Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مہوش حیات کو وزیر اعظم عمران خان  کیساتھ خود کا موازنہ کرنا مہنگا پڑگیا

    مہوش حیات کو وزیر اعظم عمران خان کیساتھ خود کا موازنہ کرنا مہنگا پڑگیا

    پاکستانی تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات کو وزیراعظم عمران خان کے ساتھ خود کا موازنہ کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے-

    باغی ٹی وی : یاد رہے کہ چند روز قبل مہوش حیات نے ایک انٹرویو کے دوران سیاست میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا عمران خان پہلے ایک کرکٹر تھے تو جب ایک کرکٹر وزیراعظم بن سکتا ہے تو ایک اداکارہ ملک کی وزیراعظم کیوں نہیں بن سکتی۔ مہوش حیات کی اس بات پر میزبان نے حیرانی سے ان سے پوچھا تھا کیا آپ عمران خان کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟

    جس کے جواب میں مہوش حیات نے کہا تھا میں عمران خان کو چیلنج نہیں کررہی لیکن ان کی جگہ آگے جاکر کسی نے تو لینی ہے تو میں بھی وزیراعظم کی ایک امیدوار بن سکتی ہوں۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین کو مہوش حیات کا یہ بیان پسند نہیں آیا اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان کےساتھ خود کا موازنہ کرنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    صارفین نے لکھا مہوش حیات زیرو قابلیت کے بل پر وزیراعظم بننا چاہتی ہیں۔ کسی نے لکھا عمران خان پیدائشی کرکٹر نہیں بلکہ پیدائشی لیڈر ہیں اس لیے وہ آج ملک کی قیادت کررہے ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کی سیاست میں 25 سالہ جدوجہد کا بھی حوالہ دیا اور کہا عمران خان نے ملک کا وزیراعظم بننے کے لیے برسوں جدوجہد کی ہےکسی نے مہوش حیات کے اس بیان پر انہیں اپنا دماغی علاج کروانے مشورہ دیا –

    نزہت قمر نامی خاتون نے لکھا جب اوقات سے زیادہ بغیر محنت کے مل جائے تو ایسے ہی خواب آنے لگتے ہیں، بی بی اپنا علاج کرواؤ۔

    ایک صارف نے لکھا عمران خان چیمپئن ہیں ان میں بہت ساری خوبیاں ہیں ان کی سوچ دنیا میں موجود کسی بھی انسان سے بالا تر ہے کوئی بھی اپنا موازنہ عمران خان کی شخصیت سے نہیں کرسکتا۔

    مہروز نامی صارف نے مہوش حیات پر طنز کرتے ہوئے لکھا آپ وزیراعظم بننا چاہتی ہیں اور اس کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں آئٹم نمبر پر ڈانس کریں گی؟

  • ٹوکیو اولمپکس: طلحہ طالب نے میڈل نہ سہی ،پاکستانی ستاروں کے دل جیت لئے، قومی ہیرو قرار دیا

    ٹوکیو اولمپکس: طلحہ طالب نے میڈل نہ سہی ،پاکستانی ستاروں کے دل جیت لئے، قومی ہیرو قرار دیا

    ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے ویٹ لفٹر طلحہ طالب البتہ میڈل نہیں جیت سکے لیکن اپنی انتھک محنت اور کاوشوں کی وجہ سے لاکھوں پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ قومی کرکٹرز اور شوبز ستاروب کے دل جیت لیے ہیں-

    باغی ٹی وی :ٹوکیو اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں پانچویں پوزیشن پر آنے والے طلحہ طالب کی کوششوں پر پاکستانی ستاروں اور کرکٹر محمد حفیظ نے انہیں زبردست داد دی اور پاکستان کا فخر اور قومی ہیرو قرار دیا-

    سوشل میڈیا ویب سائٹس پر پاکستانی ستاروں نے طلحہ طالب کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمغہ نہ سہی لیکن انہوں نے اپنی کاوشوں سے سب کے سر فخر سے بلند کیے ہیں۔


    کرکٹر محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر طلحہ کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے افراد یا فیڈریشن جو آپ جیسے ایتھلیٹوں کی مدد نہیں کرتے اور ضروری سہولیات فراہم نہیں کرتے ہیں ان سے جواب لیا جانا چاہیے۔


    معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر طلحہ طالب کی ٹوکیو اولمپکس مقابلے کی تصویر شیر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے ہم سب کے سر فخر سے بلند کردیے ہیں۔


    پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں، آپ ڈٹے رہے اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا-

    https://twitter.com/yumnazaidiactor/status/1419299425420259332?s=20
    پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ٹویٹر پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہا کہ آپ نےاولمپکس میں اپنی کارکردگی سے ہمارے دل جیت لیے ہیں-

    خیال رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں طلحہ طالب میڈل کے بہت قریب آگئے تھے لیکن صرف دو کلوگرام کے فرق کی وجہ سے وہ ایک یقینی تمغے سے محروم رہ گئے اور پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔

    تمام پاکستانیوں کے دل جیتنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف دو کلو گرام سے میڈل نہ جیت سکا، مد مقابل کھلاڑیوں کو جو سہولتیں میسر تھیں اگر مجھے بھی ملتیں تو میڈل جیت جاتا۔

  • تیونس کے دارالحکومت میں قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے دفتر پر دھاوا

    تیونس کے دارالحکومت میں قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے دفتر پر دھاوا

    تیونس کے دارالحکومت میں قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے دفتر پر پولیس نے دھاوا بول دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :الجزیرہ کے مطابق تیونس کی پولیس نے دارالحکومت تیونس میں الجزیرہ کے بیورو پر دھاوا بول دیا ہے ، اور تمام عملے کو بے دخل کردیا ہے جب اتوار کے آخر میں صدر سعید نے حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے بعد ان کے دشمنوں کو باغی کہا گیا تھا۔

    تیونس میں الجزیرہ صحافیوں کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوث پولیس اہلکار اسلحے سمیت عمارت میں داخل ہوئے اور ڈرا دھمکا کر عملے کے ارکان کو عمارت سے باہر نکالا اورذاتی سامان بھی ضبط کر لیا پولیس اہلکاروں کے پاس سرچ وارنٹ بھی موجود نہیں تھا۔

    تیونس میں الجزیرہ کے بیورو چیف لوطی حاجی کا کہنا تھا کہ انہیں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اپنے دفتر سے بے دخل کرنے کی کوئی پیشگی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔

    جبکہ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے موقف اختیار کیا ہے عدالت کے حکم پرعمارت کو تمام صحافیوں سے خالی کروائی گئی ہے۔

    رپورٹرز نے بتایا کہ انہیں سیکیورٹی افسران نے اپنے فون بند کرنے کا حکم دیا تھا اور انہیں عمارت میں واپس جانے کی اجازت نہیں تھی تاکہ وہ اپنا ذاتی سامان واپس لے سکیںافسران نے دفتر کی چابیاں ضبط کر لیں تھیں-

    الجزیرہ نےاس چھاپے کو پیر کے روز بعد میں شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ایسی دنیا میں جہاں میڈیا اور صحافیوں کو بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، الجزیرہ اس کو مجموعی طور پر پریس کی آزادی پر حملہ کے طور پر دیکھتی ہے۔

    رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے الجزیرہ کے دفتر میں ہونے والے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہےآر ایس ایف نے کہا کہ وہ "تیونس میں الجزیرہ کے دفتر میں ہونے والے طوفان اور سیاسی تنازعات میں میڈیا کے ملوث ہونے کی مذمت کرتا ہے۔”

    آر ایس ایف کی ترجمان پاولین اڈس میول نے الجزیرہ کو بتایا کہ ان کی ٹیم تیونس میں میڈیا آؤٹ لیٹس پر کسی بھی مزید حملوں کے لئے چوکنا ہے۔

    ایک بیان میں صحافیوں کے حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم نے کہا ہے کہ صدر سعید نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے وزیراعظم ہشام مشیشی کو برطرف کردیا لیکن احتجاج کرنے والے مخالفین کا سڑکوں پر استقبال کیا جارہا ہے۔

    الجزیرہ نیٹ ورک کے حکام نے کہا ، الجزیرہ تیونس کے حکام کی اس کارروائی کو پریشان کن حد تک بڑھاوا سمجھتا ہے اور اسے خدشہ ہے کہ اس سے ملک میں افشا واقعات کی منصفانہ اور شفاف کوریج میں رکاوٹ آئے گی۔”

    "الجزیرہ نے تیونس کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرنے کی اجازت دے اور انہیں بغیرکسی خوف یا دھمکی کے اپنے کام عمل کرنے کی اجازت دی جائے۔

    مزید کہا گیا کہ "نیٹ ورک تیونس میں الجزیرہ کے بیورو کے خلاف ان اقدامات کی مذمت کے لئے انسانی حقوق اور میڈیا تنظیموں کی یکجہتی کی قدر کرتا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز عوامی احتجاج کے بعد ایوان صدر نے پارلیمنٹ کو 30 دن کے لیے تحلیل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ تیونس کے صدر سعید نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ ضرورت پڑنے پر فیصلے میں مزید 30 دن کی توسیع کی جاسکتی ہے۔

    کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے خلاف ہونے والے پرتشدد واقعات میں اضافے کے بعد امن و عامہ برقرار رکھنے کیلئے تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیراعظم ہشام مشیشی کو برطرف کرکے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا تھا۔

    صدر قیس سید نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں امن قائم ہونے تک وہ خود وزیر اعظم کے عہدے کے فرائض سر انجام دیں گے۔

    صدر سعید نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ اسلحے کا سہارا لینے والوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ فوج کی مدد سے ایسے عناصر کو کچل دیں گے۔

  • گھریلوجھگڑا، میاں بیوی نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی

    گھریلوجھگڑا، میاں بیوی نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی

    اسلام آباد :مشتعل میاں بیوی نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی ۔

    باغی ٹی وی : تھانہ کورال کے علا قے غوری گارڈن میں ذیشان علی اور ارم بی بی میں گھریلو نا چا قی اور بچے لے جا نے پر جھگڑے کے دوران دونوں نے ایک دوسرے پر فائر کر دیا فائر نگ سے دونوں میاں بیوی زخمی ہو گئے۔

    مقامی پولیس وقوعہ کی اطلا ع مو صول ہو تے ہو ئے مو قع پر پہنچ گئی اور دونو ں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔کورال پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

  • شہروز کاشف دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی "کے ٹو” سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما

    شہروز کاشف دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی "کے ٹو” سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما

    19 سالہ کوہ پیما شہروز کاشف دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے شہروز کاشف نے آج صبح کے ٹو کی 8 ہزار 611 میٹر چوٹی کو سر کیا –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آج صبح 19 سالہ شہروز کاشف نے کے ٹو کی چوٹی سر کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا شہروز کاشف نے دو ماہ قبل ماؤنٹ ایوریسٹ کو بھی سر کر کے کم عمر ترین پاکستانی ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

    شہروز کاشف کے والد نے کہا ہے کہ بہت فخر کی بات نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پوری پاکستانی قوم کے لیے ہے شہروز نے اپنے مشن کا نام پاکستان آن کے ٹو رکھا تھا۔

    شہروز کاشف کے والد نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ شہروز کی محفوظ واپسی کی دعا کریں کیونکہ ٹو سے واپسی کا راستہ خطرناک ہے۔

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ماونٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا شہروز کاشف نے اپنی سمٹ کو علی سدپارہ کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا شہروز کاشف اس سے قبل سطح سمندر سے 26 ہزار 400 فٹ کی بلندی پر واقع پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک بھی 17 برس کی عمر میں سر کر چکے ہیں اس طرح شہروز کاشف براڈ پیک پر پاکستانی پرچم لہرانے والے سب سے کم عمر کوہِ پیما ہیں۔

  • سُسرالیوں نے 17 سالہ بہو کو جینز پہننے پرمبینہ طور پر قتل کر دیا

    سُسرالیوں نے 17 سالہ بہو کو جینز پہننے پرمبینہ طور پر قتل کر دیا

    بھارت کی ریاست اتر پردیش میں جینز پہننے پر سسرالیوں نے مبینہ طور پر 17 سالہ بہو کو قتل کر ڈالا، مقتولہ رشتے میں مبینہ قاتلوں کی پوتی بھی تھی جس کا خاندان میں ہی بیاہ ہوا تھا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق 17 سالہ نیہا پاسوان کو ریاست اترپردیش کے ضلع دیوریا میں 19 جولائی کو محض اس لیے قتل کیا گیا کہ اس کے سسرالیوں کو بہو کا جینز پہن کر گاؤں میں گھومنا پسند نہیں تھا۔

    مہوادوہ سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ لڑکی جینز پینٹ پہنا کرتی تھی جس پراس کے نانا اور ماموں (سسر) نے اعتراض کیا تاہم لڑکی نہیں مانی اور اس مسئلہ پراس کا اپنے سسرالیوں سے جھگڑا ہوا۔

    رشتہ داروں نے ڈنڈوں سے لڑکی کی پٹائی کردی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگئی اور بعد میں اس کی موت ہوگئی لڑکی کے رشتہ داروں نے اس کی نعش کو رکشہ میں ڈال کر قریبی ہائی وے پر واقع پل سے نیچے پھینک دیا۔ تاہم نعش نیچے نہیں گری اور پل کے گرل میں اٹک گئی۔

    راہ گیروں کی اطلاع پرپولیس وہاں پہنچی اور بعد میں نعش کی شناخت نیہا پاسوان کے نام سے ہوئی مقتولہ کی والدہ شکونتلا دیوی پاسوان نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی بیٹی کو اس کے دادا اور ماموں نے لاٹھیوں سے مار کر ہلاک کردیا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ نے اس دن ان کی بیٹی نے روزہ رکھا تھا اور شام کو مذہبی رسومات ادا کیں۔ جب اس کے نانا، نانی اور ماموں نے اس کے لباس پر اعتراض کیا تو نیہا نے جواب دیا کہ جینز پہننے کی لیے بنائی گئی ہے اور وہ اسے پہنیں گی لڑکی کی اس بات پر جھگڑا ہوا اور لڑکی کو تشدد کرکے قتل کیا گیا۔

    شکونتلا دیوی نے بتایا کہ جب ان کی بیٹی بے ہوش ہوگئی تو اس کے سسرال والوں نے سے ایک آٹو رکشہ بلایا اوراسے اسپتال لے جانے کا بہانہ بنا کر نعش کو پل سے نیچے پھینک دیا۔

    دوسری جانب پولیس نے نیہا کے نانا، نانی، چچا، خالہ ، کزن اور آٹو ڈرائیور سمیت 10 افراد کے خلاف قتل اور شواہد مٹانے کا مقدمہ درج کیا ہے –

    سینئر پولیس عہدیدار شریش ترپاٹھی کے مطابق مقتولہ کے نانا، نانی، ایک ماموں اور رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

  • کوویڈ 19 کے بڑھتے کیسز، کراچی سول ہسپتال  کی او پی ڈی بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

    کوویڈ 19 کے بڑھتے کیسز، کراچی سول ہسپتال کی او پی ڈی بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

    کراچی : سول ہسپتال کی انتظامیہ نے کوویڈ 19 کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے او پی ڈی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے سول ہسپتال کی انتظامیہ نے غیر معینہ مدت تک او پی ڈی بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے کراچی میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا-

    او پی ڈی میں جن ڈیپارٹمنٹ کو بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس میں آئی او پی ڈی ؛ ای این ٹی او پی ڈی ، سرجیکل او پی ڈی ، آرتھوپیڈک او پی ڈی ،اسکن اور ڈینٹل او پی ڈی شامل ہے-

    کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 24 اعشاریہ 82 فیصد تک جا پہنچی، وہیں اندرونِ سندھ کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح میں 100 فیصد اضافہ ہو گیا۔

    ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 7 ہزار 783 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 1 ہزار 932 کیسز مثبت آئے ہیں۔

    حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 34 فیصد ریکارڈ ہوئی، جہاں 915 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 58 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 87 فیصد سے بڑھ کر 3 اعشاریہ 40 فیصد ہو گئی۔

    اندرونِ سندھ کے مختلف اضلاع میں 9 ہزار 344 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 318 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہےگزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ بھر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کی شرح 1 ہفتے میں بلند ترین 12 اعشاریہ 74 فیصد رہی۔

  • سگے بھائی کی فائرنگ سے بھائی ،بھابھی اور بھتیجا قتل

    سگے بھائی کی فائرنگ سے بھائی ،بھابھی اور بھتیجا قتل

    اسلام آباد: تھانہ شمس کالونی کی حدود میں گھریلوں اختلافات پر سگے بھائی کی فائرنگ سے بھائی، بھابھی اور بھتیجا قتل، علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر ملزم کی تلاش شروع کردی تھانہ شمس کالونی کے علاقہ ایچ تیرہ کے نواحی گاوں بوکراں میں فائرنگ جس کے نتیجہ میں بھائی بھابی اور بھتیجے کو جاں سے مار دیا ، ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    قتل ہونے والے اسد بخش ذوالفقار عمر60سال مسمات روقیہ بی بی مقتولا۔زوہیب احمد 16/17سال مقتول جبکہ زخمی فراز احمد عمر 22سال زخمی ہے جس کو فوری ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

    ایس پی انڈسٹریل پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئےاس حوالے سےایس پی فدا ستّی کا کہنا تھا کہ ملزم وقاص اور مقتولین ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے گھریلو جھگڑے پہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا-

    پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے-

  • امریکا نے افغانستان کے بعد عراق سے بھی فوجیں نکالنے کا اعلان کر دیا

    امریکا نے افغانستان کے بعد عراق سے بھی فوجیں نکالنے کا اعلان کر دیا

    امریکا نے افغانستان کے بعد عراق سے بھی اپنی فوجیں نکالنے کا اعلان کردیا ہےپیر کے روز امریکی صدر جوبائیڈن نے عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ عراق میں امریکی جنگی مشن روان سال کے آخر تک ختم ہوجائے گا۔

    باغی ٹی وی : نیو یارک ٹائمز کے مطابق عراق کے وزیر اعظم اس ہفتے کے آخر میں واشنگٹن جا رہے ہیں تاکہ اس مطالبہ کا مطالبہ کیا جائے کہ صدر بائیڈن نے عراقی میڈیا سے یہ اعلان کرتے ہوئے عراق سے تمام امریکی جنگی فوجیوں کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے کہ اس دورے سے "جنگی قوتوں کی موجودگی کا خاتمہ ہوگا۔”

    امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ امریکہ وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی طرف سے اس درخواست کی پابندی کرے گا ، جس نے پیر کے روز اس سال کے آخر تک امریکی جنگی افواج کے انخلا کے لئے ایک آخری تاریخ کا اعلان کیا تھا۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ عراق میں حالات اب ٹھیک ہو رہے ہیں، اس لیے سال کےآخر تک جنگی مشن سے نکل جائیں گے، لیکن داعش سے نمٹنے کے لئے عراقی فوج کی تربیت اور مدد جاری رکھیں گے۔

    امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا عراق کی جمہوریت کو مستحکم کرنے کی حمایت کرتا ہے جس کے لیے اکتوبر میں انتخابات کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ دونوں ممالک سلامتی کے تعاون ، داعش کے خلاف مشترکہ لڑائی کے لئے بھی پرعزم رہیں گے۔

    عراقی وزیراعظم نے امریکہ کے دورے سے قبل بیان دیا تھا کہ امریکہ کے جنگی مشن کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اور وہ سمجھتے ہیں کہ عراق کی سرزمین پر غیرملکی لڑاکا فورسز کی اب ضرورت نہیں رہی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کا عراق اور افغانستان سے فوجیں نکالنے کا مقصد چین کے اثرو رسوخ کو خطے میں بڑھنے سے روکنے کے لیے ساری توجہ ان پر مرکوز کرنا ہے۔ ان جنگوں میں امریکا سالوں سے لاکھوں ڈالرز خرچ کر رہا ہے تاہم جوبائیڈن انتظامیہ کا ماننا ہے کہ چین ان کے لیے مستقل کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

    بیس سالوں بعد افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا سلسلہ بھی جاری ہے، رواں ماہ امریکا نے افغانستان سے انخلا کی ڈیڈلائن مزید کم کردی تھی، امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں امریکہ کا فوجی مشن11ستمبر کی بجائے 31 اگست کو مکمل ہو گا۔

  • پاکستان اور افغانستان  کے دوران سیریز ستمبر میں کھیلی جائے گی ،افغانستان نے کھلاڑیوں کااعلان کر دیا

    پاکستان اور افغانستان کے دوران سیریز ستمبر میں کھیلی جائے گی ،افغانستان نے کھلاڑیوں کااعلان کر دیا

    پاکستان اور افغانستان کے دوران سیریز ستمبر میں کھیلی جائے گی-

    باغی ٹی وی : افغانستان نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے اپنے 17رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے بائیں ہاتھ کے بلے باز حشمت اللہ شہیدی کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے جبکہ رحمت شاہ کو ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے ۔ سکواڈ میں عبدالرحمن، فضل حق فاروقی ، ابراہیم زدران ، اکرام علی خیل ، کریم جنت، محمد نبی ، مجیب الرحمان ، نجیب اللہ زدران ، نوین الحق، نور احمد ، رحمت اللہ گرباز ، راشد خان ، صدیق اللہ ، شاہد کمال شامل ہیں ۔

    قیس احمد، سلیم صافی ، شراف الدین اشرف اور یوسف زازئی بھی سکواڈ کا حصہ ہیں جو ریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل ہیں حیران کن طور پر مڈل آرڈر اور تجربہ کار بلے باز اشغر افغان کو سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

    ہمسایہ ممالک پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے خلاف سیریز میں آمنے سامنے ہوں گے ، دونوں ممالک اس سے قبل آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ہی ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اترے ہیں ۔

    پاکستان اور افغانستان اب تک چار ایک روزہ میچز میں ایک دوسرے کے مقابل آچکے ہیں جہاں پاکستان چاروں میچز میں فتح یاب ہوا ہے ، اس میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا میچ بھی شامل ہے جو ہیڈنگلے میں کھیلا گیا اس میچ میں پاکستان سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے جیتا تھا۔