Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • افغانستان میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تنازع طے کیا جائے    سیکریٹری جنرل نیٹو

    افغانستان میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تنازع طے کیا جائے سیکریٹری جنرل نیٹو

    برسلز: معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم (نیٹو) کے سیکریٹری جنرل جینزاسٹولنٹبرگ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تنازع طے کیا جائے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں جینزاسٹولنٹبرگ نے اعتراف کیا ہے کہ آج افغانستان میں غیرملکی فوجیوں کے انخلا کے بعد سیکورٹی کی صورتحال گہرا چیلنج بنی ہوئی ہے –


    جینزاسٹولنٹبرگ نے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ افغانستان میں سیکورٹی کی نازک صورتحال کے پیش نظراس مسئلہ کے حل کے لئے مذاکرات کا طے پانا ضروری ہے-

    انہوں ںے کہا کہ نیٹو اتحاد افغانستان کی فنڈنگ ، سویلین موجودگی اور بیرون ملک فوجیوں کی تربیت سمیت معاونت جاری رکھے گا۔

    نیٹو چیف نے افغان صدراشرف غنی سے ٹیلی فون پر بات چیت بھی کی ہے جس میں افغانستان کی تازہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    امریکا نےافغانستان میں ستیاناس کردیا وہ جس مقصد کیلئے بھی افغانستان گیا اس کا طریقہ کار ٹھیک نہیں تھا عمران خان

  • امریکا نےافغانستان میں ستیاناس کردیا وہ جس مقصد کیلئے بھی افغانستان گیا اس کا طریقہ کار ٹھیک نہیں تھا     عمران خان

    امریکا نےافغانستان میں ستیاناس کردیا وہ جس مقصد کیلئے بھی افغانستان گیا اس کا طریقہ کار ٹھیک نہیں تھا عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا نے افغانستان میں ستیاناس کردیا، امریکا جس مقصد کے لئے بھی افغانستان گیا اس کا طریقہ کار ٹھیک نہیں تھا۔

    باغی ٹی وی : امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خانہ جنگی کے خدشات ہیں، سیاسی تصفیہ ہی افغانستان کے مسئلے کا حل ہے، اگر سیاسی تصفیہ نہیں ہوتا تو افغانستان میں سول وار ہوسکتی ہے اور ایسا ہوتا ہے تو بھیانک صورتحال ہوگی۔

    انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی معیشت کو 150ارب ڈالر کا نقصان ہوا، پاکستان کی معیشت مزید افغان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔

    وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اشرف غنی کو انتخابات میں تاخیر کرنی چاہیے تھی افغانستان کا پاکستان پر جہادی بھیجنے کا الزام احمقانہ ہے، افغانستان جہادی بھیجنے کے ثبوت کیوں نہیں فراہم کرتا۔ الزام لگایا گیا کہ ہم نے طالبان کو محفوظ ٹھکانے دیئے ثبوت کہاں ہیں، نائن الیون کے بعد امریکا کا ساتھ دیا تو ملک بھر میں خودکش حملے ہوئے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا جارہا ہے، پاکستان کا موقف واضح ہے کہ امریکا اور طالبان مذاکرات کی میز پر آئیں، امریکا اور طالبان کو ایک میز پر لانے کے لیے ہم نے کردار ادا کیا افغان عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس قسم کی حکومت چاہتے ہیں، سب نے دیکھا افغان مسئلے کا فوجی حل ناکام ہوا جب کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں تو مجھے طالبان خان کہا گیا۔

    عمران خان نے کہا کہ جب افغانستان میں 150 ہزار نیٹو فوجی تھے وہ وقت تھا کہ کوئی سیاسی حل نکالا جاتا، جب افغانستان سے انخلا کی تاریخ دی گئی تو طالبان نے سوچا کہ وہ جنگ جیت گئے، اب مشکل ہے کہ طالبان کو کسی سیاسی حل کی طرف لایا جائے، طالبان سمجھتے ہیں وہ جیت چکے امریکا نے افغانستان میں ستیاناس کردیا، امریکا جس مقصد کے لئے بھی افغانستان گیا اس کا طریقہ کار ٹھیک نہیں تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں تھا القاعدہ افغانستان میں تھی، جنگجو طالبان پاکستان میں نہیں تھے، نائن الیون حملوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں تھا۔

  • میرے خواتین کے لباس سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا       وزیر اعظم

    میرے خواتین کے لباس سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا وزیر اعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خواتین جو مرضی پہنیں لیکن جو شخص ریپ کرتا ہے وہی اسکا ذمہ دار ہے-

    باغی ٹی وی : امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے خواتین کے لباس سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔میں نے پردے کا لفظ استعمال کیا، پردے کا مطلب صرف لباس نہیں، پردہ صرف خواتین کے لیے ہی نہیں ہے، مردوں کے لیے بھی ہے، اسلام خواتین کو عزت و احترام دیتا ہے اسلام میں پردے کا مقصد بگاڑ کو روکنا ہے-

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی معاشرے میں جنسی جرائم میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جنسی جرائم کو صرف خواتین سے نہیں جوڑا جا سکتا صرف خواتین نہیں بچے بھی جنسی جرائم کا شکار ہو رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زیادتی کے واقعات کا موازنہ مغرب سے کیا جاتا ہے، پاکستان میں زیادتی کے واقعات مغرب کے مقابلے میں کم ہیں۔

  • سال کے 365 دن میں سے 300 دن سونے والا شخص

    سال کے 365 دن میں سے 300 دن سونے والا شخص

    بھارتی ریاست راجستھان کے 42 سالہ پُرکھا رام سال کے 365 دن میں سے تقریباً 300 دن سوتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق پُرکھا رام کو ایسی انوکھی بیماری ہے جو ایک ارب لوگوں میں سے صرف ایک ہوتی ہے، یعنی اس وقت زیادہ سے زیادہ بھی ہوئے تو دنیا میں پُرکھا رام جیسے صرف 7 لوگ ہوں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پُرکھا رام کو 23 سال پہلے اس بیماری کی تشخیص ہوئی تھی جب وہ سونے کے لیے لیٹتے ہیں تو 20 سے 25 دن مسلسل سوتے رہتے ہیں اس دوران اُنہیں جگانا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔

    اس مرض کی علامات میں شدید سر درد اور تھکان شامل ہیں یہ بنیادی طور پر ایک نفسیاتی بیماری ہے لیکن کچھ کیسز میں یہ دماغ میں رسولی ہونے یا چوٹ لگنے سے بھی ہو جاتی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پُرکھا رام اور اُن کے گھر والے اس اُمید میں جی رہے ہیں کہ اس بیماری کا علاج دریافت ہوجائے اور اُن کی زندگی معمول پر آسکے۔

    جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس بیماری کا علاج تبھی ممکن ہے جب اس کی بنیادی وجہ معلوم ہو سکے۔

  • کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا نے امریکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

    کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا نے امریکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

    امریکا میں عالمی وبا کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

    باغی ٹی وی : امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول ( سی ڈی سی) نے ہدایت کی ہے کہ مکمل طور پر ویکسین لگوانے کے باوجود دفاتر اور دیگر عوامی مقامات پر ماسک پہنے جائیں۔

    سی ڈی سی کے مطابق انتہائی متاثرہ علاقوں میں ویکسین شدہ افراد کو ماسک کا استعمال بحال کرنا چاہیے۔

    دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ نے شہریوں کو تنبیہ جاری کی ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ والے ممالک کے سفر سے باز رہیں پابندی کے شکار ممالک کا سفر کرنے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سفری پابندی کا شکار ممالک جانے پر 3 سال تک قید یا سفری پابندی لگائی جاسکتی ہے سعودی حکومت بعض شہریوں پر 16ممالک کا سفر کرنے پر پابندی عائد کرچکی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق کورونا پھیلاؤ کے باعث 13ممالک کے سفر کرنے پر مکمل پابندی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات، ویتنام اورایتھوپیا کیلئے سفر پیشگی اجازت سے مشروط کردیا گیا۔

  • راولپنڈی: مبینہ زیادتی کے بعد ماں بچے کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم نے گرفتاری دیدی

    راولپنڈی: مبینہ زیادتی کے بعد ماں بچے کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم نے گرفتاری دیدی

    راولپنڈی: ماں بچے کے مبینہ قاتل نے گرفتاری دے دی-

    باغی ٹی وی : تھانہ چونترہ کے علاقے میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے بعد ماں بچے کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم نے گرفتاری دے دی ہے نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سفاک ملزم واجد نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 14 ماہ کے بچے کو ملزم نے 24 جولائی کو تیز دھار آلے سے قتل اور اس کی ماں کو زخمی کردیا تھا ملزم کی تلاش کے لیے پولیس نے عوام سے بھی مدد طلب کی تھی۔


    نسیم بی بی کا تعلق وہاڑی سے تھا اور راولپنڈی میں رہائش پذیر تھی۔ پیشے کے اعتبار سے گداگر اور ایک 14 ماہ کے بچے کی ماں تھیں ملزم نے خنجر کے وار کیے اور نسیم بی بی کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

    اسپتال پہنچنے سے قبل بچہ ہلاک ہو گیا تھا جبکہ اتوار کو راولپنڈی ڈی ایچ کیو اسپتال میں نسیم بی بی کا بھی انتقال ہوگیا تھاواقعے کی ایف آئی آر تھانہ چونترہ راولپنڈی میں درج ہے۔

  • اسمارٹ فون چھیننے پر بچہ والد کے خلاف شکایت درج کرانے تھانے پہنچ گیا

    اسمارٹ فون چھیننے پر بچہ والد کے خلاف شکایت درج کرانے تھانے پہنچ گیا

    چین میں 14 سالہ بچہ موبائل فون واپس لینے پر اپنے والد کے خلاف تھانے پہنچ گیا –

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقی چین کے صوبے انشوئی میں 14 سالہ بچہ والد کے خلاف تھانے پہنچ گیا اور شکایت درج کرائی کے والد بچوں سے مشقت لینے کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس سے گھر کے کام کرواتے ہیں۔

    تھانے میں موجود افسر کو جب بات سمجھ نہیں آئی تو وہ بچے کو لے کر اس کے گھر پہنچ گئے اور بچے کے والد سے بات کی تو معلوم ہوا کہ بچہ ہر وقت موبائل فون میں مصروف رہتا ہے اور گھر کے کاموں میں ہاتھ نہیں بٹاتا نہ ہی اپنی پڑھائی پر توجہ دیتا ہے۔

    پولیس اہلکار نے والد کو بچے پر زیادہ سختی کرنے سے منع کیا اور کہا کہ کچھ دیر کے لیے بچے سے موبائل لینے کا خیال خاصا بہتر ہے۔

    رپورٹ کے مطابق لوگوں نے اس لڑکے کو نافرمان قرار دیتے ہوئے اس کے والدین پر اعتراض کیا ہے کہ انہیں بچے کے بگڑنے سے پہلے ہی اسے سمجھانا چاہیے تھا لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر بچے نے بدتمیزی کی اور تھانے میں اپنے ہی والد کے خلاف شکایت کردی، تو اس میں بھی والدین کی اپنی لاپرواہی کا دخل ہے۔

  • عبدالرزاق نے اسٹیج اداکارہ دیدار کے ساتھ تعلقات اور شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    عبدالرزاق نے اسٹیج اداکارہ دیدار کے ساتھ تعلقات اور شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے اسٹیج اداکارہ دیدار کے ساتھ تعلقات اور شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹرعبدالرزاق حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے کرکٹ اسپیشل شو ’باؤنسر‘ میں شریک ہوئے شو کے دوران میزبان نے عبدالرزاق سے ان کے اور اسٹیج اداکارہ دیدار کے درمیان تعلقات اور شادی سے متعلق افواہوں کے بارے میں سوال کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر آپ چاہیں تو اس سوال کا جواب دیں ورنہ نا دیں۔

    میزبان نے سوال کیا آپ کے اور دیدار کے بارے میں لوگوں کا خیال تھا کہ آپ اسٹیج اداکارہ دیدار کا اتنا دیدار کرتے تھے کہ لوگوں نے کہنا شروع کردیا تھا کہ شاید آپ اداکارہ دیدار سے شادی کرنے جارہے ہیں۔ کیا یہ سچ تھا یا ویسے ہی بس افواہیں تھیں؟-

    عبدالرزاق نے جواب دیا یہ افواہیں نہیں تھیں ٹھیک باتیں تھیں 1999 میں میری اور دیدار کی دوستی ہوئی تھی میں نے دیدار سے کبھی شادی کا وعدہ نہیں کیا تھا بلکہ یہ کہا تھا مجھے 6 ماہ دے دو اس میں ہم اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ شادی کرنی ہے یا نہیں دیدار میری بات سے اتفاق کرتی تھی-

    عبدالرزاق نے بتایا کہ اس کے علاوہ دیدار نے اپنے اسٹیج پروگرام چھوڑنے سے منع کردیا تھا اس نے کہا تھا میں اسٹیج پروگرام کرنا نہیں چھوڑ سکتی جس پر میں نے اس سے کہا تھا پھر میرے لیے تم سے شادی کرنا مشکل ہوجائے گا کیونکہ ہمارا جو فیملی بیک گراؤنڈ ہے وہ اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ میں اسٹیج پروگرام کرنے والی خاتون سے شادی کروں۔

    سابق کرکٹر نے مزید بتایا میں نے دیدار سے کہا تھا اگر آپ اسٹیج پروگرام اور پرفارمنس چھوڑ دیں گی تو میں آپ سے شادی کرنے کے بارے میں سوچ سکتا ہوں۔لیکن دیدار نے منع کردیا اور کہا یہ میرا کیریئر ہے اور میں یہ نہیں چھوڑسکتی جس کی وجہ سے ہمارا بریک اپ ہوگیا۔

    میزبان نے عبدالرزاق سے سوال کیا آپ کو دیدار سے سچی محبت تھی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا محبت سچی ہی ہوتی ہے۔

  • راج کندرا فحش فلموں سے 2023-24  میں کتنے پیسے کمانے والے تھے، بھارتی میڈٰیا کے حیران کن انکشافات

    راج کندرا فحش فلموں سے 2023-24 میں کتنے پیسے کمانے والے تھے، بھارتی میڈٰیا کے حیران کن انکشافات

    راج کندرا فحش فلمیں کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں جب کہ روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات میں مزید نئی چیزیں سامنے آ رہی ہیں ۔

    بھارتی ویب سائٹ مڈ ڈے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے کیس کی پہلی چارج شیٹ دائر کر دی گئی ہے اور ممبئی پولیس نے راج کندرا اور ان کی کمپنی ” بولی فیم میڈیا لیمیٹڈ “ کی جانب سے طے کئے گئے مفھش عاشی اہداف کا جائزہ بھی لیا ہے ۔

    یاد رہے کہ ” بولی فیم “ اس وقت لانچ کی گئی جب فحش فلموں کے مواد کی ایپلی کیشن ” ہاٹ شاٹس “ پرگوگل پلے سٹور اور ایپل کی جانب سے گزشتہ سال پابندی عائد کر دی گئی ۔

    فحش فلموں کا الزام : شلپا شیٹھی نے خاموشی توڑ دی ، شوہر راج کندرا کے حق میں سامنے…

    چارج شیٹ میں ایک پریزینٹیشن بھی دی گئی ہے جس میں سال 2023-24 کے دوران مجموعی آمدنی 146 کروڑ اور خالص منافع 34 کروڑ کا اندازہ لگایا گیا ،اس میں سال 2021-22 اورسال 2022-23 کی آمدنی اور خالص منافع کے اعدادو شمار بھی دیئے گئے ہیں ۔

    رپورٹ کے مطابق راج کندرا کی کمپنی سال 2021-22 میں 36 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے مجموعی آمدنی جبکہ چار کروڑ 76 لاکھ 85 ہزار خالص منافع اکٹھا کرنے کی امید باندھے ہوئے تھی جبکہ کندرا اینڈ کمپنی73 کروڑ بھارتی روپے کی مجموعی آمدنی اور نقد منافع حاصل کرنے کا ارادہ کیئے ہوئے تھی ۔ چارج شیٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ منصوبہ بالی فیم کیلئے تھا یا کسی اور کمپنی کیلئے ۔

    شوہر راج کندرا کے بعد اہلیہ شلپا شیٹھی بھی پولیس کے ریڈار پرآ گئیں

    کرائم برانچ کے افسر کا کہنا تھا کہ راج کندرا کی ایپلی کیشن ہاٹ شاٹ پر پابندی لگنے کے بعد تمام مواد بولی فیم پر منتقل کر دیا گیا تھا ، سرور اور متعدد فائلز اور دستاویزات کو راج کندرا کے دفتر سے ضبط کر لیا گیا ہے جس سے پولیس اہلکاروں کو کیس سے متعلق حقائق مزید واضح ہو سکیں گے ۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار شلپا شیٹھی کے شوہر راج کنڈرا کو فحش فلموں کیس کے معاملے میں 14 دن کے لئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے انہیں 19 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا اور یہ تیسرا موقع ہے جب ان کی عدالتی تحویل میں توسیع کی گئی ہے۔

    فحش فلمیں کیس میں شوہر کے بعد شلپا شیٹھی کےخلاف بھی گھیرا تنگ

  • پب جی گیم کھیلنے سے منع کر نے پرخاتون نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

    پب جی گیم کھیلنے سے منع کر نے پرخاتون نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

    دبئی: پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر خاتون نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کی چوتھی بڑی گیم پب جی کھیلنے والوں کی تعداد 75 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جس میں عرب دنیا سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین بھی شامل ہیں پب جی گیم کے جنون میں اب تک سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور درجنوں افراد کو اس گیم کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے-

    تاہم اب عرب ریاست میں بھی پب جی گیم کھیلنے کا جنون رکھنے والی خاتون نے گیم کھیلنے سے روکنے پر اپنے ہی شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا جس میں خاتون نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شوہر کے تشدد نے اسے نفسیاتی اور جسمانی نقصان پہنچایا ہے۔

    ہوا کچھ یوں کہ عید الضحیٰ پر خاتون کے گھر مہمان آئے تو اس کے شوہر نے خاتون کو مہمانوں کے لیے کافی بنانے کا کہا تاہم خاتون پب جی کھیلنے میں اتنا مصروف تھی کہ کافی بنانا بھول گئی جس پر شوہر نے خاتون کی پٹائی لگا دی لیکن اب وہ خود مشکل میں پھنس گیا۔

    متاثرہ خاتون نے تشدد کرنے پر اپنے شوہر کے تھانے میں درخواست جمع کرا دی جس میں کہا گیا کہ تشدد کی وجہ سے اسے نفسیاتی اور جسمانی نقصان ہوا ہے جس کی تلافی کا وہ مطالبہ کریں گی۔

    خاتون نے مزید کہا کہ ان کا شوہر پب جی کھیلنے سے بھی روکتا ہے اس کے باوجود کہ وہ گھر کا تمام کام پوری ذمہ داری سے پورا کرتی ہیں۔