Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ڈوین جانس  اینیمیٹڈ فلم میں کتے کے کردار کو اپنی آواز دیں گے

    ڈوین جانس اینیمیٹڈ فلم میں کتے کے کردار کو اپنی آواز دیں گے

    ہالی ووڈ اداکاراور دی راک کے نام سے مشہور ڈوین جانس اینیمیٹڈ فلم میں کتے کے کردار کو اپنی آواز دیں گے۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق اینی میٹڈ فلم DC League of super-Pets میں ڈوین جانسن کو کاسٹ کیا گیا ہے جس میں وہ صرف ایک سپر کتے کے کردار کی آواز ڈب کرائیں گے-

    علاوہ ازیں دیگر کرداروں کی آواز کے لئے انتظامیہ نے مشہور اداکاروں کو شامل کرنے کی امید کا اظہار کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق فلم کی کہانی سُپرمین کے کتے کی ہے جوکہ ایک اڑنے والی بلی کے ساتھ مل کر جرائم کو روکتا ہے۔یہ فلم 20 مئی 2022 کو ریلیز ہوگی۔

  • دبئی ولی عہد شیخ حمدان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

    دبئی ولی عہد شیخ حمدان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

    دبئی کے ولی عہد شہزادہ اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ شیخ حمدان کی اہلیہ شیخا بنتِ سعید الثانی المکتوم کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو جنم دیا ہے-


    شیخ حمدان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نومولود کو ہاتھوں میں اٹھائے ایک دلکش تصویر بھی جاری کی بچوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’الحمد اللہ ،سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں۔‘

    شیخ حمدان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر سب سے پہلے ان کی بہنوں شیخہ لطیفہ اور شیخہ مریم نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے دی۔

    خیال رہے کہ مئی 2019 میں شیخ محمد بن راشد المکتوم کے تینوں بیٹے ایک ہی روز شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

    دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد اور ان کے دو بھائیوں کی شادی کی مشترکہ تقریب ہوئی تھی، ا سی مناسبت سے یو اے ای میں اس وقت جشن کا سماں رہا-

  • اقرا عزیز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

    اقرا عزیز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

    پاکستان شوبز اندسٹری کی نامور اداکارہ اقرا عزیز کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ فہرست میں دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے-

    باغی ٹی وی : اقرا عزیز ان دنوں جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 3‘ میں ماہی کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامے میں اقرا کی اداکاری کو نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی خوب پسند کیا جارہا ہے یہاں تک کہ اقرا عزیز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ فہرست میں دوسرے نمبر پر ٹرینڈ پر ہیں-
    https://twitter.com/Pola_620/status/1395988040296894465?s=20


    https://twitter.com/chnoumannaveed6/status/1395990530337746944?s=20

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کا سیزن 3 سیونتھ اسکائی کے نامور پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی کی سربراہی میں بنایا گیا ہے۔

    اس ڈرامے کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے جبکہ ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے۔

    دوسری جانب اقرا عزیز کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 6 ملین یعنی 60 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔انسٹاگرام پر 6 ملین فالوورز کے بعد اقرا عزیز بھی پاکستان میں سب سے زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

    اقرا عزیز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زیادہ تر اپنے نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور اپنے شوہر اور اداکار یاسر حسین کے ہمراہ لی گئیں اپنی دلکش تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین بہت جلد والدین بننے والے ہیں جس کی اطلاع اُنہوں نے گزشتہ دنوں اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی کہ ’الحمداللّٰہ! ہمارا ننھا مہمان رواں سال جولائی میں اس دُنیا میں آجائے گا۔‘

  • الحمداللہ بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ طے پاگیا ہے اور شاہین ہی داماد بنیں گے    شاہد آفریدی

    الحمداللہ بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ طے پاگیا ہے اور شاہین ہی داماد بنیں گے شاہد آفریدی

    الحمداللہ بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ طے پاگیا ہے اور شاہین ہی داماد بنیں گے انشاءاللہ ،قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بیٹی کا باضابطہ رشتہ طے ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں میزبان نے شاہد آفریدی سے بیٹی کے رشتہ طے ہونے سے متعلق سوال کیا جس پر قومی ٹیم کے سابق کپتان نے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بیٹی کا رشتہ طے ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ”الحمداللہ بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ طے پاگیا ہے اور شاہین ہی داماد بنیں گے انشاءاللہ۔“

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا شاہین شاہ آفریدی سے بیٹی کے رشتے سے قبل کوئی رشتے داری نہیں تھیں، ہمارے آفریدیوں کے 8 قبیلے ہیں، شاہین کا اورہمارا تعلق الگ الگ قبیلوں سے ہے۔

    سابق کپتان نے مزید بتایا کہ پچھلے 2 سالوں سے شاہین کے والدین کی شدید خواہش تھی کہ بچوں کا رشتہ آپس میں طے کردیا جائے لہٰذا جلد ہی رشتہ طے کردیا گیا-

    شاہد آفریدی نے کہا کہ بیٹی ڈاکٹر بننا چاہتی ہے فی الحال یہ طے نہیں کہ وہ مزید تعلیم پاکستان میں حاصل کرے گی یا انگلینڈ میں جبکہ ساتھ ہی وہ فیشن ڈیزائننگ کورس بھی کررہی ہے۔

    خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے والد نے بتایا انہوں نے شاہین کے لیے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور ان کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

    نواز اور زرداری کا پیچھا چھوڑیں اور پرانے پاکستان کو ہی ٹھیک کر دیں شاہد آفریدی…

  • مادھوری ڈکشٹ 19 سال بعد سنجے لیلی بھنسالی کے نئے پروجیکٹ میں کام کریں گی

    مادھوری ڈکشٹ 19 سال بعد سنجے لیلی بھنسالی کے نئے پروجیکٹ میں کام کریں گی

    بالی ووڈ کی سینئر اور لیجنڈری اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 19 سال بعد سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کریں گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’گنگو بائی کا ٹھیاواری‘ کی شوٹنگ مکمل کرچکے ہیں اور اب اپنے نئے پروجیکٹ ’ہیرا منڈی‘ کی تیاری میں مصروف ہیں۔

    ہدایت کار نے اپنے نئی فلم کے لیے اب تک اداکارہ سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کو مرکزی کرداروں کے لیے منتخب کیا ہے تاہم فلم میں ایک ’مجرا‘ بھی شامل کیا جائے گا جس کے لیے سنجے لیلا بھنسالی نے بالی ووڈ کی نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو بھی فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے دپیکا پڈوکون کو بھی فلم ’ہیرا منڈی‘ میں مختصر کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم دونوں کے تعلقات زیادہ اچھے نہیں چل رہے جس کے باعث اداکارہ نے ہدایت کار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد اب مادھوری ڈکشٹ فلم میں مختصر کردار میں جلوہ گرہوں گی۔

    واضح رہے اداکارہ ماھوری ڈکشٹ نے آخری بار 2002 میں بننے والی سنجے لیلا بھنسالی کی کامیاب ترین فلم ’دیوداس‘ میں کام کیا تھا۔

    سنجے لیلی بھنسالی نے دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟

  • منگنی کے حوالے سے جنت مرزا کا بیان سامنے آگیا

    منگنی کے حوالے سے جنت مرزا کا بیان سامنے آگیا

    ٹک ٹاک اسٹار اور ماڈل جنت مرزا کے بارے میں خبریں گردش تھیں کہ ممکنہ طور پر ان کی بات ’پکی‘ ہو گئی ہے تاہم اب اس حوالے سے جنت مرزا کا بیان سامنے آ گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جنت مرزا نے اپنے قریبی دوست اورٹک ٹاک اسٹار عمر بٹ سے منگنی کر لی ہے اس حوالے سے ان کے ایک کمنٹ کا اسکرین شاٹ بھی وائرل ہورہا ہے جس میں جنت مرزا سے ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ کی بات پکی ہو گئی ہے؟

    صارف کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں اداکارہ نے (بی پی) یعنی بات پکی لکھ کے جواب دیا۔ جس کے بعد سے خبرین گردش میں تھیں کہ دونوں کی منگنی ہو گئی ہے-

    تاہم اب اس حوالے سے جنت مرزا کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے –

    اس حوالے سے جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

    جنت مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے دوست عُمر بٹ کے ہمراہ عیدالفطر کی اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی۔

    ٹک ٹاک اسٹار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری منگنی نہیں ہوئی ہے۔‘

    اُنہوں نے کہا کہ ’جب بھی منگنی یا بات پکّی ہوگی تو میں اپنے تمام مداحوں کو ضرور بتاؤں گی لیکن فی الحال ایسا کچھ نہیں ہے۔‘

    جنت مرزا اور عُمر بٹ ایک دوسرے کی ویڈیوز میں دکھائی دیتے ہیں اور ان کی منگنی اور شادی کے حوالے سے خبریں اس سے قبل بھی کئی بار خبروں کی زینت بنی ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک اسٹار اور حال ہی میں ایکٹنگ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 15 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے اور وہ پاکستان کی پہلی ٹک ٹاکر بن گئی ہیں جو اتنے زیادہ مداح رکھتی ہیں۔

    اس وقت انسٹاگرام پر جنت مرزا کے دو اعشاریہ ایک ملین یعنی 21 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر انہوں نے ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہوئی ہیں جن میں ان کی دلکش تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز شامل ہیں۔

  • دوپٹہ نہ پہننے پر تنقید، یاسر حسین اور احمد علی بٹ ماہرہ خان کی حمایت میں سامنے آ گئے

    دوپٹہ نہ پہننے پر تنقید، یاسر حسین اور احمد علی بٹ ماہرہ خان کی حمایت میں سامنے آ گئے

    گزشتہ روز اداکارہ ماہرہ خان کو فلسطینیوں کے حق میں نکلنے والی ریلی میں دوپٹہ نہ پہننے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا-

    باغی ٹی وی : 19 مئی کو کراچی پریس کلب کے باہر فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد کے ساتھ پاکستانی فنکاروں ماہرہ خان، شہریار منور، نادیہ حسین، صنم جنگ، گلوکار فلک شبیر، سماجی کارکن جبران ناصر اور سیاسی کارکن فاروق ستار سمیت کئی مشہور شخصیات نے شرکت کرکے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

    سوشل میڈیا پر جہاں فنکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں اٹھائی جانے والی آوازوں کو سراہا گیا وہیں لوگوں کی بڑی تعداد نے صرف اس بات پر فوکس کیا کہ ماہرہ خان احتجاج میں بغیر دوپٹے کے شریک ہوئی ہیں۔ اور لوگوں نے ان پر تنقید کرنی شروع کردی۔

    سوشل میڈیا پر لوگوں نے ماہرہ خان کی احتجاج میں شرکت کی تصاویر اور ویڈیوز پر تنقیدی تبصرے جب تنقید حدسے بڑھ گئی تو یاسر حسین اور اداکار احمد علی بٹ نے ماہرہ خان کی حمایت میں آواز اٹھائی اورناقدین کو جواب دیا –

    احمد علی بٹ نے کہا کہ ’’جن لوگوں کو دوپٹہ نظر نہیں آیا، ان کو عقل کہاں سے نظر آئے گی، شرم اپنی نظروں میں ڈھونڈو، عورت کے لباس میں نہیں۔‘‘

    یاسر حسین نے ماہرہ خان پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ’’خود کو گرمی میں شارٹ کپڑوں میں تصویریں بنواتے ہیں اور ماہرہ مئی کی اس گرمی میں احتجاج میں دوپٹہ بھہ پہنے –

    اداکار نے مزید کہا کہ کپڑوں سے نکل کر اصل مسئلے پر بات کرو خدا کا خوف کرو۔‘

  • نواز اور زرداری کا  پیچھا چھوڑیں اور پرانے پاکستان کو ہی ٹھیک کر دیں   شاہد آفریدی کا وزیراعظم کو مشورہ

    نواز اور زرداری کا پیچھا چھوڑیں اور پرانے پاکستان کو ہی ٹھیک کر دیں شاہد آفریدی کا وزیراعظم کو مشورہ

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کو آصف زرداری اور نواز شریف کا پیچھا چھوڑنے کا مشورہ دے دیا-

    باغی ٹی وی :شاہد آفریدی کے انٹر ویو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے وائرل کلپ میں سابق کپتان شاہد آفریدی کو عمران خان سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

    انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران بھائی جب وزیراعظم نہیں تھے تب وہ جو بات کرتے تھے ساری قوم کھڑی ہوجاتی تھی اب وہ وضاحتیں بہت دیتے ہیں۔

    انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران بھائی کو چاہیے کہ اب وہ زرداری اور نواز شریف کو چھوڑدیں، 2 ڈھائی ، تین سال سے ان کے ہی پیچھے پڑے ہوئے ہیں وہ جہاں جاتے ہیں میں نے جہاں بھی سنا ہے ان کو ان ہی کے پیچھے پڑے رہتے ہیں-

    سابق کپتان کاکہنا تھا کہ کہیں بھی کوئی افتتاح کرتے ہوئے میں نے اُن کو جب بھی سنا ہے وہ زرداری نواز شریف ہی کہتے ہیں،چھوڑ دیں پچھلی حکومتوں نے کیا کیا ہے، یہ دیکھیں کہ آپ کیا کررہے ہیں، اللہ نے آپ کو موقع دیا ہے آپ کرکے دکھائیں اور آپ تبدیلی لے کر آئیں۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ جس کے لیے ہم نے 2013 میں انہیں ووٹ دیا ہے وہ تبدیلی لے کر آئیں، جو پرانا پاکستان ہے اس کو ٹھیک کردی پُرانا پاکستان الحمداللہ بُرا نہیں ہے اسی کو لے کر چلو اپوزیشن کا بھی پاکستان ہے-

  • کراچی کے علاقے ڈیفنس سے ڈاکٹر کا  مبینہ اغوا

    کراچی کے علاقے ڈیفنس سے ڈاکٹر کا مبینہ اغوا

    کراچی کے علاقے ڈیفنس سے ڈاکٹر کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق واقعے کا مقدمہ ڈاکٹر کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے پولیس کے مطابق مبینہ اغواء کا مقدمہ مغوی ڈاکٹر فرخ حسن کے بھائی کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

    مدعی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی پرائیویٹ کلینک میں بطور ڈاکٹر کام کرتا ہے، جو 2 روز قبل گھر سے دوست سے ملنے کا کہہ کر گیا لیکن اس کے بعد سے وہ غائب ہے۔

    مدعی مقدمہ کایہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر فرخ حسن کا موبائل فون بھی بند جا رہا ہے، انہیں شبہ ہے کہ نامعلوم ملزمان نے ان کے بھائی کو اغواء کر لیا ہے۔

  • کورونا کا پھیلاؤ:کراچی کے دوعلاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ جبکہ پورے شہر میں سخت لاک ڈاؤن کا امکان

    کورونا کا پھیلاؤ:کراچی کے دوعلاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ جبکہ پورے شہر میں سخت لاک ڈاؤن کا امکان

    کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر پورے کراچی شہر میں سخت لاک ڈاؤن کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق عالمی وبا کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے کراچی کے علاقوں منگھو پیر اور مومن آباد میں آج سے 4 جون تک لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے اس ضمن میں سینئر افسران سے سفارشات طلب کر لی ہیں۔

    پولیس افسران نے حکام سے بجٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کے بغیر لاک ڈاؤن کمائی کا دھندہ بن سکتا ہے، گزشتہ لاک ڈاؤن میں پولیس کو بجٹ دیا گیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کیلئے پولیس افسران سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

    کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر کراچی میں انتہائی سخت لاک ڈاؤن متوقع ہے اور اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سخت لاک ڈاؤن گزشتہ سال کی طرز کا ہوسکتا ہے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ اب تک 24 پولیس اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہو کر شہید ہو چکے ہیں، حکومتِ سندھ نے کورونا ڈیوٹیز کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا تھا تاہم تاحال کسی بھی پولیس اہلکار کو یہ امدادی رقم نہیں مل سکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق شہر میں سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ آج یا کل ہوسکتا ہے اور اطلاق بھی جلد ممکن ہے۔