Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عظمیٰ بخاری کا خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار، حکومت پر شدید تنقید

    عظمیٰ بخاری کا خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار، حکومت پر شدید تنقید

    مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کی لاہور میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں لاءاینڈ آڈر کی بگڑتی صورتحال کے ذمہ دار وزیراعلی اور وزیرقانون پنجاب ہیں عثمان بزدار اور راجہ بشارت کو فوری طور پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہونا چاہیے-

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بڑھتے واقعات سے خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کررہی ہیں ایسے واقعات کا مقصد ورکنگ ویمن کو گھروں تک محدود کرنے کی گھناﺅنی سازش ہے-

    انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں درجن بھر خواتین کے ساتھ تضحیک آمیز سلوک کی فوٹیجز نے پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھادیے ہیں مینار پاکستان اور رکشے میں خواتین کے ساتھ بیہودہ حرکت سے گھروں سے باہر نکلنے والی خواتین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس ملک کا وزیراعظم خواتین کے لباس کو ریپ کا ذمہ ٹھہرائے ایسے ملک میں پھر ایسے ہی واقعات ہوں گےشرانگیز اوراشتعال انگیز حکومتی رویے نے آوارہ گرد نوجوانوں کو شہہ دی ہےدونوں واقعات میں پولیس کو دوران تفتیش معلوم ہوا سیف سٹی کے متعدد کیمرے عرصہ دراز سے خراب پڑے ہیں

    ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ مینار پاکستان ،لاری اڈا سمیت لاہور شہر کے متعدد اہم مقامات کے کیمرے کئی ماہ سے خراب پڑے ہیں بزدار حکومت نے پولیس افسران کو ہٹاکر سارا ملبہ ان پر ڈالنے کی کوشش کی ہےعثمان بزدار نے تین سال اپنی انتظامی نااہلیوں کا بوجھ بھی اداروں پر ڈالنے میں گزار دیے ہیں-

  • سونو سود کی دنیا بھر سے افغانستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اپیل

    سونو سود کی دنیا بھر سے افغانستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اپیل

    بھارتی اداکار سونو سود نے دنیا بھر سے درخواست کی ہے کہ بے روزگار اور بے گھر ہونے والے افغانیوں کی مدد کی جائے-

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ اداکار سونو سود نے افغانستان کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے حالیہ صورتحال اور بحران سے متاثرہ بے گھر افغانیوں کے لیے آواز بلند کی ہے۔


    اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا دنیا بے گھر ہونے والے ہر افغان خاندان کو روزگار اور اچھی زندگی دے کر افغانستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے۔


    ایک اور ٹوئٹ میں بالی ووڈ اداکار نے افغانستان میں رہنے والے بھارتی شہریوں کے لیے فکرمندی کا اظہار کیا اور لکھا وہ تمام ہندوستانی جو ساری زندگی افغانستان میں رہے اور اب بے گھر ہیں انہیں ہماری ضرورت ہے-

    واضح رہے کہ کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بھارت پر اتنا خوف سوار ہے کہ بھارت نے اپنا سفارتخانہ فوری بند کر دیا اور اپنے شہریوں کو واپس بلا لیا بھارت نے اپنے شہریوں کو واپس بلانے کے لئے خصوصی پرواز چلائی ، اسکی تصاویر بھی سامنے آئی تھیں تا ہم اب کابل پر طالبان کے کنٹرول کو ایک ہفتہ ہونے کے بعد بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے کابل ایئرپورٹ کے قریب 100 سے زائد بھارتیوں کو اغواء کیا ہے-

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہری کابل سے نکلنے کا انتظار کر رہے تھے کہ انہیں طالبان نے اغوا کر لیا، بھارتی میڈیا اس بات کا دعویٰ تو کر رہا ہے لیکن ابھی تک بھارتی حکام نے اس امر کی تصدیق نہیں کی، دوسری جانب طالبنا کی جانب سے اس بات کی تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کسی کو اغوا نہیں کیا گیا-

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتہ کو بھارتی فضائیہ کا طیارہ 85 بھارتی شہریوں کو لے کر کابل سے پرواز کر چکا ہے، طیارہ فیول بھروانے کے لئے تاجکستان میں اترا تھا، گزشتہ منگل کو 120 بھارتی شہریوں کو کابل سے بھارت پہنچایا گیا تھا اب ایک اندازے کے مطابق 450 کے قریب بھارتی شہری افغانستان میں موجود ہیں جن کی واپسی کے لئے مودی سرکار امریکہ سے مدد مانگ رہی ہے

    واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

    افغان طالبان کیجانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں-

  • برطانوی مسلح افواج کے سربراہ پاکستان اور جنرل باجوہ کی افغانستان میں امن کے لئے کوششوں پرمعترف

    برطانوی مسلح افواج کے سربراہ پاکستان اور جنرل باجوہ کی افغانستان میں امن کے لئے کوششوں پرمعترف

    برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سرنکلسن پیٹرک کارٹر نے افغناستان معاملات پر خطے میں امن و سلامتی کیلئے پاکستان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی کوششوں کی تعریف کی ہے-

    باغی ٹی وی : برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سر نک کارٹر نے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ افغانستان کی صورتحال سے متعلق پاکستان کا کیا کردار رہا کیا پاکستان افغانستان کی اس صورتحال کا ذمہ دار ہے-

    جس پر جنرل سر نک کارٹر نے کہا بے شک پاکستان بہت عرصے سے ان چیلنجز کا مقابلہ کر رہا ہے اور اس کے برعکس جنرل قمر باجوہ اور پاکستان نے افغانستان سے متعلق صورتحال اور خطے میں امن و سلامتی میں ہمیشہ سے ہی اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور سنجیدگی سے ان معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی ہے-

    برطانوی مسلح افواج کے سربراہ نے بی بی سی سے انٹرویو میں کہا کہ گو کہ برطانیہ اپنی بیشتر فوج افغانستان سے واپس بلوا رہا ہے لیکن میدان جنگ میں اُسے شکست نہیں ہوئی ہے۔

    جب جنرل کارٹر سے یہ پوچھا گیا کہ کیا ان کے خیال میں افغانستان میں تقریباً دو دہائیوں میں کامیابی ہوئی ہے یا ناکامی تو انھوں نے کہا کہ ‘اتنی جلدی اس بات کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا’ اور ان کے سامنے تین ممکنہ صورتحال سامنے آسکتی ہیں۔

    اس سے قبل جنرل کارٹر نے کہا تھا کہ میرے خیال میں سب سے پہلے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ موجودہ افغان حکومت اپنی بہت تربیت یافتہ فوج کے ساتھ اپنی گرفت برقرار رکھ سکتی ہے۔ اس وقت وہ تمام صوبائی دارالحکومتوں کو اپنے کنٹرول میں رکھ کر اس بات کا ثبوت دے رہی ہے۔

    دوسری صورت، ایک انتہائی افسوسناک منظر ہے۔ جہاں ملک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے اور آپ حکومت کا خاتمہ دیکھیں، طالبان شاید ملک کے کچھ حصے اور دیگر قومیتوں اور نسلوں کے لوگ ملک کے بقیہ حصوں پر قابض ہو جائیں، جیسا کہ ہم نے 90 کی دہائی میں دیکھا تھا۔

    پھر میرے خیال میں ایک تیسری، زیادہ پر امید صورت ہوسکتی ہے جس میں آپ کو حقیقت میں ایک سیاسی سمجھوتہ اور بات چیت ہوتی نظر آئے۔

    اگر موجودہ افغان حکومت کچھ عرصے تک برقرار رہی اور اُس نے طالبان کے سامنے یہ ثابت کر دیا کہ اسے شکست نہیں دی جاسکتی، تو میرے خیال میں تیسری صورت کا کہیں زیادہ امکان ہوجاتا ہے۔

    جب جنرل کارٹر سے یہ پوچھا گیا کہ کیا امریکہ اور برطانیہ افغانستان سے نکل کر اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو رہے ہیں تو جنرل کارٹر نے کہا تھا کہ دونوں ممالک مستقبل میں کابل میں سفارتی موجودگی برقرار رکھیں گے۔

  • ایف بی آر نے بڑے ریٹیلرزسے شاپنگ پر جی ایس ٹی انوائس ٹیکس عائد کر دیا

    ایف بی آر نے بڑے ریٹیلرزسے شاپنگ پر جی ایس ٹی انوائس ٹیکس عائد کر دیا

    فیڈر ل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بڑے ریٹیلرز کے صارفین پر جی ایس ٹی انوائس ٹیکس عائد کر دیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کے مطابق ری ٹیلرزصارفین سے پی اوایس سروس فیس کی مد میں شاپنگ پرایک روپیہ اضافی ٹیکس وصول کریں گے ریٹیلرزپی اوایس سروس فیس کی مدمیں اضافی ٹیکس وصول کرنے کے مجاز ہوں گے۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق پی اوایس سے منسلک ری ٹیلرزکی معلومات ایف بی آرسسٹم میں اپ ڈیٹ ہوں گی صارفین کو دی گئی رسیدکی کاپی اورٹیکس ماہانہ کی بنیاد پر ایف بی آر میں جمع ہوگا-

    نوٹیفیکیشن کے مطابق ایف بی آرتمام بڑے ریٹیلرزسے سیلزٹیکس انوائس پرٹیکس جمع کرےگا۔ ٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آر ہیڈ آف اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لائے گا۔

  • 52 مرتبہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا شخص پکڑا گیا، پولیس نے کیا سلوک کیا؟

    52 مرتبہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا شخص پکڑا گیا، پولیس نے کیا سلوک کیا؟

    صوبائی دارارلحکومت میں ٹریفک پولیس نے کارروائی کے دوران 52 مرتبہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑی کو بالآخر پکڑ کر اپنی تحویل میں لے لیا-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور کو 24 ہزار 600 روپے جرمانہ عائد کیا گیا کار ڈرائیور نے 43 مرتبہ ٹریفک سگنل کیخلاف ورزی کی تھی۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق کار ڈرائیور تیز رفتاری، بار بار لین کی اور رانگ یوٹرن کی خلاف ورزی کی تھی۔ گاڑی کو تھانہ میں بند کردیا گیاہے جو کہ واجبات جمع کروانے پر حوالے کی جائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ اب تک لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 20 ہزارسے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات تحویل میں لیے گئے ہیں۔

  • وزیراعظم کی رہائش گاہ پر فضا میں نامعلوم پراسرار شےکی پرواز، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

    وزیراعظم کی رہائش گاہ پر فضا میں نامعلوم پراسرار شےکی پرواز، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

    وزیراعظم عمران خان کی بنی گالا رہائش گاہ کے اوپر فضا میں نامعلوم پراسرار شے کچھ عرصے تک پرواز کرتے رہنے کے بعد غائب ہوگئی.

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی رات ایک نامعلوم شے بنی گالا اور بارہ کہو کی فضاؤں میں پرواز کرتی رہی۔ عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم شے وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے علاوہ حساس تنصیبات کے اوپر بھی پرواز کرتی رہی۔

    ایس ایچ او بنی گالا انسپکٹر ٹیپوسلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی دونوں تھانوں یعنی تھانہ بارہ کہو اور تھانہ بنی گالا کےپولیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیموں نے پراسرار شے کا پتہ چلانے کی کوشش کی تاہم گھنٹوں تلاش کے باوجود جب کچھ نہیں ملا تو تلاش ترک کردی گئی تاہم پولیس ہائی الرٹ ہے۔

    واضح رہے کہ منگل کی رات بارہ کہو تھانے میں بھی یہی شکایت موصول ہوئی تھی آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان نے دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز کو علاقے کی سخت نگرانی کا حکم دیا ہے۔

  • پاکستان کے خلاف بولنے والے بھارتی صحافی کو کشمیری بچوں کا منہ توڑ جواب

    پاکستان کے خلاف بولنے والے بھارتی صحافی کو کشمیری بچوں کا منہ توڑ جواب

    لاہور:سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کشمیری بچوں نے پاکستان کے خلاف بولنے والے بھارتی صحافی کو کرار جواب دے کر خاموش کرا دیا-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس ویڈیو کوجرنلسٹ عمر جاوید نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کیا ویڈیو میں کشمیری بچے پاکستان اور چین کی تعریف جبکہ بھارت سے نفر ت کا اظہار کر رہے ہیں۔


    بھارتی صحافی بچوں کے ساتھ پاکستان کے بارے میں جھوٹ بولنے کی کوشش کرتا ہے کہ اگر بھارتی فوج ہٹ جائے تو پھر پاکستان آئے گا، وہ آپ لوگوں کو بم بنا کر دے گا،آپ کو پتہ ہے پاکستان میں ایسے بیٹھنا بھی مشکل ہے تو بچے کسی بھی سمجھدار سے زیادہ ذہین ثابت ہوتے ہیں اور جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ
    ” پاکستان ہمارے ساتھ ہے ، چین پاکستان کا ساتھ دیتاہے اور وہ ہمارا ساتھ دیتا ہےوہ ہمیں مار بھی دیں توبھی منظور ہے ۔“

    بچے یہ بات کرنے کے بعد نعر ہ لگانا شروع کر دیتے ہیں کہ ” لے کر رہیں گے آزادی “ بھارتی صحافی بچوں کی باتیں سننے کے بعد تو اپنا سامنہ لے کر رہ جاتاہے اور اس کے پاس کوئی مزید جواب نہیں بچتا۔


    دوسری جانب پنجاب کےگورنر چوہدری محمد سرور نے بھی اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پر اس ویڈیو کوشئیرکیاویڈیو شیئر کرتے ہوئے گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیاں اس دھرتی کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے ، دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی انشاء اللہ کشمیر ضرور آزاد ہوگا۔

    گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ95ہزار سے زائد کشمیری بھارتی افواج کی دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں بندوق سے لیکر ٹینک تک استعمال کر کے بھی بھارت کشمیریوں کو دبانے میں ناکام رہا، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کا قتل اور دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کر رہا ہے۔

  • افغانستان کے خلاف  ون ڈے سیریز،قومی ٹیم کا کپتان کون ہوگا اہم فیصلہ سامنے آ گیا

    افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز،قومی ٹیم کا کپتان کون ہوگا اہم فیصلہ سامنے آ گیا

    سری لنکا میں افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی کپتانی شاداب خان کریں گے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بورڈ کی جانب سے یہ فیصلہ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو کم کرنے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تناظر میں لیا گیا ہے سری لنکا میں شیڈول تین میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت محمد رضوان، شاہین آفریدی اور حسن علی کو آرام دیا جا سکتا ہےچاروں کرکٹرز گزشتہ ایک سال سے متواتر طور پر مختلف سیریز کھیلتے آ رہے ہیں۔

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ گزشتہ دس ماہ کے دوران ہم مسلسل سیریز کھیلتے آ رہے ہیں اور وہ بھی بائیو ببل میں جو کہ کافی مشکل ہوتا ہے ہمارا سب سے اہم ہدف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے، جس کی وجہ سے ہمارے اہم کھلاڑیوں کو آرام درکار ہے تاکہ وہ ورلڈ کپ کے لیے تازہ دم ہو کر آئیں۔

    غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کا دورہ پاکستان: سیکیورٹی ایکسپرٹ ڈیوڈ سنیئر لاہور پہنچ گئے

    افغان کرکٹ آفیشل کےمطابق طالبان نے کہا ہے کہ وہ افغان قومی کرکٹ ٹیم کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے ٹی 20 لیگ کو بھی نہیں روکا جائے گا کرکٹ افغانستان کا سب سےمقبول کھیل ہے، اور حالیہ عرصے میں کھیلوں کے میدان میں بڑی کامیابی کے طور پر سامنے آیا ہے۔

    واضح رہے کہ افغانستان کی سری لنکا میں پاکستان اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ستمبر میں شیڈول ہے-

    فواد عالم لاجواب فارم میں ہیں وہ زبردست کھیل پیش کررہے بابر اعظم

  • ناجائزتعلقات کا شبہ، خاتون کو برہنہ کرنے سڑکوں پر گھمایا گیا

    ناجائزتعلقات کا شبہ، خاتون کو برہنہ کرنے سڑکوں پر گھمایا گیا

    شادی شدہ مرد کے ساتھ تعلقات کے شبے میں خاتون کے گلے میں جوتوں کا ہار پہنا کر برہنہ سڑکوں پر گھمایا گیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست جھارکنڈ کے ضلع دمکا میں رانیشوار پولیس سٹیشن کی حدود میں پیش آیا اس حوالے سے بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے-

    پولیس افسر کا کہنا تھا کہ خاتون شادی شدہ ہے اور اس کا مبینہ طور پر شادی شدہ مرد کے ساتھ تعلق تھا ، دونوں کو مرد کی بیو ی کے اہل خانہ کی جانب سے بدھ کی رات کو مبینہ طور پر رنگے ہاتھوں پکڑا گیااور اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، اس کے بعد خاتون کو برہنہ کرتے ہوئے گلے میں جوتوں کا ہار پہنایا گیا اور پورے گاﺅں میں گھماتے رہے ۔

    بھارتی پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں 12 افراد کو نامزد کیا گیاہے جس کے بعد کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے جن میں وہ مرد اور اس کی بیوی بھی شامل ہے ، خاتون نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ ملزمان نے اس سے 25 ہزار روپے بھی چھین لیئے ۔

    ایف آئی آر بھارتی قانون کی دفع 148 ، 504 ، 506 ، 354 بی ، 379 لگائی گئی ہیں پولیس کا کہناتھا کہ دیگر چھ ملزمان کو بھی گرفتار کرنے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

  • سابق صدر اشرف غنی کے بھائی کا طالبان کی حمایت کا اعلان

    سابق صدر اشرف غنی کے بھائی کا طالبان کی حمایت کا اعلان

    افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے افغان طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : نجی خبر رساں ادارے جنگ کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے حشمت غنی احمد زئی کی طالبان کی حمایت کے اعلان کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں طالبان رہنما خلیل الرحمٰن اور دینی عالم مفتی محمود ذاکری اس موقع پر موجود ہیں اور سابق صدر غنی کے بھائی نے اسلامی امارت افغانستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی-


    یاد رہے کہ اس سے قبل حشمت غنی کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کے بھائی اشرف غنی افغانستان سے فرار کے بعد مشرقِ وسطیٰ کے کسی ملک میں ہیں۔

    میڈیا سے بات چیت کے دوران حشمت غنی احمد زئی نے کہا تھا کہ طالبان کے آنے سے اب تک کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، اشرف غنی اور حامد کرزئی کے دورِ اقتدار میں کرپشن عام تھی امید ہے کہ طالبان افغان عوام کو امن دیں گے۔

    علاوہ ازیں حشنت غنی نے بتایا تھا کہ طالبان لمحہ بہ لمحہ میری خیریت معلوم کرنے کے لیے کال کر رہے ہیں۔

    ملا عبدالغنی برادر کابل پہنچ گئے، ملا عبدالسلام ضعیف نے بھی کیا بڑا اعلان