Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مینار پاکستان، عائشہ اکرم کا معاملہ : اداکارہ میرا کا مردوں کو انوکھا مشورہ ،سب حیران رہ گئے

    مینار پاکستان، عائشہ اکرم کا معاملہ : اداکارہ میرا کا مردوں کو انوکھا مشورہ ،سب حیران رہ گئے

    پاکستانی اداکارہ اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ ایک دن وہ خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ میرا اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں کی زینت بن جاتی ہیں انہیں خبروں میں رہنے کا ہنر آتا ہے وہ آئے دن کوئی نہ کوئی ایسا بیان دیتی ہیں کہ ان کو میڈیا کی توجہ حاصل ہو –

    ملک میں مینار پاکستان واقعے پر جہاں فنکاروں کے مذمتی پیغامات سامنے آرہے ہیں، وہیں اداکارہ میرا جی نے اس معاملے پر ایسا بیان دیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین بھی حیران پریشان رہ گئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا نے مینار پاکستان پرعائشہ اکرم کے واقعہ پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہےجس میں وہ لڑکیوں کو مشورہ دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ لڑکیوں کی عزت کیا کریں، احترام، تہذیب، اخلاق، لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ ایک دن وہ خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں۔

    واضح رہے کہ 14 اگست کو لاہور میں مینار پاکستان پر ایک ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کو 400 آدمیوں نے ہراساں کیا تھا۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پورے ملک میں اس افسوسناک واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔ شوبزفنکاروں کی جانب سے بھی اس واقعے کی مذمت کی گئی تھی۔ حکومت اس واقعے پر ایکشن لے چکی ہے۔

    مینار پاکستان واقعہ کی متاثرہ خاتون آج جیل میں 40 افراد کو شناخت کریں گی

    اس واقعے کے بعد لاہور ہی میں ایک اور خاتون کو ہراساں کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک اوباش نوجوان چنگ چی رکشہ میں سفر کرنے والی لڑکی کو سرعام بوسہ دے کر فرار ہوجاتا ہے۔

  • داعش کے حملے کا خطرہ،امریکی شہری کابل ائیرپورٹ کا رخ نہ کریں ، امریکی سفارتخانے کی وارننگ

    داعش کے حملے کا خطرہ،امریکی شہری کابل ائیرپورٹ کا رخ نہ کریں ، امریکی سفارتخانے کی وارننگ

    افغانستان میں داعش کے حملے کے خطرہ کے پیشِ نظر امریکا نے سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے امریکی شہریوں کو کابل ایئرپورٹ جانے سے روک دیا۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے جنگ کے مطابق امریکی سیکیورٹی الرٹ کے مطابق ممکنہ طور پر افغانستان میں موجود داعش کا گروہ حملہ کرسکتا ہے لہٰذا صرف ان امریکیوں کو سفر کرنا چاہیے جنہیں انفرادی طور پر وہاں جانے کو کہا گیا ہے۔

    امریکی حکام نے کہا کہ کابل کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور متبادل راستوں پر غور کررہے ہیں۔

    دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اب تک کابل ایئرپورٹ پر داعش کے ممکنہ حملے کے خطرےکی کوئی تفصیل نہیں دی گئی دولت اسلامیہ نے کابل میں حملوں کی عوامی سطح پر کوئی دھمکی بھی نہیں دی۔

    سابق صدر اشرف غنی کے بھائی کا طالبان کی حمایت کا اعلان

    جبکہ العربیہ اردو کے مطابق افغانستان میں امریکا کے سفارت خانہ نے ملک میں موجود اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظرسفر کے لیے کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف جانے سے گریز کریں۔

    امریکی سفارت خانہ نے ہفتے کے روز اپنی ہدایت میں کہا ہے کہ کابل ائیرپورٹ کے دروازوں کے باہرممکنہ سکیورٹی خدشات لاحق ہوسکتے ہیں،اس کے پیش نظر ہم امریکی شہریوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ہوائی اڈے کی جانب سفر سے گریز کریں۔

    سفارتخانے نے مزید کہا ہے کہ امریکی شہری کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے دروازوں کی جانب اس وقت تک نہیں آئیں جب تک انھیں امریکی حکومت کے کسی نمائندے کی جانب سے ایسا کرنے کے لیے نہیں کہا جاتا ہے۔

    پاکستان افغان حکومت کو تسلیم کرے سراج الحق کامطالبہ

    کابل میں گذشتہ اتوارکوطالبان کے کنٹرول کے بعد سے روزانہ ہزاروں غیرملکی اور افغان شہری ہوائی اڈے کا رُخ کررہے ہیں اور انھیں امریکا اور دوسرے ممالک کی خصوصی پروازوں کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیا جارہا ہے-

    ’طالبان کاافغانستان‘ چھوڑکربیرون ملک جانے کے خواہاں افغانوں کا ہوائی اڈے اور اس کے باہرکے علاقے میں رش لگا ہواہے اورگذشتہ ایک ہفتے سے وہاں افراتفری کا عالم ہے۔اس دوران میں تشدد یابھگدڑ کے واقعات اور طیاروں سے چمٹنے کے بعد گر کردس سے زیادہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ مسلسل جاری مزید 75 افراد جاں بحق

  • منال خان اور احسن محسن کی شادی کی تیاریاں شروع

    منال خان اور احسن محسن کی شادی کی تیاریاں شروع

    پاکستان شوبز کی معروف جوڑی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام نے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی :اس ضمن میں احسن محسن نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ اُن کی منگیتر اور اداکارہ و ماڈل منال خان بھی موجود ہیں۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان اور احسن محسن کے ہاتھ میں کچھ ڈائریاں موجود ہیں جن میں وہ کچھ لِسٹ بناتے کافی مصروف نظر آرہے ہیں۔

    انسٹاگرام پر تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں احسن محسن نے لکھا کہ تیاری ہورہی ہے۔

    اداکار نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ بس! اب آپ دن گِننا شروع کردیں۔

    احسن محسن کی اس پوسٹ پر جہاں منال خان کی بہن ایمن خان نے کمنٹ کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں مداحوں کی جانب سے بھی خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    دوسری جانب منال خان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مذکورہ تصویر شئیر کی-

    شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام نے رواں سال مئی میں منگنی کی تھی۔

    واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے ڈرامہ سیریل ’پرچھائیں‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، یہ ڈرامہ سال 2017 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

  • آج جدہ میں او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

    آج جدہ میں او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

    اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہو گا۔

    باغی ٹی وی : او آئی سی کا غیر معمولی ایگزیکٹو اجلاس آج 22 اگست کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں طلب کیا گیا ہے جس میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گااجلاس سعودی عرب کی درخواست پر منعقد کیا جارہا ہے۔

    گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین سے ٹیلی فونک رابطے پر افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

    او آئی سی کے سیکرٹری جنرل یوسف بن احمد العثیمین نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بتایا کہ افغانستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر غور کرنے کے لیے سفیروں اور مستقل نمائندوں کا اجلاس ہو گا۔

    ہفتہ کو دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے فروغ میں اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گاانہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغان جماعتیں ایک جامع سیاسی تصفیے کے لیے کام کریں گی۔

    شاہ محمود قریشی نے اس بات پر زور دیا تھا کہ بین الاقوامی برادری کے لیے ضروری ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ مصروف رہے جس میں ملکی معیشت، تعمیر نو، بحالی اور انسانی ضروریات کو سپورٹ کرنا شامل ہے-

  • غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 10 بچوں سمیت 41 شہری زخمی

    غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 10 بچوں سمیت 41 شہری زخمی

    غزہ: فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 41 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی :عرب میڈیا کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف مظلوم فلسطینوں نے غزہ میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس پر اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر دی۔

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 41 فلسطینی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں 10 بچے بھی شامل ہیں-

    درجنوں نوجوان ستحڈ کی طرف چل پڑے اور ٹائروں کو آگ لگا دی جبکہ کچھ باڑ پر چڑھ گئے اور فلسطینی پرچم بلند کیا۔

    مسجد اقصیٰ کو نذرآتش کرنے کی پچاسویں برسی کے موقع پر فلسطینی دھڑوں کی طرف سے ملاکا اسکوائر کے علاقے میں بلائی گئی ایک بڑی ریلی میں ہزاروں شہری شریک تھے۔

    گزشتہ ماہ بھی اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے میں پرامن فلسطینی مظاہرین پر شدید فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 250 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔

    مظاہرین نابلس میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے جس پر اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس شیل فائر کیے، ربڑ کی گولیاں برسائیں اور براہ راست فائرنگ بھی کی تھی۔

  • مینار پاکستان واقعہ کی متاثرہ خاتون آج جیل میں 40 افراد کو شناخت کریں گی

    مینار پاکستان واقعہ کی متاثرہ خاتون آج جیل میں 40 افراد کو شناخت کریں گی

    یوم آزادی پر مینارِ پاکستان پر خاتون سے دست درازی کرنے والوں میں سے 40 افراد کو متاثرہ خاتون آج جیل میں شناخت کریں گی۔

    باغی ٹی وی : واقعے کو ایک ہفتہ گزر گیا ہے، تاہم ابھی تک 400 میں سے صرف 66 افراد کو ہی گرفتار کیا جاسکا ہے پنجاب حکومت نے 100 افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے، گریٹر اقبال پارک میں تعینات پی ایچ اے کے 3 افسران کو بھی فارغ کردیا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر اسٹار عائشہ اکرم کیس کے دیگر ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    پولیس نے عائشہ کے ساتھی ریمبو کا بھی میڈیکل کروا لیا ہے۔ عائشہ اور ریمبو کے سامنے کل زیرِ حراست ملزموں کی شناخت پریڈ کروائی جائے گی جبکہ عائشہ اکرم کے گھر کے باہر پولیس لگا دی گئی۔

    لاہور:رکشہ میں خاتون سے مبینہ بدسلوکی کے واقعے کا مقدمہ درج

    پولیس نے کہا ہے کہ عائشہ کی اجازت کے بغیر کسی کو بھی عائشہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔عائشہ کا کہنا ہے کہ اس کے والد اور والدہ شدید ذہنی اذیت کی وجہ سے بیمار پڑ گئے ہیں عائشہ سے پولیس سمیت مختلف اداروں کی پوچھ گچھ بھی جاری ہے۔

    عائشہ اکرم نے یہ بھی وضاحت کی کہ 14 اگست کو نہ تو انہوں نے لوگوں کو فلائنگ کس کی اور نہ ہی بھارت کا جھنڈا لے کر آئیںعائشہ اکرم نے اپیل کی کہ ان کے بارے میں غلط باتیں پھیلانے سے گریز کیا جائے انہوں نے پولیس کی تفتیش پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ تو جینے کی امید کھو چکی تھیں لیکن یہ پولیس ہی تھی جس نے انہیں بچایا ہے، بالخصوص ڈولفن فورس کا کردار بہت اہم ہے۔

    لاہور مینار پاکستان واقعہ کی متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان قلمبند کروا دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس واقعے کے تناظر میں انتظامیہ اور پولیس کو الٹی میٹم دے دیا ہےانہوں نے کہا کہ یا تو کام کریں ورنہ اپنا بندوبست کرلیں۔

    ترجمان حکومتِ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ گریٹراقبال پارک کے واقعے میں دفعہ 354 لگائی گئی ہے جس کی سزا موت ہے واقعہ میں ملوث 350 افراد کو ٹریس کرلیا گیا ہے جب کہ 100 کے قریب افراد کو گرفتارکر لیا گیا-

    مینار پاکستان خاتون سے دست درازی: پولیس نے مزید 36 ملزمان کو گرفتار کر لیا، 1 ملزم…

  • پاکستان  افغان حکومت کو تسلیم کرے   سراج الحق کامطالبہ

    پاکستان افغان حکومت کو تسلیم کرے سراج الحق کامطالبہ

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کو ایک بہت بڑی کامیابی ملی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ پاکستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغان حکومت کو تسلیم کرے پاکستان میں بھی اسلامی نظام چاہتے ہیں، پاکستان عوام کے پاس انقلاب کے علاوہ کوئی چارہ نہیں-

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں کوئی فرق نہیں ہے، اب لوگوں کا جمہوریت پر اعتماد ختم ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب ورچوئل افغانستان کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پاکستان یک طرفہ طور پر طالبان حکومت کو قبول نہیں کرے گا پاکستان اب قربانی کا بکرا نہیں بنے گا۔

    پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ مسلسل جاری مزید 75 افراد جاں بحق

    اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کو اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہے جبکہ سابق سیکریٹری خارجہ ریاض کھوکھر کا کہنا تھا کہ افغانستان کی موجودہ تبدیلیوں پر تازہ حکمت عملی اپنانی چاہیے۔

    سابق سربراہ پاک فضائیہ سہیل امان نے کہا کہ پاکستان کو بھارتی عزائم سے ہوشیار رہنا چاہیے جبکہ سینئر تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ نعیم لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو علاقائی ملکوں سے مل کر افغانستان کی نئی انتظامیہ کو قبول کرنا چاہیے۔

    میڈیا کی آزادی مہذب جمہوری معاشروں کا حسن ہے عرفان صدیقی

  • پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ مسلسل جاری مزید 75 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ مسلسل جاری مزید 75 افراد جاں بحق

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 75 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 53 ہزار 527 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 3 ہزار 842 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد رہی-

    گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 23 ہزار 812 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 24 ہزار 923 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 19 ہزار 810، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 56 ہزار 365، پنجاب میں تین لاکھ 79 ہزار 574، اسلام آباد میں 96 ہزار 30، بلوچستان میں 31 ہزار 819، آزاد کشمیر میں 30 ہزار 597 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 617 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 527 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 590، خیبرپختونخوا 4 ہزار 772، اسلام آباد 851، گلگت بلتستان 170، بلوچستان میں 335 اور آزاد کشمیر میں 678 افراد جان جاں بحق ہو چُکے ہیں-

  • میڈیا کی آزادی مہذب جمہوری معاشروں کا حسن ہے        عرفان صدیقی

    میڈیا کی آزادی مہذب جمہوری معاشروں کا حسن ہے عرفان صدیقی

    مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میڈیا کو کسی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ضرورت نہیں-

    باغی ٹی وی : سینیٹر عرفان صدیقی کا کہناتھا کہ آج میڈیا کو اس آزادی کی ضرورت ہے جو ہمارے آئین نے دے رکھی ہے سینیٹ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو خط لکھ دیا، میڈیا کی آزادی مہذب جمہوری معاشروں کا حسن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میڈیا سے تعلق رکھنے والی تمام تنظیموں نے حکومتی تجویز کو مسترد کردیا ہے، مسترد کرنے والوں میں اے پی این ایس، سی پی این ای، پی بی اے اور ایمنڈ شامل ہیں۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ میڈیا کارکنوں کو قانونی داد رسی کا حق دینا ہمارا فرض ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ‏میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں میڈیا ورکرز کے اپنی آرگنائزیشن کے ساتھ معاہدے پر عملداری کے لیے میڈیا ٹریبونلز سے رجوع کرنے کے حق اور فیک نیوز پر جرمانے کی شقوں کے علاوہ مجوزہ قانون میں ہر شق میں تبدیلی منظور ہے۔


    انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے موجودہ میڈیا ماڈل میں عام آدمی، غریب میڈیا کارکن اور پبلک انٹرسٹ کا تحفظ نہیں، غریب میڈیا کارکنوں کوقانونی داد رسی کا حق دینا ہمارا فرض ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ ‏فیک نیوز کو کیسے میڈیا سیٹھ کا حق مانا جا سکتا ہے؟ بلیک میلنگ کو اپنا حق قرار دینا اور اشتہار دینا صرف پاکستان میں ہی ممکن ہے فواد چوہدری نے مختلف اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارات کے ردعمل میں اپنا یہ بیان دیا تھا-

  • تین سال میں عوام کے ساتھ ملک پر بھی مالیاتی بوجھ بڑھتا جارہا ہے، یہ کیسی مینجمنٹ ہے؟    شہباز شریف

    تین سال میں عوام کے ساتھ ملک پر بھی مالیاتی بوجھ بڑھتا جارہا ہے، یہ کیسی مینجمنٹ ہے؟ شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے گردشی قرض میں ہوشربا اضافے پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے-

    ‎باغی ٹی وی :شہبازشریف نے کہا کہ تین سال میں عوام کے ساتھ ملک پر بھی مالیاتی بوجھ بڑھتا جارہا ہے، یہ کیسی مینجمنٹ ہے؟بجلی کی قیمت بڑھ گئی، سبسڈیز میں کٹوتی ہوگئی، پھر بھی گردشی قرض بڑھ گیا؟ چوری اور نااہلی اور کیا ہوتی ہے؟

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ عوام کو بجلی کی قیمت بھی زیادہ ادا کرنا پڑی اور گردشی قرض بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے وزارت توانائی کی رپورٹ پی ٹی آئی حکومت کے تین سال کی کارکردگی کے خلاف چارج شیٹ اور چشم کشا ہے –

    ‎انہوں نے کہا تین سال میں گردشی قرض دوگنے سے زیادہ ہو کر 2.5 کھرب ہوگیا ہے، پی ٹی آئی کے اقتدار میں آنے پر یہ قرض تقریبا 1 کھرب تھا بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کرکے بھی گردشی قرض دوگنا ہونا نااہلی کی انتہاءنہیں تو اور کیا ہے؟

    ‎شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی ترسیل میں نقصانات، بجلی کے بلوں کی وصولیوں سمیت توانائی کے شعبے کا ہر پہلو افسوسناک ہے دسمبر 2020 تک گردشی قرض صفر کرنے کے پی ٹی آئی کے دعوے بھی تین سال میں منہ کے بل گر چکے ہیں –

    ‎انہوں نے کہا کہ جون 2018 کے مقابلے میں گردشی قرض کے حجم میں بے تحاشا اور انتہائی تیزی سے اضافہ ہوا عوام پے 500 ارب روپےسے زیادہ کا اضافی بوجھ ڈالنے کے باوجود گردشی قرض مزید بڑھ گیاپی ٹی آئی نے پہلے سال 464ارب، دوسرے سال 538 ارب اور تیسرے سال میں 130ارب اضافہ کیا –

    ‎شہباز شریف نے کہا کہ جب گیس کی جگہ ڈیزل اور فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنے گی تو پھر گردشی قرض تو بڑھے گا پی ٹی آئی حکومت نے آزادجموں وکشمیر کو 27 ارب سبسڈی بھی نہیں دی پی ٹی آئی حکومت عوام سے وعدے پورے کرسکی، نہ وفاقی اکائیوں سے پی ٹی آئی نے تین سال میں صرف ایک کام کیا ہے کہ بجلی کے شعبے کا سارا ملبہ اور بوجھ عوام کے سر ڈال دیا ہے-