Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • یوم آزادی پرپاکستانی پرچم ہاتھ میں تھام کرشارجہ سے پیدل دبئی پاکستان قونصلیٹ پہنچنے والے محب وطن پاکستانی

    یوم آزادی پرپاکستانی پرچم ہاتھ میں تھام کرشارجہ سے پیدل دبئی پاکستان قونصلیٹ پہنچنے والے محب وطن پاکستانی

    متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں مقیم ایک محب وطن پاکستانی ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے مسلسل تین بار شارجہ سے دبئی پیدل سفر کرکے ہیٹرک مکمل کرلی –

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق گزشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی 14اگست2021کو ڈاکٹر محمد اکرم چوہدر ی نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم تھا م کر شارجہ سے دبئی تک 35

    بلوچستان: بارودی سرنگ کا دھماکہ،پاک فوج کا 1 کیپٹن شہید جبکہ 2 جوان زخمی

    کلو میٹر کا سفر پانچ گھنٹے میں پیدل طے کیا اور پرچم کشائی کے وقت پاکستان قونصلیٹ دبئی پہنچ گئے۔

    محب وطن پاکستانی ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری کی آمد پر پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے ان کا استقبال کیا جبکہ یوم آزادی کی تقریب کے دوران وائس قونصل سید مصور عباس شاہ نے سٹیج پر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدر ی کی ملک سے محبت اور جذبہ حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کیا۔

    اس موقع پر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کہا کہ وہ23مارچ 2022کو دبئی سے پیدل سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی جانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں پاکستان کمیونٹی سے کوئی ان کے ساتھ چلے۔

    ڈی جی آئی ایس آئی کی ملا عبد الغنی برادر کے ساتھ نمازادا کرتے وائرل تصویر پر بھارت…

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ کابل سے متعلق خبروں پر ترجمان دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ کابل سے متعلق خبروں پر ترجمان دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا

    ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ کابل کی افواہوں کی تردید کردی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ کے دورہ کابل کا ابھی کوئی پلان نہیں ہے دورے سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں ۔

    واضح رہے کہ وزیر خارجہ 25اگست کو 4 ملکی دورے پر روانہ ہوں گےشاہ محمود قریشی تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران کا اہم دورہ کریں گے۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر،ایک اور بےضابطگی سامنے آ گئی ، قومی خزانے کوکروڑوں کا نقصان

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دوروں میں چاروں ممالک کی اعلی ٰقیادت اور وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے اورافغانستان کی تازہ ترین صورتحال، پرامن سیاسی تصفیے، دیرپا امن و استحکام پر گفتگو کریں گے۔

    وزیر خارجہ تمام ممالک پر افغانستان میں دیرپا امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیں گے جبکہ چار ملکی دورہ مکمل کر کے 27 اگست کو وطن واپس پہنچیں گے۔

    اب کسی سے دشمنی نہیں ہے اشرف غنی، امراللہ صالح اور حمد اللہ محب سمیت سب کے لیے…

  • بااثر مسلح افراد کی بھرے بازار میں دو سگی بہنوں کے ساتھ فحش حرکات، مقدمہ درج،متاثرہ خاندان سیاسی دباؤ کا شکار

    بااثر مسلح افراد کی بھرے بازار میں دو سگی بہنوں کے ساتھ فحش حرکات، مقدمہ درج،متاثرہ خاندان سیاسی دباؤ کا شکار

    بااثر مسلح افراد کی بھرے بازار میں دو سگی بہنوں کے ساتھ فحش حرکات، بوس و کنار کے علاوہ ایک کی انگلی نوچ ڈالی-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق نواحی گاؤں بڑیلہ شریف کی رہائشی (ش) اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ سودا سلف لینے ٹانڈہ بازار گئی، تو راستہ میں جمشید چوہان اور غلام جیلانی وغیرہ سات افراد نے ان پر بے ہودہ جملے کسے،-

    دونوں بہنیں واپس گھر جانے کے لیے چنگ چی میں سوار ہوئیں تو ملزمان کار اور دو موٹرسائیکلوں پر ان کا پیچھا کرتے آگئے اور اسلحے کی نوک پر چنگ چی رکشے کو زبردستی روک لیا دونوں بہنوں کو گھسیٹ کر کار میں ڈالنے کی کوشش کی اور بوس و کنار کرنے لگے، ایک کی انگلی نوچ ڈالی-

    مینار پاکستان، عائشہ اکرم کا معاملہ : اداکارہ میرا کا مردوں کو انوکھا مشورہ ،سب…

    لیکن اسی دوران سڑک پر آرمی کی گاڑی آتی دیکھ کر ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے جب کہ پولیس نے لڑکیوں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم غلام جیلانی ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا جب کہ متاثرہ خاندان سیاسی دباؤ اورملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہیں۔

    دوسری جانب گوجرانوالہ میں تھانہ گرجاکھ کے علاقے میں 16 سالہ اوباش لڑکا 7 سالہ بچی کو مدرسے کے باتھ روم میں لے گیا جہاں اس نے مبینہ طور پر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔

    بچی کو میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے رپورٹ آنا باقی ہے ، پولیس نے بچی کے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ فرار ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں –

    لاہورن لڑکی پر تشدد کی ویڈیو آزاد کشمیر کی نکلی

  • بگ باس کا پہلا ٹیزر جاری،ریکھا کی آواز نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا

    بگ باس کا پہلا ٹیزر جاری،ریکھا کی آواز نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا

    بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کے 15ویں سیزن کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی چینل کلرز نے گزشتہ روز بگ باس کے نئے سیزن کا پرومو جاری کیا جس میں اداکار و میزبان سلمان خان کو دیکھاجاسکتا ہے جب کہ بالی وڈ کی اداکارہ ریکھا کی آواز کو بھی پہلے پرومو کا حصہ بنایا گیا ہے ریکھا پرومو میں اپنی معروف فلم ‘عمراؤ جان’ کا گانا ’یہ کیا جگہ ہے دوستو‘ کے بول دہرا رہی ہیں۔

    پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کسی جنگل میں ہیں اس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پروگرام کے نئے سیزن میں تھیم جنگل سے منسلک ہوگی۔

    مینار پاکستان، عائشہ اکرم کا معاملہ : اداکارہ میرا کا مردوں کو انوکھا مشورہ ،سب…

    پرومو منظرِ عام پر آنے کے بعد بہت سے مداح اس خواہش کا اظہار کر رہے ہیں کہ اداکارہ ریکھا کو پروگرام میں شامل کیا جائے تاہم مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کی آواز سن کر بے حد خوش ہوئے۔

    فی الحال بگ باس 15 کے آغاز کی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے تاہم امید کی جا رہی ہے کہ اگلے ماہ تک بگ باس سیزن 15 کا آغاز کر دیا جائے گا۔

    منال خان اور احسن محسن کی شادی کی تیاریاں شروع

  • افغانستان سے انخلا کے لیے کابل ائیر پورٹ کے باہر بھگدڑ ، کتنے افراد جان کی بازی ہار گئے ؟ افسوسناک خبر

    کابل : افغانستان سے انخلا کے لیے کابل ائیر پورٹ کے باہربھگدڑ سے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے –

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک چھوڑنے کے خواہشمند ہزاروں افراد اب بھی کابل ایئرپورٹ کے باہر جمع ہیں اور اسی دوران بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا بھگدڑ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پی آئی اے کی آج کوئی پرواز کابل نہیں جائے گی ترجمان پی آئی اے

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کے حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے آغاز سے اب تک 7 ہزار سے زائد افراد کو دوحہ لایا گیا، ساڑھے 8 ہزار سے زائد مسافروں نے متحدہ عرب امارت کے راستے سفر کیا۔امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈھائی ہزار امریکیوں سمیت 17 ہزار افراد کا افغانستان سے انخلا کیا گیا۔

    اس سے قبل امریکہ نے اپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ کی طرف آنے سے روک دیا ہے۔ سفارتخانے نے کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ کے داخلی دروازوں پرامریکیوں کو سیکیورٹی خطرات درپیش ہوسکتے ہیں اس لیے امریکی شہری کابل ایئر پورٹ کی طرف سفر کرنے سے گریز کریں۔

    دوسری جانب چین نے افغانستان میں اپنے باشندوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کابل ائیر پورٹ اور دیگر افراتفری والے مقامات سے دور رہیں۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر،ایک اور بےضابطگی سامنے آ گئی ، قومی خزانے کوکروڑوں کا نقصان

    اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر،ایک اور بےضابطگی سامنے آ گئی ، قومی خزانے کوکروڑوں کا نقصان

    آڈیٹر جنرل کی جاری رپورٹ میں اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں ایک اور بےضابطگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کے اے ٹی سی ٹاور کے لیے غلط سائٹ کا انتخاب کیا گیا اور غلط سائٹ کے انتخاب پر قومی خزانے کو 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کنسلٹنس کی ڈیزائن کردہ ائئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کی عمارت تعمیر کے مقصد کو پورا نہیں کرتی تھی۔ اے ٹی سی ٹاور کی عمارت سے مرکزی ٹرمینل کے شمال مغرب کی جانب موجود جہاز نظر نہیں آتے جس کی وجہ سے اے ٹی سی کے لیے علیحدہ کنٹریکٹ کے ذریعے ایک اور عمارت تعمیر کی گئی۔

    پی آئی اے کی آج کوئی پرواز کابل نہیں جائے گی ترجمان پی آئی اے

    آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ نئی عمارت کی تعمیر، سامان کی ترسیل اور اضافی تنصیب کے باعث 2 کروڑ 10 لاکھ روپے اضافی خرچ ہوئے جبکہ بد انتظامی اور کمزور اندرونی کنٹرول کے باعث نقصان بھی ہوا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ اگست اور ستمبر 2020 میں معاملے کی نشاندہی کی گئی تھی لیکن پراجیکٹ منیجمنٹ نے جواب نہیں دیا لہذا ذمہ داروں کا تعین کر کے نقصان کو پورا کیا جائے۔

    واضح رہے کہ 2018 میں شروع کیا گیا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اپنی گنجائش کے اعتبار سے ملک کے بڑے ہوائی اڈوں میں ایک شمار کیا جاتا ہے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق یہ فضائی مرکز ایک سال میں 90 لاکھ مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کر سکتا ہے۔

    مینار پاکستان، عائشہ اکرم کا معاملہ : اداکارہ میرا کا مردوں کو انوکھا مشورہ ،سب…

  • بلوچستان:  بارودی سرنگ کا دھماکہ،پاک فوج کا 1 کیپٹن شہید جبکہ 2 جوان زخمی

    بلوچستان: بارودی سرنگ کا دھماکہ،پاک فوج کا 1 کیپٹن شہید جبکہ 2 جوان زخمی

    بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن کاشف شہید اور 2 جوان زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں گچک کے علاقے ٹوبو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دہشت گردوں کی جانب سے لگائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث کیپٹن کاشف شہید اور 2 جوان زخمی ہو گئے۔

    دھماکے میں زخمی ہونے والے جوانوں کو خضدار میں قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس آئی کی ملا عبد الغنی برادر کے ساتھ نمازادا کرتے وائرل تصویر پر بھارت کے اوسان خطا ،…

    دوسری جانب شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ بویا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا تھا۔

    دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں –

    اب کسی سے دشمنی نہیں ہے اشرف غنی، امراللہ صالح اور حمد اللہ محب سمیت سب کے لیے معافی ہے خلیل…

  • اب کسی سے دشمنی نہیں ہے اشرف غنی، امراللہ صالح اور حمد اللہ محب سمیت سب کے لیے معافی ہے      خلیل الرحمان حقانی

    اب کسی سے دشمنی نہیں ہے اشرف غنی، امراللہ صالح اور حمد اللہ محب سمیت سب کے لیے معافی ہے خلیل الرحمان حقانی

    افغان طالبان کے مرکزی رہنما خلیل الرحمان حقانی نے اشرف غنی، امراللہ صالح اور حمد اللہ محب سمیت سب کے لیے عام معافی کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کے دوران طالبان رہنما خلیل الرحمان حقانی کا کہنا تھا کہ امریکا سے دشمنی میں ہم نے پہل نہیں کی تھی اور اب بھی نہیں کر رہے، امریکا نے ہمارے مذہب اور ملک سے زیادتی کی تو مجبور ہو کر بندوق اٹھائی۔

    خلیل الرحمان حقانی نے کہا کہ ہماری دشمنی کی وجہ نظام کی تبدیلی تھا اور اب نظام تبدیل ہو چکا ہے، اب کسی سے دشمنی نہیں ہے اشرف غنی، امراللہ صالح اور حمد اللہ محب سمیت سب کے لیے عام معافی ہے-

    افغان طالبان کے خلاف بغاوت کا خطرہ ٹل گیا:وادی پنجشیر میں احمد مسعود نے وفاداری کا اعلان کردیا

    انہوں نے کہا کہ اشرف غنی، جرنیل اور سابقہ حکومتی عہدیداروں سمیت جو بھی افغانستان آنا چاہے آسکتا ہے، کسی سے بھی انتقام نہیں لیا جائے گا، تاجک، بلوچ، ہزارہ، پشتون اور ہم سب بھائی ہیں۔

    خلیل الرحمان حقانی نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کا ایک منظم نظام بنے گا جس میں تمام اقوام، ساری تنظیمیں اور اہل تعلیم یافتہ لوگ شامل ہوں گے، قوم کو متحد کرنے والوں کو حکومت میں شامل کیا جائے گا۔

    داعش کے حملے کا خطرہ،امریکی شہری کابل ائیرپورٹ کا رخ نہ کریں ، امریکی سفارتخانے کی وارننگ

    طالبان رہنما خلیل الرحمان حقانی نے افغانستان چھوڑ کر جانے والوں کو پیغام دیا کہ باہر نہ جائیں، یہیں رہ کر اپنے ملک کی خدمت کریں، دشمن آپ کو ڈراتے ہیں کہ امارات اسلامی آپ کو سزائیں دیں گے، امارات اسلامی کسی سے انتقام نہیں لیتا،اسلام امن کا دین ہے، یہاں سب کو برابر حقوق ملیں گے اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی۔

    خلیل الرحمان حقانی کا کہنا تھا کہ تمام ممالک اور مسلمان ملکوں کے لیے پیغام ہے اپنے لوگوں کو حقوق دیں خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، جن لوگوں کے جو حقوق بنتے ہیں وہ انہیں فراہم کریں۔

    آج جدہ میں او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

    واضح رہے کہ افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے افغان طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے افغان طالبان کی جانب سے حشمت غنی احمد زئی کی طالبان کی حمایت کے اعلان کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں طالبان رہنما خلیل الرحمٰن اور دینی عالم مفتی محمود ذاکری اس موقع پر موجود ہیں اور سابق صدر غنی کے بھائی نے اسلامی امارت افغانستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی-

    جبکہ طالبان رہنما خلیل الرحمان حقانی سے ملاقات کے بعد افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار نے بھی طالبان حکومت کی حمایت کا اعلان کر دیاہے –

    دوسری جانب احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے بھی طالبا ن کی حمایت کا یقین دلایا اس بات کا اعلان بھی طالبان رہنما خلیل الرحمن حقانی نے کابل میں ایک تقریب کے دوران کیا جبکہ اس سے قبل احمد شاہ مسعود کے بیٹے نے طالبان کے خلاف لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

    سابق صدر اشرف غنی کے بھائی کا طالبان کی حمایت کا اعلان

  • پی آئی اے  کی  آج کوئی پرواز کابل نہیں جائے گی   ترجمان پی آئی اے

    پی آئی اے کی آج کوئی پرواز کابل نہیں جائے گی ترجمان پی آئی اے

    پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ( پی آئی اے ) کی آج کوئی فلائٹ کابل نہیں جائے گی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی آئی اےکی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آج پی آئی اے کی کوئی بھی پرواز کابل کیلئے آپریٹ نہیں کی جائے گی ۔

    ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ کابل ائیرپوٹ پر کمرشل پروازں کیلئے ضروری سہولیات موجود نہیں ، انتظامات نہ ہونے پر کابل کیلئے پی آئی اے پروازیں عارضی طور پر معطل کی گئی ہیں ۔

    دوسری جانب افغانستان سے انخلا کے لیے کابل ائیر پورٹ کے باہر انتظار کرنے والے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق تینوں افراد کی موت مبینہ طور پر ہجوم، افراتفری، حبس اور پانی کی کمی کے باعث ہوئی۔

    میڈیا کی آزادی مہذب جمہوری معاشروں کا حسن ہے عرفان صدیقی

    قطر کے حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے آغاز سے اب تک 7 ہزار سے زائد افراد کو دوحہ لایا گیا، ساڑھے 8 ہزار سے زائد مسافروں نے متحدہ عرب امارت کے راستے سفر کیا۔

    امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈھائی ہزار امریکیوں سمیت 17 ہزار افراد کا افغانستان سے انخلا کیا گیا۔

    پاکستان افغان حکومت کو تسلیم کرے سراج الحق کامطالبہ

    ادھرموجودہ صورتحال کے تناظر میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو کابل ائیر پورٹ آنے سے منع کر دیا، امریکی شہریوں کو کہا گیا ہے کہ ائیر پورٹ کے دروازے کے باہر ممکنہ سکیورٹی خطرات ہیں اس لیے وہاں آنے سے گریز کیا جائے۔

    ادھر چین نے افغانستان میں اپنے باشندوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کابل ائیر پورٹ اور دیگر افراتفری والے مقامات سے دور رہیں۔

  • ڈی جی آئی ایس آئی کی ملا عبد الغنی برادر کے ساتھ نمازادا کرتے وائرل تصویر پر بھارت کے اوسان خطا ، منفی پراپیگنڈا شروع

    ڈی جی آئی ایس آئی کی ملا عبد الغنی برادر کے ساتھ نمازادا کرتے وائرل تصویر پر بھارت کے اوسان خطا ، منفی پراپیگنڈا شروع

    ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی افغان امن عمل کا حصہ اور قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبد الغنی برادر کے ساتھ نماز ادا کرتے ہوئے تصویر سامنے آنے پر بھارتی میڈ یا نے منفی پراپیگنڈہ شروع کردیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈ یا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنرل فیض حمید ، ملا عبد الغنی برادر اور دیگر طالبان رہنماوں کے ساتھ نماز ادا کر رہے ہیں اس تصویر کو بھارتی میڈ یا میں منفی انداز میں پیش کیا جا رہا ہے جبکہ حقیقت میں یہ ایک پرانی تصویر ہے جو کہ قطر کے دارالحکومت دوحامیں لی گئی تھی ۔

    آج جدہ میں او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

    چونکہ ملا عبد الغنی برادر دوحا میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ تھے اور وہ افغان امن عمل میں بھی اہم کردار ادا کر رہے تھے ،اسی وجہ سے امریکہ اور پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک ملا عبد الغنی برادر سے رابطے میں تھے تاہم اس تصویر کو یہ کہہ کر پھیلایا جا رہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی افغانستان میں طالبان کے ساتھ موجود ہیں-


    تاہم اس بھارتی منفی پراپیگنڈے کا جواب تصویر میں موجود تجزیہ کار عزام مہاجر نے دیا ہے۔انہوں نے وضاحت کی ہے کہ وہ اس تصویر میں موجود ہیں، یہ بہت پرانی تصویر ہے اور اس میں کچھ بھی سپیشل نہیں ہے۔


    شوبز اینڈ نیوز نامی توئٹر ہینڈلر سے بھی مذکوری تصویر شئیر کی گئی جس میں خطرے جکا ایموجی بھی استعمال کیا جس پر صارفی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نماز ہی تو پڑھ رہے ہیں کیا مسئلہ ہے ایک صارف نے کہا کہ اس میں خطرے کا نشان لگانے کی کیا بات۔؟

    پاکستان افغان حکومت کو تسلیم کرے سراج الحق کامطالبہ