Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • چین سےانجینئرنگ کی ڈگری اور5 زبانوں پرعبوررکھنے والا نوجوان جوس کیوں بیچنے لگا؟

    چین سےانجینئرنگ کی ڈگری اور5 زبانوں پرعبوررکھنے والا نوجوان جوس کیوں بیچنے لگا؟

    چین سے ایئرو ناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری لے کر واپس آنے والا پاکستانیتربوز کا جوس بیچنے پر مجبور ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : نجی خبر رساں ادارے کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والے عبدالملک چین سے ایئرو ناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری لے کر وطن واپس آئے تھے مگر سفارش نہ ہونےکے باعث آج بھی مناسب نوکری کی تلاش میں ہیں۔

    عبدالملک کی اسکولنگ عرب امارات میں ہوئی جبکہ ایئروناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری انہوں نے چین کی یونیورسٹی سے حاصل کی اور اچھے مستقبل کا خواب لے کر پاکستان آیا تھا، ایئرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں انٹرن شپ کی۔

    عبدالمالک کے مطابق پشاور فلائنگ کلب میں ٹرینی انجینئر اور ایک نجی ایئرلائن میں اسسٹنٹ ریمپ آفیسر کی ملازمتوں میں چند سال بھی لگائے مگر نہ اہلیت کے مطابق عہدہ ملا، نہ حق کے مطابق تنخواہ ہی ملی۔

    جب بیس پچیس ہزار میں گھر چلانا ممکن نہ رہا تو عبدالملک زندگی کی گاڑی گھسیٹنے کراچی آ گئے اور یہاں تربوز کا جوس بیچنے لگے۔

    عبدالملک پشتو، اردو، انگریزی، عربی اور چائنیز زبانیں جانتے ہیں مگر ان کی سمجھ میں آج تک نہیں آیا کہ وہ متعلقہ حکام کو اپنا مسئلہ کس زبان میں سمجھائیں۔

  • بہادر پرندے تنہا اُڑنے سے نہیں ڈرتے     علیزے شاہ

    بہادر پرندے تنہا اُڑنے سے نہیں ڈرتے علیزے شاہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے خود کو ’بہادر پرندہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہادر پرندے تنہا اُڑنے سے نہیں ڈرتے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بننے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے ناقدین کے لئے معنی خیز پوسٹ شئیر کی ہےعلیزے شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کافی پُراعتماد نظر آرہی ہیں۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ کے ہاتھ پر ’پرندوں‘ والا ٹیٹو بنا ہوا ہے۔

    اداکارہ نے تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’بہادر پرندے تنہا اُڑنے سے نہیں ڈرتے۔‘

    علیزے شاہ کی اس معنی خیز پوسٹ کو جہاں اُن کے ناقدین ناپسند کررہے ہیں تو وہیں اداکارہ کے مداح ان کی پوسٹ پر تعریفی ردعمل دیتے نظر آ رہے ہیں-

    علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پچھتانا پڑا یاسر نواز

    واضح رہے کہ حال ہی میں علیزے شاہ پچھلے کچھ ہفتوں سے لباس کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں انہوں نے ساحر علی بگا کے ہمراہ گانے سے میوزک انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا جس میں اداکارہ بولڈ مغربی لباس کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں تھیں-

    علیزے شاہ کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

    جس کے بعد علیزے شاہ نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے وہ میمز اور تنقید بھری پوسٹس دیکھی ہیں جو میرے ناقدین کی جانب سے میرے لیے تیار کی گئی ہیں اس وقت دُنیا بھر کی طرح پاکستان کے لیے بھی سب سے اہم مسئلہ فلسطین ہے لیکن افسوس ہمارے لوگ فلسطینی آواز کے لیے اپنی آواز بُلند کرنے کے بجائے مجھ پر تنقید کررہے ہیں۔

    علیزے شاہ نے سوالیہ انداز میں کہا تھا کہ آخر ہمارے لوگوں کے ساتھ مسئلہ کیا ہے-

    علیزے شاہ ٹاب ٹریند پر ، ہم طالب شہرت ہیں ہمیں‌ ننگ سے کیا عار

    علیزے شاہ کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

  • سجل علی گلوکار عاطف اسلم کی میوزک ویڈیو میں نظر آئیں گی؟

    سجل علی گلوکار عاطف اسلم کی میوزک ویڈیو میں نظر آئیں گی؟

    پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی میوزک ویڈیو میں نظر آئیں گی۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبر زیرِ گردش ہے کہ سجل علی بہت جلد عاطف اسلم کی نئی میوزک ویڈیو میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھائیں گی۔

    سوشل میڈیا سائٹ انستا گرام پر دیوا میگزین نامی شوبز پیج کی خبر کے مطابق سجل علی نے عاطف اسلم کی نئی میوزک ویڈیو کے لیے شوٹنگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔

    خبروں کے مطابق عاطف اسلم کے اس نئے گانے کا عنوان ’رفتہ رفتہ‘ ہے جبکہ یہ گانا پاکستان کے شمالی علاقے اسکردو میں شوٹ کیا جارہا ہے-

    دوسری جانب ابھی تک عاطف اسلم اور سجل علی کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر بہت جلد سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئیں گےسجل علی اور احد رضا میر کی سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ کو معروف مصنفہ و اسکرپٹ رائٹر عمیرہ احمد نے لکھا ہے جبکہ اس ڈرامے کے ہدایتکار حسیب حسن ہیں۔

    شہنا شیخ نے جلد ہی شوبز میں واپسی کا عندیہ دے دیا

    دھوم”4″ میں سلمان خان اور اکشے کمار کی انٹری ہوگی؟

  • یاسر حسین نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

    یاسر حسین نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

    پاکستانی معروف اداکار ، میزبان اداکار یاسر حسین نے بھی کورونا وائرس ویکسین لگوالی ہے۔

    باغی ٹی وی : یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کورونا وائرس ویکسین لگواتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کورونا وائرس کی ویکسین لگوالی ہے-

    فوٹو شیئر کرتے ہوئے یاسر حسین نے ’الحمدللہ‘ کا کیپشن بھی دیا اور ساتھ میں اداکار یاسر حسین نے آرٹس کونسل اور صدر احمد شاہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    یاسر نے کورونا وائرس ویکسین کراچی کے آرٹس کونسل میں لگوائی۔

    منال خان اور احسن محسن کو ساتھی فنکاروں کی جانب سے منگنی کی مبارکباد

    آخر ہماری ٹرینز کب ٹریک پر چلیں گی ؟

  • منیشا لامبا نے مداحوں سے براہ راست رابطے کیلئے ایپ لانچ کر دی

    منیشا لامبا نے مداحوں سے براہ راست رابطے کیلئے ایپ لانچ کر دی

    بالی ووڈ اداکارہ منیشا لامبا نے مداحوں سے براہ راست بات چیت اور رابطے کے لیے ایپ لانچ کردی۔

    بغی ٹی وی : مداح اپنے پسندیدہ اداکار یا اداکارہ کی جانب سے رد عمل اور کمنٹس کے منتظر رہتے ہیں مداح ہمیشہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز پر اس امید سے پیغامات لکھتے ہیں کہ کوئی جواب مل جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوتا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اب مداحوں کی اس مشکل کو حل کرنے کے لیے منیشا لامبا نے ایک ایسی ایپ لانچ کی ہے جس کے ذریعے مداح ان سے براہ براست بات چیت کر سکیں گے۔

    منیشا لامبا نے کہا ہے کہ مداحوں کی جانب سے میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لاکھوں پیغامات آتے ہیں جنہیں پڑھنا اور جواب دینا ایک مشکل امر ہے، اداکارہ بننے سے قبل میں بھی اپنے پسندیدہ اداکاروں کو پیغامات بھیجتی تھی اور جواب نہ ملنے پر مایوسی ہوتی تھی۔

    منیشا لامبا نے کہا کہ اپنے مداحوں کی اس مایوسی کو ختم کرنے کے لیے ایک ایسی ایپ لانچ کردی ہےجس کے ذریعے مداح مجھ سے براہ راست بات چیت اور ویڈیو کال کر سکیں گے، یہ سلسلہ شروع ہوچکا اور ہمیشہ رہے گا۔

    اداکارہ نے مداحوں کو کورونا وبا میں اپنا خیال رکھنے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کی بھی تاکید کی۔ تاہم ابھی تک منیشا لامبا کی ایپ کا نام سامنے نہیں آیا۔

    بھارت میں بڑھتے جنسی واقعات ادکارہ راکول پریت سنگھ پھٹ پڑیں

  • وکی کوشل سے افئیر کی تصدیق پر کترینہ کیف انیل کپور کے بیٹے پر برہم

    وکی کوشل سے افئیر کی تصدیق پر کترینہ کیف انیل کپور کے بیٹے پر برہم

    بھارتی اداکاروکی کوشل سے افئیر کی تصدیق کرنے پر بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سینئیر اداکار انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور پر برہم ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کئی ہفتوں سے سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے درمیان افئیر کی افواہیں گرد ش کررہی تھیں تاہم دونوں کی جانب سے افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی-

    کچھ روز قبل معروف اداکار انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور سے ’چیٹ شو‘ میں سوال کیا گیا کہ بالی وڈ میں ایسی کون سے جوڑی ہے جس کی افواہیں سچ ہیں؟ ہرش وردھن کپور نے جواب میں کترینہ اور وکی کوشل کا نام لیا اور کہا کہ ’کترینہ اور وکی ساتھ ہیں،اور یہ بالکل سچ ہے۔

    ساتھ ہی شو میں ہرش وردھن کپور نے یہ بھی واضح کیا کہ ہوسکتا ہے اس بیان کے بعد وہ کسی مشکل میں پھنس جائیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ ہرش وردھن کپور کے اس بیان سے ناخوش اور غصہ ہیں۔

    ذرائع نے یہ بھی کہا کہ ہرش کپور کو کسی کی ذاتی زندگی پر بیانات دینے کا حق نہیں، انہیں افئیر کی تصدیق سے قبل کترینہ کیف سے بات کرنی چاہیے تھی۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کےافیئر کے بارے میں بھی افواہیں چلی تھیں جن کی وجہ سے اداکارہ کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب کترینہ کیف وکی کوشل کے ساتھ اپنے افئیر کو خاموشی سے جاری رکھنا چاہتی ہیں۔

  • فلم ’بیٹ مین‘ کے ہیرو سے بے حد محبت ہےعجیب نہ ہوتا توان سے شادی کرلیتا      شاہ رخ‌ خان

    فلم ’بیٹ مین‘ کے ہیرو سے بے حد محبت ہےعجیب نہ ہوتا توان سے شادی کرلیتا شاہ رخ‌ خان

    بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان مشہور ہالی ووڈ فلم ’بیٹ مین‘ کے ہیرو کے عشق میں نہ صرف گرفتار ہیں بلکہ ان سے شادی بھی کرنا چاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : مشہور ہالی ووڈ فلم ’بیٹ مین‘ میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے کرسچین بیل کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں لیکن حیران کن طور پر دنیا بھر میں مداحوں کی ایک طویل فہرست رکھنے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان خود ہالی ووڈ اسٹارکرسچین بیل کے نہ صرف مداح ہیں بلکہ ان سے شادی بھی کرنا چاہتے ہیں۔

    شاہ رخ خان ’بیٹ مین‘ کے اتنے بڑے مداح ہیں کہ ایک ٹی وی انٹریو میں کنگ خان نے انکشاف کر کے مداحوں کو حیران کر دیا تھا بالی ووڈ سُپر اسٹار کا کہنا تھا کہ اگر یہ عجیب نہ ہوتا تو موقع ملنے پر میں ’بیٹ مین‘ کرسچین بیل سے شادی کرلیتا-

    شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں ان سے بے حد پیار کرتا ہوں، وہ بہت کول آدمی ہیں، اس کے علاوہ کرسچین بیل نہ صرف امیر ہیں بلکہ ایک اچھے آدمی بھی ہیں۔

    سلمان خان کا جلد ہی دو میگا بجٹ پراجیکٹ کا اعلان کرنے کا فیصلہ

    دھوم”4″ میں سلمان خان اور اکشے کمار کی انٹری ہوگی؟

    بھارت میں بڑھتے جنسی واقعات ادکارہ راکول پریت سنگھ پھٹ پڑیں

  • "مخنث” افراد کیلئے سب انسپکٹراورکانسٹیبلز لیول کی آسامیوں پردرخواستیں جمع کرانے کا اعلان

    "مخنث” افراد کیلئے سب انسپکٹراورکانسٹیبلز لیول کی آسامیوں پردرخواستیں جمع کرانے کا اعلان

    ممبئی: ایک اہم فیصلے میں ، اوڈیشہ پولیس نے ہفتہ کے روز "مخنث افراد” کے لئے کانسٹیبلوں اور سب انسپکٹروں کے عہدوں کے لئے درخواستیں جمع کرانے کااعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اوڈیشہ پولیس بھرتی بورڈ نے 477 سب انسپکٹرز اور 244 کانسٹیبل (مواصلات) کی تقرری کے لئے مردوں ، خواتین اور ٹرانسجینڈر لوگوں سے آن لائن درخواستیں طلب کیں۔ درخواست پورٹل 22 جون سے 15 جولائی تک کھلا رہے گا۔

    پولیس ڈائریکٹر جنرل ابھے نے کہا کہ "اہل خواتین اور مردوں کو ریاست کے لوگوں کی خدمت کے لئے اوڈیشہ پولیس میں کانسٹیبل (مواصلات) اور ایس آئی ایس کی حیثیت سے شامل ہونے کی دعوت دی جاتی ہے۔ نیز ، پہلی بار ، مخنث برادری سے تعلق رکھنے والے افراد دونوں عہدوں کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

    تاہم ، مختلف اہل افراد درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ درخواست میں طلب کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ، "ٹرانسجینڈر امیدوار درخواست دینے کے اہل ہیں ، پی ڈبلیو ڈی (معذور افراد) درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔”

    ایس آئی پوسٹ کے لئے کم سے کم قابلیت گریجویشن ہے ، جبکہ کانسٹیبل (مواصلات) کی پوسٹ پلس دوم ہے جس میں کمپیوٹر ایپلی کیشن میں ڈپلوما ہوتا ہے۔

    اوڈیشہ حکومت نے اس سے قبل ٹرانسجینڈر لوگوں کو جیل وارڈر کے طور پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ابھی تک اس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاسکا۔

    اوڑیسہ کننر اور تھرڈ صنف مہاسنگ ، جو ایک ٹرانس جینڈر ادارہ ہے ، نے اڈیشہ پولیس کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور وزیر اعلی نوین پٹنائک کا شکریہ ادا کیا۔

    "پہلی بار ، ایک عوامی اشتہار جاری کیا گیا ہے جس میں ریاست میں سرکاری ملازمتوں کے لئے ٹرانسجینڈر لوگوں سے درخواستیں مانگی گئیں۔ مہاسنگ کے بانی صدر پرتاپ کمار ساہو نے کہا ، "ٹرانسجینڈر لوگوں کو فورس میں شامل کرنے سے نہ صرف معاشرے کے اعتماد کو فروغ ملے گا بلکہ ٹرانسجینڈر لوگوں کے لئے معاشرے کے تصور کو بھی بدلا جائے گا۔”

    تاہم ، مہاسنگھ نے چیف منسٹر سے درخواست کی کہ جسمانی امتحانات میں ٹرانسجینڈر درخواست دہندگان کو کچھ نرمی دی جائے کیونکہ بہت سے امیدوار مرد اور خواتین کا مقابلہ کرنے اور دیگر جسمانی سرگرمیوں میں مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں۔

    ساہو نے نشاندہی کی کہ تامل ناڈو اور راجستھان جیسی ریاستیں پہلے ہی اپنی پولیس فورس میں ٹرانسجینڈر لوگوں کی بھرتی کرکے مثالیں قائم کرچکی ہیں۔

    واضح رہے کہ 2014 میں ، سپریم کورٹ نے ٹرانسجینڈر برادری کو تیسری صنف کے طور پر تسلیم کیا تھا اور یہ فیصلہ دیا تھا کہ آئین میں درج بنیادی حقوق پر انہیں مساوی مراعات حاصل ہیں پارلیمنٹ نے دوسرے انسانوں کے برابر برادری کو مساوی حقوق فراہم کرنے کے لئے ٹرانسجینڈر پرسنز (پروٹیکشن رائٹس) ایکٹ ، 2019 بھی نافذ کیا ہے۔

  • موجودہ بجٹ اور نئے اعداد و شمار پر "نو کمنٹس”    سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ

    موجودہ بجٹ اور نئے اعداد و شمار پر "نو کمنٹس” سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ

    سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نئے بجٹ اور اعدا دو شمار پر نو کمنٹس کہہ دیا-

    باغی ٹی وی : خبر رساں ادارے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے بجٹ پر نو کمنٹس کہہ کر کوئی بھی بیان دینے سے انکار کر دیا-

    سابق وزیر خانہ کا کہنا تھا کہ وہ سیاست میں حصہ لیں گے اور مستقبل کے لئے میں کئی پہلوؤں پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں وہ پاکستان میں موجود ہیں-

    موجودہ بجٹ اور نئے اعداد و شمار کے بارے میں سوال کے جواب میں عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں مشاورت میں مصروف ہیں-

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے تاہم اب وہ ٹھیک ہیں اور اس وقت وہ تھوڑی کمزوری محسوس کر رہے ہیں-

    کل کے بجٹ پر صرف ملک دشمن اپوزیشن والے ماتم منا رہے ہیں

    عثمان بزدارچھاگئے:25 فیصد الاؤنس کے ساتھ مزید تنخواہیں بڑھانے کی خوشخبری دے دی

    مہنگائی کے مقابلے میں تنخواہوں میں زیادہ اضافہ ہونا چاہیے تھا.وزیر خزانہ

    انٹرنیٹ ڈیٹا،موبائل فون کالز پر ٹیکس کی تجویز پر وزیراعظم کا حکم آ گیا

    بجٹ میں غریب عوام کا احساس کیا، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا دعویٰ

  • کینیڈا: پاکستانی شہدا کو سپرد خاک کر دیا گیا

    کینیڈا: پاکستانی شہدا کو سپرد خاک کر دیا گیا

    کینیڈا میں شہید پاکستانی فیملی کے چاروں افراد کو لندن اونٹاریو میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اس موقع پر کینیڈین حکام کے علاوہ مختلف رنگ، نسل اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے صوبہ انٹاریو کے شہر لندن میں گذشتہ اتوار کو المناک سانحے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہدا کی تدفین لندن اونٹاریو میں کر دی گئی-

    شہدا کا نماز جنازہ مقامی وقت کے مطابق سہہ پہر دو بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ادا کیا گیا-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نماز جنازہ میں شرکت کے لیے کینیڈا میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ اورقونصل جنرل ٹورنٹو عبد الحمید بھی جنازہ گاہ پہنچ گئے تھےجنازہ سے قبل سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ نے شہدا کے خاندان کے افراد سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے تعزیت کے پیغامات پہنچائے-

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈا میں مقتولین کے اہل خانہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے اظہار تعزیت اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کینیڈین وزیر خارجہ نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کینیڈین وزیر خارجہ نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فزیو تھراپسٹ سلمان، ان کی والدہ، بیوی اور بیٹی کو ایک دہشت گرد نے ٹرک سے کچل دیا تھا-

    کینیڈا:پاکستانی شہدا کی نماز جنازہ کے لیے لندن اسلامک سنٹر میں لوگوں کی آمد شروع ہو گئی