Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • افغانستان پر طالبان کی حکومت: سابق امریکی صدر گہرے صدمے سے دوچار

    افغانستان پر طالبان کی حکومت: سابق امریکی صدر گہرے صدمے سے دوچار

    واشنگٹن: افغانستان میں طالبان کے قبضے کی وجہ سے امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش شدید صدمے سے دو چار ہو گئے اور افغانستان سے افواج کے انخلا کو غلطی قرار دیدیا-

    باغی ٹی وی : نیویارک ٹائمز کے مطابق شدید غمگین اور رنجیدہ سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے انخلا کو مزید تیز کیا جائے سابق امریکی صدر نے اپنی گہری اداسی و رنجیدگی کا اظہار ایک خط میں کیا ہے۔

    غیرملکیوں کی حفاظت،ہمسائیہ ممالک کےساتھ اچھے روابط۔ اورعدل وانصاف پرمبنی نظام ہوگا:افغان طالبان

    جارج ڈبلیو بش نے 9/11 کے بعد 2001 میں طالبان کی حکومت کے خاتمے کے لیے افغانستان پر حملے کا حکم جاری کیا تھا جس کے نتیجے میں افغانستان کو باردود کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا تھا –

    غیرملکیوں کی حفاظت،ہمسائیہ ممالک کےساتھ اچھے روابط۔ اورعدل وانصاف پرمبنی نظام…

    سابق امریکی صدر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ہمارے دل افغانوں، امریکیوں اور نیٹو کے اتحادیوں کے لیے نہایت بوجھل ہیں کیوں کہ انھوں نے بہت تکالیف برداشت کیں اور بہت زیادہ قربانیاں دیں۔

    پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات کا خواہاں ہے:آرمی چیف

    جارج ڈبلیو بش نے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ افغانستان سے انخلا مؤثر ہوگا تاہم انھوں نے صدر جو بائیڈن پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان کی طرف سے خطرہ محسوس کرنے والے افغانوں اور امریکیوں کو نکالنے میں مزید برق رفتاری دکھائیں۔

    سابق امریکی صدر نے لکھا ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے اور ہمارے پاس وسائل بھی ہیں کہ کسی بیوروکریٹک تاخیر کے بغیر انھیں محفوظ طریقوں سے نکالیں-

    افغان طالبان کا پہلا دن چورکوایسی سزا دی کہ مثال بن گیا

  • شہزاد رائے نے کراچی ایئرپورٹ پرنیا ٹیلنٹ تلاش کر لیا

    شہزاد رائے نے کراچی ایئرپورٹ پرنیا ٹیلنٹ تلاش کر لیا

    پاکستانی معروف گلوکاروسماجی کارکن شہزاد رائے نے کراچی ایئرپورٹ پرنیا ٹیلنٹ ڈھونڈ لیا جس کے وہ مداح ہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی ائیر پورٹ پر ہیں اور یہ کہتے ہوئے نظرآرہے ہیں کہ وہ جب بھی کراچی ایئرپورٹ جاتے ہیں تو مشتاق صاحب سے گانا ضرورسنتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس بار میں نے سوچا گانا سنتے بھی ہیں اورریکارڈ بھی کرتے ہیں۔

    شہزاد رائے نے مشتاق صاحب کا تعارف تونہیں کرایا تاہم وہ کام کرنے والے ملازم معلوم ہوتے ہیں-

    تاہم شہزاد رائے نے کیپشن میں بتایا کہ کراچی ائیر پورٹ پر ٹیلنٹ-گلوکار کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو اور مشتاق صاحب کی گائیکی کو خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    شہزاد رائے نے احسن خان کے شو میں مداحوں کو اپنے فٹ رہنے کا رازبتایا تھا شوبز میں اداکارہ ماہ نور بلوچ اور شیزادر رائے کی فٹنس کے ساب دیوسنے ہیں دونوں سے متعلق مداح کہتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ ان کی عمررک سی گئی ہے-

    احسن خان کے پروگرام ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں جب شہزاد رائے سے یہ سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایک تومیں بچپن سے ہی گا رہا ہوں دوسرا انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں نے عمرکے معاملے پرسپریم کورٹ سے اسٹے لیا ہوا ہے۔

    اداکارنے اپنے فٹنس کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ جواں دکھنے کی کوئی اوروجہ نہیں بس یہ ہی کہ وہ بہت زیادہ ورزش کرتے ہیں ڈائٹ کے خیال سے زیادہ وہ ورزش پر بہت دھیان دیتے ہیں تاکہ وہ شیپ میں رہیں۔

  • "ماہ میر ” کے بعد فہد مصطفی نے ایمان علی کے ساتھ کام کیوں نہیں کیا؟

    "ماہ میر ” کے بعد فہد مصطفی نے ایمان علی کے ساتھ کام کیوں نہیں کیا؟

    معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے نامور اداکارہ و ماڈل ایمان علی کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتا کر سب کو حیران کر دیا-

    باغی ٹی وی : معروف مشہور پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ اب تک نہ صرف متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں، بلکہ فہد مصطفیٰ لالی ووڈ پر بھی چھائے ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ٹی وی شو، پروڈیوسر اور ہدایت کاری کے بھی فرائض بھی انجام دے چکے ہیں تاہم انہیں زیادہ شہرت گیم شو "جیتو پاکستان” سے ملی-

    عائشہ عمر اور یاسر حسین 100 بچوں کے قاتل کی زندگی پربننے والی فلم میں نظر آئیں گے

    اداکار فہد مصطفی نے سن 2016 میں انجم شہزاد کی فلم ’ماہ میر‘ میں اداکارہ ایمان علی کے ساتھ کام کیا تھا فلم کو لالی ووڈ میں کافی پسند کیا تھا تاہم اس فلم کی کامیابی کے بعد ایک انٹرویو میں جب فہد مصطفیٰ سے پوچھا گیا کہ اداکارہ ایمان علی کے ساتھ کام کا تجربہ کیسا رہا تو اداکار کے جواب نے سب کو حیران کردیا تھا۔

    فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ ایمان علی زبردست اداکارہ ہیں تاہم میں نے انہیں فلم کے سیٹ پر ہی کہہ دیا تھا کہ میں تمہارے ساتھ آئندہ کام نہیں کروں گا۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ بحیثیت ایک شخصیت ایمان علی سے محبت ضرور ہے لیکن ان کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے۔

    میں شادی شدہ ہوں یا نہیں یہ میرا مسئلہ ہے آپ لوگوں کا نہیں، فضا علی شادی کی خبروں…

  • یونیورسٹیز و کالجز کے طلبا کومنشیات بیچنے والا وفاقی پولیس کا اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار

    یونیورسٹیز و کالجز کے طلبا کومنشیات بیچنے والا وفاقی پولیس کا اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار

    یونیورسٹیز و کالجز کے طلبا میں آئس اور نشہ آور گولیاں بیچنے والا وفاقی پولیس کا اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار، گولڑہ پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا.

    باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق پولیس نے اعلی حکام کے حکم پر مشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ سکول کالج یونیورسٹی کے طلبا کو منشیات آئس کرسٹل چرس گروا اور نشہ آوت گولیاں سپلائی کرنے والا سرغنہ طیب حسین عرف طیبہ پٹھان سری سرال ڈی 12 گولڑہ اسلام آباد اپنے گھر سے نکلے گا جس کے پاس بھاری مقدار میں منشیات موجود ہے-

    پولیس نے بتایا کہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ناکہ لگایا گیا تو مخبر کے بتائے گئے مقام کی جانب سے ایک گاڑی آئی جو تھوڑے فاصلے پر رک گئی اور فرنٹ سیٹ سے ایک شخص اتر کر بھاگ پڑا جبکہ قریب پہنچ کر گاڑی کو روک لیا گیا اوردو پولیس اہلکاروں نے بھاگے ہوئے شخص کا پیچھا کیا –

    پولیس کے مطابق گاڑی میں موجود شخص نے تفتیش پر اپنا نام محمد کاشف بتایا جو کہ غازی پور بھٹی جلال پور والا ضلع ملتان کا رہائشی ہے اجوکہ پولیس کانسٹیبل ہے اور پولیس لائن ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں تعینات ہے –

    اس کی تلاشی لینےپر شرٹ کے نیچے سے ایک پیکٹ جس پر زرد رنگ کی سلوشن ٹیپ لپٹی ہوئی دکھائی دی ٹیپ اتارنے پر پیکٹ میں سے بارہ سو گرام چرس برآمد ہوئی جس کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے علاوہ ازیں ملزم سے ریوالور بتیس بور لوڈ شدہ برآمد ہوا جس کا ملزم کے پاس کوئی لائسنس نہیں تھا –

    پولیسکے مطابق اس کا الگ مقدمہ درج کیا گیا ہے ملزم نے بھاگنے والے ساتھی کا نام طیب حسین عرف طیبہ ولد شاہی خان بتلایا ملزمان کے خلاف مذکورہ جرم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ہے-

  • صدر پاکستان کا اہلیہ کے ہمراہ "کورولش عثمان” کے سیٹ کا دورہ

    صدر پاکستان کا اہلیہ کے ہمراہ "کورولش عثمان” کے سیٹ کا دورہ

    صدر مملکت عارف علوی نے ترکی میں موجود مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز کورولش عثمان کے سیٹ کا دورہ کیا اور اداکاروں سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر علوی نے حال ہی میں ترکی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ترک حکام سے ملاقات کی وہیں وہ اپنی اہلیہ ثمینہ علوی کے ساتھ ترکی کے تاریخی ڈرامہ سیریل "کورولش عثمان” کے سیٹ پر بھی پہنچ گئے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ بھی اس سیریز کے مداح ہیں-

    ارطغرل غازی اور کورولش عثمان کے ادکاروں اور اداکاراؤں نے صدرپاکستان اور ان کی اہلیہ کا پُرتپاک استقبال کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں وہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں تصاویر سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

    تصاویر میں صدر پاکستان نے سر پر کورولش عثمان ڈرامے کی خاص ٹوپی جبکہ ان کی اہلیہ نے خوبصورت زیور بھی پہن رکھا ہے-

    اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو گزشتہ سال اپریل میں وزیراعظم کے حکم پر سرکاری ٹی وی پر اردو میں ڈب کر کے پیش کیا جا رہا ہے۔ کورلش عثمان دراصل ارطغرل غازی کے بیٹے کا کردار ہے جس پر بننے والے ڈرامے کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پسند کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ صدر پاکستان نے ترکی کا دورہ کیاجہاں انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ترک ہم منصب رجب طیب اردوان نے پاک بحریہ کی پہلی ملجم کلاس کورویٹ کی تقریب رونمائی میں شرکت کی تھی-

    پاکستان نیوی کی پہلی ملجم کلاس کورویٹ کی لانچنگ تقریب استنبول نیول شپ یارڈ میں منعقد ہوئی،بیگم ثمینہ عارف علوی نے دعائیہ کلمات کے ساتھ ملجم کلاس بحری جہاز کو سمندر میں اتارا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تنازعہ جموں و کشمیر پر ترکی کی مسلسل حمایت کو سراہا اور قبرص کے مسئلے پر ترکی کی پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ ترکی اور پاکستان کے بھائی چارے اور دوستی کی گہری جڑیں ہیں،ترک عوام پاکستان کے لیے اپنے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں، کورونا کے باوجود پاکستان اور ترکی کی باہمی تجارت بہتر ہو رہی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ افغانستان سمیت علاقائی امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نیازی نے ملجیم منصوبے کی عظیم کامیابی کو سراہا۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا کہ پاکستان اور ترکی مشترکہ چیلنجز اور نئے ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کےلئے مختلف شعبوں بالخصوص دفاع میں اپنے تعاون کو مزید مستحکم کر رہے ہیں، منصوبے کی بروقت تکمیل پاکستان اور ترکی کے مابین مضبوط تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے، ملجم بحری جہازوں کے منصوبے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

  • افغانستان میں امریکہ کی طویل ترین جنگ کی مالی اور جانی قیمت کتنی؟ جانیں

    افغانستان میں امریکہ کی طویل ترین جنگ کی مالی اور جانی قیمت کتنی؟ جانیں

    افغانستان میں امریکہ کی طویل ترین جنگ کی مالی اور جانی قیمت کتنی؟

    باغی ٹی وی : افغانستان میں امریکہ کی 2001 میں شروع ہونے والی طویل ترین جنگ 20 سالوں کے بعد اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے’یہ جنگ نہ تو عام امریکی شہریوں کی توجہ کا مرکز رہی اور نہ ہی امریکی کانگریس نے افغانستان میں حکومتی کارروائیوں کی اس انداز میں نگرانی کی جس طرح سے ویت نام جنگ کی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے افغانستان میں جنگ کے دوران خرچ ہونے والی رقم کا بیشتر حصہ قرض لے کر لگایا گیا تھا، جس کا بوجھ امریکیوں کو نسلوں تک اٹھانا پڑے گا۔ 

    امریکہ نے اگرچہ افغانستان میں اپنا فوجی مشن 31 اگست تک ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ‘تاہم اس طویل جنگ کے دوران خرچ ہونے والی رقم کا جائزہ لیا جائے تو ان 20 برسوں میں کھربوں ڈالر خرچ ہو چکے ہیں جبکہ کئی قیمتی جانیں بھی حملوں کا نشانہ بنیں۔ 

    امریکی یونیورسٹی ہارورڈ کے کینیڈی سکول اور براؤن یونیورسٹی کے منصوبے ’جنگ کی قیمت‘ سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق’افغانستان میں 2 ہزار 448 امریکی فوجی جبکہ تین ہزار 846 امریکی کنٹریکٹر ہلاک ہوئے، جبکہ دیگر نیٹو ممالک کے ایک ہزار 144 اہلکار ہلاک ہوئے۔

    علاوہ ازیں افغان فوج اور پولیس کے 66 ہزار اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ’جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے افغان شہریوں کی تعداد 42 ہزار 245 ہے۔

    جبکہ 51 ہزار 191 طالبان اور دیگر حکومت مخالف جنگجو ہلاک ہوئے’انہی 20 برسوں میں 444  امدادی کارکن اور 72 صحافی بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    "امریکی کانگریس کی افغانستان میں جنگ کی نگرانی”

    اس جنگ سے متعلق امریکی کانگریس کی نگرانی کا ذکر کریں تو 11 ستمبر 2001 کو امریکی سرزمین پر حملوں کے بعد کانگریس نے 18 ستمبر کو افغانستان پر حملے کی اجازت دی لیکن اس جنگ سے متعلق امریکی کانگریس کے اراکین نے کبھی بھی ووٹنگ کے ذریعے اظہار خیال نہیں کیا۔

    افغانستان کے مقابلے میں ویت نام جنگ کے دوران سینیٹ کی اپروپری ایشن قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین نے 42 مرتبہ جنگ کے اخراجات سے متعلق معاملات پر بات چیت کی ‘اسی کمیٹی کے اراکین نے صرف پانچ مرتبہ افغانستان اور اعراق میں جنگ کے اخراجات کا ذکر کیا جبکہ سینیٹ کی فنانس کمیٹی کے اراکین نے صرف ایک مرتبہ اس معاملے پر بات چیت کی۔

    افغانستان میں جنگ کے اخراجات نقد رقم سے نہیں بلکہ قرض سے ادا ہوئےامریکہ کے افغانستان میں جنگ کے دوران اخراجات کا موازنہ اگر کوریا اور ویتنام کے ساتھ ہونے والی جنگوں کے ساتھ کیا جائے تو اس جنگ کے اخراجات نقد رقم کے بجائے قرض لے کر پورے کیے گئے۔

    امریکہ کی کوریا کے ساتھ جنگ کے دوران سابق امریکی صدر ہیری ٹرومن نے عارضی طور پر ٹیکسوں میں 92 فیصد اضافہ کر کے اخراجات پورے کیے اسی طرح ویتنام جنگ کے دوران سابق صدر لنڈن جانسن نے ٹیکسوں میں عارضی طور 77 فیصد اضافہ کر کے اخراجات پورے کیے۔

    اس کے برعکس سابق صدر جارج بش نے افغانستان اور اعراق میں جنگ کے دوران  امیروں کے لیے ٹیکس میں 8 فیصد کمی کر دی تھی۔

    سال 2020 تک کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو امریکہ نے افغانستان اور عراق میں جنگ کے اخراجات قرض کی رقم سے پورے کیے جو تقریباً دو کھرب ڈالر بنتے ہیں ایک اندازے کے مطابق سنہ 2050 تک سود سمیت امریکہ کی افغانستان میں جنگ کی لاگت 6 کھرب سے زائد ہو جائے گی جنگ ختم ہو بھی جائے۔
    لیکن مالی نقصانات کا ازالہ آئندہ کئی سالوں تک ادا کرنا پڑے گا۔

    ایک اندازے کے مطابق امریکہ نے افغانستان اور عراق میں لڑنے والے چالیس لاکھ  فوجیوں کی صحت، معذوری، کفن دفن اور دیگر اخراجات پر تقریباً دو کھرب ڈالر سے زائد مختص کیے ہیں۔

  • گوانتانا موبے میں قید رہنے والے طالبان کمانڈر کو کیسے رہائی ملی ؟ حیران کن انکشافات

    گوانتانا موبے میں قید رہنے والے طالبان کمانڈر کو کیسے رہائی ملی ؟ حیران کن انکشافات

    غیر ملکی اخبار ڈیلی میل نے اپنی خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ کابل کے محل سے تقریر کرنے والے طالبان کمانڈر کو گوانتاناموبے سے یہ دعویٰ کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا کہ وہ ایک ‘سادہ دکاندار’ ہے جس نے امریکیوں کی مدد کی اور اپنے بیمار والد کی دیکھ بھال کے لیے افغانستان واپس آنا چاہتا تھا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق ایک طالبان کمانڈراتوار کو کابل میں صدارتی محل کے اندر سے فاتحانہ تقریر کرتے ہوئے نے دعویٰ کیا کہ اس نے کئی سال گوانتانامو بے میں گزارے یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب طالبان نے افغانستان کی اسلامی ریاست کا اعلان کیا جب صدر اشرف غنی افراتفری کے مناظر کے درمیان ملک سے بھاگ گئے۔

    ماہرین نے کمانڈر کی شناخت غلام روحانی کے طور پر کی ، جن پر طالبان کے دیرینہ سکیورٹی ایجنٹ ہونے کا الزام تھاروحانی نے ایک انتظامی ریویو بورڈ کو یہ کہہ کر اپنی آزادی حاصل کی کہ وہ ایک ‘سادہ دکاندار’ ہے جس نے ‘امریکیوں کی مدد کی-

    فیس بک نے اپنے تمام پلیٹ فارمز پرافغان طالبان اور انکی حمایت سے متعلقہ تمام مواد پر پابندی عائد کردی

    محکمہ خارجہ کی دستاویزات اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ روحانی گوانتانامو بے کے پہلے قیدیوں میں سے ایک تھا ، کیوبا میں قائم فوجی جیل کا مقصد دنیا کے خطرناک ترین دہشت گردوں کو قید کر نا ہےدستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے 2002 سے 2007 تک پانچ سال وہاں گزارے۔

    روحانی نے اتوار کے روز الجزیرہ کودیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ کیوبا میں قائم فوجی لاک اپ میں سات سال تک قید رہا جو کہ دنیا کے خطرناک ترین دہشت گردوں کے لئے دو دہائیاں قبل قائم کیا گیا تھا۔

    ڈیلی میل کے مطابق محکمہ خارجہ کی دستاویزات اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ روحانی – نظربند نمبر 3 – گوانتانامو بے میں پہلے قیدیوں میں سے ایک تھا لیکن ریکارڈ ہے کہ اس نے 2002 سے 2007 تک پانچ سال وہاں گزارے۔

    ڈیلی میل کے مطابق فائلوں سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ روحانی نے ایک انتظامی ریویو بورڈ کو بتا کر اپنی حتمی آزادی حاصل کی کہ وہ ایک ‘سادہ دکاندار’ تھا جس نے ‘امریکیوں کی مدد کی’۔

    ایک درمیانے درجے کی سکیورٹی خطرہ قرار دیئے جانے کے باوجود ، مارچ 2007 کی ایک دستاویز میں کہا گیا ہے کہ روحانی اس بات پر اصرار کرتے رہے کہ انہوں نے 9/11 سے پہلے القاعدہ کے بارے میں کبھی نہیں سنا تھا اور محض بقا کی ضرورت کے طور پر طالبان میں شامل ہوئے تھے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی ‘واحد خواہش’ تھی کہ وہ افغانستان واپس آئیں اور ‘اپنے والد جو بیمار ہیں ، کی کابل میں فیملی اپلائنس سٹور چلانے میں مدد کریں۔’

    روحانی کی گٹمو فائل کے مطابق وہ 1975 میں پیدا ہوئے ، غزنی ، جنوب مشرقی افغانستان میں بڑے ہوئے ، اس سے پہلے ان کے والدین نے انہیں ایران بھیج دیا تھا تاکہ وہ سوویت جنگ سے بچ سکے وہ 1992 میں گھر واپس آئے اور چار سال بعد طالبان کے شہر پر قبضہ کرنے سے پہلے اپنے والد کی کاروباری صفائی اور ذخیرہ اندوزی کا کام کیا۔

    امریکی حکام کا خیال ہے کہ روحانی نے اصل میں وزارت انٹیلی جنس میں شمولیت کا فیصلہ کیا تاکہ جنگی کارروائیوں کے لیے مسودہ تیار نہ کیا جائے اور وہ کابل کی سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے سیکیورٹی کی تفصیل کا حصہ تھا۔

    اس نے وہاں چار سال تک کام کیا ، ایک پستول لے کر اور مبینہ ‘جرائم’ کی تفتیش کی ، یہاں تک کہ اسے 2001 میں اس کے بہنوئی ، عبدالحق وثیق ، ​​طالبان کے سابق نائب وزیر انٹیلی جنس کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

    ‏کابل سے انخلا کے دوران ناقابل یقین مناظر ،افراتفری میں طیارے میں سوار افراد کی ویڈیو اور تصاویر…

  • بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے 28 ویں صدر منتخب

    بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے 28 ویں صدر منتخب

    مظفر آباد: بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے صدر منتخب ہوگئے اس طرح وہ آزاد کشمیر کے 28 ویں صدر بن گئے-

    باغی ٹی وی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بطور صدر آزاد کشمیر نامزد کیا تھا اور اب وہ آزاد کشمیر کے 28 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے 34 ووٹ حاصل کیےمتحدہ اپوزیشن کے امیدوار میاں عبدالوحید نے 16 ووٹ حاصل کیے۔

    بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا تعلق جاٹ قبیلے سے ہے اور ان کے والد چوہدری نور حسین مرحوم سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں آزاد کشمیر کے مشیر تعلیم رہے ہیں۔ بیرسٹر سلطان محمود آزاد مسلم کانفرنس، آزاد جموں و کشمیر لبریشن لیگ، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر، پیپلز مسلم لیگ کے صدر رہ چکے ہیں اور اس وقت پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر ہیں۔

    بیرسٹر سلطان محمود نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1983 میں برطانیہ کو خیرباد کہہ کر آزاد مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا، انہوں نے 1985 میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے پہلے انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب ہو گئے۔

    بیرسٹر سلطان محمود نے مجموعی طور پر 11 مرتبہ انتخابات میں حصہ لیا جن میں سے وہ 9 میں کامیاب قرار پائے اور 2 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    بیرسٹر سلطان محمود کو پہلی شکست 1991 میں مسلم کانفرنس کے سابق وزیر ارشد محمود غازی مرحوم کے مقابلے میں ہوئی جبکہ دوسری مرتبہ وہ 2016 کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار اور سابق وزیر چوہدری محمد سعید کے مقابلے میں ناکام ہوئے تھے۔

    بیرسٹر سلطان محمود 1996ءکے عام انتخابات کے نتیجے میں تشکیل پانے والی حکومت میں وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوئے جبکہ وہ آزاد کشمیر میں سب سے زیادہ پارٹیاں بدلنے کا اعزاز رکھنے کیساتھ ساتھ آزاد کشمیر کی پارلیمانی تاریخ میں واحد سیاستدان ہیں جو 9 مرتبہ میرپور کے حلقہ ایل اے 3 سے ممبر اسمبلی منتخب ہوئے۔

    خیال رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے بھی تحریک انصاف کے امیدواروں میں شامل تھے تاہم وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کیلئے سردار عبدالقیوم نیازی کو نامزد کیا اور وہ 33 ووٹ لے کر وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوئے۔

  • اداکار یاسر حسین بھی کورونا کا شکار ہو گئے

    اداکار یاسر حسین بھی کورونا کا شکار ہو گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور میزبان یاسر حسین بھی کورونا کا شکار ہو گئے-

    باغی ٹی وی :اداکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ یاسر حسین نے ٹیسٹ رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’دعا کریں میرے لیے اور احتیاط کریں اپنے لیے-

    یاسر حسین اور ان کی اہلیہ اقرا عزیز کے ہاں حال ہی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، ایک صارف نے ان کی پوسٹ کے نیچے ان کے بیٹے کے بارے میں پوچھا جس پریاسر حسین کا کہنا تھا کہ اقرا ان کے بیٹے کے ہمراہ اپنی والدہ کے گھر ہیں۔

    یاسر حسین نے انسٹاگرام اسٹوری پر دوران قرنطینہ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے اسے بہت کٹھن وقت قرار دیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے نامور اداکارعدنان صدیقی،نادیہ حسین اور اشنا شاہ سمیت متعدد پاکستانی اداکاروں کو کورونا ہو چکا ہے۔

    اداکارہ نادیہ حسین کورونا سے صحت یاب ہوگئیں

  • فیس بک نے اپنے تمام پلیٹ فارمز پرافغان طالبان اور انکی حمایت سے متعلقہ تمام مواد پر پابندی عائد کردی

    فیس بک نے اپنے تمام پلیٹ فارمز پرافغان طالبان اور انکی حمایت سے متعلقہ تمام مواد پر پابندی عائد کردی

    سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے اپنے تمام پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر افغان طالبان اور ان کی حمایت سے متعلقہ تمام مواد پر پابندی عائد کردی-

    باغی ٹی وی :بی بی سی کے مطابق فیس بک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی قانون کے تحت طالبان ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور ہم نے امریکہ کی خطرناک تنظیموں سے متعلق پالیسی کے پیش نظر طالبان کو اپنی خدمات کو فراہم کرنا بند کردیا ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ اس گروپ کے ساتھ منسلک مواد کی نگرانی اور اسے ہٹانے کے لیے افغان ماہرین کی ایک ماہر ٹیم ہے۔

    طالبان اپنے پیغامات کو پھیلانے کے لیے کئی سالوں سے سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں اطلاعات کے مطابق طالبان آپس میں رابطے کے لیے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔


    طالبان کی جانب سے افغانستان پر تیزی سے کنٹرول کے بعد ٹیکنالوجی کمپنیوں بشمول فیس بک کو اس گروپ سے متعلق مواد سے نمٹنے کے لیے نئے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    اس حوالے سے فیس بک کے ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو بتایا کہ ہم نے طالبان کی جانب سے یا ان کی حمایت میں بنائے گئے تمام اکاؤنٹس کو بلاک کردیا ہے اور تمام پلیٹ فارمز پر طالبان کی تعریف، حمایت اور نمائندگی کرنے پر پابندی لگادی ہے۔

    فیس بک نے مزید کہا کہ اس گروپ سے منسلک مواد کی نگرانی اور اسے ہٹانے کے لیے افغانستان کے دری اور پشتو بولنے والے ماہرین کی ایک ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو پلیٹ فارم پر ابھرتے ہوئے مسائل کی شناخت اور آگاہ کرنے میں مدد فراہم کررہی ہے۔

    سوشل میڈیا دیو نے کہا کہ وہ قومی حکومتوں کی پہچان کے بارے میں فیصلے نہیں کرتا بلکہ اس کے بجائے "عالمی برادری کے اختیار” کی پیروی کرتا ہے۔

    فیس بک نے روشنی ڈالی کہ یہ پالیسی اپنے تمام پلیٹ فارمز بشمول اس کے فلیگ شپ سوشل میڈیا نیٹ ورک ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر لاگو ہوتی ہے۔

    فیس بک نے بی بی سی کو بتایا کہ اگر اس کے اکاؤنٹ کو گروپ سے منسلک پایا گیا تو وہ کارروائی کرے گا حریف سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی اس بات کی جانچ پڑتال میں ہیں کہ وہ طالبان سے متعلقہ مواد کو کس طرح سنبھالتے ہیں-