Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • گورنر بلوچستان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

    گورنر بلوچستان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بھی موجود تھے. ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال، آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا-

    گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات، خاص طور پر کوئٹہ سے کشمیری پناہ گزینوں کیلئے مخصوص نشستیں جیتنے پر وزیر اعظم پاکستان کو مبارکباد دی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان کو ہدایت کی کہ وہ بلوچستان کے تمام اضلاع کاباقاعدہ دورہ کریں تاکہ عوام کے مسائل کے پائیدار حل کے حوالے سے موثر اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے-

    بعد ازاں گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے وفاقی وزیر اسد عمر اور وفاقی وزیر قانون فرخ نسیم نے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقات کی –

  • محمد علی سدپارہ اور ساتھیوں کی لاشیں مل گئیں ،میتوں کو کہاں دفن کیا جائے گا ؟

    محمد علی سدپارہ اور ساتھیوں کی لاشیں مل گئیں ،میتوں کو کہاں دفن کیا جائے گا ؟

    پاکستان کے قومی ہیرو کوہ پیما محمد علی سد پارہ کی لاشیں مل گئیں ہیں-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق محمد علی سد پارہ کے صاحبزادے ساجد سدپارہ نے بیان جاری کیا ہے کہ میرے والد محمد علی ، جارج سنوری اور تیسرے ٹی ممبر کی ڈیڈ باڈیز مل گئیں ہیں ۔

    ساجد سدپارہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ میرے والد اور جارج سنوری کی میتیں انتہائی مشکل جگہ پر ہیں ، میتوں کو نیچے لانا ہم تینوں لوگوں کیلئے بہت مشکل ہے –

    ساجد سدپارہ نے کہا کہ ڈیڈ باڈیز آٹھ ہزار 400 فٹ کی بلندی پر ٹیکنیکل جگہ پر موجود ہیں ، ہم ڈیڈ باڈیز کو اسی جگہ پر دفنانے کی کوشش کریں گے –

    واضح رہے کہ ساجد علی والد محمد علی سد پارہ کے سرچ مشن پر کے ٹو ٹاپ پر آیا تھا ساجد سدپارہ کے ہمراہ کینیڈین فوٹو گرافر اور فلم میکر ایلیا سیکلی اور نیپال کے پسنگ کاجی شرپا بھی اس مشن کا حصہ تھے-

    ساجد سدپارہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ قوم دعا ئیں کرے ، قومی ہیرو علی سدپار ہ کی لاش کو جلد بیس کیمپ میں منتقل کردیا جائے گا، علی سد پارہ کی لاش کو بحفاظت نیچے لایا جارہا ہے، میت دو سے تین گھنٹے میں بیس کیمپ تک پہنچا دی جائے گی،علی سدپارہ قومی ہیرو ہیں ان کی تدفین سکردو یا پھر کے ٹو پر کی جائے گی-

    قومی ہیرو علی سدپارہ کے بیٹے نے دوسری بار کے ٹو سر کر لی

  • کورونا سےانتہائی خطرے سے دوچار غریب ممالک کیلئے100 ملین خوراکوں کی پہلی کھیپ رواں ہفتے فراہم کی جائے گی

    کورونا سےانتہائی خطرے سے دوچار غریب ممالک کیلئے100 ملین خوراکوں کی پہلی کھیپ رواں ہفتے فراہم کی جائے گی

    لندن: سکریٹری خارجہ ڈومینیک راب نے کہا ہے کہ برطانیہ رواں ہفتے "انتہائی خطرے سے دوچار غریب ممالک” کو 100 ملین کورونا ویکسین خوراکوں کی پہلی کھیپ فراہم کرنا شروع کردے گا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ انڈونیشیا . کینیا، کمبوڈیا، جمائیکا اورفلپائن سمیت دولت مشترکہ کے اتحادی ممالک کو فراہم کی جائے گی جس میں اسٹرانینیکا کی خوراکیں بھی شامل ہیں

    آکسفورڈ میں آسٹرا زینیکا پروڈکشن سائٹ کے دورے کے موقع پر مسٹر راب نے کہا: "جب تک ہم دنیا میں ہر ایک کو محفوظ نہیں بنائیں گے ہم برطانیہ میں محفوظ نہیں رہیں گے۔

    کوروناویکسین نہ لگانے کی وجہ سےاسپتالوں میں انتہائی سنگین صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے ڈاکٹر نسیم صلاح…

    برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈومینیک راب کا کہنا ہے کہ عالمی وبا سے بچاؤ کے لیے تمام ممالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ آبادی کو ویکسین لگوائیں۔

    دنیا بھر میں 190 سے زیادہ ممالک میں کورونا وائرس کی 3.7 بلین سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔ تاہم ، ملک سے دوسرے ممالک میں ویکیسینیشن کروانےافراد کی تعداد نمایاں طور پر مختلف ہوتی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جی7 کے سربراہی اجلاس میں دنیا کے بڑے صنعتی ممالک کے رہنماؤں نے غریب ممالک کو کورونا ویکسین کی ایک ارب خوراکیں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک 500 ملین خوراکیں فراہم کرے گا۔

    برطانیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی کورونا ویکسین کی خوراکوں پر مبنی پہلی کھیپ کی نصف کو عالمی ادارہ صحت کے پروگرام کو واکس کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا جس کا مقصد 92 کم یا درمیانے آمدنی والے ممالک میں کم از کم 20فیصد آبادی کو ویکسین فراہم کرنا ہے۔

    شہری ویکسین لگوائیں100 ڈالر انعام پائیں اعلان کر دیا گیا

    کوواکس دنیا میں ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے والا پروگرام ہے جو عالمی ادارہ صحت کی زیر نگرانی کام کرتا ہے۔

    ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے اندازہ لگایا ہے کہ "وبائی بیماری کو صحیح معنوں میں ختم کرنے کے لئے” عالمی آبادی کے 70فیصد افراد ویکسین لگانے کی ضرورت ہے ، جس کے لئے 11 بلین خوراک کی ضرورت ہوگی۔

    اس سے قبل جون میں عالمی ادارہ صحت نے کہا تھا کہ عالمی شیئرنگ سکیم کے ذریعے کووڈ 19 کی ویکسین لینے والے غریب ممالک کی ایک بڑی تعداد کو اپنے اپنے ممالک میں ویکسین پروگرام جاری رکھنے کے لیے کافی مقدار میں ویکسین کی خوراکیں دستیاب نہیں ہیں۔

    ڈبلیو ایچ او کے سینیئر مشیر ڈاکٹر بروس آئلورڈ نے کہا تھا کہ کوویکس پروگرام کے تحت 131 ممالک کو ویکسین کی 90 ملین خوراکیں فراہم کی گئی ہیں وائرس اب بھی دنیا بھر میں پھیل رہا ہے اور کے پیش نظر ویکسین فراہمی کی یہ مقدار انسانی آبادیوں کو وائرس سے بچانے کے لیے ناکافی ہے یکسین کی عدم دستیابی ایک ایسے موقع پر سامنے آ رہی ہے جب بیشتر افریقی ممالک میں انفیکشن کی تیسری لہر جاری ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ چونکہ غریب ممالک میں ویکسین کی رسد میں دشواری کا سامنا ہے اسی لیے کچھ دولت مند ممالک، جن کے پاس ویکسین کی اضافی خوراکیں موجود ہیں، کوویکس اور دیگر ذرائع سے ویکسین کے عطیات جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا نے امریکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • بھارت میں انسانی حقوق کی  سنگین خلاف ورزیاں، امریکہ کی بھارت کو وارننگ

    بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، امریکہ کی بھارت کو وارننگ

    واشنگٹن: امریکہ نے بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرامریکا نے بھارت کو وارننگ جاری کر دی ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے مسلمانوں سمیت اقلیتی برادری کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں جس پر امریکہ نے نوٹس لیتے ہوئے اقلیتوں کے حق میں آواز بلند کر دی۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے بھارت کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت ملک میں انسانی حقوق سے انحراف نہ کرے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق رہنماؤں نے مخالفین کی آواز دبائے جانےکا معاملہ اٹھایا اور انسانی حقوق کے رہنماؤں نے مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی نشاندہی کی۔

    امریکی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملے پر کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اُسے قبول کرنے میں ہی ہے، امریکہ اور بھارت کو مل کر جمہوری اقدار پر کھڑا ہونا ہو گا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف عالمی طاقتوں کی جانب سے مکمل خاموشی ہے تاہم اب امریکہ کی جانب سے آواز بلند کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ 27 جولائی کو بھارت کے دورے پر پہنچے جہاں وہ وزیر اعظم نریندرا مودی، وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات کی-

    دورے سے قبل خبر رساں ادارے روئٹر نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اسٹنسٹ سیکرٹری ڈین تھامسن نے امریکی وزیر خارجہ کے انڈیا کے دورے سے پہلے ایک کانفرنس کال میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ انسانی حقوق اور جہموریت کے معاملات کو انڈین حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔

    اسٹنٹ سیکرٹری فار ساؤتھ اینڈ سنٹرل ایشیا ڈین تھامسن نے کہا تھا کہ :” جہاں تک انسانی حقوق اور جمہوریت کا سوال ہے، ہاں آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ میں آپ کو بتاؤں کہ ہم یہ معاملہ اٹھائیں گے اور اس پر بات چیت کرتے رہیں گے، کیونکہ ہمیں پختہ یقین ہے کہ ان معاملات پر ہماری اقدار مشترک ہیں۔”

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ انڈیا اس بات چیت کا اہم حصہ رہے گا اور ہم اس محاذ پر اپنی شراکت کو آگے بڑھائیں گے انڈیا ماضی میں کسی ملک یا انسانی حقوق کے ادراوں کی جانب سے ملک میں شخصی آزادیوں میں کمی کے الزامات کو مسترد کرتا رہا ہےانڈیا کا موقف رہا ہے کہ انڈیا میں جمہوری روایات مضبوط ہیں اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مضبوط ادارے موجود ہیں۔

  • کوروناویکسین نہ لگانے کی وجہ سےاسپتالوں میں انتہائی سنگین صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے    ڈاکٹر نسیم صلاح الدین

    کوروناویکسین نہ لگانے کی وجہ سےاسپتالوں میں انتہائی سنگین صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے ڈاکٹر نسیم صلاح الدین

    انڈس اسپتال میں وبائی امراض کے شعبے کی سربراہ ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اسپتالوں میں داخل ہونے والے کورونا کے بیشتر مریضوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ پھر بڑھ گیا ہے کورونا مثبت کیسز کی شرح اور اموات اور مریضوں میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اس موقع پر چند ایک شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کانفاذ کیا گیا ہے ساتھ ہی حکومتی عہدیداران کی جانب سے عوام سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کی جا رہی ہے-

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تقریباً 8 فیصد ہو گئی

    سماجی فاصلے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر تقریباً 8 فی صد ہوگئی ہے جبکہ کئی ایک ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے بیڈز کم پڑ گئے ہیں-

    اس حوالے سے ڈاکٹر نسیم صلاح الدین نے کہا کہ ویکسین نہ لگانے کی وجہ سے ہی اس وقت اسپتالوں میں انتہائی سنگین صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے اسپتالوں میں داخل ہونے والے کورونا کے بیشتر مریضوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔

    شہری ویکسین لگوائیں100 ڈالر انعام پائیں اعلان کر دیا گیا

  • برطانوی وزیراعظم کی چھتری کے ساتھ جدو جہد کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    برطانوی وزیراعظم کی چھتری کے ساتھ جدو جہد کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے لیے چھتری کا استعمال چیلنج بن گیا ویڈیو وائرل ہو گئی-

    باغی ٹی وی : آپ دنیا کے سب سے طاقت ور لوگوں میں سے ایک ہوسکتے ہیں ، لیکن جب آپ کا دن خراب ہو رہا ہے تو ، آپ بہت کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔ اور اگر آپ عوامی شخصیت ہیں تو امکانات یہ ہیں کہ آپ کی کوئی بھی جدو جہد دنیا سے چھپی نہیں رہ سکتی خاص طور پر سوشل میڈیا کے اس دور میں۔

    برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے حال ہی میں ایسی صورتحال سے دو چار ہوئے جب وہ ایک چھتری کے ساتھ مشکل حالت میں پھنس گئے-


    سکائے نیوز کی جانب سے ٹوئٹر پر شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے کہ ایک تقریب میں بارش کے دوران بورس جانسن نے چھتری کھولنے کی بڑی کوشش کی، چھتری بالآخر کھلی مگر تیز ہوا کی وجہ سے اوپر کی طرف کھل گئی۔

    اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کے چھتری کھولنے کے انداز پر شہزادہ چارلس اور دیگر حاضرین بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے جبکہ وزیر اعظم خود بھی اس موقع پر ہنستے رہے-

    بورس جانسن کی چھتری کھولنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی لوگ برطانوی وزیراعظم کی اس ویڈیو سے خوب محفوظ ہو رہے ہیں-

  • شہری ویکسین لگوائیں100 ڈالر انعام پائیں اعلان کر دیا گیا

    شہری ویکسین لگوائیں100 ڈالر انعام پائیں اعلان کر دیا گیا

    امریکی شہر نیویارک میں کورونا ویکسین لگوانے والے شہریوں کو 100 ڈالر دینے کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے این بی سی نیوز کے مطابق نیو یارک سٹی کے میئر بل ڈی بلیسیو کا منصوبہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کوویڈ 19 کے خلاف ویکسین لگائی جائے اس کے لئے شہریوں کو 100 ڈالر انعام دینے کی پیشکش کی جائے میئر نے یہ اعلان بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کیا-

    جمعہ کے دن سے ، نقد انعام شہر کے باشندوں اور ملازمین کو دیا جائے گا جو حکومتی ویکسینیشن سینٹرز سے ویکسین لگوائیں گے۔ ایک عہدیدار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلی ڈوز لینے والوں کو یا تو پہلے سے ادائیگی والا ڈیبٹ کارڈ بھیج دیا جائے گا یا ای میل کے ذریعے فوری طور پر ڈیجیٹل جاری کیا جائے گا۔

    میئر نے کہا میں ذاتی طور پر یقین رکھتا ہوں کہ اس بات کی ضمانت اسی وقت موجود ہے اور وہاں آپ کو انعام دیا جائے گا ، مجھے لگتا ہے کہ اس سے لوگوں میں بہت بڑا فرق پڑے گا۔

    نیویارک کے میئر نے حکومتی ویکسین سینٹرز سے ویکسین لگوانے والوں کو پیسے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی۔

    ایک نیوز بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کورونا کیخلاف ویکسی نیشن سب سے اہم ہے، اگر ہم ویکسی نیشن پر بات نہیں کررہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم اس کے حل کی بات نہیں کررہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق اس اعلان کی بڑی وجہ امریکا میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز کا رپورٹ ہونا ہے۔

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تقریباً 8 فیصد ہو گئی

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تقریباً 8 فیصد ہو گئی

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 76 مریض جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 59 ہزار 707 ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کے مزید 4 ہزار 497 نئے کورونا کیسزسامنے آگئے۔


    این سی او کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 324 جبکہ ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 23 ہزار 209 ہوگئیں جبکہ ملک میں کورونا مثبت کورونا کیسز کی شرح 7.53 فیصد رہی-

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 74 ہزار 434، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 799، پنجاب میں تین لاکھ 54 ہزار 904، اسلام آباد میں 86 ہزار 602، بلوچستان میں 30 ہزار 19، آزاد کشمیر میں 23 ہزار 631اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 935 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 995 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 903، خیبرپختونخوا 4 ہزار 435، اسلام آباد 797، گلگت بلتستان 133، بلوچستان میں 326 اور آزاد کشمیر میں 620 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

  • آزاد کشمیر انتخابات: ضلع باغ کے حلقہ ایل اے 16 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہوگی

    آزاد کشمیر انتخابات: ضلع باغ کے حلقہ ایل اے 16 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہوگی

    الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے سلسلے میں حلقہ ایل اے 16 شرقی باغ کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تاہم اب آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے حلقہ ایل اے 16 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہوگی ان پولنگ اسٹیشنز پر 25 جولائی کو ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پولنگ نہیں ہوسکی تھی، جس کی وجہ سے اس حلقے کے نتائج روک لئے گئے تھے باغ میں دیگر 2 پولنگ اسٹیشنز پر بیلٹ پیپر جلانے کے بعد پولنگ نہیں ہوئی تھی۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاروں پولنگ اسٹیشنز پر مجموعی طور پر 2 ہزار 300 ووٹ رجسٹرڈ ہیں پی ٹی آئی کے امیدوار سردار میر اکبر اور پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار قمر زمان کے مابین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے-

  • ٹوکیو اولمپکس 2020:کھلاڑیوں کی حفاظت پرمامور 12 افسران میں کورونا کی تصدیق مزید 38 میں وائرس پائے جانے کا خدشہ

    ٹوکیو اولمپکس 2020:کھلاڑیوں کی حفاظت پرمامور 12 افسران میں کورونا کی تصدیق مزید 38 میں وائرس پائے جانے کا خدشہ

    ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد ہونے والے اولمپکس 2020 کے لیے بنائے جانے والے اولمپک ولیج میں کھلاڑیوں کی حفاظت پہ مامور پولیس اہلکاروں کے درمیان عالمی وبا کورونا پھیلنے لگا-

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق اب تک کی اطلاع کےمطابق تقریباً 12 افسران میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ان کے ساتھ موجود دیگر 38 میں بھی کورونا وائرس پائے جانے کے خدشات موجود ہیں۔

    جاپان کے صوبے ہائگو سے تعلق رکھنے والے ان تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو بطور خاص سیکیورٹی کے لیے کھیلوں کے دوران کھلاڑیوں کی رہائش گاہوں پہ متعین کیا گیا تھا۔

    ان تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو ایک تنگ سے رہائش گاہ فراہم کی گئی تھی جہاں ناکافی بیت الخلا تھے اور اسی طرح نہانے کے لیے بھی مناسب انتظامات نہیں تھے اور کورونا کے حوالے سے کوئی بھی احتیاطی تدابیر نہیں اختیار کی گئیں تھیں جو کورونا وبا کے پھیلاؤ کا سبب قرار دیئے جار ہے ہیں۔

    حیرت انگیز طور پر کورونا وبا کا شکار ہونے کے باوجود وہ افسران ابھی تک اولمپک ولیج میں سیکورٹی کے لیے قائم چوکیوں پہ نہ صرف متعین ہیں بلکہ کھلاڑیوں سمیت دیگر عام افراد کے ساتھ انہیں بات چیت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

    برطانوی اخبار کے مطابق ٹوکیو اولمپکس 2020 کی انتظامہ عالمی وبا کو پھیلنے سے روکنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے عالمی وبا قرار دیئے جانے والے اس وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے اولمپک ولیج کے آس پاس حفاظتی اقدامات کا فوری طور پر جائزہ بھی لیا گیا ہے۔