Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کے پی ٹی ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے میں تاحال ناکام، جہازکے طویل عرصے تک پھنسے رہنے کا امکان

    کے پی ٹی ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے میں تاحال ناکام، جہازکے طویل عرصے تک پھنسے رہنے کا امکان

    کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) سی ویو کے ساحل پر پھنسنے والے مال بردار بحری جہاز کو نکالنے کا کام شروع نہ کرسکی-

    باغی ٹی وی : کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) حکام کے مطابق جہاز کو نکالنے کے لیےماہرین سے رابطے میں ہیں بحری جہاز کو نکالنے کا آپریشن کے پی ٹی کے آپریشنز ڈیپارٹمنٹ نےشروع کرنا ہے۔

    ترجمان کے مطابق کے پی ٹی کے پاس کم گہرے پانی سے جہاز نکالنے کے لیے فوری طوررپر وسائل دستیاب نہیں ہیں بحری جہازکو نکالنے کے لیےغیرملکی سیلویج کمپنی کے ماہرین سے بھی رابطہ کیا گیا ہے ، لہٰذا جہاز طویل عرصے پھنسے رہنے یا غیر ملکی سیلویج کمپنی سے بھاری معاوضےکے تحت نکالے جانےکا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں ہینگ ٹینگ 77 نامی بحری جہاز سی ویو کی حدود میں پھنس گیا ہے۔

    ترجمان کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ بحری جہاز ہانگ کانگ سے کراچی کی حدود میں پہنچا تھا جس میں انفرادی طور پر کمپنی نے اشیاء منگوانے کے لیے بکنگ کرائی تھی بحری جہاز تیز ہواؤں کے باعث سی ویو کی جانب دھکیلتا پہنچ گیا جہاز کا انجن کمزور تھا، جو سمندری ہواؤں کا پریشر برداشت نہ کرسکا۔ بحری جہاز ساحل پر ایک کلو میٹر سے کم دوری پر ہے۔

    کراچی بندرگاہ انتظامیہ کے مطابق اس جہاز کے لنگر ٹوٹ گئے تھے اس لیے یہ ساحل کے ساتھ آلگا،لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں “مے ڈے کال” دی جاتی ہے اگریہ جہاز تسمان اسپرٹ جہاز کی طرح تیل کا جہاز ہوتا تو خطرناک صورتحال پیدا ہوسکتی تھی۔

  • چین کے معاملات پر شور مچانے والے اسرائیل اور پیگاسس معاملے پر کیوں خاموش ہیں؟    روسی میڈیا نے سوال اٹھا دیا

    چین کے معاملات پر شور مچانے والے اسرائیل اور پیگاسس معاملے پر کیوں خاموش ہیں؟ روسی میڈیا نے سوال اٹھا دیا

    روسی میڈیا نے سوالات اٹھا ئے ہیں کہ چین کے معاملات پرشور مچانے والے اسرائیل اور پیگاسس معاملے پر خاموش کیوں ہیں؟ آخر کیا وجہ ہے؟

    باغی ٹی وی : روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سوفٹ ویئر کمپنی این ایس او گروپ کی جانب سے بنائی گئی خفیہ ٹیکنالوجی پیگاسس کے ذریعے حکومتوں نے دنیا بھر میں صحافیوں، سیاستدانوں اور اہم شخصیات کے فون ٹیپ کیےجس پر پوری دنیا مشتعل ہے۔ تاہم ، اس دعوے کے مقابلے میں اسرائیلی معاملے پر غصہ اس قدر نہیں جتنا چین کی جانب سے ہواوے (Huawei) کمپنی سے اس مطالبہ پر سامنے آیا تھا کہ وہ فون میں بیک ڈور رکھے جو کبھی ثابت نہیں ہوا۔

    اس ہفتے کے شروع میں ، واشنگٹن پوسٹ اور ممنوعہ کہانیاں بشمول انسانی حقوق کے گروپ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ساتھ مل کر ، خبر رساں اداروں کے ایک گروپ نے پریشان کن نتائج کا انکشاف کیا پوری دنیا کی حکومتیں این ایس او گروپ سے پیگاسس سپائی ویئر خرید رہی ہیں اور اسے صحافیوں کی جاسوسی کے لئے استعمال کررہی ہیں ، عوامی شخصیات ، اور یہاں تک کہ دوسرے عالمی رہنما بھی۔

    اسرائیل کا جاسوس سافٹ وئیر "پیگاسس” کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

    واضح رہے کہ موبائل فون کی ہیکنگ کے لیے اسرائیلی کمپنی کا تیار کردہ سافٹ ویئر پیگاسس استعمال کیا جا رہا ہے۔ واٹس ایپ پر صرف ایک مس کال کی مدد سے فون ہیک ہو جاتا ہے، یہ مس کال بھی بعد میں کال لاگ سے ختم کر دی جاتی ہے۔

    پیگاسس ایک اسپائی ویئر ہے جو اسرائیلی سائبرارمز فرم این ایس او گروپ نے تیار کیا ہے جو iOS اور Android کے زیادہ تر ورژن چلانے والے موبائل فون (اور دیگر آلات) پر چھپ چھپا کر انسٹال کیا جاسکتا ہے۔ 2021 پروجیکٹ پیگاسس انکشافات سے پتہ چلتا ہے کہ موجودہ پیگاسس سافٹ ویئر 14.6 آئی او ایس تک کے حالیہ iOS ورژنز کا استحصال کرنے کے قابل ہے

    واشنگٹن پوسٹ اور دیگر میڈیا ذرائع کے مطابق ، پیگاسس سافٹ ویئر اس قدر طاقتور ہے کہ نہ صرف کسی فون (ٹیکسٹس ، ای میلز ، ویب سرچ) سے تمام مواصلات کی کی اسٹروک مانیٹرنگ کے قابل بناتا ہے بلکہ یہ آپ کی فون کالز سن اور ریکارڈ کر سکتا ہے۔ آپ کے بھیجئے گئے پیغامات کو کاپی کر سکتا ہے۔

    آپ کے فون میں موجود تمام تصاویر، ویڈیوز اور فائلز تک رسائی حاصل کرسکتا ہے جبکہ این ایس او گروپ کو دونوں کو ہائی جیک کرنے کی بھی اجازت دیتا ہےصرف یہی نہیں، یہ سافٹ ویئر آپ کے موبائل فون میں لگے کیمرے اور مائیک کے ذریعے چوبیس گھنٹے آپ کی جاسوسی کر سکتا ہے۔

    ایک بار آپ کا فون ہیک ہو جائے تو آپ کہاں جاتے ہیں، کس سے ملتے ہیں، کیا کھاتے پیتے ہیں، یہ سب راز نہیں رہتا۔

  • امریکا کی میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ سرحدیں بند کرنے کی مدت میں توسیع

    امریکا کی میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ سرحدیں بند کرنے کی مدت میں توسیع

    کورونا وبا کے سبب امریکا نے میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ سرحدیں بند کرنے کی مدت میں توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی : الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی زمینی سرحدیں ایک اور ماہ کے لئے غیر ضروری سفر کے لئے بند رہیں گی ، کینیڈا نے اگلے ماہ امریکیوں کے کینیڈا میں داخلے پر پابندی اٹھانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (ڈی ایچ ایس) نے یہ اعلان کیا –

    ڈی ایچ ایس نے بدھ کے روز کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ سرحدیں 21 اگست تک بند رہیں گی۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک کے صحت اور طبی ماہرین کی باتوں پر انحصار کرتے ہیں نا کہ دوسرے ممالک کے اقدامات پر۔

    جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق یو ایس میں کورونا نے 6 لاکھ 9 ہزار سے زیادہ افراد کی جان لے لی ہے وبائی مرض کورونا کی وجہ سے مارچ 2020 میں امریکہ نے غیر ضروری سفر پر پابندی عائد کردی تھی-

    کینیڈا کی حکومت نے پیر کے روز کہا تھا کہ وہ 9 اگست تک مکمل طور پر ویکسینیشن کروانے والے امریکی شہریوں اور مستقل باشندوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے گی۔

    وزیر صحت پیٹی ہاجڈو نے کہا کہ "سرحدیں دوبارہ کھولنے کے لئے بتدریج نقطہ نظر سے ہمارے صحت کے حکام کو یہاں اور بیرون ملک کورونا کی صورتحال پر نگاہ رکھنے کی اجازت ملے گی۔ کینیڈا کے شہریوں نے ایک دوسرے کے لئے سخت محنت کی اور قربانی دی ہے ، اور اس کام کی وجہ سے ، ہم یہ اگلے اقدامات محفوظ طریقے سے اٹھا سکتے ہیں۔

    لیکن اوٹاوا سے اعلان کے بعد ، یہ سوالات اٹھائے گئے کہ آیا پابندیوں میں کمی آپسی ہوگی؟

    ذرائع نے اس معاملے کے بارے میں بریفنگ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ وہائٹ ​​ہاؤس سفری پابندیوں اور کورونا ویکسین کی پابندی کے امکان پر بات چیت کے لئے اعلی سطحی اجلاسوں کے ایک نئے دور کا ارادہ رکھتا ہے ، لیکن کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

    جون کے اوائل میں ، وائٹ ہاؤس نے یورپی یونین ، برطانیہ ، کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ اجتماعی ورکنگ گروپس کا آغاز کیا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ آخر کس طرح پابندیاں ختم کی جاسکتی ہیں۔

  • کورونا کے وار مسلسل جاری، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.30 فیصد ہو گئی

    کورونا کے وار مسلسل جاری، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.30 فیصد ہو گئی

    عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 40 اموات ہوئی ہیں –

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 34ہزار216 کورونا ٹیسٹ کیےگئے کورونا کے مزید 2 ہزار158 نئے کیسز سامنے آئے۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 98 ہزار609 ہوگئی ہے جبکہ مرنے والی والوں کی کل تعداد 22 ہزار 928 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 6.30 فیصد ہوگئی ہے-

  • ایک اداکار اپنے اندر کی شخصیت کو پوری زندگی نہیں چھپا سکتا       سلمان خان

    ایک اداکار اپنے اندر کی شخصیت کو پوری زندگی نہیں چھپا سکتا سلمان خان

    بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ ایک اداکار اپنے اندر کی شخصیت کو پوری زندگی نہیں چھپا سکتا-

    بغی ٹی وی : اداکار سلمان خان اپنے بھائی ارباز خان کے شو ’پنچ‘ میں اپنے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے جوابات دیئے ارباز خان نے ایک صارف کا کمنٹ پڑھا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سلمان خان نے اپنی فلم کی ٹکٹ کے ذریعے مجھ سے پیسے لوٹے، انہیں فوراً مجھے پیسے والے کرنے چاہییں۔

    صارف کے اس سوال پر سلمان خان نے جواب میں کہا کہ پیسہ نہیں بلکہ دل چرایا ہے۔

    ارباز خان نے ایک اور سوشل میڈیا صارف کے کمنٹ کا ذکر کیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ سلمان خان دکھاوے والی اداکاری کرتے ہیں۔

    اس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ دکھاوے والی اداکاری کے لیے بھی بڑے دل اور ہمت کی ضرورت ہوتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایک اداکار اپنے اندر کی شخصیت کو پوری زندگی نہیں چھپا سکتا۔‘

    ساتھ ہی سلمان خان نے اپنے خلاف ہونے والی تنقید پر کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم کچھ بھی کہہ کر بچ جائیں گے لیکن سائبر کرائم سیل انہیں سیکنڈوں میں پکڑ سکتا ہے۔

    ابالی ووڈ سلطان نے کہا کہ کسی مسئلہ پر رائے نہ دینا بھی خود ایک مسئلہ ہے، رائے نہ دینے پر لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم اس بارے میں بات ہی نہیں کرنا چاہتے۔

  • پاکستانی فنکاروں کی مداحوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    پاکستانی فنکاروں کی مداحوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستانی شوبز ف نے نکاروں نے مداحوں عید کی مبارکباد دی ہے۔

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الله کی راہ میں جانوروں کی قربانی بھی کی جارہی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے اس پرمسرت موقع پر پاکستانی فنکاروں نے بھی مداحوں کو مبارکباد دی ہے۔

    اداکارہ سارہ خان اور ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی، گلوکار فلک شبیر نے ہمیشہ کی طرح سارہ خان کو عید پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی۔

    اداکارہ عائزہ خان نے اپنی بیٹی حورعین کے ہمراہ بکروں کے ساتھ کھڑے ہوکر تصویر بنوائی اور مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

    اداکار یاسر حسین نے بھی مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کے موقع پر تصویر کو انسٹاگرام پر شئیر کیا اور سب کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

    گلوکار عاصم اظہر نے بکروں کے ساتھ تصویر کو سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سب کی قربانی قبول فرمائے۔

    اداکارہ ماورہ حسین نے بھی عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ہم سب کی قربانی قبول کرے، اور اس کے ساتھ ہی ہماری بری عادتیں اور انا بھی اس عید پر قربان ہوجائیں۔


    اداکار اعجاز اسلم نے بھی ٹوئٹر پرعید شو کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے عید کی مبارکباد دی-

  • اپنی نئی آنے والی فلم میں بالی ووڈ کے اندر چھپے ہوئے لوگوں کو بے نقاب کروں گی          کنگنا رناوت

    اپنی نئی آنے والی فلم میں بالی ووڈ کے اندر چھپے ہوئے لوگوں کو بے نقاب کروں گی کنگنا رناوت

    بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : کنگنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر راج کندرا کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ اسی وجہ سے وہ فلم انڈسٹری کو گٹر کہتی رہی ہیں۔

    متنازع اداکارہ نے کہا کہ ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ہوتی، میں اپنی آئندہ آنے والی پروڈکشن جسے ’تیکو ویڈز شیرو‘ کا نام دیا گیا ہے اس میں بالی ووڈ کے اندر چھپے ہوئے لوگوں کو بے نقاب کروں گی۔

    کنگنا نے کہا کہ ہمیں تخلیقی انڈسٹری کے اندر مضبوط اقدار اور ضمیر کی ضرورت ہے، اور یقیناً اس میں کردار کی بڑی اہمیت ہے۔

    واضح رہے کہ راج کندرا کو، جو پیشے کے اعتبار سے تاجر ہیں انہیں پیر کی رات ممبئی پولیس نے غیراخلاقی فلموں کی پروڈکشن اور ان کی ایپس پر اسٹریمنگ کے کیس میں حراست میں لے لیا ہے۔

  • اللہ تعالیٰ کا شُکر ادا کریں اُس نے ہمیں کورونا وبا کے باوجود سُنتِ ابراہیمی ادا کرنے کے قابل بنایا       ثناءخان

    اللہ تعالیٰ کا شُکر ادا کریں اُس نے ہمیں کورونا وبا کے باوجود سُنتِ ابراہیمی ادا کرنے کے قابل بنایا ثناءخان

    سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان کا کہنا ہے کہ جو لوگ کورونا وائرس کی اس مشکل گھڑی میں بھی سُنتِ ابراہیمی ادا کررہے ہیں، وہ اللہ تعالیٰ کا لازمی شُکر ادا کریں۔

    باغی ٹی وی : اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال کی وجہ سے لوگوں کی روزی چھن گئی ہے۔


    اُنہوں نے امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ایسے میں اگر آپ اب بھی سُنتِ ابراہیمی کو انجام دینے کے قابل ہیں تو پھر 2 رکعت شکرانے کی نفل ادا کریں اور اس نعمت کے لیے اللہ تعالیٰ کا شُکر ادا کریں کہ اُس نے ہمیں سُنتِ ابراہیمی ادا کرنے کے قابل بنایا۔

    خیال رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی اور شادی سے قبل شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا-

  • لاہور: عید پر بھی بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری     مبشر لقمان لیسکو پر پھٹ پڑے

    لاہور: عید پر بھی بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری مبشر لقمان لیسکو پر پھٹ پڑے

    آج پاکستان بھر میں جہاں مذہبی جو ش وخروش سے عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے وہیں لاہور میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے-

    باغی ٹی وی : مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کرنے میں مصروف ہیں جبکہ لیسکو کی جانب سے حسب روایت بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے نہ صرف لاہور بلکہ دیگر کئی بڑے شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-


    بدترین لوڈ شیڈنگ پر سینئیرصحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ صبح 5 سے لائٹ نہیں آ رہی پہلی مرتبہ عید پر ایسا حال دیکھا ہے-

    انہوں نے لیسکو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ کچھ لمحے کےلئے بیچ میں لائٹ آئی بھی ہے تو چیزیں جلنے کا خدشہ ہو گیا تھا۔لیسکو کا حکومت تو کچھ کر نہیں سکتی۔۔ اللہ ہی پوچھے گا۔ انہیں۔


    مبشر لقمان کی اس ٹوئٹ پرواپڈا والوں کی ہٹ دھرمی سے اکتائے ہوئے عرفان اللہ نامی صارف نے کہا کہ سوچ لیں سر ہماری طرف بنیر میں صرف 4 گھنٹے لائٹ آتی ہے –

    صارف نے مبشر لقمان کو مخاطب کرتے یوئے درخواست کی کہ آپ لوگوں کی آواز تو ایوانوں تک پہنچ جاتی ہے ہماری آواز بھی پہنچا دیں-
    https://twitter.com/AneEsMugHal999/status/1417746637456355330?s=20

  • کراچی میں ڈیلٹاویرینٹ کی شرح 100 فیصد ہوگئی ہے      ڈاکٹراقبال چوہدری

    کراچی میں ڈیلٹاویرینٹ کی شرح 100 فیصد ہوگئی ہے ڈاکٹراقبال چوہدری

    جامعہ کراچی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی کے ڈاکٹراقبال چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیلٹاویرینٹ کی شرح 100 فیصد ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈاکٹر اقبال چوہدری نے بتایا کہ کراچی میں وائلڈ ٹائپ کے کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ ہوگیا ہے تاہم ڈیلٹاویرئنٹ کی شرح 100 فیصد ہوگئی ہے-

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 80 کی جینو ٹائپنگ کی گئی، تمام کیس ڈیلٹا وئیرئنٹ کے نکلے ہیں انٹرنیشنل سینٹر فور کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کی لیب میں کوروناکی شرح 19-20 فیصد کے درمیان ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق شہر قائد میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح 16اعشاریہ 46 فیصد ہوگئی ہے، شہر میں گزشتہ روز 8464ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ گزشتہ روز 1393 کورونا کے پازیٹو کیس سامنے آئے ہیں کراچی شرقی میں 487، کراچی جنوبی میں 279، کورنگی میں 192، کراچی وسطی میں 177، ملیر میں 155، حیدرآباد میں 81، کراچی غربی میں 76 کیسز سامنے آئے۔

    سندھ میں کورونا سے 2 ہزار 648 افراد متاثر، 975 مریضوں کی حالت تشویشناک