Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • میں نے یاسر کا انتخاب کیا کیونکہ یہ عورت کی صحیح معنوں میں عزت کرنا جانتے ہیں   اقرا عزیز

    میں نے یاسر کا انتخاب کیا کیونکہ یہ عورت کی صحیح معنوں میں عزت کرنا جانتے ہیں اقرا عزیز

    یاسر حسین کو سوشل میڈیا یا ٹی وی شوز کسی بھی اداکار یا اداکارہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتے ہیں جس وجہ یاسر حسینخود ہی ےنقید کا نشانہ بن جاتے ہیں –

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی اردو‘ سے بات کرتے ہوئے یاسر حسین نے کہا تھا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری شروع سے ہی ’منافق‘ ہے اور کہ تھ کہہمارے پروڈکشنز ہاؤسز کا ماحول بالکل فیکٹریوں والا ہے-

    ٰیاسر حسین نے کہا تھا کہ وہ جب بھی جس موضوع پر جو بات کہتے ہیں، وہ متنازع ہوجاتی ہے اور ایک نئی بحث چھڑ جاتی ہے۔

    جس کے بعد اب یاسر حسین کی اہلیہ اور اداکارہ اقرا عزیز نے سوشل میڈیا پر کی گئی ایک طویل پوسٹ میں ان کا دفاع کرتے ہوئے بتایا کہ لوگوں کی شدید تنقید کے باوجود انہیں یاسر حسین سے محبت کیوں ہوئی۔

    اقرا عزیز نے لکھا کہ ‘میں نے یاسر کا انتخاب اپنے لیے اس لیے کیا کیونکہ یہ ہمیشہ سچ بولتے ہیں اور لوگوں میں فرق نہیں کرتے’۔

    اقرا عزیز نے لکھا کہ یاسر، سب کی عزت کرتے ہیں اور ان کو ان کا کریڈٹ دیتے ہیں۔

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ اس سب سے بڑھ کر یہ کہ عورت کی صحیح معنوں میں عزت کرنا جانتے ہیں، میری امی اور بہن کے بعد ان سے زیادہ اعتماد مجھے کسی نے نہیں دیا۔

    انہوں نے لکھا کہ ‘آج کل کے زمانے میں یہ ایک بڑی بات ہے کہ ایک مرد، آپ کا شوہر، آپ کو آپ کے کام، آپ کے خوابوں کو سپورٹ کرے اور چاہے کہ آپ کامیابی کی بلندیوں کو سر کریں’۔

    اقرا عزیز نے مزید لکھا کہ ‘ایک عورت سے پیار کرنا، اس کی عزت کرنا اور اسے ہزاروں کروڑوں لوگوں کے سامنے اپنا تسلیم کرنا، اپنے گھر کی عزت بنانا، اس کے خوابوں کو پورا کرنے میں نہ صرف اسے سپورٹ کرنا بلکہ اس کی مدد بھی کرنا، اپنی خوشی سے زیادہ اس کی خوشی کا خیال ہونا، میاں بیوی یا مرد و عورت میں فرق نہ کرنا، یہ ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے اور میرا یہ خواب پورا ہوا’۔

    اقرا عزیز کی پوسٹ پر صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا ایک صارف نے کہا کہ بیچاری جب سے شادی ہوئی ہے صفائی ہی دے رہی ہے صرف بعض اوقات اس کے لئے بہت دُکھ ہوتا ہے-

    جہاں صارفین نے تنقید کی وہیں کچھ صارفین یاسر حسین کی حمایت میں بھی سامنے آئے اایک صارف نے کہا کہ جو بھی کہہ لو یاسر ایمندار آدمی ہے میں نے اس کے بہت سے انٹر ویوز دیکھے ہیں یہ کبھی کسی کی برائی نہیں کرتا اور جو بھی بات ہوتی ہے اس کا بڑے اچھے سے جواب دیتا ہے-

    خیال رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں شادی کی تھی شادی کی تقریب میں شوبز شخصیات سمیت ان کے قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی تھی۔

    یاسر حسین نے جولائی 2019 میں اقرا عزیز کو لکس اسٹائل ایوارڈ کے دوران شادی کی پیشکش کی تھی اداکار نے ایوارڈ شو میں اقرا عزیز کو سب کے سامنے انگوٹھی پہنائی جبکہ ان کے گال پر بوسہ بھی دیا تھا جس کے بعد دونوں پر تنقید بھی کی گئی تاہم جلد ہی دونوں نے متعدد انٹرویوز کے ذریعے یہ اعلان کیا تھا کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    جتنی مضبوط صبا ہے وہ اتنے ہی مضبوط مرد کی حقدار ہے یاسر حسین

    ہمارے پروڈکشنز ہاؤسز کا ماحول بالکل فیکٹری والا ہے یاسر حسین

  • کینسر کا شکار نائلہ جعفری کی وائرل ویڈٰیو پر شوبز فنکاروں کا رد عمل

    کینسر کا شکار نائلہ جعفری کی وائرل ویڈٰیو پر شوبز فنکاروں کا رد عمل

    کینسر کی شکار سینئر اداکارہ نائلہ جعفری کی جانب سے مالی مدد کی اپیل کے بعد اداکار بھی ان کی مدد کے لیے سامنے آگئے۔

    باغی ٹی وی : نائلہ جعفری گزشتہ 5 سال سے کینسر سے جنگ لڑ رہی ہیں اور حال ہی میں انہیں انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا ہسپتال میں داخل کرائے جانے کے بعد چند دن قبل ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ ہسپتال کے بستر سے کسم پرسی کی حالت میں مدد مانگتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی تھیں۔

    نائلہ جعفری نے واضح طور پر شوبز شخصیات یا ٹی وی مالکان سے مالی مدد نہیں مانگی تھی، تاہم انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ جن اداکاروں کے ڈرامے دوبارہ نشر کیے جاتے ہیں انہیں ان کا معاوضہ بھی دوبارہ ملنا چاہیے۔

    اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سندھ کی وزارت ثقافت نے نائلہ جعفری کی مدد کا اعلان کیا تھا اور اداکارہ کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔

    اور اب نائلہ جعفری کی مدد کے لیے اداکار میکال ذوالفقار اور یاسر حسین بھی سامنے آگئے۔

    میکال ذوالفقار اور یاسر حسین نے داکارہ کے مطالبے کی حمایت کی اور کہا کہ ٹی وی مالکان کو ڈرامے دوبارہ نشر کرنے یا انہیں یوٹیوب سمیت دیگر سائٹس پر چلانے کا معاوضہ بھی دینا چاہیے۔

    میکال ذوالفقار نے نائلہ جعفری کی مالی معاونت کا اعلان کرنے پر سندھ حکومت کی تعریف کی اور ساتھ ہی کہا کہ یہ لازمی ہوگیا ہے کہ ٹی وی مالکان ڈرامے کو دوبارہ نشر کرنے یا پھر اسے یوٹیوب سمیت دیگر سائٹس پر چلائیں تو اداکاروں کو بھی دوبارہ معاوضہ دیں۔

    میکال ذوالفقار کے مطابق ٹی وی مالکان کو لکھاریوں، ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز سمیت اداکاروں کو بھی ہر بار معاوضہ دینا چاہیے اور اب اس عمل کو تبدیل ہونا چاہیے کہ صرف ایک بار ہی معاوضہ ملے گا۔

    یاد رہے کہ میکال ذوالفقار پہلے بھی مطالبہ کر چکے ہیں کہ ڈرامے کو دوبارہ نشر کرنے پر ٹی وی مالکان اداکاروں کو معاوضہ بھی دوبارہ فراہم کریں۔

    دوسری جانب اداکار یاسر حسین نے کہا کہ یہ ٹی وی والوں کے لیے شرم کا مقام ہے اور ہم سب اداکاروں کے لئے بھی-

    یاسر حسین نے لکھا کہ افسوس صد افسوس، پھر ہم کہتے ہیں کہ ہمیں خدا کا خوف ہے اور آخرت سے ڈرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ نائلہ جعفری 2016 سے بیمار ہیں اور ابتدائی طور پر ان میں اوورین کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور بعد ازاں ان میں معدے کے کینسر کی بھی تشخیص ہوئی کینسر کے تیسرے اسٹیج کی وجہ سے انہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا بعد ازاں نائلہ جعفری کو کچھ عرصہ ہسپتال میں رکھنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا تاہم وہ 2016 سے مسلسل زیر علاج ہیں اور وقتاً فوقتاً ہسپتال داخل ہوتی رہتی ہیں۔

    اداکارہ نے 2017 میں اس وقت کی مرکزی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی مالی مدد لینے سے انکار کردیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں نے اس وقت کے صدر مملکت ممنون حسین کی معاونت قبول کی تھی ساتھ ہی انہوں نے حکومت سندھ کی مالی مدد بھی قبول کی تھی۔

    سندھ حکومت کا کینسر کا شکار نائلہ جعفری کی مالی معاونت کا اعلان

    کنیسر میں مبتلا اداکارہ نائلہ جعفری کی حکومت سے بیمار اور سینئراداکاروں کی مالی…

  • صبا قمر کو سالگرہ پرمبارکباد اور نیک تمناؤں کی بجائے سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا

    صبا قمر کو سالگرہ پرمبارکباد اور نیک تمناؤں کی بجائے سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل صبا قمر کو گزشتہ روز منائی گئی اپنی سالگرہ پر نامناسب لباس پہننے کے سبب مبارکباد اور نیک تمناؤں کے بجائے صارفین کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ صبا قمر اپنی سالگرہ کے موقع پر بھی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے بچ نہ سکیں۔ جس کی بنیادی وجہ اُن کا نا مناسب لباس تھا جوکہ سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

    صبا قمر نے پیر کو اپنی 37 ویں سالگرہ منائی جس کے لیے اُن کے دوستوں نے مقامی ہوٹل میں اُن کے لیے سرپرائز پارٹی کا بندوبست کیا۔ تقریب میں شوبز سے وابستہ فن کاروں نے بھی شرکت کی۔

    اداکارہ صبا قمر نے نیلے رنگ کا نامناسب لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولا ہوگئے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان لئے ہدایت کی دعا کی-ایک صارف نے سالگرہ پر گیدرنگ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اب کورونا کہاں ہے ایک نے کہا کہ یہی لوگ رمضان میں ہمیں درس دے رہے ہوں گے-

    واضح رہے کہ خوبرو پاکستانی اداکارہ نے ٹی وی اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا آغاز ’میں عورت ہوں‘ سے کیا تھا۔ صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

    ہ گزشتہ برس گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کا ایک ساتھ پہلا ویڈیو گانا ‘قبول ہے’ بھی ریلیز ہوا تھا جسے چند ہی گھنٹوں میں 2 لاکھ کے قریب بار دیکھا گیا جبکہ یہ گانا کافی متنازع کا شکار بھی رہا جبکہ بلال سعید اور صبا قمر کو متعدد مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑا-

    ‘قبول’ کے ذریعے صبا قمر نے میوزک گانوں کی ہدایت کاری میں بھی قدم رکھا تھا اس سے قبل وہ اپنے یوٹیوب چینلز پر مختصر ڈراموں کی ہدایات بھی دیتی رہی ہیں۔

    صبا قمر نےاپنی نئی میوزک ویڈیو چنگاریاں کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا

    صبا قمر کی 37ویں سالگرہ کی تقریب کے سوشل میڈیا پر چرچے

  • براہ کرم بچوں کے بارے میں سوچیں حدیقہ کیانی کی وزیر تعلیم شفقت محمود سے درخواست

    براہ کرم بچوں کے بارے میں سوچیں حدیقہ کیانی کی وزیر تعلیم شفقت محمود سے درخواست

    پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت سے اپیل کی ہے کہ براہ کرم ہمارے بچوں کے بارے میں سوچیں ہمیں ایک ایسا متبادل منصوبہ تلاش کرنا ہوگا-

    باغی ٹی وی :حدیقہ کیانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیک ایگزام کینسل ہو گا اور سی آئی ای ایس استعمال کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا براہ کرم ہمارے بچوں کے بارے میں سوچیں۔ہمیں ایک ایسا متبادل منصوبہ تلاش کرنا ہوگا جس سے وہ خطرہ میں نہ ہو۔


    گلوکارہ نے کہا کہ میں تعلیم کو سپورٹ کرتی ہوں میں نے اپنا نفسیات میں ایم ایس سی حاصل کیا ہے اور میں دعا کرتی ہوں کہ میرا بیٹا آگے چل کر پی ایچ ڈی کرے لیکن یہ راستہ نہیں ہے-

    حدیقہ کیانی کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا –


    عمیر بخاری نامی صارف نے کہا کہ ہم امتحانات دینے کے لئے تیار ہیں امتحانات کینسل ہا ان کی تاریخ بڑھانے کی کوئی ضرورت نہیں-


    نمرہ شاہ نامی صارف نے لکھا یا تو امتحانت کی تاریخ بڑھا دیں یا پھر کینسل کر دیں-

    خیال رہے کہ اس سے قبل گلوکار عاصم اظہر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وبائی بیماری کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بار بار بند کرنے اور کھولنے کی وجہ سے طلبا واقعتاً پریشان ہوچکے ہیں میں ذاتی طور پر کچھ ایسے طالبعلموں کو جانتا ہوں جو اپنا نصاب بھی مکمل نہیں کرسکے ہیں۔

    عاصم اظہر نے وزیرتعلیم شفقت محمود سے درخواست کرتے ہوئے کہا ’براہ مہربانی ’کچھ کریں‘ اور بچوں کا ساتھ دیں۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں جاری کورونا وبا کے پیش نظر گزشتہ برس تعلیمی ادارے مسلسل کئی ماہ تک بند رہے۔ کورونا کیسز میں کمی کے بعد تعلیمی ادارے کھل تو گئے لیکن اب ایک بار پھر کورونا کی تیسری لہر اور مسلسل بڑھتے کیسز کی وجہ سے دوبارہ تعلیمی ادارے بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    جس پر آج این سی او سی کا جلاس منعقد کیا گیا جس میں این سی او سی کے اجلاس میں مشاورت کی گئی –

    اس اجلاس کا فیصلہ بتاتے ہوئےشفقت محمود کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ اضلاع میں کلاس ون سے 8 ویں جماعت تک کلاسیں 28 اپریل تک نہیں ہوں گی 28اپریل کو این سی او سی کا اجلاس دوبارہ ہوگا،امتحانات کی تیاری کرنی ہو گی، ایس او پیز کے تحت امتحانات ہوں گے، جو متاثرہ ضلع ہیں وہاں یونیورسٹیز اوپن ہوں گی-

    انہوں نے کہا کہ نویں سے بارہوں تک چالیس لاکھ بچے امتحان دیتے ہیں ، نویں اور دسویں کے امتحانات ہوں گے، مئی کے تیسرے ہفتے میں امتحان متوقع ہیں ،ڈیٹ شیٹ کو آگے کر دیا جائے گا کچھ جون،کچھ جولائی میں ہوں گے، جامعات سے کہا ہےداخلے لیٹ کریں۔

    کوروناسے متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹی بند ، آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی، امتحانات جاری رہیں گے، کسی کو بھی امتحان کے بغیر پاس نہیں کیا جائے گا-

    عاصم اظہر امتحانات سے متعلق پریشان طلبا کی مدد کے لیے میدان میں کود پڑے

    امتحانات آگے بڑھانا پڑے تو بڑھائیں گے لیکن طلبہ کو پروموٹ نہیں کریں گے

    تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟ طلباء کو حکومت کے فیصلے کا بے صبری سے انتظار،…

    تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

    تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    طلبا کی موجیں ، تعلیمی ادارے بند، کب تک چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا؟

    چھٹیاں مگر اے اور او لیول کے طلبا پر وزیر تعلیم نے بجلیاں گرا دیں

    بریکنگ، تعلیمی اداروں کی بندش بارے وفاقی وزیر تعلیم نے بڑا اعلان کر دیا

  • عاصم اظہر امتحانات سے متعلق پریشان طلبا کی مدد کے لیے میدان میں کود پڑے

    عاصم اظہر امتحانات سے متعلق پریشان طلبا کی مدد کے لیے میدان میں کود پڑے

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکارعاصم اظہر امتحانات سے متعلق پریشان طلبا کی مدد کے لیے میدان میں کود پڑے ۔

    باغی ٹی وی :ملک بھر میں جاری کورونا وبا کے پیش نظر گزشتہ برس تعلیمی ادارے مسلسل کئی ماہ تک بند رہے۔ کورونا کیسز میں کمی کے بعد تعلیمی ادارے کھل تو گئے لیکن اب ایک بار پھر کورونا کی تیسری لہر اور مسلسل بڑھتے کیسز کی وجہ سے دوبارہ تعلیمی ادارے بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے آج 6 اپریل یعنی منگل کو وزراء اور این سی ای او سی حکام کا اجلاس منعقد ہو گا جس میں فیصلہ کیا جائے گا تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟-

    تعلیمی اداروں کے کُھلنے اور بند ہونے کی وجہ سے طالبعلموں کی پڑھائی متاثر ہوئی ہے۔ طالبعلم گزشتہ ایک برس سے اسکولز بند ہونے اور کھلنے کی وجہ سے اپنی تعلیم صحیح طرح سے جاری نہیں رکھ سکے ہیں اور اسی وجہ سے وہ امتحانات کی تیاری نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں اور امتحانات کینسل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم طلبا کی اسی پریشانی کو دیکھتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر اب میدان میں کود پڑے ہیں۔


    عاصم اظہر نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وبائی بیماری کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بار بار بند کرنے اور کھولنے کی وجہ سے طلبا واقعتاً پریشان ہوچکے ہیں۔

    گلوکار نے کہا کہ میں ذاتی طور پر کچھ ایسے طالبعلموں کو جانتا ہوں جو اپنا نصاب بھی مکمل نہیں کرسکے ہیں۔

    عاصم اظہر نے وزیرتعلیم شفقت محمود سے درخواست کرتے ہوئے کہا ’براہ مہربانی ’کچھ کریں‘ اور بچوں کا ساتھ دیں۔
    https://twitter.com/btsopath/status/1379045410774323200?s=20
    عاصم اظہر کی اس پوسٹ پر ایک صارف نے خوشیکا اظہار کرتے ہوئے انہیں پاکستان کا اگلا وزیر تعلم بنا دیا-


    جبکہ ایک ثنا خان نامی خاتون صارف نے عاصم اظہر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ گجر بیٹھے پرائیویٹ بچوں کی طرح پڑھیں اور پرائیویٹ ٹیوشنز رکھیں اور اپنا نصاب مکمل کریں ایسے بھونڈے لنگڑے بہانے نہ بنائیں اور فائنل امتحانات کے لئے تیاری کریں آپ جیسے لوگوں کی سفارشوں اور بہانوں کی وجہ سے پہلے ہی ایک سال ضائع ہو چُکا ہے-
    https://twitter.com/o_tu_rehn_dyy/status/1379038889982185474?s=20
    عمارہ نامی خاتون صارف نے عاصم اظہر کی پُرانی تصویر شئیر کرےے ہوئے لکھا کہ کون ہے یہ؟

    واضح رہے کہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سال بغیر امتحان پاس نہیں کیا جائے گا اور طلبہ کو بغیر امتحان لیے اگلی کلاس میں نہیں بھیجیں گے، امتحانات آگے بڑھانا پڑے تو بڑھائیں گے لیکن امتحان ضرور ہوگا اور نا ہی طلبہ کو پروموٹ کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر پاکستان میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کے باعث اسپتالوں پر بھی دباؤ آ رہا ہے جبکہ زیادہ کیسز آنے کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

  • سام سنگ نے گلیکسی ایف سیریز کے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے

    سام سنگ نے گلیکسی ایف سیریز کے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے

    سمارٹ فونز کمپنی سام سنگ نے گلیکسی ایف سیریز کے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : یہ دونوں فونز گلیکسی ایف 12 اور گلیکسی ایف 02 ایس بھارت میں متعارف کرائے گئے ہیں بنیادی طور پر یہ دونوں فونز گلیکسی ایم سیریز کے ری برانڈ ماڈلز ہیں، گلیکسی ایف 12 گلیکسی ایم 12 جبکہ ایف 02 ایس گلیکسی ایم 02 ایس کی نئی شکل ہے۔

    دونوں فونز کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ موجود ہے-

    گلیکسی ایف 12 میں 6.5 انچ کا ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی 3.1 سے کیا گیا ہے فون کے اندر کمپنی کا اپنا تیار کردہ اوکٹا کور ایکسینوس 850 پراسیسر دیا گیا ہے۔

    فوٹو بشکریہ سام سنگ
    فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں، فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

    جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے اورفون کی بیٹری 6000 ایم اے ایچ کی ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے جبکہ دیگر فیچر میں 4 جی ایل ٹی ای، یو ایس بی ٹائپ سی اور ہیڈفون جیک بھی شامل ہیں-

    فوٹو بشکریہ سام سنگ
    گلیکسی ایف 12 کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 150 ڈالرز (22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 163 ڈالرز (24 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

    فوٹو بشکریہ سام سنگ

    گلیکسی ایف 02 ایس 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی سے کیا گیا ہے جبکہ فون کے اندر کوالکوم اسنیپ ڈراگون 450 پراسیسر موجود ہے-

    فون کے بیک پر 13 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو شاٹس اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا کیمرے جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے۔

    گلیکسی ایف 02 ایس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ اس میں 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

    فوٹو بشکریہ سام سنگ
    گلیکسی ایف 02 ایس کا 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ورژن 123 ڈالرز (18 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 136 ڈالرز (20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

  • تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟  طلباء کو حکومت کے فیصلے کا بے صبری سے انتظار، امتحانات کینسل ہوگا اور شفقت محمود ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟ طلباء کو حکومت کے فیصلے کا بے صبری سے انتظار، امتحانات کینسل ہوگا اور شفقت محمود ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    رواں ماہ 4 اپریل کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے باعث تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں منگل کوکیا جائے گا-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ تعلیم اور صحت کے وزراء کی منگل کو این سی او سی میں میٹنگ ہو گی، اجلاس میں تعلیمی ادارے بند رکھنے یا کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    اپنے بیان میں شفقت محمود نے مزید کہا تھا کہ منگل کی میٹنگ میں امتحانات کی صورتحال پر بھی بات ہو گی، فیصلہ تعلیم اور صحت کے وزراء اور این سی ای او سی حکام مل کر کریں گے۔

    تاہم آج 6 اپریل یعنی منگل کو وزراء اور این سی ای او سی حکام کا اجلاس منعقد ہو گا جس میں فیصلہ کیا جائے گا تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟ دوسری جانب تعلیمی اداروں کے کُھلنے اور بند ہونے کی وجہ سے طالبعلموں کی پڑھائی متاثر ہوئی ہے طالبعلم گزشتہ ایک برس سے اسکولز بند ہونے اور کھلنے کی وجہ سے اپنی تعلیم صحیح طرح سے جاری نہیں رکھ سکے ہیں اور شفقت محمود اور دیگر حکام کے فیصلے کے منتظر ہیں اور امتحانات کینسل ہونے کی آس رکھے ہوئے ہیں یہاں تک کہ ایگزامز کینسل ہوگا اور شفقت محمود ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر ہے ہیں –

    جس میں طلباء اور سوشل میڈیا صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں جس میں بعض صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ کورونا کی تیسری خطرناک وبا میں امتحانات جاری رکھنا اور تعلیمی ادارے کھلے رکھنا بہت بڑا رسک ہے جبکہ بعض کی جانب سے سکولز بندنہ کرنے اور مطالبہ کیا جارہا ہے اور بعض صارفین وفاقی وزیر تعلم شفقت محمود پر مزاحیہ میمز بھی شئیر کرہے ہیں –


    ایک صارف نے لکھا کہامتحان نہ لیں یہ ایک بہت بڑا خطرہ ہے!طلباء کو قتل مت کرو-
    https://twitter.com/AhmadTaha619/status/1379269676706971652?s=20
    احمد طہ نامی صارف نے لکھا کہ تمام اسٹوڈنٹس وزراء کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں-


    https://twitter.com/abdulmueed23/status/1379270925951062019?s=20


    https://twitter.com/PkAhnaf/status/1379238977870381060?s=20
    احنف نامی صارف نے مطالبہ کیا کہ کورونا کے دن بہ دن بڑھتے کیسز کی وجہ سے یونیورسٹیز بند کی جائیں-https://twitter.com/Malik___U/status/1379291105276133379?s=20


    https://twitter.com/Malik___U/status/1379287518663835651?s=20

    خیال رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر پاکستان میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کے باعث اسپتالوں پر بھی دباؤ آ رہا ہے جبکہ زیادہ کیسز آنے کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سال بغیر امتحان پاس نہیں کیا جائے گا اور طلبہ کو بغیر امتحان لیے اگلی کلاس میں نہیں بھیجیں گے، امتحانات آگے بڑھانا پڑے تو بڑھائیں گے لیکن امتحان ضرور ہوگا اور نا ہی طلبہ کو پروموٹ کیا جائے گا۔

    وزیر تعلیم نے کہا کہ این سی او سی اجلاس میں اسکولوں کی بندش پر بات ہوئی تھی جس میں اسٹیرنگ کمیٹی کی اکثریت نے اسکول بند کرنے کی رائے دی۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ اسکول بند ہونے سے بچوں کی تعلیم اور ایجوکیشن سیکٹر پر اثر پڑے گا، کورونا کی صورتحال میں بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوا ہے، امید ہے پرائیویٹ اسکولز مینیجمنٹ حکومتِ سندھ کی مجبوری کو سمجھیں گے۔

    امتحانات آگے بڑھانا پڑے تو بڑھائیں گے لیکن طلبہ کو پروموٹ نہیں کریں گے

    تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا نہیں اہم اجلاس آج ہوگا

  • دبئی :سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر فحش فلم شیئر کرنیوالا گروہ  گرفتار

    دبئی :سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر فحش فلم شیئر کرنیوالا گروہ گرفتار

    دبئی پولیس نے سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر فحش فلم شیئر کرنیوالا گروہ گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں ایک گروہ کی طرف سے وسیع پیمانے پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں برہنہ خواتین کو شہر میں ایک بالکونی میں کھڑے دکھایا گیا-

    فوٹوشوٹ میں شامل پندرہ ماڈلز ایک اسرائیلی ویب سائٹ کے پبلسٹی سٹنٹ کا حصہ تھیں ،مذکورہ ویب سائٹ بالغ افراد کیلئے ہے جس کا نام نہیں لیا گیا،دبئی کے شہر مارینا پڑوس میں دن کی روشنی میں فلمائے جانے والے فحش سین کیلئے ایک درجن سے زائد خواتین کو بلند عمارت کی بالکونی میں کھڑا کیا گیا بعد ازاں ویڈیو اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئیں-

    دبئی پولیس کے مطابق فحش ویڈیو پھیلانے کے الزام میں گرفتار افراد کو سرکاری استغاثہ کے حوالے کردیا گیا ہے، پولیس نے واقعہ کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اماراتی معاشرے میں اس طرح کی فحش حرکتیں اقدار اور اخلاقیات کی عکاسی نہیں کرتیں بلکہ اخلاقیات کو مجروح کیا گیا ہے-

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات مشرق وسطی کے پڑوسی ممالک کے مقابلے میں بہت سارے معاملات میں لبرل ہے، اظہار خیال پر حکمرانی کے سخت قوانین ہیں ملک کی اکثریتی سرکاری ٹیلی کام کمپنیوں نے بڑی بڑی فحش ویب سائٹوں تک رسائی روک رکھی ہے-

    دبئی میں فحاشی و عریانی کو فروغ دینے والوں کے لیے سخت ترین قوانین متعارف کرائے گئے ہیں، پولیس کی طرف سے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ چلا کر انہیں اسلامی قوانین کے مطابق سخت سزائیں دیئے جانے کی توقع ہے ۔

    عریانی و فحاشی پھیلانے کے الزام میں دبئی کے قوانین کے مطابق چھ ماہ تک کی قید اور 5ہزار سعودی درہم جرمانے کی سزا مقرر ہے، جبکہ فحش مواد پھیلانے کے جرم میں مذکورہ گروہ کو بھی اسلامی قوانین یا شریعت پر مبنی لاء کے مطابق سخت ترین سزائوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • پوکو کے 2 فلیگ شپ اسمارٹ فونز پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

    پوکو کے 2 فلیگ شپ اسمارٹ فونز پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

    شیاؤمی کی ذیلی کمپنی پوکو کے 2 فلیگ شپ فیچرز سے پر مشتمل سستے فونز پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :مذکورہ فونز مارچ میں دیگر ممالک میں متعارف کرائے گئے تھے اور اب انہیں پاکستان میں فروخت کے لئے پیش کیا گیا ہے-

    پوکو ایکس 3 پرو دیکھنے میں گزشتہ سال کے پوکو ایکس 3 جیسا ہے جس میں بیک پر کیمرے اور ایل ای ڈی کو ایکس فارمیشن میں دیا گیا ہے۔

    ایکس 3 کے مقابلے میں ایکس 3 پرو میں سب سے بڑی تبدیلی نئے پراسیسر اسنیپ ڈراگون 860 کی ہے جو اوکٹا کور سی پی یو اور ایڈرینو 640 جی پی یو سے لیس ہے-

    فون کے فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 20 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے جبکہ فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہےاس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیہتھ سنسنگ کیمرے موجود ہیں۔

    فوٹو بشکریہ پوکو
    فون میں 6.67 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوش کے ساتھ دیا ہے جس میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 240 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ سپورٹ موجود ہے۔

    پوکو ایکس 3 پرو میں اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج ایم آئی یو آئی 12 سے کیا گیا ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز موجود ہیں۔

    فوٹو بشکریہ پوکو
    یہ فون 5160 ایم اے ایچ بیٹری سے لیس ہے جس کے ساتھ لیکوئیڈ کول ٹیکنالوجی 1.0 پلس ٹیکنالوجی دی گئی ہے جو 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کرتی ہے-

    یہ فون 3 رنگوں میں دستیاب ہوگا جس کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 39 ہزار 999 روپے جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 47 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

    پوکو ایف 3 فون پاکستان میں اپریل کے دوسرے ہفتے میں لوگوں کو دستیاب ہوگا۔

    پوکو ایف 3 شیاؤمی ریڈمی کے 40 سے ملتا جلتا ہے اور اس میں 6.67 انچ کا امولیڈ ڈسپلے فل ایچ ڈی ڈسپلے اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

    فوٹو بشکریہ پوجو
    جبکہ پوکو ایف3 میں اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر موجود ہے جس میں سی پی یو پرائم کور 3.2 گیگاہرٹز ہے جبکہ ایل پی ڈی ڈی آر 5 ریم اور یو ایف ایف 3.1 اسٹوریج دی گئی ہے۔

    فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 5 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی موجود ہیں فون کے فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

    فوٹو بشکریہ پوکو
    فون میں ایکس۔ ایکسز وائبریشن موٹر اور ڈولبی ایٹموس ڈوئل اسپیکرز بھی موجود ہیں جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن فون میں دیئے گئے ہیں جبکہ 4520 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

    فون کا بیسک ورژن 55 ہزار 999 روپے جبکہ ہائی اینڈ ماڈل 65 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

  • مٹن تکہ بنانے کی ترکیب

    مٹن تکہ بنانے کی ترکیب

    مٹن تکہ

    وقت :40 سے 50منٹ

    4 سے 5 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیب مقدار
    مٹن دستی اور سینہ (انگلی ٹانگیں اور سینہ) 1کلو
    دہی 3کھانے کے چمچ
    ادرک لہسن کا پیسٹ 2کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    خشک سرخ مرچیں (کٹی ہوئی) 1چائے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    زیرہ (بھنا اور کٹا ہوا) 2 کھانے کے چمچ
    کچری پاؤڈر (گوشت گلانے کے لئے) 2کھانے کے چمچ
    سفید سرکہ 2کھانے کے چمچ
    گھی 2کھانے کے چمچ

    چھڑکاؤ کے لئے :
    لیموں کا رس 3کھانے کے چمچ
    چاٹ مصالحہ 2کھانے کے چمچ

    طریقہ کار :
    قصاب سے کہہ کر مٹن کو ہڈیوں سمیت 3½ سے 4 سینٹی میٹر کے ٹکڑوں میں کٹوائیں۔ گوشت پر کچری پاؤڈر لگائیں اور تقریباً 1سے 2گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ پیالے میں دہی، نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، زیرہ، لہسن اور ادرک کا پیسٹ اور سرکہ شامل کردیں۔ اب مٹن کی بوٹیاں شامل کرکے 2سے 3گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اب سلاخوں پر 5سے 6بوٹیاں پرو کر کوئلے کی انگیٹھی پر پکائیں۔ پکی ہوئی بوٹیوں پر گھی لگاتے جائیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک مٹن اچھی طرح پک نہ جائے۔ لیموں کا رس اور چاٹ مصالحہ چھڑک کر پودینے کے رائتے کے ساتھ پیش کریں۔ اچھے ذائقے کے لئے مٹن کی بوٹیوں کو ساری رات فریج میں رکھیں۔