملکوں میں قیدیوں کی طرح رکھا ہوا ہے ذبیح اللہ…

    دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ امریکہ اور نیٹو کی افواج کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گیغیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ 31 اگست غیر ملکی افواج کے انخلا کی ڈیڈلائن نہیں بلکہ ان کے لیے ریڈلائن ہے اگر اس میں توسیع کی جاتی ہے، تو اسے قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا اور اس پر شدید ردعمل بھی آ سکتا ہے۔

    امید ہے 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کریں گے امریکی صدر

    دنیا سُن لے: غیرملکی فوجیوں کےانخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی: ترجمان طالبان

    آج جی سیون کا آن لائن اجلاس ہوگا برطانوی وزرا کا کہنا ہےکہ جی سیون اجلاس کے موقع پر وزیراعظم بورس جانسن امریکی صدر جوبائیڈن سے افغانستان سے انخلا کی حتمی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کریں گے۔

    افغانستان کی صورتحال پر جی سیون کا آن لائن اجلاس آج ہوگا