Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اسلام آباد:تھانہ گولڑہ کے علاقے میں خاتون سے گینگ ریپ کا انکشاف ، خاتون کے بارے میں جان کر پولیس بھی چکرا گئی

    اسلام آباد:تھانہ گولڑہ کے علاقے میں خاتون سے گینگ ریپ کا انکشاف ، خاتون کے بارے میں جان کر پولیس بھی چکرا گئی

    اسلام آباد:تھانہ گولڑہ کے علاقے میں خاتون سے گینگ ریپ کا انکشاف

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خاتون کوای الیون ون سے اغواء کیا گیا گولڑہ پولیس نے حسن، اسد اورہاشم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ملزم حسن نے کہا کہ کریم گاڑی ہے میں اتار دیتا ہوں کہاں جانا ہے-

    متن کے مطابق متاثرہ کاتن نے کہا کہ مجھے ای الیون تھری جانا تھا تو میں گاڑی میں بیٹھ گئی ملزم حسن نے مجھے جوس پلایا جس کے بعد میں بے ہوش ہو گئی جب آنکھ کھلی تو ملزمان مجھے کسی حویلی میں لے جا چکے تھےملزمان اسلح کی نوک پر مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے-

    سنئیر صحافی کوایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر نیشنل پریس کلب کی شدید الفاظ میں مذمت

    متاثرہ کاتون نے بتایا کہ ملزمان بعد ازاں مجھے ای الیون چھوڑکرفرارہوگئے ملزمان نے حبس بے جا میں رکھا اور کہا کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے-

    دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے سابقہ ریکارڈ نے پولیس کوچکرا دیا متاثرہ خاتون پراسلام آباد میں چوری کے دو مقدمات درج ہیں متاثرہ خاتون گھریلوملازمہ کے طور پر کام کرتی ہے اور واردات کرتی ہے-

    ایف آئی اے کاسب انسپکٹر تاجروں اور صنعتکاروں کو بلیک میل کرنے لگا

  • سنئیر صحافی کوایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر نیشنل پریس کلب کی شدید الفاظ میں مذمت

    سنئیر صحافی کوایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر نیشنل پریس کلب کی شدید الفاظ میں مذمت

    نیشنل پریس کلب نے سینئر صحافی اور ایڈیٹر ان چیف روزنامہ جناح آن لائن انٹرنیشنل نیوز نیٹ ورک محسن جمیل کو ایف آئی اے کی طرف سے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی : نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینئر صحافی محسن جمیل کو ایف آئی اے کی طرف سے نوٹس کے ذریعے طلب کرنا آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کے مترادف ہے منی لانڈرنگ کیس میں انہیں زبردستی ملوث کرنے کی کوشش کی جا رہی ہےجب کہ ایف آئی آر میں ان کا نام بھی نہیں ہے –

    ایف آئی اے کاسب انسپکٹر تاجروں اور صنعتکاروں کو بلیک میل کرنے لگا

    پریس کلب کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا کہ محسن جمیل بیگ کو گرفتار کرنے کی دھمکیاں حکومت پہلے بھی دے چکی ہے اور اب ایف آئی اے کے ذریعے انہیں ہراساں کرنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہےاور اس طرح صحافیوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے-

    بیان میں واضح کیا گیا کہ ایم پی سی اس معاملے پر خاموش نہیں بیٹھے گی حکومت اس کا نوٹس لیں اور محسن جمیل بیگ سمیت متعدد سینئر صحافیوں کو نوٹس دینے کا سلسلہ بند کرے ورنہ آئینی قانونی راستہ اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا-

  • دوسروں پر قانون لاگو کرنے سے پہلے خود قانون کی پاسداری کریں گے        طالبان رہنما

    دوسروں پر قانون لاگو کرنے سے پہلے خود قانون کی پاسداری کریں گے طالبان رہنما

    رہنما طالبان عبدالقہار بلخی نے کہا ہے کہ دوسروں پر قانون لاگو کرنے سے پہلے خود قانون کی پاسداری کرکے ایک مثال قائم کریں گے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا "الجزیرہ ” کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں طالبان رہنما عبدالقہار کا کہنا ہے کہ خواتین کے حقوق میں کوئی ابہام نہیں ہے دوسروں پر قانون لاگو کرنے سے پہلے خود قانون ساز قانون کی پاسداری کرکے ایک مثال قائم کریں گے-


    انہوں نے کہا تاکہ عوام ہمیں دیکھ کر قانون پر عمل کریں کسی جرم میں ملوث ہونے کی صورت میں اپنے نمائندگان کو پہلے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے-

    عبدالقہار بلخی نے کہا کہ میرا نہیں خیال لوگ ہمیں دہشت گرد سمجھتے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک اصطلاح ہے جس کی بنیاد امریکہ نے رکھی اور ان کے خلاف جانے والے ہر شخص کو دہشت گرد قرار دے دیا-

    افغانستان میں ہر حال میں ایک جامع حکومت بنائی جائے گی طالبان رہنماعبدالقہار بلخی

    واضح رہے کہ اسی انٹرویو میں طالبان رہنما عبدالقہار کا کہنا تھا کہ مذاکرات جاری ہیں افغانستان میں ہر حال میں ایک جامع حکومت بنائی جائے گی امریکہ سے بھی بات چیت جاری ہے لوگ جس طرح کابل ائیر پورٹ پر جمع ہو رہے ہیں انتہائی افسوسناک ہے چونکہ ہم نے عام معافی کا اعلان کیا ہے سینئیر آفیسرز سے ملاز م تک میرا خیال تھا کہ حالات قابو میں رہیں گے لیکن لوگوں میں خوف اور افراتفری کی یہ صورتحال ہماری توقع کے برعکس ہے-

    طالبان رہنما نے کہا کہ جس تیزی سے حالات بدلے وہ سب کیلئے حیران کن تھا ہمارا کابل میں داخل ہونے کا ارادہ نہیں تھا کیونکہ ہم سیاسی حل کے حامی تھے جامع اور مشترکہ حکومت قائم کرنا چاہتے تھے لیکن جب ہم کابل میں داخل ہوئے تو سکیورٹی فورسز نے ہتھیار ڈال دیئے اور حکمران ملک چھوڑ کر بھاگ گئے تو ہمیں مجبوراً انتظامات سنبھالنے پڑے انٹر افغان مذاکرات کا مقصد شہریوں کے حقوق کا خلاصہ کرنا ہے-

  • ایف آئی اے کاسب انسپکٹر تاجروں اور صنعتکاروں کو بلیک میل کرنے لگا

    ایف آئی اے کاسب انسپکٹر تاجروں اور صنعتکاروں کو بلیک میل کرنے لگا

    ایف آئی اے کراچی کا کرپٹ سب انسپکٹر افسران سے زیادہ طاقتور بن گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایف ائی اے کے سب انسپکٹر احمد کان میرانی نے رشوت اور کرپشن سے کروڑوں روپے کما لیئے شکایت پر رابطہ کرنے والے سینئر صحافی کو منی لانڈرنگ کیس میں میں آج طلب کرلیا کرپٹ اہلکار پی پی دور میں بحال ہوا رشوت پر دو بار معطل ریپ کیس میں پکڑا گیا نیب اثاثوں کی تحقیقات کر رہا ہے-

    کراچی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کا کرپٹ سب انسپیکٹر افسران سے بھی زیادہ طاقتور ہو گیا حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ کے کیسز میں تاجروں اور صنعت کاروں کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا ایک کیس میں مبینہ طور پر مختلف تاجروں سے پانچ کروڑ کی رشوت بھی لی رشوت کی شکایت پر سینئر صحافی نے موقف لینے کے لئے سب انسپکٹر احمد خان میرانی سے رابطہ کیا تو تو اس نے موقف دینے کی بجائے سینئر صحافی کو بھی منی لانڈرنگ کیس میں ڈال کر پیر کو طلب کرلیا –

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی سب انسپکٹر احمد خان منی لانڈرنگ کے جھوٹے کیسز میں صنعت کاروں اور تاجروں کو بلیک میل کرنے لگا اور اس میں ا سے اپنے ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون عمر فاروقی مکمل آشیرباد حاصل ہے 31 صنعتکاروں اور ممتاز تاجروں کو ایف آئی آر نمبر 09- 2019 کے تحت نوٹز جاری کیے اور الزام عائد کیا کہ کہ وہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں-

    جب یہ صنعت کار اور تاجر کال اپ نوٹس کے تحت پیش ہوئے تو مبینہ طور پر ان سے رشوت لی گئی جو کہ پانچ کروڑ روپے سے زائد ہے اور یہ پیسہ ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر فاروقی تک بھی پہنچایا گیا ایسی شکایات جب میڈیا تک پہنچی تو آن لائن نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف محسن جمیل بیگ نے ان کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا تو نہ صرف سب انسپکٹر احمد خان نے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا بلکہ ان سے نمٹ لینے کی دھمکیاں بھی دی تھیں اور حیرت انگیز طور پر بعد میں ایف آئی آر میں محسن جمیل کو بھی پیر کو ایف آئی اے سٹیٹ بینک سرکل کراچی طلب کر لیا گیا-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سندھ اور بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کو یہ سب انسپکٹر عامر فاروقی کی ملی بھگت اور آشیر باد سے بلیک میل کر رہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر فاروقی کو مختلف الزامات پر سندھ بدر بھی کیا گیا تھا موصوف کا تعلق پولس گروپ سے ہے مگر یہ اپنا سیاسی اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے دوبارہ بحال ہونے میں کامیاب ہو گیا-

    ذرائع نے بتایا کہ عمر فاروقی بری شہرت کا حامل آفیسر ہے اور ایف آئی اے کے لیے بدنامی کا باعث بنا ہوا ہے مگر اب سپریم کورٹ نے ان کو نکالنے کے احکامات بات جاری کر دیئے ہیں-

    ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نیب بھی احمد خان میرانی اور عامر فاروقی کے خلاف کرپشن کی شکایت پر تحقیقات کر رہا ہے اور ان کے ساتھ ساتھ ان کے عزیز و اقارب کے بھی اثاثہ جات چیک کیے جا رہے ہیں کیونکہ دونوں کے خلاف کرپشن کی شکایات بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں اور بزنس کمیونٹی بھی ان کی بلیک میلنگ سے تنگ آئی ہوئی ہے جبکہ اب اسی نے صحافیوں کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تاکہ ان کے کارنامے میڈیا پر نہ آسکیں-

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ احمد خان میرانی کرپشن کیسز میں 2 بار معطل ہو چکا ہے اور ایک ہوٹل میں خاتون کے ساتھ ریپ کیس میں بھی پکڑا گیا تھا اور اس کا نام ان اہلکاروں میں شامل ہے جو کہ پیپلزپارٹی کے دور میں بحال کر دیے گئے تھے –

  • مردوں کو  فیملی کے بغیر اکیلے عوامی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے    بختاور بھٹو

    مردوں کو فیملی کے بغیر اکیلے عوامی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے بختاور بھٹو

    سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر نیا بیان جاری کیاہے-

    باغی ٹی وی : لاہور مینار پاکستان پارک میں عائشہ اکرم نامی ٹک تاکر خاتون کے ساتھ ہونے والے حادثے پررد عمل د یتے ہوئے بختاور بھٹو نے مردوں کے عوامی مقامات میں داخلے پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا تھا تاہم اب انہوں نے عوامی مقامات پر مردوں پر پابندی عائد کرنے کے اپنے بیان پر وضاحت دی ہے۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے جاری اپنے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی کے مطالبے پر ابھی بھی قائم ہیں تاہم مردوں کو بہنوں، ماؤں بیٹیوں اور بیویوں کے بغیر اکیلے عوامی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے شاید وہ اس طرح پھر سے خواتین پر حملہ کرنے کا سوچیں گے –

    بختاور بھٹو نے مزید لکھا کہ خواتین پر پے در پے بڑھتے ہوئے اس طرح کے واقعات کو روکنے کا اور کوئی بہتر آپشن نہیں۔


    بختاور بھٹو کے اس ٹوئٹ پر صارفین کا کہنا ہے کہ تو پھر یہی میعیار خواتین کے لیے بھی ہونا چاہیے کوئ محرم کے بغیر باہر نہ نکلے تھوڑا حوصلہ کرکے اپنے ٹویٹ میں اسکا بھی اضافہ کردو۔

  • معروف لوک اور صوفی گائیک قربان علی نیازی انتقال کر گئے

    معروف لوک اور صوفی گائیک قربان علی نیازی انتقال کر گئے

    دنیا بھر میں لوک موسیقی کو پہچان دینے والے طفیل نیازی کے چھوٹے بھائی معروف لوک اور صوفی گائیک قربان علی نیازی آج انتقال کر گئے.

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وہ سانس کی تکلیف کے باعث پمز ہسپتال میں زیراعلاج تھے جہاں پر وہ خالق حقیقی سے جا ملے. قربان نیازی 50 سال سے فن موسیقی سے وابستہ تھے –

    شہزاد رائے نے کراچی ایئرپورٹ پرنیا ٹیلنٹ تلاش کر لیا

    انھوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا. ان کی نماز جنازہ آج مورخہ 23 اگست بروز پیر بعد از نماز مغرب نیوکٹاریاں قبرستان آئی جے پی پرنسپل روڈ ادا کی جائے گی-

    حکومت پاکستان کی جانب سے ان کے فن کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نوازہ گیا تھا-

    پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی شخصیت پر مشترکہ ڈرامہ سیریل تیار کرنے کا معاہدہ طے

    مینار پاکستان، عائشہ اکرم کا معاملہ : اداکارہ میرا کا مردوں کو انوکھا مشورہ ،سب حیران رہ گئے

  • صدر مملکت سے آسٹریلیا میں پاکستانی نامزد سفیر زاہد حفیظ چوہدری کی ملاقات

    صدر مملکت سے آسٹریلیا میں پاکستانی نامزد سفیر زاہد حفیظ چوہدری کی ملاقات

    صدر عارف علوی سے سبکدوش ہونے والے ترجمان وزارت خارجہ اور آسٹریلیا میں پاکستان کے نامزد سفیر زاہد حفیظ چوہدری نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ملاقات میں صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے پاکستان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں آسٹریلیا کے ساتھ تعاون مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے-

    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون فروغ دینے کی ضرورت ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات ہیں-

    میر ے کابل جانے کی بھارتی میڈیا کی رپورٹس بے بنیاد ہیں شاہ محمود قریشی

    صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص زراعت ، تجارت ، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں دوطرفہ تعاون بڑھانا چاہتا ہےپاکستان نے کاروبار دوست پالیسیاں اپنائیں ، اپنی توجہ جغرافیائی سیاست سے جیو اکنامکس پر منتقل کی –

    عارف علوی نے کہا کہ نامزد ہائی کمشنر آسٹریلیا میں پاکستانی شہریوں کی سہولت اور فلاح و بہبود کے لیے کام کریں ، ہر ممکن تعاون فراہم کریں آسٹریلیا میں پاکستانی طلباء کی قابل ذکر تعداد موجود ، دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے-

    صدر پاکستان نے زاہد حفیظ چوہدری کو آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے طور پر تقرری پر مبارکباد اور کہا کہ نامزد سفیر پاکستان آسٹریلیا تعاون مزید مضبوط اور متنوع بنانے میں اپنا کردار ادا کریں-

  • افغانستان میں ہر حال میں ایک جامع حکومت بنائی جائے گی      طالبان رہنماعبدالقہار بلخی

    افغانستان میں ہر حال میں ایک جامع حکومت بنائی جائے گی طالبان رہنماعبدالقہار بلخی

    طالبان کلچرل کمیشن رہنما عبدالقہار بلخی کا کہنا ہے کہ ہر حال میں ایک جامع حکومت بنائی جائے گی جس تیزی سے حالات بدلے وہ سب کیلیے حیران کن تھا ہمارا کابل میں داخل ہونے کا ارادہ نہیں تھا-

    باغی ٹی وی : عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ سے خصوصی انٹرویو کے دوران طالبان رہنما عبدالقہار بلخی نے بتایا کہ مذاکرات جاری ہیں ہر حال میں ایک جامع حکومت بنائی جائے گی امریکہ سے بھی بات چیت جاری ہے-


    انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ تعلقات ہیں بیرونی چیک پوسٹس ہمارے پاس ہیں جبکہ اندرونی چیک پوسٹس امریکہ کے کنٹرول میں ہیں دونوں آپس میں مسلسل رابطے میں ہیں-

    افغانستان میں مغربی ممالک کیلئےکام کرنےوالےافغانوں کوترکی میں پناہ نہیں دےسکتے ترک صدر

    عبدالقہار بلخی نے کہا کہ لوگ جس طرح کابل ائیر پورٹ پر جمع ہو رہے ہیں انتہائی افسوسناک ہے چونکہ ہم نے عام معافی کا اعلان کیا ہے سینئیر آفیسرز سے ملاز م تک میرا خیال تھا کہ حالات قابو میں رہیں گے لیکن لوگوں میں خوف اور افراتفری کی یہ صورتحال ہماری توقع کے برعکس ہے

    طالبان رہنما نے کہا کہ جس تیزی سے حالات بدلے وہ سب کیلئے حیران کن تھا ہمارا کابل میں داخل ہونے کا ارادہ نہیں تھا کیونکہ ہم سیاسی حل کے حامی تھے جامع اور مشترکہ حکومت قائم کرنا چاہتے تھے –

    عبدالقہار بلخی کے مطابق لیکن جب ہم کابل میں داخل ہوئے تو سکیورٹی فورسز نے ہتھیار ڈال دیئے اور حکمران ملک چھوڑ کر بھاگ گئے تو ہمیں مجبوراً انتظامات سنبھالنے پڑے انٹر افغان مذاکرات کا مقصد شہریوں کے حقوق کا خلاصہ کرنا ہے-

    امر اللہ صالح کا پنجشیر کے قریب طالبان کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ

  • افغانستان میں امریکی میراث، بچوں  کے کھیلنے کا سامان بن گئی  ویڈٰیو وائرل

    افغانستان میں امریکی میراث، بچوں کے کھیلنے کا سامان بن گئی ویڈٰیو وائرل

    افغانستان میں امریکی فوج کے انخلاء کے بعد فوجیوں کی چھوڑی گئی میراث بچوں کے کھیلنے کا سامان بن گئی۔

    افغان اردو کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں چند افغان بچوں کو ٹوٹی ہوئی امریکی فوجی گاڑیوں پر جھولتے اور کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
    https://twitter.com/AfghanUrdu/status/1429615374992121860?s=20
    ویڈیو میں موجود چند بچے ٹوٹی پھوٹی امریکی فوجی گاڑی میں چڑھے گاڑی کے اندر کھیل رہے ہیں جب کہ چند کو باہر گاڑی کے مختلف حصوں سے کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔


    دوسری جانب افغان اردو کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں افغان حکومت کے سرینڈر کیے جانے کے بعد مشرقی افغانستان کے شہر خوست میں طالبان کے ہاتھ لگی چند سرکاری فوجی گاڑیاں دیکھی جا سکتی ہیں-


    ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے طالبان کو مختلف مشورے بھی دئیے جا رہے ہیں ایک صارف نے کہا کہ طالبان کو چاہیے کہ ایسی جتنی بھی گاڑیاں ملک بھر میں پڑی ہوئی ہیں ان کو اٹھوا کر ایک جگہ جمع کریں کیونکہ طالبان کے استعمال میں جتنی گاڑیاں ہیں وہ امریکی ہیں اگر کوئی گاڑی خراب ہو گئی تو امریکہ ان کو سپیئر پارٹس نہیں دیگا اس لئے ان ناکارہ گاڑیاں استعمال کریں-

    امر اللہ صالح کا پنجشیر کے قریب طالبان کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ

    ایک صارف نے کہا کہ ویسے یہ بچے کھیل نہیں رہے یہ اس گاڑی کو کھول رہے ہیں اور پھر کباڑ میں بیچیں گے-

    ایک صارف نے کہا کہ سبحان اللہ جب اللہ کسی کا غرور توڑتا ہے تو اس سے بھی بُرا ہوتا ہے جیسے نمرود کو ہر آنے والا چھتر پھیرتا تھا پاک ہے میرا رب آپ ہی سب کچھ کرنیوالا ہے-

    خیال رہے کہ طالبان نے 15 اگست 2021 کو افغان دارالحکومت کابل پر بھی قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد سابق افغان صدر اشرف غنی سمیت متعدد اہم حکومتی عہدے دار ملک سے فرار ہوگئے-

    امید ہے 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کریں گے امریکی صدر

  • 19 سالہ زارا  دنیا کا چکر لگانے کے مشن پر روانہ

    19 سالہ زارا دنیا کا چکر لگانے کے مشن پر روانہ

    بیلجیم : 19 سالہ زارا ردرفورڈ جہاز پر دنیا کا چکر لگانے کے مشن پر روانہ ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : رائٹرز کے مطابق انہوں نے اپنا سفر 18 اگست کو شروع کیا اور وہ تین ماہ کے دوران 52 ممالک کے گرد چکر لگائیں گی، اور وہ اس مشن کے پہلے مرحلے میں اپنے آبائی علاقے سے انگلینڈ پہنچیں۔

    زارا ردرفورڈ اپنے سفر کے دوران پانچ بر اعظموں کے سمندر، ریگستانوں اور پہاڑوں کو کراس کرتے ہوئے اپنی آرام کی منزل پر پہنچیں گی۔ انہوں نے اپنے سفر کے آغاز سے پہلے کی ویڈیو انسٹاگرام پر بھی شئیر کی۔

    زرا زردرفورڈ نے برطانیہ میں تعلیم اور جہاز اڑانے کی تربیت حاصل کی اور وہ بچپن سے ہی خلاباز بننا چاہتی تھیں مگر اب وہ دنیا کا فضائی چکر لگانے والی کم عمر خاتون کا اعزاز حاصل کرنا چاہتی ہیں-

    پنجاب میں ائیرایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ، 3 علاقوں کی نشاندہی بھی کر لی…

    زارا کے الٹرا لائٹ اسپورٹ طیارے کا وزن محض 325 کلو گرام ہے اور یہ تیز رفتار کے ساتھ درمیانی اونچائی پر اڑان بھرتا ہے۔

    زارا کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ زیادہ سے زیادہ خواتین سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی میں تعلیم حاصل کریں اور اس میں اپنا نام بنائیں، تا کہ وہ دنیا کو بتا سکیں کہ لڑکیاں دنیا کے کسی بھی شعبے میں اپنے آپ کو منوانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

    انہوں نے دنیا کے گرد چکر مکمل کرنے کے لیے سعودی عرب، میانمار، گرین لینڈ اور ہنڈراس سمیت کئی ممالک سے خصوصی اجازت لی ہے۔

    اگر وہ تین ماہ کے اندر دنیا کے گرد چکر لگانے کا اعزاز حاصل کرلیتی ہیں تو وہ دنیا کی پہلی نوجوان خاتون ہوں گی جبکہ گزشتہ ماہ جولائی میں ہی 18 سالہ برطانوی لڑکے نے بھی دنیا کے گرد چکر لگانے کا مشن مکمل کیا تھا۔

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے آج 2 ارب 77 کروڑ ڈالرقرض مل جائے گا