Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • 16جون کے بعد پہلی بار بٹ کوائن کی قیمت میں نمایاں اضافہ

    16جون کے بعد پہلی بار بٹ کوائن کی قیمت میں نمایاں اضافہ

    16جون کے بعد پہلی بار بٹ کوائن کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ ہفتوں میں بٹ کوائن کی قیمت 60 ہزار ڈالرز سے کم ہوکر 30 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی تھی تاہم ایمزون کا ایک اعلان ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا سبب بن گیا ہے26 جولائی کو بٹ کوائن کی قیمت میں 12.5 فیصد کا اضافہ ہوا اور وہ کچھ وقت کے لیے 64 لاکھ پاکستانی روپوں تک پہنچ گئی۔

    ایمزون کی جانب سے گزشتہ ہفتے ڈیجیٹل کرنسی اینڈ بلاک چین پراڈکٹ لیڈ کی ملازمت کا اشتہار سامنے آیا تھا، جس کے بعد دنیا میں یہ خبر پھیل گئی کہ ایمزون کرپٹو کرنسی کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

    ایمازون کے سرابرہ جیف بیزوس کی خلا سے زمین پر واپسی روکی جائے، پیٹیشز پر41000…

    رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے دیگر کرنسیوں کو قبول کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے جبکہ کمپنی2022 میں اپنی ڈیجیٹل کرنسی بھی متعارف کرا سکتی ہےاس کا آغاز بٹ کوائن سے ہوگا جو کرپٹو پراجیکٹ کا اہم ترین ابتدائی مرحلہ ہوگا اور یہ ہدایات براہ راست جیف بیزوز کی جانب سے آئی ہیں۔

    ایمزون کی جانب سے بٹ کوائن کو قبول کرنے سے عالمی سطح پر ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔

    ایک ٹوئٹ نے ایلون مسک سے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا

    اس سے پہلے برقی گاڑیاں بنانے والے کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے بھی اپنی گاڑیوں کے لیے ڈیجیٹل کرنسی قبول کرنے کا بیان دیا تھا، جس کے بعد بٹ کوائن کی قیمت آسمان چھونے لگی تھی۔

    چین کیجانب سے کریک ڈاؤن میں توسیع کیوجہ سے بٹ کوائن پھر گراوٹ کا شکار

    تاہم کچھ عرصے بعد انہوں نے یوٹرن لے لیا لیکن اب حالیہ دنوں میں ہونے والی ” بی ورلڈ ” کانفرنس میں ایلون مسک نے کہا ہے کہ ٹیسلا بٹ کوائن کو دوبارہ قبول کرنا شروع کر سکتا ہے۔

    بٹ کوائن کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری، نئی پابندیوں کےبعد قیمت زمین پر آگئی

  • دھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی اتنے ووٹ نہیں لے سکی جتنے ماضی میں مسلم لیگ (ن) یا پی پی لیتی رہی ہے     احسن اقبال

    دھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی اتنے ووٹ نہیں لے سکی جتنے ماضی میں مسلم لیگ (ن) یا پی پی لیتی رہی ہے احسن اقبال

    مسلم لیگ( ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت آج مظفرآباد پہنچ کر آزاد کشمیر کے انتخابات سے متعلق اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ تمام تر دھاندلی کے باوجود تحریک انصاف اتنے ووٹ نہیں لے سکی جتنے ماضی میں مسلم لیگ (ن) یا پیپلزپارٹی لیتی رہی ہے۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے آزاد کشمیر انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا مگر اس کے باوجود پیپلزپارٹی نے 11 نشستیں جیت لیں۔

    جبکہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نا کروں گی، میں نے تو 2018ء کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نا اس جعلی حکومت کو مانا ہے میں بالکل مایوس نہیں ہوں،مسلم لیگ ن نے ایک دھاندلی زدہ الیکشن میں بھی بہترین مقابلہ کیا ہے اورشیم پیج کو بہت ٹف ٹائم دیا ہے،کسی بھی منصفانہ الیکشن میں یہ ن کےسامنے کھڑے بھی نہیں ہو سکتے انشاءاللّہ ،خوشی کی بات یہ ہے کہ ن کشمیر میں ایک عوامی طاقت کے طور پر ابھری ہے اور جاگ رہی ہے۔

  • ملک میں کورونا سے مزید 39 افراد جاں بحق

    ملک میں کورونا سے مزید 39 افراد جاں بحق

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 3 ہزار 262 کیسز سامنے آئے۔ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 11 ہزار708 جبکہ ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 87 ہوگئی۔


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 49 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.6 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 69 ہزار 245، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 139، پنجاب میں تین لاکھ 53 ہزار 695، اسلام آباد میں 85 ہزار 947، بلوچستان میں 29 ہزار 681، آزاد کشمیر میں 23 ہزار 203 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 798 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 964 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 840، خیبرپختونخوا 4 ہزار 423، اسلام آباد 796، گلگت بلتستان 124، بلوچستان میں 326 اور آزاد کشمیر میں 614 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

  • محمد علی سدپارہ اور دیگر لاپتہ کوہ پیماؤں کی گمشدہ لاشوں کی شناخت کرلی گئی

    محمد علی سدپارہ اور دیگر لاپتہ کوہ پیماؤں کی گمشدہ لاشوں کی شناخت کرلی گئی

    رواں سال فروری میں دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران پاکستان کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما لاپتہ ہوگئے تھے بیس کیمپ ذرائع کے مطابق رواں سال فروری میں کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کی نعشوں کی تلاش کا آپریشن ایک بار پھرجاری ہے۔ اس آپریشن میں مرحوم محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سد پارہ اور غیر ملکی کوہ پیما شریک ہیں۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت راجہ ناصر علی نے کہا ہے کہ کے ٹو بیس کیمپ فور سے دو نعشیں ملی ہیں جن کی شناخت کا عمل کپڑوں کی مدد سے جاری ہے جب کہ وزیراطلاعات فتح اللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیماؤں کی نعشیں مل گئی ہیں۔

    راجہ ناصر علی نے کہا تھا کہ بیس کیمپ تک نعشوں کو پہنچنے میں وقت لگے گا۔ انہوں ںے کہا کہ نعشوں کی شناخت کپڑوں کی مدد سے کی جارہی ہے تاہم اب الپائن کلب نے کے ٹو پر ملنے والی لاشوں کی شناخت کی تصدیق کردی ہے-

    الپائن کلب کی رپورٹ کے مطابق ملنے والی لاشوں میں علی سدپارہ کی لاش بھی شامل ہے،آئس لینڈ کے جان سوزی اور چلی کے ہوان پاہلو موہر کی بھی لاش مل گئی ہیں-تینوں لاشیں نیچے لانے کےلئے پاکستان آرمی کی خدمات لیں جائیں گی جان سوزی کی لاش آئس لینڈ بھجوائی جائے گی-

  • بابر علی کی بیٹی کے ہمراہ اپنی فلم کے مشہور گانے پر پرفارمنس کی ویڈٰیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

    بابر علی کی بیٹی کے ہمراہ اپنی فلم کے مشہور گانے پر پرفارمنس کی ویڈٰیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

    اداکار بابر علی کی جانب سے حال ہی میں اپنی بیٹی کے ساتھ اپنے پرانے گانے پر بنائی گئی ویڈیو شئیر کی گئی ہے جو انٹرنیٹ پر خوب وائرل وہ رہی ہے-

    باغی ٹی وی : بابر علی نے بیٹی زینب علی کے ہمراہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پہلی فلم ’جیوا‘ کے معروف گانے ’جانو سن ذرا‘ پر بنائی گئی ویڈیو کو شیئر کیا، جسے صارفین کی جانب سے کافی پسند کیاجا رہا ہے –

    ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بابر علی نے لکھا کہ ان کی پہلی فلم کے پہلے گانے ’جانو سن ذرا‘ پر وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ پرفارمنس کر رہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ’جانو سن ذرا‘ کو انہوں نے اداکارہ ریشم کے ساتھ فلمایا تھا اور انہیں پرانے گانے پر دوبارہ پرفارمنس کا مزہ آگیا۔

    بعد ازاں بابر علی نے بیٹی کے ہمراہ ’جانو سن ذرا‘ کی ویڈیو بنانے کی ریہرسل کی ویڈیو بھی شیئر کی اور اسے بھی مداحوں نے کافی سراہا۔

    واضح رہے کہ بابر علی نے پی ٹی وی کے معروف ڈرامے ’لبیک‘ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس میں انہوں نے مسلم سپہ سالار محمد بن قاسم کا کردار ادا کیا تھا۔اس کے بعد بابر علی ’بابر‘ ڈرامے میں مغل بادشاہ کے کردار میں دکھائی دیئے، جس کے بعد انہوں نے پی ٹی وی پر متعدد ڈرامے کرنے کے بعد 1995 میں سید نور کی فلم ’جیوا‘ سے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔’جیوا‘ میں بابر علی کے ہمراہ ریشم نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور ان کی اسی فلم کے گانے ’جانو سن ذرا‘ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنائے تھے۔

    بابر علی ان دنوں چھوٹی اسکرین پر دکھائی دیتے ہیں اور حال ہی میں ریلیز ہونے والے ڈرامے ’عشق ہے‘ میں ان کی پرفارمنس کو سراہا جا رہا ہے امکان ہے کہ جلد ہی سید نور کی پنجابی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ میں دکھائی دیں گے مذکورہ فلم میں ان کے ہمراہ ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا بھی دکھائی دیں گی علاوہ ازیں بابر علی لولی وڈ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں بھی ماہرہ خان، فواد خان اور حمزہ علی عباسی کے ہمراہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

  • فلم کی کہانی لکھوانے کے لئے خلیل الرحمان قمر کا 4 سال سے انتظار کر رہی ہوں      ریما خان

    فلم کی کہانی لکھوانے کے لئے خلیل الرحمان قمر کا 4 سال سے انتظار کر رہی ہوں ریما خان

    اداکارہ و میزبان ریما خان کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمان قمرکے لہجے میں کڑواہٹ ہے لیکن یہ اپنے قلم سے ایماندارہیں فلم کی کہانی لکھوانے کے لیے 4 سال سے انتظارکررہی ہوں۔

    باغی تی وی : معروف مصنف اورہدایتکارخلیل الرحمان قمرکے ہمراہ ایک انٹرویومیں ریما نے کہا کہ لمبا دھاگا اورلمبی زبان ہمیشہ الجھ جاتی ہے اس لئے دھاگا لپیٹ کراورزبان سمیٹ کررکھنی چاہیے، خلیل الرحمان قمرکی زبان سمیٹ دی گئی توان کے قلم سے نکلنے والے خزانے اس اندازسے ہم تک نہیں پہنچیں گے جیسا ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔

    ریما خان کا کہنا تھا کہ ایک اداکارہ کی حیثیت سے خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کیا ہے، خلیل الرحمان سے انہیں سیکھنے کا موقع ملا ہے، ان کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ بہت اچھا لکھتے ہیں اور سب سے بُری بات یہ ہے کہ پرفیکشنسٹ ہیں، جب تک مطمئن نہیں ہوتے اسے چھوڑتے نہیں-

    ریما نے کہا کہ خلیل الرحمان دل سے کام کرتے ہیں اس لئے کبھی کبھی ان کی زبان سے کوئی بات نکل جائے تو اسے نظر انداز کردینا چاہیے کیونکہ کوئی بھی کامل نہیں، یہ صفت صرف اللہ کی ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ خلیل الرحمان قمرسے میری لڑائیاں بھی ہوتی ہیں لیکن ہمارے درمیان ایک تعلق ہمیشہ رہتا ہے میں ان کے انداز کو سمجھ گئی ہوں یہ منہ کے بڑبولے ہیں لیکن ان کی بڑبڑاہت معیوب نہیں لگتی۔

    انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمان قمرکے لہجے میں کڑواہٹ ہے لیکن یہ اپنے قلم سے ایماندارہیں خلیل الرحمان قمر سے 17 سال کا تعلق ہے میں ان کا 4 سال سے انتظار کررہی ہوں میں نے انہیں کہہ رکھا ہے کہ اپنی فلم کی کہانی ان ہی سے لکھواؤں گی-

  • فحش فلمیں کیس میں شوہر کے بعد شلپا شیٹھی کےخلاف بھی گھیرا تنگ

    فحش فلمیں کیس میں شوہر کے بعد شلپا شیٹھی کےخلاف بھی گھیرا تنگ

    فحش فلمیں کیس میں شوہرکے بعد اداکارہ شلپا شیٹھی کے خلاف بھی گھیرا تنگ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا فحش فلمیں کیس میں راج کندرا کے خلاف تو ممبئی پولیس کی تحقیقات جاری ہیں لیکن اب ایک بارپھرپولیس نے شلپا شیٹھی سے سوالات پوچھنے سمیت اداکارہ کے فون کا ریکارڈ حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے اسی سلسلے میں ممبئی پولیس اداکارہ کوکسی بھی وقت سوال جواب کے لیے طلب کرسکتی ہے۔

    اس سے قبل شلپا شیٹی سے ان کی جائیداد اور ان کے بینک اکاؤنٹس کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی گئیں جس کا مقصد یہ جاننا تھا کہ یہ جائیداد اور پیسہ ان کے پاس کہاں سے آیا ہے یا پھر شلپا بھی اس پورے کام میں ملوث رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نے کیس سے متعلق کہا تھا کہ موبائل ایپلیکیشن پر نشر کیا جانے والے مواد فحاشی کے زمرے میں نہیں آتا راج کندرا فحش فلموں کی پروڈکشن میں ملوث نہیں ولیس نے اب تک فحش فلموں کے معاملے میں 11 افراد کو حراست میں لے رکھا ہے جبکہ راج کندرا کے بارے میں کہا جارہاہے کہ وہ سازش کا اہم کردار ہے اور پولیس کے پاس اس حوالے سے واضح ثبوت موجود ہیں ۔

    فحش فلموں کا الزام : شلپا شیٹھی نے خاموشی توڑ دی ، شوہر راج کندرا کے حق میں سامنے…

    خیال رہے کہ چند روز قبل شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کیا تھا راج کندرا پر الزام تھا کہ وہ فحش فلمیں پروڈیوس کرتے اور انھیں انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے پیش بھی کرتے ہیں۔

    شوہر راج کندرا کے بعد اہلیہ شلپا شیٹھی بھی پولیس کے ریڈار پرآ گئیں

  • سندھ سے اغوا ہونے والی ہندو لڑکی  رینا میگھوار نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرا دیا

    سندھ سے اغوا ہونے والی ہندو لڑکی رینا میگھوار نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرا دیا

    خواتین کے ساتھ ظلم و زبردستی اور تشدد کے واقعات میں کمی ہو نے کی بجائے دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہے ہیں جو کہ معاشرے کے لئے کافی پریشان کن صورتحال ہے ابھی حال ہی میں نور مقدم ، قراۃالعین کیس کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی لوگ ان خوفناک واقعات کو ہی نہیں بُھلا پائے کہ ایک نو عمر لڑکی کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے سب کو ہلا کر رکھ دیاہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نو عمر لڑکی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں رینا میگھوار نامی لڑکی کو شدید خوف کی حالت میں زارو قطار روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے-


    ویڈیو میں اغوا اور زبردستی مذہب تبدیل کرنے والی رینا میگھوار روتے ہوئے کہتی ہیں: "انہوں نے مجھے اغوا کرلیا ، میں اپنے والدین کے پاس جانا چاہتی ہوں ، براہ کرم مجھے میرے والدین کے پاس بھیجیں ، اگر میں عدالت میں یہ بیان کروں گی تو پولیس مجھے اغوا کرے گی ، انہوں نے دھمکی دی ہے کہ وہ میرے بھائیوں اور فیملی کو مار ڈالیں گے-


    رینا میگھوار کو بدین کے خواتین پروٹیکشن سیل بھیج دیا گیا بعد ازاں پولیس نے لڑکی کو عدالت میں پیش کیا عدالت کے سامنے ہندو لڑکی کا کہنا تھا کہ "میں والدین کے پاس جانا چاہتی ہوں سسرال میں سے کسی نے بھی اس بار عدالت آنے کی جرات نہیں کی تاہم اب عدالت کے احکامات کا انتظار ہے-


    مناکشی شرن نامی خاتون نے لکھا کہ 21 فروری کو رینا میگھور کو سندھ سے اس کی شادی کے منڈپ سے پاکستانی قاسم خاصلی نے بندوق کی نوک پر اٹھا لیا۔
    کچھ ماہ قبل اسے اپنے اغوا کار کے گھر کی چھت سے مدد مانگتے دیکھا گیا تھا جہاں اسے قید کیا گیا تھا وہ دوسری بار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی جب اسے اغوا کیا گیا تھا تو اس کے اہل خانہ نے ایک ایف آئی آر درج کروائی تھی-

  • بھارتی سینئیر اداکارہ انتقال کر گئیں

    بھارتی سینئیر اداکارہ انتقال کر گئیں

    بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جیانتی 76 سال کی عُمر میں انتقال کر گئیں اداکارہ کو سال 2005 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤتھ انڈین زبان کی 500 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والی سینئر اداکارہ جیانتی آج صبح انتقال کر گئیں-

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اداکارہ جیانتی اپنی بڑھتی عُمر کی وجہ سے کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں جو اُن کی موت کی وجہ بنیں اداکارہ جیانتی کی موت پر تامل فلم انڈسٹری کے اداکاروں کی جانب سے شدید دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ انڈسٹری میں اداکارہ جیانتی کو ابھینیا شاراد کے نام سے جانا جاتا ہے، اُنہوں نے سال 1963ء میں بطورِ ڈانسر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا انہوں نے کناڈا انڈسٹری میں اداکاری کا آغاز کیا جیانتی نے متعدد تامل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا تھا انہوں نے چھ ملیشین فلموں اور چار ہندی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

  • مسئلہ خواتین کے لباس میں نہیں بلکہ مردوں کی سوچ اور دماغ میں ہے     مہوش حیات

    مسئلہ خواتین کے لباس میں نہیں بلکہ مردوں کی سوچ اور دماغ میں ہے مہوش حیات

    پاکستانی اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے وزیراعظم عمران خان کے خواتین کے لباس کے حوالے سے بیان کے خلاف بولتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ خواتین کے لباس میں نہیں بلکہ مردوں کے دماغ میں ہے۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا پر مہوش حیات کے ایک انٹرویو کی ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں مہوش حیات وزیراعظم عمران خان کے خواتین کے لباس کے حوالے سے بیان کے خلاف بولتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’مسئلہ خواتین کے لباس میں نہیں ہے بلکہ ہمارے مردوں کی سوچ اور دماغ میں ہے۔

    مہوش حیات نے کہا کہ ’ہمیں جس پر کام کرنے کی ضرورت ہے وہ مردوں کی ذہنی سوچ کو تبدیل کرنا ہے مغربی ممالک میں خواتین ہر طرح کا لباس زیب تن کرتی ہیں اور وہاں وہ محفوظ بھی ہیں میں مغربی ممالک میں خود کو محفوظ سمجھتی ہوں کیونکہ وہاں کوئی مرد گُھور گُھور کر نہیں دیکھتا۔

    مہوش حیات نے اپنی ایک فلم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اور میرے ساتھی اداکار نے فلم کے ایک سین میں برقع پہنا ہوا تھا اور ہم بازار میں تھے جہاں مرد ہمیں دیکھ رہے تھےاُس سین کے بعد واضح ہوا کہ حقیقت میں مسئلہ خواتین کے لباس کا نہیں ہے بلکہ مردوں کی سوچ کا ہے جو ہمیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا خواتین پر جنسی تشدد سے متعلق کہنا تھا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا اس سوال پر کہ کیا واقعی خواتین کے لباس کا چناؤ اُن پر جنسی تشدد کی وجہ ہے؟ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس معاشرے میں رہتے ہیں۔