Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر امن ممکن نہیں      آرمی چیف

    مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر امن ممکن نہیں آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر امن ممکن نہیں-

    باغی ٹی وی : ڈی جی آئی ایس پی آر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یوم استحصال کے حوالے سے سلسلہ وار ٹوئٹس کی گئیں ٹوئٹر پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر امن ممکن نہیں جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیرانسانی فوجی محاصرہ جاری ہے اور مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں جبری تبدیلی کی جا رہی ہے۔


    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں سے مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی بحران پیدا ہو چکا ہے۔

    کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہماری رگوں میں ایک ہی خون دوڑتا ہے فواد چوہدری

    انہوں نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل ضروری ہے جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی مخدوش صورتحال نے علاقائی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا۔


    آرمی چیف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر جاری ہے کشمیر کے تنازعے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔

    بھارت کشمیریوں کو اپنی سر زمین پر اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے وزیراعظم عمران خان

  • نور مقدم کیس : مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت خارج

    نور مقدم کیس : مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت خارج

    اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں نامزد ملزم ظاہر جعفر کے گرفتار والدین کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیاعدالت نے ملزمان ذاکر جعفر اور ان کی اہلیہ عصمت آدم جی کی درخواست ضمانت خارج کردی ظاہر جعفر کے والدین پر نور مقدم قتل کیس میں اعانت جرم کا الزام ہے ملزم کے والدین جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں-

    نور مقدم قتل کیس سے متعلق دائر درخواست میں ملزمان ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی نے ملزم ظاہر جعفر سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے جیل سے رہائی کی استدعا کی تھی۔

    درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بیٹے کی جانب سے لڑکی نور مقدم کے قتل سے ان کا کوئی تعلق نہیں، قتل کے بارے میں وہ آگاہ تھے اور نہ ہی حقائق چھپائے ہیں۔

    گزشتہ روز ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ پہلے دن سے میرے موکل نے قتل کی مذمت کی ہے، ہم متاثرہ فریق کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے بیٹے کے ساتھ نہیں ہیں عدالت نے درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    قبل ازیں خبر رساں ادارے کے مطابق نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی جس کی بنا پر اسے فوری طور پر پمز ہسپتال لایا گیا اور ملزم ظاہر جعفر کا پمز ہسپتال میں ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کیا اور تفصیلی چیک اپ کے بعد کچھ ادویات بھی تجویز کیں جب کہ پولیس حکام نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا طبی معائنہ کرانے کے بعد اسے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے

    نور مقدم قتل کیس میں عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی ، جہاں ملزم ظاہر جعفر کو سخت سکیورٹی میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا ، اس دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اب تک ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    جج شائستہ کنڈی نے کہا کہ اب تک کچھ نہیں ہوتا ، پولیس والے تو بادشاہ ہوتے ہیں اور بعد میں ضمنی چالان پیش کرتے رہتے ہیں سماعت کے دوران مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے مقتولہ کے والد سے پوچھا آپ کون ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں اس بدقسمت بچی کا باپ ہوں-

    ایڈیشنل سیشن جج شائستہ کنڈی نے ملزم سے استفسار کیا کہ عدالت میں کچھ کہنا چاہتے ہو ؟ اس کے جواب میں ملزم ظاہر جعفر نے کہا کہ میرے وکیل بات کریں گے ، جج کی جانب سے دوبارہ پوچھا گیا کہ کچھ کہنا چاہو گے؟ جس پر ملزم نے کہا کہ آئی ایم الریڈی ان بگ ٹربل یعنی کہ میں بہت مشکل میں پھنسا ہوا ہوں-

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور قتل کیس، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

    نور قتل کیس، ملزم کی عدالت پیشی،مزید جسمانی ریمانڈ منظور

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم میں کمی نہ ہو سکی،سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا-

    پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، تھانہ کوہسار میں درج ہونیوالے ایف آئی آر کے مطابق شوکت علی مقدم نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ 19جولائی کونورمقدم فیملی کی غیرموجودگی میں گھرسے نکلی اور ہمیں رات کے وقت اطلاع ملی کہ وہ دوستوں کے ساتھ لاہورجارہی ہے نور نے ایک دو دن میں واپس آنے کا کہا۔ ملزم ظاہر جعفر سے فیملی طرز کی جان پہچان تھی ظاہرجعفر کا ٹیلیفون آیا کہ نوراس کیساتھ نہیں ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پرپہنچ کردیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا

    نور مقدم قتل کیس،ملزم کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    نور مقدم قتل کیس،ملزم مزید ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  • تاریخ گواہ ہے مسلمان کبھی ظلم پر خاموش نہیں بیٹھا بھارت کو وارننگ دے رہے ہیں مظالم بند کرے      عارف علوی

    تاریخ گواہ ہے مسلمان کبھی ظلم پر خاموش نہیں بیٹھا بھارت کو وارننگ دے رہے ہیں مظالم بند کرے عارف علوی

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور کشمیر کی آزادی تک پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ تاریخ گواہ ہے مسلمان کبھی ظلم پر خاموش نہیں بیٹھا۔

    باغی ٹی وی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کشمیر میں بھارتی اقدام کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے میں آج کے روز تبدیلی کی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے ڈوگرا راج کی زیادتی آج تک جاری رکھی لیکن کشمیر کی آزادی تک پاکستان چین سے نہیں بیٹھے گا وزیر اعظم عمران خان نے دنیا بھر میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا۔

    بھارت کشمیریوں کو اپنی سر زمین پر اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے وزیراعظم عمران خان

    مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کی انسانی زندگیوں میں فرق ہے کیونکہ آزاد کشمیر میں ہر شخص آزاد ہے اور میڈیا بھی آزاد ی سے کام کر رہا ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کی عوام پر مظالم جاری ہیں اور ہزاروں کشمیری شہید کیے گئے کشمیریوں کے منہ پیلٹ گن سے چھلنی کیے گئے۔

    کشمیر میں ہزراوں بہنیں بیٹیاں مائیں بیوہ ہوئیں ہیں اور یہ زیادتی آج بھی جاری ہے ہے اقوام متحدہ نے میری کشمیری بہنوں اور بھائیوں سے وعدہ کیا تھا حق رائے دہی کا حق ہے آپ کے پاس وہ استعمال ہو گا مگر وقت کے ساتھ ساتھ دنیا خاموش ہونے لگی مگر میرا کشمیر خاموش نہیں ہو سکتا-

    مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قوم آج یوم استحصال منا رہی ہے

    انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والا ہر بچہ آزادای کا سپاہی بن جاتا ہے پیدا ہوتے ہی ظلم کے خلاف کھڑا ہو جاتا ہے آزادی کی بات کرتا ہے یندوستانی کتنی تعداد میں وہاں ہیں وہ دنیا کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے کہ ظلم و ستم اور زیادتی کی وجہ سے وہاں ہیں اس کے علاوہ اور کوئی وجہ نہیں کہ وہ وہاں ہو-

    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی طرف جو آزاد کشمیر کا حصہ ہیں وہ پر امن آپ نے ہمیشہ دیکھا میڈیا آزاد ہے وہاں جانے کے لئے لوگ آزادی سے رہتے ہیں وہاں پر لیکن مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کو جانے کی اجازت نہیں ہے بہانے بہانے سے کرفیو لگتا ہے مقبوضہ کشمیر میں لیکن کشمیری آزادی کی آواز اور آزادی کا جھنڈا پھر بھی اٹھاتے ہیں-

    بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کشمیریوں کا جذبہ توڑنے میں ناکام ہوچکے

    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور کشمیر کی آزادی تک پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا تاریخ گواہ ہے مسلمان کبھی ظلم پر خاموش نہیں بیٹھا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیری اکثریت ختم کرنا چاہتا ہے اور 40 ہزار بیرونی افراد کو ڈومیسائل جاری کر دیئے ہیں۔ بھارت کو وارننگ دے رہے ہیں مظالم بند کرے اور بھارت سے 5 اگست کے اقدامات واپس لینے تک مذاکرات نہیں ہوں گے شہدائے کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

  • کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہماری رگوں میں ایک ہی خون دوڑتا ہے     فواد چوہدری

    کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہماری رگوں میں ایک ہی خون دوڑتا ہے فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہماری رگوں میں ایک ہی خون دوڑتا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کی پانچویں بڑی طاقت ہیں اور ہم نے کشمیر کے لیے 4 جنگیں لڑی ہیں مقبوضہ کشمیر کے لیے ہر وقت جنگ کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد کسی ملک نے کسی علاقے پر قبضہ نہیں کیا۔

    مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قوم آج یوم استحصال منا رہی ہے

    فواد چوہدری نے کہا کہ مودی آر ایس ایس کی سوچ کے مطابق چل رہے ہیں۔ آج سلامتی کونسل، یورپی یونین اور برطانوی پارلیمان میں کشمیر پر بات ہو رہی ہے۔

    بھارت کشمیریوں کو اپنی سر زمین پر اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے وزیراعظم عمران خان

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بطور وزیر اعظم مسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے اجاگر کیا کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہماری رگوں میں ایک ہی خون دوڑتا ہے پاکستان کےعوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کشمیریوں کا جذبہ توڑنے میں ناکام ہوچکے صدر مملکت ، وزیراعظم

  • بھارت کشمیریوں کو اپنی سر زمین پر اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے       وزیراعظم عمران خان

    بھارت کشمیریوں کو اپنی سر زمین پر اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کو 2 سال ہو چکے ہیں بھارت کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے جغرافیائی ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہے۔

    باغی ٹی وی : یوم استحصال پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نےغیرقانونی تسلط برقراررکھنے کے لیے فوجی محاصرہ کیا اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق پر پابندیاں بھی عائد کردیں لیکن وہ کشمیریوں کے پختہ ارادوں کو متزلزل نہیں کرسکا۔

    بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کشمیریوں کا جذبہ توڑنے میں ناکام ہوچکے صدر مملکت ، وزیراعظم

    عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کومسلسل انسانی حقوق کی پامالیوں کا سامنا ہے بھارت کشمیریوں کو اپنی سر زمین پر اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دنیا نے بھارتی اقدامات کویکسرمسترد کیا ہے عالمی فورمزپربھارتی اقدامات پرکڑی تنقید کی گئی ہے پاکستان کشمیریوں کی قربانیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے کشمیری حق خود ارادیت کے حصول کے لیے پرعزم جدوجہد کررہے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں واضح طور پر کہا کہ کشمیرکاز سے پاکستان کی پختہ وابستگی کا اعادہ کرتا ہوں۔

    مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قوم آج یوم استحصال منا رہی ہے

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد سے زائد ہو گئی

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد سے زائد ہو گئی

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 60 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 62 ہزار 462 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 5 ہزار 661 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.06 فیصد رہی۔

    برطانیہ کا بھارت کو کوروناریڈ لسٹ سے نکالنے کااعلان

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 53 ہزار 660 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 23 ہزار 635 ہو گئی ۔

    امریکی حکام کا ویکسین شدہ غیرملکیوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت پر غور

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 92 ہزار 433، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 46 ہزار 485، پنجاب میں تین لاکھ 60 ہزار 494، اسلام آباد میں 89 ہزار 117، بلوچستان میں 30 ہزار 880، آزاد کشمیر میں 25 ہزار 778 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 473 ہو گئی ہے۔

    سندھ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز: آئی سی یو بیڈز کم پڑنے لگے

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 122 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 98، خیبرپختونخوا 4 ہزار 495، اسلام آباد 807، گلگت بلتستان 148، بلوچستان میں 329 اور آزاد کشمیر میں 636 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

    کورونا سے متاثرہ خطرناک ممالک کی فہرست جاری

  • مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قوم آج یوم  استحصال منا رہی ہے

    مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قوم آج یوم استحصال منا رہی ہے

    اسلام آباد: مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پوری قوم آج یوم استحصال منا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارت کے غیر قانونی قبضے، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور مقبوضہ وادی چنار کے فوجی محاصرے کو دو سال مکمل ہو گئے ہیں بھارت کی مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کو آئین میں حاصل خصوصی حیثیت ختم کردی تھی۔

    مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور کشمیری عوام کے خلاف بھارت کے یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کی مذمت کے لیے متعدد تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

    باخبر ذرائع کے مطابق اس ضمن میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں یکجہتی واکس کا انعقاد کیا جائے گا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اسلام آباد میں واک کی قیادت کریں گے واک کے شرکا سیاہ پٹیاں باندھیں گے اور پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ ایک منٹ کی خاموشی کے دوران ٹریفک رک جائے گا اور سائرن بھی بجائے جائیں گے اور ریڈیو پاکستان اور ٹیلی وژن چینلز ایک منٹ کی خاموشی کے فوراً بعد پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے قومی ترانے بجائیں گے۔

    بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کشمیریوں کا جذبہ توڑنے میں ناکام ہوچکے صدر مملکت ، وزیراعظم

    رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت صوبائی دارالحکومتوں کی مرکزی شاہراہوں پر پوسٹرز اور بل بورڈز آویزاں کئے گئے ہیں جن پر کشمیری عوام کی حالت زار کو اجاگر کیا گیا ہے اور مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے مظالم کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ یو م استحصا ل پر اپنے پیغام میں صدر مملکت کا کہنا ہے کہ ہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔

    وزیر اعظم کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی ہر ممکنہ معاونت جاری رکھیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو جبری حراست اور انسانی حقوق کی دیگر بدترین پامالیوں کا سامنا ہے بھارتی اقدامات اقوام متحدہ منشور اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت کا محاسبہ کریں۔

    جب تک کوئی قانون نہیں ہوگا، خواتین زیادتی کا شکار رہیں گی، ماہرہ خان

  • امریکی حکام کا ویکسین شدہ غیرملکیوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت پر غور

    امریکی حکام کا ویکسین شدہ غیرملکیوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت پر غور

    امریکی حکومت ویکسین شدہ غیرملکیوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت پر غور کر رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ مکمل ویکسین شدہ ہونے کی شرط سفری پابندیاں اٹھانے کے سلسلے کی کڑی ہے۔

    حکام کے مطابق ڈیلٹا ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث پابندیاں فوری نہیں اٹھا سکتے۔

    دوسر جانب برطانیہ نے بھارت کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا۔ بحرین، قطر، یو اے ای بھی ریڈ سے امبر (amber) لسٹ میں شامل جبکہ پاکستان بدستور ریڈ لسٹ میں شامل ہے-

    تمام تبدیلیاں اتوار 8 اگست کو صبح 4 بجے سے نافذ ہوں گی تاہم پاکستان اور بنگلہ دیش جنہیں 9 اپریل کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا ، ریڈ لسٹ میں رہیں گے۔

    ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ ہندوستان ، بحرین ، قطر اور متحدہ عرب امارات کو سرخ سے امبر لسٹ میں منتقل کیا جائے گا کیونکہ ان ممالک میں حالات بہتر ہوئے ہیں۔

    جبکہ پاکستان سے برطانیہ آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔ ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں سے قرنطینہ کی مد میں زائد رقم وصول کی جائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق ایک بالغ شخص کے قرنطینہ کے اخراجات 1,750 سے بڑھ کر 2,285 پاؤنڈ ہوجائیں گے جبکہ دوسرے بالغ شخص کے لیے 1,430 پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے-

    برطانیہ کا بھارت کو کوروناریڈ لسٹ سے نکالنے کااعلان

  • بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کشمیریوں کا جذبہ توڑنے میں ناکام ہوچکے        صدر مملکت ، وزیراعظم

    بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کشمیریوں کا جذبہ توڑنے میں ناکام ہوچکے صدر مملکت ، وزیراعظم

    صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کشمیریوں کا جذبہ توڑنے میں ناکام ہوچکے-

    باغی ٹی وی : یوم استحصال پروزیراعظم عمران خان نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی ہر ممکنہ معاونت جاری رکھیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو جبری حراست اور انسانی حقوق کی دیگر بدترین پامالیوں کا سامنا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ منشور اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت کا محاسبہ کریں۔

    کشمیرپرOICنےاصولی موقف اپنایا،خیرمقدم کرتےہیں: پاکستان

    ادھرعارف علوی نے پیغام میں کہا کہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔

    اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بیان میں کہا تھا کہ سیکرٹری جنرل کا مقبوضہ کشمیر سے ‏متعلق بیان اوآئی سی کے اصولی مؤقف کی تجدید ہے اوآئی سی او نے پھربھارتی غیرقانونی اقدامات پر اصولی مؤقف اپنایا بیان ‏کشمیری عوام کی جدوجہدپراوآئی سی کی حمایت کااعادہ ہے۔

    بھارت کا مقبوضہ کشمیرپرغاصبانہ قبضہ ،یورپی یونین کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے…

    انہوں نے کہا تھا کہ کشمیرکاز پر اوآئی سی کی مسلسل حمایت کو سراہتےہیں اوآئی سی کشمیرکاز پر ‏مختلف پلیٹ فارمز پر حمایت کااعادہ کررہی ہے اور اس موضوع پر متعدد قراردادیں منظور کی ہیں ‏تازہ ترین قراردادنومبر2020میں نیامے میں منظور کی گئی۔

    زاہدحفیظ کا کہنا تھا کہ اوآئی سی اقوام متحدہ کےبعددوسری بڑی تنظیم ہے جس کے4براعظموں ‏سے 57 رکن ممالک اور 5 مبصر ریاستیں رکن ہیں اسلامی سربراہ تنظیم مسلم امہ کی مشترکہ آواز ‏ہے۔

    وزیراعظم ہاؤس میں اب پڑھائی نہیں ہوگی بلکہ فیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوں گی

  • برطانیہ کا بھارت کو کوروناریڈ لسٹ سے نکالنے کااعلان

    برطانیہ کا بھارت کو کوروناریڈ لسٹ سے نکالنے کااعلان

    برطانیہ نے بھارت کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا۔ بحرین، قطر، یو اے ای بھی ریڈ سے امبر (amber) لسٹ میں شامل جبکہ پاکستان بدستور ریڈ لسٹ میں شامل ہے۔

    باغی ٹی وی : ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان کو اس اتوار کو برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے ہٹا دیا جائے گا ، اس کا مطلب ہے کہ آنے والے ہفتوں میں دسیوں ہزار ہندوستانی طلباء برطانیہ کا سفر کریں گے ، نیز ہندوستان سے برطانیہ جانے والے دیگر افراد کو اب انتظامی قرنطینہ میں رہنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ 10 دن کے لیے ہوٹل اس کے بجائے ، وہ گھر میں یا اس جگہ پر قرنطینہ کر سکتے ہیں جہاں وہ قیام کر رہے ہیں۔

    کورونا سے متاثرہ خطرناک ممالک کی فہرست جاری

    بدھ کی رات برطانیہ کے ٹرانسپورٹ سیکریٹری گرانٹ شاپس ایم پی نے ٹویٹر پر اعلان کیا: "متحدہ عرب امارات ، قطر ، بھارت اور بحرین کو ریڈ لسٹ سے امبر لسٹ میں منتقل کیا جائے گا۔


    گرانٹ شاپس نے کہا کہ ہم اپنے کامیاب ویکسینیشن پروگرام کے ذریعے حاصل کردہ فوائد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ، بین الاقوامی سفر کو محفوظ طریقے سے کھولنے کے لیے پرعزم ہیں ، دنیا بھر کے خاندانوں ، دوستوں اور کاروبار کو جوڑنے میں مدد کرتے ہیں۔

    تمام تبدیلیاں اتوار 8 اگست کو صبح 4 بجے سے نافذ ہوں گی تاہم پاکستان اور بنگلہ دیش جنہیں 9 اپریل کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا ، ریڈ لسٹ میں رہیں گے۔

    سندھ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز: آئی سی یو بیڈز کم پڑنے لگے

    ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ ہندوستان ، بحرین ، قطر اور متحدہ عرب امارات کو سرخ سے امبر لسٹ میں منتقل کیا جائے گا کیونکہ ان ممالک میں حالات بہتر ہوئے ہیں۔

    پاکستان سے برطانیہ آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔ ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں سے قرنطینہ کی مد میں زائد رقم وصول کی جائے گی۔

    ڈیلی میل کے مطابق ایک بالغ شخص کے قرنطینہ کے اخراجات 1,750 سے بڑھ کر 2,285 پاؤنڈ ہوجائیں گے جبکہ دوسرے بالغ شخص کے لیے 1,430 پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے-

    کورونا کی ڈیلٹا سے بھی مہلک اور خطرناک نئی قسم سامنے آگئی