Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • تمباکو نوشی سے بچوں کو کیسے بچایا جا سکتا ہے؟ مظفر آباد میں کانفرنس

    تمباکو نوشی سے بچوں کو کیسے بچایا جا سکتا ہے؟ مظفر آباد میں کانفرنس

    مظفر آباد میں کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس میں انکشاف کیا گیا کہ ہر سال تمباکو نوشی سے ایک لاکھ ستر ہزار اموات ہوتی ہیں-

    باغی ٹی وی : مظفر آباد میں کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس ہوئی جس میں اسلام آباد لاہور سے صحافیوں نے شرکت کی کانفرنس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہر پانچ بچوں کے ساتھ ایک فی میل بھی سموکنگ کرتی تھی اب چار کے ساتھ دو فی میل سموکنگ کرتی ہیں پاکستان میں فی میل سموکنگ بڑھتی جا رہی ہے۔ ہماری قوم کو خراب کیا جا رہا ہے۔

    کانفرنس میں بتایا گیا کہ83 ارب سگریٹ بنائے جاتے ہیں اور وہ ہر سال پھونک دیئے جاتے ہیں پاکستان کو سگریٹ بنانے کی اجازت ہے کہ انڈسٹری ہمیں کیا فائدہ دے رہی ہے اکانومی پر کیا اثر ہے کیا اس سے نوکری مل رہی ہے حکومت ٹیکس کیوں نہیں لگاتی سگریٹ نوشی ہمارے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر رہی ہے ایک لاکھ ستر ہزار اموات ہر سال تمباکو سے ہوتی ہیں اور اسکا متبادل نوجوان سگریٹ نوشی کر دیتے ہیں بچوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے ہمیں بچوں کو بچانا ہے-

    سگریٹ کے پیکٹس کھولنے والے کے پاس پڑے ہوتے اور سامنے رکھے جاتے بچوں کو دکھانے کے لئے ٹافیوں کے ساتھ سگریٹ رکھے جاتے ہیں اس ضمن میں ان کو پیسے ملتے ہیں تیرہ چودہ سال کا بچہ سگریٹ پینا شروع کر دے تو پھر اس نے ساری زندگی پینا ہے۔

    ایک سروے کے مطابق 64 فیصد ایسا تھا کہ ٹافیوں کے ساتھ سگریٹ رکھے گئے تھے 27 فیصد کو ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا تھا ہمیں سوئی ہوئی قوم کو جگانے کی ضرورت ہے نوکری کے بہانے بلایا جاتا ہے لیکن نوکری نہیں دی جاتی ۔صرف مارکیٹنگ کی جاتی ہے کھوکھوں کے اندر پوسٹر قانون کی خلاف ورزی ہے لیکن لگے ہوتے ہیں بچوں کی زندگی تباہ کرنے کے لیے ۔

    2015 میں اس وقت کی ہیلتھ منسٹر نے کہا تھا کہ سگریٹ کی پیکٹ کے اوپر تصویر کو 85 فیصد تک لے کر جا رہے ہیں لیکن پھر دباؤ ڈال کا اس کام کو روکا گیا-

    پاکستان میں ڈبی پر وارننگ سب سے کم ہے اس خطے میں تمباکو ہماری صحت کو تباہ کر رہا ہے ایک لاکھ ستر ہزار اموات حکومت کی جاری شدہ ہیں ۔ پانچ لاکھ لوگ ہر روز تمباکو نوشی کی وجہ سے ہسپتال جاتے ہیں ۔

    ڈبلیو ایچ او کا ایک سروے کہتا ہے کہ سیلری کا اچھا خاصا اماونٹ سگریٹ پر لگا دیا جاتا یے۔ جب سگریٹ کی وجہ سے کوئی بیمار ہوتا ہے تو اسکی دہاڑی ختم ہسپتال کا الگ خرچہ۔ پھر مزید غربت میں چلا جاتا ہے۔

    آمدنی کا دس فیصد سگریٹ پر لگا دیا جاتا ہے اس سے تین ہزار میں بچوں کو اچھی خوراک. ایجوکیشن دی جا سکتی ہے کیا سگریٹ واقعی ایسی چیز ہے کہ اسکو واقعی نہیں چھوڑا جا سکتا یہ سوچنے والی بات ہے ہر بندہ جو سگریٹ پیتا ہے وہ ایف ای ڈی دیتا ہے-

    پھر کمپنی وہ جمع کر کے حکومت کو دیتی ہے لیکن ٹیکس نہیں دیتے اپنا پیسہ باہر لے جا رہے ہیں لیکن تباہی یہاں کر رہے ہیں ۔ ان کے ہاں کام کرنے والے ایک فیصد سے بھی کم ہیں ورک فورس کا اس میں فارنر ان کی فیملی بھی شامل ہیں نقصان 615 ارب کا ہر سال اکانومی کا کرتے ہیں پاکستان کا 37 ارب کی پروڈکٹ ڈکلیر ہی نہیں کرتے اور ملک کو تباہ کر رہے ہیں –

    ٹوبیکو پر ٹیکس بڑھانے کا کہا گیا لیکن پریشر آیا اور ٹیکس نہیں لگایا گیا۔کس کس کی جیب موٹی ہو رہی ہے بہت سے ایسے لوگوں کو جانتے ہیں جن کی بیس پچیس لاکھ تنخواہیں ہیں ٹوبیکو انڈسٹری میں اور وہی لوگ ٹیکس نہ لگنے کے ذمہ دار ہیں اس کو سستا کیوں رکھا جا رہا ہے یہ سمجھ سے باہر ہے ۔

    وزیراعظم کی نیت پر شک نہیں لیکن اس کے ارد گرد لوگ اسکو صحیح نہیں بتارہے وزیراعظم تک آواز پہنچانی ہے اور انکو حقیقت بتانی ہے۔ 1200 پاکستانی بچے ہر روز سگریٹ نوشی شروع کرتے ہیں ان کو بچانا ہے آج سے کام شروع کریں گے تو آنیوالے دس پندرہ سالوں میں تمباکو نوشی ختم ہو سکتی ہے تمباکو نوش کھانے کے بعد سگریٹ پیے گا اسکو نہیں روک سکتے لیکن نئے بچوں کو روکنا ہے-

  • افغانستان میں مغربی ممالک کیلئےکام کرنےوالےافغانوں کوترکی میں پناہ نہیں دےسکتے      ترک صدر

    افغانستان میں مغربی ممالک کیلئےکام کرنےوالےافغانوں کوترکی میں پناہ نہیں دےسکتے ترک صدر

    ترک صدر نے افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھانے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی یورپی یونین کی ذمہ داریاں نہیں اٹھا سکتا۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی نے افغان مہاجرین کو روکنے کے لیے اپنی سرحد پر سیکیورٹی بڑھائی ہے اور ترک سیکیورٹی فورسز کا ایران سرحد کے ساتھ مسلسل گشت جاری ہے جبکہ ترکی کی سرحد پر موجود افغان مہاجرین کی سخت چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔

    ترک صدر نے کہا کہ افغانستان میں مغربی ممالک کےلیےکام کرنےوالےافغانوں کوترکی میں پناہ نہیں دےسکتے،ہمیں افغانستان میں یورپی یونین کےمشن کےمقامی ملازمین کوپناہ دینےکی درخواست ملی ہے۔

    پی آئی اے پرپابندیاں لگانے والی یورپی یونین کاتکبرخاک آلود:افغانستان سے یورپین…

    اس حوالے سے ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک اپنی ذمہ داریاں ترکی پر نہ ڈالیں اور ترکی مہاجرین کی ایک اور لہر برداشت نہیں کر سکے گا۔

    ترک صدر جب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ رکن ممالک نے ان افراد کے چھوٹے سے گروہ کےلیے اپنے دروازے کھولے ہیں جنھوں نے ان کے لیے کام کیا ہے ،یہ اُمید نہ رکھی جائے کہ ترکی تیسرے ملکوں کی ذمے داری اٹھائے گا-

    انہوں نے کہا کہ ترکی افغانستان کے معاملے پر یورپی یونین کی ذمہ داریاں نہیں اٹھا سکتا تاہم ترکی افغانستان کے معاملے پر اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے اور ترکی پہلے ہی 50 لاکھ مہاجرین کا بوجھ اٹھا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کاترکی سے زیادہ تارکین وطن کی میزبانی کی توقع رکھنا غیر حقیقی ہے۔

    خیال رہے کہ ا س سے پہلےسربراہ یورپین کمیشن نے کہا تھا کہ تمام ممالک بالخصوص یورپی ممالک افغان مہاجرین کی میزبانی کریں ۔

    واضح رہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتِ حال کے بعد افغان پناہ گزینوں کا داخلہ روکنے کے لیے ترکی نے ایران سے ملحق سرحد پر دیوار کی تعمیر شروع کر رکھی ہے ترکی افغان پناہ گزینوں کو روکنے کے لیے ایران سے ملحق سرحد پر 5 کلو میٹر طویل دیوار تعمیر کر چکا ہے جبکہ ترکی اس مقصد کے لیے ایران سے ملحق 295 کلو میٹر سرحد پر دیوار تعمیر کرنا چاہتا ہے۔

    ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید 80 اموات

  • مریم نواز نے دعا کے ساتھ بیٹے  کے نکاح کی تصاویر شئیر کر دیں

    مریم نواز نے دعا کے ساتھ بیٹے کے نکاح کی تصاویر شئیر کر دیں

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعا کے ساتھ اپنے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائر محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی شادی گزشتہ روز لندن میں ہوئی۔ جنید صفدر کا نکاح سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوا ہے۔

    ذرائع ن لیگ کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر نے آن لائن بیٹے کے نکاح کی تقریب میں شرکت کی۔

    انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بہو اور بیٹے کی تصاویر شئیر کی ہیں اور دونوں کو دعا دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللّہ ہمیشہ خوش اور آباد رکھے۔


    تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز کے والد اور جنید صفدر کے نانا نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود ہیں جبکہ تصاویر میں جنید کو نکاح کے فارم پر دستخط کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مریم نوازکے بیٹے جنید صفدرکا نکاح بھی متنازعہ ہوگیا:ن لیگیوں نےخواتین کوزدوکوب…

    جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن کے مقامی ہوٹل میں ہوئی نکاح کی تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی۔

    واضح رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر اس وقت ملک میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی ہے جس کی وجہ سے انہوں بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کی-

  • پنجاب:پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی، نوٹیفیکیشن جاری

    پنجاب:پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی، نوٹیفیکیشن جاری

    پنجاب کے پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی نوٹیفیکیشن بھی جاری-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈہارٹیکلچر اتھارٹی پنجاب نے پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ٹک ٹاکر کو پارکوں میں داخلے سے پہلے اجازت نامہ جمع کرانا ہو گا اور باضابطہ اجازت نامے کے بعد انہیں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی اجازت ہو گی۔

    مکہ مکرمہ: غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہوگی

    اتھارٹی کی جانب سے 2سے زائد مردوں کے ایک ساتھ پارک میں داخلے پر پابندی پر بھی غور کیا جارہا ہے تاہم فیملیز پر کوئی پابندیاں عائد نہیں کی جارہیں البتہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

    اتھارٹی نے پابندی کافیصلہ گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کے باعث کیا ہے جبکہ سیکیورٹی مزید سخت اور انتظامی امور کو بہتر بنایا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا-

    ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر اموات میں اضافہ صرف کراچی میں 10 ٹک ٹاکرز ہلاک

    اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔سوشل میڈیا پرسامنے آنے والی تصاویرسے پتہ چلتا ہے کہ اس دوران ایک نوجوان نے مشکل سے خاتون سے ہجوم سے نکالا تھا۔

    خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور گرفتاریوں کا عمل جاری ہے-

    ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید 80 اموات

  • ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید 80  اموات

    ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید 80 اموات

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 80 افراد انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 53 ہزار 881 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 3 ہزار 772کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد رہی۔

    گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 27ہزار 584 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 25 ہزار 3ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار 995، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 57 ہزار 148، پنجاب میں3لاکھ 80 ہزار 844، اسلام آباد میں 96 ہزار390، بلوچستان میں 31 ہزار 845، آزاد کشمیر میں 30 ہزار746 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار656ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 557 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 612، خیبرپختونخوا 4 ہزار 797، اسلام آباد 852، گلگت بلتستان 170، بلوچستان میں 335 اور آزاد کشمیر میں 680 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • امریکہ میں طوفانی بارشیں، 22 افراد ہلاک متعدد لاپتہ

    امریکہ میں طوفانی بارشیں، 22 افراد ہلاک متعدد لاپتہ

    امریکا میں جنوبی اور شمال مشرقی ریاستوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی 22 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث جنوبی اور شمال مشرقی ریاستوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    امریکہ میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے مواصلاتی نظام بری طرح سے متاثر ہوا ہے جبکہ متعدد پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ کئی مقامات پر سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں۔

    امریکی ریاست ٹینسی طوفانی بارشوں سے شدید متاثر ہوئی ہے جہاں ایک روز میں 423 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی صرف ریاست ٹینیسی میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے-

  • امید ہے 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کریں گے     امریکی صدر

    امید ہے 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کریں گے امریکی صدر

    امریکی صدر جو بائیڈن نے امید ظاہر کی ہے کہ 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کریں گے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کریں گے اور ڈیڈ لائن بڑھانی نہیں پڑے گی اگر ڈیڈ لائن بڑھانے سے متعلق غیر ملکی رہنماؤں کی درخواست ملی تو دیکھیں گے کہ کیا کرسکتے ہیں۔

    مکہ مکرمہ: غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہوگی

    وائٹ ہاؤس سے ٹیلی وژن پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 36 گھنٹے سے کم عرصے میں 11 ہزار افراد کو افغانستان سے نکالنے میں کامیاب ہوئے اور 14 اگست سے اب تک 28 ہزار افراد کا انخلا کروا چکے ہیں جبکہ امریکی شہریوں کے علاوہ اتحادی ممالک کے شہریوں ، اور افغان ساتھیوں کی بھی مدد جاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قطر، جرمنی اور کویت سمیت 2 درجن سے زائد ممالک اس مشن میں ساتھ دے رہے ہیں ۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کا فیصلہ درست تھا، اب بھی نہیں تو کب انخلا کرتے؟ کیا مزید 10 برس بعد کرتے ؟ کابل میں سکیورٹی ماحول تیزی سے تبدیل ہوتا ہے، حالات بگڑ سکتے تھے،20برس سے جاری جنگ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

    پانچ مختلف ممالک میں سنچریاں بنانے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں فواد عالم

    انہوں نے کہاکہ افغان جنگ میں15 کروڑ ڈالرز سے30 کروڑ ڈالرز یومیہ خرچ ہوتا رہا ہے اب طالبان کو بنیادی فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اتحاد اور عوام کی خدمت کیسے کرتے ہیں ۔

  • پانچ مختلف ممالک میں سنچریاں بنانے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں    فواد عالم

    پانچ مختلف ممالک میں سنچریاں بنانے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں فواد عالم

    قومی کرکٹر فواد عالم کا کہنا ہے کہ پانچ مختلف ممالک میں سنچریاں بنانے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں-

    باغی ٹی وی : فواد عالم نے کہا کہ ہمارا ہدف ویسٹ انڈیز کو جلد از جلد آؤٹ کرنا ہے کل میزبان ٹیم کو کم سے کم رنز پر آؤٹ کردیا تو میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہوں گے-

    قومی کرکٹر نے کہا کہ آج کی سنچری اپنے والدین کے نام کرتا ہوں میچ سے پہلے والدہ سے فون پر بات ہوئی تھی ماں نے کہا تھا کہ اس میچ میں تم سنچری بناؤ گےوالد کی بھی خواہش تھی کہ ویسٹ انڈیز میں سنچری اسکور کروں ماں کی دعا ساتھ ہو تو ہر مشکل آسان ہوجاتی ہے-

    مکہ مکرمہ: غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہوگی

    فواد عالم کا کہنا تھا کہ وکٹ آسان تھی نہ موسم، میچ کے پہلے روز گرمی اور حبس بہت زیادہ تھا اللہ جب دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے پانچ مختلف ممالک میں سنچریاں بنانے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں-

    انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اپنے والد سے متاثر ہوا ہوں زندگی میں اونچ نیچ چلتی رہتی ہے مگر میرے والد نے ہمیشہ حوصلہ بڑھایا خوش قسمت ہوں کہ مشکل وقت میں میرے اہلخانہ نے ہمیشہ مجھے حوصلہ دیاوالد ہمیشہ کہتے تھے کہ لگے رہو تمہارا وقت ضرور آئے گا-

    سینچری کو سیلیبریٹ کرنے کے حوالے سے فواد عالم نے کہا کہ یہ سلیبیریشن اسٹائل ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی سے متاثر ہوکر اپنایا ہے یہ سلیبیریش اسٹائل اظہر علی کے ساتھ طے کیا تھا ہم دونوں نے سینچری بنانے پر یہ اسٹائل اپنانے کا فیصلہ کررکھا ہے-

    واضح رہے کہ جمیکا ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 9 کھلاڑی آؤٹ 302 رنز پر ڈکلیئر کردی فواد عالم نے کیریئر کی پانچویں سنچری بنائی، وہ 124 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے بابراعظم 75، محمد رضوان 31 اور فہیم اشرف 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیماروچ اور جیڈن سیلز نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جیسن ہولڈر کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں 302 رن کے جواب میں تیسرے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے 39 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں، دو وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے لیں جبکہ ایک کھلاڑی کو فہیم اشرف نے آؤٹ کیا۔

  • مکہ مکرمہ: غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہوگی

    مکہ مکرمہ: غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہوگی

    غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہوگی۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل شاہ سلمان کی نیابت میں آج خانہ کعبہ کو غسل دیں گے خانہ کعبہ کو غسل دینے کے عمل میں تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق حرمین انتظامیہ کی نگرانی میں یہ رسم انتہائی احترام سے ادا کی جائے گی جس میں شرکا کے تحفظ کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔

    دوسری جانب العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صدارت عامہ برائے امور حرمین الشریفین نے بتایا کہ کرونا ایس او پیز کے تحت مسجد حرام میں دینی علوم، دروس قرآن اور دیگر علمی مجالس کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

    صدارت عامہ برائے حرمین شریفین نے ایجنسی برائے دعوت وارشاد کے حوالے سے کہا ہے کہ کرونا وبا کی روک تھام کے لیے اختیار کردہ احتیاطی تدابیر کی روشنی میں مسجد حرام میں علمی مجالس دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں اور طلباء اور دیگر افراد ان مجالس میں شرکت کر سکتے ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ علمی مجالس کے لیے شاہ فہد باب سلم کے پاس کرسی نمبر 9 اور کرسی نمبر 10 علمی مجالس کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ ایک مجلس میں 50 سے زیادہ افراد کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    اس کے علاوہ علمی مجالس میں شرکت کرنے کے لیے کرونا کی دو خوراکیں لگوانا، اعتمرنا ایپ سے رجسٹریشن کرانا، سماجی دوری، سینٹائزر کا استعمال اور دروس کے دوران چہرے کو ماسک سے ڈھنپنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

  • ماڈل ٹاؤن کیس:ملزمان انصاف سے بچنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں   خرم نواز گنڈا پور

    ماڈل ٹاؤن کیس:ملزمان انصاف سے بچنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں خرم نواز گنڈا پور

    ملزمان انصاف سے بچنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں: خرم نواز گنڈا پور

    باغی ٹی وی : پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نامزد ملزمان غیر ضروری درخواستوں کے ذریعے انصاف سے بچنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایسی ہی ایک درخواست انسداد دہشت گردی کی عدالت کی بجائے سول عدالت میں چلی گئی جہاں مقدمہ چل رہا ہے ، جس پر عمل نہ ہونے پر اسے خارج کر دیا گیا۔

    خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ملزم نے ایک سال سے زائد عرصہ سے جو درخواست جمع کروائی تھی اس پر بحث نہیں کی ، انہوں نے مزید کہا کہ یہ چیز ظاہر کرتی ہے کہ اس کا واحد مقصد کیس میں تاخیر کرنا تھا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ کابل سے متعلق خبروں پر ترجمان دفتر خارجہ کا…

    پی اے ٹی کے سیکرٹری جنرل نے یہ باتیں مرکزی سیکرٹریٹ میں پی اے ٹی کی قانونی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ ہم انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان تک انصاف کے لیے مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

    خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف دینا عدالتوں کا کام ہے اور ہم اپنی قانونی ٹیم کے ذریعے مختلف عدالتوں میں کیس لڑنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں انصاف کے لیے ہماری وابستگی اٹل ہے اور سات سال گزرنے سے ہمارا عزم مضبوط ہوا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

    خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ مظلوم اور چشم دید گواہ 24/7 اپنے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے دستیاب ہیں ماڈل ٹاؤن کیس کا ایک اہم پہلو جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق ہے لاہور ہائیکورٹ نے جے آئی ٹی کو کام کرنے سے روک دیا ہے –

    خرم نواز گنڈا پور نے مزید کہا کہ یہ جے آئی ٹی کے ساتھ تفتیش کے ساتھ ہے ، انصاف کے عمل کو دوبارہ ٹریک پر رکھا جائے گا۔

    شکایت کنندہ جواد حامد ، سینئر وکیل نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ ، اور شکیل ممکا ایڈووکیٹ کل عدالت میں پیش ہوئے کیس کی اگلی سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر،ایک اور بےضابطگی سامنے آ گئی ، قومی خزانے کوکروڑوں کا…