Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • دوحہ میں بات چیت کا آپشن اب ختم ہوچکا ہے     سہیل شاہین

    دوحہ میں بات چیت کا آپشن اب ختم ہوچکا ہے سہیل شاہین

    افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اشرف غنی کے فرار کے بعد قطر میں مذاکرات کے آپشن کو خارج از امکان قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل شاہین نے کہا کہ اشرف غنی عوام کو بتائے بغیر ملک چھوڑ گئے ان کے اس طرح جانے کی توقع نہیں تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ملا عبدالغنی برادر قطر میں موجود ہیں لیکن اب دوحہ میں بات چیت کا آپشن اب ختم ہوچکا ہے سابق نائب صدر امراللہ صالح اور دیگر کو افغان عوام نے مسترد کردیا ہے، امراللہ صالح پنج شیر جائیں یا کہیں اور، ان کی اب کوئی حیثیت نہیں ہے۔

    سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ طالبان اسلامی حکومت تشکیل دیں گے، وہ بین الاقوامی برادری سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ کابل کی صورتحال کنٹرول میں ہے، چوری اور دیگر جرائم پر متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا، سابق حکام اور اہلکاروں کے گھروں میں گھسنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے، کسی کو دھمکی دینے یا گاڑی ہتھیانےکی اجازت نہیں دیں گے۔

    سہیل شاہین نے کہا کہ طالبان کی نظر میں افغانستان کے سب شہری برابر ہیں، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔


    واضح رہے کہ آج بار پھر ایک بار سہیل شاہین نے یقین دہانی کرائی کہ ہم تمام سفارت کاروں ، سفارتخانوں ، قونصل خانوں اور خیراتی کارکنوں کو یقین دلاتے ہیں ، چاہے وہ بین الاقوامی ہوں یا قومی کہ آئی ای اے کی جانب سے نہ صرف ان کے لیے کوئی مسئلہ پیدا ہوگا بلکہ ان کو ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا ، انشاء اللہ۔


    ان کا کہنا تھا کہ امارت اسلامیہ نے اپنے مجاہدین کو حکم دیا ہے اور ایک بار پھر انہیں ہدایت دی ہے کہ کسی کو بھی اجازت کے بغیر کسی کے گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ کسی کی جان ، مال اور عزت کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا لیکن مجاہدین کے ذریعے اس کی حفاظت کی جانی چاہیے۔

  • قومی سلامتی اجلاس: افغانستان سے متعلق پاکستان کی پالیسی کیا ہو گی، حکومتی بیان سامنے آگیا

    قومی سلامتی اجلاس: افغانستان سے متعلق پاکستان کی پالیسی کیا ہو گی، حکومتی بیان سامنے آگیا

    قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد شیخ رشید نے بتایا کہ پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر سختی سے کاربند رہے گا۔

    باغی ٹی وی : اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 2 گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں افغانستان کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

    شیخ رشی کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کا گزشتہ انتظامیہ کے انخلا کے فیصلے کی توثیق بلاشبہ تنازع کا منطقی حل ہے، پاکستان تمام افغان گروہوں کی نمائندگی کے ساتھ ایک جامع سیاسی تصفیے کے لیے پرعزم ہے۔

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان افغانستان میں عدم مداخلت کے اصول پر سختی سے کاربند رہے گا، پاکستان اپنے پڑوس میں امن و استحکام چاہتا ہے، پاکستان سیاسی تصفیے میں سہولت کاری کے لیے عالمی برادری اور افغان سٹیک ہولڈرز سے مل کر کام کرے گا۔

    اجلاس میں وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کابل میں پھسنے پاکستانیوں، سفارتکاروں، صحافیوں کے لیے اقدامات کیے جائیں، کابل میں پھنسے عالمی اداروں کے نمائندگان کی واپسی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم نے کابل میں موجود پاکستانی سفارتخانے اور ریاستی مشینری کی تعریف کی-

  • کوئی ہمیں کیوں نہیں پوچھ رہا؟ ہندوستانیوں کا سوال

    کوئی ہمیں کیوں نہیں پوچھ رہا؟ ہندوستانیوں کا سوال

    افغناستان کی موجودہ صورتحال پر عالمی میڈیا میں طالبان کی فتح کے چرچے ہیں اور ہر کوئی اسی مسئلے پر بات چیت کرتا دکھائی دے رہا ہے اور اس سب میں بھارت کو بُری طرح نظر انداز کیا جا رہا ہے جس پر طالبان کی فتح پر غم میں مبتلا بھارتی اب تھک ہار کر بول ہی پڑے ہیں-

    باغی ٹی وی : انڈین میڈیا پر بات کرتے ہوئے بھارتی تجزیہ کار اور بھارت ورش ٹی وی کے سینئیر ایگزیکٹیو کا ایک پروگارم میں کہنا ہے کہ میں نے پچھلے دو گھنٹوً سے ایک بھی بار ایک لفظ کا نام نہیں سُنا وہ ہے بھارت-


    انہوں نے کہا ہم نے افغانستان میں پیسہ لگایا ڈیم بنایا لوگوں کو پڑھایا انفراسٹرکچر بنایا اب کچھ بلکہ ہمارے ہاں افغانی بڑی عزت سے رہتے ہیں اور ہم ان کو مانتے ہیں جبکہ کئی بار ہم کتابوں میں بھی ہڑھتے ہیں کہ ان کو راج کپور کی فلمیں بہت پسند ہیں لیکن آج ہمیں کوئی نہیں پوچھ رہا ہے ہم یہی دیکھ رہے ہیں-

    تجزیہ کار نے کہا کہ بالاجکل آپ کو کوئی پوچھے گا بھی کیوں جس کی لاٹھی اُس کی بھینس آپ لاٹھی چلانے کو تیار ہیں آپ کو پوچھا گیا تو آپ کو ٹھنڈے پسینے سچ کر ہی آگئے تھے ہمارے سب لوگوں کہ ہم کیسے جا سکتے ہیں افغانستان-

    اس سے قبل بھارتے کی حالت واضح کرتے ہوئے بھارتی کرنل ریٹائرڈ دھنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ ‏بھارت کی حالت اس وقت گلی میں کھیلتے اس بچے کی سی ہے جو دو طاقتوں کی لڑائی کے دوران ایویں ہی چپیڑیں کھا کر گھر آجاتا ہے-

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ تو بالکل اسی طرح دو طاقتوں کے درمیان دو علاقائی طاقتوں کے دوران جھگڑا چل رہا ہے پہلے طالبان میں ان کو بڑی طاقت مانوں گا اور دوسری امریکہ اور افغانستان کی فوج ان کے درمیان لڑائی چل رہی ہے اور بھارت ایسے ہی خوامخواہ چاٹیں چوٹیں کھا کر روتے ہوئے گال ملتے ہوئے واپس آگیا ہے یا آنے کی تیاری میں ہے-

  • ‏بھارت اس وقت اس بچے جیسا ہے جو دو طاقتوں کی لڑائی میں ایویں ہی چپیڑیں کھا کر گھر آجاتا ہے        بھارتی کرنل

    ‏بھارت اس وقت اس بچے جیسا ہے جو دو طاقتوں کی لڑائی میں ایویں ہی چپیڑیں کھا کر گھر آجاتا ہے بھارتی کرنل

    بھارتی کرنل ریٹائرڈ دھنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ ‏بھارت کی حالت اس وقت گلی میں کھیلتے اس بچے کی سی ہے جو دو طاقتوں کی لڑائی کے دوران ایویں ہی چپیڑیں کھا کر گھر آجاتا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی کرنل ریٹائرڈ دھنویر سنگھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھارت کے ساتھ ہوئے سلوک پر دلچسپ انداز میں روشنی ڈالتے دکھائی دے رہے ہیں –


    ویڈیومیں افغانستان اور امریکہ کے حالات پر بھارت کی ویلیو پر بات کرتے ہوئےھبارتی کرنل ریٹائرڈ دھنویر سنگھ کہتے ہیں کہ بھارت کی حالت اس وقت بہت ہی گھمبیر ہے فُل طریقے سے جیسے ایک لڑکا خومخواہ دو غنڈوں کی لڑائی میں پٹ جاتا ہے اور روتے روتے اپنے گھر آجاتا ہے-

    انہوں نے مزید کہا کہ تو بالکل اسی طرح دو طاقتوں کے درمیان دو علاقائی طاقتوں کے دوران جھگڑا چل رہا ہے پہلے طالبان میں ان کو بڑی طاقت مانوں گا اور دوسری امریکہ اور افغانستان کی فوج ان کے درمیان لڑائی چل رہی ہے اور بھارت ایسے ہی خوامخواہ چاٹیں چوٹیں کھا کر روتے ہوئے گال ملتے ہوئے واپس آگیا ہے یا آنے کی تیاری میں ہے-

    بھارتی ریٹائرڈ کرنل نے کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ سارے بھارتی کابل میں اکٹھے ہو گئے ہیں اور ان کو کبھی بھی وہاں سے بھارت واپس روانہ کیا جا سکتا ہے-

  • ملک  سے فرار کے بعد بھارت میں افغان سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤںٹ پر اہلکاروں نےاشرف غنی کو گالیاں دینا شروع کر دیں

    ملک سے فرار کے بعد بھارت میں افغان سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤںٹ پر اہلکاروں نےاشرف غنی کو گالیاں دینا شروع کر دیں

    افغانستان پر طالبان کے کنٹرول اور صدر اشرف غنی کے ملک سے فرار کے بعد بھارت میں قائم افغان سفارتخانے کے اہلکار آپا کھو بیٹھے-

    باغی ٹی وی : افغانستان پر طالبان کے کنٹرول اور صدر اشرف غنی کے ملک سے فرار کے بعد بھارت میں قائم افغان سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤںٹ نے سابق صدر کو گالیاں دینا شروع کردیں اور ان کے عہد میں ہونے والے جنسی ہراسانی کے الزامات کو دہرایا گیا۔

    سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤںٹ پر ٹوئٹ میںاشرف غنی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا گیا کہا کہ” ہم شرمندگی کے ساتھ اپنے سر پیٹ رہے ہیں، غنی بابا اپنے بے ایمان ٹولے کے ساتھ فرار ہوگیا اس نے ہر چیز کا بیڑہ غرق کردیا۔ ہم اس بھگوڑے کی خدمت کرنے پر سب لوگوں سے معافی مانگتے ہیں اللہ اس غدار کو سزا دے ، اس شخص کی وراثت ہماری تاریخ پر ایک دھبے کی طرح رہے گی۔

    سفارتخانے کے آفیشل اکاؤںٹ سے اشرف غنی کے دور میں ہونے والے جنسی ہراسانی کے واقعات بھی دہرائے گئے لکھا گیا کہ افسوس کہ بھگوڑے اشرف غنی نے جنسی ہراسانی کے واقعات پر چشم پوشی کی، یہ دیکھیں اور اندازہ لگائیں کہ اس کی حکومت میں افغانستان نے کیا کچھ سہا ہے۔

    اس ٹویٹ کے ساتھ مریم وردک کا بھارتی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو کا لنک بھی شیئر کیا گیا اورٹوئٹ بھی شئیر کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ افغان صدارتی محل میں کام کروانے کے بدلے خواتین سے جنسی فیورز لی جاتی ہیں۔

    افغان سفارتخانے کی جانب سے تہلکہ خیز ٹویٹس کرنے کے کچھ دیر بعد ڈیلیٹ تو کردی گئیں تاہم ان کے اسکرین شاتس وائرل ہو رہے ہیں-

    واضح رہے کہ کابل میں طالبان کا کنٹرول آنے کے بعد اشرف غنی افغانستان سے فرار ہو گئے تھے

    قبل ازیں کابل میں روسی سفارتخانے کے ذرائع نے بتایا کہ اشرف غنی فرار ہوتے وقت پسیوں سے بھرے بیگ ساتھ لے جانا چاہ رہے تھے جو وہ نہیں لے جا سکے اور کابل ایئر پورٹ پر ہی چھوڑ کر چلے گئے، اشرف غنی پیسوں سے بھری چار گاڑیاں ایئر پورٹ پر لائے تھے،کچھ وہ ساتھ لے گئے لیکن باقی رن وے پر ہی رہ گئے

    گزشتہ شب اشرف غنی نے فیس بک پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ افغان طالبان نے دھمکی دی تھی کہ مجھے ہٹانے کیلئے کابل اور شہریوں پر حملہ کریں گے لیکن میں نے خونریزی کے سیلاب کو روکنے کیلئے ملک سے نکلنے کا فیصلہ کیا .طالبان نے تلوار اور بندوق کے زور پر فیصلہ جیت لیا ہے لیکن اب وہ اپنے ہم وطنوں کی عزت، جائیداد کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں

    دوسری طرف افغان طالبان نے اشرف غنی کے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے اورکہا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں پرامن شہرمیں داخل ہوئے اور کسی خون خرابے کے بغیرداخل ہوئے-

  • افغان وزیر دفاع جنرل بسم اللہ خان کے بھی فرار ہونے کی اطلاعات

    افغان وزیر دفاع جنرل بسم اللہ خان کے بھی فرار ہونے کی اطلاعات

    افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع جنرل بسم اللہ خان محمدی کی بھی افغانستان سے فرار کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    باغی ٹیوی : میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل ائیر پورٹ ذرائع نے بتا یا ہے کہ جنرل بسم اللہ خان اپنے بیٹوں کے ہمراہ ملٹری جہاز پر متحدہ عرب امارات فرار ہوگئے ہیں تاہم ان رپورٹس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

    دوسری جانب جنرل بسم اللہ خان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں اتنا بے ایمان نہیں کہ ہزاروں فوجیوں کے قاتلوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کی حمایت کا اعلان کروں، ہم افغانستان کو ان دہشت گردوں سے آزاد کرائیں گے‘۔

    گزشتہ روز جنرل بسم اللہ خان محمدی نے طالبان کے کابل میں داخلے پر دارالحکومت کے دفاع کا اعلان کیا تھا لیکن اشرف غنی کے ملک سے فرار پر وہ برہم ہوگئے تھے۔

    واضح رپے کہ کابل میں طالبان کا کنٹرول آنے کے بعد اشرف غنی افغانستان سے فرار ہو گئے تھے کابل میں روسی سفارتخانے کے ذرائع نے بتایا کہ اشرف غنی فرار ہوتے وقت پسیوں سے بھرے بیگ ساتھ لے جانا چاہ رہے تھے جو وہ نہیں لے جا سکے اور کابل ایئر پورٹ پر ہی چھوڑ کر چلے گئے، اشرف غنی پیسوں سے بھری چار گاڑیاں ایئر پورٹ پر لائے تھے،کچھ وہ ساتھ لے گئے لیکن باقی رن وے پر ہی رہ گئے-

    گزشتہ شب اشرف غنی نے فیس بک پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ افغان طالبان نے دھمکی دی تھی کہ مجھے ہٹانے کیلئے کابل اور شہریوں پر حملہ کریں گے لیکن میں نے خونریزی کے سیلاب کو روکنے کیلئے ملک سے نکلنے کا فیصلہ کیا .طالبان نے تلوار اور بندوق کے زور پر فیصلہ جیت لیا ہے لیکن اب وہ اپنے ہم وطنوں کی عزت، جائیداد کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں

    دوسری طرف افغان طالبان نے اشرف غنی کے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے اورکہا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں پرامن شہرمیں داخل ہوئے اور کسی خون خرابے کے بغیرداخل ہوئے-

  • کابل :طالبان نے شہریوں سے اسلحہ جمع کرنا شروع کردیا

    کابل :طالبان نے شہریوں سے اسلحہ جمع کرنا شروع کردیا

    طالبان نے شہریوں سے اسلحہ جمع کرنا شروع کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : https://www.reuters.com/world/asia-pacific/taliban-afghan-capital-kabul-start-collecting-weapons-civilians-2021-08-16/طالبان نے کابل کے شہریوں سے اسلحہ اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے ایک طالبان عہدیدار نے بتایا کہ افغان دارالحکومت کابل میں طالبان جنگجوؤں نے پیر سے شہریوں سے اسلحہ جمع کرنا شروع کیا کیونکہ لوگوں کو اب ذاتی تحفظ کی ضرورت نہیں ہے۔

    طالبان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پہلے شہریوں کو اپنے ذاتی تحفظ کیلئے اسلحے کی ضرورت تھی لیکن اب کابل میں طالبان کی حکومت آچکی ہے اس لیے شہریوں کو ذاتی تحفظ کیلئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ان کی حفاظت کی ذمہ داری امارت اسلامیہ کی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان کابل پہنچ گئے ہیں جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے، کابل میں طالبان کا کنٹرول ہے ، دیگراہم سرکاری عمارتون پربھی افغان طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے اس وقت شہرمیں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے اورسڑکوں پرافغان طالبان گشت کررہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ہدایت بھی کررہے ہیں‌-

    ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے-

  • افغانستان کی موجودہ صورتحال پر ایرانی صدر کا بیان سامنے آ گیا

    افغانستان کی موجودہ صورتحال پر ایرانی صدر کا بیان سامنے آ گیا

    تہران:ا یرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ امریکہ کی افغانستان میں فوجی ناکامی نے ملک میں دیرپا امن قائم کرنے کا موقع فراہم کیاہے۔

    باغی ٹی وی : ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ امریکہ کی فوجی شکست اور اس کے انخلا کو افغانستان میں زندگی ، سلامتی اور پائیدار امن کی بحالی کا موقع بننا چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ افغانستان میں استحکام کی بحالی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور پڑوسی اور برادر ملک کی حیثیت سے ایران چاہتا ہے کہ افغانستان میں تمام گروہ قومی معاہدہ تشکیل دیں۔

    خیال رہے کہ امریکہ ماضی میں ایران پر الزام عائد کرتا رہا ہے کہ وہ امریکی افواج کے خلاف طالبان جنگجوؤں کو خفیہ امداد فراہم کرتا رہا ہے تاہم تہران نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیر دفاع بین والیس افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے تھے کہا تھا کہ وہ اس لیے غمزدہ ہیں کہ وہ بھی ایک فوجی ہیں انہیں افسوس ہے کہ کچھ لوگ افغانستان سے واپس نہیں آ پائیں گے۔

    بین والیس کا کہنا تھا کہ ان کام ہے کہ اپنے فرائض نبھائیں، 20برس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔بین والیس نے کہ کہا تھا کہ تیسرے ممالک کے ساتھ کام کرکے انہیں تحفظ فراہم کرناہوگا،یہ ایک افسوسناک بات ہے مغرب نے جو کرناتھا کرلیا۔

  • وزیراعظم  کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کیا ہوئے اہم فیصلے ؟جانیں

    وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کیا ہوئے اہم فیصلے ؟جانیں

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں افغانستان کی صورت حال اور اس کے پاکستان پر اثرات پربریفنگ دی گئی۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، وزیر دفاع، وزیر خزانہ سمیت دیگر اہم وزرا نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

    اجلاس میں افغانستان کی صورت حال اور اس کے تناظر میں پاکستان پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا-

    قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ افغان مسئلے کا کبھی کوئی فوجی حل نہیں تھا۔

    قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کئی دہائیوں سے افغانستان میں جاری تنازعات سے متاثر رہا ہے،پاکستان افغان مسئلے کے جامع سیاسی حل کے لیے پرعزم ہے۔

    قومی سلامتی کمیٹی کے شرکا نے کہا کہ عالمی برادری کو4 دہائیوں سے دی جانے والی قربانیوں کا بھی اعتراف کرنا چاہیے،امریکا اور نیٹو کی موجودگی میں افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کا بہترین وقت تھا۔

    اجلاس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل سیکیورٹی کا اجلاس ہوا۔ آرمی چیف، ائیر اور نیول چیف سمیت وفاقی وزراء بھی اجلاس میں شریک ہوئے افغانستان کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہےاہم فیصلے کرلئے، باقاعدہ طور پر پالیسی بیان جاری کیا جائے گا-

    اس سے قبل یکساں نظام تعلیم کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں غلامی کی زنجیریں ٹوٹ گئیں لیکن ذہنی غلامی کی نہیں ٹوٹیں۔

    وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہم کسی کی ثقافت کو اپنا کر پیغام دیتے ہیں وہ ہم سے بہتر ہیں، کبھی بھی ایک ذہین غلام بڑا کام نہیں کرسکتا، کسی کی نقل کرکے ہم اچھے غلام بن سکتے ہیں لیکن آگے نہیں جاسکتے کیونکہ دنیا میں اختراعی ذہن والے اوپر جاتے ہیں، ابھی افغانستان میں غلامی کی زنجیریں تو توڑ دی گئیں ہیں لیکن ذہنی غلامی کی زنجیریں نہیں ٹوٹیں۔

  • رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے حجاب شروع کر دیا

    رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے حجاب شروع کر دیا

    رکن سندھ اسمبلی جی ڈی اے اور ایم پی اے نصرت سحر عباسی نےحجاب شروع کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نصرت سحر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام بھی شئیر کیا-

    رکن سندھ اسمبلی نے کہا میک اپ کرنا فیشن کرنا باہر نکلنا اور ایک دم سے اپنے آپ کو مکمل طور پر اس طرح ڈھانپ لینا یہ اتنا آسان نہیں ہوتا ہے لیکن یہ سب آسن اللہ کرواتا ہے جب اللہ دل میں یہ ڈال دیتا ہے تو پھر دنیا کی پرواہ نہیں ہوتی-


    انہوں نے کہا ہم سب کو پتہ ہے کہ ہم نے مرنا ہے ہمیں نہیں پتہ کہ ہماری موت کس وقت آ جائے گی آخری وقت پر جب ہم کائی کام کر رہے ہوں یا بات کر رہے ہوں ہمیں کچھ پتہ نہیں کب موت آ جائے-

    رکن سندھ اسمبلی نے ویڈیو پیغام میں پردہ کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے مجھے ہدایت دی ہے، ہدایت کسی کو بھی اچانک ہی ہوتی ہے۔

    نصرت سحر عباسی نے کہا کہ کئی لوگ اچانک اسلام قبول کر لیتے ہیں، مجھے بھی ایمان ملا ہے اور ہدایت ملی ہے۔

    انہوں نے اپنی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرنے کی درخواست کی بھی-


    سوشل میڈیا صارفین نے نصرت سحر عباسی کی پوسٹ پر اور ان کے پردہکرنے کے فیصلے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ثابت قدم رہنے کی دعا کی –
    https://twitter.com/Inayatullah26/status/1427167113429594112?s=20