Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان میں اکثریت بالی ووڈ کی معاون رہی ہے      ارجن کپور

    پاکستان میں اکثریت بالی ووڈ کی معاون رہی ہے ارجن کپور

    بھارتی اداکار ارجن کپور کا کہنا ہے کہ آپ کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ کورونا بحران کے وقت کون سے مددگار ہاتھ آپ کی طرف بڑھے جن کا احترام کیا جانا چاہیے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں بالی ووڈ کے لیے پاکستان کے تعاون کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اکثریت بالی ووڈ کی معاون رہی ہے وہاں ہماری فلموں کے لیے جوش وخروش، محبت اور غیر مشروط تعاون پایا جاتا ہے۔

    بھارتی اداکار نے کہا کہ میں یہ ماننے سے انکار کروں گا کہ فن سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے میں نہیں لاسکتا آج لوگ یہ نہیں سوچتے کہ صورتحال کیا تھی، لوگ اس صورتحال سے نمٹ رہے ہیں، میں اس کا احترام کرتا ہوں اور مجھے امید ہے اس کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔

    عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر کے دوران آکسیجن کی کمی اور بھارت میں بدترین صورتحال پر پاکستانیوں کی جانب سے تعاون کی پیشکش کے حوالے سے ارجن کپورنے کہا کہ 6 ماہ بعد چیزیں بہتر ہوجائیں گی لیکن آپ کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ کورونا بحران کے وقت کون سے مددگار ہاتھ آپ کی طرف بڑھے جن کا احترام کیا جانا چاہیے، یہ ایک ایسا وقت ہے جب جذبات گونج رہے ہیں اور لوگ اکٹھے ہورہے ہیں، جو بھی سیاسی منظر نامہ ایک یا دو سال قبل تھا اسے پس پشت ڈال رہے ہیں۔

    ارجن نے کہا کہ کرکٹ کے علاوہ دونوں ممالک ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور امید ہے کہ اس دوستی کو مزید بڑھایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ ہدایت کار کاشف نیئر کی فلم ’سردار کا گرینڈ سن ‘حال ہی میں نیٹ فلیکس پر ریلیز کی گئی ہے، فلم میں اداکار ارجن کپور، راکول پریت سنگھ سمیت نینا گپتا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم میں پاک بھارت کا تاریخی تعلق دکھایا گیا ہے۔

  • جنگ بندی کے بعد بھی فلسطینیوں کو مدد کی ضرورت ہے

    جنگ بندی کے بعد بھی فلسطینیوں کو مدد کی ضرورت ہے

    اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد بھی فلسطینیوں کو مدد کی ضرورت ہے۔

    باغی ٹی وی : عئشہ عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بدھ کو فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد ﷲ گزشتہ رات سیز فائر کا اعلان کیا گیا۔

    انہوں نے لکھا کہ اب وقت ہے فلسطینیوں کی مدد کی جائے جنہوں نے اپنے گھر،اہلخانہ اور پیاروں کو کھودیا ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ سالوں سے تشدد اور صدموں کا سامنا کرنے والے فلسطینی بچوں کے نفسیاتی علاج کے لیے کوشش اور مدد کرنے کا وقت ہے زمین پر ہر ایک انسان کو حق حاصل ہے اور وہ بے خوف و خطر زندگی گزارنے کا حقدار ہے-

    عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ امید کرتی ہوں اس برے خواب کا ایک دن پرامن حل نکلے گا کیونکہ اس دنیا میں ہر انسان کو بنا خوف جینے کا حق حاصل ہے ناجائز اور غلط بات کے خلاف کبھی بھی آواز اٹھانا نہ چھوڑیں۔

    یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا کوئی مطلب نہیں کیونکہ ہر یہودی فلسطین مخالف نہیں ہے نادیہ…

    آمنہ الیاس نے امریکی نائب صدر کو اسرائیل کی حمایت پر آڑے ہاتھوں لے لیا

    حالات کیوجہ سے فلسطین کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے مارچ میں نہیں جاسکا یاسر حسین

  • پاکستان میں کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ

    پاکستان میں کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 88 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 88 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 62 ہزار238 ٹیسٹ کئے گئے 4 ہزار7 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 6.43 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار968 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 91 ہزار658 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور چوتھے مرحلے میں40 تا 49 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

  • کراچی :پالتو شیر نے 10 سالہ بچے پر حملہ کردیا ،مقدمہ درج

    کراچی :پالتو شیر نے 10 سالہ بچے پر حملہ کردیا ،مقدمہ درج

    کراچی کے علاقے گلبرگ میں پالتو شیرنے بچے پر حملہ کر دیا جس کا مقدمہ تھانہ گلبرگ میں درج کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : گلبرگ کے بلاک 11 میں واقع گھر کے باہر شیر نے 10 سالہ بچے پر حملہ کر دیا جس کی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آنے کے بعد واقعے کا مقدمہ تھانہ گلبرگ میں سرکاری کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔


    سوشل میڈیا پر 14 مئی کو رات 11 بج کر 53 منٹ پر پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک گھر کے باہر شیر کے ارد گرد کئی افراد کو دیکھا جاسکتا ہے، اسی دوران ایک بچہ شیر کے گرد گھومتا نظر آتا ہے، اچانک شیر جمپ لگا کر بچے کو پکڑ لیتا ہے، شیر کے حملے میں بچہ مبینہ طور پر زخمی ہوا۔

    دوسری جانب پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا اور جائے وقوع سے سعد اور روشن نامی افراد کو گرفتار کر لیاپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں، ابھی تک کسی بھی زخمی کی انٹری پولیس کو موصول نہیں ہوئی اور صرف یہی پتا چلا ہے کہ یہ پالتو شیر عمر نام کے شہری کا ہے تاہم پولیس تاحال شیر کو قبضے میں نہیں لے سکی ہے۔

  • گوگل سالانہ کانفرنس میں صارفین کے لئے نئے حیرت انگیز ٹولز  پیش

    گوگل سالانہ کانفرنس میں صارفین کے لئے نئے حیرت انگیز ٹولز پیش

    گوگل نے رواں برس اپنی سالانہ منعقدہ سادہ کانفرنس میں نصف درجن سے زائد حیرت انگیز اور انقلابی ٹولز کا اعلان کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : گوگل کی جانب سے پیش کردہ اہم ٹیکنالوجیز اور سہولیات کسی بھی وقت سامنے آ سکتی ہیں ان میں سے چند اہم سہولیات اور ٹیکنالوجی درج ذیل ہیں-

    تھری ڈی ورچوئل کانفرنس:
    گوگل نے سالانہ تقریب میں کہا ہے کہ وہ ایک نئے ویڈیو چیٹ سسٹم پر کام کررہا ہے جس میں لوگ ایک دوسرے کو تھری ڈی انداز میں دیکھ سکیں گے اور گفتگو مزید حقیقی بن جائے گی اسے ’اسٹارلائن‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں ویڈیو چیٹ بہت حقیقی دکھائی دے گی لیکن اسٹارلائن کے لیے ایک سے زائد کیمرے درکار ہوں گے۔

    گوگل کا اپنے سرچ انجن کے لیے ایک نئے شارٹ کٹ کا اضافہ

    ریموٹ ورک کے نئے ٹولز:
    کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ 14 ماہ سے ریموٹ ورک اور گھر سے کام کیا گیا اس ضمن میں کئی ٹولز موجود ہیں لیکن اب بھی بہت سی سہولیات درکار ہیں اسی ضرورت کے تحت گوگل نے کئی ایک ٹولز پیش کئے ہیں جو کام کو آسان بناتے ہیں ان میں ایک اسمارٹ کینوس ہے جو ایک طرح کا پروجیکٹ میجنمنٹ پلیٹ فارم ہے اس پر ایک سے زائد افراد منسلک ہوکر ایک پروجیکٹ پر کام کرتے ہوئے اپنا اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

    اسمارٹ کینوس کی مدد سے کسی پروجیکٹ پر کام کا جائزہ بھی لیا جاسکتا ہے اور ہاتھوں ہاتھ پیشرفت سے بھی آگہی حاصل کی جاسکتی ہے اس کے علاوہ گوگل میٹ کو جلد ہی گوگل ڈاکیومنٹس سے جوڑا جائے اس طرح گفتگو کے ساتھ ساتھ دستاویز کا تبادلہ بھی کیا جاسکے گا علاوہ ازیں گفتگو کے ٹرانسکرپٹ اور تراجم بھی دیکھے جاسکتے ہیں جس کی سہولت گوگل پر پہلے سے ہی موجود ہے۔

    گوگل کی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میں صارفین کے لئے اہم ترین اپ ڈیٹس

    اینڈروئڈ 12:
    گوگل نے اینڈروئڈ 12 آپریٹنگ سسٹم میں انقلابی تبدیلیاں کی ہیں اسے گوگل نے اپنی تاریخ میں سب سے بڑا ڈیزائن چینج کہا ہے اوپر ایک روشنی دی گئی ہے جو بتاتی ہے کہ کونسی ایپ کیمرہ اور مائیک استعمال کررہی ہے یعنی پرائیویسی کو بہت بہتر بنایا گیا ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی سوفیصد درست لوکیشن ظاہر نہ ہو بلکہ اطرافی موجودگی کا اظہار ہو تو اس کا آپشن بھی شامل کیا گیا ہے۔

    ’گوگل وائی فائی‘ ایپ کی وجہ سے اینڈرائیڈ صارفین کا ذاتی ڈیٹا غیرمحفوظ ،کمپنی نے…

    اے آئی اور جلد کا سرطان:
    اب گوگل اے آئی ایپ کی بدولت، ناخن، بالوں اور جلد کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ اگرچہ یہ کاسمیٹکس اور بناؤ سنگھار کے پس منظر میں بنائی گئی ہے۔ تاہم اس نے یورپ میں طبی ایپ کا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرلیا ہے۔ یعنی اگر جلد کا سرطان لاحق ہوجائے تو بہت حد تک یہ ایپ اس کی پیشگوئی کرسکتی ہے۔

    اس کے علاوہ گوگل نے اپنے پلیٹ فارم سے مختلف زبانوں کی شمولیت اور بہتری، اے آئی فوٹو البم اور دیگر سہولیات بھی پیش کی ہیں۔

    گوگل کا کوکیز کی جگہ نیا ٹارگیٹڈ ایڈورٹائزمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

  • ٹوئٹر نے صارفین کی تصدیق کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا

    ٹوئٹر نے صارفین کی تصدیق کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے اپنے صارفین کی تصدیق کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے-

    باغی ٹی وی :ٹوئٹر کی جانب سے اپنے صارفین کی تصدیق کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے اس سےقبل نومبر2017 ء میں اسےتنقید کےباعث بند کردیا گیا تھا۔


    ٹوئٹر ایپلیکشن پرتصدیقی عمل کا دائرہ آئندہ چند ہفتوں میں صارفین تک رفتہ رفتہ پھیلایا جائےگا، اس کےلیےصارف کو اکاؤنٹ سیٹنگ کےٹیب میں ہی سروس مہیا کی جائےگی۔

    ٹوئٹر کےمطابق چیک مارک کےساتھ تصدیق شدہ اکاؤنٹ، اکاؤنٹ کےدرست ہونے کو ظاہر کرے گا۔

    درست تصدیق کےلیےاکاؤنٹ ہولڈر کی پروفائل پکچر اورصحیح ای میل ایڈریس یا فون نمبر درکار ہوگا، ساتھ ہی یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ صارف اکاؤنٹ پر6 ماہ کے دوران، ایکٹو رہا ہو۔

    ایک ٹوئٹ نے ایلون مسک سے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا

    ٹوئٹر نے 600 سے زائد فالوورز والے اکاؤنٹ پر آڈیو اسپیس کھول دیا

    ٹوئٹر کا کوویڈ 19 ویکسینز فیکٹ باکس کو صارفین کی ٹائم لائن کا حصہ بنانے کا فیصلہ

  • پاکستان کا اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی کا خیر مقدم

    پاکستان کا اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی کا خیر مقدم

    پاکستان نے اسرائیل اور حماس کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان پر خیر مقدم کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خا رجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے-

    وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ اجتماعی اقدام کی طاقت ہے یہ ہر شخص اور ہر قوم کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔


    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دعا ہے کہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ہو۔

    خیال رہے کہا 11 دن کی خون ریزی کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کی سیکورٹی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی کی منظوری دے دی ہے حماس نے بھی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

    جنگ بندی کا آغاز پاکستانی ٹائم کے مطابق صبح 4 بجے کیا گیا اور اب تک اس میں کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی-

    11 دن کی خونریزی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہو گئی

    پاکستان میں آج یوم فلسطین منایا جائے گا

  • 29 مئی کو پی ڈی ایم سربراہی کا اجلاس، واپسی کا فیصلہ پیپلز پارٹی کو کرنا ہے  احسن اقبال

    29 مئی کو پی ڈی ایم سربراہی کا اجلاس، واپسی کا فیصلہ پیپلز پارٹی کو کرنا ہے احسن اقبال

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ 29 مئی کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کی سربراہی کا اجلاس ہو گا-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل پر پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 29 مئی کو پی ڈی ایم کا اجلاس ہو گا جس میں مولانا فضل الرحمن بتائیں گے کہ پیپلزپارٹی سے ان کی کیا بات ہوئی ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم میں واپسی کا فیصلہ پیپلز پارٹی کو کرنا ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی اختلاف کا سہارا لینا مسلم لیگ ن کے لیے کوئی پائیدار سیاسی تدبیر نہیں ہے۔

    انہوں نے کہ یہ پی ڈی ایم کی وجہ سے ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اپنی سیاست کو ڈوبتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس اجلاس کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کریں گے ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک پر مشاورت کی جائے گی ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی شرکت کا بھی امکان ہے-

  • غزہ پر شدید حملوں کے باوجود اسرائیل میڈیا کی جنگ ہار رہا ہے   شاہ محمود قریشی

    غزہ پر شدید حملوں کے باوجود اسرائیل میڈیا کی جنگ ہار رہا ہے شاہ محمود قریشی

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوامی رائے کا دباؤ بڑھ رہا ہے جس وجہ سے غزہ پر شدید حملوں کے باوجود اسرائیل میڈیا کی جنگ ہار رہا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سی این این کو دیئے گئے انٹرویومیں کہا کہ غزہ میں تباہی کی وڈیوز، تصاویر اور مناظر دیکھ کر دنیا کی آنکھیں کھل رہی ہیں اسرائیل کی فلسطین میں مظالم اور خون ریزی پر دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔

    وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ تاثر ہے کہ عالمی میڈیا اسرائیل کے کنٹرول میں ہے، اس کا اثر و رسوخ ہے یہ تاثر متوازن کوریج سے ختم ہونا چاہئے ۔

    ساتھ ہی انہوں نے میزبان سے سوال کیا کہ کشمیر کو عالمی سطح پر کتنی کوریج ملتی ہے ؟-

    واضح رہے کہ فلسطین میں 11 دن کے حملوں ، اور خونریزی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہو گئی آج صبح 4 بجے پا کستانی وقت کے مطابق جنگ بندی پر عملدرآمد کا آغا ز ہوگیا اور اب تک کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

    مصری وفود جنگ بندی پرعملدرآمد کی نگرانی کریں گے اور مصر کے دو وفود کو تل ابیب اورفلسطینی علاقوں میں روانہ کیاجائےگا۔

    اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ اجتماعی اقدام کی طاقت ہے دعا ہے کہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ہو۔

    11 دن کی خونریزی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہو گئی

    پاکستان میں آج یوم فلسطین منایا جائے گا

  • پاکستان میں آج یوم فلسطین منایا جائے گا

    پاکستان میں آج یوم فلسطین منایا جائے گا

    ملک بھر میں آج یوم فلسطین منایا جائے گا ، اقوام متحدہ کے نمائندے کو قومی اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد پیش کی جائے گی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق آج ملک بھر میں فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج اور مظاہرے کئے جائیں گے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر احتجاجی مارچ کی سربراہی کریں گے۔

    اقوام متحدہ کے نمائندے کو قومی اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد پیش کی جائے گی قرارداد میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لے، جارحیت رکوانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی مختلف شہروں میں ریلیاں اور احتجاج کیا گیا کراچی میں ریگل چوک سے کراچی پریس کلب تک سول سوسائٹی کی ریلی میں مزدور، ٹریڈ یونیز کے رہنما اور کارکن شریک ہوئے۔

    دوسری جانب امامیہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن نے بھی کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی پنڈی، حیدرآباد، سکھر، ٹنڈوالہ یار اور سرگودھا میں بھی شہری اسرائیل کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے جس میں عوام کے ساتھ شوبز اور معروف شخصیات نے بھی بھر پور شرکت کی-

    واضح رہے کہ فلسطین میں 11 دن کے حملوں ، اور خونریزی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہو گئی آج صبح 4 بجے پا کستانی وقت کے مطابق جنگ بندی پر عملدرآمد کا آغا ز ہوگیا اور اب تک کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

    11 دن کی خونریزی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہو گئی