Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی پشاور، بنوں اور کوہاٹ میں کارروائیاں

    خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی پشاور، بنوں اور کوہاٹ میں کارروائیاں

    خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی پشاور، بنوں اور کوہاٹ میں کارروائیاں

    باغی ٹی وی : فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق پشاور، کارخانوں مارکیٹ میں دکانوں سے 5 ہزار لیٹر ممنوع مشروبات برآمد کی گئیں ،پشاور، دکانداروں پرمضر صحت مشروبات فروخت کرنے پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں-

    فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق بنوں میں گودام سے 750 کلو سے زائد ممنوع چائنہ سالٹ برآمد کیا ممنوع چائنہ سالٹ ضبط کرکے گودام کو سیل کردیا گیا-

    جبکہ کوہاٹ میں ناکہ بندی کے دوران گاڑی سے غیر معیاری پاپڑ برآمد ہوا –

  • ڈی جی خان اور گردونواح میں تیز ہوائیں اورآندھی چلنے کا امکان

    ڈی جی خان اور گردونواح میں تیز ہوائیں اورآندھی چلنے کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بعض علاقوں میں گرم خشک اور گرم رہے گا-

    باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم رہے گا -آزاد کشمیر میں موسم خشک مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

    دیر، سوات، کوہستان،ایبٹ آباد، کوہاٹ، بنوں اورکرم میں بارش متوقع ہے ،خیبرپختونخو اکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

    کراچی میں صبح اوررات کے اوقات میں بونداباندی متوقع ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ڈی جی خان اور گردونواح میں تیز ہوائیں اورآندھی چلنے کا امکان ہے-

  • اسرائیل ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا کی ڈیلٹا قسم کا پھیلاؤ بڑھ گیا

    اسرائیل ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا کی ڈیلٹا قسم کا پھیلاؤ بڑھ گیا

    کورونا کیسز میں تیزی آنے کے باعث مختلف ممالک میں پھر سے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس میں ایک بار پھر تیزی آنے کے نعد مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ‌کر دیا گیا ہے جبکہ کئی ملکوں میں پہلے سے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی ہے۔

    جنوبی افریقا میں کورونا کی ڈیلٹا قسم کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کے لئے دو ہفتے کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

    جبکہ اسرائیل میں ویکسین لگوانے کے باوجود کئی افراد کورونا کی ڈیلٹا قسم میں مبتلا ہوگئے۔ ڈیلٹا قسم سے متاثر ہونے والے آدھے افراد نے فائزر ویکسین لگوائی تھی۔ اسرائیل میں دوبارہ ان ڈور ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں 12 سے 18 سال کی عمر کے نو جوانوں کے لیے فائزر ویکسین کی منظوری دے دی گئی۔

    واضح رہے کہ امریکی ادارے ایف ڈی اے کے مطابق 30 سال سے کم عمر کے 309 افراد کو ویکسین استعمال کرنے کے بعد اسپتال میں داخل کرنا پڑا جن میں سے 295 کو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

  • پشاور کی حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کے قریب دھماکہ

    پشاور کی حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کے قریب دھماکہ

    پشاور کی حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کے گیٹ کے قریب دھماکہ-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو مزدور اور گیٹ کیپر زخمی ہوگیا پولیس ذرائع کے مطابق بارودی مواد لوہے کے پائپ میں چھپایا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں حافظ سعید کے گھر کے قریب چند روز قبل بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا کیا گیا تھا۔ جس میں 5 سالہ بچے اور باپ سمیت 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے تھے دھماکے کے اہم ملزم عید گل کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا ملزم عید گل نے بارود سے بھری گاڑی جوہر ٹاؤن میں پارک کی تھی راولپنڈی سے گرفتار کئے گئے ملزم عید گل کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے-

    جموں کشمیر، بھارتی فضائیہ کے اڈے پر دھماکے ڈرون سے نہیں بلکہ "غباروں” سے کئے گئے، دعویٰ
    جوہرٹاون میں دھماکہ کرنے والامجرم راولپنڈی سےگرفتار :یہ کون ہے اورپولیس نےکیسے پکڑا؟سنسنی خیزانکشافات
  • سندھ میں ایس او پیز کے تحت آج سے تمام مزارات کھولنے کا فیصلہ

    سندھ میں ایس او پیز کے تحت آج سے تمام مزارات کھولنے کا فیصلہ

    سندھ میں ایس او پیز کے تحت آج سے تمام مزارات کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : مزارات میں زئرین کو تمام کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے سماجی فاصلہ، زائرین اور عملے کے افراد کو لازمی ماسک پہننا ہوگا۔

    اس کے علاوہ حکم نامے کے مطابق تمام داخلی راستوں پر سینیٹائزر دستیاب ہوں گے۔

    زائرین کو دس منٹ تک مزارات میں رہنے کی اجازت ہوگی۔

    علاوہ ازیں 50 سال سے زائد عمر کے افراد، بچوں اور کھانسی بخار کی علامات والوں کو اجازت نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی شرح میں کمی کے بعد سے تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری سرگرمیاں بھی بحال کر دی گئیں ہیں آج ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 20 اموات ، مثبت کیسز کی شر ح 2.5 فیصد رہی جبکہ 914 نئے کیسز رپورٹ ہوئے-

  • ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح  2.5 فی صد

    ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.5 فی صد

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 20 اموات-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-


    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 20 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 44 ہزار 496 نئے ٹیسٹ کئے گئے914 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 2.05 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 231 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ 55 ہزار657 ہو چکی ہے۔

  • ٹماٹر گوشت بنانے کی ترکیب

    ٹماٹر گوشت بنانے کی ترکیب

    ٹماٹر گوشت

    وقت : 70 سے80 منٹ

    4 سے 5 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیب ………… مقدار …………
    مٹن ………… ایک کلو
    تیل ………… ½کپ
    پیاز (باریک کٹے ہوئے) ………… 1کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 2کھانے کے چمچ
    ٹماٹر ………… ایک کلو
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ
    کالی مرچ ثابت ………… 8 سے 10 عدد
    ثابت موٹی الائچی ………… 2عدد
    دارچینی ………… 2ٹکڑے
    زیرہ ………… 1چائے کا چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    ہرا دھنیا (کٹا ہوا) ………… 1 کھانے کا چمچ
    ادرک (لمبائی میں کٹا ہوا) ………… 1 کھانے کا چمچ

    طریقہ کار :
    مٹن کی درمیانے سائز کی بوٹیاں بنالیں اور ایک طرف رکھ لیں۔ ٹماٹروں کے چھلکے اتار کر موٹے کاٹ لیں او ر ایک طرف رکھ لیں۔ تل گرم کرکے پیاز کو ہلکا براؤن کریں۔ کٹے ہوئے ٹماٹر، نمک، سرخ مرچ، کالی مرچ، موٹی الائچی، دارچینی اور زیرہ شامل کریں۔ 10 سے 12 منٹ مصالحہ تیار ہونے اور گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ مٹن اور 2کپ پانی شامل کرکے برتن کو ڈھک دیں۔ آنچ ہلکی کرکے 40 سے 45 منٹ تک مٹن کے گلنے تک پکائیں۔ ڈھکن اٹھا کر 5سے6 منٹ تک گھی چھوڑنے تک بھونیں۔ ہرے دھنیے اور ادرک کے ساتھ سجائیں۔ روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔

  • میرا خواب ہے میں سلمان خان کے پیر دھوؤں   راکھی ساونت

    میرا خواب ہے میں سلمان خان کے پیر دھوؤں راکھی ساونت

    بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر اور بگ باس کی 14 کی کھلاڑی راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ میرا خواب ہے میں سلمان خان کے پیر دھوؤں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی شوبز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ راکھی ساونت سے ان کی والدہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ والدہ اب ٹھیک ہیں، انہیں کینسر ہے اور اس کا علاج بہت مہنگا ہوتا ہے، میرے پاس اتنی دولت نہیں کہ ان کا علاج کروا سکتی۔

    راکھی ساونت نے کہا کہ اداکار سلمان خان بہت اچھے انسان ہیں، انہوں نے علاج کرانے میں میری مدد کی، والدہ کا علاج سجنے دت کی بہن ڈاکٹر پریا دت نے کیا، پریا دت نے والدہ کا بہت خیال رکھا، میں ان کی شکر گزار ہوں۔

    عدالت نے سوشل میڈیا پر سلمان خان کے خلاف مواد شئیر کرنے پر پابندی لگا دی

    میزبان نے پوچھا کہ سلمان خان کی مدد کے بدلے میں آپ ان کے لیے کیا کرنا چاہیں گی؟ اس پر راکھی ساونت نے جواب دیا کہ میرا خواب ہے کہ میں سلمان خان کے پیر دھوؤں کیونکہ انہوں نے میری بہت مدد کی اور کسی کو خبر تک نہ ہونے دی، لوگ مدد کر کے ڈھنڈورا پیٹتے ہیں لیکن سلمان خان نے ایک ہاتھ سے مدد کی اور دوسرے ہاتھ کو خبر تک نہ ہونے دی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کمال آ ر خان کی سلمان خان کے خلاف ٹوئٹس پر ردعمل دیتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ سلمان خان میرے لیے گاڈ فادر کی طرح ہیں انہوں نے مشکل وقت میں میری مدد کی اور میری ماں کا علاج کرایا جو کہ کافی مہنگا تھا اور علاج کا سارا خرچہ بھی سلمان خان نے ہی اٹھایا۔سلمان خان کی فاؤنڈیشن غریبوں کی بہت مدد کرتی ہے۔ نجانے اس فاؤنڈیشن نے کتنی غریب لڑکیوں کی شادیاں کروائی ہیں اور کووڈ بحران میں سلمان خان نے کیمرہ مین، اسپاٹ بوائے سمیت تمام لوگوں کی بے حد مدد کی ہے-

    راکھی ساونت نے تمام لوگوں سے درخواست کی تھی کہ کے آر کے سلمان خان کے بارے میں جو بھی جھوٹ بولتا ہے اس پر یقین نہ کریں۔ کیونکہ وہ خود تو فلم نہیں بنا سکتا اور جب دوسرے لوگ پیسے لگا کر اور محنت سے فلم بناتے ہیں تو وہ ان کی فلم کے بارے میں برا بولتا ہے اور یہ بات بہت غلط ہے۔

    کمال آر خان کے اندر شیطان رہتا ہے راکھی ساونت

  • مسور کی دال کے صحت پر جادوئی فوائد

    مسور کی دال کے صحت پر جادوئی فوائد

    مسورکی دال کو عام طور پر’ملکہ مسور ‘ بھی کہا جاتا ہے یہ انسانی خوراک کے لیے کاشت کی جانے والی نباتات میں سے ایک ہے جو قدیم زمانے سے خوراک کے طور پر مختلف طریقوں سے پکا کر کھائی جاتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق غذائیت کے لحاظ سے مسور کی دال میں 25 فیصد پروٹین، 60 فیصد کاربوہائیڈریٹس اور 12 فیصد رطوبت پائی جاتی ہے جبکہ اس دال میں فاسفورس اور پوٹاشیم بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔

    خبردار خوش ذائقہ پھل تربوز صحت کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے

    فائبر، میگنیشیم اور فولیٹ سے مالا مال ہونے کی وجہ سے مسور کی دال ہماری قلبِ صحت کو بہتر بناتی ہے، میگنیشیم پورے جسم میں خون، آکسیجن اور غذائیت کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے۔ فولیٹ سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ مسور کی دال میں موجود فائبر کا مواد جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔مسور کی دال میں ضروری وٹامنز، اینٹی آکسیڈینٹ اور معدنیات کی وافر مقدار جسم کی قوت مدافعت کے نظام کی تشکیل میں معاون ہے۔ اینٹی آکسیڈینٹ آزاد ریڈیکلز کو تباہ کرنے میں مدد کرتا ہے اور ہماری قوتِ مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔

    آم کا استعمال جِلد کےمتعددمسائل کاحل اوررنگت میں واضح نکھارلاتا ہے لیکن کیسے؟

    مسور کی دال بڑھتے وزن کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے کیونکہ یہ فائبر اور پروٹین سے مالا مال ہوتی ہے اور ان دو غذائی اجزاء کی وجہ سے ہمارا پیٹ زیادہ دیر تک بھرا ہوا رہ سکتا ہے، اس طرح بڑھتے وزن سے پریشان افراد کو بھوک کم لگے گی اور اُن کے وزن میں کمی آئے گی علاوہ ازیں مسور کی دال اینٹی آکسیڈینٹ کا ایک پاور ہاؤس ہے جو ہماری جِلد کے خلیوں کے نقصان کو مؤثر طریقے سے کم کرسکتا ہے مسور کی دال کھانے سے ہماری جِلد صاف اور نکھرتی ہے، ایکنی ختم ہوتی ہے اور ساتھ ہی جھریاں بھی ختم ہوتی ہیں۔

    پاپ کارن ذیابیطس سے تحفظ کے لئے انتہائی مفید غذا

  • کمال آر خان کے اندر شیطان رہتا ہے   راکھی ساونت

    کمال آر خان کے اندر شیطان رہتا ہے راکھی ساونت

    راکھی ساونت سلومیاں کے خلاف ٹوئٹ کرنے اور ان کی فلموں پر تنقید کرنے کے لیے بھارتی فلموں کے تجزیہ نگار کمال آر خان المعروف کے آر کے پر کو کھری کھری سنادیں-

    باغی ٹی وی : کمال آر خان نے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار کی ساکھ کو داغدار کرنے کے لیے کے آر کے کی متعدد ٹوئٹس اور ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں۔ اس کے علاوہ کے آر کے نے سلمان خان کی فاؤنڈیشن ’’بینگ ہیومن‘‘ کو فراڈ قرار دیا تھا۔

    راکھی ساونت نے کے آر کے کو سلمان خان کے خلاف ٹوئٹ اور ان پر تنقید کرنے کے لیے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ایک بھارتی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ سلمان خان میرے لیے گاڈ فادر کی طرح ہیں۔ انہوں نے مشکل وقت میں میری مدد کی اور میری ماں کا علاج کرایا جو کہ کافی مہنگا تھا اور علاج کا سارا خرچہ بھی سلمان خان نے ہی اٹھایا۔

    راکھی ساونت سے جب سلمان خان اور کے آرکے تنازع کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے انتہائی غصے میں کے آر کے کو جھوٹا قراردیا اور کہا کے آر کے لوگوں پر صرف تنقید کرتا ہے اس کے اندر شیطان رہتا ہے کے آر کے اپنے بارے میں بھی لوگوں سے جھوٹ بولتا ہے۔

    راکھی ساونت نے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ کے آر کے سلمان خان کے بارے میں جو بھی جھوٹ بولتا ہے اس پر یقین نہ کریں۔ کیونکہ وہ خود تو فلم نہیں بنا سکتا اور جب دوسرے لوگ پیسے لگا کر اور محنت سے فلم بناتے ہیں تو وہ ان کی فلم کے بارے میں برا بولتا ہے اور یہ بات بہت غلط ہے۔

    راکھی ساونت نے کہا سلمان خان کی فاؤنڈیشن غریبوں کی بہت مدد کرتی ہے۔ نجانے اس فاؤنڈیشن نے کتنی غریب لڑکیوں کی شادیاں کروائی ہیں اور کووڈ بحران میں سلمان خان نے کیمرہ مین، اسپاٹ بوائے سمیت تمام لوگوں کی بے حد مدد کی ہے-

    عدالت نے سوشل میڈیا پر سلمان خان کے خلاف مواد شئیر کرنے پر پابندی لگا دی