Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بارشوں سے تھر کے باشندوں کے چہرے کھل اٹھے،بنجر زمینوں پر ہل چلا کر فصلوں کی کاشت شروع کردی

    بارشوں سے تھر کے باشندوں کے چہرے کھل اٹھے،بنجر زمینوں پر ہل چلا کر فصلوں کی کاشت شروع کردی

    مون سون کی بارشیں تھر کے باسیوں کے لیے کسی رحمت سے کم نہیں ہیں حالیہ بارشوں کے بعد تھر کے مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے اپنی بنجر زمینوں کو آباد کرنے کے لیے ہل چلانا شروع کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تھر کے لوگوں کا ذریعہ معاش پالتو جانور اور زرعی زمینیں ہیں لیکن وہاں تک دریائے سندھ کا پانی نہ پہنچنے اور حکومتی وسائل نہ ہونے کے باعث تھری باشندے سال بھر بارشوں کا انتظار کرتے ہیں۔ بارشوں کی آمد کے ساتھ ہی ان کے چہرے خوشی سے کھل اٹھتے ہیں اور وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بنجر زمینوں کو آباد کرنا شروع کردیتے ہیں۔

    حالیہ بارشوں کےبعد تھری باشندوں نےاپنی بنجر زمینوں پر ہل چلاکر کاشت کرناشروع کردی ہے، صحرائےتھر میں جو فصلیں کاشت کی جاتی ہےان میں گوار،باجرہ،تل ،مختلف دالیں سبزیاں وغیرہ شامل ہیں جس سے ان کا سال بھر کا راشن جمع ہوتا ہے۔ بارشیں نہ ہونے کی صورت میں قحط سالی تھر کے باسیوں کا مقدر بنتی ہے اور ان کی نظریں حکومتی امداد کی منتظر ہوجاتی ہیں۔

    لوگوں کو امید ہےکہ حالیہ بارشوں کے بعد ملک بھر سے ہرسال کی طرح سیاح اور عوام تھر خصوصاً ننگرپارکر کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کےلیے آئیں گے.

  • غیر ملکی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان میں سیریز کھیلنے کے پُرامید

    غیر ملکی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان میں سیریز کھیلنے کے پُرامید

    نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین بھیجنے کا فیصلہ کر لیاہے جوکہ آئندہ ماہ پہنچیں گے اگر نیوزی لینڈ دورے کا حتمی فیصلہ کرتی ہے تو یہ 18 سال بعد پاکستان آ ئے گی –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ستمبر ، اکتوبر میں وائٹ بال سیریز شیڈول ہیں ، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا اس سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی ماہرین کی خدمات لی ہیں –

    سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکا سن آئند ہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور انتظامات کا جائزہ لیں گے رگ ڈیکاسن لاہور ، کراچی اور روالپنڈی میں میچز کے حوالے سے انتظامات دیکھیں گے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ شائقین سیکیورٹی ماہر کی رپورٹ کے بعد دورہ پاکستان کی تصدیق کرے گا –

    اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل دورے کے لیے پر امید ہیں ہمارا ارادہ ہے کہ پاکستان کا دورہ کریں ، پی سی بی کے ساتھ مل کر دورے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔

    ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ گورنمنٹ کی ایجنسیز کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں اب تک سب اچھا ہے ہمیں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے یقین دہانی کرائی جا رہی ہے ، ہم پر اعتماد ہیں ہم پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں ۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہیں لیکن پی سی بی نے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر دو اضافی ٹی 20 میچز کھیلنے کی پیشکش کررکھی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 2003 میں آخر مرتبہ پاکستان آئی تھی –

  • کیا دنیا بھر میں جاسوسی کرنے والے پیگاسس  کی مدد واٹس ایپ نے کی اور پاک فوج کیسےمحفوظ رہی؟  پی ٹی اے حکام کے انکشافات

    کیا دنیا بھر میں جاسوسی کرنے والے پیگاسس کی مدد واٹس ایپ نے کی اور پاک فوج کیسےمحفوظ رہی؟ پی ٹی اے حکام کے انکشافات

    پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ پیگاسس کے ذریعے دنیا بھر میں جاسوسی کی گئی ، مگر پاک فوج بروقت اقدامات کے ذریعے اس سے محفوظ رہی ۔

    باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق قائمہ کمیٹی دفاع کے اجلاس میں پی ٹی اے حکام کی جانب سے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ فوج نے پہلے ہی بروقت ایکشن لیا اور سمارٹ فون پر پابندی عائد کی ، پیگاسس آپ کا مائیک ہیک کر لیتا ہے ، انکرپشن توڑی نہیں جا سکتی ، ہمارا اندازہ ہے کہ واٹس ایپ نے ان کی مدد کی ہے ۔

    واضح رہے کہ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کے موبائل فون کو ہیک کرنے کی کوشش کا انکشاف کیا تھا ۔

    اسرائیل کا جاسوس سافٹ وئیر "پیگاسس” کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

    واشنگٹن پوسٹ اور دس ممالک کے 16میڈیا شراکت داروں کی ایک ماہ تک جاری رہنے والی تحقیقات کے مطابق بھارت میں کم از کم سات افراد پر مشتمل گروہ کا انکشاف ہوا ہے جوصحافیوں اور دیگر افراد کے ٹیلی فونز کو ہیک کر رہا ہے جبکہ یہ سہولت یا آلات صرف اور صرف حکومتوں کے پاس دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے موجود ہوتے ہیں-

    پیگاسس سے جاسوسی پاکستان سالمیت پرحملہ ہے، قانونی چارہ جوئی کرینگے، مشیر داخلہ کا اعلان

    اس گروپ کی فہرست میں ایک ہزار سے زیادہ فون نمبرز موجود تھے جن کی نگرانی کرنا مقصود تھا ، یہ نمبرز صحافیوں ، سیاستدانوں ، بڑے تاجروں سمیت دیگر افراد کے تھے ، اس میں ایک نمبر ماضی میں پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم نے بھی ایک بار استعمال کیا تھا مگر اس وقت عمران خان وزیر اعظم نہیں تھے ۔

    چین کے معاملات پر شور مچانے والے اسرائیل اور پیگاسس معاملے پر کیوں خاموش ہیں؟ روسی میڈیا نے سوال اٹھا دیا

    معاملہ سامنے آنے پر پاکستان نے بھارت کی جانب اسرائیلی سافٹ ویئر کے استعمال سے وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات کے فون ہیک کرنے کا معاملے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ادارے معاملے کی تحقیقات کریں،اقوام متحدہ اصل حقائق منظر عام پر لائے اور اس میں ملوث بھارتی عناصرکا محاسبہ کیا جائے۔

    بھارت کا پیگاسس کے ذریعے 25 کشمیری رہنماؤں اور صحافیوں کی جاسوسی کا انکشاف

  • مردوں کو چاہیے کہ نگاہیں نیچی رکھیں اور عورتیں…    وینا ملک بھی وزیراعظم کے حالیہ بیان پر بول پڑیں

    مردوں کو چاہیے کہ نگاہیں نیچی رکھیں اور عورتیں… وینا ملک بھی وزیراعظم کے حالیہ بیان پر بول پڑیں

    پاکستانی سابق اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ خواتین کو چاہیے کہ پردہ مرد اور عورت دونوں کے لیئے ضروری ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ خواتین جو مرضی پہنیں، جو شخص زیادتی کرتا ہے وہی اس کا ذمہ دار ہےاور زیادتی سے متاثرہ شخص کبھی اس کا ذمہ دار نہیں ہوتا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ خواتین کے لباس سے متعلق میرے گزشتہ بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پردے کا لفظ استعمال کیا، پردے کا مطلب صرف لباس نہیں، پردہ صرف خواتین کے لیے نہیں مردوں کے لیے بھی ہے-


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کے مذکورہ بالا بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ پردہ مرد اور عورت دونوں کے لیے ہے۔

    وینا ملک نے لکھا کہ مردوں کو چاہیے کہ نگاہیں نیچی رکھیں اور خواتین کو چاہیے کہ مناسب لباس پہنیں۔

    اداکارہ کے اس پیغام پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہمارا دین بھی ہمیں یہی پیغام دیتا ہے لیکن افسوس نہ مرد اس پر عمل کررہا ہے اور نہ ہی عورت۔
    صارفین کا کہنا ہے کہ مرد کی نگاہ نیچی رہے گا اگر عورت با حیاء اور با پردہ ہو-

  • ظلم کی نئی داستان رقم،  سگے بیٹے نے ماموں کیساتھ مل کر ماں کو 3 ماہ تک زنجیروں میں باندھ کر قید کر لیا

    ظلم کی نئی داستان رقم، سگے بیٹے نے ماموں کیساتھ مل کر ماں کو 3 ماہ تک زنجیروں میں باندھ کر قید کر لیا

    پتوکی : ظلم کی انتہا اپنوں کا خون سفید ہوگیا ، سگے بیٹے نے ماموں کے ساتھ مل کر ماں کو 3 ماہ سے زنجیروں سے باندھ کر گھر میں قید کر لیا-

    باغی ٹی وی :پتوکی بہڑوال 50 سالہ سیماں بی بی کو زہنی توازن درست نہ ہونے کا بہانہ بنا کر بھائی اور بیٹے نے پاؤں میں لوہے کی زنجیریں باندھ کر قید کر لیا ڈی ایس پی پتوکی آصف حنیف نے اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرتے ہوئی زنجیروں میں جکڑی سیماں بی بی کو اس کے بیٹے ساجد کے گھر سے بازیاب کروا کر بیٹے ساجد کو گرفتار کر لیا –

    سیماں بی بی کو تھانہ سرائے مغل منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی تحریری درخواست پر اس کے بھائی سلیم ، بیٹے ساجد اور بھابھی کبریٰ کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے سیماں بی بی کے مطابق میرا ذہنی توازن بلکل ٹھیک ہے-

    سیماں بی بی نے بتایا کہ میرے بیٹے ساجد بھائی سلیم اور بھابی کبریٰ نے مجھے زبردستی زنجیروں باندھ کر قید کیا اور مجھ پر تشدد کرتے تھے اور میرے پیسے بھی مجھ سے چھین لیے بیٹے ساجد کے مطابق میری والدہ کا زہنی توازن درست نہیں ہے محلہ داروں کے ساتھ گالم گلوج کرنے کی وجہ سے اسے ہم نے زنجیروں کے ساتھ باندھا ہے –

    پولیس کے مطابق سیماں بی بی کے بیان کے مطابق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے بعد سیماں بی بی کو دارلامان میں منتقل کر دیاجائے-

    سابق شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کے جسم کا اہم حصہ کاٹ دیا

  • سابق شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کے جسم کا اہم حصہ کاٹ دیا

    سابق شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کے جسم کا اہم حصہ کاٹ دیا

    گوجر خان میں سابق شوہر نے اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ناک کاٹ ڈالی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق میر پور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ مریم بی بی اپنی عزیزہ کے گھر گوجر خان کے گاؤں دلمی آئی ہوئی تھی کہ وہاں اس کا سابق شوہر ساتھیوں کے ساتھ آدھمکا، دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، شوہر نے تشدد کرتے ہوئے اس کی ناک کاٹ دی اور فرار ہوگیا۔

    خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اورملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار جارہے ہیں خاتون پر تشدد وناک کاٹے جانے کے واقعہ کی اطلاع پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو فوری مقدمہ کے درج کرکے ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد، زیادتی اور استحصال قطعاً ناقابل برداشت ہے، ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف راولپنڈی پولیس زیرو ٹالیرنس پر عمل پیرا ہے۔ اس افسوسناک واقعے کے ذمہ دار سفاک ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

  • امریکہ: ریاست الاسکا میں 7.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ، سونامی وارننگ بھی جاری

    امریکہ: ریاست الاسکا میں 7.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ، سونامی وارننگ بھی جاری

    امریکہ کی ریاست الاسکا میں 8.2 کے زوردار زلزلے کے جھٹکوں نے ساحلی علاقے کے مکینوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے-

    باغی ٹی وی : امریکی جیولوجیکل سروے کی جانب سے جاری کر دہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ شدید نوعیت کے زلزلے کا مرکز الاسکا کے شہر ” پیری ویل “ کے جنوب مشرق میں 91 کلومیٹر دوری پر واقع ہے جس کی گہرائی 46.7 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔

    زلزلے کے بعد شدید نوعیت کے دو آفٹر شاکس ریکارڈ کئے گئے جن کی شدت 6.2 اور 5.6 رہی ۔

    تاہم بعد ازاں ریاست کے متعدد علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے امریکی اداروں کی جانب سے ہوائی میں بھی سونامی کی نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

    سونامی کے انتباہ کی وجہ سے ساحلی علاقوں کے مکین اونچی جگہوں کی جانب منتقل ہونے لگے ہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں لوگوں کی لمبی قطاروں کو اونچی جگہوں پر منتقل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ایک جزیرے میں مقامی ہائی سکول اور کیتھولک گرجا گھر نے لوگوں کے لئے اپنے دروازے کھول دئیے۔

  • حکومت نذیر چوہان کوخود باغی کر رہی ہے    جہانگیرترین

    حکومت نذیر چوہان کوخود باغی کر رہی ہے جہانگیرترین

    تحریک انصاف کے رہنما نذیر چوہان کی گرفتاری پر جہانگیرترین خود میدان میں آ گئے ہیں –

    باغی ٹی وی :۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نذیر چوہان کو حکومت خود باغی کر رہی ہے میر اکوئی گروپ نہیں ہے میرے خلاف پراپیگنڈہ کیا گیا –

    جہانگیر ترین نے کہا کہ نذیر چوہان کی گرفتاری سے تشویش بڑھ رہی ہے پارٹی کے ساتھ ہمیشہ مخلص ہو کر چلا لیکن مجھے ٹارگٹ کیا گیا ۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل ریس کورس پولیس نے نذیر چوہان کو شہزاد اکبر کی شکایت کے بعد حراست میں لیا تھا ، بعدازاں انہیں عدالت پیش کیا گیا جہاں ان کی ضمانت منظور ہو گئی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا گیا ۔

    گزشتہ روز شہزاد اکبر کی ہی شکایت پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے نذیر چوہان کو ایک مرتبہ پھر سے حراست میں لے لیا ہے-

  • راج کندرا پر فحش فلموں کا الزام: بالی ووڈ سٹارز اور قریبی دوست  شلپا شیٹھی سے کترانے لگے

    راج کندرا پر فحش فلموں کا الزام: بالی ووڈ سٹارز اور قریبی دوست شلپا شیٹھی سے کترانے لگے

    راج کندرا کا فحش فلمیں بنانے کا الزام سامنے آنے کے بعد بہت سے بالی ووڈ سٹارز اور قریبی دوستوں نے اداکارہ شلپا شیٹھی سے آنکھیں پھیر لیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں اداکارہ کے کسی دوست نے اب تک ان کے لیے آواز نہیں اٹھائی، ہمیں ان دوستوں کا نام لینے کی ضرورت نہیں، اگر صرف اداکارہ کی پارٹی ویڈیوز اور سوشل میڈیا تصاویر دیکھ لی جائیں تو اندازہ ہوسکتا کہ شلپا شیٹھی کس سے کتنا لگاؤ رکھتی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بالی ووڈ کے ایک اداکار نے بتایا ہے کہ راج کندرا کے فحش فلموں کا سکینڈل ایک انتہائی نازک معاملہ ہے، یہ کوئی عام تنازعہ نہیں، کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ وہ اس سکینڈل کا حصہ بنے، اس لیے کوئی حمایت نہیں کر رہا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جب شلپا شیٹھی کو گرفتار کرنے کی افواہیں عام ہوئیں تب مجھے اداکارہ سے کچھ گفتگو کرنے کا موقع ملا شلپا شیٹھی نے مجھ سے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کوئی کسی کا مستقل دوست نہیں ہوسکتا-

    شلپا نے کہا کہ آپ تب تک دوست ہوتے ہیں جب تک آپ ساتھ میں کام کر رہے ہوں، لیکن جوں ہی کام کا اختتام ہوتا ہے، تمام دوستیاں خودبخود ختم ہو جاتی ہیں، صرف آپ کے اہل خانہ اور فلم انڈسٹری سے باہر کے کچھ دوست زندگی بھر آپ کے ساتھ رہتے ہیں۔

    پولیس چھاپے کے دوران شلپا شیٹھی شوہر پر روتے ہوئے اونچی آواز میں جھگڑا کر رہی تھیں ممبئی پولیس

    واضح رہے کہ ممبئی کی پولیس نے انکشاف کیا تھا کہ راج کندرا کے گھر چھاپے کے وقت شلپا اپنے شوہر سے جھگڑا کر رہی تھیں اور ان پر اونچی آواز میں چیختے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ معاشرے میں ہمارا اچھا مقام ہونے کے باوجود انہوں نے ایسا اقدام کیوں اٹھایا ہ انڈسٹری میں ہمارے خاندان کی ساکھ خراب ہوگئی مجھے مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا، اس الزام کی وجہ سے میرے بہت سے پراجیکٹس منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کیا تھا راج کندرا پر الزام تھا کہ وہ فحش فلمیں پروڈیوس کرتے اور انھیں انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے پیش بھی کرتے ہیں۔

  • اسلام آباد :تھانہ سیکرٹریٹ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،2650 گرام چرس 50 گرام آئس برآمد

    اسلام آباد :تھانہ سیکرٹریٹ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،2650 گرام چرس 50 گرام آئس برآمد

    اسلام آباد :ایس پی سٹی زون رانا عبدالوہاب کی ہدایت پر تھانہ سیکرٹریٹ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دوران کاروائی بدنام زمانہ تین منشیات فروش کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2 ہزار 650 گرام چرس 50 گرام آئس برآمد کی گئی-

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان تعلیمی اداروں میں منشیات بھی سپلائی کرتے تھے ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں منشیات فروشی کے معتدد مقدمات درج ہیں-

    ترجمان اسلام آباد پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان میں عمران مطلوب، شہزاد اور عدیل شامل ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی کارروائی ایس ڈی پی او کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ میاں خرم شہزاد معہ ٹیموں نے کی

    کامیاب کاروائی پر ایس پی سٹی زون نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی-