Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ہمارے یہاں بھارت سے زیادہ باصلاحیت فنکار موجود ہیں      فیصل جاوید خان

    ہمارے یہاں بھارت سے زیادہ باصلاحیت فنکار موجود ہیں فیصل جاوید خان

    پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں بھارت سے زیادہ باصلاحیت فنکار موجود ہیں-

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ وسیم بادامی کے شو میں شریک ہوئے وسیم بادامی نے شو کے دوران سوالات پوچھے جن کے انہوں نے دلچسپ جواب دیئے-

    شو کے دوران وسیم بادامی نے سینیٹر فیصل جاویدخان سے سوال پوچھا کیا ہماری فلم انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ ہے؟ اس سوال کے جواب میں فیصل جاوید خان نے کہا جی بالکل ہمارے یہاں بھارت سے زیادہ باصلاحیت فنکار موجود ہیں۔

    کیا ہماری ڈراما انڈسٹری ہماری فلم انڈسٹری سے زیادہ آگے ہے؟ وسیم بادامی کے اس سوال کے جواب میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا یہ بات بالکل صحیح ہے ہماری ڈراما انڈسٹری فلم انڈسٹری سے زیادہ آگے ہے۔

    جبکہ وسیم بادامی نے ہمایوں سعید سے پوچھا کہ ترک ڈرامے آنے سے ہماری انڈسٹری متاثر ہوئی ہے کیا یہ بات غلط ہے؟ اس سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا ہمارے یہاں ترک ڈرامے آنے چاہئیں۔

    وسیم بادامی نے پوچھا ایسا کہا جاتا ہے کہ ترک ڈرامے آنے سے ہمارے فنکار بے روزگار ہوتے ہیں کیا یہ صحیح ہے؟ اس سوال پر ہمایوں سعید نے کہا ایسا کچھ نہیں ہے کوئی بھی فنکار بے روز گار نہیں ہوتا ہمارے یہاں ماشااللہ بہت کام ہے۔

    ہمایوں سعید نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں ترک ڈرامے اتنے زیادہ آئیں گے ہی نہیں کہ ہمارا مقامی ٹیلنٹ متاثر ہو۔

    یہ بات غلط ہے کہ ترک ڈراموں سے ہماری انڈسٹری متاثر ہوئی ہے ہمایوں سعید

  • یہ بات غلط ہے کہ ترک ڈراموں سے ہماری انڈسٹری متاثر ہوئی ہے     ہمایوں سعید

    یہ بات غلط ہے کہ ترک ڈراموں سے ہماری انڈسٹری متاثر ہوئی ہے ہمایوں سعید

    پاکستان کے معروف و مقبول اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ ترک ڈراموں سے ہماری انڈسٹری پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا ہمارے یہاں ترک ڈرامے آنے چاہئیں۔

    باغی ٹی وی : اداکار ہمایوں سعید پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کے ہمراہ وسیم بادامی کے شو میں شریک ہوئے وسیم بادامی نے شو کے دوران ہمایوں سعید سے پوچھا کہ ترک ڈرامے آنے سے ہماری انڈسٹری متاثر ہوئی ہے کیا یہ بات غلط ہے؟ اس سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا ہمارے یہاں ترک ڈرامے آنے چاہئیں۔

    وسیم بادامی نے پوچھا ایسا کہا جاتا ہے کہ ترک ڈرامے آنے سے ہمارے فنکار بے روزگار ہوتے ہیں کیا یہ صحیح ہے؟ اس سوال پر ہمایوں سعید نے کہا ایسا کچھ نہیں ہے کوئی بھی فنکار بے روز گار نہیں ہوتا ہمارے یہاں ماشااللہ بہت کام ہے۔

    ہمایوں سعید نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہمارے یہاں ترک ڈرامے اتنے زیادہ آئیں گے ہی نہیں کہ ہمارا مقامی ٹیلنٹ متاثر ہو۔

    اداکار نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ترک ڈرامے ہمارے ایک چینل پر آتے تھے اور ہر وقت وہاں پر صرف ترک ڈرامے ہی دکھائے جاتے تھے لیکن اب نہیں آرہے کیونکہ وہ لوگ بھی کتنے غیر ملکی ڈرامے لائیں گے۔ کبھی کوئی اچھا ڈراما آجاتا ہے جس سے ہماری انڈسٹری کو بھی فائدہ ہوتا ہے اور وہاں کی انڈسٹری کوبھی فائدہ ہوتا ہے اور اسی طرح ہونا چاہئے۔

    فیصل قریشی نے ترک ڈرامہ "ارطغرل غازی” کیوں نہیں دیکھا؟

    ہمایوں سعید نے کہا پہلے ہمارے مقامی چینل پر ہالی ووڈ کی انگریزی فلمیں چلائی جاتی تھیں ’سٹرڈے نائٹ اسپیشل‘ پر۔ اگر ہمارے یہاں ہالی ووڈ سے نیچے کی کوئی چیز دکھائی جاتی ہے تو ہم فوراً غیر یقینی کیفیت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    ہمایوں سعید نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنا اچھا کام کریں اور اگر بیرون ملک کی بھی کوئی اچھی چیز یہاں دکھائی جائے تو اس سے ہماری انڈسٹری کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار سمیع خان نے بھی ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر غیر ملکی ڈراموں سے ہمیشہ ہماری انڈسٹری کو فائدہ ہوا ہے غیر ملکی ڈرامے معیاری ہیں تو اُنہیں لازمی پاکستان میں نشر کیا جائے، اس سے ہماری انڈسٹری کو فائدہ ہوگا۔

    تُرک ڈراموں سے ہماری ڈرامہ انڈسٹری بہت بہتر ہوئی ہے سمیع خان

    سمیع خان نے ترک ڈراموں کے حوالے سے کہا تھا کہ تُرک ڈراموں سے بھی ہماری ڈرامہ انڈسٹری بہت بہتر ہوئی ہے لہٰذا ہمیں ان کی نشریات جاری رکھنی چاہیے اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز بہترین ڈرامہ ہے۔

    خیال رہے کہ مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مببی ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے ڈرامے کو پاکستان میں بے حد پذیرائی ملی ڈرامے اور کرداروں نے پاکستان میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کی اور کئی ایک اعزا اپنے نام کئے –

    جہاں ڈرامے کو عوام کی جانب سے پسند کیا گیا وہیں شوبز شخصیات بھی منقسم نظر آئیں بعض شوبز شخصیات نے ترک ڈرامہ سیریل کو پسندیدہ اورپاکستان میں خوش آئند قرار دیا جبکہ بعض اداکاروں نے ڈرامےے کو پاکستان بالخصوص پی ٹی وی پر نشر کرنے کی بھر پور مخالفت کی جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا بھی سامنا رہا جن میں سر فہرست یاسر حسین اور اداکار شان ہیں-

    "عمیرہ احمد، دھوپ کی دیوار، ISPR” ایشو کیا ہے؟؟ محمد عبداللہ

  • گٹار بجانے سے عاصم واپس نہیں آئے گا، صارفین کا ہانیہ عامر پر طنز

    گٹار بجانے سے عاصم واپس نہیں آئے گا، صارفین کا ہانیہ عامر پر طنز

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی گٹار بجاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ہانیہ عامر بڑی ہی خوبصورتی سے گٹار بجاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

    ہانیہ عامر کی ویڈیو دیکھنے کے بعد جہاں اُن کے مداحوں نے اداکارہ کی تعریف کی تو وہیں کچھ صارفین نے اُن پر طنز کے خوب تیر بھی برسائے۔


    اداکارہ کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ کچھ بھی کرلو لیکن اب عاصم واپس نہیں آئے گا جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ کچھ بھی کر لو عاصم بھائی کو ٹکر نہیں دے سکتیں-

    ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ تو عاصم کا گٹار ہے ،ایک صارف نے لکھا کہ عاصم سے مقابلہ شروع کر دیا، ایک صارف نے لکھا کہ عاصم اظہر کے اثرات آنا شروع ہو چکے ہیں-

    ایک صارف نے لکھا کہ ’ایسا لگ رہا ہے کہ یہ آواز ہانیہ کے گٹار سے نہیں آرہی بلکہ بیک گراؤنڈ میں میوزک چل رہا ہے۔ ایک صارف نے کہا جو بجا رہا ہے ہے پیچھے وہ بھی دکھاؤ جبکہ ایک اور صارف نے گٹار کی دھن کو فیک قرار دیا –

    واضح رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت کی وائرل ویڈیو کا معاملہ: ہانیہ نے معافی مانگ لی

    وائرل ویڈیو پر تنقید سے ہانیہ عامر دلبرداشتہ

    الحمداللّہ، بال بال بچ گیا، ہانیہ کی وائرل ویڈٰیو کے بعد عاصم اظہر کا رد عمل

    ہانیہ عامر کے ساتھ وائرل ویڈیو پر عاشر وجاہت کا وضاحتی بیان

    عاصم اظہر کی طنزیہ میم پرہانیہ عامر کا سخت ردعمل

  • ایشوریا کے ساتھ بطور ہیرو کاسٹ ہونے پر یقین نہیں آرہا تھا       رجنی کانت

    ایشوریا کے ساتھ بطور ہیرو کاسٹ ہونے پر یقین نہیں آرہا تھا رجنی کانت

    بالی ووڈ اور تامل فلموں کے سپر اسٹار اور لیجنڈری اداکار رجنی کانت کا کہنا ہے کہ اداکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ بطور ہیروکاسٹ ہونے پر حیرانی ہوئی تھی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانت پر اکثر اس بات پر تنقید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے سے بہت کم عمر اور نوجوان اداکاراؤں کے ساتھ فلموں میں ہیرو یا اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم انہوں نے کبھی ان باتوں یا تنقید پر توجہ نہیں دی اور نہ ہی کبھی اس بارے میں بات کی –

    تاہم رجنی کانت نے میڈیا سے اس حوالے سے بات چیت کی جب 2010 میں ایشوریہ کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا-

    اس حوالے سے رجنی کانت کا کہنا ہے کہ جب انھیں معلوم ہوا کہ انھیں ایشوریا کے مقابل اس فلم کے لیے چنا گیا ہے تو وہ خود بھی حیران ہوئے تھے، مجھے یقین نہیں آرہا تھا اور یہ مبالغہ آمیزی نہیں ہے۔

    جبکہ دوسری جانب اس حوالے سے اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے ساتھ جب ایک فلم میں رجنی کانت بطور ہیرو سامنے آئے تو یہ بڑی ہی پُر مزاح بات تھی اور بالی ووڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن تو اس پر زور سے ہنس پڑے تھے۔

    یاد رہے کہ روبوٹ نامی فلم میں ایشوریا اور رجنی کانت نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اس لوگوں نے کافی تنقید کی تھی کیونکہ دونوں کی عمروں میں کافی فرق تھا۔

  • سوشل میڈٰیا پر شادی کی پیشکش پر سشمیتا سین کا ردعمل

    سوشل میڈٰیا پر شادی کی پیشکش پر سشمیتا سین کا ردعمل

    بھارت کی پہلی مس یونیورس اور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کو سوشل میڈیا پر مداح نے شادی کی پیشکش کردی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں سشمیتا سین نے اپنی دونوں بیٹیوں اور بوائے فرینڈ روہمن شال کے ہمراہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک لائیو سیشن کیا۔

    سشمیتا سین کے لائیو آتے ہی دُنیا بھر میں موجود اُن کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لیے محبت بھرے پیغامات موصول ہونے لگے۔

    لائیو سیشن کے دوران کسی مداح نے اداکارہ سے فلمی دُنیا میں واپسی کے حوالے سے پوچھا تو کسی نے اُن کی خوبصورتی کی اور ان کی بیٹیوں تعریف کی۔

    اداکارہ کے نام کی تعریف کرنے پر بتایا کہ ان کے نام کا مطلب ہے خوبصورت مسکراہٹ اور خوبصورت آنکھوں والی ایماندار عورت-

    اسی دوران ایک مداح نے کمنٹ میں لکھا کہ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی؟جس پر سشمیتا سین کے جواب سے پہلے ہی اُن کے بوائے فرینڈ روہمن شال نے کہا کہ ’ہرگز نہیں۔‘روہمن شال کا یہ جواب سُننے پر بہت سے مداحوں نے اُن کی تعریف کی –

    دوسری جانب لائیو سیشن کے دوران بالی ووڈ اداکارہ کو مداح کی جانب سے پاکستان آنے کی دعوت بھی دی گئی جس پر اُنہوں نے کہا کہ ’انشاءاللہ۔

  • فیمنسٹ لڑکی کی جانب سے شادی کے لیے دیا گیا اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل

    فیمنسٹ لڑکی کی جانب سے شادی کے لیے دیا گیا اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل

    بھارت میں 30 سالہ فیمنسٹ لڑکی کی جانب سے شادی کے لیے دیا گیا اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کے مطابق چند دن قبل ایک بھارتی لڑکی کے بھائی اور ان کی سہیلی نے ان کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر اخبارات میں رشتے کے لیے ایک اشتہار شائع کروایا۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ اشتہار مزاحیہ تھا اور مذاق میں ہی دیا گیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ ایک 30 سالہ فیمنسٹ لڑکی کو شادی کے لیے 25 سے 28 سال کے امیر لڑکے کی تلاش ہے۔

    مذکورہ اشتہار بھارت کے متعدد چھوٹے اخبارات میں شائع کروایا گیا اور یہ اشتہار انگریزی زبان میں شائع کروایا گیا اشتہار میں بتایا گیا کہ سوشل سیکٹر میں ملازمت کرنے والی 30 سالہ فیمنسٹ لڑکی کو جس کے بال چھوٹے ہیں اور ناک بھی چھیدی ہوئی ہے، اسے شادی کے لیے 25 یا پھر زیادہ سے زیادہ 28 سال کی عمر کے لڑکے کی تلاش ہے۔

    اشتہار میں دولہے کی دیگر شرائط میں لکھا گیا تھا کہ اس کے پاس پیسہ ہونا چاہیے، کم از کم 20 ایکڑ رقبے پر فارم ہاؤس ہونا چاہیے اور یہ کہ اسے زیادہ سے زیادہ ایک بیٹا ہے جس کا اچھا کاروبار بھی ہونا چاہیے ساتھ ہی اشتہار میں ایک ای میل ایڈریس دیا گیا تھا کہ جس پر امیدواروں کو رابطہ کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔
    https://twitter.com/awryaditi/status/1404665961718841347
    مذکورہ اشتہار اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جب کہ ایک کامیڈین اداکارہ نے اسے ٹوئٹ کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں نے اسے ری ٹوئٹ کرنا شروع کردیا بہت سارے دیگر لوگوں کی طرح اس اشتہار پر بالی وڈ کی اداکارہ رچا چڈھا نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کیا تاہم اس اشتہار کے پیچھے کون لوگ ہیں اس متعلق انڈیا میں خاصی چہ میگوئیاں ہوئیں اور یہ بھی سوال کیا گیا کہ کیا یہ اشتہار درست بھی تھا۔
    https://twitter.com/RichaChadha/status/1404693333599920130?s=20
    بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اشتہار شائع کروانے والی لڑکی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان کے بھائی نے ان کی 30 ویں سالگرہ پر مذاق کے طور پر مذکورہ اشتہار شائع کروایا، کیوں کہ بھارت میں عام طور پر جب کسی لڑکی کی عمر 30 سال ہوجاتی ہے تو اس پر شادی کے لیے دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ انہیں ای میل پر کم از کم 60 ای میل موصول ہوئے ہیں، جن میں انہیں جہاں شادی کی پیش کش کی گئی، وہیں ان پر سخت تنقید بھی کی گئی کہ خود زیادہ عمر کی ہیں مگر انہیں لڑکا کم عمر چاہیے۔

    ڈیڑھ لاکھ سال قدیم انسان سے متعلق حیران کن انکشافات

    مذکورہ لڑکی کے مطابق بعض افراد نے انہیں’سونے کی متمنی‘ اور ’منافق‘ تک کہا کیونکہ وہ سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ہیں مگر پھر بھی ایک امیر خاوند کی تلاش میں ہیں ورامیر لڑکے سےشادی کرنے کے بجائے خود پیسے کمانے کے مشورے بھی دیئے جب کہ بعض خواتین نے انہیں فیمنسٹ ہونے کی وجہ سے بھی غصے سے بھرپور ای میل کیے-

    کچھ لوگوں نے اس کے اشتہار کو ’زہریلا‘ قرار دیا اور یہ کہ وہ خود تو فربہ لگتی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ تمام فیمنسٹس بے وقوف ہوتے ہیں۔ ایک خاتون تو اس قدر ناراض ہوئیں کہ انھوں نے دھمکی دی کہ میرا بھائی مذکورہ لڑکی کو 78 ویں منزل سے نیچے پھینک دے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ انڈیا میں جہاں اب بھی 90 فیصد شادیاں ارینجڈ یعنی بغیر پسند کے ہوتی ہیں تو ایسے میں ہر کوئی ایک امیر دولہا چاہتا ہے اس اشتہار میں یہ دیکھنے کے لیے بہت سے لوگوں کو مشتعل کیا گیا اور وہ مشتعل ہو بھی گئے۔

    مزکورہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اس اشتہار نے بہت سے لوگوں کی انا کو نقصان پہنچایا ہے ن کے مطابق آپ ایسی باتیں اونچی آواز میں نہیں کہہ سکتے۔ مرد ہر وقت ایک دراز، سمارٹ اور خوبصورت دلہنیں مانگتے ہیں۔ وہ اپنی دولت کے بارے میں شیخیاں بھگارتے ہیں۔ مگر جب صورتحال بدلتی ہے تو پھر وہ اسے برداشت نہیں کر سکتے۔ ایک عورت اس طرح کا معیار کیسے طے کر سکتی ہے۔

    لڑکی کا کہنا ہے کہ یہ اشتہار اس صورتحال پر ایک طنز تھا اور میرے خیال میں اس اشتہار پر وہی لوگ خفا ہوئے ہیں جنھیں ایسے اشتہارات میں ایسی سمارٹ، خوبصورت بیگمات کی تلاش ہوتی ہے۔

    اور جو اس طنز پر بھی مشتعل ہوئے ہیں ان سے لڑکی کا ایک سوال ہے کیا آپ روزانہ اخبارات میں ایسے اشتہارات پڑھنے کے بعد ایسی ای میلز تمام ایسی مطلوبہ دلہنوں کو بھی بھیجتے ہیں جو انتہائی پرکشش اور امیر ہیں۔ اگر ایسا نہیں ہے تو پھر آپ کو یہ پدرشاہی ختم کرنی ہو گی۔

  • دولہا کی نظر کمزور، دلہن نے شادی سے انکار کر دیا ، بارات خالی ہاتھ واپس

    دولہا کی نظر کمزور، دلہن نے شادی سے انکار کر دیا ، بارات خالی ہاتھ واپس

    بھارتی ریاست اتر پردیش میں دلہن نے شادی سے انکار کردیا کیونکہ اس کے ہونے والے شوہر کی نظر اتنی زیادہ کمزور تھی کہ وہ چشمے کے بغیر اخبار بھی نہیں پڑھ سکتا تھا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق خبروں کے مطابق، اتر پردیش کے علاقے صدر کوتوالی میں قصبہ جمال پور ے ارجن سنگھ نے اپنی بیٹی ’ارچنا‘ کی شادی اور قصبہ بنشی کے ’شیوم‘ سے طے کی تھی اور دونوں کے گھر والے تیاریوں میں مصروف تھے۔

    رشتہ طے کرتے وقت لڑکے کی تعلیم کو اولیت دی گئی۔ شِیوم مقررہ وقت پر بارات لے کر پہنچا تو اس کی عینک اس کی شادی میں رکاوٹ بن گئی۔

    شادی کی تقریبات میں دلہن کے گھر کی عورتوں نے دیکھا کہ دولہا نے زیادہ تر وقت چشمہ لگایا ہوا تھا جس پر انہیں اندازہ ہوا کہ شاید وہ چشمے کے بغیر ٹھیک سے نہیں دیکھ سکتا۔

    رشتہ طے کرتے وقت لڑکے والوں نے یہ بات نہیں بتائی تھی، لہذا ان عورتوں نے عین شادی والے دن دولہا کا ’’امتحان‘‘ لینے کا فیصلہ کیا۔

    تاہم دلہن نے بھی دولہا کو عینک میں دیکھا تو کہا کہ وہ کمزور نظر کے آدمی کے ساتھ شادی نہیں کرسکتی۔ دلہن نے شرط رکھی کہ اگر دولہا بنا عینک کے اخبار پڑھ دے تو وہ شادی کرلے گی۔

    شِیوم نے دلہن کی شرط پوری کرنے کی پوری کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام ہوگیا۔دلہن کے اس طرح انکار پر باراتیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تو دلہن کے گھر والوں نے بارات کو ہی خالی ہاتھ واپس لوٹادیا۔

    اس کے بعد انہوں نے مقامی تھانے میں دولہا کے گھر والوں کے خلاف شکایت بھی درج کروا دی جس میں کہا گیا تھا کہ انہیں دولہا کی اس ’’خرابی‘‘ کے بارے میں نہ بتا کر دھوکا دیا گیا جبکہ دولہا والے شادی کے انتظامات پر دلہن والوں کے اخراجات کی رقم، جہیز میں دی گئی بھاری نقدی اور دولہا کےلیے موٹر سائیکل سمیت دوسرا تمام ساز و سامان واپس کرنے سے انکاری ہیں۔

    شکایت درج کرنے سے پہلے مقامی پولیس نے یہ مسئلہ بات چیت سے حل کرنے کی کوشش بھی کی لیکن دولہا والوں کے تعاون نہ کرنے پر پولیس میں باقاعدہ ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

    لڑکی کے والد ارجن سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ لڑکے کی نظر اتنی کمزور ہوگی۔ جب میری بیٹی کو اس بارے میں پتا چلا تو اس نے فوراً شادی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا اور ہم نے بھی اس کا ساتھ دیا-

    بھارتی ریاست میں زیادہ بچوں والے والدین کے لئے نقد انعام کا اعلان

    جنوبی افریقہ: گاؤں میں کھدائی کے دوران ہیرے ملنے کا دعویٰ

    خاتون نے 8 انچ لمبی پلکوں کے ساتھ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کرلیا

    تھائی لینڈ: بھوکا ہاتھی گھرکی دیوار توڑ کر کچن میں گُھس گیا

  • عدالت نے سوشل میڈیا پر سلمان خان کے خلاف مواد شئیر کرنے پر پابندی لگا دی

    عدالت نے سوشل میڈیا پر سلمان خان کے خلاف مواد شئیر کرنے پر پابندی لگا دی

    ممبئی: مقامی عدالت نے خود ساختہ فلمی ناقد کمال آر خان کوبالی ووڈ اداکار سلمان خان کے خلاف سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی توہین آمیزپوسٹ یا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی دیوانی عدالت کے جج سی وی مراٹھے نے اداکار کمال خان کے خلاف اداکار سلمان خان کے ذریعہ دائرکردہ ہتک عزت کے مقدمے میں عبوری حکم جاری کیا ہے۔

    اداکار سلمان خان اور ان کی کمپنیوں نے کمال خان کے ذریعہ سلمان خان کے خلاف توہین آمیزٹویٹ اور ویڈیو کے لئے مقدمہ دائر کیا تھا۔ مقدمہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ توہین آمیز تبصروں کے علاوہ اداکار کمال خان نے اداکارسلمان خان کےرجسٹرڈ ٹریڈ مارک’بیئنگ ہیومن‘پرفریب دہی، ہیرپھیر اور منی لانڈرنگ میں شامل ہونے کا بھی الزام لگایا ہے۔

    سلمان خان ہتک عزت معاملہ: کمال آر خان نے یوٹرن لے لیا

    عدالت نےگزشتہ بدھ کو کمال خان اور ان کے ایجنٹوں کو سلمان خان اور ان کے کاروبار جن میں موجودہ یا مستقبل کے پروجیکٹس جس میں ’رادھے‘ شامل ہے کے تعلق سے براہ راست یا بالواسطہ طور سے ویڈیو بنانے اور اپ لوڈ کرنے، پوسٹ کرنے، دوبارہ پوسٹ کرنے، ٹویٹ کرنے ری ٹویٹ کرنے، انٹرویو دینے، متعلقہ، مواصلات، اپ لوڈ کرنے، پرنٹ کرنے، شائع کرنے، اور دوبار سے شائع کرنے سے روک لگا دی ہے یہ پابندی مقدمہ کی حتمی فیصلے تک جاری رہے گی۔

    سلمان خان مجھے پسند نہیں وہ خراب اداکار ہیں کرینہ کپور

    عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ کسی شخص کی شناخت اس کے نام سے ہوتی ہے اور اچھا نام کسی دولت سےبہتر ہوتا ہے۔عدالت نے کیس کو اگلی سماعت تک ملتوی کردیا ہے۔

  • حریم شاہ نے منگنی کر لی ؟

    حریم شاہ نے منگنی کر لی ؟

    پاکستان کی معروف ٹِک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ حریم شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ہاتھوں میں انگوٹھی پہن رکھی ہے جس نے صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے-

    اداکارہ کی تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی گئی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکے اور لڑکی کا ہاتھ نظر آرہا ہےتصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے اور لڑکی دونوں نے اپنے ہاتھوں میں منگنی کی انگوٹھی پہنی ہوئی ہے۔

    حریم شاہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا لیکن ایک سوالیہ نشان چھوڑ دیا ہے کہ کیا واقعی حریم شاہ کی منگنی ہوگئی ہے۔؟ٹک ٹاکر کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اس طرح کے سوال ہی پوچھے جارہے ہیں تاہم حریم شاہ خاموش ہیں۔

    واضح رہے کہ حریم شاہ اپنی پہلی ویب سیریز ’راز‘ میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے جس کا ٹریلر ریلیز کیا گیاتھا’راز‘ کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے، یہ ویب سریز اردو فلکس پر پیش کی جائے گی-

    ویب سیریز ’راز‘ کے 55 سیکنڈ دورانیے پر مشتمل ٹریلر میں حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔

    یہ واضح نہیں ہے کہ ’راز‘ کی کہانی حریم شاہ کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے یا نہیں تاہم ٹریلر سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ سیریز کی کہانی ان کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

    حریم شاہ کے برائیڈل فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

  • انٹرویو ز میں جان بوجھ کر حساس موضوعات کو چھیڑا جاتا ہے    صبور علی

    انٹرویو ز میں جان بوجھ کر حساس موضوعات کو چھیڑا جاتا ہے صبور علی

    معروف اداکارہ صبور علی کا کہنا ہے کہ انٹرویو ز میں جان بوجھ کر حساس موضوعات کو چھیڑتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ صبور علی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں اگر کسی انٹرویو پر جاتی ہوں تو مجھے پتا ہوتا ہے کہ یہ جان بوجھ کر میری والدہ کے بارے میں سوال کریں گے۔

    اداکارہ نے کہا کہ وہاں بلا کر والدہ کے متعلق سوال کیا جاتا ہےاسوقت وہ کیمرہ میرے منہ پر زوم کردیں گے، یہ ایسا معاملہ ہے کہ انسان حساس ہو جاتا ہے، ہم بہن بھائی بھی آپس میں اس بارے میں بات نہیں کرتے کیونکہ دِل بھر آتا ہے۔

    صبور علی نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جان بوجھ کر حساس موضوعات کو چھیڑتے ہیں، سب لوگ اسی طرح کام چلا رہے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کسی اور طرح نہیں چل سکتا۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئےانٹرویو میں کہنا تھا کہ لوگ سوشل میڈیا پر میرا اور سجل کا موازنہ کرتے ہیں۔ شکل و صورت ملانے کی حد تک تو ظاہر ہے بہنوں کا آپس میں موازنہ ہوتا ہی ہے لیکن لوگ بعض اوقات موازنہ کرتے کرتے اسے مقابلے میں بدل دیتے ہیں-

    موازنہ تو ٹھیک لیکن جب سجل کیساتھ مقابلہ کیا جاتا ہے تو بہت عجیب لگتا ہے صبور علی

    سجل نے کہا موازنہ برا نہیں ہے یہ تو دنیا بھر میں ہوتا ہے مگر جب لوگ اس طرح کے کمنٹ کرتے ہیں کہ یہ زیادہ پیاری ہے یا وہ، اس کا کام ایسا ہے تو اس کا کام ویسا تو بہت عجیب لگتا ہے۔ میں کہتی ہوں کہ میری الگ شناخت ہے اور سجل کی الگ شناخت اور میرے خیال میں ہم دونوں کی اداکاری کے انداز بھی مختلف ہیں۔

    صبور علی نے انکشاف کیا تھا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں نہیں آنا چاہتی تھیں لیکن انہیں حالات لے آئےوہ اور سجل اتفاقاً شوبز انڈسٹری میں آئے مگر فرق صرف یہ تھا کہ سجل نے اِس کام کو بخوشی اپنایا لیکن وہ تھوڑے نخرے کر کے اس فیلڈ میں آئیں۔

    صبور نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے تھوڑا عجیب لگتا ہے کیونکہ بہت سارے لوگ یہاں تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کرتے ہیں اور اگر میں یہ کہوں کہ میں ایسا نہیں چاہتی تھی مگر مجھے یہ سب مل گیا تو تھوڑا عجیب لگتا ہے کیونکہ میں ائیروناٹیکل انجینیئر بننا چاہتی تھیں مگر اُن کے مطابق کچھ معاملات ویسے ہو نہ سکے جیسا وہ چاہ رہی تھیں۔

    صبور علی کا کہنا ہے کہ شوبز میں آنے کی اُن کی حوصلہ افزائی اُن کی والدہ نے کی وہ اکثر کہا کرتی تھی کہ دیکھو سجل کتنی ترقی کر رہی ہے، میں چاہتی ہوں کہ تم بھی اسی طرح سے ترقی کرو۔ وہ نہ سپورٹ کرتیں تو میں یہاں تک کبھی نہ پہنچتی۔ تاہم میں آگے بڑھنے کے لیے محنت کر رہی ہوں۔

    علی انصاری کا صبور علی کے لئے جذباتی پیغام