Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 3084 افراد متاثر اموات میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 3084 افراد متاثر اموات میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 74 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 74 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 62 ہزار61 ٹیسٹ کئے گئے3 ہزار84 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 4.96 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار42 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 94 ہزار742 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پانچویں مرحلے میں30 سال سے زائد سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

  • مٹن کلیجی تکہ بنانے کا طریقہ

    مٹن کلیجی تکہ بنانے کا طریقہ

    مٹن کلیجی تکہ
    وقت : 25سے 30منٹ
    6سے 8 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار
    مٹن کلیجی 1کلو
    ادرک لہسن کا پیسٹ 2کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    ثابت لال مرچ (کٹی ہوئی) 1چائے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    سفید زیرہ (بھنا اور کٹا ہوا) 1چائے کا چمچ
    گھی 2کھانے کے چمچ

    چھڑکاؤ کے لئے
    لیمن جوس 2سے 3کھانے کے چمچ
    چاٹ مصالحہ 1چائے کا چمچ

    طریقہ کار :
    مٹن کی کلیجی کو تقریباً 2½ X 2½ سینٹی میٹرکے ٹکڑوں میں کاٹ کر رکھ لیں۔ ایک پیالے میں گھی کے علاوہ تمام مصالحے شامل کردیں۔ کلیجی شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور تقریباً 2گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ کلیجی کو سیدھی سلاخوں پر پرو دیں اور کوئلے کی انگیٹھی پر پکائیں۔ پکی ہوئی سائیڈ پر گھی بھی لگاتے جائیں۔ 3سے 4منٹ تک درمیانہ پکنے تک گرل کریں۔ کلیجی کی زیادہ ہ پکائیں کیونکہ زیادہ پکانے سے وہ سخت ہو جائے گی۔ انگیٹھی سے اتار کر سرونگ ڈش میں ڈالیں۔ لیموں کا جوس اور چاٹ مصالحہ چھڑک کر پودینے کے رائتے کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔ مٹن کی کلیجی کی بجائے آپ چکن کی کلیجی بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

  • انوشے عباسی کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا

    انوشے عباسی کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا

    پاکستانی اداکارہ اداکارہ انوشے عباسی کی سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی نئی تصاویر پر مداحوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : انوشے عباسی کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے مسلسل محنت اور کوششوں کے بعد اپنا وزن انتہائی حد تک کم کیا ہے اور اپنی فٹنس اور اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب کافی مقبول ہیں تاہم آج کل ان کے مداح ان سے خوش دکھائی نہیں دے رہے۔

    اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شئیر کیں جس میں انہوں نے جم کے لباس میں فوٹو شوٹ کروایا ہوا ہے۔

    تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے اور انوشے کو کھری کھری سنادیں۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ کیا آپ مسلمان ہیں ایک صارف نے کہا حد ہو گئی ہے ایک صارف نے کہا مجھے آپ پسند ہیں لیکن اس طرح نہیں، آپ کو یوں دیکھ کر مایوسی ہوئی۔

    ایک صارف نے اداکارہ کی تصاویر پر کمنٹ کیا کہ یہ ہمارا کلچر نہیں ہے ایک صارف نے کہا شرم آنی چاہئے آپ کو ایک نے کہا ایسے ہی بےشرم لوگوں کی وجہ سے اللہ کا عذاب آتا ہے ہم لوگوں پر-

    اس کے علاوہ متعدد صارفین نے ان تصاویر پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

  • لاہور ہائی کورٹ 16 سینیئر آفس کوآرڈینٹرز کی ایڈمن آفس کوآرڈینٹرز کے عہدوں پر ترقی

    لاہور ہائی کورٹ 16 سینیئر آفس کوآرڈینٹرز کی ایڈمن آفس کوآرڈینٹرز کے عہدوں پر ترقی

    لاہور ہائی کورٹ کے 16 سینیئر آفس کوآرڈینٹرز (گریڈ16) کو ایڈمن آفس کوآرڈینٹرز (گریڈ 17) کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا-

    نوٹیفکیشن کے مطابق سینیئر آفس کوآرڈینٹرز ذوالفقار علی، محمود الحسن، محمد طاہر اقبال کو ایڈمن آفس کوآرڈینٹرز کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے-

    سینیئر آفس کوآرڈینٹرز رئیس خان، فیصل رشید بھی ترقی پانے والوں میں شامل، محمد اشرف، موسیٰ شادی لال کو بھی گریڈ 17 میں ترقی دے دی گئی-

    محمد فیاض، محمد رشید بھی ترقی پانے والوں میں شامل نوٹیفکیشن کے مطابق 11 سینیئر آفس کوآرڈینٹرز کو ترقی کے لئے موزوں بھی قرار دیا گیا ہے-

    ترقی کےلئے موزوں قرار دیئے جانے والے آفس کوآرڈینٹرز کو سیٹوں کی دستیابی پر ترقی دے دی جائے گی-

  • شگفتہ اعجازکا فلسطینیوں کےساتھ اظہاریکجہتی کرنے کا منفرد انداز

    شگفتہ اعجازکا فلسطینیوں کےساتھ اظہاریکجہتی کرنے کا منفرد انداز

    پاکستان کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے نیل پینٹ لگا کر مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ شگفتہ اعجاز نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے ناخنوں پر نیل پینٹ سے فلسطین کا پرچم بنایا ہوا ہے۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شگفتہ اعجاز کے ہاتھ میں ناصرف نیل پینٹ لگا ہوا ہے بلکہ مہندی بھی لگی ہوئی ہے جو شاید اُنہوں نے عیدالفطر پر لگائی تھی۔

    شگفتہ اعجاز نے تصویر کے کیپشن میں صرف ’فلسطین کے پرچم‘ والے ایموجی کا استعمال کیا۔

    دوسری جانب شگفتہ اعجاز کے اس منفرد انداز کو جہاں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تو وہیں کچھ صارفین نے اداکارہ پر خوب تنقید بھی کی۔

    واضح ہے کہ 11 دن حملے اور خونریزی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہوگئی، اسرائیلی حملوں میں 232 فلسطینی شہید، 1900سے زائد زخمی ہوئے جبکہ حماس کے حملوں میں 12 اسرائیلی بھی مارے گئے۔

    جنگ بندی کے بعد بھی فلسطینیوں کو مدد کی ضرورت ہے

  • دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ  انٹارکٹیکا سے الگ ہو گیا

    دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ انٹارکٹیکا سے الگ ہو گیا

    ہزاروں کلومیٹر پر پھیلا دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ انٹارکٹیکا سے الگ ہو گیا-

    باغی ٹی وی :سپین کے جزیرے میجورکا کے سائز سے بڑا برفانی تودہ انٹارکٹیکا کے منجمد کنارے سے الگ ہو کر ویڈیل کے سمندر میں داخل ہو گیا ہے سیٹلائٹ تصاویر نے تصدیق کی ہے کہ انٹارکٹیکا کی وسیع وعریض برفانی چادر سے برف کا اتنا بڑا ٹکڑا الگ ہوا ہے کہ اب اسے دنیا کے سب سے بڑے برفانی تودے (آئس برگ) میں شمار کیا گیا ہے۔

    انگلی کی شکل کے آئس برگ کی لمبائی 4350 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے لیکن اسے انسانی مداخلت سے رونما ہونے والے آب و ہوا میں تبدیلی کا شاخسانہ قرار نہیں دیا گیا ہے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یورپین سپیس ایجنسی نے بدھ کو کہا ہے کہ پانی کی سطح پر تیرنے والا یہ دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ ہے انٹارکٹیکا کے منجمد کنارے سے الگ اس برفانی تودے کو سائنسدانوں کی جانب سے اے 76 کا نام دیا گیا ہے-

    یورپین سپیس ایجنسی کے مطابق کوپرنیکس سینٹیل ون مشن نے اس بڑے برفانی تودے کی تصاویر لی ہیں اس کی سطح کا رقبہ چار ہزار 320 مربع کلومیٹر ہے اور اس کی لمبائی 175 کلومیٹر جبکہ چوڑائی 25 کلومیٹر ہے۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس کے مقابلے میں سپین کے مشہور سیاحتی جزیرے میجورکا رقبہ تین ہزار 640 مربع کلومیٹر ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ سپین کے جزیرے سے بھی بڑا ہےامریکہ کا رہوڈ آئی لینڈ اس سے بھی چھوٹا ہے جس کا رقبہ دو ہزار 678 مربع کلومیٹر ہے۔

    اے 76 نام کا دنیا کا سب سے بڑا یہ برف کا تودہ انٹارکٹیکا کے رونے آئس شیلف سے الگ ہوا ہے اور یہ کرہ ارض پر موجود سب سے بڑا برفانی تودہ ہے۔

    اس سے قبل بھی ایک تودہ ویڈیل کے سمندر میں تیر رہا ہے جس کا سائز تین ہزار 380 کلومیٹر ہے۔ اس کا نام اے 23 ہے۔

    یورپی خلائی تنظیم نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس علاقے میں قدرے گرم پانی داخل ہونے سے گلیشیئر اور تودے پگھل کر الگ ہورہے ہیں۔

    برطانیہ میں گلیشیئر کے ماہر ایلیکس برسبورن نے کہا کہ یہ قدرتی چکر ہے جو جاری رہتا ہے اور اس کا تعلق گلوبل وارمنگ سے نہیں ہے۔

    اے 76 جیسے آئس برگ پر افقی لکیریں اس پر دباؤ کو ظاہر کرتی ہیں جو ٹوٹنے کے عمل پر منتج ہوئی۔ اب یہ برفانی ڈھیر پانی پر تیررہا ہے اور توقع ہے کہ اس سے سمندری سطح میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا ان سب کے باوجود یہ انسانی معلومہ تاریخ کا سب سے بڑا آئس برگ ہے۔

    رون آئس شیلف اس وقت مستحکم حالت میں ہے اور وہ اتنی برف کھونے کے بعد مزید پھیلے گا۔ اس سے قبل 1986 میں یہاں سے کل 11 ہزار کلومیٹر کی برف ٹوٹ کر چھوٹے بڑے آئس برگ کی شکل میں الگ ہوئی تھی۔

    سائنسدانوں نے رواں برس کے آغاز میں بتایا تھا کہ انٹارکٹیکا کا ایک اور برفانی تودہ جس نے جنوبی امریکہ کے جنوبی حصے سے دور پنگوئن کے ایک جزیرے کو خطرے سے دوچار کیا تھا، اس کا زیادہ حصہ پگھل گیا ہے اور یہ کئی ٹکڑوں میں ٹوٹ گیا ہے۔

    فوٹو اے ایف پی

  • جنت مرزا سے منگنی کی افواہوں پر عمر بٹ بھی بول پڑے

    جنت مرزا سے منگنی کی افواہوں پر عمر بٹ بھی بول پڑے

    ٹک ٹاک اسٹار اور ماڈل اداکارہ جنت مرزا سے منگنی کی خبروں پر ٹک ٹاکرعُمر بٹ نے بھی خاموشی توڑ دی۔

    باغی ٹی وی : عُمر بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اپنی اور جنت مرزا کی منگنی کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

    ٹک ٹاک اسٹار کی جانب سے شیئر کی گئی خبر میں لکھا تھا کہ عُمر بٹ اور جنت مرزا نے منگنی کرلی۔

    عُمر بٹ نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھئی! یہ سب جھوٹ ہے، ہماری کوئی منگنی نہیں ہوئی ہے۔

    اس سے قبل جنت مرزا بھی اپنی اور عُمر بٹ کی خبروں کی تردید کرچکی ہیں۔

    جنت مرزا اور عُمر بٹ ایک دوسرے کی ویڈیوز میں دکھائی دیتے ہیں اور ان کی منگنی اور شادی کے حوالے سے خبریں اس سے قبل بھی کئی بار خبروں کی زینت بنے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ جنت مرزا نے اپنی قریبی دوست اور ٹک ٹاک اسٹار عُمر بٹ کے ساتھ منگنی کرلی۔

    منگنی کے حوالے سے جنت مرزا کا بیان سامنے آگیا

  • کتوں سے پھیلنے والے نئے کورونا وائرس کا انکشاف

    کتوں سے پھیلنے والے نئے کورونا وائرس کا انکشاف

    کتوں سے پھیلنے والے نئے کورونا وائرس کا انکشاف کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : کلینکل انفیکشیس ڈزیززجرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کتوں سے پھیلنے والے نئے کورونا وائرس کا انکشاف کیا گیا ہے

    تاہم سائنس میگزین کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کی ریاست ساراواک کے اسپتال سے نمونیا کے 301 مریضوں کے نمونے حاصل کیے گئے، جن میں سے 8 نمونوں میں کینائن کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ان میں سے اکثریت پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تھی۔

    اس وائرس میں ساخت تبدیل ہونے والی جینیاتی صلاحیت بھی پائی جاتی ہے جو اس سے قبل سامنے آنے والے کینائن وائرسوں میں سامنے نہیں آئی تھی۔ یہ قسم 2017 اور 2018 میں اسپتال میں زیر علاج نمونیا کے مریضوں میں سامنے آئی۔ اس نئی قسم کی تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ کورونا وبا کی آٹھویں قسم ہوگی۔

    اس متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کورونا وائرس انسانوں کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ ابھی تک کورونا وائرس کی7 ایسی اقسام سامنے آ چکی ہیں جو انسانوں کو بیمار کرسکتی ہیں۔ جن میں چار بخار اور زکام کی وجہ بنتی ہیں جبکہ تین اقسام جان لیوا ہو سکتی ہیں جن میں سارس، مرس اورکووڈ 19 شامل ہیں۔

    دوسری جانب تاہم امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2020 کے اوائل میں ، عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا کہ COVID-19 نوول کورونا وائرس ایک عالمی وبائی بیماری ہے۔ وائرس کے پھیلاؤ پر خوف و ہراس میں ، لوگ نہ صرف اپنی صحت بلکہ اپنے کتے ، بلیوں اور دوسرے پالتو جانوروں کی صحت کے بارے میں بھی پریشان ہیں۔

    ہلیتھ مراکز کے مطابق ، "اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ امریکہ میں وائرس پھیلانے میں پالتو جانور کردار ادا کرتے ہیں۔ لہذا ، ساتھی جانوروں کے خلاف اقدامات اٹھانے کا کوئی جواز نہیں ہے جو ان کی فلاح و بہبود پر سمجھوتہ کرسکتے ہیں۔

    ہم کئی دہائیوں سے جانتے ہیں کہ کتے کورونوا وائرس کا معاہدہ کرسکتے ہیں ، عام طور پر کینائن کے سانس لینے والے کورونا وائرس (COVID-19 نہیں)۔ خیال نہیں کیا جاتا ہے کہ نوول کورونا وائرس (COVID-19) کتوں کی صحت کے لئے خطرہ ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیاکہ اگرچہ کوویڈ 19 کتوں کے لئے خطرہ نہیں ہے ، لیکن کتے وائرس کے لئے مثبت ٹیسٹ کرسکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں دو پالتو کتوں نے کوویڈ 19 کے لئے مثبت جانچ کی ، اور دونوں کتے کوویڈ 19 مثبت مالکان کے ساتھ گھروں میں رہتے تھے۔ مقامی صحت کے عہدیداروں نے ہانگ کانگ میں ان دونوں کتوں کے معاملات کی نشاندہی کی ہے جو "انسان سے جانوروں میں منتقل ہونے کا خدشہ ہے” اور نہ ہی کسی کتے نے وائرس سے بیماری کے آثار ظاہر کیے ہیں۔

    ہانگ کانگ کے صحت کے عہدیداروں نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی ملکیت والے کتوں اور بلیوں کی جانچ جاری رکھی ہے۔ وہاں کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ کتوں میں انفیکشن کے معاملات غیر معمولی دکھائی دیتے ہیں۔ 25 مارچ تک ، ہانگ کانگ کے زراعت ، ماہی گیری ، اور تحفظ محکمہ نے "تصدیق شدہ کوویڈ 19 کیسوں یا تصدیق شدہ مریضوں سے قریبی رابطے رکھنے والے افراد کے گھریلو گھروں کے 17 کتوں اور آٹھ بلیوں پر ٹیسٹ کیے ، اور صرف دو کتوں نےکوویڈ 19 کے لئے مثبت جانچ کی تھی –

    ہانگ کانگ کے عہدیداروں نے زور دیا کہ "ان نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ کتے اور بلیوں کو اس وائرس سے آسانی سے انفیکشن نہیں ہوتا ہے ، اور اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ وہ وائرس کے پھیلاؤ میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔”

  • گوگل سرچ انجن میں مصنوعی ذہانت سے لیس نیا ٹول متعارف

    گوگل سرچ انجن میں مصنوعی ذہانت سے لیس نیا ٹول متعارف

    دنیا بھر میں مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے مصنوعی ذہانت سے لیس جِلد، بالوں اور ناخنوں کی صحت جاننے کیلئے نیا اور جدید ٹول متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل نے جلد، بال، ناخن کے امراض کی تشخیص کے لیے’ ڈرماٹولوجی اسسٹ ٹول‘ بنا لیا ہے۔

    یہ ٹول آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے مریض کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی تصویر کی جانچ کرکے استعمال کنندہ کے جلدی امراض کی تشخیص میں مدد دیتا ہے۔ گوگل کی جانب سے اس ٹول کی آزمائش مکمل کی جاچکی ہے اور اس سال کے آخر میں ہونےوالی سالانہ ڈیولپر کانفرنس میں اسے لانچ کیا جائے گا۔

    گوگل کا کہنا ہے کہ ’ ڈرماٹولوجی اسسٹ ٹول‘ مصنوعی ذہانت کی بدولت جلد کی 288 کیفیت کی شناخت کرسکتا ہے۔ تاہم اسے طبی شناخت اور علاج کے متبادل کے طور پر ڈیزائن نہیں کیا گیا ہے۔ اس ٹول کو ڈویلپ کرنے میں تین سال کا عرصہ لگا اور تجرباتی طور پر جلدی کیفیت کی تتشخیص کے لیے 65 ہزار تصاویر کا ڈیٹا استعمال کیا گیا۔ جس میں جلد کی ہرکیفیت، شیڈز اور ٹون والی تصاویر بھی شامل تھی۔

    تصویر اپ لوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ مریض کو آن لائن سوالات کے جواب دینے بھی ضروری ہیں۔ گوگل کا کہنا ہے کہ اس کے سرچ انجن پر سالانہ تقریبا 10 ارب لوگ جلد، بال اور ناخن کے مسائل کو سرچ کرتے ہیں۔

    گوگل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صارفین اب باآسانی جان سکیں گے کہ ان کی جلد اور بالوں کو کسی قسم کی کوئی بیماری تو لاحق نہیں ہے۔

    اس کیلئے آپ کو اپنے موبائل کے کیمرے سے انفیکشن والی جگہ کی تین تصاویر لینی ہوں گی، مثال کے طور پر اگر آپ کے بازو پر ریش ہے تو گوگل آپ کو اس کی علامات اور بیماریوں سے متعلق آگاہ کرے گا۔

    جلدی کینسر کے ایک ماہر کا اس ٹول کے بارے میں کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت میں ہونے والی جدت ڈاکٹروں کو مریضوں کے زیادہ بہترعلاج کا اہل بنا رہی ہے۔

    امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اتھارٹی ( ایف ڈی اے) کی جانب سے ڈرماٹولوجی اسسٹ کو تاحال امریکا میں استعمال کی کلیرینس نہیں دی گئی ہے تاہم ایف ڈی اے نے پھیپھڑوں کے کینسر کی شناخت میں مدد دینے والے اسی نوعیت کے برطانوی ٹول کو استعمال کی منظوری دے دی ہے-

    گوگل سالانہ کانفرنس میں صارفین کے لئے نئے حیرت انگیز ٹولز پیش

  • قومی کرکٹر شعیب ملک شائستہ لودھی کی زبان کیوں کاٹنا چاہتے ہیں ؟

    قومی کرکٹر شعیب ملک شائستہ لودھی کی زبان کیوں کاٹنا چاہتے ہیں ؟

    قومی کرکٹر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ شائستہ لودھی کی زبان کاٹنا چاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کرکٹرشعیب ملک اداکارہ سونیا حسین کے ہمراہ احسن خان کے شو ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں شریک ہوئے جہاں ایک گیم کھیلتے ہوئے انہیں مختلف چیزوں کے نام لے کر بتانا تھا کہ وہ عید پر کس فنکار کو کیا عیدی دینا چاہتے ہیں۔

    شوکے میزبان احسن خان نے شعیب ملک سے پوچھا آپ شائستہ لودھی کو کیا دینا چاہیں گے؟ شعیب ملک نے قینچی اٹھاکر کہا کہ وہ شائستہ لودھی کو یہ قینچی دینا چاہیں گے۔

    شعیب ملک کی یہ بات سن کر احسن خان نے ان سے وجہ پوچھی تو شعیب ملک نے کہا کیونکہ ان کی زبان کاٹنی ہے۔

    شعیب کی اس بات پر احسن خان نے ہنستے ہوئے پوچھا بیچاری شائستہ لودھی نے ایسا کیا کہہ دیا ہے کہ آپ ان کی زبان کاٹنا چاہتے ہیں۔؟

    شعیب ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا جب میں بہت زیادہ بولتا ہوں تو وہ میری اماں کو کال کرتی ہیں اور انہیں میری شکایتیں لگاتی ہیں کہ دیکھیں آپ کا بیٹا یہ بول رہا ہے وہ بول رہا ہے لہذا میں ان شکاتیوں سے بچنا چاہتا ہوں۔

    شو کے دوران شعیب ملک نے بتایا کہ وہ ساتھی کرکٹر احمد شہزاد کو مکھن دینا چاہتے ہیں کیونکہ وہ سب کو بہت مکھن لگاتے ہیں۔

    احسن خان نے پوچھا احمد شہزاد کسے مکھن لگاتے ہیں ؟ تو شعیب ملک نے کہا کسے نہیں لگاتے۔

    شعیب ملک نے کہا کہ وہ عمر اکمل کو ایک گڈا دینا چاہیں گے کیونکہ اس گڈے نے عمر اکمل سے زیادہ اچھا لباس پہنا ہوا ہے شاید اس طرح عمر اکمل کو گائیڈنس ملے کہ انہیں کس طرح کا لباس پہننا چاہئے۔

    دو سال ہوگئےفلم’’ٹچ بٹن‘‘مکمل کرلی لیکن ابھی تک چیک نہیں ملا سونیا حسین