Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کابل: طالبان نے خواتین صحافیوں کو میڈیا پر آنے کی اجازت دے دی

    کابل: طالبان نے خواتین صحافیوں کو میڈیا پر آنے کی اجازت دے دی

    کابل میں طالبان نے خواتین صحافیوں کو میڈیا پر آنے کی مکمل اجازت دی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : طالبان کے دارلحکومت کابل کا کنٹرول سنبھالتے ہی زیادہ تر چینلز نے خواتین اینکرز کو ٹی وی سکرینوں سے ہٹا دیا تھا تاہم اب افغانستان کے بڑے نشریاتی ادارے میں طلوع نیوز کے پروگرام میں خاتون اور طالبان مہمان کو دیکھا جاسکتا ہے-

    سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں ایک خاتون اینکر کو طالبان کی میڈیا ٹیم کے نمائندے سے گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے یہ تصویر طلوع نیوز کے ایک سینیئر عہدیدار کی جانب سے شئیر کی گئی ہے۔

    طالبان کے کنٹرول سنھالتے ہی سب سے زیادہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کے بارے میں بات کی جا رہی ہے گزشتہ روزطالبان کے ایک مقامی وفد نے خواتین ڈاکٹرز کے ساتھ ملاقات کی اور خواتین ڈکٹرز اپنی ڈیوٹیاں جاری رکھنے کا حکم دیا ہے کہا کہ وہ اطمینان کے ساتھ اپنی ڈیوٹی جاری رکھیں انہیں کسی قسم کا خوف نہیں ہو نا چاہیئے دوران ملاقات طالبان نے خواتین کو مکمل تحفظ دینے کی یقین دہانی بھی کرائی –

    افغانستان کرکٹ ٹیم اپنا کھیل جاری رکھیں طالبان اس کی حمایت کریں گے ترجمان طالبان

    بی بی سی کے مطابق نوے کی دہائی میں طالبان کے دور میں افغانستان کے شہروں میں خواتین کو اپنے گھروں سے بغیر محرم نکلنے پر سخت پابندی تھی اور اسی وجہ سے اب بھی طالبان کے زیر کنٹرول شہروں میں خواتین اپنے گھروں سے نکلنے سے ڈرتی ہیں۔

    واضح رہے کہ طالبان نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے غیرفوجی حصے کا کنٹرول حاصل کرلیا،عوام کے رش کی وجہ سے امریکی فوجی پورا ائیرپورٹ کنٹرول کرنے میں ناکام رہے، طالبان نے سرکاری ملازمین کیلئے عام معافی کا اعلان بھی کر دیا ہے طالبان نے زور دیا ہے کہ سرکاری ملازمین کام پر واپس آ جائیں-

    تین دن کی تاخیر کے بعد ، ٹریفک پولیس پورے افغانستان میں کام پر واپس آگئی۔ طالبان نے پورے افغانستان کا کنٹرول سنبھالا تو انہوں نے تمام سرکاری ملازمین سے کہا کہ وہ اپنی ملازمتوں پر واپس آ جائیں جس کے بعد ٹریفک پولیس واپس کام پر آ گئی-

    طالبان کی خواتین ڈاکٹرز کو اپنی ڈیوٹیاں جاری رکھنے کی ہدایت

    افغانستان کے تمام صوبوں پر قبضے کے بعد ، طالبان کے سیاسی نائب ، ملا عبدالغنی برادر کا پیغا م جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ تمام مرد اور خواتین سرکاری ملازمین کو اپنی ذمہ داریوں پر واپس آنا چاہیے ،وہ عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔ لوگوں کے ساتھ کام کرنا ہے۔ ہر چیز کو معمول پر لانے اور لوگوں کو مصروف رکھنے کے لیے ننگرہار ، ہرات ، بلخ اور دیگر شہروں کی ٹریفک پولیس اپنے فرائض پر واپس آ گئی ہے اور صبح کے وقت کابل شہر کی سڑکوں پر ٹریفک پولیس نے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے-

  • طالبان کے ساتھ کاروبار نہیں کریں گے     برطانیہ کا اعلان

    طالبان کے ساتھ کاروبار نہیں کریں گے برطانیہ کا اعلان

    لندن: برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کہا کہ ہمیں حقیقت پسند ہونا پڑے گا لیکن طالبان کے ساتھ کاروبار نہیں کریں گے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے طالبان کے ساتھ کاروبار نہ کرنے کا اعلان کر دیا اس حوالے سے برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر پوزیشن مستحکم ہے اور طالبان کے کنٹرول کے بعد خوفزدہ شہری افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ توقع سے زیادہ تیز رفتاری سے طالبان نے کنٹرول حاصل کیا ہے ڈومینک راب نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت افغانستان میں طالبان کی تیز رفتار پیش قدمی سے حیران ہے برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ مزید 200 فوجیوں کو انخلا کی کوششوں میں مدد کے لیے کابل بھیجا جائے گا۔

    برطانوی وزیر دفاع افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

    مسٹر راب نے برطانیہ کے بحران سے نمٹنے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا ، "طالبان نے افغانستان میں جس پیمانے اور رفتار سے قبضہ کیا ہے اس سے ہر کوئی حیران ہے تاہم افغانستان کی سرزمین مغرب پر حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

    ڈومینک راب نے کہا کہ ہمیں حقیقت پسند ہونا پڑے گا لیکن طالبان کے ساتھ کاروبار نہیں کریں گے۔

    اس سے قبل پیر کے روز برطانوی وزیر دفاع بین والیس افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے،کہا کہ وہ اس لیے غمزدہ ہیں کہ وہ بھی ایک فوجی ہیں انہوں نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ کہ انہیں افسوس ہے کہ کچھ لوگ افغانستان سے واپس نہیں آ پائیں گےبرطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ ان کام ہے کہ اپنے فرائض نبھائیں، 20برس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے-

  • ‏کابل سے انخلا کے دوران ناقابل یقین مناظر ،افراتفری میں طیارے میں سوار افراد کی ویڈیو اور تصاویر وائرل

    ‏کابل سے انخلا کے دوران ناقابل یقین مناظر ،افراتفری میں طیارے میں سوار افراد کی ویڈیو اور تصاویر وائرل

    کابل : طالبان نے کابل پر قبضہ جما لیا ہے جبکہ امریکہ اپنے سفارتکاروں اور جنگ میں ساتھ دینے والے افغانیوں کو پناہ دینے کیلئے آپریشن جار ی رکھے ہوئے تاہم اس دوران کابل ایئر پورٹ پر ایسے مناظر دیکھنے کو ملے کہ امریکہ کو اپنا مشن روکنا پڑگیا ۔

    باغی ٹی وی : امریکی بوئنگ طیارے کی افغانستان ایئر پورٹ پر حیرت انگیز پرواز کی تصویر منظرعام پر آگئی جس میں سینکڑوں پناہ گزین طالبان کے خوف سے بیرون ملک پناہ کے لیے روانہ ہوئے۔


    رپوٹ کے مطابق کمرشل طیارے بوئنگ میں 650 مسافر سوار تھے لیکن تصویری منظر نامہ اس بات کو واضع کر رہا ہے کہ یہ 650 نہیں بلکہ سینکڑوں پناہ گزین ہیں جو خوف و ہراس کے عالم میں ہیں، ان کے چہرے پر موت کا خوف اور قلب میں طالبان کا ڈر واضع نظر آ رہا ہے۔ طیارے کی صلاحیت سے کہیں زیادہ سینکڑوں بچے، بوڑھے اور جوان سوار ہیں –

    تاہم 150 افراد کی گنجائش والا امریکی طیارہ 640 افراد کو لے کر قطر پہنچ گیا پرواز میں امریکی سفارت کار، عملہ اور بیسیوں افغان شہری سوار تھے۔

    طیارے میں سوار ایک پناہ گزین نے بتایا کہ میں نے کبھی کسی ملک کے لوگوں کی ایسی حالت نہیں دیکھی کہ وہ ملک چھوڑ کر جانے کو اتنے بے تاب ہوں۔ جب افغان شہری طیارے میں داخل ہوئے تو گھبراہٹ ان کی آنکھوں سے واضح تھی۔

    پیر کی صبح ایسی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد افراد کے کابل ہوائی اڈے پر انخلا کے مقصد سے جانے والی ایک فلائٹ پر چڑھنے کے لیے افراتفری کا عالم ہے۔ بہت سے لوگ طیارے میں چڑھنے پر کامیاب ہو گے تاہم کئی لوگوں نے جہاز کے ساتھ لٹکنے کی کوشش بھی کی تین افراد کی جہاز سے گرنے سے موت بھی ہو گئی ہے ۔

    گزشتہ ہفتے اتوار کی شام تک کابل کے ہوائی اڈے پر زبردست بھیڑ جمع ہو گئی تھی اور ہر کوئی کسی نہ کسی طیارے پر سوار ہو کر کسی طرح ملک سے باہر نکلنے کو بیتاب نظر آ رہا تھا۔

    اب تک امریکہ نے ہی افغان پناہ گزینوں کو بحفاظت بیرون ملک چھوڑنے کا بیڑا اٹھا رکھا ہےامریکی دفاعی حکام اور ڈیفنس ون کی جانب سے حاصل کردہ تصاویر کے مطابق امریکی فضائیہ کے سی 17 گلوب ماسٹر III نے اتوار کی رات تقریبا 6640 افغان پناہ گزینوں کو کابل سے محفوظ طریقے سے نکال لیا۔

    سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے گردش کر رہی ہے جو کہ ممکنہ طور پر جہاز کے اندر بنائی گئی ہے جس میں سینکڑوں لوگ جہاز کے فلور پر بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں ۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر کے بارے میں رپورٹس ہیں کہ جہاز میں تقریبا 650 افراد سوار تھے جو کہ جہاز کی گنجائش سے بہت زیادہ ہیں ۔


    بی بی سی کے مطابق جن افغانستان سے نکالنے کیلئے کلیئر قرار دیا گیا وہ کسی نہ کسی طرح جہاز میں سوار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، جہاز کے عملے نے نہیں نیچے اتارنے کی بجائے جہاز کو اڑانے کا فیصلہ کیا برطانوی نشریاتی ادارے کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ کابل ایئر پورٹ پر افغانستان سے جانے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے جہازوں کو عارضی طور پر گراونڈ بھی کرنا پڑا جبکہ امریکی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ بھی دیکھنے میں آیا اور بوکھلاہٹ کی وجہ سے 5 افراد کے ضاں بحق ہونے کی اطلاعات بھی آئیں-

  • پنجاب حکومت کاطلحہ طالب، ارشد ندیم اور کوہ پیماؤں ساجد علی سدپارہ اور شہروز کاشف کے لئے انعام

    پنجاب حکومت کاطلحہ طالب، ارشد ندیم اور کوہ پیماؤں ساجد علی سدپارہ اور شہروز کاشف کے لئے انعام

    پنجاب حکومت نے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 40 40 لاکھ روپے کا انعام دیا-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ٹوکیو اولمپکس کے کھلاڑیو ں اور کوہ پیماؤں نے ملاقات کی اور صوبائی حکومت نے ٹوکیو اولمپکس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلحہ طالب، ارشد ندیم اور کوہ پیماؤں ساجد علی سدپارہ اور شہروز کاشف کے لیے انعامات دے دیے گئے۔


    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 20، 20 لاکھ روپے کے چیک دیے جبکہ پنجاب اسپورٹس بورڈ نے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو10، 10لاکھ روپے کے چیک دیئے جبکہ محکمہ توانائی کی طرف سے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 10، 10 لاکھ روپے دیئے گئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کوہ پیما ساجد علی سدپارہ اور شہروز کاشف کو 10،10لاکھ روپے اور کوچ کوچ فیاض بخاری کو 5 لاکھ روپے کے چیک دیئے۔

    ایتھلیٹس اور کوہ پیماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم او رطلحہ طالب نے ملک کا نام روشن کیا۔ کھلاڑی پاکستان کا سرمایہ ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ پاکستانی قوم اور میڈیا کا شکریہ جنہوں نے مجھے پوری دنیا میں مشہور کیا یہ ایک کھلاڑی کے لئے بہت حوصلہ افزائی ہوتی ہے حکومت پہمارے ساتھ بہت تعاون کر رہی ہے آئندہ اولمپکس میں میڈل جیتنے کی پوری کوشش کروں گا۔

    طلحہ طالب نے کہا کہ پنجاب حکومت کا بہت شکر گزار ہوں جس طرح انہوں نے مجھے سپورٹ کیا میں انعامات پر وزیر اعلی پناجب کا مشکور ہوں پنجاب حکومت کی طرف سے حوصلہ افزائی عزم کو مزید بڑھائے گی طلحہ طالب نے پاکستانی نوجوانوں کو بھی آگے بڑھنے اور پاکستان کا نام روشن کرنے کا مشورہ دیا-

    ساجد سدپارہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی اور ہمیںانعامات دیئے ساجد سدپارہ نے کہا کہ وہ اپنے والد کا کے ٹو چوٹی کے اوپر جھنڈا لہرانے کا خؤاب ضرور پورا کریں گے-

    شہروز کاشف نے بھی پنجاب حکومت کی جانب سے حوصلہ افزائی اور انعامات پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت کی نوجوانوں کے لئے یہ اقدام ہمارے لئے اور ہماری قوم کے مستقبل کے لئے بہت اچھا ہے-

  • طالبان کواعتماد میں لے لیا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو      شیخ رشید

    طالبان کواعتماد میں لے لیا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو شیخ رشید

    اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ طالبان کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے ہم ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور اب تک کی تمام تر صورتحال اطمینان بخش ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری طرف وہ لوگ آتے تھے جن کو شمالی اتحاد اور دیگر لوگوں سے مسئلہ تھا تاہم طالبان کواعتماد میں لے لیا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

    افغانستان کی حالیہ صورتحال پر سعودی عرب نے اپنا بیان جاری کر دیا

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ چمن اور طورخم بارڈر کھلا ہے اور گزشتہ روز بھی کچھ پاکستانی وطن واپس آئے ہیں سرحد پر مہاجرین کی ابھی کوئی صورتحال پیدا نہیں ہوئی ہے وزارت داخلہ میں 24 گھنٹے ویزے جاری ہو رہے ہیں افغان طالبان سے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر داخلہ نے کہا کہ افغان طالبان پر یہ بھی واضح کیا ہے کہ افغانستان ہمارے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔ قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کا پہلا طیارہ واپس آگیا تھا-

    قومی سلامتی اجلاس: افغانستان سے متعلق پاکستان کی پالیسی کیا ہو گی، حکومتی بیان…

  • شاہی قلعہ لاہور میں راجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر توڑ دیا گیا

    شاہی قلعہ لاہور میں راجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر توڑ دیا گیا

    شاہی قلعہ لاہور میں موجود راجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر توڑ دیا گیا ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مشتعل نوجوان نے آج صبح مجسمے کو توڑ دیاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ اس سے پہلے بھی توڑا گیا تھا مجسمے کو مرمت کرکے آہنی جنگلے بھی لگائے گئے تھے-

    جبکہ اس معاملے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے-

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے-

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ایس پی سٹی کو فوری موقعہ وزٹ کرنے کی ہدایت کی ملزم نے ہتھوڑے سے مجسمے کو نقصان پہنچایا-

    اس حوالے سے اپنے جاری بیان میں معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ مجسموں کو نقصا ن پہنچانا بیمار ذہنیت کی علامات ہیں گزشتہ دنوں بھی ایک مجسمے کی بھی بے حرمتی کی گئی رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم کے خلاف کارروائی ہو گی-

  • بھارت  نے کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا سفیرسمیت عملے کو واپس بلا لیا

    بھارت نے کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا سفیرسمیت عملے کو واپس بلا لیا

    افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد بھارت نے کابل میں اپنا سفارت خانہ خالی کرنےکے ساتھ سفیرسمیت عملے کو واپس بلا لیا-

    باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی طیارہ 120 افراد کو لے کر کابل سے نئی دہلی روانہ ہوگیا بھارتی وزارت خارجہ کےمطابق افغانستان کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

    بھارت نئی افغان حکومت کو تسلیم کرے اور اس کا احترام کرے سہیل شاہین

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا سی 17 طیارہ کابل ایئر پورٹ سے 120 بھارتی شہریوں کو لے کر دہلی روانہ ہوگیا طیارہ امریکی افواج کی طرف سے فراہم کردہ سیکیورٹی کے حصار میں بھارتی شہریوں کو لے کر کابل ایئر پورٹ سے روانہ ہوگیا۔

    بھارت اگر چاہے تو افغانستان میں اپنے منصوبے مکمل کر سکتا ہے سہیل شاہین

    بھارتی شہری افغانستان کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے تھے اور انہیں کابل ایئر پورٹ پر لایا گیا تھا۔

    بھارتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر افغانستان میں پھنسے بھارتی شہریوں کی واپسی کے لیے الیکٹرانک ویزا متعارف کرا رہا ہے جس سے ویزا درخواستوں کو تیزی سے نماٹایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے پاکستانی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت اگر چاہے تو افغانستان میں اپنے منصوبے مکمل کر سکتا ہے کیونکہ وہ عوام کے لیے ہیں-

    سہیل شاہین نے کہا تھا کہ انڈیا کا رونا دھونا اس لیے لگا ہوا ہے کہ افغانستان کی حکومت کیوں ختم ہوگئی۔ بھارت کو چاہیے کہ نئی افغان حکومت کو تسلیم کرے اور اس کا احترام کرے۔

  • سلامتی کونسل اجلاس: پاکستان کو پھر خطاب کرنے سے روک دیا گیا

    سلامتی کونسل اجلاس: پاکستان کو پھر خطاب کرنے سے روک دیا گیا

    افغانستان کی صورتحال پر ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایک بار پھر پاکستان کو خطاب کرنے سے روک دیا گیا پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ بھارتی رویہ پاکستان کے موقف کی تصدیق کرتا ہے کہ ہندوستان سلامتی کونسل کا رکن بننے کا مستحق نہیں

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چین کے نائب مندوب نے پاکستان کے معاملے کو اٹھایا اور اجلاس میں کہا کہ کچھ ممالک افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا وسیع کردار دیکھناچاہتے ہیں لیکن کچھ ہمسایہ ممالک کی سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت کی درخواست نہیں مانی گئی۔

    سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی درخواست دی تھی۔ انتہائی افسوسناک ہے کہ پاکستان کی درخواست کو ایک بار پھر بھارتی ایوان صدر نے روک دیا۔

    انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے سلامتی کونسل کو ایک اہم نقطہ نظر سے آگاہ کرنے سے روکا ہمارا نقطہ نظر افغانستان اور خطے میں امن اور استحکام کی بحالی میں مددگار ثابت ہو سکتا ہےبھارت کے اس عمل سے افغانستان میں تنازعہ جاری رکھنے کے منصوبے کا اظہار ہوتا ہے۔

    منیر اکرم نے کہا کہ بھارتی رویے کے باعث افغانستان سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرپرستی جاری رکھنے خدشہ ہے۔

    پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت کی جانبدارانہ اور رکاوٹ پر مبنی کارروائیاں پاکستان کے لیے اس کی نفرت کا اظہار ہے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان کی غیر فعال حکومت کے نمائندے کو خطاب کرنے دیا گیا-

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کے پاکستان مخالف یکطرفہ رویے پر حیرانی نہیں، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ بھارت سلامتی کونسل کی رکنیت کا اہل نہیں۔

  • کشمیر پریمئیر لیگ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

    کشمیر پریمئیر لیگ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

    مظفر آباد:کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل )کا فائنل آج شام 7 بجے راولاکوٹ ہاکس اور مظفر آباد ٹائیگرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : مظفر آباد ميں کھیلے جارہے کشمیر پریمیئر لیگ کے اہم میچ میں شاہد آفريدی اور شعيب ملک کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ تھا، راولا کوٹ ہاکس نے میر پور رائلز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے اپنی جگہ بنائی۔

    پہلی بیٹنگ میں میرپور رائلز کی جانب سے شرجيل خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 12 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 63 گیندوں پر 141 رنز کی اننگز کھیلی، ٹیم نے مد مقابل ٹیم کومقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 236 رنز کا ہدف دیا-

    راولا کوٹ کو جیت کے لیے 239 رنز کا ہدف ملا، ناک آؤٹ ميچ ميں کاشف علی نے صرف 51 گيندوں پر 114 رنز بنا ئے آخری اوور کی چوتھی گیند پر انہوں نے چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی کاشف علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • گزشتہ 48 گھنٹوں میں تقریبا 750 افغان فوجی  بھاگ کر ازبکستان  پہنچ گئے

    گزشتہ 48 گھنٹوں میں تقریبا 750 افغان فوجی بھاگ کر ازبکستان پہنچ گئے

    تاشقند: افغانستان کے 750 فوجی اہلکار بھاگ کر ازبکستان پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ازبکستان حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں تقریبا 750 افغان فوجی اہلکارازبکستان پہنچے ہیں جس میں سے تقریبا 600 افغان فوجی طیارے پر سوار تھے۔

    ازبک حکام نے کہا کہ مزید 158 افغان فوجی اہلکار اتوار کو سرحد پار کر کے ان کے ملک میں داخل ہوئے جبکہ جنوبی شہر ترمیز میں 46 فوجی طیاروں کو لینڈ کرنے پر مجبور کیا گیا۔

    ازبکستان نے46افغان طیاروں کو زبردستی اتارلیا

    انہوں نے کہا کہ ایک افغان طیارہ اور ازبک لڑاکا طیارہ آپس میں ٹکرا گئے تھے تاہم دونوں پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں-

    واضح رہے کہ ازبکستان نے46افغان طیاروں کو زبردستی اتارلیا گیا تھا افغان طیارے غیرقانونی طور پر ازبکستان کی فضائی حدود استعمال کررہےتھے جس کے باعث انہیں اتار لیا گیا طیاروں میں سیکڑوں فوجی موجود تھے۔

    ایئرلائنزکابل کی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کریں افغانستان سول ایوی ایشن…

    اس سے قبل ازبک وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فضائی حدودکی خلاف ورزی کرنے پرافغان طیارہ مارگرایا،طیارہ ازبکستان کی افغان سرحد کے قریب شہر میں گرا، حادثے کے بعد پائلٹ زخمی ہو گئے۔جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

    ازبک وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ طیارے کو فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر نشانہ بنایا گیا، افغان حکومت کی جانب سے ابھی تک اس پر کوئی رد عمل نہیں دیا گیا ہے-