Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • 11 دن کی خونریزی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہو گئی

    11 دن کی خونریزی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہو گئی

    فلسطین میں 11 دن کے حملوں ، اور خونریزی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہو گئی۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق آج صبح 4 بجے پا کستانی وقت کے مطابق جنگ بندی پر عملدرآمد کا آغا ز ہوگیا اور اب تک کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

    مصری وفود جنگ بندی پرعملدرآمد کی نگرانی کریں گے اور مصر کے دو وفود کو تل ابیب اورفلسطینی علاقوں میں روانہ کیاجائےگا۔

    اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی کابینہ نے امریکہ کی طرف سے شدید دباؤ کے بعد جنگ بندی کا فیصلہ کیا جبکہ اسرئیل کی سکیورٹی کابینہ نے غیرمشروط جنگ بندی کی منظوری دی تھی۔

    اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ 11 روز کے دوران اسے غزہ میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں ۔

    دوسری جانب حماس نے جنگ بندی کے بعد جیت کا اعلان کیا ہے جبکہ غزہ میں ہزاروں افراد نے جیت کا جشن بھی منایا۔

    واضح رہےکہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ میں اب تک 240 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں شہداء میں 65 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 1900 افراد زخمی ہیں1 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

    جبکہ حماس کے حملوں میں 12 اسرائیلی بھی مارے گئے۔

    اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ اجتماعی اقدام کی طاقت ہے دعا ہے کہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ہو۔

  • کراچی : وزیراعظم آج نیوکلئیر پلانٹ K-2 کا افتتاح کریں گے

    کراچی : وزیراعظم آج نیوکلئیر پلانٹ K-2 کا افتتاح کریں گے

    پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے چئیر مین اور وزیر اعظم عمران خان آج کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹK-2 کا افتتاح کریں گے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے زیر انتظام 6 نیوکلیئر پاور پلانٹ کام کر رہے ہیں، پاکستان میں ایٹمی ذرائع سے بجلی کی پیداوار تقریباً 1400 میگاواٹ تک ہے۔

    K-2 نیوکلیئر پاور پلانٹ جدید ترین نوعیت کا جنریشن تھری کا نیو کلیئر پاور پلانٹ ہے جو کہ حفاظت اور سیفٹی کے جدید ترین انتظامات سے آراستہ ہے۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 102 اموات مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 102 اموات مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں102 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 102 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 51 ہزار528 ٹیسٹ کئے گئے 3 ہزار70 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 5.95 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار880 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 87 ہزار651 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور چوتھے مرحلے میں40 تا 49 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

  • غنا علی کا شادی شدہ عورتوں کے لئے خصوصی پیغام

    غنا علی کا شادی شدہ عورتوں کے لئے خصوصی پیغام

    پاکستانی اداکارہ غنا علی نے سوشل میڈیا پر شادی شدہ عورتوں کے لیے معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں شادی کرنے والی اداکارہ غنا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شادی شدہ عورتوں کی رہنمائی کے لیے حضرت علیؓ کا مشہور قول شیئر کیا ہے۔

    قول کچھ اس طرح ہے کہ ’بے وقوف عورت اپنے شوہر کو غلام بناتی ہے اور غلام کی بیوی بن کر زندگی گزارتی ہے لیکن عقلمند عورت اپنے شوہر کو بادشاہ بناتی ہے اور بادشاہ کی بیوی بن کر زندگی گزارتی ہے۔‘

    واضح رہے کہ اداکارہ غنا علی نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر عُمیر گلزار کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں تو صارفین کی جانب سے تنقید کے تیر برسنا شروع ہوگئے اور صارفین کی جانب سے اُن کے شوہر کو انکل قرار دے دیا گیا تھا۔

    غنا علی نے شوہر کی ظاہری شخصیت کا مذاق اڑانے والی صارف کی کلاس لے لی

    جس پر اداکارہ غنا علی نے شوہر کی ظاہری شخصیت کا مذاق اُڑانے والی صارف پر برہمی کا اظہار کیا تھا غنا علی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے آنٹی بول لو مگر براہِ کرم میرے شوہر کو کچھ نہ کہو ، یہ ایک درخواست ہے۔

    کیا غنا علی کے شوہر عمیر گلزار پہلے سے شادی شدہ ہیں؟

    واضح رہے کہ اداکار غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

    غنا علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    غنا علی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

  • ماہرہ سمیت کسی پاکستانی فنکار کو بھارت میں کام کرنیکی اجازت نہیں دیں گے، بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکی

    ماہرہ سمیت کسی پاکستانی فنکار کو بھارت میں کام کرنیکی اجازت نہیں دیں گے، بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکی

    ہندو انتہا پسند جماعت نونرمان سینا کے سینما ونگ کے صدر امیا کھوپکر نے کہا ہے کہ ماہرہ خان سمیت کسی پاکستانی فنکار کو بھارت میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق راج ٹھاکرے کی سیاسی جماعت مہاراشٹرا نونرمان سینا کے سینما ونگ کے صدر امیا کھوپکر نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرہ خان سمیت کسی پاکستانی فنکار کو یہاں مہاراشٹرا یا بھارت کے کسی بھی حصے میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    سیاسی جماعت کا یہ ردعمل اس خبر کے بعد سامنے آیا ہے جب ماہرہ خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ انہیں بھارتی پراجیکٹس کی پیشکش ہورہی ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل ماہرہ خان نے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی نے مجھے غمگین کردیا۔

    میں خود بھارت میں کام کرنے کا تجربہ حاصل کرچکی ہوں اور سمجھتی ہوں کہ نہ صرف پاکستان بلکہ برصغیر کے فنکاروں سے ایک ساتھ کام کرکے اپنا تجربہ شیئر کرنے کا موقع چھین لیا گیا ہے۔

    بھارتی مصنف انوپما چوپڑا کو دیے گئے ورچوئل انٹرویو کے دوران ماہرہ خان نے اعتراف کیا کہ انہیں بالی ووڈ سے کئی مرتبہ کام کی آفرز ہوئیں جنہیں بہترین کانٹینٹ کی وجہ سے وہ چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں۔

    ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ لیکن وہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے خوفزدہ تھیں اور سوچتی تھیں کہ لوگ کیا سوچیں گے تاہم اب وہ ایسا نہیں سوچتیں، اب ان کا خیال ہے کہ وہ سیاسی باتوں کے لیے اپنے انتخاب کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ماہرہ خان کی بھارتی تھیٹر ڈرامے یار جولاہے میں بھی کام کرنے سے متعلق خبریں وائرل ہوچکی ہیں۔

    واضح رہے ماہرہ خان نے 2017 میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’رئیس‘‘ میں کام کیا تھا۔ تاہم وہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی وجہ سے اپنی فلم کی تشہیری مہم میں شریک نہیں ہوسکی تھیں 2016 میں اڑی حملے کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی لگادی گئی تھی جو آج تک برقرار ہے۔

    ماہرہ خان کی بھارتی فلم کے بعد ڈراموں میں بھی انٹری

  • بالی ووڈ میں بطور ہیرو سلمان خان کا کرئیر ختم ہو چکا ہے    مشہور فلمی تجزیہ نگاروں کا دعویٰ

    بالی ووڈ میں بطور ہیرو سلمان خان کا کرئیر ختم ہو چکا ہے مشہور فلمی تجزیہ نگاروں کا دعویٰ

    بھارتی فلموں کے تجزیہ نگاروں نے سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کی ریلیز کے بعد کہا ہے کہ اداکار کا ’بطور ہیرو کیریئر ختم ہوچکا ہے‘۔

    باغی ٹی وی : عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ’’رادھے‘‘ کو بالی ووڈ تجزیہ نگاروں اور فلمی ناقدین نے مایوس کن قرار دیا ہے۔

    کورونا وبا کے باعث بھارتی سینما بند ہیں۔ اس صورتحال میں جہاں بھارت کے بڑے اسٹارز نے اپنی فلموں کی ریلیز روک دی ہے۔ وہیں دبنگ خان نے اپنی فلم ’’رادھے‘‘ کو ریلیز کرنے کے لیے بہت بڑا رسک لیا اور اسے او ٹی ٹی اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز زی فائیو اور زی پلیکس پر ریلیز کیا جس کی وجہ سے فلم کی آمدنی کے اعدادوشمار تو نہیں بتائے جاسکے تاہم لوگوں نے فلم کو آن لائن کافی برے ریویوز دئیے ہیں جب کہ آئی ایم ڈی بی پر بھی فلم کو 10 میں سے صرف 1.9 ریٹنگ ملی ہے۔


    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش کی تو انہوں نے سلمان خان کی فلم کو ریلیز کے پہلے روز ہی مایوس کن قرار دیدیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک اور فلمی ناقد امود مہرا نے فلم پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سلمان خان کا کیریئر بطور ہیرو ختم ہوچکا۔‘ امود مہرا نے مزید کہا سلمان خان کو فلموں کے انتخاب پر نظرثانی کرنی چاہئے اور امیتابھ بچن سے سبق لینا چاہئے جنہوں نے 50 سال کی عمر کے بعد مرکزی کردار کرنے کے بجائےسپورٹنگ لیکن پاورفل کردار ادا کرنے شروع کردئیے۔

    سمندری طوفان تاؤتے سے سلمان خان کی فلم کا سیٹ تباہ

    امود مہرا نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا میرے کہنے کا یہ مطلب نہیں کہ سلمان خان کا اداکاری میں کیریئر ختم ہوگیا بلکہ میرے کہنے کا مطلب ہے کہ ان کا ’’بطور ہیرو کیریئر ختم ہوگیا۔‘‘ انہیں اب جاندار سپورٹنگ کردار کرنے چاہئیں۔

    ایک اور بالی ووڈ فلمی تجزیہ نگار کومل نہتا کا کہنا ہے کہ اگرچہ سلمان خان کو اچھے اسکرپٹ کی پہچان نہیں ہے وہ اسکرپٹ رائٹر نہیں ہیں اور انہیں فلم کے ہر ڈیپارٹمنٹ میں شامل ہونے سے گریز کرنا چاہئے۔

    کومل نہتا نے کہا سلمان خان فلم کی دُھن لکھنا چاہتے ہیں، وہ فلم کی موسیقی ٹھیک کرنا چاہتے ہیں اور وہ فلم کا اسکرپٹ بھی لکھنا چاہتے ہیں۔ یہ سب سلمان خان کے کرنے کے کام نہیں ہیں بلکہ سلمان خان کا کام فلم میں اچھا نظر آنا اور اچھی اداکاری کرنا ہے اگر وہ فلم کے ہر شعبے میں شامل ہوں گے تو اس طرح فلم کو مزید نقصان پہنچے گا۔

    ’رادھے، نےکورونا وبا میں بھی سنیما گھروں سے 60 ہزار بھارتی روپے کمالئے

  • یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا کوئی مطلب نہیں کیونکہ ہر یہودی فلسطین مخالف نہیں ہے       نادیہ حسین

    یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا کوئی مطلب نہیں کیونکہ ہر یہودی فلسطین مخالف نہیں ہے نادیہ حسین

    پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ ہر یہودی فلسطین مخالف نہیں ہے یہودیت اور یہودی لوگ اہل کتاب ہیں لہذا یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے –

    باغی ٹی وی : اداکارہ نادیہ حسین، ماہرہ خان اور شہریار منور سمیت متعدد شوبز اسٹارز گزشتہ روز فلسطین کے حق میں نکلنے والی ریلی میں شریک ہوئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ریلی میں نادیہ حسین سے ایک بلاگر نے سوال پوچھا کیا آپ یہودی اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گی؟

    اس سوال کے جواب میں نادیہ حسین نے جواب دیا دیکھیں اسرائیلی مصنوعات کا ضرور بائیکاٹ کریں لیکن یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا کوئی مطلب نہیں کیونکہ ہر یہودی فلسطین مخالف نہیں ہے یہودیت اور یہودی لوگ اہل کتاب ہیں لہذا یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے دراصل ہمیں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہےاور اسرائیلی ایجنڈے کے خلاف جانا ہے۔

    نادیہ حسین نے مثال دیتے ہوئے کہا یہ وہی چیز ہے جیسے ہر مسلمان القاعدہ کا دہشت گرد ہے ایسا تھوڑی ہے اسی طرح ہر یہودی اسرائیلی نہیں ہے اور ہر یہودی صیہونی بھی نہیں یہی بنیادی پیغام ہے جو میں دینا چاہتی ہوں۔

    بعد ازاں نادیہ حسین نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئرکیا اور کیپشن میں اپنی بات کو مزید واضح کرتے ہوئے لکھا یہ ایسا ہے جیسے ہر عرب مسلم ہے یا ہم یوں کہیں جیسے ہر یہودی اسرائیلی ہے اور ہر یہودی صیہونی اور فلسطین مخالف ہے۔

    نادیہ حسین نے لکھا اگر ہم ہر یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنا فیس بک، انسٹا اور واٹس ایپ ڈیلیٹ کریں۔ اس کے علاوہ گوگل بھی ڈیلیٹ کریں اور اپنا آئی فون پھینک دیں۔

    یہودی مصنوعات کو بائیکاٹ کرنے کا مطلب ہے ہزاروں لوگوں کی بے روزگاری کیونکہ کتنے پاکستانی مکڈونلڈ ، نیسلے ،کوکا کولا ، ڈنکن ڈونٹ میں کام ک ر رہے ہیں-

    انہوں نے مزید لکھا کہ اور پھر شاید ہمیں بھی تمام امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ انہوں نے حال ہی میں اسرائیلی فوجی امداد کے لئے 3.8 بلین ڈالر کی فنڈز فراہم کی ہیں اس بارے میں کیا؟؟؟.

    نادیہ حسین نے لکھا کہ ’اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں‘۔ اور اس فرق کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ اپنی پوسٹ میں نادیہ حسین نے ’’فلسطین کی آزادی‘‘ اور ’’بائیکاٹ اسرائیل‘‘ کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

    حالات کیوجہ سے فلسطین کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے مارچ میں نہیں جاسکا یاسر حسین

  • فخرعالم کا بیرون ملک مقیم محنت کرنے والے پاکستانیوں کے لئے جذباتی پیغام

    فخرعالم کا بیرون ملک مقیم محنت کرنے والے پاکستانیوں کے لئے جذباتی پیغام

    گلوکار و اداکار فخرِ عالم نے دبئی میں پارسل ڈیلیوری کرنے والے کی موٹر سائیکل پر پاکستان کا جھنڈا دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس پارسل ڈیلیوری کرنے والے اس شخص کے موٹر سائیکل کی تصویر شیئر کی جس میں سبز ہلالی پرچم واضح تھا۔


    فخرِ عالم نے لکھا کہ باہر ملکوں میں ایسی جگہ اپنے پرچم دیکھ کر میرے چہرے پر خوشی سے مسکراہٹ آ جاتی ہے-

    انہوں نے لکھا کہ بیرونِ ملک مقیم محنت کرنے والے پاکستانیوں کی محنت دیکھ کر اُن پر پیار آجاتا ہے جو اپنے اہلِ خانہ سے دور یہاں ایمانداری سے روزی کمانے میں مصروف ہیں۔

    فخر عالم نے لکھا کہ یہی محنتی لوگ دوسرے ممالک میں پیارے وطن پاکستان سے محبت کا اظہار بھی مختلف و منفرد انداز سے کرتے ہیں۔

  • انسانیت مخصوص نہیں ہوسکتی ایدھی صاحب اکیلے ہی یہ پوری دنیا کو سکھائیں گے    کومل عزیز

    انسانیت مخصوص نہیں ہوسکتی ایدھی صاحب اکیلے ہی یہ پوری دنیا کو سکھائیں گے کومل عزیز

    ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ کومل عزیز خان نے فیصل ایدھی کا مدد کے لئے فلسطین جانے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی کارکن فیصل ایدھی نے فلسطین جانے کا فیصلہ کیا تھا، تاکہ وہاں اسرائیلی بمباری سے متاثرہ افراد کی امداد کی جاسکے اس حوالے سے فیصل ایدھی نے ویزے کی درخواست جمع کرادی اور اس حوالے سے فیصل ایدھی کا کہنا تھاکہ ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت فلسطین میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ بیٹے سعد ایدھی سمیت ہم 5 افراد فلسطین جارہے ہیں اور اس حوالے سے اسلام آباد میں ایدھی فاؤنڈیشن کے نمائندوں کی فلسطینی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے-

    فیصل ایدھی کے اس فیصلے سے کومل عزیز خان بھی متاثر ہوئیں جس کا اظہار انھوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں کیا۔

    انھوں نے ایک اسکرین شاٹ اسٹوری پر لگایا جس میں فیصل ایدھی کے فیصلے سے متعلق خبر کے ساتھ تحریر تھا کہ ’انسانیت مخصوص نہیں ہوسکتی، ایدھی صاحب اکیلے ہی یہ پوری دنیا کو سکھائیں گے۔‘

    خیال رہے کہ فیصل ایدھی نے فلسطین کے لیے ویزا کی درخواست بھی دے دی ہے۔

    دوسری جانب معروف اداکارہ رابعہ بٹ نے بھی فلسطینیوں کی مدد کیلئے جانے کا فیصلہ کرنے والے سماجی کارکن فیصل ایدھی کے ساتھ فلسطین جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا-

    انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ایک اسٹوری میں کہا کہ کاش وہ بھی فیصل ایدھی کے ساتھ فلسطین جا سکتیں-

    اداکارہ نے لکھا تھا کہ وہ آج سوچ رہی تھیں کہ فلسطین کے ویزہ کیلئے درخواست دیں تاکہ وہاں جا کر اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی مدد کرسکیں۔

    رابعہ بٹ نے مداحوں سے بھی اس حوالے سے مدد مانگی کہ اگر وہ اس تناظر میں ان کی کوئی مدد کرسکیں۔

    اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ: عائشہ عمر نے گال گدوت کی کلاس لے لی

    فلسطین میں جنگ نہیں نسل کشی اور ظلم ہے کبریٰ خان

  • ’ارشد چائے والا‘ جلد ہی برطانیہ میں اپنا کیفے کھولنے کے لئے تیار

    ’ارشد چائے والا‘ جلد ہی برطانیہ میں اپنا کیفے کھولنے کے لئے تیار

    چند سال قبل سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے ’ارشد چائے والا‘ کے نام سے مشہور نوجوان نے اکتوبر 2020 میں ارشد خان ’چائے والا‘ نے اسلام آباد میں اپنا کیفے بنایا تھا تاہم اب اس کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ برطانیہ میں اپنا کیفے کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اکتوبر 2020 میں ارشد خان ’چائے والا‘ نے اسلام آباد میں اپنا کیفے بنالیا ہے جس کا نام انہوں نے کیفے چائے والا رکھا ہے تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس کے اختتام سے قبل ہی وہ برطانیہ میں اپنا کیفے کھول لیں گے-

    انہوں نے اپنا کیفے 10 اکتوبر سے اسلام آباد کے ڈی چوک پر بلند مرکز کی جانب کھولا، کیفے چائے والا، روف ٹاپ کیفے ہے۔

    ارشد خان کے ماڈرن طرز کے کیفے کی تھیم ’ٹرک آرٹ‘ پر مبنی ہے اور کیفے میں شوخ رنگوں کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ کیفے کے انٹیرئیر ڈیزائن میں پاکستانی ثقافت صاف نمایاں ہے۔

    اس حوالے سے ارشد خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلام آباد میں خود کا چائے کیفے کھولا ہے جس کا نام ’کیفے چائے والا‘ ہے۔

    ارشد خان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ میں نے اپنا ایک کیفے قائم کیا ہے، میرا ارادہ ہے کہ میں اس کیفے کی چینز یا برانچز پورے پاکستان میں کھولوں۔