Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 65 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 65 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 65 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 53 ہزار 770کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں3ہزار 84 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.73فیصد رہی-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 19 ہزار 970 جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 848ہو گئی۔

  • نیٹوکا افغانستان میں ہمیشہ رکنے کا ارادہ کبھی نہیں تھا      نیٹو سیکرٹری جنرل

    نیٹوکا افغانستان میں ہمیشہ رکنے کا ارادہ کبھی نہیں تھا نیٹو سیکرٹری جنرل

    نیٹو سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گردوں کو دوبارہ اپنے لیے خطرہ نہیں بننے دیں گے افغان فورسز اپنے ملک کا دفاع کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹولٹن برگ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس اورچین کے اقدامات کی وجہ سے ضروری ہے کہ نیٹوممالک مضبوط اتحاد قائم رکھیں۔

    اسٹولٹن برگ نے زور دے کر کہا کہ طالبان عالمی برادری سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کریں طالبان افغانستان کو دہشت گردی کا گڑھ نہ بننے دیں اور انخلا کے عمل میں رکاوٹ نہ ڈالیں دنیا پر امن اور مستحکم افغانستان دیکھنا چاہتی ہے-

    انہوں نے صدر جوبائیڈن سے کہا کہ امریکہ کابل نہ چھوڑے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی موجودگی میں جتنے زیادہ افراد افغانستان سے بحفاظت نکل سکتے ہیں وہ نکل جائیں۔

    یین اسٹولٹن ںے کہا کہ نیٹو اتحادیوں نے مزید طیارے افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے نیٹوکا افغانستان میں ہمیشہ رکنے کا ارادہ کبھی نہیں تھا خدشہ تھا کہ طالبان دوبارہ کنٹرول حاصل کریں گے۔

    نیٹو سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اندازہ نہیں تھا کہ طالبان اتنی جلدی افغانستان پر قبضہ کرلیں گے افغانستان میں نیٹو اہلکاروں کی حفاظت سب سے اہم ہے جب تک ممکن ہوگا نیٹو کا سفارتی مشن کابل میں ہی رہے گا۔

    یین اسٹولٹن برگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نیٹو اتحادی طالبان کے حملے کی وجہ سے ہونے والے تشدد کے بڑے اضافے بشمول شہریوں پر حملے، ٹارگٹ کلنگ اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی رپورٹس کے بارے میں گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔

    نیٹو سیکریٹری جنرل یین اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ایک ہمسائے کے طور پر پاکستان کی افغانستان کے متعلق بڑی ذمہ داری ہے کیونکہ اس کے افغان لیڈر شپ کے علاوہ طالبان سے بھی خصوصی مراسم ہیں۔

    نیٹو سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان کی ایک ہمسائے اور طالبان سمیت افغان قیادت سے وسیع رابطے ہیں اس پر خصوصی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ افغانستان کو دوبارہ دہشت گردوں کے ہاتھ میں نہ جانے دے۔

    نیٹو سیکرٹری جنرل یین اسٹولٹن برگ نے کہا کہ طالبان کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اگر وہ طاقت کے ذریعے ملک پر قبضہ کرتے ہیں تو انہیں عالمی برادری تسلیم نہیں کرے گی-

  • افغانستان میں طالبان کی حکمرانی حقیقت ہے     روسی صدر

    افغانستان میں طالبان کی حکمرانی حقیقت ہے روسی صدر

    روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکمرانی حقیقت ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے صدر پیوٹن نے طالبان سے تعلقات کے حوالے سے اشارے دیئے ہیں کہا افغانستان میں طالبان کی حکمرانی حقیقت ہے افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا اہم ہے۔

    برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کے بعد عالمی ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے بیشتر علاقے پر قبضہ کرلیا ہے اور یہی حقیقت ہےانہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک اپنی اقدار افغانستان پر مسلط کرنے کی کوشش نہ کریں-

    انہوں ںے نہایت پراعتماد لہجے میں کہا کہ امید ہے کہ طالبان افغانستان میں قیام امن و امان کے حوالے سے اپنے وعدوں کی تکمیل کریں گے یہ بہت ہی اہم ہے کہ افغانستان سے دیگر ممالک میں دہشت گردوں کو داخل ہونے سے روکا جائے۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کو ناکامی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرے انہوں نے اس موقع پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خیال رکھا جائے کہ مہاجرین کے لباس میں دہشت گرد دیگر ممالک میں داخل نہ ہو جائیں۔

    اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ میں لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ افغانستان کے مسائل کے حل کی تلاش کے لیے ہماری سیاسی اور سفارتی کوششیں جاری رہیں گی اور اگر ضروری ہوا توطالبان کےساتھ بھی مل کرکام کریں گے۔

    علاوہ ازیں چین نے کہا ہے کہ انسانی المیہ اور خانہ جنگی روکنا ہی مہاجرین کے مسئلے کا بنیادی حل ہے۔ عالمی برادری کی اولین ترجیح افغانستان کے تمام دھڑوں کو متحد کرنا اور بات چیت کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔

  • اگر ضروری ہوا  تو طالبان کے ساتھ مل کر کام کریں گے   برطانوی وزیراعظم

    اگر ضروری ہوا تو طالبان کے ساتھ مل کر کام کریں گے برطانوی وزیراعظم

    برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو طالبان کے ساتھ کام کریں گے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بورس جانسن نے افغانستان کا معاملہ صحیح طریقے سے نہ سنبھالنے پر تنقید کا نشانہ بننے والے وزیر خارجہ کا دفاع کیا۔

    میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ افغانستان کے مسائل کے حل کی تلاش کے لیے ہماری سیاسی اور سفارتی کوششیں جاری رہیں گی اور اگر ضروری ہوا تو طالبان کے ساتھ بھی مل کر کام کریں گے۔

    اس سے قبل افغان شہریوں سے ملاقات کے بعد بورس جانسن نے کہا تھا کہ افغان شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے افغان شہری برطانیہ میں کئی سالوں سے کام کر رہے ہیں،ان کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم افغان شہری بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب چین نے کہا ہے کہ انسانی المیہ اور خانہ جنگی روکنا ہی مہاجرین کے مسئلے کا بنیادی حل ہے۔ عالمی برادری کی اولین ترجیح افغانستان کے تمام دھڑوں کو متحد کرنا اور بات چیت کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔

  • احمد مسعود کا طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان، امریکہ سے مدد مانگ لی

    احمد مسعود کا طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان، امریکہ سے مدد مانگ لی

    افغانستان کے طالبان مخالف مرحوم رہنما احمد شاہ مسعود کے 32 سالہ بیٹے احمد مسعود نے طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کیا ہے جس کے لئے اس نے امریکہ سے مدد مانگ لی ہے۔

    باغی ٹی وی : احمد مسعود نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں ایک مضمون لکھا جس میں کہا کہ افغان فوج کے ارکان اور اسپیشل فورسز یونٹ کے کچھ ارکان بھی ان کے ساتھ ہیں ان کے پاس اسلحہ اور گولہ بارود بھی موجود ہے جو ہم نے اپنے والد احمد شاہ مسعود کے زمانے سے جمع کر رکھا تھا کیوں کہ ہمیں معلوم تھا کہ یہ دن آ سکتا ہے۔

    انہوں نے اپنے مضمون میں کہا ہے کہ امریکہ طالبان کے خلاف مزاحمتی تحریک شروع کرنے کے لیے مزید ہتھیاروں کی فراہمی ممکن بنائے۔

    احمد مسعود نے اپنے مضمون میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس طالبان کا مقابلہ کرنے کے لیے مؤثر طاقت موجود ہے مگر کی ملیشیا کو اسلحہ و بارود کی ضرورت ہے۔

    مضموں میں احمد مسعود نے ترغیب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ ان کی ملیشیا کو اسلحہ فراہم کرکے اب بھی جمہوریت کا علمبردار ثابت ہو سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ مرحوم رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود اس وقت اپنے آبائی علاقے وادیٔ پنج شیر میں موجود ہیں جس پر طالبان نے ابھی قبضہ نہیں کیا انہوں نے کہا ہے کہ اگر طالبان وادیٔ پنج شیر پر حملہ کریں گے تو انہیں ہماری جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    خیال رہے کہ مرحوم کمانڈر احمد شاہ مسعود کو پنجشیر کا شیر بھی کہا جاتا تھا۔ روس کے خلاف ہونے والے جہاد میں انہوں ںے انتہائی اہم مرکزی کردار ادا کیا تھا سوویت یونین کے خلاف ہونے والی مزاحمتی تحریک میں اس کی افواج پنجشیر کے نہ صرف فتح نہیں کرسکی تھی بلکہ شیر کو بھی پکڑنے میں ناکام رہی تھی۔

    طالبان کے دور اقتدار میں بھی پنجشیر کا علاقہ ناقابل تسخیر رہا تھا ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے سے 2 دن قبل ایک خود کش حملے میں احمد شاہ مسعود جاں بحق ہو گئے تھے۔

  • راشد منہاس شہید نشان حیدر کی  50 ویں برسی پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا خراج تحسین

    راشد منہاس شہید نشان حیدر کی 50 ویں برسی پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا خراج تحسین

    آج راشد منہاس شہید نشان حیدر کی آج 50 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی :آج راشد منہاس شہید نشان حیدر کی آج 50 ویں برسی پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے راشد منہاس شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پیغام جاری کردیا۔

    ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ 50ویں یوم شہادت پر ، ہم قومی ہیرو پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید ، نشان حیدر کی عقیدت ، بہادری اور عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے-


    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ قومی ہیرو راشد منہاس نے پاک فضائیہ کی روایت کو برقرار رکھا اور مادروطن کا دفاع کیا نشان حیدر شہید راشد منہاس کی بہادری اور عظیم قربانی آج بھی یاد ہے۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نےبھی قومی ہیرو کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد منہاس نے بہادری اور وطن سے محبت کی لازوال داستان بنا ڈالی۔ ہمیں تمام شہدا پر فخر ہے جن کی لازوال قربانیوں سے پاکستان قائم ہے۔

    راشد منہاس نے 20 اگست 1971 کو جام شہادت نوش کر کے دشمن کی سازش ناکام بنائی تھی اور نشان حیدر پانے والے کم عمر ترین پائلٹ ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز”نشانِ حیدر” پانے والے راشد منہاس نے پاکستانی جنگی جہاز بھارت لے جانے کا ناپاک منصوبہ ناکام بنادیا تھا اس بے مثال بہادری پر انہیں فوجی اعزاز ’نشان حیدر‘ سے نوازا گیا-

  • بہاولنگر کریکر دھماکہ: پنجاب حکومت کا جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان

    بہاولنگر کریکر دھماکہ: پنجاب حکومت کا جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہاولنگر کریکر دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے اور واقعے کے ملزمان کو جلد جلد کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے-

    باغی ٹی وی : عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10،10 لاکھ روپے، شدید زخمی ہونے والے افراد کیلئے 5،5 لاکھ جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو ایک،ایک لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے ہمدردی اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی امداد کسی بھی انسانی جان کا نعم البدل نہیں پنجاب حکومت کی ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ ملزمان قرار واقعی سزاسے نہیں بچ پائیں گے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز 10ویں محرم کو پنجاب کے ضلع بہاولنگرمیں جلوس پر کریکر حملہ ہوا تھا دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں واقعے کے بعد پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا تھا۔

    بہاولنگر میں ماتمی جلوس میں دھماکے کے بعد لاہور میں سیکورٹی مزید سخت

  • ڈرائیورز کی ہڑتال کا معاملہ: میٹر بس سروس تاحال بحال نہ ہو سکی

    ڈرائیورز کی ہڑتال کا معاملہ: میٹر بس سروس تاحال بحال نہ ہو سکی

    لاہور: میٹرو بس سروس معطل ہوئے آج چوتھا دن ہو گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق میٹرو بس کے ڈرائیورز کی ہڑتال کا معاملہ حل نہ ہو سکا لاہور میں چار دن سے میٹرو بس سروس معطل ہے میٹروبس کے ڈرائیورزنے بونس، گریجویٹی اور تجربہ کے سرٹیفیکٹ نہ ملنے پر ہڑتال کر رکھی ہے۔

    شہریوں کو آج بھی میٹرو کی سہولت میسر نہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے وہ بس سروس بند ہونے پر رکشہ ٹیکسی اور آن لائن ٹیکسی سروس استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

    میٹروبس سروس گجومتہ سے شاہدرہ تک چلائی جاتی ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ سے زائد افراد سستی سفری سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں۔

  • عالمی برادری افغانستان پر دباؤ ڈالنے کے بجائے اس کی مدد کرے    چینی وزیر خارجہ

    عالمی برادری افغانستان پر دباؤ ڈالنے کے بجائے اس کی مدد کرے چینی وزیر خارجہ

    بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغانستان پر دباؤ ڈالنے کے بجائے اس کی مدد کرے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغانستان پر دباؤ ڈالنے کے بجائے اس کی مدد کرے یہ بات انہوں نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ہے۔

    رہورٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ سے بات چیت میں کہا کہ افغانستان میں صورتحال غیر مستحکم اور غیر یقینی ہے۔

    چینی وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب سے کہا کہ ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری اس پر دباؤ ڈالنے کے بجائے اس کی مدد کرے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے دعویٰ کیا کہ عالمی برادری کی مدد اور حمایت افغانستان میں استحکام لانے میں معاون و مددگار ثابت ہو گی۔

  • ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 16 ہزار 886 ہو گئی

    ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 16 ہزار 886 ہو گئی

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 70 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں51 ہزار 982 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 3ہزار 239 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.23 فیصد رہی-

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 16 ہزار 886 ہو گئی جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 783 ہو گئی۔

    پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے

    ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 89 ہزار 673 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 893 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 2 ہزار 430 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں اب تک کُل 1 کروڑ 71 لاکھ 15 ہزار 272 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

    پاکستان بھر میں اب تک کُل 4 کروڑ 47 لاکھ 36 ہزار 977 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

    سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 17 ہزار 439 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 556 ہو گئیں۔

    پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 77 ہزار 208 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 479 ہو چکی ہیں جبکہ بلوچستان میں 31 ہزار 755 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 335 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں-

    خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 55 ہزار 153 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 730 ہو گئیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 95 ہزار 491 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 842 افراد جں بحق ہو گئے ہیں-

    آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 30 ہزار 314 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 672 افراد جان کی بازی ہار چُکے ہیں جبکہ گِلگت بلتستان میں 9 ہزار 526 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 169 افراد جاں بحق ہوئے ہیں-