Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اللہ نے موقع دیا تو ہانیہ اور عاصم اظہر کی صلح کراؤں گا

    اللہ نے موقع دیا تو ہانیہ اور عاصم اظہر کی صلح کراؤں گا

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار علی عباس نے کہا ہے کہ اُنہیں اگر کبھی موقع ملا تو وہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے درمیان صلح کروائیں گے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکار علی عباس نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام’جشنَ کرکٹ‘ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے میزبان مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

    دورانِ پروگرام علی عباس نے ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے تنازعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر دونوں ہی اپنی جگہ پر بالکل درست ہیں۔

    علی عباس نے کہا کہ ’میں چونکہ وکالت پڑھ چکا ہوں تو اگر کبھی اللہ تعالیٰ نے مجھے موقع دیا تو میں ہانیہ اور عاصم کے درمیان جاری تنازعے کو ختم کرنے کے لیے اُن کی صلح کروانا پسند کروں گا۔‘

    اداکار نے مزید کہا کہ ’میں کرکٹ کا بہت بڑا مداح ہوں، اس بار پاکستان سپُر لیگ میں لاہور قلندرز کو سپورٹ بھی کررہا ہوں اور مجھے اُمید ہے کہ پی ایس ایل 6 کی ٹرافی لاہور قلندرز اپنے نام کرے گی۔‘

    یاد رہے کہ اداکار علی عباس کئی سُپر ہٹ ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکے ہیں جن میں ان کے حالیہ ڈرامے فطرت سمیت دیگر شامل ہیں-

  • نیوزی لینڈ:کرائسٹ چرچ کی مساجد اور جیسینڈا آرڈرن پر بننے والی فلم تنقید کا شکار

    نیوزی لینڈ:کرائسٹ چرچ کی مساجد اور جیسینڈا آرڈرن پر بننے والی فلم تنقید کا شکار

    نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد، النور مسجد اور لین ووڈ، میں دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کی جانب سے 15 مارچ 2019 کو کیے جانے والے سفاکانہ حملے پر جیسنڈا آرڈرن کے ردِعمل پر فلم کی تیاری جاری ہے تاہم یہ فلم پروڈکشن کے مرحلے میں ہی تنقید کا شکار ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : فلم کا ٹائٹل ’’They are Us‘‘ ہے جو ان کی تقریر کے دوران ایک جملے سے ہی لیا گیا ہے۔ جیسنڈا آرڈرن نے کہا تھا حملہ آور نہیں، مسلم کمیونٹی ہماری اپنی ہے فلم میں صرف ان کی کاوشیں ہی دکھائی جائیں گی۔

    فلم کی مرکزی کہانی مساجد پر دہشت گردی کے حملوں اور متاثرین کی مشکلات کو دکھانا نہیں بلکہ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی کاوشوں کو دکھانے کے گرد گھومتی ہے فلم میں جیسنڈا آرڈرن کا کردار آسٹریلوی اداکارہ روز بیرنی ادا کریں گی جب کہ فلم کی تمام شوٹنگ نیوزی لینڈ میں ہی کی جائے گی۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ میں بسنے والے کچھ مسلمانوں کا کہنا ہے کہ یہ مسلمانوں کے ساتھ ہوئے سانحے کی کہانی ہے فلم کا مرکز حکومت کو نہیں بلکہ یہاں بسنے والے مسلمانوں کو ہونا چاہیے۔

    خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق فلم ساز نیوزی لینڈ کی فلم ساز اینڈریو نکولو کی جانب سے مساجد پر حملے کے تناظر میں فلم بنائے جانے کے اعلان کے بعد وہاں کے مسلمانوں نے ناراضی اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور فلم نہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے-

    مسلمانوں کی تنظیم ’مسلم ایسوسی ایشن آف سینٹربری‘ نے بھی اپنے بیان میں مذکورہ فلم بنائے جانے کے معاملے پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مسلمانوں پر اب بھی حملے کیے جانے کے خطرات منڈلا رہے ہیں-

    تنظیم کے مطابق مذکورہ دہشت گردی کے حملے کے بعد وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا کردار اہم رہا لیکن اب بھی مسلمان خوف محسوس کر رہے ہیں اور مساجد پر حملوں کے تناظر میں فلم بنانا اچھا خیال نہیں۔

    دوسری جانب وزیر اعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے بھی فلم سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے-

    جبکہ مسلمانوں کی جانب سے ناراضی کا اظہار کیے جانے کے باوجود تاحال فلم ساز اینڈریو نکولو نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی ہے۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گردی کے حملوں میں 51 نمازی شہید جب کہ 50 زخمی ہوگئی تھےحملوں کے بعد دہشت گرد بیرنٹن ٹیرنٹ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ چلایا گیا تھا اور اسے اگست 2020 میں مرتے دم تک قید کی سزا سنائی تھی۔

  • اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے 12 سالہ طویل اقتدار کا خاتمہ

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے 12 سالہ طویل اقتدار کا خاتمہ

    اسرائیل : اپوزیشن جماعتوں نے نئی مخلوط حکومت تشکیل دے کر نیتن یاہو کے بارہ سالہ اقتدار کا خاتمہ کر دیا-

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی پارلیمان نے اتوار کو نئی اتحادی حکومت کے قیام کی منظوری دے دی اسرائیل کی پارلیمنٹ نے نئی حکومت کے حق میں 60-59 کو ووٹ دیا –

    جس سے بن یامین نیتن یاہو کے مسلسل 12 سالہ وزیر اعظم کے عہدے کا خاتمہ ہوا۔ نومنتخب اتحاد کی قیادت انتہائی دائیں بازو کے رہنما نفتالی بینیٹ کریں گے معاہدے کے تحت دو سال بعد سیکولر رہنما اور مخلوط حکومت کے شراکت دار یائر لیپڈ وزیراعظم بنیں گے۔

    واضح رہے کہ 71 سالہ نیتن یاہو سب سے طویل عرصے تک اسرائیل کے وزیراعظم رہے اب وہ لیکود پارٹی کے رہنما برقرار رہتے ہوئے حزب اختلاف میں رہیں گے۔

    اسرائیل پارلیمان کے فیصلے کے بعد سے سے نیتن یاہو ٹوئٹر پر ٹاپ فہرست میں ہے جس میں صارفین کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ کے بعد نیتن یاہو کے اقتدار کابھی خاتمہ ہو گیا ہے اب دنیا ایک بہت بہتر جگہ ہے اور اس کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے-


    https://twitter.com/epsteintom/status/1404233141070438401?s=20


    https://twitter.com/Muhamma32248146/status/1404201558905077769?s=20
    https://twitter.com/soureh_design/status/1404140186334904324?s=20

  • ملک میں آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟

    ملک میں آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟

    ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، بالائی وسطی پنجاب اور خیبر پختونخوامیں آندھی ، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے-
    پنجاب میں اکثر شہروں میں آندھی،گرج چمک اوربارش کاامکان ہے ،اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے-

    خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ میں بارش متوقع،منڈی بہاؤالدین ، لاہور ،حا فظ آباد، میانوالی ،سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد اور قصورمیں بھی بارش ہوگی جبکہ بھکر، لیہ ،ڈی جی خان ، ملتان اور بہاولپورمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    سندھ ، جنوبی اور وسطی بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا ،بینظیر آباد،میر پور خاص، تھر پارکر،خیر پور،سانگھڑ،دادو، جیکب آباد اورموہنجو داڑو میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی-

    روہڑی ، سکھراور لاڑکانہ میں بھی موسم شدید گرم رہے گا جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ،رات کو بوندا باندی کا امکان ہے-

    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،بلوچستان کے بھی بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،تربت، پنجگور، چاغی، سبی اور کوہلو میں موسم شدید گرم رہے گا جبکہ ژوب،بارکھان میں چند مقامات پر تیز ہواو َں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-

  • ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سونامی آنے والا ہے     بلاول بھٹو

    ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سونامی آنے والا ہے بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ بجٹ کے ہرصفحے پرعوام کے معاشی قتل عام کی ترکیبیں لکھی ہیں-

    باغی ٹی وی : بلاول بھٹو نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بجٹ تیار کرکے عمران خان کو دیا اورجوں کا توں پیش کردیا گیا سلیکٹڈ بجٹ کے ہر صفحے پر عوام کے معاشی قتل عام کی ترکیبیں لکھی ہیں-

    چیئرمین پیپلزپارٹی ا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے استعمال کی ہر شے پر اربوں روپے کا بالواسطہ ٹیکس لگادیا اربوں روپے کے بالواسطہ ٹیکس لگانے کی چوری پکڑی گئی –

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ عام آدمی کے استعمال کی ہر شے پر اربوں روپے کا بالواسطہ ٹیکس لگادیا جس کے بعد ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سونامی آنے والا ہے-

    جب کمپنیاں خام تیل اور ایل این جی پر 17 فیصد سیلز ٹیکس دیں گی تو پیٹرول اور گیس کی قیمتیں بڑھیں گی اور اس بالواسطہ ٹیکس کا بوجھ عوام بھگتیں گے-

    چیئرمین بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ پیٹرول پر 20 روپے فی لیٹر اور چینی پر سات روپے فی کلو کا اضافہ بالواسطہ ٹیکس کی وجہ سے ہونے والا ہے جسے ہم ناکام بنائیں گے-

    بلاول بھٹو نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے عوام نے آن لائن خریداری شروع کی تو عمران خان نے اس پر بھی سیلزٹیکس لگادیا، عام آدمی آخر جائے تو کہاں جائے-

    انہوں نے کہا کہ یہ المیہ نہیں تو کیا ہے کہ وطن سے دور پاکستانی روزگار سے محروم پاکستانیوں کو ملکی برآمد سے زیادہ ترسیلاتِ زر بھیج رہے ہیں-

  • تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سےاہم فیصلہ

    تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سےاہم فیصلہ

    خیبر پختونخوا محکمہ تعلیم نے شدید گرمی کے باعث پرائمری اور مڈل ا سکولز کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ گرم علاقوں میں پرائمری اور مڈل سکول تاحکم ثانی بند رہیں گے-

    محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ گریڈ 9 سے 12 کو صرف وہ مضامین پڑھائے جائیں گے جن کا امتحان لیا جائے گا –

    محکمہ تعلیم نے مزید کہا کہ جہاں درجہ حرارت کم ہوگا ان علاقوں میں اسکول اوقات معمول کے مطابق ہوں گے –

    جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے جماعت نہم سے 12 ویں کے لیے اسکول کے اوقات صبح 7 سے 10 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں-

  • لاہور:ایوان کی نئی عمارت 15 سال میں مکمل ، پنجاب اسمبلی کا نیا ہال، ایشیا کا سب سے بڑا ایوان ہے

    لاہور:ایوان کی نئی عمارت 15 سال میں مکمل ، پنجاب اسمبلی کا نیا ہال، ایشیا کا سب سے بڑا ایوان ہے

    لاہور : ایوان کی نئی عمارت 15 سال میں مکمل ، پنجاب اسمبلی کا نیا ہال، ایشیا کا سب سے بڑا ایوان ہے پنجاب کا بجٹ اجلاس آج نئی عمارت میں ہو گا-

    باغی ٹی وی : نئی عمارت کا افتتاح 2006 میں سا بق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے کیا تھا ایوان کی نئی عمارت 15 سال میں مکمل ہوئی پنجاب اسمبلی کا نیا ہال، ایشیا کا سب سے بڑا ایوان ہے-

    عمارت کے 3 فلور اور ایک بیسمنٹ ہے بیسمنٹ اور گراؤنڈ فلور پر وزرا کیلئے 40 کمرے مختص کئے گئے ہیں جبکہ عمارت کے پہلے فلور پر وزیراعلیٰ، سیکریٹری کے دفاتر اور کمیٹی رومز بنائے گئے ہیں-

    دوسرے فلور پر اسپیکر، ڈپٹی سپیکر اور اپوزیشن لیڈر کے دفاتر اور کیفے ٹیریا بنائے گئے ہیں جبکہ نئی عمارت میں پریس کانفرنس ہال، ڈسپنسری اور لائبریری بھی بنائی گئی ہے-

    عمارت کے مرکزی گنبد پر نیشنل کالج آف آرٹس کے تعاون سے اسلامی فن خطاطی کے نقوش بنائے گئے ہیں ،در و دیوار پر لکڑی کے کام کیلئے برما سے ساگوان کی لکڑی برآمد کی گئی-

    ایوان میں 422 اراکین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اراکین کے علاوہ مہمان گیلری میں بیٹھنے کی گنجائش 800 افراد کی ہے جبکہ پریس گیلری میں 3 سو افراد کے بیٹھنے کی گنجاش ہے-

  • پنجاب کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کا الگ بجٹ بنایا گیا ہے        صوبائی  وزیر توانائی

    پنجاب کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کا الگ بجٹ بنایا گیا ہے صوبائی وزیر توانائی

    صوبائی وزیر توانائی اختر ملک کا کہنا ہے کہ تعلیم ، صحت ، انرجی ، زراعت اور انڈسٹری کے لیے بجٹ میں خطیر رقم رکھی گئی-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر توانائی اختر ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج پنجاب حکومت کی جانب سے عوامی بجٹ پیش ہو گا- پنجاب کا بجٹ عوامی اُمنگوں کا ترجمان ہوگا-

    اختر ملک نے بتایا کہ پنجاب کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کا الگ بجٹ بنایا گیا ہے یہاں تک کہ جنوبی پنجاب کے بجٹ کی کتاب ہی الگ شائع کی گئی ہے-

    واضح رہے آج پنجاب اور جنوبی پنجاب کا الگ الگ بجٹ صوبائی اسمبلی کے ایوان میں پیش کیا جائےگا لگ بھگ 2 ہزار 600 ارب روپے کا بحٹ پیش کیا جائے گا-

    جنوبی پنجاب کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 196 ارب روپےرکھنے کی تجویز دی گئی جنوبی پنجاب کی ترقیاتی ا سکمیوں کے لیے مختص فنڈز کسی اور جگہ خرچ نہ ہو سکیں گے-

    علاوہ ازیں بجٹ میں ماحولیات ، اقلیتوں ، اوقاف اور سیاحت کے منصوبے کےلیے بھی بھاری رقم مختص کی جائے گی-

    بجٹ سے متعلق اپوزیشن کا پراپیگنڈا آج دم توڑ جائے گا وزیر جنگلات پنجاب

    پنجاب کا لگ بھگ 2 ہزار 600 ارب روپے کا بحٹ آج صوبائی اسمبلی کے ایوان میں پیش کیا جائےگا

  • بجٹ سے متعلق اپوزیشن کا پراپیگنڈا آج دم توڑ جائے گا      وزیر جنگلات پنجاب

    بجٹ سے متعلق اپوزیشن کا پراپیگنڈا آج دم توڑ جائے گا وزیر جنگلات پنجاب

    وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان کا کہنا ہے کہ بجٹ سے متعلق اپوزیشن کا پراپیگنڈا آج دم توڑ جائے گا-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیرسبطین خان کا کہنا ہے کہ بجٹ ہر طبقے کیلئے ریلیف کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے-

    وزیر جنگلات پنجاب نے کہا کہ آج کے بجٹ سے حکومت کی عوام دوستی کا ثبوت ملے گا ،پنجاب بجٹ میں عوام کا ہر طرح سے خیال رکھا گیا ہے بجٹ سے متعلق اپوزیشن کا پراپیگنڈا آج دم توڑ جائے گا-

    واضح رہے کہ پنجاب اور جنوبی پنجاب کا الگ الگ بجٹ بنایا گیا ہے بجٹ لگ بھگ 2 ہزار 600 ارب روپے کا بنایا گیاہے جو آج صوبائی اسمبلی کے ایوان میں پیش کیا جائےگا-

    پنجاب کا لگ بھگ 2 ہزار 600 ارب روپے کا بحٹ آج صوبائی اسمبلی کے ایوان میں پیش کیا جائےگا

    فاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بے بس صحافیوں کوخوشخبری سنادی

    ن لیگ کا نیا بیانیہ کیا آرہا ہے؟اورکیوں؟فواد چوہدری نے اندرکی بات بتادی

  • پنجاب  کا لگ بھگ 2 ہزار 600 ارب روپے کا بحٹ آج صوبائی اسمبلی کے ایوان میں پیش کیا جائےگا

    پنجاب کا لگ بھگ 2 ہزار 600 ارب روپے کا بحٹ آج صوبائی اسمبلی کے ایوان میں پیش کیا جائےگا

    پنجاب کا بحٹ آج صوبائی اسمبلی کے ایوان میں پیش کیا جائے گا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 2ہزار 600 ارب روپے کے لگ بھگ ہو گا، پنجاب کے 36 اضلاع کے لیےضلعی ترقیاتی پروگرام کے تحت 100 ارب روپے کی تجویز پیش کی گئی –

    پنجاب میں ترقیاتی پروگرام کے لئے 560 ارب روپے رکھنے کی تجویز،جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے ڈھائی سو ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز جبکہ صحت اور تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں ڈیڑھ گنا اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی-

    ذرائع کے مطابق پنجاب میں صحت کارڈ کے لیے خصوصی طور پر 60 ارب روپے رکھنے کی تجویز ،کورونا سے متاثر کاروباری صنعت کو چھوٹ دینے کے لیے 50 ارب روپے کی تجویز پیش کی گئی-

    پنجاب میں سڑکوں کا جال بچھانےکے لیے 30 اب روپے مختص کرنے کی تجویز،ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے 80 ارب روپے کی لاگت سے روڈ انفراسٹرکچر پروگرام کی تجویز،ورلڈ بینک کے تعاون سے 89 ارب روپے کی لاگت سے رولر واٹر سپلائی پروگرام شروع کرنے کی تجویز پیش کی جائے گئی-

    جنوبی پنجاب کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 196 ارب روپےرکھنے کی تجویز،جنوبی پنجاب کی ترقیاتی ا سکمیوں کے لیے مختص فنڈز کسی اور جگہ خرچ نہ ہو سکیں گے-

    ذرائع کے مطابق ذرعی شعبے کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 20 ارب روپے خرچ ہوں گے،ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کا منصوبہ 3برس تک چلے گا-

    پنجاب میں انصاف ا سکول آپ گریڈیشن پروگرام کے تحت 8 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ،گرین انفراسٹرکچر فنڈ میں 3 ارب روپے تک رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے-

    علاوہ ازیں بجٹ میں ماحولیات ، اقلیتوں ، اوقاف اور سیاحت کے منصوبے کےلیے بھی بھاری رقم مختص کی جائے گی-