Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • میر ے کابل جانے کی بھارتی میڈیا کی رپورٹس بے بنیاد ہیں         شاہ محمود قریشی

    میر ے کابل جانے کی بھارتی میڈیا کی رپورٹس بے بنیاد ہیں شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میر ے کابل جانے کی بھارتی میڈیا کی رپورٹس بے بنیاد ہیں۔

    باغی ٹی وی : ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں کابل نہیں گیا بلکہ پاکستان میں اہم ملاقاتوں میں شرکت کی بھارتی میڈیا کو پہلے ہر معاملے کی تصدیق کرنی چاہیے میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے دورے پر جا رہا ہوں پاکستان کے پڑوسی ممالک افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔

    وزیرخارجہ شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ بھارت افغانستان سے اچھے تعلقات کا دعویدار رہا ہے تاہم نئی دہلی کا کردار وقت بتائے گا ایک قوت افغانستان کے حالات بگاڑنا چاہتی ہے چینی وزیر خارجہ سے افغانستان کے مسئلے پر بات ہو چکی ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ کابل سے متعلق خبروں پر ترجمان دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ کابل کی افواہوں کی تردید کی تھی ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ وزیر خارجہ کے دورہ کابل کا ابھی کوئی پلان نہیں ہے دورے سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں ۔

    واضح رہے کہ وزیر خارجہ 25اگست کو 4 ملکی دورے پر روانہ ہوں گےشاہ محمود قریشی تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران کا اہم دورہ کریں گے

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دوروں میں چاروں ممالک کی اعلی ٰقیادت اور وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے اورافغانستان کی تازہ ترین صورتحال، پرامن سیاسی تصفیے، دیرپا امن و استحکام پر گفتگو کریں گے۔

    وزیر خارجہ تمام ممالک پر افغانستان میں دیرپا امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیں گے جبکہ چار ملکی دورہ مکمل کر کے 27 اگست کو وطن واپس پہنچیں گے۔

  • صحافیوں کو ہراساں کرنیکا معاملہ: سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے از خود نوٹس پر عملدرآمد کو روک دیا

    صحافیوں کو ہراساں کرنیکا معاملہ: سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے از خود نوٹس پر عملدرآمد کو روک دیا

    سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی جانب سے لیے گئے از خود نوٹس پر عمل درآمد کو روک دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی جانب سے لیے گئے از خود نوٹس پر عمل درآمد کو روک دیا۔

    قائم مقام جج عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ کیا از خود نوٹس چیف جسٹس کے علاوہ بھی کوئی جج لے سکتا ہے، معاملہ دیکھیں گے۔چیف جسٹس کے علاوہ بینچ کی از خود نوٹس کیلئے معاملہ تجویز کرنے کی روایت موجود ہے۔

    عدالت نے کہا کہ از خود نوٹس لینے کے اختیار کے تعین کیلئے اصل شراکت داروں کو سننا چاہتے ہیں۔ اٹارنی جنرل، صدر سپریم کورٹ بار اور وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل معاملے پر معاونت کریں ۔

    عدالت نے کہا کہ 20 اگست کو 2 رکنی بینچ نے ایک حکمنامہ جاری کیا حکمنامہ جس درخواست پر دیا گیا وہ معاملہ زیر سماعت ہی نہیں تھا حکمنامے میں مقدمہ 26 اگست کو اسی بینچ کے سامنے لگانے کا کہا گیا 26اگست کو جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس جمال مندوخیل کا بینچ دستیاب نہیں۔

    عدالت نے کہا کہ سوال یہ ہے کیا اس معاملے کیلئے خصوصی بینچ تشکیل دیا جائے 20 اگست کے حکمنامے کی ہدایات برقرار رہیں گی فریقین صحافیوں کی ہراسگی سے متعلق جوابات جمع کروائیں فی الوقت صحافیوں کی جانب سے اٹھائے گئے، اہم سوالات کو نہیں دیکھیں گے۔

    عدالت نے کہا کہ اصل سوال از خود نوٹس لینے کے دائرہ اختیار سے متعلق ہے نئے بینچ کی تشکیل تک صحافیوں کی ہراسگی کا معاملہ غیر موثر رہے گا۔ عدالت میں لکھوائے گئے تحریری حکمنامے کو حتمی نہ سمجھا جائے۔ حتمی تحریری حکمنامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

    سپریم کورٹ نے کہا کہ ماضی میں بھی کچھ مقدمات پر معمول سے ہٹ کر ازخود نوٹس ہوئے۔ رجسٹرار آفس نے قائم مقام چیف جسٹس کو معاملے سے تحریری طور پر آگاہ کیا تھا رجسٹرار آفس نے کہا جو انداز اختیار ہوا وہ عدالتی طریقہ کار کے مطابق نہیں۔

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ صحافیوں کا کیس حساس ہے، خوشی ہوئی انہوں نے رجوع کیا عدالت میں کیس دائر ہونے اور مقرر کرنے کا باقاعدہ طریقہ کار ہے۔

    صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی نے کہا کہ تاثر ہے کہ عدلیہ میں تقسیم ہے اس پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ میں کوئی تقسیم نہیں۔ججز کی مختلف نکات پر رائے مختلف ضرور ہوتی ہے آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک کیلئے ہم ایک ساتھ بیٹھ جائیں گے۔

    تاہم چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے از خود نوٹس لینے کے اختیار کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل، صدر سپریم کورٹ بار اور وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے معاونت کیلئے طلب کرلیا کیس پر آئندہ سماعت 25 اگست کو ہوگی-

    واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جمعہ کے روز پریس ایسو سی ایشن آف سپریم کورٹ کی جانب سے ملک بھر میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف دائر آئینی د رخواست کے معاملے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات ، سیکرٹری وزارت انسانی حقوق ،ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کیے گئے تھے اور آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا-

  • نیوزی لینڈ: کورونا کے بڑھتے کیسز لاک ڈاؤن میں توسیع، پارلیمنٹ بند

    نیوزی لینڈ: کورونا کے بڑھتے کیسز لاک ڈاؤن میں توسیع، پارلیمنٹ بند

    نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے ملک بھر میں لاک ڈاون میں توسیع کا اعلان کردیا ہے آکلینڈ میں31 اگست تک جبکہ دوسرے شہروں میں 4روز کے لیے لاک ڈاون میں توسیع کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی میں ڈیلٹا وائرس کے مزید 35 نئے کیسزسامنے آئے ہیں جس کے بعد اب تک رپورٹ ہونے والے ڈیلٹا کیسز کی تعداد 100سے زائد ہو گئی ہے۔

    نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کو ایک ہفتے کے لیے معطل کردیا ہے جبکہ اراکین پارلیمنٹ کی منتخب کمیٹیوں کا اجلاس جاری رہے گا۔

    برطانیہ: 12 سے 17 سال کے بچوں کو موڈرنا ویکسین لگائی جانے کی منظوری

    جیسنڈا آرڈن کا کہنا ہے کہ ابھی بھی ہمیں یہ یقین نہیں کہ ہم وبا کے عروج پر پہنچ چکے ہیں، نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ڈیلٹا کیسز میں اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔

    حکام کے مطابق ڈیلٹا وائرس کی وبا آکلینڈ سے ویلنگٹن منتقل ہو چکی ہے، نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں 33آکلینڈ جبکہ2 کیسز ویلنگٹن سے سامنے آئے ہیں۔

    کرونا کا پھیلاؤ، نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا اعلان

  • افغانستان کی صورتحال:حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے    سعد رفیق

    افغانستان کی صورتحال:حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے سعد رفیق

    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ افغانستان میں غیر معمولی صورتحال جاری ہے ایسے میں منتخب نمائندوں کو افغانستان کی صورتحال پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

    باغی ٹی وی :میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا کہ افغانستان میں غیر معمولی صورتحال جاری ہے اور ایسے میں حکومت کو اپوزیشن کو جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے۔

    امر اللہ صالح کا پنجشیر کے قریب طالبان کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت کو ملک پر مسلط ہوئے 3 سال ہوگئے ہیں ان تین سالوں میں حکومت نے عوام کا بہت زیادہ نقصان کیا ہے ملکی معیشت سب کے سامنے ہے، ڈالر اوپر چلا گیا ہے اور روپیہ نیچے گر گیا ہے۔

    پنجاب:پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی، نوٹیفیکیشن جاری

    ایک سوال کے جواب میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ مجوزہ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو تمام صحافی تنظیموں نے مسترد کردیا ہے جس کے بعد اس کے نفاذ کا جواز نہیں بنتا ملک میں بیڈ گورننس کیا، گورننس ہی نہیں ہے۔

    پاکستان میں ایسے انتخابات ہوں گے جس کو سب امیدوار قبول کریں گے وزیر اعظم عمران…

  • دنیا میں زمین کا وہ مقام جہاں پہلی بار بارش ریکارڈ کی گئی

    دنیا میں زمین کا وہ مقام جہاں پہلی بار بارش ریکارڈ کی گئی

    دنیا میں زمین کا ایک ایسا مقام بھی موجود ہے جہاں پہلی بار بارش ریکارڈ ی گئی گرین لینڈ کی سطح سمندر سے 2 میل بلند چوٹی پر موجود وسیع و عریض پٹی پر بارش نے ماہرین کو حیران کر دیا

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جسے ماہرین موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں زمین کے ایسے مقام پر جہاں 1950 سے جب سے بارش کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے آج تک بارش ریکارڈ نہیں ہوئی تھی وہاں آسمان سے پانی برسنے نے سائنسدانوں کو حیران اور پریشان کر دیا۔

    امریکہ میں طوفانی بارشیں، 22 افراد ہلاک متعدد لاپتہ

    اس 3 ہزار 2سو 16 میٹر بلند چوٹی پر عموماً درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہوتا ہے مگر حال ہی میں وہاں گرم ہوا کے نتیجے میں شدید بارش ہوئی اور 7 ارب ٹن پانی برفانی پٹی پر برس گیا۔

    سورج کے قریب 60 کروڑ سال پُرانا ایک اور سورج دریافت

    یو ایس نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کے موسمیاتی اسٹیشن نے 14 اگست کو اس مقام پر بارش کو برستے دیکھا مگر ان کے پاس جانچ پڑتال کے لیے پیمانہ ہی نہیں تھا کیونکہ یہاں کبھی بارش نہیں ہوئی گرین لینڈ کے اس مقام پر 3 دن تک درجہ حرارت اوسط سے 18 سینٹی گریڈ زیادہ رہا جس کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں برف پگھلتے دیکھا گیا۔

    ناسا نے ہزاروں کھرب ڈالر کی مالیت کا قیمتی ترین سیارچہ دریافت کر لیا

    ماہرین کے مطابق گرین لینڈ میں جولائی میں بھی بڑے پیمانے پر برف پگھلی تھی اور 2021 گزشتہ صدی کا چوتھا سال بن گیا جب اس طرح بڑے پیمانے پر برف پگھلی اس سے قبل 1995، 2012 اور 2019 میں ایسا ہوا تھا۔

  • امر اللہ صالح کا پنجشیر کے قریب طالبان کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ

    امر اللہ صالح کا پنجشیر کے قریب طالبان کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ

    امر اللہ صالح نے پنجشیر کے قریب طالبان کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے-

    باغی ٹی وی:بی بی سی کے مطابق ا فغان صوبے پنجشیر میں طالبان اور شمالی مزاہمتی فوج کے درمیان لڑائی کا آغاز ہوا ہے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کو بھاری نقصانات پہنچانے کے دعوے کئے گئے ہیں۔

    افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح نے کہا ہے کہ طالبان نے پنجشیر وادی کے داخلی راستے کے قریب افواج اکٹھی کرنے کی کوشش کی ہے تاہم ان کے مطابق اس سے قبل اندراب وادی میں انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

    طالبان ذرائع کے مطابق اُن کے ایک جنگجو کمانڈر قاری فصیح الدین لڑائی کی قیادت کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب شمالی مزاہمتی فوج نے دعویٰ کیا ہے انھوں نے لگ بھگ تین سو طالبان جنگجوؤں کو مار دیا ہے تاہم طالبان اس دعوے کی تردید کر رہے ہیں۔

    اس سے قبل رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ہزاروں طالبان جنگجووں نے وادی پنجشیر کا محاصرہ کرلیا ہےافغانستان میں طالبان تقریباً کابل سمیت ملک کے تمام حصوں پر قبضہ کرچکے ہیں اور اس وقت ملا عبدالغنی برادر سمیت ان کی اعلیٰ قیادت افغان دارالحکومت میں موجود ہے اور ملک میں حکومت بنانے کے حوالے سے غور و فکر کررہی ہے۔

    ایسے میں صرف پنج شیر ایک ایسا علاقہ ہے جو اب تک طالبان کے کنٹرول سے باہر ہے۔ پنج شیر افغانستان کے 34 صوبوں میں سے ایک ہے جو کابل سے تقریباً تین گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے۔

    امید ہے 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کریں گے امریکی صدر

    یہ صوبہ طالبان کے پچھلے دور 1996 سے لے کر 2001 تک میں بھی طالبان کے کنٹرول میں نہیں تھا اور ’شیر پنج شیر‘ کے نام سے مشہور احمد شاہ مسعود کی قیادت میں شمالی اتحاد طالبان کے خلاف جنگ اسی علاقے سے لڑتا تھا۔

    دوسری جانب احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے احمد مسعود نے کہا تھا کہ ان کے ساتھ صرف پنجشیر کے لوگ ہی نہیں کھڑے بلکہ دیگر صوبوں سے بھی لوگ ان کے ساتھ آ کر مل رہے ہیں۔

    اتوار کو خبر رساں ادارے رائٹرز کو پنجشیر سے دیئے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ جنگ نہیں چاہتے تاہم وہ اور ان کے جنگجو لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

    جبکہ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا کہنا تھا کہ دارالحکومت کابل کے شمال میں پنجشیر وادی طالبان کے خلاف مزاحمت کا آخری بڑا گڑھ ہے اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر طالبان حملہ آور ہوئے تو وہاں جمع ہونے والے جنگجو مقابلہ کریں گے۔

    تاہم احمد مسعود کا کہنا تھا کہ اگر طالبان نے ان کے علاقوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو ان کے حامی لڑنے کے لیے تیار ہیں’وہ دفاع کریں گے، وہ لڑیں گے۔ وہ کسی بھی ناجائز حکومت کی مخالفت کریں گے۔

    احمد مسعود کے علاوہ نائب صدر امراللہ صالح نے بھی اس علاقے میں پناہ لی ہے اور طالبان کے خلاف بغاوت کی اپیل کی ہےانھوں نے امید ظاہر کی کہ طالبان کو اس بات کا حساس ہوگا کہ مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں-

  • فواد عالم نے معروف بھارتی بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا

    فواد عالم نے معروف بھارتی بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا

    پاکستانی کرکٹر فواد عالم نے اپنے کیرئیر کی پانچویں سنچری بنا کر کوہلی ٹنڈولکر، گنگولی اور گاواسکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری سکور کر کے فواد عالم ایشیا میں سب سے کم اننگز میں 5 سنچریز بنانے والے بیٹسمین بن گئےہیں، انہوں نے یہ اعزاز 22 اننگز میں حاصل کیا۔

    بھارت کے چتیشور پجارا نے 24 اننگز میں 5 ٹیسٹ سنچریز بنا رکھی ہیں جبکہ ساروو گنگولی اور سنیل گاواسکر 5 سینچریاں 25 اننگز کھیل کے بنا سکے۔ اور ان کا اس فہرست میں تیسرا اور چوتھا نمبر ہےجب کہ پاکستان کی طرف سے یونس خان 28 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں-

    فواد عالم نے ٹیسٹ کرکٹ میں تقریباً ایک سال قبل واپسی کی اور اب تک وہ چار سنچریز بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے یہ سچنریز نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائی ہیں۔

    پانچ مختلف ممالک میں سنچریاں بنانے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں فواد عالم

    فواد عالم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 109، نیوزی لینڈ کے خلاف 102، زمبابوے کے خلاف 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    واضح رہے کہ اس حوالے سے قومی کرکٹر فواد عالم کا کہنا تھا کہ پانچ مختلف ممالک میں سنچریاں بنانے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ہ آج کی سنچری اپنے والدین کے نام کرتا ہوں میچ سے پہلے والدہ سے فون پر بات ہوئی تھی ماں نے کہا تھا کہ اس میچ میں تم سنچری بناؤ گےوالد کی بھی خواہش تھی کہ ویسٹ انڈیز میں سنچری اسکور کروں ماں کی دعا ساتھ ہو تو ہر مشکل آسان ہوجاتی ہے-

    فواد عالم کا کہنا تھا کہ وکٹ آسان تھی نہ موسم، میچ کے پہلے روز گرمی اور حبس بہت زیادہ تھا اللہ جب دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے پانچ مختلف ممالک میں سنچریاں بنانے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں-

    انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اپنے والد سے متاثر ہوا ہوں زندگی میں اونچ نیچ چلتی رہتی ہے مگر میرے والد نے ہمیشہ حوصلہ بڑھایا خوش قسمت ہوں کہ مشکل وقت میں میرے اہلخانہ نے ہمیشہ مجھے حوصلہ دیاوالد ہمیشہ کہتے تھے کہ لگے رہو تمہارا وقت ضرور آئے گا-

  • کراچی: بیٹی سے مبینہ زیادتی کرنے کے جُرم میں سوتیلا باپ گرفتار

    کراچی: بیٹی سے مبینہ زیادتی کرنے کے جُرم میں سوتیلا باپ گرفتار

    نیوکراچی سے پولیس نے بیٹی سے مبینہ زیادتی کرنے والے سوتیلے باپ کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق لڑکی کی درخواست میں اس کی والدہ کے دوسرے شوہر کے خلاف 17 اگست کو مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم اب ملزم کو کراچی کے علاقے نیو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے-

    تمباکو نوشی سے بچوں کو کیسے بچایا جا سکتا ہے؟ مظفر آباد میں کانفرنس

    پولیس کے مطابق لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کی والدہ نے ملزم سے دوسری شادی کی تھی اور ملزم نے اس کے ساتھ کئی بار زیادتی کی جب کہ جنوری 2021 میں لڑکی نے ایک بچے کو جنم دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے مدعیہ کی درخواست پر مقدمہ وومن پروٹیکشن ڈیسک کے ذریعے تھانہ نیو کراچی کو موصول ہوا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ ملزم کے خلاف عدالت میں پیش کرنے کے لیے ثبوت جمع کر لیے گئے ہیں-

    شادی شدہ لڑکی اغواء،والد کی وزیراعلی سے اپیل

    دوسری جانب پنجاب کے ضلع قصور میں شادی شدہ اغوا لڑکی کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل کی ہے محمد اکرم کھوکھر رہائشی چھانگا مانگا تحصیل چونیاں نے تھانہ چھانگامانگا میں درخواست دی کہ 8 اگست 2021 کو بوقت 8 بجے شام ملزمان آصف ،فیاض،عمران وغیرہ میری شادی شدہ بیٹی معراج بی بی زوجہ اللہ وسایا کوگن پوائنٹ پر اغواء کرکے لے گئے اور ساتھ زیورات بھی لے گئے-

    مغویہ کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی اپنے خاوند سے جھگڑ کر میرے ہاں آئی ہوئی تھی جسے بزور اسلحہ ملزمان نے اغواء کیا ہے جس کی تحریری درخواست تھانہ چھانگا مانگا میں دی گئی ہے تاہم کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور ملزمان آزاد گھوم پھر رہے ہیں-

  • پاکستان کو آئی ایم ایف سے آج 2 ارب 77 کروڑ ڈالرقرض مل جائے گا

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے آج 2 ارب 77 کروڑ ڈالرقرض مل جائے گا

    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ممبر ممالک کے لیے 650 ارب ڈالر کا قرض پروگرام آج سے شروع ہو رہا ہے جس میں پاکستان کو بھی غیر مشروط قرض دیا جائے گا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ممبر ممالک کو 650 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دی تھی۔

    ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے آج 2 ارب 77 کروڑ ڈالر قرض مل جائے گا، یہ قرض غیر مشروط طور پر دیا جا رہا ہے۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ رقم آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو جائے گی اس رقم کی منتقلی سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پنجاب میں ائیر ایمبولینس کے لیے 3 علاقوں کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے پوٹھوہار، مری اور ڈی جی خان ڈویژن میں کوہ سلیمان کے علاقوں میں ریسیکو سروس کے لیے رسپانس ٹائم میں پہنچنے میں مشکل پیش آتی ہے اس لیے پہلے مرحلے میں ائیر ایمبولینس سروس کے لیے دو ہیلی کاپٹر خریدنے کی تجویز ہے۔

    تمباکو نوشی سے بچوں کو کیسے بچایا جا سکتا ہے؟ مظفر آباد میں کانفرنس

  • پنجاب میں ائیرایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ، 3 علاقوں کی نشاندہی بھی کر  لی گئی

    پنجاب میں ائیرایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ، 3 علاقوں کی نشاندہی بھی کر لی گئی

    پنجاب میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے –

    باغی ٹی وی :ذرائع کے مطابق پنجاب میں ائیر ایمبولینس کے لیے 3 علاقوں کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے پوٹھوہار، مری اور ڈی جی خان ڈویژن میں کوہ سلیمان کے علاقوں میں ریسیکو سروس کے لیے رسپانس ٹائم میں پہنچنے میں مشکل پیش آتی ہے اس لیے پہلے مرحلے میں ائیر ایمبولینس سروس کے لیے دو ہیلی کاپٹر خریدنے کی تجویز ہے۔

    باخبرذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں پنڈی ڈویژن اور ڈی جی خان ڈویژن میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کی جائے گی ایک ہیلی کاپٹر پنڈی ڈویژن اور دوسرا ڈی جی خان ڈویژن کے علاقوں میں ائیر ایمبولینس کے لیے استمعال ہو گا، اس ضمن میں درکار چیزوں کی خریداری کے لیے اشتہار دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں تمام امور کا جائزہ لے لیا گیا ہے۔