Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ہیٹی میں زلزلے کے بعد شدید بارشوں نے تباہی مچاد ی

    ہیٹی میں زلزلے کے بعد شدید بارشوں نے تباہی مچاد ی

    ہیٹی میں زلزلے کے بعد شدید بارشوں نے تباہی مچاد ی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیٹی میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 9 ہزار 915 کے قریب ہے.

    زلزلے کے بعد شدید بارشوں نے ہیٹی کے زلزلہ زدگان کو شدید مشکلات سے دوچار کیا ہے۔ حکام کے مطابق شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال نے زلزلے کے بعد بے گھر ہونے والے افراد کے لیے جاری امدادی کاروائیوں کو مشکل بنا دیا ہے خیموں میں موجود زلزلہ زدگان کے لیے خوراک، خیموں اور ادویات کی شدید کمی ہے۔

    غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق، مقامی اسپتالوں میں گنجائش کم پڑ گئی ہے۔ 7 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے میں 32 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوگئے تھےملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

  • امریکہ کو کبھی اتنی شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ، ٹرمپ کی صدر جوبائیڈن پر تنقید

    امریکہ کو کبھی اتنی شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ، ٹرمپ کی صدر جوبائیڈن پر تنقید

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کو کبھی اتنی شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا جوبائیڈن نے تاریخ میں سب سے زیادہ امریکہ کی تذلیل کی ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈیلی میل کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن نے تاریخ میں سب سے زیادہ امریکہ کی تذلیل کی ہے مجھے نہیں لگتا ماضی میں امریکہ کو اتنی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہو اور میں نہیں جانتا اسے فوجی شکست کہوں یا نفسیاتی شکست۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کے لیے ایک خوفناک وقت ہے۔ افغانستان میں افواج بھیجنے کا فیصلہ ملک کی تاریخ کا سب سے برا فیصلہ تھا کیونکہ مجھے افغانستان کی حکومت اور اشرف غنی پر کبھی بھی بھروسہ نہیں تھا اس نے یہ سارا وقت ہمارے سینیٹرز کو جیتنے اور کھانے میں گزارا-

    طالبان کی باتوں پر یقین نہیں،طالبان جو کہہ رہے ہیں اس پر عمل کب ہوتا ہے؟ یہ دیکھیں…

    سابق صدر نے افغانستان میں جاری بحران پر ایک مسلسل تبصرہ جاری رکھا ہے ، جو بائیڈن کے انخلاء سے نمٹنے کی مذمت کرتے ہیں اور اصرار کرتے ہیں کہ جب وقت صحیح ہوتا تو وہ ایک محفوظ اور تیز آپریشن کا انتظام کرتے۔

    بائیڈن اور ان کے عہدیداروں نے جواب میں کہا ہے کہ ان کے ہاتھ ٹرمپ کے ساتھ طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے بندھے ہوئے تھے۔

    لیکن سابق صدر نے کہا کہ انہوں نے مذاکرات میں واضح کیا کہ اگر طالبان کے سیاسی سربراہ ملا عبدالغنی برادر اپنے معاہدے کی شرائط پر قائم رہنے میں ناکام رہے تو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے-

    افغانستان پر طالبان کی حکومت: سابق امریکی صدر گہرے صدمے سے دوچار

  • مینار پاکستان ، ٹک ٹاکر لڑکی سے دست درازی: شنیرا کرم کا شدید غصے کا اظہار

    مینار پاکستان ، ٹک ٹاکر لڑکی سے دست درازی: شنیرا کرم کا شدید غصے کا اظہار

    قومی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے مینارِ پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کےافسوسناک واقعے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کا ٹوئٹ شیئر کیا جس میں یومِ آزاری کے موقع پر مینارِ پاکستان پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔

    گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکرلڑکی کے ساتھ واقعہ پراداکاراؤں کی شدید مذمت

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سینکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، کپڑے پھاڑ دیے، نقدی اور زیورات چھین لیے۔


    صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسے لاہور کا شہری ہونے پر شرم محسوس ہورہی ہے۔دوسری جانب شنیرا اکرم نے اس واقعے پر اپنا ردّعمل دیتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا۔

    مینار پاکستان ،ٹک ٹاکر لڑکی سے دست درازی کا واقعہ: "عاشورہ” کے فرائض کے باوجود پولیس…

    واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ3روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔سیکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا وزیر اعلی پنجاب نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے-

    پر تشدد رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،شیریں مزاری

  • عرشی خان افغانستان میں مقیم اپنے رشتہ داروں کے لئے پریشان

    عرشی خان افغانستان میں مقیم اپنے رشتہ داروں کے لئے پریشان

    بھارت کے مقبول رئیلیٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عرشی خان کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں مقیم اپنے دوستوں اور رشتے داروں کیلئے سخت پریشان ہیں۔

    باغی ٹی وی : افغانستان میں طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد اداکارہ عرشی خان نے ایک انٹرویو میں اپنی پریشانی اور افغانستان کے موجودہ حالات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا-

    انہوں نے کہا کہ میں بھی ایک افغان پٹھان خاتون ہوں، افغانستان میں پیدا ہوئی، بعدازاں اپنے خاندان کے ہمراہ ہجرت کرکے بھارت آگئی، اب طالبان کے کنٹرول کے بعد سے افغان خواتین شہریوں کے لیے بہت پریشان ہوں۔

    عرشی خان کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں اور ملک کی حالت دیکھ کر حقیقتاً تکلیف ہوئی، یہاں تک کہ کھانا بھی صحیح طریقے سے نہیں کھا پا رہی ہوں میں اور میرے گھر والے افغانستان کے لیے دُعا کررہے ہیں کہ خدا جلد از جلد ان کی مدد کرے، ہم بے بس ہیں، دعاؤں کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ’میرے رشتہ دار اور دوست اب بھی افغانستان میں موجود ہیں، یہ بہت بُرا وقت ہے کیونکہ ہم بےبس ہیں اور اُن کے لیے کچھ نہیں کرسکتے ہیں-

  • فیس بُک نے سابق افغان صدر اشرف غنی کا اکاؤنٹ بند کر دیا

    فیس بُک نے سابق افغان صدر اشرف غنی کا اکاؤنٹ بند کر دیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے سابق افغان صدر اشرف غنی اور ان کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر فضلی کے اکاؤنٹ بند کر دیئے اشرف غنی کے فیس بک پر اسٹیٹس غائب-

    باغی ٹی وی : اشرف غنی نے کابل پر طالبان کے کنٹرول کے باعث ملک سے فرار ہونے کے بعد نامعلوم مقام سے فیس بک پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کے ذریعے پہلا بیان جاری کیا تھا۔

    اشرف غنی نے فیس بک پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ افغان طالبان نے دھمکی دی تھی کہ مجھے ہٹانے کیلئے کابل اور شہریوں پر حملہ کریں گے لیکن میں نے خونریزی کے سیلاب کو روکنے کیلئے ملک سے نکلنے کا فیصلہ کیا .طالبان نے تلوار اور بندوق کے زور پر فیصلہ جیت لیا ہے لیکن اب وہ اپنے ہم وطنوں کی عزت، جائیداد کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں –

    ملک سے فرار کے بعد بھارت میں افغان سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤںٹ پر اہلکاروں…

    فیس بک اس سے قبل اپنے تمام پلیٹ فارمز بشمول انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر افغان طالبان سے متعلق مواد اور ان کی حمایت کرنے والوں پر پابندی لگانے کا اعلان کر چکا ہے۔

    فیس بک نے ایک بیان میں کہا کہ ’امریکی قانون کے تحت طالبان ایک دہشتگرد تنظیم ہے اور ہم نے خطرناک تنظیموں کے بارے میں امریکی پالیسی کی روشنی میں طالبان کو خدمات کی فراہمی بند کر دی ہےفیس بک نے دری اور پشتو بولنے والے ماہرین کی ایک ٹیم بھی تشکیل دی ہے تاکہ پلیٹ فارم پر مسائل کی نشاندہی میں مدد ملے۔

    طالبان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان

    واضح رہے کہ اس سے قبل فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز بھی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس بند کرچکے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر ہونے والے حملے کے بعد حملہ آوروں کی حمایت کرنے پر بند کیے گئے۔

    فیس بک نے اپنے تمام پلیٹ فارمز پرافغان طالبان اور انکی حمایت سے متعلقہ تمام مواد…

  • یورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ نے طالبان کی ” فتح” کو تسلیم کر لیا

    یورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ نے طالبان کی ” فتح” کو تسلیم کر لیا

    یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے افغانستان میں طالبان کی فتح کو تسلیم کرلیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں جوزپ بوریل نے کہا کہ طالبان جنگ جیت چکے ہیں، ہمیں ان سے بات کرنا پڑے گی –

    جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان کی باتوں پر یقین نہیں، جو کہہ رہے ہیں اس پر عمل کب ہوتا ہے؟ یہ دیکھیں گے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے بریفنگ میں کہا کہ امید ہے طالبان انسانی حقوق سے متعلق کیے گئے نئے وعدوں کی پاسداری کریں گے، اگرطالبان کہتے ہیں کہ وہ شہریوں کے حقوق کا احترام کریں گے تو امید کرتے ہیں وہ اپنے بیان پر ثابت قدم رہیں گے ۔

    افغانستان پر طالبان کی حکومت: سابق امریکی صدر گہرے صدمے سے دوچار

    وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا سوال قبل از وقت ہے، طالبان کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں رہا، طالبان کے طرز عمل پر منحصر ہوگا کہ دنیا کو دکھائیں کہ وہ کون ہیں اور کیسے آگے بڑھنا چاہتے ہیں؟

    افغان حکومت کے جنگ ہارنے کا ذمہ دار امریکہ ہے، افغانستان میں ناکامی سے اسے سبق…

    دوسری جانب کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے طالبان کی حکومت تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ طالبان نے منتخب افغان حکومت کو طاقت کے زور سے ہٹایا ہے۔

    علاوہ ازیں برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال پر قطر میں ابھی بات چیت جاری ہے، ہم یہ جانچنا چاہتے ہیں کہ آیا اس قسم کی حکومت میں اعتدال کی گنجائش ہے؟برطانوی وزیرخارجہ نےافغانستان کے تمام دھڑوں پر مشتمل حکومت کےقیام کی امید بھی ظاہر کی۔

    خیال رہے کہ طالبان نے اتوار 15 اگست 2021 کو افغان دارالحکومت کابل پر بھی قبضہ کرلیا جس کے بعد وہاں موجود امریکی فوجی اور افغان صدر اشرف غنی سمیت متعدد اہم حکومتی عہدے دار ملک سے فرار ہوگئے۔

    طالبان نے کابل کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد عام معافی کا اعلان کیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر پیغام دیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر کام کرے-

    طالبان کی باتوں پر یقین نہیں،طالبان جو کہہ رہے ہیں اس پر عمل کب ہوتا ہے؟ یہ دیکھیں…

  • کابل: طالبان اپنے ہی خلاف احتجاج کرنیوالی خواتین کی حفاظت کرتے رہے

    کابل: طالبان اپنے ہی خلاف احتجاج کرنیوالی خواتین کی حفاظت کرتے رہے

    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چند خواتین نے طالبان کے خلاف احتجاج کیا اور عورتوں کو سیاسی اور بنیادی حقوق دینے کا مطالبہ کیا۔

    باغی ٹی وی : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قلیل تعداد میں خواتین نے طالبان جنگجوؤں کے سامنے احتجاج کیا اور افغان خواتین کو سیاسی اور بنیادی حقوق دینے کا مطالبہ کیا-کابل کے ایک چوک پر ہونے والے احتجاج کے دوران خواتین نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے اور خواتین نے مطالبہ کیا کہ عورتوں کو بھی سیاسی عمل کا حصہ بنایا جائے۔

    اس دوران خواتین نے چہرے نہیں ڈھانپ رکھے تھے اور وہ طالبان کے خلاف نعرے بھی لگا رہی تھیںاس موقع پر طالبان جنگجو بھی موجود تھے جو اپنے خلاف احتجاج کے باوجود اِن خواتین کی حفاظت کرتے رہے۔


    مسیح علی نیجاد نامی ایک ایرانی صحافی کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ’یہ بہادر افغانی خواتین کابل کی سڑکوں پر اپنے حقوق کے لیے طالبان کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں، خواتین کا مطالبہ ہے کہ اُنہیں کام کرنے، تعلیم حاصل کرنے اور سیاسی شعبے میں حصہ لینے کا حق دیا جائے۔

  • مینار پاکستان ،ٹک ٹاکر لڑکی سے دست درازی کا واقعہ: "عاشورہ” کے فرائض کے باوجود پولیس کاروائی میں مصروف

    مینار پاکستان ،ٹک ٹاکر لڑکی سے دست درازی کا واقعہ: "عاشورہ” کے فرائض کے باوجود پولیس کاروائی میں مصروف

    لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی،کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے جس کی ویڈیو ایک دن بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے اور معروف سیاسی اور شوبز شخصیات کی جانب سے شدید مذمت کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : ٹک ٹاکر لڑکی کے ساھ مذکوری واقعے کی فوٹیج وائرل ہو نے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

    جس کے بعد سے پولیس مجرموں کی تلاش میں مصروف کاروائی ہے یہاں تک کہ "عاشورہ” کے فرائض کے باوجود پولیس مجرموں کی شناخت اور انہیں گرفتار کرنے کے لیے ویڈیو کلپس اور دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کر رہی ہے۔

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ، حکومتی شخصیت کا متاثرہ لڑکی سے رابطہ

    ایف آئی آر میں مضبوط اور غیر ضمانتی شقیں شامل کی گئی ہیں وزیراعلیٰ نے تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گریٹر اقبال پارک واقعے کی متاثرہ لڑکی سے فون پر رابطہ کیا ہےوزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر فیاض الحسن چوہان نے متاثرہ لڑکی کو ہر ممکن تعاون کی پقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ اس معاملے میں حکومت کا مکمل تعاون آپ کے ساتھ ہے۔ واقعے میں ملوث ملزمان قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکیں گے۔

    واضح رہے کہ لاہور پولیس کے مطابق 14 اگست جشن آزادی کا دن، لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع، ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرام اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں کہ اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی۔

    جاہلیت یا بےغیرتی:سیکڑوں افراد کی خاتون سےبدتمیزی، کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے

    خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی، اس ہنگامہ آرائی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے میں سرعام خاتون کو برہنہ کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو آئی جی کو بھیجی اور ملزمان کی گرفتار ی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

    دوسری طرف متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ میں اور میرے کیمرا مین 14 اگست کو مینار پاکستان میں کورج کر رہے تھے کہ 300 سے 400 نامعلوم نے ہم پر حملہ کر دیاسیکیورٹی گاڑدز نے مینار پاکستان کا پچھلا دتوازہ کھولا تاکے ہم بچ سکیں تاہم لوگ وہاں بھی اندر آگئےنامعلوم افراد نے تشدد کیا ،کپڑے پھاڑے ہمارا موبائل فون ، طلائی زیورات اور 15ہزار نقدی بھی لے گئے-

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ،بلاول بھی خاموش نہ رہ سکے

  • گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکرلڑکی کے ساتھ واقعہ پراداکاراؤں کی شدید مذمت

    گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکرلڑکی کے ساتھ واقعہ پراداکاراؤں کی شدید مذمت

    خواتین اداکارائوں نے جشن آزادی کے موقع پر گریٹر اقبال پارک میںٹک ٹاکر لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی : ادکاراؤں نے مذکورہ واقعے پر شدید مذمت اور دُکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ایسے درندوں کو کٹہرے میں لاکرسخت ترین سزا نہیں دی جائے گی ایسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے ۔

    اداکارہ صوفیہ احمد،متھیرا ،ثناء اورسجل علی نے اس حوالے سے اپنے بیانات میں میڈیا اورسوشل میڈیا میں شیئر ہونے والی ویڈیو پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورمیںگریٹراقبال پارک جیسے مقام پر جو ہوا اس سے سرشرم سے جھک گئے ہیں۔

    جاہلیت یا بےغیرتی:سیکڑوں افراد کی خاتون سےبدتمیزی، کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے…

    اداکاراؤں نے سوال اٹھایا کہ اتنی دیرشورشرابہ رہا گریٹراقبال پارک کی سکیورٹی اور پولیس کیوں نہ بروقت پہنچی اور لڑکی کواس قدر ہراساں کرنے والوں کو کیوں موقع پر گرفتار نہیں کیا گیا ،اس طرح کے واقعات ہمارے معاشرے کے تشخص پر بد نما داغ ہیں اور انہیں دھونا آسان نہیں ہوتا۔

    خواتین اداکارائوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ لڑکی کے ساتھ ہیں اور اسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ اس نے خاموش رہنے کی بجائے بھیڑیا نما ہجوم کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرا کے دلیرانہ فیصلہ کیا ۔

  • خواتین کیلئے حجاب پہننا ضروری ہے پورا برقعہ نہیں      ترجمان طالبان

    خواتین کیلئے حجاب پہننا ضروری ہے پورا برقعہ نہیں ترجمان طالبان

    افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے خواتین کے حجاب سے متعلق بیان سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : برطانوی چینل اسکائی نیوزکو دیئے گئے انٹرویو میں سہیل شاہین نے افغانستان میں خواتین کے حجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی جانب سے خواتین کو مکمل برقعہ پہننے کیلئے نہیں کہا جائے گا لیکن حجاب پہننا ضروری ہوگا۔


    انہوں نے کہا کہ برقعہ صرف حجاب نہیں ہے، حجاب کی مختلف اقسام ہیں جو برقعہ تک محدود نہیں ہیں، حجاب خواتین کی سکیورٹی کیلئے ہوگا۔

    اس کے علاوہ سہیل شاہین نےکم عمر لڑکیوں سے مجاہدین کی زبردستی شادی کی خبروں کی بھی تردید کی ہے کہا مجاہدین سے کم عمر لڑکیوں کی زبردستی شادی کی خبریں پروپیگنڈا ہے-


    ٹوئٹرپر جاری بیان میں سہیل شاہین نے اسے ایک یہ زہریلا پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ تمام دعوے کہ افغانستان کی اسلامی امارت لوگوں کو اپنی کم عمر لڑکیوں کی شادی مجاہدین سے کرانے پر مجبور کرتی ہے یہ سراسر غلط ہے۔

    واضح رہے کہ مقامی وفد نے خواتین ڈاکٹرز کے ساتھ ملاقات کی اور خواتین ڈکٹرز اپنی ڈیوٹیاں جاری رکھنے کا حکم دیا کہا کہ وہ اطمینان کے ساتھ اپنی ڈیوٹی جاری رکھیں انہیں کسی قسم کا خوف نہیں ہو نا چاہیئےدوران ملاقات طالبان نے خواتین کو مکمل تحفظ دینے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے-