Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان میں بچیوں کے اسکول کھل گئے

    طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان میں بچیوں کے اسکول کھل گئے

    طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان میں بچیوں کے اسکول کھل گئے، برقعہ پہنی بچیاں اسکول جانے لگیں۔

    باغی ٹی وی : ترجمان طالبان سہیل شاہین نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں برقعہ پہنی بچیوں کو بڑی تعداد میں اسکول جاتے دکھایا گیا ہے۔


    ویڈیو کے ساتھ سہیل شاہین نے پیغام میں لکھا ہے کہ نئے افغانستان میں اسکول کھل گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ہم پُرامن انتقالِ اقتدار کے لیے کابل کے باہر بیٹھ کر انتظار کر رہے تھے مگر اشرف غنی شہر چھوڑ کر چلے گئے۔داعش کے قیدی جیلوں سے نکل چکے ہیں اور وہ چھپے ہوئے ہیں، انہیں افغان لوگوں کی حمایت حاصل نہیں،ممکن نہیں کہ اب داعش افغانستان میں زور پکڑے افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی،افغانستان کا نیا دور صلح،مساوات اور تعمیر نوکا ہو گا۔

    ایک دن میں پنج شیر پر قبضہ کر سکتے ہیں مگر معاملات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں ترجمان طالبان

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا آئین تشکیل دیا جائے گا، چاہتے ہیں مخالفین بھی حکومت میں شامل ہوجائیں، قومی پرچم کس طرح ہو گا، اس کا فیصلہ مستقبل میں کریں گے تاہم تمام گروپوں کو مستقبل کی حکومت میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

  • افغانستان کی صورتحال پر جی سیون کا آن لائن اجلاس آج ہوگا

    افغانستان کی صورتحال پر جی سیون کا آن لائن اجلاس آج ہوگا

    افغانستان کی صورتحال پر جی سیون کا آن لائن اجلاس آج ہوگا۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے کہا ہے کہ اجلاس میں افغانستان سے انخلاء کی 31 اگست کی ڈیڈ لائن میں اضافے کا معاملہ اٹھانے کی کوشش کی جائے گی جبکہ فرانس کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لائن کو لازمی طور پر آگے بڑھانا چاہئے۔

    دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کو 31 اگست کی امریکی ڈیڈ لائن کے بعد بھی کھلا رکھنے کے لیے نیٹو اور طالبان سے رابطے میں ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کریں گے اور ڈیڈ لائن بڑھانی نہیں پڑے گی اگر ڈیڈ لائن بڑھانے سے متعلق غیر ملکی رہنماؤں کی درخواست ملی تو دیکھیں گے کہ کیا کرسکتے ہیں –

    امید ہے 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کریں گے امریکی صدر

    جس پر افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود غیرملکی فوجیوں کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے سکائی نیوز سے بات چیت میں ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا تھا کہ یہ ڈیڈلائن نہیں بلکہ ان کے لیے ریڈلائن ہے اور اگر اس میں توسیع کی جاتی ہے تو اسے قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سہیل شاہین نے کہا تھا کہ ایسی کسی بھی توسیع کی صورت میں بداعتمادی کی فضا پیدا ہو گی جس کا ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔کابل ایئرپورٹ پر موجود افغان باشندے اصل میں طالبان کے خوف سے نہیں بلکہ مغربی ممالک میں بہتر زندگی کے لیے افغانستان سے فرار کی کوشش میں ہیں۔

    دنیا سُن لے: غیرملکی فوجیوں کےانخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی: ترجمان طالبان

  • کسی بھی میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنا فخر کی بات ہوتی ہے      شاہین شاہ آفریدی

    کسی بھی میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنا فخر کی بات ہوتی ہے شاہین شاہ آفریدی

    قومی کرکٹرشاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں جلد آؤٹ کرنے میں ہر کھلاڑی نے بھرپور حصہ ڈالاکل میچ کا آخری مگر اہم دن ہے
    کوشش ہوگی ویسٹ انڈیز کو مکمل آؤٹ کرکے سیریز برابر کریں –

    باغی ٹی وی : شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ میچ جیتنے کے لیے ہمیں اچھی اور نپی تلی باؤلنگ کرنی ہوگی ہمیشہ کہتا ہوں بیٹنگ کی طرح باؤلنگ میں بھی پارٹنرشپ کی ضرورت ہوتی ہےپہلی اننگز میں محمد عباس، فہیم اشرف اور حسن علی نے عمدہ باؤلنگ کی-

    انہوں نے کہا کہ دوسرے اینڈ سے عمدہ باؤلنگ نے حریف ٹیم پر دباؤ ڈالے رکھا کسی بھی میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنا فخر کی بات ہوتی ہےٹیسٹ کرکٹ میں آج اپنی بہترین باؤلنگ اپنے اہلخانہ کے نام کرتا ہوں-

    واضح رہے کہ دو میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز محمد عباس اور شاہین شاہ کی شاندار بولنگ کے باعث ویسٹ انڈیز 150 پر ڈھیر ہو گئی جمیکا میں کھیلے جا رہے بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر 152 رنز کی برتری حاصل ہے-

  • ایک دن میں پنج شیر پر قبضہ کر سکتے ہیں مگر معاملات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں     ترجمان طالبان

    ایک دن میں پنج شیر پر قبضہ کر سکتے ہیں مگر معاملات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں ترجمان طالبان

    طالبان ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ ایک دن میں پنج شیر پر قبضہ کر سکتے ہیں مگر معاملات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم پُرامن انتقالِ اقتدار کے لیے کابل کے باہر بیٹھ کر انتظار کر رہے تھے مگر اشرف غنی شہر چھوڑ کر چلے گئے۔

    سہیل شاہین نے کہا کہ کابل کی جیلوں سے جو لوگ نکلے، اس کی ذمے دار سابق حکومت ہے جو شہر چھوڑ کر چلی گئی،فقیر محمد سمیت پاکستان کو مطلوب افراد کی فہرست میرے پاس نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیا افغان آئین بنائیں گے، ایک دن میں پنج شیر پر قبضہ کر سکتے ہیں مگر معاملات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ داعش کے لوگ چھپے ہوئے ہیں مگر انہیں افغان عوام کی حمایت حاصل نہیں، افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے نہیں دیں گے۔

    دوسری جانب پاکستانی خبر رساں ادارے ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اب 20 سال پہلے والی صورتحال نہیں ہے۔

    امریکا نے افغانوں کوہجرت پر اُکسا کر وسائل سے عاری ملکوں میں قیدیوں کی طرح رکھا ہوا ہے ذبیح اللہ…

    انہوں نے کہا کہ داعش کے قیدی جیلوں سے نکل چکے ہیں اور وہ چھپے ہوئے ہیں، انہیں افغان لوگوں کی حمایت حاصل نہیں،ممکن نہیں کہ اب داعش افغانستان میں زور پکڑے افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی،افغانستان کا نیا دور صلح،مساوات اور تعمیر نوکا ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا آئین تشکیل دیا جائے گا، چاہتے ہیں مخالفین بھی حکومت میں شامل ہوجائیں، قومی پرچم کس طرح ہو گا، اس کا فیصلہ مستقبل میں کریں گے تاہم تمام گروپوں کو مستقبل کی حکومت میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

  • امریکا نے افغانوں کوہجرت پر اُکسا کر وسائل سے عاری ملکوں میں قیدیوں کی طرح رکھا ہوا ہے ذبیح اللہ مجاہد

    افغان ثقافتی کمیشن کے سربراہ اور ترجمان ذبیح ﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکا نے افغانوں کوہجرت پر اُکسایا –

    باغی ٹی وی : ذبیح ﷲ مجاہد نے کابل لویہ جرگہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے افغانوں کو کابل ایئرپورٹ اور قطر میں کوئی سہولت نہیں دی، ہم افغانوں کی جان و مال کی حفاظت کی بار بار یقین دہانی کرا رہے ہیں۔

    اہوں نے کہا کہ مگرامریکا نے افغانوں کوڈرا کر ہجرت پر اُکسایا اب انہیں وسائل سے عاری ملکوں میں قیدیوں کی طرح رکھا ہوا ہے۔

    ذبیح ﷲ مجاہد نے مزید کہا کہ طالبان آمرانہ حکومتی نظام نہیں چاہتے، سرکاری اہلکاروں کو نوکریاں کھونے کا خوف نہیں ہونا چاہیےاگلی حکومت کو ہر سطح پر لوگوں کی ضرورت ہوگی، کان کنی، ٹاپی گیس پائپ لائن اور دیگر منصوبوں پر کام ہوگا۔

    دوسروں پر قانون لاگو کرنے سے پہلے خود قانون کی پاسداری کریں گے طالبان رہنما

    واضح رہے کہ اس سے قبل طالبان رہنما عبدالقہار کا کہنا تھا کہ مذاکرات جاری ہیں افغانستان میں ہر حال میں ایک جامع حکومت بنائی جائے گی امریکہ سے بھی بات چیت جاری ہے لوگ جس طرح کابل ائیر پورٹ پر جمع ہو رہے ہیں انتہائی افسوسناک ہے چونکہ ہم نے عام معافی کا اعلان کیا ہے سینئیر آفیسرز سے ملاز م تک میرا خیال تھا کہ حالات قابو میں رہیں گے لیکن لوگوں میں خوف اور افراتفری کی یہ صورتحال ہماری توقع کے برعکس ہے-

    طالبان رہنما نے کہا کہ جس تیزی سے حالات بدلے وہ سب کیلئے حیران کن تھا ہمارا کابل میں داخل ہونے کا ارادہ نہیں تھا کیونکہ ہم سیاسی حل کے حامی تھے جامع اور مشترکہ حکومت قائم کرنا چاہتے تھے لیکن جب ہم کابل میں داخل ہوئے تو سکیورٹی فورسز نے ہتھیار ڈال دیئے اور حکمران ملک چھوڑ کر بھاگ گئے تو ہمیں مجبوراً انتظامات سنبھالنے پڑے انٹر افغان مذاکرات کا مقصد شہریوں کے حقوق کا خلاصہ کرنا ہے-

    افغانستان میں ہر حال میں ایک جامع حکومت بنائی جائے گی طالبان رہنماعبدالقہار بلخی

    عبدالقہار بلخی کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق میں کوئی ابہام نہیں ہے دوسروں پر قانون لاگو کرنے سے پہلے خود قانون ساز قانون کی پاسداری کرکے ایک مثال قائم کریں گے تاکہ عوام ہمیں دیکھ کر قانون پر عمل کریں کسی جرم میں ملوث ہونے کی صورت میں اپنے نمائندگان کو پہلے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے-

    عبدالقہار بلخی نے کہا تھا کہ میرا نہیں خیال لوگ ہمیں دہشت گرد سمجھتے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک اصطلاح ہے جس کی بنیاد امریکہ نے رکھی اور ان کے خلاف جانے والے ہر شخص کو دہشت گرد قرار دے دیا-

  • سعودی عرب میں نایاب ہرن کا شکار، 5 ملزمان گرفتار

    سعودی عرب میں نایاب ہرن کا شکار، 5 ملزمان گرفتار

    سعودی عرب میں نایاب الریم ہرن کے شکار میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا گرفتار ملزمان پر شاہی ریزرو میں بلا اجازت داخلے اور نایاب جنگلی الریم ہرن کے شکار کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مکہ المکرمہ ریجن میں نادر جانوروں کے تحفظ کے لیے قائم امام سعود بن عبدالعزیز قدرتی پناہ گاہ میں ماحولیاتی تحفظ کی ذمہ داری ادا کرنے والے خصوصی اسکواڈ نے شہریوں کو ماحولیاتی نظام کی خلاف اقدامات کی پاداش میں گرفتار کر لیا ہے۔

    ماحولیاتی تحفظ کے لیے بنائی گئی خصوصی فورس کے ترجمان میجر رائد الملکی نے بتایا کہ گرفتار افراد کے قبضے سے آتشیں اسلحہ، ایئر گن، گولہ بارود اور شکار میں استعمال ہونے والے آلات ملے ہیں۔

    سعودی عرب میں کینگرو کو ذبح کر کے پکانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، متعلقہ حکام کا سخت رد عمل

    ترجمان نے کہا کہ نادر ہرن کا شکار سعودی عرب میں ممنوع ہے ایسے نادر جانوروں کے شکار کی سزا 25،000 ریال سے 30ملین ریال مقرر کی گئی ہے جبکہ اسی جرم میں 10 سال تک قید کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔

    میجر المالکی نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ممنوعہ شکار کی کسی بھی کوشش کے بارے میں مجاز حکام کو اطلاع دیں تاکہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بڑے پیمانے پر ایک ویڈیو گردش ہوئی جس کے بارے میں کہا گیا ہے اس ویڈیو میں ’کینگرو‘ کے گوشت سے بنی روایتی ڈش ’مینڈی‘ دکھائی گئی ہے۔ ویڈیو کے منظرعام پرآنے کے بعد اس پرعوامی حلقوں کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ دوسری طرف حکومت نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی انکوائری شروع کردی ہے۔

  • سعودی عرب میں کینگرو کو ذبح کر کے پکانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، متعلقہ حکام کا سخت رد عمل

    سعودی عرب میں کینگرو کو ذبح کر کے پکانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، متعلقہ حکام کا سخت رد عمل

    سعودی عرب میں سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بڑے پیمانے پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے اس ویڈیو میں ’کینگرو‘ کے گوشت سے بنی روایتی ڈش ’مینڈی‘ دکھائی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : العربیہ کے مطابق ویڈیو کے منظرعام پرآنے کے بعد اس پرعوامی حلقوں کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ دوسری طرف حکومت نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی انکوائری شروع کردی ہےسعودی عرب کے محکمہ جنگلی حیات نے کینگرو کو ذبح کرنے اور’مینڈی‘ جیسی ڈش تیار کرنے پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔


    سعودی عرب کے محکمہ جنگلی حیات نے کہا کہ اس کلپ میں جو کچھ فلمایا گیا ہے وہ ماحولیاتی نظام کے قانون کی کھلی کی خلاف ورزی ہے۔ اس قانون میں متعین کردہ جنگلی جانوروں کو مارنے یا نقصان پہنچانے سے سختی سےمنع کیا گیا ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کینگرو جیسے جانداروں کی پرورش کی اور خریدو فروخت کے مقصد سے انہیں درآمد کرنے کی اجازت ہے مگر انہیں ذبح کرنے اور گوشت کے طورپر استعمال کرنے کی سخت ممانعت ہے۔

    وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ محکمے کے ذمہ داران نے کینگرو کے گوشت سے تیار کی گئی روایتی ڈش کی مبینہ ویڈیو دیکھی ہے جس کے بعد اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے وزارت داخلہ اور دیگر مجاز اداروں کےساتھ رابطہ کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ ایک مشہور ایپ "اسنیپ چیٹ” پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ سعودی عرب میں بہت سے لوگوں نے ایک "کینگرو” کو ذبح کیا اور اسے مینڈی ڈش کی شکل میں پکایا ویڈیو کلپ میں کینگرو کو ذبح کیے جانے سے قبل پنجرے مین زندہ حالت میں بھی دکھایا گیا ہے۔ اس موقعے پر ایک شخص کہہ رہا ہے کہ اس کا گوشت کی بہترین ہے اور چربی سے پاک ہے۔

  • انسپکٹرعمران عباس شہید کے بچوں کے سکول کا پہلا دن، سی پی اوسکول چھوڑنےخود ساتھ گئے، سکول میں بھی والہانہ استقبال

    انسپکٹرعمران عباس شہید کے بچوں کے سکول کا پہلا دن، سی پی اوسکول چھوڑنےخود ساتھ گئے، سکول میں بھی والہانہ استقبال

    انسپکٹر عمران عباس شہید کی شہادت کے بعد ان کے بچوں کے سکول کا پہلا دن،سی پی او محمدا حسن یونس انسپکٹر عمران عباس شہید کے بچوں کو سکول چھوڑنے خود ساتھ گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز راۓ مظہر اقبال بھی سی پی او کے ہمراہ تھے،شہید کے بچوں کو سکول چھوڑنے کے لئے ٹریفک، ڈولفن اور ایلیٹ فورس کے سکواڈ بھی ہمراہ گئے-

    انسپکٹر عمران عباس کی شہادت کے بعد شہید کے بچے آج پہلے دن سکول گئے ہیں سکول پرنسپل، اساتذہ اور طلباء نے شہید کے بچوں کا استقبال کیا اور پھولو‍ ں کے گلدستے پیش کئے-

    سی پی او کاکہنا تھا کہ بچوں کے والد انسپکٹر عمران عباس اور دادا سب انسپکٹر میاں محمد عباس دونوں نے ملک و قوم کے لئے جان قربان کی اس خاندان کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں-

    سی پی او محمد احسن یونس نے کہا کہ سی پی او کی سکول پرنسپل سے ملاقات، بچوں کی بہترین تعلیم کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے-

  • رکشہ ڈرائیورکی مسافر خاتون کیساتھ اسکی بیٹی کے سامنے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

    رکشہ ڈرائیورکی مسافر خاتون کیساتھ اسکی بیٹی کے سامنے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

    لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں رنگ روڈ زیادتی کیس طرز کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے مسافر خاتون کو اس کی بیٹی کے سامنے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس ذرائع کے مطابق وہاڑی کی رہائشی 35 سالہ ارشاد بی بی اپنی 15 سالہ بیٹی کے ہمراہ ٹھوکر نیاز بیگ پر مسافر گاڑی سے اتری-

    اسلام آباد:تھانہ گولڑہ کے علاقے میں خاتون سے گینگ ریپ کا انکشاف ، خاتون کے بارے میں جان کر پولیس بھی…

    پولیس ذرائع کے مطابق ارشاد بی بی نے اپنی بیٹی کے ہمراہ لاہور کے علاقے صدر کینٹ جانے کے لئے رکشہ کروایا رکشہ ڈرائیور 35سالہ خاتون اور اس کی بیٹی کو گھما پھرا کر ایل ڈی اے ایوینیو کے اندر لے گیا اور رات کی تاریکی میں خاتون کو اس کی بیٹی کے سامنے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    کراچی: بیٹی سے مبینہ زیادتی کرنے کے جُرم میں سوتیلا باپ گرفتار

    پولیس ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور خاتون سے زیادتی کر کے موقع سے فرار ہو گیا تھانہ چوہنگ پولیس ، جینڈر سیل اور دیگر تحقیقاتی ٹیمیں موقع سے شواہد جمع کر رہے ہیں خاتون کو میڈیکل کروانے کے لئے اسپتال لے جایا گیا ہے-

  • تین سالوں میں حکومت کی نااہلی پر وائٹ پیپر شائع کریں گے    شاہد خاقان عباسی

    تین سالوں میں حکومت کی نااہلی پر وائٹ پیپر شائع کریں گے شاہد خاقان عباسی

    مسلم لیگ نواز کے سینئیر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ احتساب کے نام نہاد عمل کو تین سال گذر گئے ہیں مقدمات کی وجوہات پورا پاکستان جانتا ہے-

    باغی ٹی وی : شاہد خاقان عباسی احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ دیکھیں اربوں کے اسکینڈل موجود ہیں نیب کو حکومت کی کرپشن نظر نہیں آتی ہر محکمے میں اربوں کی کرپشن ہورہی ہے-

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کا کرپٹ ترین ادارہ نیب ہےکوئی کالونی یا پراجیکٹ ایسا نہیں جن کے مالکان سے نیب نے کروڑوں روپے وصول نا کئے ہوں نیب اپوزیشن کو دبانے کا ادارہ بن چکا ہےجو لوگ آج نیب کو استعمال کررہے ہیں کل ان کو بھی جواب دینا ہوگا-

    ایف آئی اے کاسب انسپکٹر تاجروں اور صنعتکاروں کو بلیک میل کرنے لگا

    انہوں نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی کا کچھ پتہ ہی نہیں افغانستان سے متعلق فیصلے بند کمروں میں نہیں ہونے چاہیئےافغان پالیسی پارلیمنٹ کی مشترکہ اجلاس میں طے کی جائےافغانستان کی جنگ میں ہم نے کروڑوں پناہ گزین کو پناہ دی ہےافغانستان مسئلے پر پارلیمنٹ سے غیر متنازعہ پالیسی بنائی جائے-

    مسلم لیگ رہنما نے کہا کہ جب تک آئین کے مطابق ملک نہیں چلے گا۔ ہم آگے نہیں بڑھ سکتےحقائق عوام کے سامنے آنے چاہیئےافغانستان کی جنگ میں پاکستان کا بہت نقصان ہوا ہےطے کرلیں کے عوام کی رائے کا احترام کرنا ہے یا الیکشن چوری کرنا ہےتین سالوں میں حکومت کی نااہلی پر وائٹ پیپر شائع کریں گے-

    مردوں کو فیملی کے بغیر اکیلے عوامی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے…