Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

    باغی ٹی وی : زلزلہ پیما مرکزکے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی 15 کلو میٹر تھی۔

    زلزلے کا مرکز کراچی سے 72 کلو میٹر شمال مشرق کی جانب تھا۔ زلزلہ 11 بجکر 39 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل سوات اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 118 کلو میٹر تھی اور مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی علاقہ تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی-

  • غیر ملکی  کرکٹ ٹیموں کا دورہ پاکستان:  سیکیورٹی ایکسپرٹ ڈیوڈ سنیئر لاہور پہنچ گئے

    غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کا دورہ پاکستان: سیکیورٹی ایکسپرٹ ڈیوڈ سنیئر لاہور پہنچ گئے

    نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان سے قبل انتظامات کے جائزے کے لئے سیکیورٹی ایکسپرٹ ڈیوڈ سنیئر لاہور پہنچ گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان سے قبل انتظامات کے جائزے کے لئے سیکیورٹی ایکسپرٹ ڈیوڈ سنیئر لاہور پہنچ گئے ہیں جبکہ دوسرے ایکسپرٹ ریگ ڈیکاسن کل صبح پہنچیں گے۔

    رپورٹس کے مطابق نیوز ی لینڈ اور انگلینڈ بورڈز نے دورہ پاکستان کے لئے سیکیورٹی ماہرین کی خدمات حاصل کی ہیں اور ماہرین آئندہ ہفتے سے کا م کا باقاعدہ آغاز کریں گے جبکہ سیکیورٹی ماہرین کو پنجاب اور فیڈرل افسر بریفنگ دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق سیکیورٹی افسر قذافی سٹیڈیم اور راولپنڈی سٹیڈیم کا دورہ بھی کریں گے ۔

    نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کیرنز کامیاب سرجری کے بعد صحتیاب ہونے لگے

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شامل تینوں میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پہلا ایک روزہ میچ 17 ستمبر کو ہو گا-

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم میں 3 ایک روزہ میچز اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گےدونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچز راولپنڈی اور 5 ٹی ٹوینٹی میچز لاہور میں ہوں گے جو 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہیں گے-

    غیر ملکی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان میں سیریز کھیلنے کے پُرامید

    نیوزی لینڈ وہ پہلی ٹیم ہوگی جو پاکستان میں موجود شائقین کرکٹ کے لیےترتیب دیئے گئے بمپر کرکٹ سیزن 22-2021 میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی نیوز ی لینڈ کے بعد انگلینڈ کی مینز اور ویمنز ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کراچی پہنچے گی۔آسٹریلیا بھی آئندہ سال فروری مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی-

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

  • مینار پاکستان خاتون سے دست درازی: پولیس نے مزید 36 ملزمان کو گرفتار کر لیا، 1 ملزم کی گرفتاری 3 ستمبر تک ملتوی

    مینار پاکستان خاتون سے دست درازی: پولیس نے مزید 36 ملزمان کو گرفتار کر لیا، 1 ملزم کی گرفتاری 3 ستمبر تک ملتوی

    لاہور جشن آزادی کے موقع پر مینار پاکستان میں خاتون سے بدسلوکی اور دست درازی کے کیس میں مزید36 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : آئی جی پنجاب انعام غنی کے مطابق، اب تک66 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ملزمان کو ویڈیو اور تصاویر میں شناخت ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
    گرفتار تمام ملزمان کی پہلے نادرا سے شناخت کروائی گئی ہے۔

    لاہور:رکشہ میں خاتون سے مبینہ بدسلوکی کے واقعے کا مقدمہ درج

     

    پولیس کے مطابق کیس میں 100 سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا تھاگریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ میں دو دفعات کا اضافہ کر دیا گیا۔ مجموعی طور پر ایف آئی آر میں چھ دفعات شامل ہیں۔

    دوسعی جانب سیشن کورٹ نے پولیس کو مینار پاکستان پر خاتون سے بد سلوکی کے کیس میں ملوث شہروز سعید نامی ملزم کی گرفتار ی سے 3 ستمبر تک روک دیا۔

    خاتون کو ہراساں کرنے والوں کی گرفتاریاں شروع

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سیشن کورٹ لاہو ر کے ایڈیشنل سیشن جج نے مینار پاکستان کیس کے مقدمے میں ملوث ملزم شہروزسعیدکی عبوری ضمانت پرسماعت کی۔سماعت کے دوران ملزم کے وکیل عدا لت میں پیش ہوا اور استدعا کی کہ ملزم شامل تفتیش ہو نا چاہتا ہے اس لئے عدالت ملزم کی گرفتاری سے روکنے کا حکم جار ی کرے۔

    واہ جی واہ : ٹک ٹاکر عائشہ اکرم توبڑی شئے نکلی ؟ حقیقت کھل کرسامنے آگئی

    تاہم عدالت نے پولیس سے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ملزم کی گرفتار ی سے 3 ستمبر تک روک دیا۔

    یاد رہے کہ 14 اگست کو مینار پاکستان کے گراونڈ میں ہجوم کی طرف سے خاتون کے ساتھ دست درازی اور بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر خاتون نے پولیس ٹیم کو بیان قلمبند کروا دیا ہے –

    لاہور مینار پاکستان واقعہ کی متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان قلمبند کروا دیا

  • لاہور:رکشہ میں خاتون سے مبینہ بدسلوکی کے واقعے کا مقدمہ درج

    لاہور:رکشہ میں خاتون سے مبینہ بدسلوکی کے واقعے کا مقدمہ درج

    جشن آزادی کے روز لاہور میں چنگ چی رکشہ میں خاتون سے بدسلوکی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ لاری اڈہ میں درج کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ غلام عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا مقدمے کے متن کے مطابق 2 خواتین اور ایک بچی رکشے میں بیٹھی تھیں جب اوباش لڑکوں نے پیچھا کیا اس دوران 10 سے 12 لڑکے خواتین پر آوازیں کستے رہے۔

    مقدمے کے متن کے مطابق سفید رنگ کی شرٹ میں ملبوس لڑکا رکشے میں سوار ہوا لڑکے نے خاتون کو ہراساں کیا اور دست درازی کی اور فرار ہو گیا۔

    14 اگست کے رواز کے واقعے کی ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر ہوئی تھی سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شاہراہ پر نوجوان ہلڑ بازی کررہے ہیں اور اسی دوران چنگچی رکشا میں جانے والے ایک لڑکی کو نوجوان رکشے میں چڑھ زبردستی بوسہ دیکر فرار ہوتا ہے اور لڑکی ہکا بکا رہ جاتی ہے۔

    اسی دوران اور نوجوان بھی چنگچی رکشہ کی جانب بڑھتے ہیں لیکن لڑکی کے ساتھ بیٹھی دوسری لڑکی چپل اتار کر اپنی طرف آنے والے نوجوانوں کو روکتی ہے-

  • افغانستان سے متعلق صدر جوبائیڈن اور امریکی حکام کے بیانات میں تضاد

    افغانستان سے متعلق صدر جوبائیڈن اور امریکی حکام کے بیانات میں تضاد

    امریکی صدر جوبائیڈن کو پریس بریفنگ کےدوران ہونے والے سوالات کے جوابات پر تنقید کا سامنا ہے امریکی صد قطر کے دارالحکومت کو داہو کہتے رہے جبکہ افغانستان سے متعلق کئی بیانات امریکی حکام کے موقف سے متصادم دیئے-

    باغی ٹی وی : پریس بریفنگ کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان سے القاعدہ جماعت ختم ہو چکی جبکہ یہ بیان پینٹا گون کے موقف سے براہ راست متصادم ہے۔

    کیونکہ پینٹا گون کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ طالبان نے القاعدہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو برقرار رکھا ہے اور افغانستان میں دہشت گرد گروہ کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی ۔طالبان امن معاہدے کے تحت امریکی انخلاء کی ایک اہم شق یہ تھی۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے یہ بھی کہا ہے کہ افغانستان میں اب تک امریکی پاسپورٹ رکھنے والے ہر شخص کو ایئرپورٹ تک جانے دیا ہے جبکہ امریکی وزیر دفاع نے صدر جوبائیڈن کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کو ایئرپورٹ جاتےہوئے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، امریکیوں پر طالبان کے تشدد کی رپورٹس علم میں ہیں۔

    امریکی صدر نے کہا کہ میں نے دنیا بھر میں اپنے اتحادیوں کی طرف سے ہماری ساکھ سے متعلق کوئی سوال نہیں دیکھا جبکہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بدھ کے روز صدر کے افغانستان سے انخلا پر کڑی تنقید کی تھی۔

    علاوہ ازیں امریکی صدر طالبان پر اعتبار کرنے کے سوال کو بھی گول کر گئے صحافی سے کہا وہ سوال کا پہلا حصہ بھول گئے ہیں۔

  • لاہور مینار پاکستان واقعہ کی  متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان قلمبند کروا دیا

    لاہور مینار پاکستان واقعہ کی متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان قلمبند کروا دیا

    لاہورمینار پاکستان واقعہ، متاثرہ خاتون نے پولیس ٹیم کو بیان قلمبند کروا دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک لاہور میں متاثرہ خاتون نے دست درازی کے واقعے پر آئی جی پنجاب کی جانب سے بنائی گئی پولیس ٹیم سے ملاقات کی جس میں متاثرہ خاتون نے پولیس ٹیم کو اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹیم نے گرفتار ملزمان سے بھی پوچھ گچھ کی جس کی رپوٹ پیر کے روز آئی جی پنجاب انعام غنی کو پیش کی جائے گی-

    واہ جی واہ : ٹک ٹاکر عائشہ اکرم توبڑی شئے نکلی ؟ حقیقت کھل کرسامنے آگئی

    خیال رہے کہ 14 اگست کے روز 400 افراد پر مشتمل ایک ہجوم نے اس وقت خاتون پر حملہ کردیا تھا جب وہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا رہیں تھیں یہ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد لاہور پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف ۔مقدمہ درج کر کے اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔

    پولیس نے جن افراد کو حراست میں لیا ہے ان کی عمریں 18 سے 30 سال کے درمیان ہیں حراست میں لیے جانے والے افراد کے موبائل فون نمبرز کی 14 اگست کو لوکیشن ٹریس کی جائے گی۔

    ٹک ٹاکرعائشہ سے دکھ بھری کہانی سننے کے لیے یاسرشامی اورریمبوکی کس سے ملاقات…

    واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

    اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔سوشل میڈیا پرسامنے آنے والی تصاویرسے پتہ چلتا ہے کہ اس دوران ایک نوجوان نے مشکل سے خاتون سے ہجوم سے نکالا تھا خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابھی کوئی سزا نہیں سنائی گئی

    خاتون کو ہراساں کرنے والوں کی گرفتاریاں شروع

  • سرسبز پاکستان کے لیے جنگلات کی حفاظت کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں، وزیر اعظم کا جمشید اقبال کو خراج تحسین

    سرسبز پاکستان کے لیے جنگلات کی حفاظت کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں، وزیر اعظم کا جمشید اقبال کو خراج تحسین

    چترال: خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کے جنگل میں لگی آگ بجھاتے ہوئے اہلکار جاں بحق ہوگیا تھاوزیر اعظم عمران خان نے جنگلات میں لگی آگ بجھاتے ہوئے شہید ہونے والے جمشید اقبال کو خراج تحسین پیش کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اس صمن میں وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خصوصی پیغام شئیر کیا ہے وزیراعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ 19 اگست کو محکمہ جنگلات کے ایک اور ہیرو جمشید اقبال نے جام شہادت نوش کیا۔


    وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ جمشید اقبال چترال کے جنگلات میں لگی آگ بجھاتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ہیرو ہیں جو سرسبز پاکستان کے لیے جنگلات کی حفاظت کر رہے ہیں۔

    وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں جمشید اقبال اور جنگلات کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شہید اہلکار کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمشید اقبال نے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران اپنی جان دے کر فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی، جو سب کے لئے قابل تقلید ہے، جمشید اقبال ہمارے ہیرو ہیں اللہ ان کی شہادت قبول فرمائے۔

    وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہے انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

    واضح رہے کہ محکمہ جنگلات کا نوجوان اہلکار جمشید اقبال آگ بجھاتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور انتہائی گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ محکمہ جنگلات کے مطابق گرمی کے باعث گھنے جنگل میں آگ لگی ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں درجنوں دیار کے قیمتی درخت جل کرخاکستر ہوگئے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 3 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 3 کشمیری شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس نے فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے-

    قابض بھارتی فوج کی جانب سے پلوامہ میں ترال کے مقابل ناگہ بیرن میں نام نہاد آپریشن کیا گیاقابض بھارتی فوج کے نام نہاد آپریشن کے دوران نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا گیا اس دوران بھارتی فوج کے اہلکاروں کی فائرنگ سے 3 نوجوان شہید ہو گئے جس کے باعث علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

    بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز سوپور قصبے کے مختلف علاقوں میں بھی تلاشی اور محاصرے کی ایک بڑی کارروائی شروع کی دریں اثنا فوجیوں نے ضلع راجوڑی کے تھانہ منڈی علاقے میں بھی آپریشن جاری رکھا۔

  • امریکہ کی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی پر حملہ کیوں کیا گیا، برطانوی تنظیم کے تہلکہ خیز انکشافات

    امریکہ کی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی پر حملہ کیوں کیا گیا، برطانوی تنظیم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ٹیکساس:برطانوی تنظیم کیج کے مطابق امریکی جیل میں قید پاکستانی خاتون سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر جیل میں حملہ کیا گیا ہے جس سے انہیں زخم آئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی تنظیم کیج کی جانب سےجاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کی جیل میں قید ڈاکٹڑ عافیہ صدیقی کے وکلا نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ ایک قیدی کی جانب سے عافیہ صدیقی کو مسلسل ہراساں کیا جارہا تھا اوراس کے بعد اسی قیدی نے ان پر کافی کے مگ میں گرم کوئی چیز پھینک کر حملہ کیا ہے۔

    تاہم برطانوی تنظیم کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر جو چیز پھینکی گئی وہ کیا تھی؟ البتہ یہ واضح ہے کہ وہ چیز گرم تھی۔

    کیج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرم چیز چہرے پر پھینکنے سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی زخمی ہوئیں جس کے بعد انہیں سیل سے نکالنے کیلئے وہیل چیئر کا استعمال کیا گیا۔

    اس ضمن میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وکیل ماروا ایلبیلی کو بتایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ حملے کے نتیجے میں اندھی نہیں ہوئی ہوں۔

    وکیل ماروا ایلبیلی نے تنظیم کو بتایا ہے کہ اپنی آخری ملاقات میں ان کے چہرے پر جلنے کے نشانات دیکھ کر وہ حیران رہ گئی تھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی کی بائیں آنکھ کے پاس نشان تھا جب کہ ان کے دائیں گال پر ٹوتھ پیسٹ لگا ہوا تھا جو چھوٹے سے کاغذ سے ڈھانپا گیا تھا۔

    برطانوی تنظیم نے عافیہ صدیقی پر حملے کی خبروں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے تنظیم کا کہنا ہے کہ انہیں اس حملے سے متعلق اطلاع 30 جولائی کو ملی تاہم یہ واقعہ ہوا کب اس کا تذکرہ نہیں کیا گیا اس حملے کے بعد عافیہ صدیقی کو غیرمعینہ مدت کیلئے قید تنہائی میں رکھ دیا گیا ہے جہاں ان کی انتظامی نگرانی کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی ایک سائنسدان ہیں جن پر افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے کا الزام ہے۔

    مارچ 2003 میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے اہم کمانڈر اور نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کی گرفتاری کے بعد ڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنے تین بچوں کے ہمراہ کراچی سے لاپتہ ہوگئیں تھی بعدازاں امریکا نے 5 سال بعد 2008 میں انہیں افغان صوبے غزنی سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔

    امریکی عدالتی دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عافیہ صدیقی کے پاس سے 2 کلو سوڈیم سائنائیڈ، کیمیائی ہتھیاروں کی دستاویزات اور دیگر چیزیں برآمد ہوئی تھیں جن سے پتہ چلتا تھا کہ وہ امریکی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہی تھیں۔

    دوسری جانب جب عافیہ صدیقی سے امریکی فوجی اور ایف بی آئی افسران نے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے مبینہ طور پر ایک رائفل اٹھا کر ان پر فائرنگ کر دی لیکن جوابی فائرنگ میں وہ زخمی ہوگئیں بعدازاں عافیہ صدیقی کو امریکا منتقل کیا گیا، ان پر مقدمہ چلا اور 2010 میں ان پر اقدام قتل کی فرد جرم عائد کرنے کے بعد 86 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔

  • فواد عالم لاجواب فارم میں ہیں وہ زبردست کھیل پیش کررہے         بابر اعظم

    فواد عالم لاجواب فارم میں ہیں وہ زبردست کھیل پیش کررہے بابر اعظم

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا کہنا ہے کہ فواد عالم لاجواب فارم میں ہیں وہ زبردست کھیل پیش کررہے –

    باغی ٹی وی : ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے حوالے سے بابر اعظم نے کہا کہ دن کے آغاز میں باؤلرز کو پچ سے مدد مل رہی تھی ابتدائی تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد فواد عالم نے بھرپور ساتھ دیا-

    بابر اعظم نے کہا کہ فواد عالم سے کہا تھا کہ ٹیم کو مشکل سے نکالنے کیلئے لمبی پارٹنرشپ لگانی ہوگی دونوں نے طے کیا تھا کہ رنز بنانے کیلئے زیادہ دیر کریز پر رکنا ضروری ہےپارٹنرشپ کے دوران فواد کے ساتھ سیشن بائی سیشن اپنے اہداف مقرر کیے-

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ پہلی اننگز میں 300 سے 350 رنز بنانے ہمارا ہدف ہے محمد رضوان اور فہیم اشرف کریز پر موجود ہیں، امید ہے ہم دوسرے روز ہدف حاصل کرلیں گےطویل فارمیٹ کی کرکٹ میں انفرادی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے محنت کررہا ہوں خوشی ہے کہ محنت کا پھل مل رہا ہے-

    انہوں نے کہا کہ فواد عالم لاجواب فارم میں ہیں، وہ زبردست کھیل پیش کررہے مشکل وقت میں جس طرح فواد عالم کھیلتے ہیں، ہمیں ان سے سیکھنا چاہیے فواد عالم کو بیٹنگ کے دوران کریمپس پڑے ہیں، ٹیم ڈاکٹر اور فزیو ان کا ٹریٹمنٹ کررہے ہیں فواد عالم کل بیٹنگ کے لیے میدان میں آئیں گے-