Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • باسی کھانوں اور جان لیوا اعصابی گیسوں کی منٹوں میں شناخت کرنے والا دستی قلم

    باسی کھانوں اور جان لیوا اعصابی گیسوں کی منٹوں میں شناخت کرنے والا دستی قلم

    سائنسدانوں نے باسی کھانے، پھل، سبزیوں اور جان لیوا اعصابی گیسوں کی منٹوں میں شناخت کرنے والا ایک دستی قلم بنایا ہے کھانے پینے کی بہت سی اشیا خراب ہونے پر بھی گیس کے بخارات خارج کرتی ہیں جنہیں ہم سونگھ نہیں سکتے تاہم اس قلم کی نِب ان گیسوں کی موجودگی میں رنگ بدلتی ہے۔

    باغی ٹی وی : اے سی ایس کی رپورٹ کے مطابق اس پین کو چین مین شینزن انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز نے کئی اداروں کے تعاون سے تیار کیا ہے اس کا اولین نمونہ (پروٹوٹائپ) دیکھنے میں سرنج کی طرح لگتا ہے اور بہت کم خرچ اور مؤثر بھی ہے یہ اپنے خواص کی بنا پر مضر کیمیکل کی انتہائی معمولی مقدار بھی نوٹ کرسکتا ہے۔

    انسان بہت ساری زہریلے بخارات کا سراغ نہیں لگا سکتا ، جنگوں یا حملوں میں اعصابی ایجنٹ گیس استعمال کی جاتی ہے جن کی بو اور رنگت نہیں ہوتی یا خراب شدہ کھانے سے نکلنے والی اتار چڑھاؤ والے زہریلے بخارات ، لہذا ایک سینسر جو ان گیسوں کی اطلاع دے سکتا ہے ‘بہت لمحے میں حراستی مفید ہوگا۔

    فلوریسنس پر مبنی سینسر ایک ممکنہ حل ہیں کیونکہ وہ سستی ہیں اور مرکبات کی کھوج مقدار کو ظاہر کرسکتے ہیں۔ تاہم ، ایک بار جب کچھ گیسوں کے ساتھ رد عمل ظاہر کرتے ہیں تو ، کچھ فلورسکنگ مرکبات اکٹھے ہوجاتے ہیں ، اور ان کی شدت کو کم کرتے ہیں ، اور انہیں پیچیدہ تعمیراتی عمل کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

    اس طرح کے سینسر عام طور پر ایگریگیشن انڈیوسڈ ایمیشن فلوروجین (ایل ای جینس) استعمال کرتے ہیں اور مضر کیمیکل ان سے چپکنے کے بعد ایک طرح کی رنگ دار روشنی خارج کرنے لگتے ہیں لیکن اب سے قبل یہ سارے نظام مائعات پر مبنی تھے جس سے تجزیہ کرنے سے پہلے گیسوں کو حل میں تحلیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ، اور آسانی سے پورٹیبل نہیں ہوتے ہیں۔

    اب ژی جیاؤ، پینگفانگ زینگ، ہیاتو فینگ، بین زونگ ٹینگ اور دیگر ساتھیوں نے ایل ای جینس کو ٹھوس شکل دی ہے اور اسے ایک سوئی کی نوک پر لگایا ہے۔ جیسے ہی کوئی گیس خارج ہوتی ہے یا کسی غذا کے سڑنے سے بخارات نکلتے ہیں اس کا سرا روشن ہوجاتا ہے۔

    اس کے بعد دو عدد پروٹوٹائپ پین بنائے گئے جن میں سے ایک ڈی ایتھائل کلوروفاسفائیٹ (ڈی سی پی) نامی زہریلی گیس کی شناخت کرسکتا ہے جبکہ دوسرا امائن سینسر ہے۔ دونوں نصف گھنٹے میں رنگ بدل کر زہریلی گیس کی موجودگی ظاہر کرسکتے ہیں اس کے بعد مزید تحقیق کرکے امائن شناخت کرنے والے سینسر کا دورانیہ پانچ منٹ تک لایا جاچکا ہے۔

    واضح رہے کہ مچھلی معمولی بھی پرانی ہوگی تو امائن سینسر اسے فوری طور پر شناخت کرلے گا۔ اگلے مرحلے میں مختلف کھانوں کی خرابی نوٹ کرنے والے مختلف سینسر تیار کیے جائیں گے۔

  • صبا قمر کو سوشل میڈیا پر ٹرول کا سامنا ساتھی اداکارائیں حمایت میں سامنے آ گئیں

    صبا قمر کو سوشل میڈیا پر ٹرول کا سامنا ساتھی اداکارائیں حمایت میں سامنے آ گئیں

    اداکارہ صبا قمر کو صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنانے پرسابقہ اداکارہ نور بخاری اور اداکارہ زویا ناصر صبا قمر کی حمایت میں سامنے آ گئیں-

    صبا قمر اپنی سالگرہ کی تقریب میں پہنے نیلے رنگ کے نامناسب لباس کے باعث تنقید کی زد میں تھیں، سوشل میڈیا پر انہیں مختصر لباس پہننے تصویر میں شاندار انداز میں ترمیم کی گئی جسے استعمال کرتے ہوئے صبا قمر کو ٹرول کیا جارہا تھا ایسے میں ساتھی اداکارہ زویا ناصر اور نور بخاری ان کی حمایت میں سامنے آئی ہیں۔

    نور بخاری نے انسٹاگرام پر صبا قمر کی ترمیم شدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو بھی یوں صبا قمر کا یا کسی بھی حجابی کا مذاق اڑانا نہیں چاہئے۔

    زویا ناصر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لوگوں کے دوہرے معیار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ وہی مرد و خواتین ہیں جو صبا قمر کے ساتھ ایک سیلفی لینے کے لیے ترس رہے ہوتے ہیں۔

    زویا نے یہ بھی کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو صبا کی ایک جھلک دیکھتے ہی سیلفی لینے کے لیے ان کے پیچھے دوڑتے ہیں اور پھر اپنے ساتھیوں کو وہ سیلفی ایک اعزازی طور پر دکھاتے ہیں۔

    دوسری جانب صبا قمر اس تصویر اور اس پر کیے جانے والے تبصروں سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں، انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ترمیم شدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ واقعی مزاحیہ ہے۔‘

  • نامناسب لباس پہننے پر تنقید: صبا قمر کا ردعمل سامنے آ گیا

    نامناسب لباس پہننے پر تنقید: صبا قمر کا ردعمل سامنے آ گیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل صبا قمر کو اپنی سالگرہ کی تقریب میں مختصر لباس پہننے کے سبب مبارکباد اور نیک تمناؤں کے بجائے صارفین کی شدید تنقید کا سامنا تھا، اس تنقید پر اداکارہ کا ردعمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی :اداکارہ صبا قمر اپنی سالگرہ کے موقع پر بھی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے بچ نہ سکیں۔ جس کی بنیادی وجہ اُن کا نا مناسب لباس تھا جوکہ سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

    صبا قمر نے پیر کو اپنی 37 ویں سالگرہ منائی جس کے لیے اُن کے دوستوں نے مقامی ہوٹل میں اُن کے لیے سرپرائز پارٹی کا بندوبست کیا۔ تقریب میں شوبز سے وابستہ فن کاروں نے بھی شرکت کی۔

    اداکارہ صبا قمر نے نیلے رنگ کا نامناسب لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولا ہوگئے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان لئے ہدایت کی دعا کی-ایک صارف نے سالگرہ پر گیدرنگ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ اب کورونا کہاں ہے ایک نے کہا تھا کہ یہی لوگ رمضان میں ہمیں درس دے رہے ہوں گے-

    تاہم اب سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اداکارہ کی سالگرہ کی تقریب کی تصویر کی ہی شاندار انداز میں ترمیم کی گئی، تصویر بڑی تعداد میں مختلف میمز کے ساتھ شیئر کی جارہی تھی۔

    اداکارہ کی تصویر میں انہیں ایڈیٹنگ کے ذریعے دوپٹہ پہنا دیا گیا اور ٹائٹس بھی شامل کر لی گئیں جس کے بعد صبا قمر کی تصویر پر مزاحیہ میمز شئیر کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا-
    https://twitter.com/Shoaib97108302/status/1379549661053251586?s=20
    نعیم شیخ نامی صارف نے لکھا آخر کار صبا قمر نے اسلام قبول کر لیا-
    https://twitter.com/moinkibatyn/status/1379621632621355012


    https://twitter.com/moinkibatyn/status/1379735331256303624?s=20

    دوسری جانب صبا قمر اس تصویر اور اس پر کیے جانے والے تبصروں سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ترمیم شدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ واقعی مزاحیہ ہے۔‘

    صبا قمر نےاپنی نئی میوزک ویڈیو چنگاریاں کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا

    صبا قمر کی 37ویں سالگرہ کی تقریب کے سوشل میڈیا پر چرچے

    صبا قمر کو سالگرہ پرمبارکباد اور نیک تمناؤں کی بجائے سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا

  • نور بخاری نے رمضان ٹرانسمیشن کی آفر ٹھکرا دی

    نور بخاری نے رمضان ٹرانسمیشن کی آفر ٹھکرا دی

    شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے مطابق انہوں نے رمضان ٹرانسمیشن کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

    باغی ٹی وی :سابقہ اداکارہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں سے بات چیت کرنے کیلئے سوال و جواب کا سیشن رکھا۔

    مداحوں نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ رمضان ٹرانسمیشن کریں گی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہیں وہ رمضان ٹرانسمیشن نہیں کریں گی ۔

    اداکارہ نے کہا کہ 2 مختلف چینلز نے انہیں رمضان ٹرانسمیشن کی پیشکش کی لیکن میں نے ٹھکرادی۔

    آپ اتنی ہمبل کیوں ہیں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کیوں کہ ہم جن کے امتی ہیں وہ بہت ہمبل تھے-

    انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ خواب میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کی زیارت کریں –

    نور نے بتایا کہ سب سے پسندیدہ ذکر درود پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنا ہے –

    خوبصورتی کی ٹپس کے سوال میں نور نے بتایا کہ کسی سے حسد نہ کریں سب سے پیار کریں تو آپ خوبصورت رہیں گے-

    ایک سوال کے جواب میں نور نے بتایا کہ انہوں نے اللہ سے انسپائر ہو کر خود کو بدلا اور حجاب پہننا شروع کیا-

    روحانیت کا اسلام سے کیا تعلق ہے پر اداکارہ نے کہا کہ جو روح کا جسم سے ہے –

    نئے سفر پر آنے والی مشکلات پر نور نے کہا کہ ہر چیز کی شروعات تکلیف سے ہوتی ہے اور یہ تکلیف مجھے اللہ کے نزدیک لے گئی-

    انہوں نے بتایا کہ جب کوئی ہدایت کی با ت بتاتی ہوں تو لوگ مجھے میرا ماضی یاد کرواتے ہیں تب بہت دُکھ ہوتا ہے ایک وقت میں بہت روتی ہوں پھر انہیں معاف کر دیتی ہوں کیونکہ وہ نہیں جانتے-

    مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ رمضان ٹرانسمیشن کریں گی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہیں وہ رمضان ٹرانسمیشن نہیں کریں گی ۔

    اداکارہ نے کہا کہ 2 مختلف چینلز نے انہیں رمضان ٹرانسمیشن کی پیشکش کی لیکن میں نے ٹھکرادی۔

    پیشکش ٹھکرانے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان میں وہ اپنے رب کو منانے کا ارادہ رکھتی ہیں اسی لیے رمضان ٹرانسمیشن نہیں کریں گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ نور بخاری سرکاری ٹیلی ویژن پر رمضان سے قبل ’آمدِ رمضان‘ کی خصوصی ٹرانسمیشن کے ساتھ 3 برس بعد ٹی وی پر باضابطہ واپسی کررہی ہیں۔

    خیال رہے کہ نور بخاری نے ستمبر 2017 میں اپنی چوتھی شادی خلع پر ختم ہونے کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔

  • بچوں کے لئے تعلیمی سیریز کی عمدہ مثال ‘عمر اور ہانا’ جلد پاکستان آ رہے ہیں

    بچوں کے لئے تعلیمی سیریز کی عمدہ مثال ‘عمر اور ہانا’ جلد پاکستان آ رہے ہیں

    ملائیشیا میں تیار کی گئی اینیمیٹڈ سیریز ‘عمر اور ہانا’ بچوں کے لیے تعلیمی سیریز کی ایک عمدہ مثال ہے جو دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے تاہم یہ سیریز جلد ہی پاکستان میں بھی دیکھی جائے گی-

    باغی ٹی وی : اینیمیٹڈ سیریز کی کہانی عمر اور ہانا کے گرد گھومتی ہے جو بہت پیار او محبت سے رہنے والے بہن بھائی ہیں اس سیریز میں بچوں کو ان کے والدین، اساتذہ، دوستوں، پڑوسیوں اور بعض اوقات دنیا میں مقبول مسلمان شخصیات کے ساتھ ساتھ کبھی جادوئی مہم جوئی اور ایڈونچرز کے ذریعے بچوں کو اسلامی، اخلاقی اور خاندانی اقدار سکھائی جاتی ہیں۔

    اب ڈاٹ ری پبلک میڈیا اور ڈیجیٹل دوریاں کے اشتراک سے یہ سیریز کو پاکستانی شائقین کے لیے اردو زبان میں ترجمہ کرکے یوٹیوب چینل عمر اینڈ ہانا اردو پر 6 اپریل سے نشر کیا جائے گا۔

    ‘عمر اور ہانا’ اردو کا ٹیزر بھی ریلیز کیا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ جہاز میں ہیں اور عمر کو کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ ‘ ہم حیرت انگیز جگہوں کی سیر کو جارہے ہیں’۔

    اس ٹیزر میں عمر اور ہانا کو مینار پاکستان، بادشاہی مسجد اور بھارت کے شہر آگرہ میں واقع تاج محل جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس شو کو پہلی مرتبہ 2017 میں یوٹیوب پر نشر کیا گیا تھا اور یہ بہت تیزی سے مقبول ہونے والی اینیمیٹڈ سیریز ہے جس کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 44 لاکھ ہے اور اس کے مجموعی ویوز ایک ارب 80کروڑ ہیں۔

    یہ سیریز ملائیشیا کی پروڈکشن ہے جسے فدیلہ اے رحمانہ نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ عینینہ نے اس کی ہدایات دی ہیں-

  • بھارتی سابق کپتان ایم ایس دھونی کرکٹ کے بعد اب اداکاری کرتے دکھائی دیں گے   بھارتی میڈیا

    بھارتی سابق کپتان ایم ایس دھونی کرکٹ کے بعد اب اداکاری کرتے دکھائی دیں گے بھارتی میڈیا

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان 40 سالہ مہندر سنگھ (ایم ایس) دھونی کرکٹ کے بعد اب اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔

    باغی ٹی وی : مہندر سنگھ دھونی نے اگست 2020 میں عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

    ایم ایس دھونی اب تک درجنوں اشتہارات میں ماڈلنگ کرتے دکھائی دیے ہیں اور وہ چند بڑے انٹرٹینمنٹ منصوبوں کا حصہ بھی رہے ہیں مگر اب جلد ہی وہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    ایم ایس دھونی نے اپنی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے جاسوس اینیمیٹڈ ویب سیریز بنانے کا اعلان کردیا، جس میں وہ خود بھی ایک جاسوس کے طور پر دکھائی دیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایم ایس دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی سنگھ دھونی کی جانب سے بنائے گئے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ سابق کرکٹر جلد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق مہندر سنگھ ’دھونی پروڈکشن‘ اور ’بلیک وائٹ اورینج برانڈز (بی ڈبلیو او‘ مشترکہ طور پر اینمیٹڈ جاسوس ویب سیریز بنائیں گے، جس کا پہلا سیزن 2022 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

    ’کیپٹن 7‘ کے پہلے سیزن کی کاسٹ، کہانی اور پروڈکشن کے حوالے سے کام جاری ہے اور جلد ہی اس کی مزید کاسٹ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

    ساکشی سنگھ دھونی نے بھارتی میڈیا کو ’کیپٹن 7‘ کے حوالے سے بتایاکہ مذکورہ سیریز نہ صرف جاسوسی پر مبنی ہوگی بلکہ اس میں شائقین کو ایڈونچر اور تفریح بھی دیکھنے کو ملے گی۔

    اسی حوالے سے ایم ایس دھونی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیریز میں کرکٹ کے علاوہ دیگر معاملات بھی دکھائے جائیں گے اور سابق کرکٹر پہلی بار ایک منفرد روپ میں شائقین کے سامنے آئیں گے۔

    خیال کیا جا رہا ہے کہ ’کیپٹن 7‘ کے بعد ایم ایس دھونی دیگر سیریز، فلموں اور ڈراموں میں بھی دکھائی دیں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

    یاد رہے کہ ایم ایس دھونی کی زندگی پر پہلے ہی بالی وڈ میں 2016 میں ’ایم ایس دھونی، ان ٹولڈ اسٹوری‘ کے نام سے فلم بھی بنائی جا چکی ہے، جس میں آنجھانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے ان کا کردار ادا کیا تھا۔

  • صاحبہ افضل بچوں کی بھاری فیسوں کی ادائیگی سے پریشان والدین کی مدد کے لئے میدان میں آ گئیں

    صاحبہ افضل بچوں کی بھاری فیسوں کی ادائیگی سے پریشان والدین کی مدد کے لئے میدان میں آ گئیں

    پاکستان کے ماضی کے معروف اور مزاحیہ اداکار جان ریمبو کی اہلیہ اور سابق نامور اداکارہ صاحبہ نے سوشل میڈیا پر تعلیمی اداروں میں فیسوں کے حوالے سے معنی خیز پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ سال سے دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے تحت لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجی سے ہر طرح کی کاروباری سرگرمی متا ثر ہوئی یہاں تک کہ تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے تاہم کاروبار سے پریشان حال لوگوں کے لئے ایک اور پریشانی تب بنی جب اسکولز کالجز کی جانب سے بچوں کی بھاری فیسز اور دوسرے اخراجات پر مشتمل نوٹسز دیئے گئے-

    نوٹسز میں ہر حال میں بچوں کے تعلیمی اخراجات جمع کرانے کا مطالبہ کیا گیا تاہم اب اس معاملے میں سابق اداکارہ صاحبہ پریشان حال والدین کی مدد کے لئے سامنے آئی ہیں اور معنیخیز پیغام جاریکیا یے جس نے صارفین کے دل جیت لئے ہیں-

    صاحبہ نے اس حوالے سے اسکولز مالکان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ کوویڈ کے حوالے سے جو خطرے ہم تک پہنچ رہے ہیں وہ سب سچ ہیں ہم سب لوگ مر بھی سکتے ہیں دنیا ختم بھی ہو سکتے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ لیکن میری ان سب والدین سے اپیل ہے جن کے بچے اسکولز، کا لجز اور یونیورسٹیز میں پڑھ رہے ہیں وہ مرنے سے پہلے بچوں کی فیس جمع کروا دیں یہ بہت ضروری ہے-شکریہ،

    صاحبہ کے اس معمی خیز پیغام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت سراہا جا ہا ہے اور کمنٹس سیکشن میں اس کے خلاف آواز اٹھانے پر صارفین مشکور دکھائی دے رہے ہیں کہ کسی نے تو اس حوالے سے آواز بُلند کی ہے-

  • شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل  کی پہلی  ڈاکیومینٹری کی تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

    شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی پہلی ڈاکیومینٹری کی تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

    برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی جانب سے بنائی جانے والی پہلی دستاویزی فلم کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    باغی ٹی وی : مارچ 2020 میں شاہی حیثیت چھوڑ نے والے برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے گزشتہ برس ستمبر میں اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کے ساتھ دستاویزی فلمیں اور شوز بنانے کا معاہدہ کیا تھا شاہی جوڑے نے مذکورہ معاہدہ اپنے اخراجات چلانے اور کمائی کرنے کے لیے کیا تھا۔

    معاہدے کے مطابق دونوں میاں بیوی اپنے بیٹے ’آرچی‘ کے نام سے بنائے گئے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے نیٹ فلیکس کے لیے فلمیں اور شوز بنائیں گے۔

    تاہم اب مذکورہ معاہدے کے تحت شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی جانب سے پہلی دستاویزی فلم بنائے جانے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق آرچی پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ ہیری اور میگھن مارکل پہلی دستاویزی فلم ’اسپورٹس‘ پر بنائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق شاہی جوڑا نیٹ فلیکس کے لیے پہلی ڈاکیومینٹری ’ہارٹ آف انوکٹس‘ کے نام سے بنائے گا، جسے شہزادہ ہیری کی ہی فلاحی تنظیم ’انوکٹس گیمز‘ کی معاونت سے بنایا جائے گا۔

    نیٹ فلیکس کے لیے پہلی ڈاکیومینٹری ’ہارٹ آف انوکٹس‘شہزادہ ہیری کی ہی فلاحی تنظیم ’انوکٹس گیمز‘ کی معاونت سے بنائی جائے گی-

    دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ دستاویزی فلم میں شہزادہ ہیری بھی دکھائی دیں گے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ میگھن مارکل بھی اس میں دکھائی دیں گی یا نہیں۔

    ’ہارٹ آف انوکٹس‘ کی کہانی دنیا بھر کے ایسے اسپورٹس مین کے گرد کی جدوجہد پر مبنی ہوگی، جو ’انوکٹس گیمز‘ میں شریک ہوئے ہوں گے۔

    رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل پہلی دستاویزی فلم بنائیں گے جس میں دنیا بھر کے ایسے حوصلہ مند افراد کو دکھایا جائے گا جنہوں نے نامکمل جسم اور ذہن کے باوجود کھیلوں میں حصہ لے کر اپنی زندگی کو تبدیل کیا۔

    ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ دستاویزی فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا تاہم امکان ہے کہ اسے ’انوکٹس گیمز 2022‘ کے سالانہ ایونٹ سے قبل ریلیز کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ انوکٹس گیمز فاونڈیشن‘ ہر سال مختلف طرح کے کھیلوں کے ایونٹ منعقد کرتی ہے، اس تنظیم میں صرف ایسے لوگ ہی کھیل سکتے ہیں، جو تشدد، جنگ یا دیگر وجوہات کی وجہ سے زخمی یامتاثر ہوئے ہوتے ہیں۔

    ’انوکٹس گیمز‘ کا مقصد زندگی کے برے لمحات، تشدد، جنگ، خوف اور استحصال کے شکار افراد کو کھیلوں کے ذریعے خوشگوار زندگی گزارنے کا مقصد فراہم کرنا ہے۔

    خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن نے رواں برس 9 مارچ کو باضابطہ طور پر شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کرکے ابتدائی طور پر کینیڈا اور بعد ازاں امریکا کیلی فورنیا میں رہائش اختیار کی تھی اور وہ آزادانہ طور پر اںٹرٹینمنٹ، فیشن، کھیل اور صحت کے شعبوں میں کام کرکے الگ پہچان بنانے سمیت خود مختار ہونا چاہتے ہیں۔

  • اوپو نے اے سیریز کے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے

    اوپو نے اے سیریز کے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے

    سمارٹ فونز کمپنی اوپو نے 2 نئے اسمارٹ فونز اے 74 فور جی اور اے 74 فائیو جی متعارف کرادیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اوپو اے 74(4 جی) کو فلپائن اور کمبوڈیا جبکہ اے 74(5 جی) کو تھائی لینڈ میں متعارف کرایا گیا۔

    اوپو اے 74 میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے۔

    فوٹو بشکریہ اوپو
    اے 74 فور جی میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے۔

    فوٹو بشکریہ اوپو
    اس فون میں اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

    فوٹو بشکریہ اوپو
    اے 74 فور جی میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دیئے گئے ہیں فون کے فرنٹ رپ 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

    فوٹو بشکریہ اوپو
    دوسری جانب 5 جی ورژن میں اسنیپ ڈراگون 480 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

    5 جی کا ڈسپلے سائز بھی 4 جی ورژن جتنا ہی ہے تاہم اس میں ریفریش ریٹ 90 ہرٹز ہے، تاہم فنگرپرنٹ اسکینر ڈسپلے کے اندر نصب کرنے کی بجائے سائیڈ پر رکھا گیا ہے۔

    فوٹو بشکریہ اوپو
    5 جی ماڈل میں بھی 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے ساتھ صرف 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

    کمپنی کے مطابق یہ بیٹری لگ بھگ 18 گھنٹے مسلسل یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے یا 10 گھنٹے گیمز کھیلنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

    اے 74 فائیو جی کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں 3 کیمرے تو 4 جی ماڈل جیسے ہی ہیں تاہم ایک 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا اضافی ہے۔

    فوٹو بشکریہ اوپو
    اوپو اے 74 فورجی کی قیمت 255 ڈالرز (39 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ اے 74 فائیو جی کی قیمت 285 ڈالرز (43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

  • مسز سری لنکا 2021 کی فاتح کو تاج پہنا کر کچھ ہی دیر میں کیوں واپس لے لیا گیا؟

    مسز سری لنکا 2021 کی فاتح کو تاج پہنا کر کچھ ہی دیر میں کیوں واپس لے لیا گیا؟

    مسز سری لنکا 2021 کی فاتح پشپیکا ڈی سلوا کو تاج پہنا کر کچھ ہی دیر میں واپس لے لیا-

    باغہ ٹی وی : مسز سری لنکا 2021 کی فاتح پشپیکا ڈی سلوا کو تاج پہنا یا گیا تاہم کچھ ہی دیر بعد سابق ملکہ حسن نے فاتح حسن کو طلاق یافتہ ہونے پر مقابلے سے باہر کرتے ہوئے تاج رنز اپ کے سر پر سجا دیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبو میں شادی شدہ خواتین کے مقابلہ حسن کے سب سے بڑے ایونٹ ’مسز سری لنکا‘ کی فاتح پشپیکا ڈی سلوا کی کامیابی کا اعلان کیا گیا اور اسٹیج پر تاج بھی پہنایا گیا۔ یہ مناظر سرکاری ٹیلی وژن پر براہ راست دکھائے جا رہے تھے۔

    شپیکا ڈی سلوا تاج اترنے کے بعد ناراض ہو کر اسٹیج سے واپس چلی گئیں تاج اتارنے کے دوران ان کے سر پر چوٹیں بھی آئی ہیں۔

    بعد ازاں پشپیکا نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں وضاحت دی کہ میری شوہر سے طلاق نہیں صرف علیحدگی ہوئی ہے۔

    پشپیکا نے کہا کہ یہ درست ہے میں علیحدہ رہتی ہوں لیکن ابھی ہمارے درمیان طلاق نہیں ہوئی ہے طلاق اور علیحدگی دو الگ معاملات ہیں۔

    مقابلہ حسن کے منتظمین نے پشپیکا ڈی سلوا کی وضاحت کے بعد چھان بین کی اورانہیں سچا پایا جس کے بعد نہ صرف معذرت کی بلکہ پشپیکا کو دوبارہ تاج لوٹا دیا گیا۔

    خیال رہے کہ مسز سری لنکا کا شمار ملک کے بڑے مقابلوں میں ہوتا ہے جس میں ملک کے وزیر اعظم کی اہلیہ نے بھی شرکت کی تھی۔