Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ’گوگل وائی فائی‘ ایپ کی وجہ سے اینڈرائیڈ صارفین کا ذاتی ڈیٹا غیرمحفوظ ،کمپنی نے بڑا قدم اٹھا لیا

    ’گوگل وائی فائی‘ ایپ کی وجہ سے اینڈرائیڈ صارفین کا ذاتی ڈیٹا غیرمحفوظ ،کمپنی نے بڑا قدم اٹھا لیا

    انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے اپنے پلے اسٹور سے ’گوگل وائی فائی‘ نامی ایپلیکیشن ہٹانے کا فیصلہ کرلیا-

    باغی ٹی وی : ٹیکنالوجی پر نظررکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کی جانب سے کی جانے والی نشاندہی کے بعد گوگل نے اپنے اسٹور پر موجود ’گوگل وائی فائی‘ نامی ایپلیکیشن کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق اس ایپلیکیشن کو دنیا بھر میں موجود کروڑ صارفین استعمال کررہے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس ایپ کی وجہ سے اینڈرائیڈ صارفین کا ذاتی ڈیٹا غیر محفوظ ہے۔

    ماہرین کے مطابق انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے گوگل پلے اسٹور سے جلد اس ایپلیکیشن کو ہٹا دیا جائے گا۔

    کمپنی نے ایپلی کیشن استعمال کرنے والے صارفین کو خطرات سے آگاہ کرنا شروع کردیا ہے اور انہیں بتایا کہ جلد اس کو مستقل بند کردیا جائے گا۔

    ماہرین کے مطابق گوگل نے مذکورہ کمپنی کو 25 مئی تک خدشات دور کرنے اور جواب جمع کرانے کی ہدایت کی، مذکورہ تاریخ تک اگر جواب نہ آیا تو گوگل اس ایپ کو بند کردے گا۔

    ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق اس ایپ کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں آپریٹنگ سسٹم میں استعمال کیا جارہا ہے۔

  • سیاسی اثرو رسوخ سے کورونا ویکسین لگوانے پر عفت عمر نے معافی مانگ لی

    سیاسی اثرو رسوخ سے کورونا ویکسین لگوانے پر عفت عمر نے معافی مانگ لی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماڈل اور میزبان عفت عمر نے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے کورونا ویکسین لگوائی جس پر سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اداکارہ نے معافی مانگ لی۔

    باغی ٹی وی: چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں عفت عمر کو پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سیکریٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی رہائش گاہ پر کورونا ویکسین لگواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے عفت عمر کے علاوہ طارق بشیر چیمہ کے اہلخانہ نے بھی ویکسین لگوائی تھی۔

    یہ ویڈیو کچھ ہی دیر میں پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی تھی اور لوگوں نے ویڈیو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا کیونکہ جس وقت عفت عمر اور طارق بشیر چیمہ کے اہلخانہ نے کورونا ویکسین لگوائی تھی اس وقت صرف 60 سال سے زائد کے عمر کے لوگوں کو اور صحت کے کارکنوں کو ہی ویکسین لگوانے کی اجازت تھی۔

    علاوہ ازیں طارق بشیر چیمہ پر کورونا ویکسین لگوانے کے لیے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرنے کا بھی الزام لگایا گیا جس کی وجہ سے انہیں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    لوگوں کا کہنا تھا عفت عمر ہمیشہ قانون کی حکمرانی اور دیانتداری کی بات کرتی ہیں اور اب وہی سب سے پہلے ویکسین لگوارہی ہیں۔

    دوسری جانب عوام کی شدید تنقید پر طارق بشیر چیمہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ویکسینیشن کے لیے سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کی ٹیم ان کے گھر پر ٹرائل ویکسین کا بوسٹر لگانے آئی تھی۔ اور یہی ٹیم اس سے پہلے بھی ٹرائل ویکسین کا پہلا بوسٹر لگانے آئی تھی۔

    عفت عمر نے طارق بشیر چیمہ کی اس پریس کانفرنس کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کراتے ہوئے خود کا دفاع کرنے کی کوشش کی تھی۔لیکن ان پر ہونے والی تنقید ختم نہیں ہوئی۔


    بعدازاں گزشتہ روز عفت عمر نے اپنی غلطی مانتے ہوئے کورونا ویکسین لگوانے پر معافی مانگی ہے۔ انہوں نے لکھا مجھے معاف کردیں۔ میں بہت شرمندہ ہوں۔ میں دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتی ہوں اور میں توبہ کروں گی۔

    کینسر کا شکار نائلہ جعفری کی وائرل ویڈٰیو پر شوبز فنکاروں کا رد عمل

    سندھ حکومت کا کینسر کا شکار نائلہ جعفری کی مالی معاونت کا اعلان

  • مچھلی تکہ بنانے کی ترکیب

    مچھلی تکہ بنانے کی ترکیب

    مچھلی تکہ

    وقت :25 سے 30 منٹ

    4 سے 5 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار

    مچھلی کے ٹکڑے (کوئی بھی مچھلی) 1کلو
    گھی 2کھانے کا چمچ

    میری نیشن کے لئے اجزاء:

    دہی ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ 2چائے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
    ثابت لال مرچ (کٹی ہوئی) ½کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ½ چائے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    اجوائن ½ چائے کا چمچ
    سفید سرکہ 2کھانے کے چمچ
    لیمن جوس 2کھانے کے چمچ

    چھڑکاؤ کے لئے :
    لیموں کا رس 3کھانے کے چمچ
    چاٹ مصالحہ 2چائے کے چمچ

    طریقہ کار:
    مچھلی کو 4×4 سینٹی میٹرکے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ پیالے میں دہی اور میری نیشن کے اجزا ڈال دیں۔ ایک گھنٹے کے لئے میری نیٹ کریں۔ سلاخوں پر 4سے 5 ٹکڑے پرو دیں۔ کوئلوں کی انگیٹھی پر 6سے 8منٹ تک پکائیں ٹکڑوں کے تمام اطراف گھی لگاتے جائیں۔ لیموں کا جوس اور چاٹ مصالحہ چھڑک کر مولی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ ہمیشہ تازہ مچھلی استعمال کریں اور زیادہ دیر تک نہ پکائیں۔

  • سشمیتا سین نے بدتمیزی کرنے والے لڑکے کا دماغ درست کردیا

    سشمیتا سین نے بدتمیزی کرنے والے لڑکے کا دماغ درست کردیا

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے بدتمیزی کرنے والے لڑکے کو گردن سے دبوچ لیا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ سشمیتا سین کے پرانے انٹرویو کی ایک ویڈیو بھارتی میڈیا میں وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ ایوارڈ فنکشن میں ایک 15 سالہ لڑکے نے مجھ سے بدتمیزی کی، اس کو لگا کہ شاید رش کی وجہ سے مجھے نہیں پتا چلے گا لیکن میں نے اس کا ہاتھ پکڑلیا اور گردن سے دبوچ کر اپنے ساتھ لے گئی۔

    سشمیتا سین نے بتایا کہ انہوں نے اس لڑکے سے کہا کہ اگر میں نے شور مچادیا تو اس کی زندگی یہیں ختم ہوجائے گی، پہلے اس نے منع کیا تاہم جب میں نے سختی سے کہا تو اس نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگی اور وعدہ کیا کہ آئندہ کبھی ایسی حرکت نہیں کرے گا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ صرف 15 سال کا لڑکا تھا اسی وجہ سے میں نے صرف تنبیہ کرکے جانے دیا جب کہ کسی نے اس کو نہیں بتایا کہ کسی سے بدتمیزی کرنا تفریح نہیں بلکہ جرم ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں ششمیتا سین ویب سیریز آریا میں نظر آئی تھیں جب کہ اب وہ آریا سیزن 2کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

  • گلوکار جواد احمد یک بار پھر کورونا کا شکار

    گلوکار جواد احمد یک بار پھر کورونا کا شکار

    پاکستان کے معروف گلوکار اور چیئرمین برابری پارٹی جواد احمد دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار کے مطابق ان کو بخار اور گلے میں درد کی شکایات تھیں جس کے بعد انہوں نے نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے۔

    کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گلوکار نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

    اس حوالے سے گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ میں ٹیچرز احتجاج میں گیا تھا مجھے اندیشہ ہے کہ شاید اُدھر سے یہ وائرس مجھ میں منتقل ہوا ہے۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ میں ٹھیک ہوں لیکن میں نے خود کو گھر تک محدود کر لیا ہے۔


    انہوں نے ٹوئٹر پر اپنےٹوئٹ میں لکھا کہ مجھےدوبارہ کروناہوگیا ہے مجھےنہیں پتاکہ اس بارمیں بچتاہوں یانہیں۔ہاں میرےپاس اتنےپیسےضرورہیں کہ بیماری بگڑنے پرمہنگاعلاج کراسکتاہوں مگرسچ تویہ ہےکہ جب میں اپنےہرطرف غربت،بےبسی،محرومی دیکھتاہوں توایسی دنیامیں فقط جیےچلےجانےکا بھی اب مزا نہیں۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ جنت میں جانےسےپہلےیہ دنیا بدلنا ضروری ہے۔

  • فلم کی ناکامی کی صورت میں ایک روپیہ بھی معاوضہ نہیں لیتا   عامر خان

    فلم کی ناکامی کی صورت میں ایک روپیہ بھی معاوضہ نہیں لیتا عامر خان

    بالی ووڈ سُپر اسٹار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ باکس آفس پر فلم کی ناکامی کی صورت میں ایک روپیہ بھی معاوضہ نہیں لیتے خواہ کتنی ہی محنت کیوں نہ کی ہو-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان نے ایک تقریب کے دوران فلم کے معاوضے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا دستور ہے کہ باکس آفس پر فلم کی ناکامی کی صورت میں ایک روپیہ بھی معاوضہ نہیں لیتا خواہ کتنی ہی محنت کیوں نہ کی ہو۔

    عامر خان نے کہا کہ میں معاوضہ تب ہی وصول کرتا ہوں جب فلم پر خرچ کی ہوئی رقم نہ صرف واپس آجائے بلکہ فلم سے جڑے تمام افراد کو اُن کا معاوضہ ادا کر دیا جائے بعد ازاں اگر فلم اپنے مقرر بجٹ سے دگنا فائدے میں ہوتی ہے تو پھر میں اپنا معاوضہ منافع میں سے وصول کرتا ہوں۔

    مسٹر پرفیکشنسٹ نے کہا کہ میں فلم کی ریلیز سے قبل اپنا معاوضہ لینے کا نہیں سوچتا کیوںکہ میں نہیں چاہتا کہ فلم کی ناکامی کی صورت میں کسی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے کیوںکہ اس بات کو میں اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔

    واضح رہے کہ 1988ء میں فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ میں جوہی چاولہ کے مدمقابل ڈیبیو کرنے والے عامر خان پہلی ہی فلم سے چاہنے والوں کو اپنی جانب مائل کرنے میں کامیاب رہے۔

    انہوں نے اپنے فنی کیریئر میں ’’ہم ہیں راہی پیار کے، انداز اپنا اپنا، راجہ ہندوستانی، سرفروش، لگان، منگل پانڈے، رنگ دے بسنتی، تارے زمین پر، گجنی، تھری ایڈیٹ‘‘، دنگل‘‘ جیسی کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا۔

  • ایل جی کا اسمارٹ فون بزنس بند کرنے کا اعلان

    ایل جی کا اسمارٹ فون بزنس بند کرنے کا اعلان

    جنوبی کوریائی کمپنی ایل جی الیکٹرانکس نے اسمارٹ فونز کی تیاری اور فروخت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :ایل جی کسی زمانے میں موبائل فون کی دنیا کی چند بڑی کمپنیوں میں سے ایک تھی مگر سام سنگ اور چینی کمپنیوں نے اس کی مقبولیت ختم کردی۔

    اس سے قبل جنوری میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لگ بھگ مسلسل 6 سال تک نقصان برداشت کرنے کے بعد ایل جی نے ممکنہ طور پر اپنے اسمارٹ فونز بزنس کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تاہم اب کمپنی نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 6 سال میں ساڑھے 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور اب وہ اپنی توجہ اسمارٹ ہوم پراڈکٹس پر مرکوز کرے گی۔

    ایل جی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 31 جولائی کے بعد اسمارٹ فونز کی تیاری اور فروخت بند کردے گی اور اس کے ساتھ ہی LG اسمارٹ فون مارکیٹ سے دستبردار ہونے والی پہلی اسمارٹ فون کمپنی بن گئی ہے۔

    2007 میں جب آئی فون پیش کیا گیا تو ایل جی، نوکیا، موٹرولا، سام سنگ اور سونی ایریکسن کے بعد 5 ویں بڑی موبائل فون کمپنی تھی لیکن بعد میں LG کے فلیگ شپ ماڈلز نے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے مسائل کا سامنا کرنا شروع کر دیا جس کی تجزیہ کاروں کے نزدیک بنیادی وجہ ماہرین کی کمی تھی۔

    تاہم 2020 کے اختتام پر ایل جی دنیا کی 5 بڑی اسمارٹ فون کمپنیوں میں شامل نہیں تھی حالانکہ ہواوے کو امریکی پابندیوں کے باعث مشکلات کا سامنا ہے مگر وہ تاحال سام سنگ، ایپل، شیاؤمی اور اوپو کے ساتھ 5 بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

    کاؤنٹرپوائنٹ کے اعدادوشمار کے مطابق ، اس وقت ایل جی کے پاس عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ کا صرف 2 فیصد حصہ ہے۔

    ایل جی کے سی ای او نے 2020 کے اوائل میں عہدے کو سنبھالا تھا اور اس وقت وعدہ کیا تھا کہ 2021 میں موبائل ڈویژن کو منافع بخش بنایا جائے گا۔

    انہوں نے اس حوالے سے کسی منصوبہ بندی کے بارے میں نہیں بتایا تھا، تاہم کمپنی کے منفرد فونز جیسے ویلوٹ اور ونگ لوگوں کی توجہ کا مرکز نہیں بن سکے اورگزشتہ سال صرف 23 ملین فون فروخت کیے جب کہ اس کے حریف سام سنگ نے 256 ملین فون بیچے۔

    ایل جی نے جنوری 2021 میں رول ایبل فونز متعارف کرانے کا عندیہ دیا تھا تاہم موبائل فون بزنس کے خاتمے کے ساتھ اس منصوبے کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ایل جی اپنے اسمارٹ فون ڈویژن کو فروخت کرنے کے لیے ویتنام کے ون گروپ سے بات چیت کر رہا تھا لیکن یہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی۔

    واضح رہے کہ ایل جی الیکٹرانکس کا کل کاروبار پانچ حصوں میں تقسیم ہے۔ اس میں موبائل ڈویژن سب سے چھوٹا ہے۔

    یاد رہے کہ ایل جی سے قبل بلیک بیری اور نوکیا جیسی کمپنیوں کو بھی مشکلات کے باعث اپنے اسمارٹ فون بزنس کو خیرباد کہنا پڑا تھا اب یہ دونوں کمپنیاں دوبارہ مارکیٹ میں آگئی ہیں مگر ایچ ایم ڈی نوکیا برانڈ کا لائسنس رکھتی ہے جبکہ بلیک بیری نے کسی اور اشتراک کیا ہوا ہے۔

    بلیک بیری 5 جی ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار

  • کترینہ کیف بھی کورونا میں مبتلا

    کترینہ کیف بھی کورونا میں مبتلا

    بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف بھی عالمی وبا کورونا میں مبتلا ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کیا۔ اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے میں نے خود کو فوری طور پر آئسو لیٹ کرلیا ہے۔

    کترینہ کیف نے بتایا کہ انھوں نے گھر پر ہی خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ اپنے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر بھی اختیار کر رہی ہیں۔

    اس کے علاوہ اداکارہ نے ان تمام لوگوں سے اپنا کورونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی جو ان کے رابطے میں آئے تھے اور انہیں اپنا خیال رکھنے کی ہدایت کی

    اداکارہ نے مزید کہا کہ براہ کرم تمام ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں۔۔

    اور دعاؤں اور نیک خواہشات کے لئے سب کا شکریہ اداکیا-

    واضح رہے کہ اس سے قبل اکشے کمار، گووندا ، عالیہ بھٹ اور عامر خان نے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے-

    علاوہ ازیں اداکار منوج باجپائی، سدھانت چترویدی، تاراسوتاریا، ستیش کوشک اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی، رنبیر کپور و دیگر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں-

    اکشے کمار بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار

    گووندا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    کورونا کا شکار اکشے کمار ہسپتال منتقل

    کارتک آریان کورونا سے صحتیاب ہو گئے

    اکشے کمار کے بعد ان کی ٹیم کے 45 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  • صبا قمر کی میوزک ویڈیوچنگاریاں نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

    صبا قمر کی میوزک ویڈیوچنگاریاں نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

    پاکستانی ماڈل و اداکارہ صبا قمر کی میوزک ویڈیو چنگاریاں ریلیز کر دی گئی-

    اغی ٹی وی : دو روز قبل صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر میوزک ویڈیو ریلیز کرنے کے بارے میں بھی بتایا تھا انہوں نے کہا تھا کہ ان کی نئی میوزک ویڈیو چنگاریاں ان کی سالگرہ کے دن یعنی 5 اپریل کو ریلیز کی جائے گی-

    اپنی نئی میوزک ویڈیو کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا کہ ’محبت ایک خاص قسم کی ہمت کا تقاضا کرتی ہے۔ بار بار چوٹ لگنے کی ہمت۔‘

    صبا قمر نے مزید لکھا تھا کہ ‘چنگاریاں’ جو میرے دل سے بہت قریب ہے اور ایک ایسی کہانی جو آپ سب سے متعلق ہے-

    انہوں نے اس گانے سے متعلق گلوکار مصطفیٰ زاہد کا بھی شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ میرے آن اسکرین پسندیدہ ہیرو عماد عرفانی کا شکریہ کہ وہ اس کا حصہ بنے۔

    تاہم صبا قمر نے اپنی میوزک ویڈیو ایک ادھوری لوَ اسٹوری: چنگاریاں ریلیز کردی چنگاریاں ان کے یوٹیوب چینل کی قسط نمبر 6 ہے، جس میں وہ خود پہلے ہنسی مسکراتی اور پھر روتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔

    اس قسط کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ قسط ان کے احساسات کی عکاسی کررہی ہے اور ان کے لیے بہت خاص اور دل کے قریب ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپنی سالگرہ اور اپنے یوٹیوب چینل کی پہلی سالگرہ پر میں نے یہ قسط ریلیز کی کیونکہ یہ میرے دل کے بہت قریب ہے اور اسے تیار کرنے میں، میں نے دل و جان سے محنت کی ہے کیونکہ اس قسط کی صورت میرا ایک خواب پورا ہورہا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ یہ ویڈیو آپ کو بھی ایسا ہی احساس دلائے گی کہ زندگی بڑھتی رہتی ہے، یہ ویڈیو ایسی کہانی پر مبنی ہے جو آپ سب کی کہانی ہے۔

    آخر میں انہوں نے اپنے اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا، ایک بار پھر اس پوسٹ میں خصوصی طور پر عماد عرفانی اور مصطفی زاہد کی شکرگزار دکھائی دیں۔

    صبا قمر کی میوزک ویڈیو کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے یہاں تک کہ محض 19 گھنٹے قبل شئیر کئے گئے گانے کو 51 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے-

  • یو ای ٹی پشاور نے کم لاگت والے نئے سولر پینلز تیار کر لئے

    یو ای ٹی پشاور نے کم لاگت والے نئے سولر پینلز تیار کر لئے

    یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی ) پشاور نے تھرڈ جنریشن کے سولر فوٹو وولٹک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نئے سولر پینلز تیار کرلیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ انرجی نے تھرڈ جنریشن کے سولر فوٹو وولٹک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد سے موجودہ سے نصف قیمت پر نئے سولر پینلز تیار کرلیے ہیں۔

    یو ای ای ٹی میں اس منصوبے کے نگراں ڈاکٹر نجیب اللہ نے بتایا کہ چین کی ہوزونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر ہان اور سوئٹزرلینڈ کے سولرونکسمکس کے ڈاکٹر ٹوبی میئر بھی اس پروجیکٹ کا حصہ تھے اور انہوں نے UET میں پروٹو ٹائپنگ لیب قائم کرنے میں مدد کی۔

    ڈاکٹر نجیب اللہ نے کہا کہ ہلکے پھلکے اور لچکدار پینل رواں ہفتے باضابطہ طور پر منظرعام پر آئیں گے۔

    نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نجیب اللہ نے کہا کہ اس منصوبے کا تحقیقی مرحلہ 2014 میں شروع ہوا تھا جبکہ تھرڈ جنریشن کے سولر پینل کی پروٹو ٹائپ یو ای ٹی کے سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ انرجی میں سال 2019 میں صوبائی حکومت کی حمایت سے تیار کیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ سینٹر کو امریکی امداد سے 2014 میں قائم کیا گیا تھا۔

    کیمبرج یونیورسٹی سے مادی علوم میں پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے ڈاکٹر نجیب اللہ کا کہنا تھا کہ تھرڈ جنریشن کے شمسی فوٹو وولٹک پینلز پر ملک میں فروخت ہونے والی سلیکان فوٹو وولٹک ٹیکنالوجی جو زیادہ تر چینی کمپنیاں تیار کرتی ہیں، سے 50 فیصد کم لاگت آئے گی کیونکہ ان میں استعمال ہونے والا مواد مقامی طور پر دستیاب ہے اور اس کی تیاری میں کم درجہ حرارت کی ضرورت ہے۔

    ڈاکٹر نجیب اللہ نے کہا کہ مارکیٹ میں موجود سولر پینلز کو انتہائی ریفائنڈ سلیکان کی ضرورت ہوتی ہے جو 99.99999 فیصد خالص ہوں اور درجہ حرارت 1100 اور ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ بھی چاہیے ہوتا ہے لیکن ہم نے اپنی پروڈکٹ میں سلیکان کی جگہ قدرتی طور پر دستیاب میٹل ہالیڈ پروسکیٹین کا استعمال کیا ہے جو 450 ڈگری سنٹی گریڈ پر تیار ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پروفیسر ہان ابھرتی ہوئی شمسی ٹیکنالوجی کو اور زیادہ ایڈوانس بنانے پر کام کر رہے ہیں اور چین کے علاقے ہووان میں 200 میگاواٹ کا ایک یونٹ قائم کرنے جا رہے ہیں۔

    پروفیسر ہینٹولڈ ڈان نے کہا ہے کہ وہ ’ہمارے دوست‘ پاکستان کے ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لئے کام کرنا پسند کریں گے۔

    انہوں نے چینی اور پاکستانی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اربوں ڈالر مالیت کے منصوبے کے تحت ابھرتی ہوئی شمسی ٹیکنالوجی کو کمرشل بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دیں اور فنڈز مختص کریں۔

    انہوں نے بتایاکہ انہوں نے کہا ، "ڈاکٹر ٹوبی 1994 سے تھرڈ جنریشن کے وولٹک پینلز پر کام کر رہے ہیں۔ وہ پروفیسر مائیکل گریزیل کےطالب علم ہیں ، جو تھرڈ جنریشن کے فوٹو وولٹک پینل کے سرخیل ہیں-

    ڈاکٹر نجیب اللہ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے مشیر تعلیم کامران بنگش نے اس حوالے سے کہا کہ حکومت اس طرح کی ایجادات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اسی وجہ سے اس شمسی ٹیکنالوجی منصوبے کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ایجادات سے یونیورسٹیز کو ریونیو ملے گا اور ان کے استحکام میں مدد ملے گی۔