Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • نور مقدم کیس : سیشن عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا

    نور مقدم کیس : سیشن عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا

    نور مقدم کیس: سیشن عدالت نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی پولیس کے خلاف حبس بے جا میں رکھنے کی درخواستیں مسترد کردیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیشن جج ویسٹ کامران بشارت مفتی نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے ریمانڈ کے آرڈر کو کالعدم قرار دینے کی درخواست بھی مسترد کی۔

    مرکزی ملزم کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت نے عبوری ضمانت کے باوجود گرفتاری پر پولیس کے خلاف حبس بے جا میں رکھنے کی درخواست دائر کی تھی۔

    نور مقدم قتل کیس، پولیس نےملزم ظاہر جعفر کے والدین کو گرفتار کرلیا

    نور مقدم کے قتل کا نوٹس ، قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس کل

    سیشن عدالت نے فیصلہ سنایا کہ 24 جولائی کو ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ملزمان کی ضمانت ہوئی لیکن مچلکے جمع ہی نہیں ہوئے تو پولیس کو کیسے معلوم ہو گا کہ ضمانت ہوچکی-

    عدالت کا کہنا تھا کہ بنک بند ہونے کی صورت میں ملزمان عدالت کے اکاؤنٹنٹ کو رقم جمع کرا سکتے تھے، لہذا حبس بے جا میں رکھنے اور ریمانڈ آرڈر کے خلاف درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

    نور مقدم قتل کیس، امریکی سفارت خانے کا بیان آگیا

    آدم جی فیملی نے نور مقدم کے خوفناک قتل کی شدید مذمت کر دی

  • سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری

    سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی پی 38 سیالکوٹ میں ووٹنگ سے قبل بارش کے باعث بعض مقامات پر عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس سے پولنگ کا عمل متاثر ہوا۔

    حلقے میں ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 4 سو 22 ہے اور 165 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔

    ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے طارق سبحانی اور تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

    خیال رہے یہ نشست ن لیگ کے خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

  • داسو حملہ: لاہور سے 2 مشتبہ افراد گرفتار

    داسو حملہ: لاہور سے 2 مشتبہ افراد گرفتار

    انٹیلی جنس اداروں نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے داسو حملے میں ملوث دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق داسو حملے کی تحقیقات کے دوران انٹیلی جنس اداروں نے دو مشتبہ افراد کولاہور سے گرفتار کیا ہے گرفتار کئے جانے والے دونوں افراد بھائی ہیں جن کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور دونوں بھائی گزشتہ 15سال ڈیفنس پی بلاک میں رہائش پذیر ہیں۔

    باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ داسوحملے میں زیراستعمال گاڑی لاہورمیں مقیم شخص کی تھی –

    جبکہ دوسری جانب یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ داسوحملہ اورجوہرٹاون دھماکے کی کڑیاں آپس میں ملنے لگی ہیں اور دونوں حملوں کے تانے بانے ٖغیرملکی ایجنسیوں سے مل رہے ہیں۔

  • ہمارا مقصد سندھ کو فتح کرنا نہیں ہے     وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

    ہمارا مقصد سندھ کو فتح کرنا نہیں ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا مقصد سندھ کو فتح کرنا نہیں ہے –

    باغی ٹی وی : کراچی میں سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو کی تعزیت کے لیے آئے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پاکستان کی اکائی ہے سندھ کے عوام تبدیلی کے خواہشمند ہیں حقیقت کو تسلیم کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی عمل جاری رہتا ہے آج سندھ میں لاء اینڈ اینڈ آرڈر کی جو صورتحال ہے اس سے سب آگاہ ہیں ، ویکسین کو بھی نہیں بخشا گیا ،تھرپارکر کی صورتحال سب کے علم میں ہے ہمیں جمہوری روایات کا سبق پڑھانے والے لاڑکانہ میں اس کا پاس رکھیں ،کیا جمہوری روایات صرف اسلام آباد تک محدود ہیں ۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ میں سیاسی وزن رکھنے والی شخصیات پی پی سے نالاں ہیں، اگر یہ تمام قوتیں لاڑکانہ میں اجلاس کرتی ہیں تو اس میں برائی نہیں۔

    چین کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین سے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ، چین کے دورے میں دو طرفہ تعلقات اور سی پیک پر گفتگو ہوئی ہے ، داسو واقعہ بزدلانہ کارروائی ہے جس سے پاکستانی اور چینی باشندے متاثر ہوئے ، کچھ طاقتیں استحکام نہیں چاہتیں ۔

    انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ کی نوعیت کو کچھ طاقتیں سمجھ نہیں سکتیں۔

  • پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار میچوں پر مشتمل ٹی 20سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے شروع ہوگا جبکہ میچ سے قبل کھلاڑیوں کی جانب سے جم کر پریکٹس بھی کی گئی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں مختلف کمبی نیشن بنانے کی کوشش کریں گے اور بنچ اسٹرنتھ کو بھی آزمائیں گے دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دیگر تین ٹی ٹوئنٹی میچز 31جولائی، یکم اور تین اگست کو شیڈول ہیں۔

    علاوہ ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ویسٹ انڈیز پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے جن کی رپوٹس منفی آئی ہیں۔

    واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست ہوئی تھی جس کے بعد ٹیم انگلینڈ سے ویسٹ انڈیز روانہ ہوئی تھی۔

  • نیپرا نے عوام کو خوشخبری سُنا دی

    نیپرا نے عوام کو خوشخبری سُنا دی

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 21پیسے فی یونٹ سستی کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق صارفین کوآئندہ ماہ کےبلوں میں ریلیف ملے گا نیپرا بجلی قیمت میں کمی کے حوالے سے اپنا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔

    فیصلے کا اطلاق لائف لائن زرعی صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ممبر سندھ نیپرا رفیق شیخ نے کہا کیا سی پی پی اے کا این ٹی ڈی سی کےساتھ بجلی ترسیل کا کوئی معاہدہ ہے۔

    سی پی پی اے حکام کا کہنا تھا کہ این ٹی ڈی سی کا بجلی کمپنیوں کے ساتھ بجلی ترسیل کا معاہدہ ہے ممبرسندھ نیپرا کہا اگراین پی سی سی کسی چیز کی ذمہ داری نہیں لیتا تو ٹیرف پٹیشن کیوں لے کرآئے ہیں۔

    رفیق شیخ کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال سے چل رہاکہ ادارے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں اب بات سیٹل ہونی چاہیے کہ کس کی کیا ذمہ داری ہے۔

  • کامونکی: 13 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا نے والے ملزم گرفتار

    کامونکی: 13 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا نے والے ملزم گرفتار

    کامونکی کے علاقہ بوپڑا کلاں میں 13سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بوپڑا کلاں کی 13سالہ رہائشی بچی گھر سے دکان پر سودا سلف لینے کی غرض سے گئی تو موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے بچی کو اغواءکر لیا –

    ملزمان نے نہر رتہ جھال پر لے جا کر لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ، بعد ازاں ملزمان بچی کو نہر کنارے چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

    پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے بچی کا میڈیکل کرایا جس میں بچی سے اجتماعی زیادتی ثابت ہو گئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا-

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ۔

  • ڈیڑھ سال سے ایک خاتون مسلسل، ہراساں اور بلیک میل کر رہی ہے    عثمان مختار

    ڈیڑھ سال سے ایک خاتون مسلسل، ہراساں اور بلیک میل کر رہی ہے عثمان مختار

    پاکستانی اداکار عثمان مختار نے ایک خاتون پر مسلسل ڈیڑھ سال سے ہراسانی، بلیک میلنگ اور ڈرائے دھمکائے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئےخاتون کی وجہ سے مسلسل ہراسانی اور بلیک میلنگ کی کہانی مداحوں کے ساتھ شئیر کردی۔

    باغی ٹی وی : اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاونٹ پر ’میری کہانی‘ کے عنوان سے طویل پوسٹ شئیر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ پچھلے ڈیڑھ سالوں سے ایک خاتون انہیں ڈرا دھمکا رہی ہیں، ان کے گھر والوں اور دوستوں کو بھی اس ہراسانی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے اور ان سے متعلق تکلیف دہ تبصرے کیے گئے ہیں۔

    عثمان مختار نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے اس کے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت بھی درج کرا رکھی ہے، لیکن ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی کچھ کیا نہیں جا سکا، جس سے ان کی ذہنی حالت پر بہت برا اثر پڑا ہے۔

    انہوں نے اپنے مداحوں سے معافی بھی مانگی اور کہا کہ وہ خواتین کی عزت کرتے ہیں اور ان کے حقوق کے لیے ہمیشہ کھڑے رہیں گے،میں چاہتا تھا کہ یہ معاملہ خاموشی سے حل ہوجائے اور ایک خاتون کا منفی تاثر لوگوں تک نہ پہنچے لیکن اب میں تھک چکا ہوں اور بولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عثمان مختار نے بتایا کہ انہوں نے 2016 میں ایک خاتون آرٹسٹ کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو پر کام کیا تھا اور اس پورے شوٹ کے دوران ان کے ویڈیو سے متعلق تخلیقی بنیادوں پر اختلافات رہے اور ان کی کئی مرتبہ بحث بھی ہوئی تاہم وہ خاتون کے پروجیکٹ سےعلیحدہ ہوگئے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ خاتون نے ویڈیو میں ہدایت کار کے طور پر انہیں کریڈٹ بھی نہیں دیا تھا اور انہیں اس پر بھی مسئلہ نہیں تھا کچھ برسوں بعد خاتون آرٹسٹ نے سوشل میڈیا پر ان سے متعلق جھوٹے دعوے کرنا شروع کردیے جس سے ان کی ذہنی صحت متاثر ہوئی ہے۔

    اداکار نے خاتون آرٹسٹ کا انہیں کیا گیا میسج کا اسکرین شوٹ تو شیئر کیا لیکن نام اور شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

    عثمان مختار کا ساتھ دینے نامور ساتھی اداکار بھی میدان میں آگئے تارہ محمود، ماہرہ خان، کبریٰ خان، رابعہ چوہدری اور دیگر نے ان کی پوسٹ کے نیچے کمنٹس کے ذریعے انہیں ہمت اور حوصلہ دیا-

    یاد رہے کہ عثمان مختار ہم ٹی وی کے نئے میگا سیریل “ہم کہاں کہ سچے تھے” میں ماہرہ خان کے ساتھ جلد نظر آئیں گے۔ اسی ڈرامے کے ذریعے ماہرہ خان پانچ سالوں بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہوں گی۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان: گومل یونیورسٹی میں قائم بی ایچ یو میں لیڈی ڈاکٹرغائب عوام دربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبور

    ڈیرہ اسماعیل خان: گومل یونیورسٹی میں قائم بی ایچ یو میں لیڈی ڈاکٹرغائب عوام دربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبور

    ڈیرہ اسماعیل خان گومل یونیورسٹی میں قائم بی ایچ یو یا مذبح خانے میں تبدیل انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی میں قائم بی ایچ یو میں لیڈی ڈاکٹر غائب عوام دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور شہریوں کا کہنا ہے کہ واحد بنیادی مرکز صحت سینٹر بنایا گیا ہے جس میں آئے روز لیڈی ڈاکٹر اور سٹاف غائب رہتا ہے-

    شہریوں کا کہنا تھا کہ لیڈی ڈاکٹر انتہائی بدتمیز بداخلاق رویے سے خواتین سے بات کرتی ہیں اور دیہی علاقوں سے آنے والی خواتین سے پیسے بھی وصول کرتی ہیں اور جب اس حوالے سے سٹاف سے موقف لیا گیا تو اسٹاف کا کہنا ہے کہ آج ڈاکٹر صاحب ڈی ایچ او صاحب کی جانب سے ایک این جی او کے ساتھ ڈیوٹی پر گئی ہوئی ہے سیکڑوں گاؤں کے لوگ دردر رُل گئے خواتین مارے پھرنے لگی –

    خواتین کا کہنا تھا کہ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈی ایچ او کے خلاف اور بی ایچ یوکے ڈاکٹر کے خلاف وزیراعلی خیبرپختونخوا چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ہیلتھ سیکرٹری خیبرپختونخوا فوری طور پر نوٹس لے اور کاروائی کریں تاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے ڈی ایچ او ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے –

    دوسری جانب ڈی ایچ او سے موقف لینے کے لیے بارہا رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے موقف دینے سے انکار کردیا۔

  • دنیا کی دوسری امیر ترین شخصیت ایلون مسک کی ایک دن کی آمدنی 4 بلین ڈالر تک پہنچ گئی

    دنیا کی دوسری امیر ترین شخصیت ایلون مسک کی ایک دن کی آمدنی 4 بلین ڈالر تک پہنچ گئی

    ایلون مسک کی ایک دن کی آمدنی 4 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی : ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کی جانب سے ایلون مسک کی آمدنی سے متعلق نئے اعداد شمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق ان کی روزانہ کی آمدنی 3.75 ارب ڈالر سے زائد ہو چکی ہے۔

    ٹیسلا نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ کمپنی کی آمدنی 2021 کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی تاریخ میں پہلی بار ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر کے 1.14 ارب تک پہنچ گئی ہے۔

    کیلیفورنیا میں موجود کمپنی اپریل سے جون کے دوران ریکارڈ دو لاکھ سے زائد گاڑیاں تیار کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ پیر کے روز ٹیسلا کے اسٹاک کی قیمت 676.42 ڈالر فی شیئر تک پہنچ چکی تھی۔

    ٹیسلا کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے ایلون مسک نے ابھی بٹ کوائن کرنسی نہ خریدی ہے اور نہ ہی فروخت کی ہے۔

    بلومبرگ بلینیئر انڈیکس کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ ایلون مسک کی مجموعی مالیت دو برسوں کے دوران 177 بلین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

    تاہم اب جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے، برقی کاریں اور خلائی راکٹ بنانے والی معروف کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو دنیا کی امیر ترین شخصیات میں پہلے نمبر پر آنے کے لیے 32 بلین ڈالر کی ضرورت ہے

    جبکہ پہلے نمبر پر اب بھی ایمازون اور بلواوریجن کے بانی جیف بیزوز ہیں، جن کی نیٹ ورتھ 208 ارب ڈالر سے زائد ہے، اور بل گیٹس 151 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

    ایک ٹوئٹ نے ایلون مسک سے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا