Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کرپشن کرنیوالے پولیس اہلکار کے گھر میں سونے کی ملمع کاری سے مزین ٹوائلٹ کا انکشاف

    کرپشن کرنیوالے پولیس اہلکار کے گھر میں سونے کی ملمع کاری سے مزین ٹوائلٹ کا انکشاف

    ماسکو : روس میں کرپشن کرنے والے پولیس اہلکار کے گھر میں سونے سے بنے ٹوائلٹ کا انکشاف ہوا ہے-

    باغی ٹی وی :بی بی سی اردو کے مطابق روس میں کرپشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کے ایک گروہ کے خلاف تحقیقات کے دوران ایک محل نما بنگلے پر چھاپہ ماریا گیا تو وہاں سونے کی ملمع کاری سے مزین ٹوئلٹ اور دوسری چیزوں کا انکشاف ہوا۔

    روس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے اپنے ویب سائٹ پر اس محل نما بنگلے کی ویڈیو جاری کی ، بنگلے کے اندرونی اور بیرونی منظر دکھائے گئے جبکہ کارروائی کے دوران سٹار وپل میں ٹریفک پولیس کے سربراہ کرنل الیکسی سیفونوو اور چھ دیگر افسران کو گرفتار کیا گیا۔

    تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق ٹریفک پولیس نے رشوت لے کر کاروباری اداروں کو جعلی پرمٹ دیئے تھے ، ان پرمٹ سے ان کاروباری اداروں کا مال چیکنگ کے بغیر جانے دیا جاتا تھا-

    جن افراد پر اس منظم جعل سازی کے الزامات لگائے گئے ہیں ان کی طرف سے ان الزامات پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

    تحقیقاتی کمیٹی نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے گھر سمیت دیگر جگہوں پر چھاپے مارے جہاں سے انہیں بڑی مقدار میں نوٹ اور لگژری گاڑیاں ملیں ۔

    تحقیقاتی کمیٹی ایس کے روس کا ایک ریاستی ادارہ ہے جو امریکہ کے ادارے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کی خطوط پر بنایا گیا ہے۔

    ایس کے کا کہنا ہے کہ سیفونوو کے گینگ نے گذشتہ کئی برسوں میں ایک کروڑ نو لاکھ روبلز یا دو لاکھ پچپن ہزار ڈالر غیر قانونی طریقوں سے اکھٹے کیے۔ سیفونوو کو جن الزامات میں گرفتار کیا گیا وہ ثابت ہو جانے کی صورت میں انھیں 15 سال قید کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے

    جبکہ اسی سلسلے میں سیفونوو سے پہلے ٹریفک پولیس کے سربراہ الیگزینڈرا رزانوکن کو بھی گرفتار کیا گیا ہےالیگزینڈر خنسٹائن جو روس کے ایوان صدر کی ایک حامی جماعت یونائیٹڈ رشن پارٹی کے منتخب رکن ہیں ان کا کہنا ہے اس علاقے میں 35 سے زیادہ ٹریفک پولیس افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • فحش فلمیں بنانے کا الزام :عدالت نےشلپا شیٹھی کے شوہرراج کندرا کو پولیس ریمانڈ میں دے دیا

    فحش فلمیں بنانے کا الزام :عدالت نےشلپا شیٹھی کے شوہرراج کندرا کو پولیس ریمانڈ میں دے دیا

    بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو عدالت نے فحش فلمیں بنانے کے الزام میں 23 جولائی تک پولیس کے حوالے کر دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے گزشتہ روز راج کندرا کو عدالت میں پیش کیا گیا پولیس نے عدالت کو بتایا کہ راج کندرا مبینہ فحش فلمیں بنا رہے ہیں اور اس لیے ان کے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے تاکہ تفتیش کو آگے بڑھایا جائے۔

    رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ فروری میں مٹی کے گرین پارک بنگلے پر چھاپہ مارا تو وہاں فحش فلموں کی شوٹنگ کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں –

    شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پرغیر اخلاقی فلمیں بنانے والا گروہ چلانے کا الزام

    ممبئی پولیس کے مطابق رواں سال فروری میں کرائم برانچ ممبئی نے فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپس پر نشر کرنے کے الزام میں راج کندرا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اور اسی کیس کی بنیاد پر تمام تر شواہد کے ساتھ راج کندرا کو مرکزی ملزم کے طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ممبئی کرائم برانچ کے پاس راج کندرا کے خلاف کا فی شواہد موجود ہیں۔

    فحش فلم بنانے کا الزام ،شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا گرفتار

    پولیس کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ راج کندرا ’ہاٹ شاٹس‘ ایپ کے کام سے باخبر رہنے اور مالی لین دین کے بارے میں باقاعدگی سے اپ ڈیٹ لے رہے تھے انہوں نے تین واٹس ایپ گروپ بھی بنائے جن کے ایڈمن وہ خود تھے۔

    خیال رہے کہ فحش اداکارہ پونم پانڈے نے راج کند را اور ان کے ساتھی کے خلاف بمبئی ہائیکورٹ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ اداکارہ کا الزام ہے کہ راج کندرا ان کے مواد کو معاہدہ ختم ہوجانے کے بعد غیر قانونی طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

    اپنی نئی آنے والی فلم میں بالی ووڈ کے اندر چھپے ہوئے لوگوں کو بے نقاب کروں گی کنگنا رناوت

  • ارطغرل غازی ریسٹورنٹ تیار،عوام کیلئے کب اور کہاں کھولا جائے گا؟

    ارطغرل غازی ریسٹورنٹ تیار،عوام کیلئے کب اور کہاں کھولا جائے گا؟

    مقبوضہ کشمیر میں ترک تاریخ پر مبنی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سے متاثر مداحوں نے ارطغرل غازی کے نام سے ریسٹورنٹ تیار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی :ترکی اردو کی خبر کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں تعمیر کئے جانے والے ہوٹل کی دیواروں اور چھت پر ارطغرل ڈرامہ کے مشہور کرداروں کی تصاویر آویزاں ہیں ،غالباً یہ پہلا ریسٹورنٹ ہے جو ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی تھیم پر تیار کیا گیا ہے ۔


    ہوٹل کے مالک شاداب خان کے مطابق ڈرامہ جن اخلاقی اقدار پر بنایا گیا ہے وہ کشمیری روایات سے بہت قریب ہیں جس کے باعث اس ڈرامے کی کشمیر میں مقبولیت بہت زیادہ ہے –

    شاداب خان کا مزید کہنا تھا کہ اس ہوٹل میں مشرق وسطی، بھارتی اور ترک کھانے پیش کیے جائیں گے۔

  • شاہ رخ خان سے ملاقات کا جھانسہ دے کرسمگل کی جانیوالی لڑکی بازیاب

    شاہ رخ خان سے ملاقات کا جھانسہ دے کرسمگل کی جانیوالی لڑکی بازیاب

    شاہ رخ خان سے ملاقات کا جھانسہ دے کر سمگل کی جانے والی لڑکی بازیاب کرا لی گئی لڑکی شاہ رخ خان کی مداح تھی اور اپنے پسندیدہ اداکار سے ملنا چاہتی تھی۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کی 17 سالہ لڑکی کو بالی وڈ سپرسٹار شاہ رخ خان سے ملاقات کا جھانسہ دیکر ممبئی سمگل کیا جارہا تھا جسے ممبئی پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کرا لیا-

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے بازیاب کرائے جانے کے بعد لڑکی کو ایک شیلٹر ہوم بھیج دیا گیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت سبحان شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق لڑکی 12ہویں جماعت کی طالبہ ہے، اس نے فیس بک کے ذریعےملزم سے دوستی کی جس نے لڑکی سے جھوٹ بولا اور خود کو ایک ایونٹ منیجر ظاہر کیا۔

    رپورٹس کے مطابق 15 جولائی کو ملزم پالشیپارہ پہنچا اور لڑکی کو اس کی کوچنگ کلاس سے لیا اور کولکتہ لے گیا،جہاں سے وہ ہوورا سے لڑکی کو ممبئی لے کر جا رہاتھا۔

    ادھر لڑکی کے والدین نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروا دی تھی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور لڑکی کی تصویر ہر جگہ شیئر کردی اور تمام ریلوے سٹیشنوں کو الرٹ کردیا گیا-

    تاہم اتوار کے روز لڑکی کو ہوورا جنکشن سے ٹرین میں سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے پہچانا گیا اس کے بعد لڑکی کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا اورملزم کو گرفتار کرلیا۔

  • دبئی میں بیوی اور بیٹی کی موجودگی کی خبروں پرسلمان خان کا رد عمل سامنے آ گیا

    دبئی میں بیوی اور بیٹی کی موجودگی کی خبروں پرسلمان خان کا رد عمل سامنے آ گیا

    بالی ووڈ کے سُراسٹار سلمان خان نے دبئی میں بیوی اور17 سالہ بیٹی کی موجودگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی اداکار سلمان خان نے اپنے بھائی ارباز کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے جواب دیئے ۔

    میزبان ارباز خان نے سوشل میڈیا صارف کا کمنٹ پڑھا جس میں دعویٰ کیاگیا تھا کہ سلمان خان کی بیوی ہے جس کا نام نور ہے اور ایک 17 سال کی بیٹی بھی ہے اور سلمان ان کے ساتھ دبئی میں رہتے ہیں لیکن بھارت میں موجود لوگوں کو یہ کہہ کر بیوقوف بنایا ہوا ہے کہ ان کی تو ابھی تک شادی بھی نہیں ہوئی۔

    سلما ن خان صارف کے اس دعوے کو سن کر غصے میں آگئے اور انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ نہیں بھائی صاحب میری کوئی بیوی نہیں ہے،میں ہندوستان میں رہتا ہوں گیلکسی اپارٹمنٹ میں نو سال کی عمر سے اور یہ بات پورے ہندوستان کو پتہ ہے۔

    اس سے قبل اسی شو میں سلمان خان نے اپنے خلاف ہونے والی تنقید پر کہا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم کچھ بھی کہہ کر بچ جائیں گے لیکن سائبر کرائم سیل انہیں سیکنڈوں میں پکڑ سکتا ہے۔

    بالی ووڈ سلطان نے کہا تھا کہ کسی مسئلہ پر رائے نہ دینا بھی خود ایک مسئلہ ہے، رائے نہ دینے پر لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم اس بارے میں بات ہی نہیں کرنا چاہتے۔

    ایک اداکار اپنے اندر کی شخصیت کو پوری زندگی نہیں چھپا سکتا سلمان خان

  • آزاد کشمیر انتخابات:امن و امان کیلئےمقامی پولیس، دیگرصوبوں سےسول آرمڈ فورسزاور فوج کو تعنیات کی جائے گا

    آزاد کشمیر انتخابات:امن و امان کیلئےمقامی پولیس، دیگرصوبوں سےسول آرمڈ فورسزاور فوج کو تعنیات کی جائے گا

    آزاد کشمیر کے انتخابات میں امن و امان کی صورتحال برقر رکھنے کے لیے تقریباً 43 ہزار 500 اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا سے بات کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹری شکیل قادر خان نے بتایا کہ آزادانہ شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابی عمل کے لیے انتظامیہ الیکشن کمیشن آزاد کمشیر کی ہدایات کے مطابق امن و امان برقر رکھنے کے علاوہ ووٹرز اور امیدواروں کو پُرامن ماحول فراہم کرنے پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔

    چیف سیکریٹری نے بتایا کہ امن و عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے آزاد کشمیر سے 5 ہزار 300 پولیس اہلکاروں، پنجاب پولیس سے 12 ہزار، خیبرپختونخوا سے 10 ہزار اور اسلام آباد پولیس سے ایک ہزار، فرنٹیئر کانسٹیبلری سے 400 جبکہ پاک فوج کے 6 سے 7 ہزار اور رینجرز کے 3 ہزار 200 اہکار طلب کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ 5 ہزار 123 پولنگ اسٹیشنز میں سے 826 کو حساس جبکہ ایک 209 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر 6 سیکیورٹی اہلکار، حساس پر 4 جبکہ نارمل پولنگ اسٹیشن پر 4 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

    چیف سیکریٹری آزاد کشمیر نے بتایا کہ تمام حکومتی محکموں مثلاً کمیونکیشن اینڈ ورکس اور بجلی کو انتخابات کے سلسلے میں متعلقہ انتظامات کے لیے الرٹ رکھا گیا ہے جبکہ عید الاضحیٰ پر تمام سرکاری ملازمین کو صرف ایک روز کی چھٹی دی گئی ہے تمام پریزائیڈنگ افسران اور مجسٹریٹ کے علاوہ 250 افسران کو بھی مسجٹریٹ کے اختیارات دیے گئے ہیں تا کہ وہ موقع پر فیصلہ کرسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور انتظامی مشینری کو تمام ضروری مالی وسائل فراہم کردیےگئے ہیں سرکاری مشینری کے لیے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر بھی مکمل طور پر عملدرآمد کیا جارہا ہے اس سلسلے میں سرکاری ملازمین کی تعیناتیوں، تبادلوں اور ترقیوں پر مکمل پابندی عائد ہے سوائے چند ضروری کیسز کے جس کے لیے کمیشن سے پیشگی اجازت لے لی گئی ہے جبکہ نئی تعیناتیوں کو بھی روک دیا گیا ہے۔

    چیف سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی اور ضلعی سطح پر معلومات وصول کرنے کے لیے کنٹرول رومز قائم کردیے گئے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ اہلکار پولنگ بوتھ میں نہیں بلکہ پولنگ اسٹیشنز کے احاطے میں تعینات کیے جائیں گے۔

  • امارات نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں میں 2 اگست تک توسیع کردی

    امارات نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں میں 2 اگست تک توسیع کردی

    متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت مختلف ممالک کے تمام مسافروں کے داخلے پر پابندی میں 2 اگست تک توسیع کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : متحدہ عرب امارات نے 2 اگست تک جن ممالک سے پروازوں پر پابندی عائد کی ہے، ان میں پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت، لائبیریا، نیمیبیا، سیرالیون، جمہوریہ کانگو، یوگنڈا، زیمبیا، ویت نام، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائیجیریا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

    اماراتی شہریوں ، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں اور سرکاری وفود کو اس اقدام سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ ٹرانزٹ اور کارگو پروازیں چلتی رہیں گی۔

    اسی طرح کی پابندی کا اطلاق انڈونیشیا اور افغانستان کی پروازوں پر بھی ہوتا ہے۔ اماراتی شہریوں کو بھی ان دونوں ممالک کے سفر پر پابندی ہے۔ انڈونیشیا اور افغانستان جانے والی پروازیں پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں واپس آنے والے افراد کے لئے کچھ چھوٹ ہیں ، بشمول اماراتی شہریوں اور کاروباری افراد کے لئے ، جن کی پیشگی منظوری ہے۔ مستثنیٰ کلاسوں کو پہنچنے کے بعد 10 دن کے لئے کوئارنٹین کرنا ہوگا۔ اجازت نامہ آنے والے مسافروں کو لازمی طور پر کوویڈ پی سی آر ٹیسٹ سے منفی نتیجہ حاصل کرنا چاہئے جہاں پہنچنے سے 48 گھنٹوں سے زیادہ وقت نہیں لیا گیا تھا۔ پی سی آر کے مزید ٹیسٹ متحدہ عرب امارات میں دن کے چار ، اور آٹھویں دن پہنچنے پر کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل یہ پابندی 21 جولائی تک تھی یئرمین (نوٹام) کو ایک نوٹس میں متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا تھا کہ کورونا وبا کے باعث پاکستان سمیت 14 ممالک سے پروازیں 21 جولائی 2021 تک بدستور معطل رہیں گی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ کارگو، کاروباری اور چارٹر پروازیں اس پابندی سےمستثنیٰ ہوں گی جبکہ 19 جون کو متحدہ عرب امارات نے کہا تھا کہ ان لوگوں کے پر داخلے پر پابندی ہو گی جو گزشتہ 14 دنوں میں ہندوستان، نائیجیریا اور جنوبی افریقہ کے دورے کر چکے ہیں اور 23 جون سے نرمی کا عندیہ دیا گیا تھا۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے رواں ماہ کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔

    این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ڈیلٹا وائرس درحقیقت بھارتی وائرس ہے جس کو انتہائی خطرناک قرار دے دیا گیا ہے اور پاکستان میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں جو کورونا کی چوتھی لہر بھی ہو سکتی ہے۔

  • خواتین پرتشدد اور انہیں قتل کرنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے             شیریں مزاری

    خواتین پرتشدد اور انہیں قتل کرنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے شیریں مزاری

    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے دارالحکومت اسلام آ باد میں نور نامی خاتون کے بہیمانہ قتل پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : شیریں مزاری نے سمجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ خواتین پرظلم کی یاد دہانی ہے، خواتین پرتشدد اور انہیں قتل کرنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔


    انہوں نے کہا کہ ہمیں یقینی بنانا چاہیے کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے، اثر رسوخ اورطاقتور مجرم قانون سے راہ فرار اختیار نہیں کرسکتے ہیں ۔


    وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم ایچ ایچ آر پولیس کے ساتھ رابطے میں ہے اور ہم نور کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہاں تک کہ ایک شخص ان تکلیفوں کو نہیں جان سکتا جن سے وہ گزر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایف سیون فور میں 28 سالہ نور کے قتل کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • شراب پینے سے منع کرنے پر بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

    شراب پینے سے منع کرنے پر بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

    سرگودھا میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کےعلاقے میں عید کے موقع پر شراب پینے سے منع کرنے پربیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق سرگودھا میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کےعلاقے یوسف پارک میں ملزم سکندر حیات شراب پی کر گھر آیا تو والد نے اسے برا بھلا کہا۔

    پولیس کےمطابق نشہ میں دھت سکندر حیات نے پستول نکال کر باپ پر فائرنگ کردی فائر لگنے سے والد فتح محمد شدید زخمی ہو گیا زخمی فتح محمد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز روانہ

    پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز روانہ

    پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز روانہ-

    باغی ٹی وی: قومی اسکواڈ مانچسٹر سے بذریعہ پرواز بارباڈوس کے لیے روانہ ہوئی تھی قومی اسکواڈ کی گزشتہ روز مانچسٹر میں کی گئی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آئے تھے-

    قومی اسکواڈ مقامی وقت کے مطابق آج سہ پہر تین بجے بارباڈوس پہنچے گا بارباڈوس پہنچنے پر اسکواڈ کی آرائیول ٹیسٹنگ کی جائے گی قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان بارباڈوس میں ایک روز آئسولیشن میں رہے گا-

    کورونا ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آنے پر کھلاڑی کل سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کریں گے۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔