Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اصل تبدیلی کیسے آتی ہے کراچی کے شہریوں نے بتا دیا

    اصل تبدیلی کیسے آتی ہے کراچی کے شہریوں نے بتا دیا

    کراچی ساحل سمندر پر کوڑے کا ڈھیر صاف کرکے شہریوں نے خوبصورت پودے لگا دیے-

    باغی ٹی وی : راچی کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے وزیر اعظم عمران خان کے وژن پر عمل کرتے ہوئے بتا دیا کہ اصل تبدیلی کیسے آتی ہے شہریوں نے ساحل سمندر پر پڑے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کو صوف کر کے وہاں پودے لگا دئیے ہیں جو کہ ساحل پر ایک خوبصورت اور دلکش نظارہ پیش کر رہے ہیں-

    واضح رہے کہ وزیرا عظم عمران خان نے کہاتھا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کیلئے شجرکاری بہت ضروری ہے ہر پاکستانی اگر ایک درخت لگا دے تو انقلا ب آجائے گا۔

    وزیرا عظم عمرا ن خان نے ٹین بلین شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ برسات میں شجرکا ر ی مہم کررہے ہیں گلوبل وارمنگ سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گےخواہش ہے کہ ہر پاکستانی شجرکاری میں حصہ لے،ہمارے 10ارب درختوں کے ٹارگٹ کودنیا نے سراہا ہے۔

    عمرا ن خان نے کہا تھا کہ میں نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور دیگر انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ پاکستان کے تمام شہروں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے ، شہروں میں کوئی ایسی جگہ نہ ہو جہاں درخت نہ لگے ہوں-

    انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے درخت لگانے کامقصد یہ ہے کہ ہماری آنے والی نسلیں ماحولیاتی مسائل سے محفوظ رہیں اور انہیں ایک بہتر پاکستان ملے-

    واضح رہے کہ دوسری جانب کراچی میں غیر سیاسی اور اسلامی جماعت دعوت اسلامی کے میڈیا ترجمان کا کاکہنا تھا کہ دعوت اسلامی تنظیم میں اگست میں 25 لاکھ پودے لگانے کی ذمہ داری لی ہے اسلامی تنظیم ملک میں اگست کے آخر تک 25 لاکھ پودے لگائے گی جس میں ان کے معلم ، اساتذہ اور مدارس کے بچے بھی شامل ہوں گے-

  • وزیراعظم عمران خان جلد ہی ایک بارپھرعوام سے ٹیلی فون پربراہ راست گفتگو کریں گے

    وزیراعظم عمران خان جلد ہی ایک بارپھرعوام سے ٹیلی فون پربراہ راست گفتگو کریں گے

    وزیراعظم عمران خان جلد ہی ایک بار پھر عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کریں گے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے فون پر آپ کی براہِ راست بات چیت کی اگلی نشست ان شاء اللہ یکم اگست بروز اتوار کی سہ پہر کو ہو گی۔


    سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ آپکے سوالات اور وزیراعظم کے جواب ہو ں گے –

    انہوں نے لکھا کہ وزیر اعظم سے آپ کی گفتگو ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی، شہری 0519224900 پر وزیراعظم عمران خان سے بات کر سکیں گے۔

    طالبان جنگجو نہیں عام شہری کی طرح ہیں وزیر اعظم عمران خان

    امریکا نےافغانستان میں ستیاناس کردیا وہ جس مقصد کیلئے بھی افغانستان گیا اس کا…

    میرے خواتین کے لباس سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا وزیر…

  • افغانستان کےمسئلےکا کوئی فوجی حل نہیں ہے طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں    اشرف غنی عمران خان کے موقف کو مان گئے

    افغانستان کےمسئلےکا کوئی فوجی حل نہیں ہے طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں اشرف غنی عمران خان کے موقف کو مان گئے

    افغانستان کےصدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ وہ طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

    باغی تی وی : تفصیلات کے مطابق صدر اشرف غنی نے صدارتی محل میں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں، 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی ہماری امن کی خواہش کو ظاہر کرتی ہے۔

    اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان کےمسئلےکا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغان حکومت مسئلے کے حل کیلئے سیاسی مصالحت پر یقین رکھتی ہے امن کے لیے ملک میں قبل از وقت انتخابات کی پیشکش کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اس حوالے سے کہنا تھا کہ اشرف غنی کو انتخابات میں تاخیر کرنی چاہیے تھی افغانستان کا پاکستان پر جہادی بھیجنے کا الزام احمقانہ ہے، افغانستان جہادی بھیجنے کے ثبوت کیوں نہیں فراہم کرتا۔

    امریکا نےافغانستان میں ستیاناس کردیا وہ جس مقصد کیلئے بھی افغانستان گیا اس کا طریقہ کار ٹھیک نہیں تھا عمران خان

    ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا جارہا ہے، پاکستان کا موقف واضح ہے کہ امریکا اور طالبان مذاکرات کی میز پر آئیں، امریکا اور طالبان کو ایک میز پر لانے کے لیے ہم نے کردار ادا کیا افغان عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس قسم کی حکومت چاہتے ہیں، سب نے دیکھا افغان مسئلے کا فوجی حل ناکام ہوا جب کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں تو مجھے طالبان خان کہا گیا۔

    طالبان جنگجو نہیں عام شہری کی طرح ہیں وزیر اعظم عمران خان

  • عثمان مختار کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والی خاتون منظر عام پر آگئی

    عثمان مختار کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والی خاتون منظر عام پر آگئی

    پاکستانی اداکار عثمان مختار کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والی مبینہ خاتون نے منظرِ عام پر آگئیں خاتون نے اداکار پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں عثمان مختار نے انسٹاگرام پوسٹ پر مداحوں کو بتایا تھا کہ کیسے ایک خاتون انہیں ڈیڑھ سال سے ہراساں اور بلیک میل کر رہی ہے تاہم اب اداکار کے الزامات کے بعد خاتون بھی منظر عام پر آ گئیں ہیں –

    مہروز وسیم نامی خاتون ڈائریکٹر کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایف آئی اے کے لیے لکھے گئے بیان کو شیئر کیا گیاخاتون کے ایف آئی اے کے نام لکھے گئے وضاحتی بیان پر عثمان مختار کا نام درج ہے جب کہ خاتون نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 2016 میں عثمان مختار کو ‘آزاد’ نامی گانا بنانے کے لیے بطور ڈائریکٹر کاسٹ کیا تھا۔

    مہروز وسیم کے مطابق عثمان مختار اس کی بہت زیادہ رقم وصول کر رہے تھے لیکن بات چیت کے بعد اداکار نے رقم میں کمی کا فیصلہ کر لیا تھا جس کے بعد دونوں فریقین اس پر راضی ہو گئے تھے۔

    خاتون ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اداکار عثمان مختار گھریلو حالات کے باعث پریشانیوں کا شکار تھے اور وہ کام کرنے کے بجائے انہیں گرل فرینڈ کی باتیں اور اپنی نجی زندگی کے معاملات بتانا شروع کر دیے، وہ بتاتے تھے کہ انہیں کس قسم کی خواتین پسند ہیں بعدازاں اداکار کی جانب سے وقت پر کام مکمل نا ہونے کی صورت میں انہوں نے اپنا گانا ازخود بنا لیا۔

    مہروز نے اپنی طویل پوسٹ میں کہا کہ عثمان مختار کام کرنے کی اخلاقیات سے ناآشنا ہیں، انہیں کام کے لیے فون کرتی رہی لیکن انہوں نے جواب نا دیا، بعدازاں مجھ پر بے تکے الزام لگاتے ہوئے ایف آئی اے میں درخواست دائر کر دی۔

    دوسری جانب خاتون مہروز وسیم کے ان الزامات پرعثمان مختار نے تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے-

  • پولیس چھاپے کے دوران شلپا شیٹھی شوہر پر روتے ہوئے اونچی آواز میں جھگڑا کر رہی تھیں    ممبئی پولیس

    پولیس چھاپے کے دوران شلپا شیٹھی شوہر پر روتے ہوئے اونچی آواز میں جھگڑا کر رہی تھیں ممبئی پولیس

    ممبئی پولیس کی جانب سے بزنس مین راج کندرا کے گھر پر چھاپے کے دوران اداکارہ شلپا شیٹھی کی شوہر سے ہونے والی تمام گفتگو منظر عام پر لائی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ راج کندرا کے گھر چھاپے کے وقت شلپا اپنے شوہر سے جھگڑا کر رہی تھیں اور ان پر اونچی آواز میں چیختے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ معاشرے میں ہمارا اچھا مقام ہونے کے باوجود انہوں نے ایسا اقدام کیوں اٹھایا۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی کو یہ کہتے سنا گیا کہ ہمارے پاس سب کچھ ہے، تمہیں یہ سب کرنے کی کیا ضرورت تھی۔

    فحش فلمیں کیس میں شوہر کے بعد شلپا شیٹھی کےخلاف بھی گھیرا تنگ

    پولیس کے مطابق شلپا روتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ انڈسٹری میں ہمارے خاندان کی ساکھ خراب ہوگئی مجھے مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا، اس الزام کی وجہ سے میرے بہت سے پراجیکٹس منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران شلپا شیٹھی کے فحش فلمیں بنانے میں ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں مِلے۔

    فحش فلموں کا الزام : شلپا شیٹھی نے خاموشی توڑ دی ، شوہر راج کندرا کے حق میں سامنے…

    خیال رہے کہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کیا تھا راج کندرا پر الزام تھا کہ وہ فحش فلمیں پروڈیوس کرتے اور انھیں انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے پیش بھی کرتے ہیں۔

    اداکارہ نے کیس سے متعلق کہا تھا کہ موبائل ایپلیکیشن پر نشر کیا جانے والے مواد فحاشی کے زمرے میں نہیں آتا راج کندرا فحش فلموں کی پروڈکشن میں ملوث نہیں ولیس نے اب تک فحش فلموں کے معاملے میں 11 افراد کو حراست میں لے رکھا ہے جبکہ راج کندرا کے بارے میں کہا جارہاہے کہ وہ سازش کا اہم کردار ہے اور پولیس کے پاس اس حوالے سے واضح ثبوت موجود ہیں ۔

    شوہر راج کندرا کے بعد اہلیہ شلپا شیٹھی بھی پولیس کے ریڈار پرآ گئیں

  • قومی ہیرو علی سدپارہ کے بیٹے نے دوسری بار کے ٹو سر کر لی

    قومی ہیرو علی سدپارہ کے بیٹے نے دوسری بار کے ٹو سر کر لی

    دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کی مہم کے دوران ہلاک ہونے والے پاکستانی کوہِ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے بغیر آکسیجن کے کے ٹو سر کرلی انہوں نے آج صبح کے ٹو کی چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرایا ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ساجد سدپارہ کے ہمراہ کینیڈین فوٹو گرافر اور فلم میکر ایلیا سیکلی اور نیپال کے پسنگ کاجی شرپا نے بھی کے ٹو کو سر کیا۔ ان تینوں کوہِ پیماؤں نے آج صبح 7 بج کر پینتالیس منٹ پر کے ٹو کو سر کیا۔

    ساجد اور ان کے دوکو ہ پیما ساتھی قومی ہیرو علی سدپارہ کی لاش ملنے کی اطلاع پر گزشتہ رات 9بجے کیمپ 4سے روانہ ہوئے تھے ، کیمپ 4 کے تین سو میٹر نیچے علی سدپارہ کے لاش ملنے کی اطلاعات تھیں، تین رکنی ٹیم میں کینڈین فلم میکر ایلیا اور ایک نیپالی شرپا شامل ہیں۔

    کوہ پیما ساجد آج والد علی سدپارہ کا جسد خاکی نکالنے کی کوشش کریں گے، گزشتہ 2 روز کے دوران 21 کوہ پیماؤں نے کےٹو کو سرکیا ہے۔

    ساجد سد پارہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ قوم دعا ئیں کرے ، قومی ہیرو علی سدپار ہ کی لاش کو جلد بیس کیمپ میں منتقل کردیا جائے گا، علی سد پارہ کی لاش کو بحفاظت نیچے لایا جارہا ہے، میت دو سے تین گھنٹے میں بیس کیمپ تک پہنچا دی جائے گی،علی سدپارہ قومی ہیرو ہیں ان کی تدفین سکردو یا پھر کے ٹو پر کی جائے گی۔

  • درخواست واپس لینا واضح ثبوت ہے کہ وزیر اعظم عمران صاحب نے جھوٹ بولا تھا    مریم اورنگزیب

    درخواست واپس لینا واضح ثبوت ہے کہ وزیر اعظم عمران صاحب نے جھوٹ بولا تھا مریم اورنگزیب

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نےعدالت سے شہباز شریف کا ہتکِ عزت کا دعویٰ خارج کرنے کی استدعاکرنے پر وزیراعظم عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا-

    باغی ٹی وی : مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑکے عدالتوں میں فیل ہونے کے بعد عمران صاحب اپنے الزامات خود واپس لے رہے ہیں، یہ ہے ان کی سیاست کی حقیقت ،پاناما میں پیسے دینے کا جھوٹ بولنے کی درخواست واپس لینے سے کام نہیں چلے گا،عدالت عمران صاحب کو ان کے جھوٹ پر سزا دے-

    مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب شہبازشریف اور قوم سے جھوٹ بولنے پر معافی مانگیں، درخواست واپس لینے سے آپ کوبھاگنے نہیں دیں گے ،کسی پر الزام ، کسی پر بہتان لگانا، کسی کے خلاف جھوٹ بولنا، عمران صاحب یہ آپ ریاست مدینہ بنارہے ہیں؟-

    انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام میں آپ کے جھوٹ بولنے سے سیاسی مخالفین کی جو ہتک عزت ہوئی، عمران صاحب اس کا جواب دیں عدالت اس درخواست کو منظور نہ کرے بلکہ عمران صاحب کے خلاف قانونی کارروائی کرے ابھی تو ایک درخواست واپس لی ہے،عمران صاحب کو اپنا ہر الزام، بہتان اور جھوٹ واپس لینا پڑے گا-

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ چار سال بعد ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت سے درخواست واپس لینے سے آپ کو فرار نہیں ہونے دیں گے عمران صاحب شہبازشریف پر جس طرح جھوٹا الزام لگایا تھا، اب سرعام معافی بھی مانگیں-

    مریم نے مزید کہا کہ عمران صاحب نے آخر اعتراف کرلیا کہ پاناما پر شہبازشریف نے پیسے دینے کی کوئی پیشکش نہیں کی تھیاللہ تعالی کا شکر ہے کہ شہبازشریف کو سرخرو اور سچا ثابت کیا اور جھوٹ کا منہ ایک اور مرتبہ کالا ہوگیا –

    ترجمان نے کہا کہ تین سال سے عمران صاحب التوا کے پیچھے چھپے رہے ، اب شہبازشریف کا دعوی خارج کرنے کی درخواست ان کا نیا پینترا ہے دو سال سے زائد عرصے سے عمران صاحب اپنی ہی دائر کردہ درخواست کے حق میں کوئی دلائل پیش نہیں کرسکے درخواست واپس لینا واضح ثبوت ہے کہ عمران صاحب نے جھوٹ بولا تھا-

    انہوں نے کہا کہ یہ ہتھکنڈا ایک بار پھر ان کے جھوٹ، بدنیتی اور سیاسی انتقام پر مبنی رویہ کی کھلی نشانی ہے عمران صاحب نے اعتراف کرلیا ہے کہ شہبازشریف نے انہیں براہ راست پیسہ دینے کی کوئی پیشکش نہیں کی تھی اس اعتراف سے عمران صاحب کا سچائی اور ایمان داری کا لبادہ تار تار ہوچکا ہے-

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کا سیاسی انتقام پر مبنی احتساب کا جھوٹا بیانیہ دفن ہوگیا، اب پیسے دینے کے جھوٹ سے بھی بھاگ گئے عمران صاحب آپ ان شاءاللہ اپنا ہر جھوٹ ، بہتان اور الزام واپس لیں گے-

  • وزیر اعظم عمران خان نے شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے کا جواب جمع کروا دیا

    وزیر اعظم عمران خان نے شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے کا جواب جمع کروا دیا

    سیشن کورٹ :وزیر اعظم عمران خان نے شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے کا جواب جمع کروا دیا ،وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے جواب جمع کروایا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عمران خان نے شہباز شریف کی جانب سے دائر دعوی خارج کرنے کی استدعا کر دی کہا کہ رقم کی آفر نواز شریف یا شہباز شریف کی طرف سے ڈائریکٹ نہیں بلکہ کسی کے ذریعے آئی تھی

    جواب میں عمران خان نے کہا کہ عمر فاروق نامی شخص نے بتایا کہ آفر ہے، اگر عمران خان پانامہ لیکس کہ پیروی کرنا چھوڑ دیں تو وہ بھاری رقم دینے کو تیار ہیں نواز شریف اور شہباز شریف نے ماضی میں ایک آرمی چیف کو بی ایم ڈبلیو گاڑی دینے کی کوشش بھی کی

    وزیر اعظم نے کہا کہ شہباز شریف کی ایک جج کے ساتھ آڈیو ٹیپ بھی منظر عام پر آ چکی ہے شہباز شریف کے الزامات ہتک عزت کے دعوے میں نہیں آتے شہباز شریف نے قانون کے مطابق 60 دن میں کوئی مخصوص نوٹس نہیں بھیجا ۔

    عمران خان نے جواب میں لکھا کہ شہباز شریف نے 8 مئی 2017 کو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر صرف لیگل نوٹس بھیجا شہباز شریف دو دہائیوں سے سیاسی مخالف ہے، شہباز شریف بدنام کرنے کے لیے خود کئی بیانات دے چکے ہیں ۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ رشوت کی آفر بارے جیسے بتایا گیا اسی طرح ہی بیان دیا گیا شہباز شریف کی شہرت میرے بیان کے باعث نہیں کسی اور وجہ سے متاثر ہوئی ہو گی شہباز شریف کا دعوی جھوٹا ہے، بنیاد اور حقائق کو مسخ کر کے دائر کیا گیا ہے-

    عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف سیاسی معاملات کو عدالتوں میں گھسیٹنا چاہ رہے ہیں شہباز شریف کی جانب سے دائر کیا گیا دعوی اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا –

    عمران خان نے استدعا کی کہ شہباز شریف کے دعوے کو جرمانے کے ساتھ خارج کیا جانے ان سے وکیل کی فیس بھی وصول کی جائے –

  • سیالکوٹ ضمنی الیکشن : مسلم لیگ ن کے امیدوار نے آر او الیکشن کمیشن کو امن و امان کی خراب صورتحال  کے خدشہ پر خط لکھ دیا

    سیالکوٹ ضمنی الیکشن : مسلم لیگ ن کے امیدوار نے آر او الیکشن کمیشن کو امن و امان کی خراب صورتحال کے خدشہ پر خط لکھ دیا

    پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا معرکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق سبحانی نے آر او الیکشن کمیشن پی پی 38 سیالکوٹ کو امن و امان کی خراب صورتحال کے خدشہ پر خط لکھ دیا-

    باغی ٹی وی : طارق سبحانی نے خط میں لکھا کہ ٹیپو ٹراکاں والا کا بیٹا بالاج ٹیپو 30 سے 40 گاڑیوں کے ہمراہ اسلحہ سمیت حلقے میں موجود ہے بالاج ٹیپو پی پی 38 میں اسلحہ لہراتا ہوا حلقے میں خوف و ہراس پھیلا رہا ہے –

    جس سے حلقے میں ٹرن آوٹ کم ہونے کا خدشہ ہے بالاج ٹیپو کی بدمعاشی کسی ناخوشگوار واقعے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے بالاج ٹیپو اور اسکے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے حلقہ میں پر امن ماحول کو برقرار رکھتے ہوئے لوگوں کو آزادانہ طور پر حق رائے دہی استعمال کرنے دیا جائے۔

  • نذیر چوہان کی رہائی کی روبکار جاری ہونے کے باوجود مشکلات کم نہ ہوئیں ،شہزاد اکبرکی مدعیت میں ایک اور مقدمہ درج

    نذیر چوہان کی رہائی کی روبکار جاری ہونے کے باوجود مشکلات کم نہ ہوئیں ،شہزاد اکبرکی مدعیت میں ایک اور مقدمہ درج

    پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر چوہان کی رہائی کی روبکار جاری ہونے کے باوجود مشکلات کم نہ ہوئیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نذیر چوہان کے خلاف شہزاد اکبر نے لاہور کے تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا جس پر گزشتہ روز پولیس نے انہیں پکڑ کر عدالت پیش کیا ، جہاں عدالت نے انہیں ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کرلی مگر انہیں جیل بھیج دیا گیا –

    آج نذیر چوہان کے وکلاءنے ایک لاکھ کے مچلکے عدالت جمع کرائے جس پر عدالت نے ان کی رہائی کیلئے روبکار جاری کر دی ، مگر اب شہزاد اکبر کی جانب سے نذیر چوہان کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمے درج کر ادیا گیا ہے ۔

    شہزاد اکبر کی جانب سے درخواست ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ میں جمع کرائی گئی جس پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ، مقدمے میں دو افراد جاوید بٹ اور وسیم راجا بھی نامزد ہیں ۔