Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ترقی اور تقرری کے احکامات جاری

    بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ترقی اور تقرری کے احکامات جاری

    لاہور: بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ترقی اور تقرری کے احکامات جاری

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے 21 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی ایڈیشنل سیکرٹری فنانس نادیہ ثاقب کی گریڈ 19 میں ترقی کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا- ڈائریکٹرپاپولیشن ویلفئیر سعدیہ تحریم کی گریڈ 19 میں ترقی ہوگئی، سعدیہ تحریم کو کنٹرولرپرنٹنگ اینڈ سٹیشنری تعینات کردیاگیا جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نبیلہ عرفان کوبھی گریڈ 19 میں ترقی مل گئی-

    دوسری جانب ایڈیشنل سیکرٹری فنانس نعمان یوسف، ڈی سی چنیوٹ مسعودنعمان کو گریڈ 19 میں ترقی مل گئی،ایڈیشنل سیکرٹری ایوان وزیراعلی فرواعامر اور ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی ونگ بھی گریڈ 19 میں چلےگئے، سیکرٹری پنجاب لوکل گورنمنٹ پنجاب سائرہ عمر اور ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ آمنہ منیر کی گریڈ 19 میں ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا-

    علاوہ ازیں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انرجی لبنہ عثمان اور ایڈیشنل سیکرٹری فنانس سدرہ یونس بھی گریڈ 19 میں چلی گئیں ، چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی بورڈ سمیرا فاروق اور ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات سمعیہ سلیم کی گریڈ 19 میں ترقی، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشنز لاہور امان اللہ کدوائی بھی گریڈ 19 میں چلے گئے، ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب پروسیکیوشن ڈپارٹمنٹ صائمہ علی اور ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات عدیلہ حفیظ کی بھی گریڈ 19 میں ترقی ملی-

    تقرری کےمنتظر ذیشان شبیر کو گریڈ 19 میں ترقی کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری جیل ہوم ڈپارٹمنٹ تعینات کردیاگیا، خاور اعجاز خالق کو گریڈ 19 میں ترقی اور ایڈیشنل سیکرٹری انڈیسٹریزاینڈ کامرس تعینات کردیاگیا،ایڈیشنل سیکرٹری ویلفئیر خضرافضل بھی گریڈ 19 کے افسربن گئے-

    جبکہ تقرری کے منتظر رضوان قادر کی گریڈ 19 میں ترقی اور ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی جنوبی پنجاب تعینات کردیاگیا اور ڈاکٹر نور العین فاطمہ کو گریڈ 19 میں ترقی اور ڈائریکٹرپنجاب پروبیشن اینڈ پیرول تعیناتی دےدی گئی

    تمام افسران کی ترقی اور تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا-

  • سارہ خان طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال داخل

    سارہ خان طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال داخل

    قاہرہ: پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ سارہ خان کو طبیعت خراب ہونے کے باعث ترکی کے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا-

    باغی ٹی وی : ترکی میں موجود پاکستانی اداکارہ سارہ خان کی صحت خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جس کی تصدیق اُن کے شوہر فلک شبیر نے بھی کی ہے۔

    فلک شبیر نے انسٹاگرام اسٹوری میں اہلیہ سارہ خان کی ہاسپٹل میں لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سارہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے-

    تاہم گلوکار نے اہلیہ کی صحت سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا جب کہ مداحوں کی جانب سے سارہ خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی کے مہینے میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی جوڑی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر ہنی مون منانے استنبول گئے تھے جہاں کورونا کے باعث لگائے گئے سخت کرفیو کے باعث دونوں پھنس گئے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس  سے مزید 118 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 118 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کا ریکارڈ آج پھر ٹوٹ گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 118 افراد انتقال کر گئے –


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 64 ہزار 685 ٹیسٹ کئے گئے 5 ہزار 395 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 8.34 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 737 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 37ہزار996 ہو چکی ہے۔

  • طبی ماہرین کا روزہ داروں کو سخت احتیاط کا مشورہ

    طبی ماہرین کا روزہ داروں کو سخت احتیاط کا مشورہ

    طبی ماہرین نے شدید گرمی کے دوران روزہ رکھنے والوں کو سخت احتیاط کا مشورہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی :پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدیدگرمی،کورونا وائرس اور ساتھ ہی رمضان المبارک میں ماہرین صحت نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سحر اور افطار میں بیمار اور صحت مند افراد متوازن غذاکھائیں، گرم اور خشک موسم کے روزے جسم میں پانی اور شوگرکا لیول کم ہونے کا سبب بن سکتے ہیں۔

    ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ سحر اور افطار میں کھجور، دودھ، دہی، لسی اور پھلوں کا زیادہ استعمال کیا جائے اور کم سے کم6 گھنٹے کی نیندضرور پوری کریں۔

    ماہرین صحت کے مطابق بلڈ پریشر اور ذیابیطس والے حضرات اپنے معالج سے پوچھ کر روزہ رکھ سکتے ہیں اور کورونا سے بچاؤ کےحفاظتی اقدامات ضرور اپنائیں۔

    تخم ملنگا صحت کا ضامن

    چھلکا اسپغول قدرت کی عظیم نعمت جس میں چھپے صحت کر راز

  • ہتک عزت کیس: ویناملک کےسابق شوہراسد خٹک کودوبارہ نوٹس جاری

    ہتک عزت کیس: ویناملک کےسابق شوہراسد خٹک کودوبارہ نوٹس جاری

    ویناملک کےسابق شوہراسدخٹک کےخلاف ہتک عزت کےدعوی پرسماعت عدالت نے اسد خٹک کو دوبارہ جواب دائر کرنے کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 اپریل تک ملتوی کر دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں ادکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج یاسر حیات نے درخواست پر سماعت کی۔

    عدالت میں اسد خٹک نے جواب داخل نہ کروایا جس پر عدالت نے اسد خٹک کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کارروائی 25 اپریل تک ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ ادکارہ وینا ملک نے جھوٹے الزامات عائد کرنے پر سابق شوہر پر ہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے، جس میں ان کا موقف ہے کہ سابق شوہر سوشل میڈیا اور میڈیا پر میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کر رہا ہے ۔

    وینا ملک کا کہنا ہے کہ سابق شوہر سے خلع لے رکھی ہے بچوں کو عدالت نے میرے حوالے کیا ہے اور سابق شوہر جھوٹے الزامات عائد کرکے شہرت متاثر کر رہا ہے-

    خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں اسد خٹک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک پران کے بچے غیرقانونی طریقے سے پاکستان سمگل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی لیکن اب وقت آگیا ہے اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے لائی جائے۔ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا-

    واضح رہے کہ وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو اسد خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ابرام اور امل ہیں جو فی الحال اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔

    اسد خٹک کی وینا ملک کے خلاف درخواست، وزارت خارجہ نے جواب میں کس کو دیا بڑا جھٹکا؟

    اسد خٹک نے وینا ملک پر نیا الزام عائد کر دیا

    وینا ملک نے بھی سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

    وینا ملک کی سابق شوہر اسد خٹک کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کی آڈیو وائرل

    امریکی بچوں کا دبئی سے اغوا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں اسد خٹک

    وینا ملک کو سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

    دبئی کورٹ سے وینا ملک کی گرفتاری کے وارنٹ جلد جاری ہوجائیں گے اسد خٹک کا دعویٰ

    بچوں کے اغوا میں یواے ای کے قونصل جنرل ملوث ہیں اسد خٹک کا دعویٰ

  • فیس بک نے رمضان المبارک سے متعلق نیا فیچر متعارف کرا دیا

    فیس بک نے رمضان المبارک سے متعلق نیا فیچر متعارف کرا دیا

    رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی سوشل میڈیا ایپ فیس بک نے ہیش ٹیگ MonthOfGood# کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے –

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے فیس بک نیوز روم نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ برس ہماری کمیونٹی نے ‘Happy Ramadan ‘ کی مہم کے تحت 2 کروڑ سے زائد فیس بک پر پوسٹس اور کمنٹس کا تبادلہ کیا’۔

    مزید کہا گیا کہ گزشتہ برس عید کے پہلے روز واٹس ایپ ویڈیو کالز کی تعداد میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔

    فیس بک نے کہا کہ کورونا کے باعث رکاوٹوں کے باوجود رمضان اچھے کام کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کا اہم موقع ہے۔

    فیس بک کے مطابق پورے مہینے میں ، ہم تخلیق کاروں ، کمیونٹیز ، پبلشرز اور این جی اوز کے ساتھ مل کر ان لوگوں کو نمایاں کریں گے جو اچھے کام کر رہے ہیں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں گے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ مزید برآں ، جو لوگ مہینے کے دوران خیراتی عطیات دینے یا اپنی زکوٰ ۃ کو پورا کرنے کے خواہاں ہیں وہ غیر منافع بخش افراد کو تلاش کرنے کے لئے فیس بک اور انسٹاگرام کا رخ کرسکتے ہیں۔جس میں چند غیر ملکی فاؤنڈیشن ہزاروں خیراتی اداروں میں سے صرف چند ایک فلاحی کارکن ہیں جو رمضان میں فنڈ جمع کرنے والے افراد کو کھانے کی ٹوکریاں ، سامان اور ہنگامی امداد فراہم کرتے ہیں جنھیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

    فوٹو بشکریہ فیس بُک
    رپورٹ کے مطابق رمضان میں لوگ انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے نئے اسٹیکرز MonthOfGood کے ساتھ اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ اچھے کام شیئر کرسکیں گے۔

    جیسا کہ اپنے دوستوں اور گھر والوں کا سحر یا افطار کے موقع پر شکریہ ادا کرنا، کوئی اچھا کام کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا تاکہ دیگر کے اندر بھی اس طرح کے کاموں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

    فیس بک ایپ میں نئے اوتار اسٹیکرز بھی موجود ہوں گے اس کے ساتھ ساتھ میسنجر اور میسنجر کڈز ہپر نئے کیمرا ایفیکٹس اور اسٹیکرز بھی موجود ہوں گے۔

    فوٹو بشکریہ فیس بُک
    خیال رہے کہ گزشتہ برس فیس بک اور انسٹاگرام پر سال 2019 کے مقابلے میں ماہ رمضان میں فنڈریزنگ میں دگنا اضافہ ہوا تھااسی لیے فیس بک نے اس مرتبہ ماہ مقدس میں دنیا بھر میں موجود اپنے 2 ارب سے زائد صارفین کو MonthOfGood# مہم کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔

  • شاہ رخ خان کی فلم کے عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت، اداکار نے خود کو آئسولیٹ کر لیا

    شاہ رخ خان کی فلم کے عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت، اداکار نے خود کو آئسولیٹ کر لیا

    بالی اداکار شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان پچھلے کچھ عرصے سے فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم ان کی شوٹنگ کے عملے کے چند لوگوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فلم کی شوٹنگ دو روز کے لیے روک دی گئی ہے اور شاہ رخ خان نے احتیاطی اقدام کے طور پر خود کو آئسو لیٹ کرلیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج پروڈکشن اور فلم کے ارکان کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کررہے ہیں فلم کے سیٹ پر بھی عملے کا باقاعدگی کے ساتھ ٹیسٹ کیاجاتا ہے اور فلم کے تمام ممبران ایک ہوٹل میں مقیم ہیں ان لوگوں کو ہوٹل سے سیٹ تک لے جانے والے لوگوں کا بھی ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

    جبکہ دوسری جانب کچھ بھارتی ذرائع ابلاغ کا اوپر کی مذکورہ خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی سیلف آئسولیشن میں جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں فلم کی شوٹنگ جاری ہے ہاں پیر اور منگل کو شوٹنگ سے دو دن کا بریک لیاگیا تھا۔

    فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان کے علاوہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہیم بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے فلم 2022 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے-

  • بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے منگنی کر لی؟

    بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے منگنی کر لی؟

    بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کی منگنی کی خبریں اچانک ہی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

    باغی ٹی وی : ہوا کچھ یوں کہ حال ہی میں ملائکہ اروڑا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں اُنہیں ڈائمنڈ کی خوبصورت انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ملائکہ اروڑا نے انگوٹھی بھی اُسی اُنگلی میں پہنی ہوئی ہے جس میں منگنی کی انگوٹھی پہنی جاتی ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ انگوٹھی ایک خواب کی مانند ہے مجھے اس انگوٹھی سے بہت محبت ہے خوشی کا آغاز یہاں سے ہوتا ہے-

    ملائکہ اروڑا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اس انگوٹھی کو تیار کرنے والے برانڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں منگنی کی بہت ہی اچھی انگوٹھیاں موجود ہیں۔

    اداکارہ نے لکھا آپ اس کمپنی سے اپنی انگوٹھی کو اپنی مرضی کے مطابق بنوا سکتے ہیں۔کیا یہ دلچسپ نہیں ؟

    بھارتی میڈیا کے مطابق تصویروں میں ملائکہ کی تیسری انگلی میں جگمگاتی انگوٹھی دیکھ کر افواہیں گردش کرنے لگیں کہ ملائکہ اروڑا نے منگنی کرلی ہے تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ در اصل ملائیکہ نے جیولری برانڈ کی تشہیر کے لئے یہ تصویر شیئر کی ہے۔

    بعد ازاں بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی ایک اور تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی جس میں انہیں پر بیٹھے موبائل میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے تصویر شئیر کرتے ہوئے ملائکہ نے لکھا کہ گھر سے کام کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ-

  • اداکار سمیع خان بھی کورونا وبا کا شکار

    اداکار سمیع خان بھی کورونا وبا کا شکار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکار سمیع خان نے فوٹو اور ویڈیو ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی کے ذریعے مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔

    اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گزشتہ روز قرآنی آیت ترجمے کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ آج میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کروں گا

    سمیع خان نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اللہ ہم سب کو بہترین شفاء سے نوازے آمین ۔

    انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی نیک خواہشات اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔

    سمیع خآن کی اس پوسٹ پر ساتھئ اداکاروں شہزاد شیخ ،حسن نیازی اور سنبل اقبال خان نے اداکار کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی اور اپنا اچھے سے خیال رکھنے کی تلقین کی جبکہ مداحوں کیجانب سے بھی نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے-

    خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کی تیسری لہر کے باعث کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جب کہ دیگر معروف سیا سی و سماجی شخصیات کے علاوہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکار بھی اس وبا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

  • عاطف اسلم  جلد اپنی نئی پیشکش ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز  کریں گے

    عاطف اسلم جلد اپنی نئی پیشکش ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز کریں گے

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم دوران رمضان اپنی خوبصورت آواز میں ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز کریں گے۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عاطف اسلم نے اپنی نئی پیشکش’سلامِ عاجزانہ‘ہ سے متعلق مختلف تصاویر شیئر کیں تصاویر میں عاطف اسلم کو دیگر کاسٹ کے ہمراہ سلام پیش کرتے اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے، عاطف نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ سلام عاجزانہ جلد ریلیز کیا جائے گا۔

    گلوکار نے اپنی پوسٹ میں رمضان کریم کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    گلوکار نے انسٹاگرام اسٹوری میں بھی تصاویر شئیر کیں اور رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی-

    عاطف اسلم کا رمضان المبارک کی مناسبت سے یہ کلام علی پرویز اور نعمان جاوید کے ساتھ مل کر ترتیب دیا ہے۔

    عاطف اسلم کی پوسٹ پرمداح ان کی نئی پیشکش کے جلد ریلیز ہونے کے حوالے سے بھی خاصے پرجوش نظر آرہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل عاطف اسلم اپنی سُریلی آواز میں اذان، تاجدارِ حرم اور اسماءالحسنیٰ ریلیز کرچکے ہیں۔