Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سوشانت سنگھ راجپوت کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال ہو گیا

    سوشانت سنگھ راجپوت کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال ہو گیا

    بولی وڈ اداکارسوشانت سنگھ راجپوت کومداحوں سے بچھڑے ایک سال ہو گیا 34 سالہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت نے ایک بار پھر بھارت سمیت دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو غمزدہ کردیا ہے اور اداکار کی موت ایک بار پھر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہے –

    باغی ٹی وی: سوشانت سنگھ راجپوت نے بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے پرتعیش علاقے ویسٹ باندرا میں اپنی رہائش گاہ پر اپنے دوستوں اور ملازمین کے ساتھ رہنے کے باوجود اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا-

    پولیس کو ان کی رہائش گاہ سے ان کے علاج و معالجے کے دستاویزات ملے تھے جس سے اندازہ لگایا گیا کہ وہ ڈپریشن کا علاج کروا رہے تھے۔

    اداکار کے قریبی دوستوں کے ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ چند ماہ سے ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کا شکار تھے، تاہم ان کی پریشانی میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن ہونے کے باعث اضافہ ہوا –

    بعد ازاں سوشانت کے مداحوں نے اداکار کی گرل فرینڈ ریا وتی کو موردالزام ٹھہراتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا 25 جولائی کو سوشانت سنگھ کے والد کی جانب سے درج کرائی گئی ایک ایف آئی آر میں ریا پر سوشانت کو خودکشی کے لیے مائل کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

    انہوں نے ریا پر سوشانت کا پیسہ چوری کرنے، انھیں نشہ آور ادوات دینے، ان کی ذہنی صحت کے بارے میں لوگوں کو بتانے کی دھمکی دینے کے علاوہ خاندان سے دور کرنے کا الزام بھی عائد کیا تاہم وہ اس چیز کی تردید کرتے ہیں کہ ان کے بیٹے کسی قسم کے ذہنی مسائل سے دوچار تھے۔


    سوشانت سنگھ راجپوت نے کیریئر کا آغاز 2008 میں ٹی وی سے کیا تھا، تاہم انہوں نے 2013 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا ، انہوں نے اب تک محض ایک درجن فلموں میں ہی کام کیا تھا۔

    سوشانت سنگھ راجپوت کی فلموں میں کائی پو چے، شدھ دیسی رومانس، پی کے، ڈیٹیکٹو بایو مکیش بخشی، ایم ایس دھونی: دی یونائیٹڈ اسٹوری ، رابطہ، ویلکم ٹو نیویارک، کیدرناتھ، سون چڑیا، چھچھورے اور ڈرائیو شامل ہیں۔

    سوشانت سنگھ راجپوت کو ان کے 12 سالہ کیریئر کے دوران 20 کے قریب ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا اور انہوں نے 9 ایوارڈز جیتے، انہوں نے بہترین ڈیبیو اداکار، بہترین پاپولر اداکار اور بہترین اداکار کے فلم فیئر، اسکرین ایوارڈ اور زی سائن ایوارڈز جیتے۔

    انہیں سب سے زیادہ شہرت عامر خان کی فلم پی کے میں پاکستانی مسلمان لڑکے سرفراز کا کردار ادا کرنے سے ملی، جس سے فلم میں بھارتی ہندو لڑکی یعنی انوشکا شرما محبت کرتی ہیں۔

    پی کے کے بعد انہوں نے 2016 میں بھارتی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم ایم ایس دھونی: دی یونائیٹڈ اسٹوری میں ان کا کردار ادا کیا اور ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 34 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید34 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 39 ہزار 214 نئے ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار19 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً2.59 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 723 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 42 ہزار 189 ہو چکی ہے۔

  • تین مرچی چکن بنانے کی ترکیب

    تین مرچی چکن بنانے کی ترکیب

    تین مرچی چکن

    وقت :45 سے 50 منٹ

    3 سے 4 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار
    ہڈی کے بغیر چکن آدھا کلو
    تیل ¼ کپ
    دہی ½کپ
    پیاز (کٹے ہوئے) ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ 1کھانے کا چمچ
    ٹماٹر (کٹے ہوئے) 1کپ

    لمبی ثابت سرخ مرچیں 4سے 6عدد
    (سفید سرکے میں ڈبوئی ہوئی)

    گول سرخ مرچیں ثابت 4سے 6عدد
    (سفید سرکہ میں ڈبوئی ہوئی)

    ہری مرچیں ثابت 3سے 4عدد
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    زیرہ (کٹا ہوا) 1چائے کا چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    چوکور پیاز 4سے5ٹکڑے
    چوکو ٹماٹر 4سے 5ٹکڑے

    طریقہ کار :
    چکن کو 3×3 سینٹی میٹرکے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ برتن میں تیل گرم کرکے پیاز کو ہلکا براؤن ہونے تک پکائیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ ٹماٹر، نمک، سرخ مرچ، ہلدی، خشک دھنیا پاؤڈر اور زیرہ شامل کریں۔ 10سے12 منٹ تک پکائیں جب تک مصالحہ تیا ر ہو کر گھی چھوڑ دے۔ چکن، دہی اور تینوں طرح کی مرچیں شامل کریں۔ ڈھکن دے کر آنچ ہلکی کردیں۔ 20سے 25منٹ تک گوشت کے نرم ہونے تک پکائیں۔ ڈھکن اتار کر 5سے 6 منٹ تک گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ چوکور پیاز اور ٹماٹر کے ٹکڑوں سے سجائیں روٹی اور نان کے ساتھ پیش کریں۔ آپ یہ ڈش کڑاہی یا موٹے پیندے کے برتن میں بھی بنا سکتے ہیں۔

  • "ونڈ کیچر” ونڈ ٹربائن سے سالانہ 5 گنا زیادہ بجلی بنانے والا گرڈ سسٹم

    "ونڈ کیچر” ونڈ ٹربائن سے سالانہ 5 گنا زیادہ بجلی بنانے والا گرڈ سسٹم

    ناروے کی ایک گرین ٹیک کمپنی نے حال ہی میں ونڈ ٹربائن کی تیرتی ہوئی 1000، فٹ (324 میٹر) لمبی دیو قامت جالی پر مشتمل سسٹم متعارف کرایا جسے "ونڈ کیچر” کے نام سے پکارا جاتا ہے اور یہ ہوا سے بجلی بنانے والا ایک ایسا نظام ہے جو سالانہ بنیادوں پر موجودہ ونڈ ٹربائنز کے مقابلے میں بجلی کی 5 گنا زیادہ پیداوار دے سکے گا۔

    باغی ٹی وی : ایک ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق قابل تجدید توانائی کی پیداوار میں ایک وِنڈ کیچر سسٹم سے اتنی بجلی بنائی جاسکتی ہے جو یورپ کے 80 ہزار گھروں کےلیے کافی ہوگی۔

    اس نظام کو ناروے میں واقع ونڈ کیچنگ سسٹم (ڈبلیو سی ایس) نے تیار کیا ہے ، جنہوں نے اعلان کیا ہے کہ ان کا نیا ونڈ ٹربائن سیٹ اپ دنیا کی سب سے بڑی اسٹینڈ ونڈ ٹربائنوں سے سالانہ توانائی سے پانچ گنا زیادہ پیدا کرسکتا ہے۔ نہ صرف یہ ، بلکہ اگر پیمائش کی گئی تو ، اس سے روایتی گرڈ سے فراہم کی جانے والی بجلی سے مسابقت پذیر ہوا کی توانائی کے اخراجات کم ہوسکتے ہیں۔

    وفاقی وزارت پانی وبجلی نے چار بڑے سرکاری پاور ہاؤسز کو ناکارہ قراردیکر بند کر دیا

    یعنی اس ونڈ کیچر سسٹم میں چھوٹی اور مختلف سمتوں میں لگی ہوئی پنکھڑیوں کے باعث ونڈ کیچر سے تب بھی بجلی بنائی جاسکتی ہے کہ جب ہوا کی رفتار خاصی کم ہو۔

    "ونڈ کیچر” میں ایک بڑے دھات کے فریم پر مشتمل ہے جس میں ایک سے زیادہ چھوٹے ٹربائن لگے ہوئے ہیں جالی کی اونچائی 1000 میٹر سے زیادہ ہے جبکہ پہلے ڈیزائن میں قدرے چھوٹی جسامت والی تقریباً 120 ہلکی پنکھڑیاں چاروں طرف نصب ہیں۔ ونڈ کیچر سسٹمز کے آئندہ ڈیزائن سمندر میں ٹھوس پلیٹ فارم کے علاوہ زمین پر بھی نصب کیے جاسکیں گے۔

    رپورٹ نے ایک ڈبلیو سی ایس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس کے صرف ایک "ونڈ کیچر” سسٹم میں دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن ، 15 میگاواٹ کا 236 کا بہہ جانے والا رقبہ ڈبل (2.5 گنا) سے زیادہ ہوگا۔ اس کے چھوٹے ٹربائن بلیڈوں کی وجہ سے ، ڈبلیو سی ایس کے نظام کو 25 میل فی گھنٹہ (11-12 میٹر / s) سے زیادہ تیز ہوا میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

    کائی سے مضبوط ، لچک دار اور دیدہ زیب ڈیزائن والا کپڑا تیار

    علاوہ ازیں ونڈ کیچر سسٹمز کا یہ بھی کہنا ہے کہ چھوٹے چھوٹے حصے ہونے کی وجہ سے اس نظام کو تیار کرنا بھی بہت آسان ہے جبکہ تنصیب کے بعد یہ تقریباً 50 سال تک مؤثر طور پر بجلی بناتا رہے گا-

    اڑن طشتریوں اور خلائی مخلوق کے بارے میں خفیہ امریکی رپورٹ کے کچھ حصے منظر عام پر آگئے

    گوگل اور ہارورڈ نے انسانی دماغی گوشے کا تفصیلی نقشہ تیار کر لیا

  • خاتون نے 8 انچ لمبی پلکوں کے ساتھ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کرلیا

    خاتون نے 8 انچ لمبی پلکوں کے ساتھ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کرلیا

    بیجنگ: چینی خاتون کی 8 انچ لمبی پلکیں جن کا وہ بھرپور خیال رکھتی ہیں۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ یو ٹیوب پر گنیز ورلڈ بک کے اکاؤنٹ سے 6 منٹس 19 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں چینی خاتون نے اپنی پلکوں کے بارے میں بتایا-

    انہوں نے بتا یا کہ ان کا نام یون جیانژیا ہے اور ان کا تعلق چین سے ہے انہوں نے لمبی پلکوں کے ساتھ گنیز ورلڈ بک میں ریکارڈ اپنے نام کیا –

    انہوں نے بتایا اب ان کی پلکوں کی لمبائی 20 سینٹی میٹر ہے یو کے مطابق مجھے 2015 میں پہلی مرتبہ معلوم ہوا کہ میری پلکیں بڑھ رہی ہیں۔

    خاتون کے مطابق اگرچہ شروع میں ان کے بڑھنے کی رفتار سست تھی لیکن وہ طویل سے طویل تر ہوتی گئیں میں اکثر سوچتی تھی کہ میری پلکیں آخر اتنی لمبی کیوں ہیں پھر مجھے یاد آیا کہ میں کچھ سال پہلے اپنی زندگی کے 480 دن پہاڑوں میں گزارے تھےتو میں نے خود سے نتیجہ اخذ کیا کہ مجھے یہ پلکیں بدھا کی جانب سے تحفے میں دی گئیں ہیں-

    پھر میں نے یہ جاننے کے لئے کہ میری پلکیں دوسرے لوگوں کی پلکوں سے زیادہ لمبی کیوں ہیں ڈاکٹرز کے پاس گئی اور میں نے کئی ڈاکٹروں سے اس غیرمعمولی اضافے کی وجہ پوچھی تو وہ اس کی تسلی بخش جواب نہ دے سکے لیکن مجھے لگا وہ یہ دیکھ کر بہت حیران تھے-

    ڈاکٹروں کے مطابق انہوں نے اس کی جینیاتی وجہ جاننے کی بھی کوشش کی ہے لیکن ان کے خاندان میں کوئی ایسا نہیں جس کی پلکیں اتنی بڑی ہوں، اس لیے وراثتی طبی عوامل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تو وہ مجھے تسلی بخش جواب نہیں دے سکے کیونکہ میری پلکیں قدرتی تھیں-

    میں روزانہ منہ دھونے کا کوئی آسان طریقہ اختیار کرتی تھی اور میری زندگی کی روٹین جاری تھی لیکن یہ گر کر دوبارہ سے بڑھ جاتی تھیں بعض اوقات تو بے احتیاطی سے کھینچنے سے گر جاتی ہیں-

    یو کے مطابق سب سے پہلے انہوں نے جون 2016 میں اپنا ریکارڈ قائم کیا تھا اور اس وقت ان کی پلکوں کی اوسط لمبائی 4.88 انچ تھی۔ جب وہ ڈاکٹروں کے پاس گئی تو بہت غور کے بعد اس کے پلکوں میں غیرمعمولی اضافہ تو نوٹ کیا گیا لیکن ڈاکٹر بہت تحقیق کے باوجود بھی اس کی وجہ بیان کرنے سے قاصرہیں تب میں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے افسران کو بتایا۔

    یو کے مطابق ان کی الٹی آنکھ کے اوپر کی پلک کو جب ناپا گیا ہے تو وہ 8 انچ طویل نکلی اور یوں انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

     

    چین میں گذشتہ 15 ماہ سے ایک نامعلوم منزل کی جانب گامزن ہاتھیوں کا گروہ

    50 لاکھ سال کا موسمیاتی احوال 80 میٹر طویل پہاڑی پر محفوظ

    1 ارب 30 کروڑ روپے میں فروخت ہونے والی لکڑی کی کرسی

  • شہنشاہ غزل مہدی حسن کو دنیا سے رخصت ہوئے 9 برس بیت گئے

    شہنشاہ غزل مہدی حسن کو دنیا سے رخصت ہوئے 9 برس بیت گئے

    شہنشاہ غزل مہدی حسن کو دنیا سے رخصت ہوئے 9 برس بیت گئے-

    باغی ٹی وی : مہدی حسن 1927 میں بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے لونا میں پید اہوئے۔ مہدی حسن کے گھرانے نے کئی پُشتوں نے موسیقی کی خدمت کی مہدی حسن نے 1956 میں ریڈیو پاکستان سے گائیکی کا آغاز کیاجبکہ 1962 میں پاکستانی فلم ’شکار‘ کے لیے پہلی مرتبہ گیت ریکارڈ کرایا۔

    انہوں نے 365 سے زائد فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا اور 40 سال تک فن موسیقی کے افق پر حکمرانی کی وہ موسیقی کا ایک پورا عہد تھے ان کے گائے راگ کو دنیا بھر میں پے پناہ شہرت ملی اسی وجہ سے مہدی حسن کو ’شہنشاہ غزل‘ کے خطاب سے نواز گیا۔

    مہدی حسن نے 25 ہزار سے زائد گیت اور غزلیں ریکارڈ کراکے ایک تاریخ رقم کی موسیقی میں غیر معمولی خدمات پر انہیں تمغہ امتیاز، ہلال امتیاز جبکہ بھارت میں سہگل اور نیپال میں گورکھا دک شینا باہو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    موسیقی کی دنیا کا عظیم الشان ستارہ 13 جون 2012 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملا لیکن ان کی غزلیں اور گیت آج بھی شائقین کی سماعتوں میں گونجتے ہیں-

  • بھارتی یوٹیوبر کے والدین کورونا کے باعث جاں بحق

    بھارتی یوٹیوبر کے والدین کورونا کے باعث جاں بحق

    بھارتی معروف یوٹیوبر بھون بام المعروف بی بی کے والدین کورونا کے باعث انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : یوٹیوبر بھون بام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے والدین کے ہمراہ اپنی زندگی کی چند حسین یادیں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ میرے والدین اب اس دنیا میں نہیں رہے –

    بھارتی یوٹیوبر نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کورونا وائرس نے مجھ سے میری دونوں لائف لائنز چھین لیے۔

    بھون بام نے لکھا کہ ماں اور بابا کے بغیر اب کچھ بھی پہلے جیسا نہیں رہے گا، صرف ایک مہینے میں سب بکھر چُکا ہے، گھر، خواب سب کچھ۔‘

    اُنہوں نے لکھا کہ میری ماں میرے ساتھ، میرے بابا میرے ساتھ نہیں، اب دوبارہ سے جینا سیکھنا پڑے گا ،جس کا من نہیں کر رہا-

    بھون بام نے مزید لکھا کہ مجھے ہمیشہ ان سوالات کے ساتھ جینا پڑے گا کہ کیا میں ایک اچھا بیٹا تھا؟ کیا میں نے اپنے والدین کو بچانے کے لیے کوشش کی؟

    یوٹیوبر نے لکھا کہ میں اس دن کا انتظار نہیں کر سکتا جب میں انہیں دوبارہ دیکھوں میری خواہش ہے کہ وہ دن جلد آئے-

    واضح رہے کہ بھون بام کا شمار بھارت کے معروف ترین یوٹیوبرز میں ہوتا ہے، اُن کے چینل کا نام ’بی بی کی وائنز‘ ہے-

    کرینہ کپور کوہندو دیوی "سیتا” کے کردار کی پیشکش پر ہندو مشتعل

    سابقہ اہلیہ کے شلپا شیٹھی پر الزامات، راج کندرا نے خاموشی توڑ دی

    منیشا لامبا نے مداحوں سے براہ راست رابطے کیلئے ایپ لانچ کر دی

    وکی کوشل سے افئیر کی تصدیق پر کترینہ کیف انیل کپور کے بیٹے پر برہم

  • صبیحہ خانم کی آج پہلی برسی منائی جا رہی ہے

    صبیحہ خانم کی آج پہلی برسی منائی جا رہی ہے

    لالی ووڈ کی سینئیر اداکارہ صبیحہ خانم کی آج پہلی برسی منائی جا رہی ہے-

    باغی ٹی وی :لالی ووڈ کی پہلی سپر اسٹار صبیحہ خانم کا اصل نام مختار بیگم تھا، وہ 1935 میں گجرات میں پیدا ہوئیں،فلمی کیریئر کا آغاز ’بیلی‘ سے کیا-

    لیکن 1954 میں ریلیز ہونے والی فلم ’گمنام‘ سے ان کو شہرت حاصل ہوئی صبیحہ خانم نے نامور اداکار سنتوش کمار کے ساتھ47 فلموں میں کام کیا ، فلم ”حسرت“ کے دوران دونوں نے شادی کر لی-

    صبیحہ خانم کی کامیاب ترین فلموں ’سات لاکھ‘، ’دو آنسو‘، ’گمنام‘‘، ’دلا بھٹی‘، ’سرفروش‘، ’مکھڑا‘، ’دیور بھابھی‘، ’حسرت اور دامن‘ نےانہیں پاکستان کی پہلی سُپراسٹار بنا دیا-

    لالی ووڈ میں چار دہائیوں تک راج کرنے اور پاکستانی سینما کی خاتون اول قرار پانے والی صبیحہ خانم کو 6 بارنگار ایوارڈزاور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

    صبیحہ خانم آخری ایام میں بلڈ پریشر اور شوگر سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا ہو گئی تھیں اور طویل علالت کے بعد13جون 2020 کو انتقال کر گئیں تھیں-

  • سابقہ اہلیہ کے شلپا شیٹھی پر الزامات، راج کندرا نے خاموشی توڑ دی

    سابقہ اہلیہ کے شلپا شیٹھی پر الزامات، راج کندرا نے خاموشی توڑ دی

    بالی ووڈ اداکارہ اور معروف رئیلٹی شو کی جج شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پہلی بیوی کویتا کے الزامات پر بول پڑے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی پہلی بیوی کویتا کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ شلپا شیٹھی پر الزام لگاتے ہوئی کہہ رہی ہیں کہ ان کی اور راج کندرا کی طلاق کے پیچھے شلپا شیٹھی کا ہاتھ تھا۔

    رپورٹس کے مطابق راج کندرا نے اپنی سابق اہلیہ کویتا کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کویتا کے بارے میں ہی کئی انکشاف کیے ہیں۔

    ایک انٹرویو کے دوران اس حوالے سے بات کرتے ہوئے راج کندرا نے کہا کہ ان کی سابق اہلیہ کویتا کو ان کی موجودہ اہلیہ شلپا شیٹھی کے خلاف بیانات اور انٹرویوز دینے کے لیے کئی ہزار پاؤنڈز دئیے گئے۔

    راج کندرا نے اپنی سابق اہلیہ کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ جب وہ لوگ لندن میں رہتے تھے اس وقت ان کی بیوی کے میرے بہنوئی کے ساتھ تعلقات تھے۔

    شلپا شیٹھی کے شوہر نے کہا کہ جب میں بزنس کے سلسلے میں باہر جاتا تھا تو دونوں ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارتے تھےمجھے ان دونوں کے تعلقات کے بارے میں میرے گھر والوں یہاں تک کہ میرے ڈرائیور نے بھی بتایا تھا۔

    خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور راج کندرا کی شادی سن 2009 میں ہوئی تھی شلپا راج کندرا کی دوسری بیوی ہیں دونوں کا ایک بیٹا ویان راج کندرا بھی ہے۔

  • کرینہ کپور کوہندو دیوی "سیتا” کے کردار کی پیشکش پر ہندو مشتعل

    کرینہ کپور کوہندو دیوی "سیتا” کے کردار کی پیشکش پر ہندو مشتعل

    بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کو فلم ’سیتا: دی انکارنیشن‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش پر بھارتی عوام بھڑک اٹھی یہاں تک کہ ٹوئٹر پر بائیکاٹ کرینہ کپور ٹرینڈ میں رہا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز الوکک ڈیسائی کی جانب سے آنے والی میگا بجٹ میتھالوجیکل فلم کے مرکزی کردار ’سیتا‘ کی پیشکش کرینہ کپور کو کیے جانے کے دو دن بعد ٹوئٹر پر ’بائیکاٹ کرینہ کپور‘ کا ٹرینڈ ٹاپ پر آگیا۔

    رپورٹ کے مطابق بھارت کی عوام کرینہ کپور کو ’سیتا‘ کے کردار کی پیش کیے جانے پر برہم دکھائی دیے کہا کہ وہ ہندو دیوی کے کردار میں کسی ہندو اداکارہ کو ہی دیکھنا چاہیں گے صارفین نے فلم کی ٹیم سے مطالبہ کیا کہ ان کی بجائے کسی اور اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے۔

    ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور ہندو مذہب میں یقین نہیں رکھتیں اور ساتھ ہی وہ ’تیمور‘ کی ماں بھی ہیں، اس لیے وہ ہندو دیوی‘ سیتا‘ کا کردار ادا نہیں کر سکتیں۔
    https://twitter.com/JayatuHindu/status/1403600757870391297?s=20
    کئی لوگوں نے کرینہ کپور کی مسلمان اداکار سیف علی سے شادی اور ان کے بچے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے بیٹے ’تیمور‘ کو ماضی کے بادشاہ ’تیمور‘ سے بھی جوڑا اور کہا کہ ماضی میں افغانستان سے آنے والے تیمور نے بھارت پر حملہ کیا تھا اور اب تیمور کو کرینہ کپور نے جنم دیا ہے، اس لیے وہ ’سیتا‘ کا کردار ادا نہیں کرسکتیں۔


    کچھ صارفین نے کہا کہ سیف علی خان کی اہلیہ اور تیمور خان کی ماں ’سیتا ماتا‘ کا کردار ادا نہیں کرسکتیں۔
    https://twitter.com/arpitahindu/status/1403591910355202052?s=20


    کچھ صارفین نے کرینہ کپور کی جانب سے ’سیتا‘ کے کردار کے لیے فلم سازوں سے 12 کروڑ روپے وصول کرنے پر بھی تنقید کی-


    زیادہ تر افراد نے کرینہ کپور کو مذہب کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ وہ مسلمان ہو چکی ہیں اور وہ ہندو مذہب اور ہندو دیویوں کا احترام بھی نہیں کرتیں، اس لیے اسے ’سیتا‘ کا کردار نہیں دیا جا سکتا۔
    https://twitter.com/Saumya_miishra/status/1403658202294611973?s=20
    واضح رہے کہ چند دن قبل خبریں آئی تھیں کہ کرینا کپور نے فلم ساز الوکک ڈیسائی کی فلم ’سیا: دی انکارنیشن‘ میں ’سیتا‘ کے کردار کے لیے 12 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔
    https://twitter.com/Deepa__bansal/status/1403598388688416770?s=20
    تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا تھا کہ فلم کی ٹیم نے کرینہ کپور کو ’سیتا‘ کے کردار کے لیے فائنل کیا تھا یا نہیں؟

    واضح رہے کہ کرینہ کپور ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہیں، انہوں نے 16 اکتوبر 2012 کو مسلمان اداکار سیف علی خان سے شادی کی تھی شادی کے بعد اگرچہ چہ مگوئیاں تھیں کہ کرینہ کپور نے اسلام قبول کیا ہے لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی اور نہ ہی جوڑی نے کبھی اس معاملے پر کھل کر بات کی ہے۔

    کرینہ کپور کے ہاں شادی کے 4 سال بعد 20 دسمبر 2016 کو پہلے بیٹے ’تیمور‘ علی خان کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ رواں برس 21 فروری کو ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جن کا نام ابھی تک منظر عام پر نہیں لایا گیا-