Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • آئندہ امریکہ کی جنگ ہوئی تو وجہ سائبر حملے ہوں گے    امریکی صدر بائیڈن

    آئندہ امریکہ کی جنگ ہوئی تو وجہ سائبر حملے ہوں گے امریکی صدر بائیڈن

    امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ کی کسی بڑی طاقت کے ساتھ حقیقی جنگ ہوئی تو اس کی وجہ سائبر حملے ہو سکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے انڈیپینڈنٹ اردو کے مطابق امریکی صدر کے منگل کو دیئے گئے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ واشنگٹن روس اور چین کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر مستقبل میں کیا دیکھ رہا ہے۔

    نیٹ ورک مینیجمنٹ کمپنی سولر ونڈز، دا کلونیل پائپ لائن کمپنی، میٹ پروسیسنگ کمپنی جے بی ایس اور سافٹ ویئر فرم کیسیا پر بڑے سائبر حملوں کے بعد سائبر سکیورٹی کا معاملہ بائیڈن انتظامیہ کے ایجنڈے میں سب سے اوپر جا چکا ہے۔

    ان سائبر حملوں نے مذکورہ کمپنیوں کے مقابلے میں امریکہ کو کہیں زیادہ متاثر کیا۔ بعض حملوں کی وجہ سے امریکہ کے کچھ حصوں میں ایندھن اور خوراک کی فراہمی متاثر ہوئی۔

    ڈائریکٹر آف دی نیشنل انٹیلیجنس (او ڈی این آئی) کے دفتر کے دورے کے موقعے پر آدھے گھنٹے کی تقریر میں جو بائیڈن نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ بات امکان سے آگے بڑھ چکی ہے کہ ہم نتیجے کی طرف جا رہے ہیں اور ہمارے لیے نتیجہ جنگ میں صورت میں نکلا تو یہ ایک بڑی طاقت کے ساتھ حقیقی جنگ ہو گی یہ جنگ بڑے نتائج کی حامل سائبر خلاف ورزی کا نتیجہ ہو گی بڑی طاقت اپنی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرنے میں مصروف ہے۔

    واضح رہے کہ 16جون کو جینیوا میں ہونے والی سربراہ ملاقات میں صدر بائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے ساتھ امریکی میں حساس اور اہم بنیادی اداروں اور ڈھانچے کی فہرست برداشت کی جن پر سائبر حملے ہرگز قبول نہیں کیے جائیں گے تب سے بائیڈن انتظامیہ کی قومی سلامتی کی ٹیم کے سینیئر عہدے دار امریکہ پر سائبر حملوں کے معاملے میں کریملن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

    دوسری جانب بائیڈن نے چین کی طرف سے لاحق خطرات پر بھی روشنی ڈالی ہے اس سلسلے میں انہوں نے صدر شی جن پنگ کا حوالہ دیا کہ وہ’دنیا کی سب سے زیادہ طاقت ور فوجی طاقت اور 2040 کی دہائی کے وسط تک دنیا میں سب سے زیادہ نمایاں معیشت بننے کی شدید ترین خواہش رکھتے ہیں۔

    او ڈی این آئی کے تقریباً 120 ملازمین اور اعلیٰ عہدے داروں سے خطاب میں بائیڈن نے امریکی خفیہ اداروں کے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا-

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ان پر سیاسی دباؤ نہیں ڈالیں گے آپ جو کام کرتے ہیں میں کبھی اسے سیاسی نہیں بناؤں گا۔یہ میرا آپ سے وعدہ ہے یہ ملک کے لیے بہت اہم ہے واضح رہے کہ او ڈی این آئی 17 امریکی خفیہ اداروں کی نگرانی کے فرائض انجام دیتا ہے۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے منایا جا رہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے منایا جا رہا ہے

    آج ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے حوالے سے سول ہسپتال(DHQ) میں واک کا اہتمام کیا گیا جو کہ ایم ایس آفس سے شروع ہو کر ڈاکٹر ہاسٹل اختتام پزیر ہوئی۔

    باغی ٹی وی : ڈاکٹرز نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے جن پر ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے حوالے سے پیغامات درج تھے۔ واک کی قیادت ڑاکڑ مقصود احمد، ڈاکٹر محمد عرفان، ڈاکٹر مزمل، ڈاکٹر محمد علی اور ڑاکڑ سحر رسول نے کی۔

    ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ وائرل ہیپاٹائٹس کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے ہر سال 28 جولائی کو ہیپاٹائٹس کا عالمی دن منایا جاتا ہے جو جگر کی شدید بیماری اور جگر کے کینسر کا سبب بنتا ہے۔اس سال کا موضوع "ہیپاٹائٹس انتظار نہیں کر سکتا” ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ تقریبا دس لاکھ افراد، فیصل آباد بھر میں وائرل ہیپاٹائٹس بی اور سی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

    ڈاکٹر محمد عرفان نے کہا کہ بدقسمتی سے فیصل آباد ایک ایسا شہر ہے جہاں پانچوں اقسام کے ہیپاٹائٹس وائرس موجود ہیں فیصل آباد میں لوگوں کی بڑی تعداد ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں مبتلا ہے ۔

    ڈاکٹر عرفان نے ملک میں ہیپاٹائٹس کی وبا پر قابو پانے کے لئے حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جسمیں محفوظ انتقال خون، سیلون کی رجسٹریشن اور ایس او پیز، عطائی ڈاکٹر کا خاتمہ، انجکشن کا کم سے کم استعمال شامل ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا: ہیپاٹائٹس بی اور سی مریضوں کی اکثریت کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ وہ وائرس کی زد میں آئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اس بیماری کو خاموش قاتل کہا جاتا ہے۔ جگر کے کینسر کی سب سے بڑی وجہ اسی ہیپاٹائٹس بی اور سی کا بروقت علاج نہ کروانا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ صرف وائرل ہیپاٹائٹس اے اور ای کے گدلے پانی اور خراب اشیاء کے کھانے، پینے سے پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے راولپنڈی میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور ، افغانستان امن عمل سمیت خطے کی سلامتی کی صورتحال کو اجاگر کرنے اور علاقائی امن اور رابطے کے لئے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان کو غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں اور کردار کی تعریف کی۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تعلقات اخوت اور باہمی اعتماد کے مابین تعلقات پر مبنی ہیں دونوں ممالک امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    چیف آف آرمی سٹاف نے پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے لئے کے سعودی عرب کی حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

  • مرادن :موسلادھار بارش کے باعث مختلف حادثات میں دو بچے جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور بچہ زخمی

    مرادن :موسلادھار بارش کے باعث مختلف حادثات میں دو بچے جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور بچہ زخمی

    مردان: ریسکیو1122 کے مطابق بارش کے باعث ضلع مردان میں مختلف جگہوں سے حادثات کی کالز کنٹرول روم کو موصول ہوئیں-

    باغی ٹی وی : کاٹلنگ کے علاقے تازہ گرام بجلی گھر قاسمی میں گھر گرنے کے کی اطلاع کی گئی جس پر ریسکیو ڈیزاسٹر ،میڈیکل ٹیمیں پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں-

    ریسکیو1122 کے مطابق گھر گرنے کے باعث2 بچے جانبحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوا-

    راولپنڈی: نالہ لئی میری زندگی کا مشن ہے ، شیخ رشید کا نالہ لئی کا دورہ

    ادھر تخت بھائی کے علاقے ٹکر میں نکاسی آب بند ہونے کے باعث پانی پورے گاؤں میں جمع ہوگیا کبکہ تخت بھائی کے علاقے گنجئی میں گھروں کے اندر پانی داخل ہو گیا ریسکیو ٹیمیں فوراً پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں-

    دوسری جانب شمسی روڈ پر پانی جمع ہو گیا ہے تخت بھائی کے علاقے جلالہ اتفاق کالونی میں دیوار گرنے سے خاتون شدید زخمی ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی متاثرہ خاتون کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کر دیا۔

    جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش ،ندی نالے بپھر گئے ، ریڈ الرٹ جاری

  • راولپنڈی:  نالہ لئی میری زندگی کا مشن ہے ، شیخ رشید کا نالہ لئی کا دورہ

    راولپنڈی: نالہ لئی میری زندگی کا مشن ہے ، شیخ رشید کا نالہ لئی کا دورہ

    راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا نالہ لئی کا دورہ

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نالہ لئی میری زندگی کا مشن ہے 90 دن کے اندر اندر کام شروع ہو جائے گا سکول میں پڑھتے تھے تو نالہ کورنگ تھا اب نالہ لئی ہے-

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس پر اردگرد لوگوں نے قبضے کر لئے ہیں ، اسلام آباد کے سارے نالوں پرلوگوں نے قبضے کر لئے ہیں نالہ لئی راولپنڈی کا واحد بڑا مسئلہ ہے ،نالہ لئی منصوبہ جب شروع کیا تھا تو 26 ارب کا تھا اب 90 ارب تک پہنچ گیا ہے –

    انہوں نے کہا واسا سمیت ریسکیو پولیس فوج اور لوکل انتظامیہ نگرانی کیلئے موجود ہے –

    بارش کے بعد راولپنڈی شہرکے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے نالہ لئی میں بھی پانی کی سطح کئی فٹ بلند ہوگئی۔ کئی نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

    نالہ لئی میں پانی کی سطح 21 فٹ تک پہنچ گئی پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے بعد خطرے کی گھنٹیاں بجادی گئیں طغیانی کے خطرے کے باعث پاک فوج کے دستے اور ضلعی انتظامیہ، واسا اور دیگر متعلقہ اداروں کو ریڈ الرٹ کرکے سول ڈیفنس اور ریسکیو ون ون ٹوٹو کے اہلکار کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے نالہ لئی کے کناروں پر تعینات کر دئیے گئے ہیں اور لوگوں کوندی نالوں سے ملحقہ بستیاں خالی کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں-

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقت نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا ہے ٹیمیں نالوں اور سڑکوں کو صاف کررہی ہیں، امید ہے کہ ہم ایک گھنٹہ میں سب کچھ کلئیر کردیں گے۔

    انہوں نے وہاں کے رہائشیوں سے درخواست کی کہ وہ تعاون کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت کو اگلے 2 گھنٹوں تک محدود رکھیں۔

    ڈی دی اسلام آباد کے مطابق انتظامیہ اور دیگر ادارے ای الیون پہنچ گئے، صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کچھ ایریا میں صورت حال کافی بہتر کرلی ہے۔

    جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش ،ندی نالے بپھر گئے ، ریڈ الرٹ جاری

  • جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش ،ندی نالے بپھر گئے ، ریڈ الرٹ جاری

    جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش ،ندی نالے بپھر گئے ، ریڈ الرٹ جاری

    جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ کئی نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے ندی نالے بپھر گئے نالہ لئی میں طغیانی پر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

    اسلام آباد کی شاہراہ اسلام آباد، شکر پڑیاں، پشاور موڑ، نائنتھ ایونیو، ایمبیسی روڈ سمیت کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا، جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔


    بارش کے بعد اسلام آباد کی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جبکہ سری نگر ہائی وے پر پشاور موڑ فلائی اور کے نیچے کار بارش کے پانی میں ڈوب گئی۔ ریسکیو اہل کاروں نےدھکا لگا کر گاڑی کو نکالا۔

    اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد سیکٹر ای الیون اور ڈی 12 میں بارش کے پانی میں گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں-

    ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ شہری اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر پشاور موڑ انٹر چینج کا استعمال نہ کریں اور گاڑیوں کا رخ نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دیں۔


    ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقت نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا ہے ٹیمیں نالوں اور سڑکوں کو صاف کررہی ہیں، امید ہے کہ ہم ایک گھنٹہ میں سب کچھ کلئیر کردیں گے۔

    انہوں نے وہاں کے رہائشیوں سے درخواست کی کہ وہ تعاون کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت کو اگلے 2 گھنٹوں تک محدود رکھیں۔

    ڈی دی اسلام آباد کے مطابق انتظامیہ اور دیگر ادارے ای الیون پہنچ گئے، صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کچھ ایریا میں صورت حال کافی بہتر کرلی ہے۔

    دوسری جانب بارش کے بعد راولپنڈی شہرکے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ نالہ لئی میں بھی پانی کی سطح کئی فٹ بلند ہوگئی۔ کئی نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

    نالہ لئی میں پانی کی سطح 21 فٹ تک پہنچ گئی پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے بعد خطرے کی گھنٹیاں بجادی گئیں طغیانی کے خطرے کے باعث پاک فوج کے دستے طلب کرلیے گئے ہیں اور لوگوں کوندی نالوں سے ملحقہ بستیاں خالی کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں-


    ضلعی انتظامیہ، واسا اور دیگر متعلقہ اداروں کو ریڈ الرٹ کرکے سول ڈیفنس اور ریسکیو ون ون ٹوٹو کے اہلکار کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے نالہ لئی کے کناروں پر تعینات کر دئیے گئے ہیں۔

    راولپنڈی میں بارش سے ڈھوک کشمیریاں، شکرالہ، صادق آباد، ندیم کالونی، آریہ محلہ اور کری روڑ سمیت کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ مری روڈ، راول روڈ اور ایکسپریس وے سمیت اہم شاہراوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی۔


    محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رات سے اب تک 122 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہےجبکہ محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، اسلام آباد اور ملک کے دوسرے حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے-

    دوسری جانب مردان اور شانگلہ سمیت خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکر میں بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی توقع ہے این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، پشاور اور گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔

  • حالیہ آزاد کشمیر انتخابات مکمل طور مینیج تھے، اسے صرف انتخابات کا نام ہی دیا جا سکتا ہے    رانا ثناءاللہ

    حالیہ آزاد کشمیر انتخابات مکمل طور مینیج تھے، اسے صرف انتخابات کا نام ہی دیا جا سکتا ہے رانا ثناءاللہ

    ن لیگ کے رہنما رانا ثناء ﷲ کا کہنا ہے کہ حالیہ انتخابات مکمل طور مینیج کیے گئے تمام ایجنسیاں ان انتخابات پر مامور تھیں۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے مارننگ شو آزاد کشمیرکے حالیہ انتخابات پر گفتگوکرتے ہو ئے ن لیگ کے رہنما رانا ثناء ﷲ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات مکمل طور پر مینیج تھے تمام ایجنسیاں ان انتخابات پر مامور تھیں مکمل بیوروکریسی، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے لے کر آئی جی اور آئی جی سے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او تک تمام لوگ حکومت پاکستان یا صوبہ پنجاب سے تھے۔

    رانا ثناء ﷲ نے حالیہ انتخابات کو تما شا قرار دیتے ہو ئے کہا کہ اسے صرف انتخابات کا نام ہی دیا جا سکتا ہے اسماعیل گجر کے بیان پر رانا ثناء ﷲ نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بالکل غلط بات کی ہے ، ان کے اس بیان کا پارٹی نے نوٹس لیا ہے۔

    مارننگ شو میں رانا ثناء ﷲ کا کہنا تھا کہ اسماعیل گجر انتخابات میں کامیابی حا صل کرچکے تھے تاہم ان کے حالیہ بیان کی بنیاد پر ان کے حلقہ کے نتائج پہلے روک دیئے گئے اور پھر انہیں ہروادیا گیا ۔

    دوران گفتگو رانا ثناء ﷲ نے سوال اٹھایا کہ جب یہ سب عیاں ہو گا تو لو گوں کا کیا اعتماد رہے گا۔ رانا ثناء ﷲ نے پی ٹی آئی کے متوقع وزیر اعظم سردار الیاس تنویر کے سوشل میڈیا پر جاری بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ سردار الیاس تنویر ویڈیو میں بتا رہے ہیں کہ کس طرح جماعت اسلامی آزادکشمیر کے صدر کو بھی ان کے حق میں دستبردار کر وادیا گیا ۔

    دوسری جانب شو میں شامل پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تین حلقوں میں تحفظات ہیں –

  • پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ مسلسل جاری، مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد ہو گئی

    پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ مسلسل جاری، مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد ہو گئی

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 44 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 52 ہزار 291 ٹیسٹ کیے گئے جس میں مزید 4 ہزار 119 کیسز سامنے آئے۔


    این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 15 ہزار827 جبکہ ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 131 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 71 ہزار 762، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 400، پنجاب میں تین لاکھ 54 ہزار 312، اسلام آباد میں 86 ہزار 226، بلوچستان میں 29 ہزار 861، آزاد کشمیر میں 23 ہزار 370اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 896 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 978 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 860، خیبرپختونخوا 4 ہزار 428، اسلام آباد 796، گلگت بلتستان 127، بلوچستان میں 326 اور آزاد کشمیر میں 618 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

  • افغان طالبان کے وفد کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

    افغان طالبان کے وفد کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

    طالبان کے وفد نے چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق طالبان کے نائب سیاسی سربراہ اور پولیٹیکل بیورو کے سربراہ ملا برادات اخوند کی سربراہی میں ایک وفد نے چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں انہوں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال ، امن عمل اور چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل طالبان کے وفد نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی تھی جس میں افغان طالبان کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور سیاسی حل کے لیے پر عزم ہونا افغان رہنماؤں اور سیاسی گروپوں کیلئے بہترین انتخاب ہو گا طالبان کا وفد ایران میں کابل سے آنے والے افغان سیاسی رہنماؤں کے گروپ سے بھی ملاقات کرے گا۔

    افغان طالبان کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران نے دو طرفہ مذاکرات کے لیے طالبان وفد کو دورے کی دعوت دی تھی۔

    جبکہ ایرانی وزیرِ خارجہ جوادظریف نے کہا تھا کہ افغان رہنما اور افغان عوام افغانستان کے مستقبل کے لیے سنجیدہ فیصلے کریں ایران فریقین کے درمیان مذاکرات عمل میں مدد کے لیےتیار ہے۔

    دوسری جانب حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا موقف واضح ہے کہ امریکا اور طالبان مذاکرات کی میز پر آئیں، امریکا اور طالبان کو ایک میز پر لانے کے لیے ہم نے کردار ادا کیا۔ افغان عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس قسم کی حکومت چاہتے ہیں، سب نے دیکھا افغان مسئلے کا فوجی حل ناکام ہوا، جب کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں تو مجھے طالبان خان کہا گیا۔

    عمران خان نے کہا کہ جب افغانستان میں 150 ہزار نیٹو فوجی تھے وہ وقت تھا کہ کوئی سیاسی حل نکالا جاتا، جب افغانستان سے انخلا کی تاریخ دی گئی تو طالبان نے سوچا کہ وہ جنگ جیت گئے، اب مشکل ہے کہ طالبان کو کسی سیاسی حل کی طرف لایا جائے، طالبان سمجھتے ہیں وہ جیت چکے۔

  • طالبان جنگجو نہیں عام شہری کی طرح ہیں    وزیر اعظم عمران خان

    طالبان جنگجو نہیں عام شہری کی طرح ہیں وزیر اعظم عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم ا فغانستان میں امن چاہتے ہیں کسی محاذ آرائی کا حصہ نہیں بننا چاہتے، پاکستان نے افغان جنگ کا حصہ بن کر 70 ہزار جانیں قربان کیں۔

    باغی ٹی وی : امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اب کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، پاکستان اب مزید کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملکی معیشت کی بحالی چاہتے ہیں، دوبارہ جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب پاکستانی حکومت نے امریکی جنگ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تو ملک تباہ ہوگیا، ہماری اقتصادی قوت ایسی نہیں کہ مزید افغان پناہ گزین برداشت کرسکیں، ابتر صورتحال کی وجہ سے خانہ جنگی پاکستان میں امڈ سکتی ہے طالبان جنگجو نہیں عام شہری کی طرح ہیں، انہیں کیسے تلاش کیا جائے۔

    امریکا نےافغانستان میں ستیاناس کردیا وہ جس مقصد کیلئے بھی افغانستان گیا اس کا طریقہ کار ٹھیک نہیں تھا عمران خان

    یاد رہے کہ اسی انٹرویو میں پاکستانی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی معیشت کو 150ارب ڈالر کا نقصان ہوا، پاکستان کی معیشت مزید افغان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی-

    ان کاکا کہنا تھا کہ ا فغانستان میں ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا جارہا ہے، پاکستان کا موقف واضح ہے کہ امریکا اور طالبان مذاکرات کی میز پر آئیں، امریکا اور طالبان کو ایک میز پر لانے کے لیے ہم نے کردار ادا کیا افغان عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس قسم کی حکومت چاہتے ہیں، سب نے دیکھا افغان مسئلے کا فوجی حل ناکام ہوا جب کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں تو مجھے طالبان خان کہا گیا۔

    میرے خواتین کے لباس سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا وزیر اعظم