Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ماہرہ خان کی شوبز میں ایک دہائی مکمل ہونے پر، مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

    ماہرہ خان کی شوبز میں ایک دہائی مکمل ہونے پر، مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان کی شوبز میں ایک دہائی مکمل ہو گئی-

    باغی ٹی وی : پاکستان سمیت سرحد کے اُس پار لاکھوں مداح رکھنے والی اداکارہ ماہرہ خان کو ادکاری کی دُنیا میں قدم رکھے 10 سال مکمل ہوگئے۔

    اس حوالے سے ماہرہ خان نے اپنے لاکھوں مداحوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔

    ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ’میں نے دو دن پہلے بطورِ اداکارہ اس انڈسٹری میں 10 سال مکمل کرلیے ہیں۔‘

    انہوں نے کہا کہ ’میری فلم ’بول‘ اور میرا ڈرامہ سیریل ’نیت‘ بھی 24 جون 2011ء کو ہی ریلیز ہوا تھا۔‘

    ماہرہ نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں کیونکہ آپ سب نے میرے اس جادوئی سفر میں میرا بہت ساتھ دیا۔‘

    ماہر خان نے کہا کہ اس سفر کے دوران بہت سے اُتار چڑھاؤ آئے ہیں، اچھے اور بُرے لمحات آئے لیکن میرے مداحوں نے میرا ساتھ نہیں چھوڑا۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کی محبت کی شُکرگزار ہوں اور میں وعدہ کرتی ہوں کہ اب مزید محنت کروں گی میں وعدہ کرتی ہوں کہ آپ کی محبت رائیگاں نہیں جائے گی، آمین۔

    ڈرامے کو بدلنے سے پہلے دیکھنے والوں کا نظریہ بدلنے کی ضرورت ہے صبور علی

    واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2006 میں بطور وی جے کیا تھا  ایم ٹی وی پاکستان پر براہ راست شو موسٹ وانٹڈ کی میزبانی کی ، جو ہفتے میں تین دن نشر کیا جاتا تھا  اس کے بعد انہوں نے اے جی ٹی وی کے رئیلٹی شو ویک اینڈ کی میزبانی 2008 میں کی جہاں انہوں نے موسیقی کی ویڈیو چلائیں اور مشہور شخصیات سے گفتگو کی اور ناظرین سے براہ راست فون کال پربات کی –

    2011 میں ماہرہ خان نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات شعیب منصور کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بول میں معاون کردار سے کی تھی شعیب منصور کی فلم ’بول‘ سے لالی ووڈ فلم نگری میں قدم رکھا جس میں انہوں نے معاون کردار نبھایا  انھوں نے اس فلم میں عائشہ کا کردار ادا کیا جو ایک قدامت پسند نچلے متوسط ​​طبقے کی لڑکی ہے جو لاہور کے پرانے علاقے میں رہتی ہے۔ فلم ایک تجارتی طور پر بہت کامیاب رہی اور اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلموں میں شامل ہوگئی۔

    ماہرہ خان نے یوں تو 2011 میں پہلا ڈرامہ ’نیت‘ کیا تھا لیکن شہرت اور مقبولیت سرمد بخش کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے حاصل کی جس میں انہوں نے ’خرد‘ کا مرکزی کردار ادا کیا، جسے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب پسند کیا گیا۔

    ماہرہ خان ابھی تک متعدد فلمیں میں کام کر چکی ہیں اداکارہ نے 2015 میں فلم ’بن روئے‘ کی جبکہ 2016 میں فلم ’ہو من جہاں‘میں جلوہ گر ہوئیں۔اس کے بعد 2017 میں ان کی بالی ووڈ ڈبیو فلم ’رئیس‘ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    حرامانی کی "عورت مارچ” کے نعرے”اپنا کھانا خود گرم کرو” کی…

  • بھارت میں جانوروں پر تشدد کے بڑھتے واقعات نے جان ابراہم کی نیندیں اڑادیں

    بھارت میں جانوروں پر تشدد کے بڑھتے واقعات نے جان ابراہم کی نیندیں اڑادیں

    بھارت میں جانوروں پر تشدد کے بڑھتے واقعات نے جان ابراہم کی نیندیں اڑادیں-

    باغی ٹی وی : ٹائمز آف انڈیا کے مطابق حال ہی میں کتوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات سے متعلق ایک رپورٹ دکھائی گئی جس میں 5 مختلف مقامات کی ویڈیوز دکھائی گئیں جس میں بھارتی شہری کتوں کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔

    حالیہ ایک ویڈیو میں چند نوجوان کتے کو پہلے مارتے ہیں اور پھر اس کی ٹانگیں کاٹ دیتے ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں کتے کے پلے (پپیز) سڑک کنارے کھیل میں مشغول تھے کہ اس دوران ایک بائیک والا ان پر موٹرسائیکل چڑھاتا ہوا تیزی سے آگے نکل جاتا ہے۔

    اسی طرح ایک اور ویڈیو میں چند نوجوان ایک کتے کی دم کے ساتھ فائر ورکس لگا دیتے ہیں جس سے وہ چلاتا رہتا ہے۔

    با لی وڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم نے ایک ویڈیو بیان میں بھارت میں جانوروں پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک وائرل ویڈیو دیکھا جس میں کتے کو بری طرح مارا جارہا تھا اور اس کی ٹانگیں کاٹی جارہی تھیں جبکہ ویڈیو دیکھنے کے بعد میں اتنا بے چین تھا کہ میں پوری رات سو نہیں پایا۔

    کیا آپ جانتے ہیں کہ دیو آنند پر عوامی مقامات پر کالا سوٹ پہننے پر پابندی عائد تھی؟

    اداکار نے نے ملزمان کو فوراً گرفتار کرنے پر الور پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اداکار نے ایس پی الور سے بات کی اور پولیس کی درخواست پر ویڈیو پیغام پر کہا کہ جانوروں پر ظلم ایک جرم ہے۔


    ایس پی تیجسوینی گوتم نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ابراہم نے مجھے فون کیا اور ویڈیو دیکھنے کے بعد کہا ، وہ پوری رات سو نہیں سکتا تھا۔ انہوں نے اس کیس کی پیشرفت کے لئے کہا اور ہم نے انہیں آگاہ کیا کہ دو مجرموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے –

    ایس پی نے اداکار سے عوام کے لئے ویڈیو اپیل بھیجنے کی درخواست کی جس پر اداکار نے حامی بھری۔ “ہم نے ابراہم کی ویڈیو عوام کے لئے اپنے الور پولیس ٹویٹر پیج پر پوسٹ کی ہے اداکار بھارت میں قابل احترام ہیں اور لوگ ہمیشہ ان کی باتوں پر دھیان دیتے ہیں۔ ا

    ایس پی نے مزید کہا کہ ہم نے ان سے درخواست کی کہ وہ لوگوں سے جانوروں کے خلاف کسی بھی طرح کے ظلم میں ملوث نہ ہونے کی اپیل بھیجے اور انہوں نے ہمیں یہ ویڈیو بھیجنے کے لئے کافی تعاون کیا تھا۔

    میں اور اکشے کمار کبھی ایک ساتھ کام نہیں کر سکتے،شاہ رخ نے ایسا کیوں کہا؟

    ویڈیو میں ابراہم کا کہنا ہے کہ ، میں نے ایک ویڈیو دیکھی ہے جس میں ایک کتا جس کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں تھیں۔ ویڈیو الور کی تھی۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد ، میں اتنا پریشان ہوا کہ میں پوری رات سو نہیں سکاتھا۔ تب میں نے الور ایس پی تیجسوینی گوتم سے بات کی اور مجھے بتایا گیا کہ مجرموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور میں اس کا شکر گزار ہوں۔

    میری اپیل ہے کہ اگر آپ کو ایسا کوئی واقعہ نظر آتا ہے تو براہ کرم اسے پولیس کے ساتھ شیئر کریں اور ان کے ساتھ تعاون کریں۔ اداکار نے کہا ، "جانور صرف آپ کی محبت چاہتے ہیں ، اور کچھ نہیں۔

    یہ واقعہ الور کے علاقے رینی تھانہ کی حدود میں پیش آیا تھا جس میں پولیس نے ملزمان بابو لال اور مدیرم مینا کو گرفتار کیا تھا۔

    ٹک ٹاک صارفین کے لئے کون سا نیا فیچر لارہا ہے؟

  • عفان وحید نے میرے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا تھا   درفشاں کا انکشاف

    عفان وحید نے میرے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا تھا درفشاں کا انکشاف

    پاکستانی خوبرو اداکارہ درفشاں نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار عفان وحید نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ درفشاں حال ہی میں معروف اداکار عفان وحید کے ہمراہ ایک ویب انٹرویو میں جلوہ گرہوئیں اس دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ عفان وحید میرے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے مطمئن نہیں تھے، انہوں نے پروڈکشن ہاؤس کو بھی بتادیا تھا کہ وہ میرے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے۔

    درفشاں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں جب ہمارے ڈرامے کا پہلا سین شوٹ ہورہا تھا تو عفان نے مجھے آکر یہ بات بتادی تھی کہ اس سے قبل ان کے میرے بارے میں کیا خیالات تھے۔

    ریپ کی وجہ خواتین کا لباس نہیں بلکہ تعلیم و تربیت کی کمی ہے ماریہ واسطی

    اداکارہ نے کہا کہ اس کے اگلے دن ہی ہم گھل مل گئے تھے اور ایک دوسرے کے ساتھ کام کے دوران اچھاوقت گزرا، کسی بڑے پروجیکٹ پر اور نئے اداکار کے ساتھ کام کرنے کا خوف سمجھنے کے قابل ہے لہٰذا عفان کا میرے ساتھ کام کا وقت قدرتی سا عمل تھا۔

    دوسری جانب اداکار عفان وحید نے درفشاں کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پروڈکشن ہاؤس کو بتاچکے تھے کہ وہ درافشاں کو نہیں جانتے لہٰذا ان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے۔

  • علی ظفرکا مرحوم نانا کے لئے جذباتی پیغام

    علی ظفرکا مرحوم نانا کے لئے جذباتی پیغام

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کے نانا انتقال کرگئے –

    باغی ٹی وی : علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نانا کے انتقال کی خبر شئیر کی جس کے بعد اداکار کے نانا کے انتقال کی افسوسناک خبر پر مداحوں کی جانب سے شدید دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
    https://twitter.com/AliZafarsays/status/1408798926170374148?s=20
    اداکار نے مرحوم نانا کی زندگی کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں جس کے ساتھ اُنہوں نے ایک جذباتی پیغام بھی درج کیا لکھا کہ میرے نانا! محمد امین، جو میرے بہت قریب تھے اور بچپن ہی سے میرے آئیڈیل رہے ہیں۔

    گلوکار نے لکھا کہ میرے نانا خود ساختہ انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ ہمیں محنت، دیانت، شفقت اور دوسروں کی دیکھ بھال کی اہمیت کا درس دیا۔

    نہوں نے جذباتی انداز میں لکھا کہ ’آج میرے نانا اس دُنیا سے رخصت ہوگئے ہیں میرے نانا کی زندگی کا خلاصہ چند لائنوں میں نہیں کیا جاسکتا۔

    گلوکار و اداکار نے مداحوں سے اپنے نانا کے لیے دُعائے مغفرت کرنے کی اپیل بھی کی۔


    بلاگر مہوش اعجاز نے علی ظفر کے نانا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور جنت میں اعلیٰ مقام کی دعا کی-

  • نانی نے میرا نام عبدالرحمن رکھا تھا   شاہ رخ خان کا انکشاف

    نانی نے میرا نام عبدالرحمن رکھا تھا شاہ رخ خان کا انکشاف

    شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ ان کا نام ان کی نانی نے عبدالرحمن تھا اداکار نے مزید کہا کہ ان کے والد میر تاج محمد خان نے ان کا نام شاہ رخ رکھا تھا۔

    باغی ٹی وی : ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک بار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا تھا کہ کہ ان کی نانی نے بچپن میں اداکار کا نام عبدالرحمان رکھا تھا۔مجھے یہ نام پسند نہیں تھا جبکہ میرے کزن مجھے اس نام سے بہت تنگ کرتے تھے-

    پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مداحوں کو ایک اہم راز سے آگاہ کیا۔

    پروگرام میں انوپم کھیر نے شاہ رخ خان سے سوال کیا کہ ’کیا آپ کسی عبدالرحمٰن نامی شخص کو جانتے ہیں؟ جس پر اداکار نے کہا کہ نہیں! میں اس نام کے کسی شخص کو جانتا تو نہیں ہوں لیکن بچپن میں یہ میرا نام ہوا کرتا تھا، میری نانی نے بچپن میں میرا نام عبدالرحمٰن رکھا تھا۔

    شاہ رخ خان کے جواب پر میزبان نے پوچھا کہ ’آپ کو میرے اس سوال پر حیرانی ہوئی؟‘ جس پر اداکار نے کہا کہ ’ہاں! مجھے حیرانی ہوئی ہے کیونکہ میرا یہ نام کہیں رجسٹر نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کو معلوم ہے۔

    شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ اگر ‘بازی گر نے عبدالرحمٰن کی کردار کشی کی اور کہا کہ’ یہ بازی گر اسٹار ہے تو یہ اچھا نہیں لگے گا شاہ رخ خان نے یہ بھی کہا کہ ان کے والد میر تاج محمد خان نے شاہ رخ نام دیا تھا۔ شاہ رخ کا مطلب ہے ‘شہزادے جیسا چہرہ’ ،اور اسی نام سے میری ہر جگہ رجسٹریشن ہوئی اور یہی نام میری پہچان بنا جبکہ میری بہن کا نام لالہ رخ رکھا-

    شاہ رخ نے کہا جب میں تھوڑا سا بڑاہوا تو میرے کزن مجھے اس نام سے چھیڑتے تھے گانا گاتے تھے کہتے تھے جب تمہاری شادی ہو گی ہم گانا گائیں گے ” عدبالرحمن کی عبدالرحمانیہ ” یہ کوئی پرانا گانا تھا-

    واضح رہے کہ سپراسٹار شاہ رخ خان نے 1980ء میں ٹی وی انڈسٹری سے آغاز کیا اور 1992ء میں فلم ’دیوانا‘ میں پہلی بار کام کیا جس کے بعد انہوں نے ایک نہیں کئی نہیں بلکہ سینکڑوں سُپر ہٹ فلمیں کرکے بالی ووڈ سمیت دنیا بھر میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔

  • کیا آپ جانتے ہیں کہ دیو آنند پر عوامی مقامات پر کالا سوٹ پہننے پر پابندی عائد تھی؟

    کیا آپ جانتے ہیں کہ دیو آنند پر عوامی مقامات پر کالا سوٹ پہننے پر پابندی عائد تھی؟

    بالی ووڈ کے ماضی کے مقبول ترین اداکار دیو آنند 1950 اور 1960 کی دہائی میں بولی وڈ کے تین سپرا سٹارز میں سے تھے جنہوں نے کئی دہائیوں تک لوگوں بالخصوص خواتین کے دلوں پر راج کیا ۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق منفرد انداز اور اداکاری کے لیے مشہور بولی وڈ اداکار دیو آنند کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جن کے بے انتہا چاہنے والے تھے دیو آنند کی زندگی میں ایسا بھی وقت آیا جب انہوں نےعوامی مقامات پر کالے رنگ کا سوٹ پہننا چھوڑ دیا تھا جس کی وجہ 1958 میں پیش آنے والا ایک واقعہ بتائی جاتی ہے۔

    ہندوستان ٹائمز کے مطابق 1958 میں جب دیو آنند کی مدھو بالا کے ساتھ فلم ’کالا پانی‘ ریلیز ہوئی تو اس موقع پر انہوں نے کالے رنگ کا کوٹ پہنا ہوا تھا۔کہا جاتا ہے کہ دیو آنند کالے کوٹ میں اتنے خوبصورت لگ رہے تھے کہ وہاں موجود ایک لڑکی انہیں اس روپ میں دیکھ کر اس قدر دنگ رہ گئی کہ اس نے مبینہ طور پر خودکشی کر ڈالی۔

    رپورٹ کے مطابق اس وقت ایسی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں کہ نوجوان لڑکیوں نے دیو آنند کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا دی تھی۔

    دیو آنند کا شمار اپنے وقت کے بے انتہا کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے لیجنڈ اداکار نے گائیڈ ، ہرے کرشنا ہر رام ، دیس پردیس جیسی 100 سے زیادہ فلموں میں دکھائی دے کر شائقین کو محظوظ کیا جو سینما کے چاہنے والوں کے دلوں میں اب بھی ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔

    لیجنڈری اداکار نے 1970 کی دہائی میں آنے والی فلموں میں بھی مرکزی کردار ادا کیا جب ان کے ساتھی اداکار راج کپور اور دلیپ کمار نے یا تو بطور ڈائریکٹر کام کرنا شروع کر دیا تھا اور یا پھر سینیئر اداکار کے طور پر فلموں میں آتے تھےدیو آنند اداکاری کے علاوہ ہدایت کار اور ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کر رہے تھے-

    جبکہ مقبول ترین اداکارہ زینت امان کو 1971 کی فلم ’ہرے راما ہرے کرشنا‘ میں متعارف کروانے والے بھی دیو آنند ہی تھے۔

  • نیوز اینکر نے براہ راست نشریات کے دوران تنخواہ نہ ملنے کا شکوہ کردیا

    نیوز اینکر نے براہ راست نشریات کے دوران تنخواہ نہ ملنے کا شکوہ کردیا

    لیوکاسا : نیوز اینکر نے براہ راست نیوز بلیٹن کے دوران تنخواہ نہ ملنے کا شکوہ کردیا۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقی افریقا کے ملک زمبیا میں نجی ٹی وی چینل (کے بی این ) ٹی وی سے تعلق رکھنے والے نیوز اینکر کلیمینا کبیندا نے براہ راست نشریات میں تنخواہ نہ ملنے کا شکوہ کردیا۔

    اینکر نے بلیٹن کے اختتام پر کہا ہم انسان ہیں، ہمیں تنخواہ دی جانی چاہیے، بدقسمتی سے ایسا نہیں ہے، مجھے اور میرے کچھ ساتھیوں کو تنخواہ نہیں دی جا رہی، ہمیں تنخواہ ملنی چاہیے۔


    بعد ازاں کلیمینا کبیندا نے نیوز بلیٹن کا ویڈیو کلپ اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کردیا اور لکھا کہ ہاں میں نے لائیو ٹی وی پر ایسا کیا، کیونکہ بہت سے صحافی اس بارے میں بات کرنے سے گھبراتے ہیں، اس کا یہ مطلب نہیں کہ انہیں آواز نہیں اٹھانا چاہیے۔

    نیوز ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اپنےبیان میں اینکر کے الزامات کا جواب نہیں دیا سی ای او کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اینکر کلیمینا نشے کی حالت میں تھے-

    انہوں نے کہا کہ کے بی این نے ملازمین کی شکایات کے لیے ایک بہترین نظام بنا رکھا ہے جہاں کوئی بھی ملازم اپنی شکایت درج کروا سکتا ہے، لیکن اینکر نے براہ راست بلیٹن میں ایسا کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی مزید تحقیقات کرائیں گے کہ اینکر کو نشے کی حالت میں نیوز بلیٹن کرنے کی اجازت کیسے دی گئی۔

  • یہ سائنسدان مینڈکوں کی آواز کی اتنی مہارت سے نقل کرتے ہیں کہ خود مینڈک بھی دھوکا کھا جاتے ہیں

    یہ سائنسدان مینڈکوں کی آواز کی اتنی مہارت سے نقل کرتے ہیں کہ خود مینڈک بھی دھوکا کھا جاتے ہیں

    سڈنی: آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف نیوکاسل میں ایک 70 سالہ سینئر سائنسدان پروفیسر مائیکل ماہونی ہیں جو مینڈکوں سے باتیں کرنے کےلیے انہی کی طرح ’’ٹر ٹر‘‘ کرتے ہیں ۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے "رائٹرز” کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف نیوکاسل میں ایک 70 سالہ سینئر سائنسدان پروفیسر مائیکل ماہونی نے مینڈکوں کی طرح ٹرانےمیں مہارت حاصل کی ہے وہ مینڈکوں کی آوازوں کی اتنی مہارت سے نقل کرتے ہیں کہ خود مینڈک بھی دھوکا کھا جاتے ہیں اور ٹرّا کر انہیں جواب دینے پر مجبور ہوجاتے ہیں اور جب مینڈک ٹرّا کر انہیں جواب دیتے ہیں تو وہ بہت خوش ہوتے ہیں۔

    پروفیسرمائیکل ماہونی نے”رائٹرز” کو بتایا کہ جب وہ مینڈکوں کو پکارتے ہیں اور انہیں جواب ملتا ہے تو انہیں خوشی ہوتی ہے لیکن مجھے خدشہ ہے کہ کہیں یہ مینڈک خاموش نہ ہوجائیں-

    5 سال تک بارودی سرنگیں تلاش کرنے والا چوہا ملازمت سے ریٹائر

    ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں مینڈکوں کی 240 انواع پائی جاتی ہیں مگر ان میں سے تقریباً 30 فیصد کی بقاء کو ماحولیاتی تبدیلیوں، بیماریوں، قدرتی پناہ گاہوں کی تباہی،سائٹرائڈ فنگس اور پانی کی بھیانک آلودگی سے شدید خطرہ لاحق ہے ماہونی نے کہا کہ عالمی سطح پر تمام خطوں میں ورٹیبریٹس میں سب سے زیادہ خطرہ مینڈکوں کو ہے۔

    70 سالہ پروفیسر ماہونی اپنے طویل کیریئر میں مینڈکوں کی 15 انواع بھی دریافت کرچکے ہیں۔ جبکہ انہوں نے مینڈکوں کی کچھ انواع کو ناپید ہوتے بھی دیکھا ہے-

    سائنسدانوں کا زمین پر سمندر سے بھی بڑی جھیل دریافت کرنے کا انکشاف

    ماہونی نے کہا ، "شاید میرے کیریئر کا سب سے افسوسناک حصہ یہ ہے کہ ایک نوجوان کی حیثیت سے ، میں نے ایک مینڈک کو دریافت کیا اور اس کے دو سال کے اندر ہی پتہ چلا کہ مینڈک ناپید ہو گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ "میں نے اپنے کیریئر کے شروع میں ہی اس سے آگاہی حاصل کرلی کہ ہمارے کچھ مینڈک کتنے کمزور ہیں۔ ہمیں اپنے رہائش گاہوں کو دیکھ کر یہ پوچھنے کی ضرورت ہے کہ کیا غلط ہے۔”

    انہوں نے کہا ، "ہم نے ان کے تباہ کن نقصان کے مسائل کا سامنا کرتے ہوئے جو کچھ کیا وہ آسٹریلیائی مینڈکوں کے لئے پہلا جینوم بینک قائم کرنا ہے۔”

    ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہوں نے دریافت کیا کہ 2019 اور 2020 میں آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے تقریباً تین ارب جانور ہلاک ہوئے تھے جن میں کم از کم پانچ کروڑ مینڈک بھی شامل تھے۔

    50 لاکھ سال کا موسمیاتی احوال 80 میٹر طویل پہاڑی پر محفوظ

    اس عمر رسیدگی میں بھی ماہونی اپنے شاگردوں کو مینڈکوں سے بات کرنے کے طریقے اور انہیں آواز لگانا سکھاتے ہیں۔ البتہ ماہونی یا ان کے شاگردوں میں سے کوئی بھی مینڈکوں کی زبان سمجھنے کا دعویدار نہیں۔

    ماہونی کے تحفظ کے اس جذبے نے ان کے طلباء کو بھی بہت متاثر کیا ہے۔ ان میں سے ایک ، سائمن کلو نے ، 2016 میں ماہونی کے اعزاز میں ایک نئے دریافت مینڈک کا نام "ماہونی ٹاڈلیٹ” رکھا تھا۔

  • کراچی،رینجرز اورپولیس کی کاروائی بھتہ خورگروہ کےانتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    کراچی،رینجرز اورپولیس کی کاروائی بھتہ خورگروہ کےانتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    کراچی:رینجرز اورپولیس نے مشترکہ کاروائی سے بھتہ خورگروہ کےانتہائی مطلوب ملزم گرفتار کر لئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ،رینجرز اورپولیس نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاوَن میں مشترکہ کارروائی کی ترجمان رینجر نے بتایا کہ کارروائی کےدوران بھتہ خورگروہ کےانتہائی مطلوب ملزم گرفتار کئے گئے ہیں-

    ترجمان رینجر نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے14 جون کوتیسر ٹاوَن کےتاجرسے بھتہ طلب کیا تھا ملزم نے بھتہ نہ دینے پرجان سے مارنے اور بیٹے کو اغوا کرنے کی دھمکی دی تھی-

    جس کے بعد تاجر نے فوری رینجرز ہیلپ لائن کو اطلاع دی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا گرفتار ملزم ناصر کوقانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے-

  • امریکہ میں  گرنے والی عمارت  سے 156 افراد تا حال لاپتہ

    امریکہ میں گرنے والی عمارت سے 156 افراد تا حال لاپتہ

    امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی میں  12منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے چار افراد ہلاک اور 159 لاپتہ ہوگئے تھے-

    باغی ٹی وی : 25 جون کو میامی میں رہائشی عمارت گرنے سے 159 لاپتہ ہوگئے تھے جن کی تلاش تا حال جار ی ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق میامی میں گرنے والی عمارت کےملبےسےلاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ایک اور لاش نکالنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے-

    رپورٹ کے مطابق گرنے والی عمارت میں رہائش پزیر 156افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے-

    واضح رہے کہ جمعرات عمارت گرنے کا واقعہ میامی کے علاقے سرف سائیڈ ٹاؤن میں پیش آیا۔ جب عمارت گری تو اس وقت اکثر مکین سو رہے تھے۔ عمارت جزوی طور پر گرنے سے چار افراد ہلاک اور 159 لاپتہ ہوئے تھے۔ لاپتہ افراد میں سے اکثر کے ملبے تلے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔

    بی بی سی کے مطابق میامی کے مئیر کا کہنا تھا کہ انھیں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کی ’امید ابھی بھی ہے۔‘

    لوگوں کو تلاش کرنے والی ٹیموں کے مطابق انھوں نے ملبے کے نیچے سے لوگوں کی آوازیں سنی تھیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ 40 برس قدیم اس عمارت کے گرنے کی وجہ کیا تھی۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ’عمارت بری طرح سے پچک گئی ہے۔ دو منزلوں کے بیچ کا فاصلہ کو دس فٹ ہوتا تھا اب محض ایک فٹ رہ گیا ہے۔ مجھے خدشہ ہے کہ اس میں کسی کے زندہ نکلنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

    یہ عمارت 1980 میں تعمیر کی گئی تھی اور 130 ہاؤسنگ یونٹوں میں سے نصف حصے اس کے منہدم ہونے سے متاثر ہوئے ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ لاطینی امریکہ سے آنے والے تارکین وطن اس واقعے میں لاپتہ ہیں جمعرات کی سہ پہر فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا ’ٹی وی میں کچھ بھی نہیں دکھائی دے رہا، حقیقت میں یہ بہت بہت تکلیف دہ ہے، اتنی بڑی عمارت کا انہدام دیکھ کر واقعی تکلیف پہنچتی ہے۔