Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی شخصیت پر مشترکہ ڈرامہ سیریل تیار کرنے کا معاہدہ طے

    پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی شخصیت پر مشترکہ ڈرامہ سیریل تیار کرنے کا معاہدہ طے

    پاکستان اور ترکی کے درمیان ایوبی سلطنت کے بانی سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی مشترکہ ڈرامہ سیریل تیار کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ترکی اور پاکستان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مشترکہ طور پر ٹی وی سیریز بنائیں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ترکی کی اکلی فلمز کے پروڈیوسر ایمری کونوک نے پاکستان کی انصاری اینڈ شاہ فلمز کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا اعلان تین زبانوں ےترکی انگلش اور اردو میں کیا ۔


    ایمری کونوک نے لکھا کہ مبارک جمعہ کو خوشخبری، اکلی فلمز اور انصاری اینڈ شاہ فلمز کے درمیان سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر فلم بنانے کا معاہدہ ہوا ہے۔

    ایمری کونوک کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مشترکہ منصوبہ ہمارے ملک اور فن کی دنیا کے لیے سودمند ثابت ہو گا۔

    ترکی اور پاکستانی اداکاروں پر مشتمل اس نئی سیریز کی شوٹنگ ترکی میں کی جائے گی جس کے تین سیزن ہوں گے۔


    واضح رہے کہ سلطان صلاح الدین ایوبی ایوبی سلطنت کے بانی تھے اور وہ نہ صرف تاریخ اسلام بلکہ تاریخ عالم کے مشہور ترین فاتحین حکمرانوں میں سے ایک تھے صلاح الدین ایوبی نے 1187 میں یورپ کی متحدہ افواج کو عبرتناک شکست دے کر بیت المقدس کو آزاد کروایا تھا۔

  • شوہر کی غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتاری کے بعد شلپا شیٹھی کا پہلا فوٹو شوٹ وائرل

    شوہر کی غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتاری کے بعد شلپا شیٹھی کا پہلا فوٹو شوٹ وائرل

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کی شوہر راج کند را کی نازیبا فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ی کے بعد اپنے پہلے فوٹو شوٹ کی تصویر سوشل میڈیا پرتیزی سے وائر ل ہورہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگر ام پراپنے نئے فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں جس میں اداکارہ کو گلابی پھولوں کے پرنٹ والی خوبصورت ساڑھی زیب تن کئے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور وہ ان مشکل حالات میں بھی کافی پراعتماد نظر آرہی ہیں۔

    اداکارہ نے یہ ساڑھی اپنے پروگرام ’ ڈانس شو‘ کے لیے زیب تن کی جہاں وہ جج کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں اداکارہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ عورت کے عروج سے زیادہ طاقتور کوئی طاقت نہیں ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی تصاویر کو کافی پسند کیا جا رہا ہے-

    واضح رہے کہ ممبئی پولیس کے کرائم برانچ سیل نے غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھااورپولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس مالانی پولیس سٹیشن میں 4 فروری 2021 کوانڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی نامناسب نمائندگی (ممنوعہ) ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا ۔

  • اسلام آبا د سے کابل جانے والے خصوصی پروازسے مشتبہ شخص گرفتار

    اسلام آبا د سے کابل جانے والے خصوصی پروازسے مشتبہ شخص گرفتار

    اسلام آبا دایئرپورٹ پر کابل جانے والے خصوصی پرواز میں مشتبہ شخص داخل ہو گیا-

    باغی ٹی وی : فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے )نے اسلام آباد سے کابل جانے والی خصوصی پرواز پر بغیر پاسپورٹ و سفری دستاویزات سفر کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو طیارے کے اندر سے گرفتار کرلیا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر،ایک اور بےضابطگی سامنے آ گئی ، قومی خزانے کوکروڑوں کا…

    باخبر ذرائع کے مطابق کابل میں پھنسے پاکستانیوں اور غیرملکیوں کو نکالنے کے لیے جانے والے خصوصی طیارے کی روانگی سے قبل ایف آئی اے امیگریشن حکام نے طیارے میں فائنل چیکنگ کی، اس دوران پرواز میں سوار ایک ایسے شخص کو حراست میں لیا گیا جو بغیر پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات کابل جارہا تھا-

    ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے شخص کی شناخت نعمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میں سول ایوی ایشن کے سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ میں ملازم ہے۔

    دوسری جانب سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اس بات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ سفری دستاویزات اور اجازت نامے کے بغیر کوئی شخص سیکورٹی زون کے اندر کھڑے طیارے میں کیسے پہنچ گیا۔

    پی آئی اے کی آج کوئی پرواز کابل نہیں جائے گی ترجمان پی آئی اے

  • کابل سے انخلا کی پرواز میں افغان خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش

    کابل سے انخلا کی پرواز میں افغان خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش

    کابل سے انخلاءکے دوران افغان خاتون نے پرواز کے دوران جہاز میں ہی بچی کوجنم دے دیا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق ماں اور بچی دونوں کی حالت ٹھیک ہے

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق امریکی ایئر فورس کی جانب سے کہا گیا کہ کابل سے انخلا کے آپریشن کے دوران ایک افغان خاتون نے بچے کو اس وقت جنم دیا جب وہ امریکی فوجی طیارے سی 17 کے ذریعے جرمنی کی رامسٹین ایئر بیس پر سیٹل ہو چکی تھیں۔


    امریکی ایئر فورس کی ٹریفک کمان نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں بتایا ہے کہ اپنے ملک افغانستان سے انخلا کے دوسرے مرحلے پر ایک افغان خاتون کو زچگی کے عمل سے گزرنا پڑا۔

    اب کسی سے دشمنی نہیں ہے اشرف غنی، امراللہ صالح اور حمد اللہ محب سمیت سب کے لیے…

    پرواز کے کپتان کے مطابق افغان خاتون کو دوران پرواز زچگی میں پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑا تو جہاز کے کپتان نے طیارے کی بلندی کم کر دی تاکہ جہاز میں ہوا کا دباؤ بڑھایا جا سکے جس سے زچہ کی زندگی بچانے میں مدد ملی۔


    جہاز کے کپتان نے بتایا کہ لینڈنگ کے وقت عسکری ٹرانسپورٹ طیارے کے کارگو کیبن میں افغان خاتون کے ہاں بچی کی ولادت ہوئی زچہ اور بچہ کو قریبی میڈیکل یونٹ بھجوا دیا گیا ہے جہاں دونوں کی حالت جہاں دونوں کی حالت بہتر ہے ۔

    افغانستان سے انخلا کے لیے کابل ائیر پورٹ کے باہر بھگدڑ ، کتنے افراد جان کی بازی…

    واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس کے صدر عمانویل میکرون نے جمعے کے روز ٹویٹر پر افغانستان کے ایک پناہ گزین بچے کے پیرس پہنچنے پر اسے "خوش آمدید” کا پیغام بھیجا۔ تھاکابل پر طالبان کے قبضے کے بعد دو سو افراد پر مشتمل تیسرا گروپ پیرس پہنچا تھا-
    https://twitter.com/EmmanuelMacron/status/1428445467197706240?s=20
    انہوں نے فرانسیسی سپاہی کی تصویر کے ساتھ منسلک ایک ٹویٹ میں لکھا کہ یہ فرانس کے لیے اعزاز ہے۔ ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

  • امریکہ نے افغان حکومت کے بجائے طالبان کے ساتھ مذاکرات کئے     سابق افغان وزیر داخلہ

    امریکہ نے افغان حکومت کے بجائے طالبان کے ساتھ مذاکرات کئے سابق افغان وزیر داخلہ

    سابق افغان وزیر داخلہ علی احمد جلالی کا کہنا ہے کہ امریکہ نے افغان حکومت کے بجائے طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے-

    باغی ٹی وی : افغانستان کے سابق وزیر داخلہ اور پاکستان میں افغان صدر کے مندوب محمد عمر داؤدزی نے ہفتے کو ’العربیہ‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ واشنگٹن نے کابل حکومت سے نہیں بلکہ تحریک طالبان تحریک سے مذاکرات کیے تھے امریکا ہمیشہ سے افغان حکومت کو ناقابل اعتبار حلیف سمجھتا آیا۔

    انہوں نے الزام عائد کیاکہ طالبان افغانستان میں ’داعش‘ کی طرز پر’خلافت‘ قائم کرنا چاہتے ہیں موجودہ صورتحال میں مزاحمتی مسلح گروپ کا سامنے آنا جنگجوئوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

    اب کسی سے دشمنی نہیں ہے اشرف غنی، امراللہ صالح اور حمد اللہ محب سمیت سب کے لیے…

    علی احمد جلالی نے کہا کہ سابق افغان صدر اشرف غنی کے ملک چھوڑنے کی اصل وجوہات کا تاحال پتہ نہیں ہے، سیاستدانوں پر عدم اعتماد کی وجہ سے افغان فوج نے طالبان کے خلاف مزاحمت نہیں کی، افغان فوج میں بڑے پیمانے میں بدعنوانی نے طالبان کے لیے فتح کی راہ ہموار کی، تیزی سے سب کچھ ہونا حیران کن اور غیر متوقع تھا۔

    اس کے علاوہ انہوں نے انکشاف کیا کہ افغان ایوان صدر اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات حالیہ عرصے میں میں خراب رہے ہیں افغان عوام اعتدال پسند شخصیات چاہتے ہیں جن پر وہ اعتماد کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستانی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں طالبان رہنما خلیل الرحمان حقانی کا کہنا تھا کہ ہماری دشمنی کی وجہ نظام کی تبدیلی تھا اور اب نظام تبدیل ہو چکا ہے، اب کسی سے دشمنی نہیں ہے اشرف غنی، امراللہ صالح اور حمد اللہ محب سمیت سب کے لیے عام معافی ہے-

    انہوں نے کہا کہ اشرف غنی، جرنیل اور سابقہ حکومتی عہدیداروں سمیت جو بھی افغانستان آنا چاہے آسکتا ہے، کسی سے بھی انتقام نہیں لیا جائے گا، تاجک، بلوچ، ہزارہ، پشتون اور ہم سب بھائی ہیں۔

    خلیل الرحمان حقانی نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کا ایک منظم نظام بنے گا جس میں تمام اقوام، ساری تنظیمیں اور اہل تعلیم یافتہ لوگ شامل ہوں گے، قوم کو متحد کرنے والوں کو حکومت میں شامل کیا جائے گا۔

    افغانستان سے انخلا کے لیے کابل ائیر پورٹ کے باہر بھگدڑ ، کتنے افراد جان کی بازی…

  • سا بق چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ جسٹس ریاض احمد خان کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    سا بق چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ جسٹس ریاض احمد خان کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    اسلام آبا د ہائی کورٹ کے پہلے جج،سا بق چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ جسٹس ریاض احمد خان کورونا کے باعث انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جسٹس ریاض احمد خان تین ہفتوں تک مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج رہے ، رات گئے 69 برس کی عمر میں کورونا سے جنگ کڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ،مرحوم کو نو شہرہ کلاں کے آبائی قبرستان سپر دخاک کردیا گیا .

    فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا کے باعث انتقال کر گئیں پی ایم اے

    ان کی نمازہ جنازہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ سمیت کئی ججز اعلی سول فوجی حکام وکلاء عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،-

    جسٹس ریاض احمد خان نے سوگواران میں دو بیوائیں تین بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑ یں ، نوشہرہ کلاں میں سپر دخاک مرحوم کی فاتحہ خوانی کلب روڈ نوشہرہ کینٹ میں اداکی گئی-

    جسٹس ریاض احمد خان نے پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی انہوں نے 1977 میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور چوتھی مشترکہ تربیت میں سول سروسز اکیڈمی لاہور میں شمولیت اختیار کی۔

    کراچی میں اب تک کتنے افراد کی ویکسینیشن ہوچکی؟

  • یوم آزادی پر رکشہ سوار خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار

    یوم آزادی پر رکشہ سوار خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار

    یوم آزادی پر رکشہ سوار خواتین کو ہراساں کرنے والے دو ملزموں کو سی آئی اے پولیس نے گرفتار کرلیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی نے دعویٰ کیا ہے کہا راوی روڈ کے علاقے میں خواتین سے بد سلوکی کرنے والے دو ملزم سی آئی اے نے گرفتار کرلئے ہیں ، جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی لوکیشن اور فیس میچنگ کی جا رہی ہے ۔

    رپورٹس کے مطابق تینوں ملزمان سے رات گئے سی آئی اے کے اعلیٰ افسران نے تفتیش بھی کی ، اب فارنزک اور سائنسی بنیادوں پر تصدیق ہوگی۔

    واضح رہے کہ یوم آزادی پر اوباشوں کی جانب سے رکشے میں سوار خواتین کو ہراساں کیا گیا تھا جس کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی ، ایک اوباش موٹرسائیکل سے اتر کر رکشہ میں سوار ہو گیا اور خاتون کو بوسہ دیکر فرار ہوتا ہے اور لڑکی ہکا بکا رہ جاتی ہے۔

    لاہور:رکشہ میں خاتون سے مبینہ بدسلوکی کے واقعے کا مقدمہ درج

    اسی دوران اور نوجوان بھی چنگچی رکشہ کی جانب بڑھتے ہیں لیکن لڑکی کے ساتھ بیٹھی دوسری لڑکی چپل اتار کر اپنی طرف آنے والے نوجوانوں کو روکتی ہے-

    اس واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز تھانہ لاری اڈہ میں درج کیا گیا تھا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ غلام عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا مقدمے کے متن کے مطابق 2 خواتین اور ایک بچی رکشے میں بیٹھی تھیں جب اوباش لڑکوں نے پیچھا کیا اس دوران 10 سے 12 لڑکے خواتین پر آوازیں کستے رہے۔

    مقدمے کے متن کے مطابق سفید رنگ کی شرٹ میں ملبوس لڑکا رکشے میں سوار ہوا لڑکے نے خاتون کو ہراساں کیا اور دست درازی کی اور فرار ہو گیا۔

    پنجاب حکومت نےاس واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سی آئی اے کو سونپا تھا ۔

  • فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند  کورونا کے باعث انتقال کر گئیں     پی ایم اے

    فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا کے باعث انتقال کر گئیں پی ایم اے

    کراچی: پاکستان آرمی اور ائیرفورس کی فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں جبکہ والد کورونا کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں-

    باغی ٹی وی :پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے تصدیقی بیان جاری کیا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔

    پی ایم اے کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور فرزند سی ایم ایچ ملیر کینٹ میں زیر علاج تھیں، فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور آرمی اور ائیرفورس میں ملازمت کر رہی تھیں۔

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور کے والد بھی کورونا کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    پی ایم اے کے مطابق ملک میں اب تک 220 ڈاکٹر کورونا سے انتقال کر چکے ہیں جس میں سے سندھ میں اب تک 77 ڈاکٹرز عالمی وبا سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے ہیں-

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 75 افراد جاں بحق ہوگئےاین سی او سی) کورونا کے 53 ہزار 527 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 3 ہزار 842 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد رہی-

    کورونا فنڈز میں کرپشن،وفاقی سیکرٹری صحت کا بریفنگ سے انکار

    ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 23 ہزار 812 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 24 ہزار 923 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 19 ہزار 810، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 56 ہزار 365، پنجاب میں تین لاکھ 79 ہزار 574، اسلام آباد میں 96 ہزار 30، بلوچستان میں 31 ہزار 819، آزاد کشمیر میں 30 ہزار 597 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 617 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 527 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 590، خیبرپختونخوا 4 ہزار 772، اسلام آباد 851، گلگت بلتستان 170، بلوچستان میں 335 اور آزاد کشمیر میں 678 افراد جان جاں بحق ہو چُکے ہیں-

    دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے،کراچی میں اب تک 53 لاکھ 53 ہزار سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

    وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی اہلیہ محترمہ کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا

    حکام محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں اب تک 40 لاکھ 59 ہزار سے زائد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جاچکی ہے جبکہ اب تک 12 لاکھ 93 ہزار سے زائد کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابقکراچی میں 19 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگ چکی ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں اب تک 99 لاکھ 55 ہزار 385 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ 80 لاکھ 11 ہزار سے زائد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی ہے۔

  • بھارت میں طالبا ن کی حمایت میں بولنے پر 14 افراد گرفتار

    بھارت میں طالبا ن کی حمایت میں بولنے پر 14 افراد گرفتار

    نئی دہلی: بھارت میں سوشل میڈیا پر طالبان کی حمایت کرنے کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق طالبان کی حمایت کرنے پر بھارتی ریاست آسام کے 11 اضلاع میں پولیس نے 14 افراد کو گرفتار کر لیا ہےبھارتی پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے افراد نے سوشل میڈیا پر افغانستان پر طالبان کے قبضے کی حمایت کی تھی۔

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے لیڈر فضل کریم قاسمی، تیزپور میڈیکل کالج کا ایم بی بی ایس طالبعلم اور آسام پولیس کا ایک کانسٹیبل بھی شامل ہے۔

    طالبان کی حمایت میں بولنے پر بھارت میں دو مقدمے درج

    بھارتی پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے کچھ افراد نے براہ راست طالبان کی حمایت کا اظہار کیا تھا جبکہ کچھ افراد نے بھارتی حکومت اور میڈیا پر طالبان کی حمایت نہ کرنے پر تنقید کی تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت میں ہی طالبان کی حمایت میں بولنے پر رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی ، بھارتی ریاست اترپردیش میں ڈاکٹر شفیق الرحمان نے طالبان کی حمایت کی تھی اور کابل میں پرامن کنٹرول پر طالبان کے اس اقدام کو سراہا تھا تا ہم بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کو یہ بات پسند نہیں آئی اور بی جے پی کے مقامی رہنماؤں راجیش سنگھل و دیگر کے خلاف تھانے جا کر مقدمہ درج کروا دیا تھا-

    ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کو درست کہتے ہوئے کہا کہ تھا کہ افغانستان کی آزادی افغانستان کا اپنا معاملہ ہے۔ امریکہ افغانستان میں کیوں حکومت کر رہا ہے؟ طالبان وہاں کی طاقت ہیں ۔ امریکہ روس کے طالبان نے پاؤں نہیں جمنے دئے۔ افغان طالبان کی قیادت میں آزادی چاہتے ہیں۔ شفیق الرحمن ٰبرق نے طالبان کے حوالہ سے دیئے گئے اپنے بیان میں طالبان کے کابل پر کنٹرول کا موازنہ بھارت پر انگریزوں کے قبضہ سے کیا تھا اور کہا تھا کہ جب انگریز حکومت کو ہٹانے کے لئے ہندوستان نے جہدوجہد کی بالکل اسی طرح طالبان نے بھی غیر ملکیوں سے افغانستان کو آزاد کروایا ہے

    طالبان نے 100 بھارتی شہریوں کو اغوا کر لیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ،مودی سرکار چپ

    بھارت کی سماج وادی پارٹی کے رہنما چودھری فیضان شاہی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے طالبان کو افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کی مبارکباد د یتھی ،باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس کے خلاف بھی بی جے پی نے مقدمہ درج کروایا تھا-

  • بھارت کا طالبان پر 100 بھارتی شہریوں کے اغوا کا ڈراپ سین

    کابل: بھارت کی جانب سے طالبان پر 100 بھارتی شہریوں کے اغوا کے الزام کا سین ڈراپ ہو گیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ گزشتہ روز کابل ائیر پورٹ سے طالبان نے 100 بھارتی شہری جو اپنے وطن واپس آنے کیلئے وہاں موجود تھے انہیں اغوا کر لیا تاہم یہ تمام دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ثابت ہوئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق طالبان ترجمان احمد اللہ واسق نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کابل کے حامد کرزئی ائیر پورٹ سے کسی کو اغوا نہیں کیا گیا جس کی تصدیق بعدازاں بھارتی میڈیا نے بھی کی۔

    خیال رہے کہ افغانستان پر طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد بھارت نے کابل میں اپنا سفارتخانہ اور قونصل خانے بند کر دیئے ہیں اس سے قبل بھارت نے طالبان پر قندھار اور ہرات میں بند قونصل خانوں کی تلاشی لینے اور وہاں پارک گاڑیاں ساتھ لے جانے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

    طالبان نے 100 بھارتی شہریوں کو اغوا کر لیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ،مودی سرکار چپ

    واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

    افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں-

    کابل ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال، طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا نماز جمعہ