بالی ووڈ اداکار اکشے کمار میں گزشتہ روز کو کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد انہیں آج یعنی 5 اپریل کو احتیاطی تدابیر کے پیش نظر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
باغی ٹی وی : تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے والی ٹیم کے 45 ارکان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
اکشے کمار نے گزشتہ روز کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا تھا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا۔
اداکار نے بتایا تھا کہ ان میں کورونا کی زیادہ علامات نہیں ہیں اور انہوں نے ماہرین صحت کے مشورے پر کچھ ادویات بھی لی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے نیک خواہشات پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
تاہم آج اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر انہوں نے ڈاکٹرز کے مشورے پر خود کو ہسپتال منتقل کردیا ہے-
دوسری جانب انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اکشے کمار میں کورونا کی تشخیص کے بعد ان کے ساتھ کام کرنے والی ٹیم کے دیگر 45 ارکان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اکشے کمار آنے والی فلم ’رام سیتو‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی مگر ان کے بعد ان کی ٹیم کے تمام یعنی 100 ہی ارکان کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 45 ارکان میں کورونا کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر فلم کی شوٹنگ روک دی گئی۔
’رام سیتو‘ کی کاسٹ میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور نصرت بروچا بھی شامل ہیں جب کہ دیگر معروف اداکار بھی اس فلم کا حصہ ہیں تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جیکولین فرنینڈس میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے یا نہیں؟
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی بھارتی فلم کی شوٹنگ کے دوران اتنی بڑی تعداد میں لوگ ایک ساتھ کورونا کا شکار ہوئے ہیں اس سے قبل بھی اگرچہ متعدد اداکار فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی کورونا کا شکار ہوئے تاہم اتنی بڑی تعداد میں لوگ ایک ساتھ شکار نہیں ہوئے تھے۔
اسمارٹ فون کمپنی رئیل می نے اپنا نیا مڈرینج اسمارٹ فون ایکس 7 پرو الٹرا متعارف کرا دیا ہے ۔
باغی ٹی وی : اس سے قبل کمپنی نے گزشتہ سال ستمبر میں رئیل می نے ایکس 7 پرو متعارف کرایا تھا اور اب اس کا الٹرا ورژن پیش کیا گیا ہے اس نئے فون میں 6.55 انچ کا سپرامولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور خم ایجز کے ساتھ دیا گیا ہے۔
فون کے فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 32 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔
فون کے اندر 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے رئیل می یو آئی 2.0 سے کیا ہے۔
ایکس 7 پرو الٹرا میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے پراسیسر ڈیمینسٹی 1000 پلس ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب ہے۔
فون کے دیگر فیچرز میں اسٹیریو اسپیکرز، ڈولبی ایٹموس، وی سی لیکوئیڈ کولنگ، این ایف سی اور 5 جی سپورٹ قابل ذکر ہیں۔
یہ فون چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2399 یوآن (56 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2699 یوآن (63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔
سندھ حکومت نے کینسر کی شکار سینئر اداکارہ نائلہ جعفری کی مدد کی اپیل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کی مالی معاونت کرنے کا اعلان کیا ہے-
باغی ٹی وی : نائلہ جعفری 2016 سے بیمار ہیں اور ابتدائی طور پر ان میں اوورین کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور بعد ازاں ان میں معدے کے کینسر کی بھی تشخیص ہوئی کینسر کے تیسرے اسٹیج کی وجہ سے انہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا بعد ازاں نائلہ جعفری کو کچھ عرصہ ہسپتال میں رکھنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا –
اداکارہ نے 2017 میں اس وقت کی مرکزی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی مالی مدد لینے سے انکار کردیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں نے اس وقت کے صدر مملکت ممنون حسین کی معاونت قبول کی تھی ساتھ ہی انہوں نے حکومت سندھ کی مالی مدد بھی قبول کی تھی۔
حال ہی میں نائلہ جعفری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے ٹی وی مالکان، ڈراما سازوں اورحکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔
مدد کی اپیل کرنے کی ویڈیو میں نائلہ جعفری کو ہسپتال کے بستر پر کسمپرسی کی حالت میں دیکھا جا سکتا تھا اور وہ مدد کی اپیل کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی تھیں۔
اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے بھی حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ نائلہ جعفری کی مدد کرے اور اب سندھ حکومت نے نائلہ جعفری کی مدد کا اعلان کردیا۔
My dear friend and a renowned TV actor Naila Jafri has been fighting Cancer since last 6 years. The battle is very expensive. In this video she requests if the channel owners pay royalty to her previous work’s re runs it will be of great help to her. pic.twitter.com/AYc6TOTRB7
— Furqan T. Siddiqui (@furqantsiddiqui) April 4, 2021
سندھ کے وزیر ثقافت سید سردار شاہ نے نائلہ جعفری کی ویڈیو شیئر کرنے والے اداکار و ٹی وی اسٹار فرقان صدیقی کی ٹوئٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سندھ حکومت اداکارہ کی تمام مالی معاونت کرے گی۔
Culture department will happily bear all her expenses .. can anyone share her contact number?
سید سردار شاہ نے اداکارہ کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ محکمہ ثقافت نائلہ جعفری کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گا اور ساتھ ہی وزیر ثقافت نے فرقان صدیقی سے اداکارہ سے رابطے کرنے کے لیے فون نمبر اور دیگر ضروری معلومات بھی فراہم کرنے کی اپیل کی۔
Thank you Shah sb. Already on it
— Furqan T. Siddiqui (@furqantsiddiqui) April 4, 2021
Furqan bhai, how can one help her. Can you please DM details?
— Zubair Faisal Abbasi (@zubairabbasi) April 4, 2021
جبکہ دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کا اکاؤنٹس نمبر اور فون نمبرز کی ڈیٹیل مانگی-
https://twitter.com/salmonstagrams/status/1378604126859300864?s=20
ڈرامہ نگار و لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے اپنے خلاف مئی 2020 میں کی جانے والی ٹوئٹ کو ’نامناسب و چونکا دینے‘ والی قرار دیا-
باغی ٹی وی : ماہرہ خان نے مارچ 2020 میں خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے سماجی رہنما ماروی سرمد کے لیے ٹی وی کے پروگرام پر نامناسب زبان استعمال کیے جانے پر ٹوئٹ کی تھی جس پر شوبز شخصیات نے ڈراما نگار پر خوب تنقید کی تھی۔
خلیل الرحمٰن قمر پر تنقید کرنے والی شوبز شخصیات میں ماہرہ خان بھی شامل تھیں، جنہوں نے 4 مارچ 2020 کو ڈراما نگار کے خلاف ٹوئٹ کی تھی۔
ماہرہ خان نے خلیل الرحمٰن قمر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ ٹی وی اسکرین پر عورتوں کی تضحیک کرنے والے شخص کی جانب سے ماروی سرمد کے لیے کہے گئے الفاظ پر حیران ہیں۔
اداکارہ نے ڈراما نگار کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ وہی شخص ہیں، جنہیں عورتوں کی تضحیک کے بعد ایک کے بعد ایک منصوبہ دیا جاتا ہے۔
ماہرہ خان کی مذکورہ ٹوئٹ پر ایک سال بعد اب خلیل الرحمٰن قمر نے رد عمل دیتے ہوئے اداکارہ کی ٹوئٹ پر دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہ بہتر ہوتا کہ اداکارہ اپنے رد عمل کا اظہار ٹویٹر پر کرنے کی بجائے ان سے فون پر کرتیں۔
خلیل الرحمٰن قمر حال ہی میں اے آر وائے پر واسع چوہدری کے پروگرام ’گھبرانا منع ہے‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے ماہرہ خان کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ سمیت اپنے حوالے سے پھیلی ہوئی دوسری متنازع باتوں پر بھی کھل کر بات کی۔
خلیل الرحمٰن قمر کا اصرار تھا کہ وہ غلط باتیں نہیں کرتے مگر ان کی باتوں کا مطلب غلط لیا جاتا ہے اور جب وہ سمجھتے ہیں تو ان کی سخت لہجے کی وجہ سے انہیں مزید غلط سمجھا جاتا ہے۔
خلیل الرحمٰن کے مطابق وہ عورتوں کے حقوق کے بڑے علمبردار ہیں اور ان کے قریب رہنے والے افراد انہیں ٹھیک طرح سے جانتے ہیں اور ان کے حوالے سے یہ خیال غلط ہیں کہ عورتیں ان سے ڈرتی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں خلیل الرحمٰن قمر نے بتایاکہ انہیں ’فیمنسٹ‘ تحریک اور ’فیمنزم‘ کا علم نہیں تھا اور جس دن وہ ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے تو وہ اپنے خلاف ہونے والی باتوں کی وضاحت کے لیے گئے تھے۔
ڈراما نگار کے مطابق جب وہ پروگرام میں شریک ہوئے تو انہیں ’عورت مارچ’ کے کچھ قابل اعتراض نعروں کا علم ہوا اور انہوں نے صرف ان نعروں پر اعتراض کیا اور کہا کہ انہیں تبدیل ہونا چاہیے کیوںکہ ہم ’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ کے رہائشی ہیں، یہ ’فیمنزم جمہوریہ پاکستان‘ نہیں ہے ۔
خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ فیمنسٹ تحریک جنگ عظیم اول کے بعد شروع ہوئی اور خواتین کے حقوق سمیت مرد و خواتین کے یکساں حقوق کے لیے جدوجہد شروع کی گئی۔
ڈراما و فلم نگار کے مطابق وہ عورت مارچ اور عورتوں کی تحاریک کے مخالف نہیں ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ انہیں بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ سمیت ایک اور فلم ساز نے بھی فلم لکھنے کی پیش کش کی مگر انہوں نے منع کردیا۔
ڈراما نگار کے مطابق جب وہ 2006 میں بھارت گئے تو انہوں نے وہاں ٹی وی پر کوئی پاکستانی چینل نہیں دیکھا، جس کی وجہ سے انہیں برا لگا اور فلمیں لکھنے کی پیشکش مسترد کی۔
اپنے معروف ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کے مشہور ہونے والے ڈائیلاگ ’دو ٹکے کی عورت‘ پر بھی خلیل الرحمٰن قمر نے بات کی اور کہا کہ ان کے مذکورہ جملے کو غلط سمجھا اور لکھا گیا۔
پروگرام میں ڈرامے کا مذکورہ ڈائیلاگ بھی نشر کیا گیا، جس کے بعد خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ ڈرامے میں ’عورت‘ کا ذکر ہی نہیں بلکہ ڈائیلاگ میں ‘لڑکی‘ کہا جا رہا ہے اور ایک مخصوص لڑکی کہا جا رہا ہے، یعنی ڈرامے کا ڈائیلاگ ہے کہ ’تم اس دو ٹکے کی لڑکی کے لیے 5 کروڑ روپے دے رہے ہو‘۔
خلیل الرحمٰن قمر کے مطابق ان کے ڈائیلاگ کا مطلب ایک خاص قسم کی مخصوص لڑکی تھی، جس سے گناہ سرزد ہوا مگر ان کے ڈائیلاگ کو ہر عورت کے لیے سمجھا گیا جو غلط ہے۔
پروگرام کے دوران خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ ماروی سرمد پر تنقید کے بعد ماہرہ خان نے ان کے لیے، جو ٹوئٹ کی تھی، وہ ’نامناسب‘ اور ’چونکا دینے والی‘ تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ماہرہ خان کی بہت عزت کرتے ہیں اور وہ بھی ان کی عزت کرتی ہیں مگر کیا ہی اچھا ہوتا کہ ماہرہ خان ان کے خلاف ٹوئٹ کرنے کے بجائے انہیں فون پر ہی بات کہ دیتیں۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ برطانیہ میں ابھی سردی کا موسم جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ ایسٹر کے موقع پر بھی برفانی ہوائوں اور مختلف علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم آرکٹک ہوائوں نے راتوں رات برطانیہ میں داخل ہوئیں اور شدید برف باری ہوئی، شدید برفانی طوفان کی وجہ سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا-
باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے شمالی سکاٹ لینڈ کے بعض علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی تھی تاہم موسم کی پیش گوئی کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اب درجہ حرارت میں مسلسل کمی ہونے کا امکان ہے لیکن برفباری نہیں ہوگی۔ یخ بستہ موسم کے باوجود لوگوں سے کہا گیا کہ اگرچہ کوروناکی پابندیاں نرم کی جا رہی ہیں لیکن وہ گھروں سے باہر صرف اپنے دوستوں اور فیملی کے ارکان سے ملاقاتیں کریں۔
ادھر سینسبری کی ایک سروے رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 51 فیصد سے زیادہ برطانوی گھرانوں نے امسال ایسٹر پر باربی کیو یا پکنک کا پروگرام بنایا ہوا ہے۔تاہم فائف، اسٹریچ لائیڈ اور ہائی لینڈز میں برفانی جھکڑ چلنے اور برفباری کی وجہ سے یہ پروگرام خطرے میں پڑتے نظر آئے۔
محکمہ موسمیات کی وارننگ کے مطابق بالائی علاقوں میں 15 سینٹی میٹر تک برف گرنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو شام 6 بجے سے زرد وارننگ جاری کردی تھی۔ محکمہ موسمیات کے کریگ سنیل کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرما کا مزہ چکھنے کے بعد اب سردی بڑھنے کا امکان ہے، جو ایسٹر کے اختتام ہفتہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
انھوں نے کہا تھا کہ اگرچہ سال کے اس حصے میں برفباری کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے لیکن بہت سے لوگوں کو موسم کی اس تبدیلی سے دھچکہ لگ سکتا ہے۔ ہفتہ کو جنوب مشرق اور لندن میں درجہ حرارت 12 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ پیر کو لندن میں درجہ 8 درجہ سینٹی گریڈ پر آجانے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 13 اور 10 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،
موسم کی خرابی کے باوجود برطانوی شہری گڈ فرائی ڈے کی تعلیم جوش وخروش کے ساتھ منایا اور بڑی تعداد میں لوگ پارکوں اور ساحلی علاقوں کا رخ کیا۔
میٹروپولیٹن پولس نے مجوزہ مظاہروں کے پیش نظرطویل اختتام ہفتہ کیلئے وارننگ جاری کی ہے، جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بڑی تعداد میں جمع نہ ہوں۔ پولیس نے متنبہ کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں جہاں ضرورت محسوس کی گئی ہے، کارروائی کی جائے گی۔
تاہم آرکٹک ہوائوں نے راتوں رات برطانیہ میں داخل ہوئیں اور شدید برف باری ہوئی، شدید برفانی طوفان کی وجہ سے درجہ حرارت منجمند ہونے کی حد تک بڑھ گیا-
سخت سردی کا موسم محض 24 گھنٹے میں آیا برطانیہ کے ساحل اور پارکوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے عوام کی بھر مار تھی اور 18C (64.4F) کے گرم درجہ حرارت میں ایسٹرانجوائے کر رہے تھے-
پیر کی صبح درجہ حرارت بہت کم تھا کیونکہ سردی بڑھانے والی شمالی ہوائیں چل رہی تھیں۔ پارہ 1 ڈگری کے ساتھ شمال میں اور بمشکل ہی جنوب میں نقطہ انجماد کی حد تک بڑھ گیا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا-
باغی ٹی وی :اجلاس میں آئی ٹی ایکسپرٹ مسعود جبار، چئیرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)عامر عظیم باجوہ، چئیرمین اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی عامر ہاشمی، سی ای او این آئی ٹی بی سید شبہات علی شاہ موجود تھے-
اجلاس میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لئے مختلف قلیل، وسط اور طویل المدت اقدامات پر غور کیا گیا-
وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ اس وقت آئی ٹی کے شعبے میں پانچ ارب ڈالر زرمبادلہ کمانے کا پوٹیشنل موجود ہے تاہم سیکٹر منظم نہ ہونے اور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے حاصل ہونے والا زرمبادلہ استعداد سے بہت کم ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کے پوٹیشنل کو برؤے کار لانے کے حوالے سے آئی ٹی سیکٹر کلیدی اہمیت کا حامل ہے-
وزیرِ اعظم نے کہا کہ آئی ٹٰی سیکٹر کے حوالے سے ملک میں بے انتہا پوٹیشنل موجود ہےکوویڈ کی وجہ سے جہاں مختلف چیلنجز سامنے آئے ہیں وہاں گھر سے بیٹھ کر کام کرنے کے حوالے سے آئی ٹی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے بے شمار مواقع پیدا ہوئے ہیں-
انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ٹی سیکٹر کے ماہرین خصوصاً فری لانسرز کو منظم کرنے کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے-
وزیرِ اعظم نے ملک میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایس ٹی زونز کا قیام آئی ٹی سیکٹر کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا-
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے ٹائم لائنز پر مبنی قلیل، وسط اور طویل المدت حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے تاکہ اس پر فوری عمل درآمد شروع کیا جا سکے۔
پاکستان میوزک انڈسٹری کی نامور گلوکارہ مومنہ مستحسن فخرزمان کو رن آؤٹ پر کوئنٹن ڈی کوک کے رویہ پر چپ نہ رہ سکیں-
باغی ٹی وی : گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں کوئنٹن ڈی کوک نے جس طرح فخرزمان کو آؤٹ کیا اس پر سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ بحث جاری ہے کسی نے اس کو دھوکہ بازی قرار دی تو کسی نے آئی سی سی رولز کی خلاف ورزی تاہم کوئنٹن ڈی کوک کے اس رویہ نے جہاں سب کو مایوس کیا وہیں گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی اس رویہ پر چپ نہ رہ سکیں۔
Should it not be wrong to purposely distract/trick a player midplay running to the crease? Sad to see unsportsmanlike conduct… @ICC#FakharZaman#PakVsSA@TheRealPCB
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مومنہ مستحسن نے کہا کہ کیا جان بوجھ کر کھیل کے دوران کسی کھلاڑی کا دھیان بھٹکانا غلط نہیں، اس طرح کا رویہ دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوا۔
مومنہ نے آئی سی سی کے رولز سے متعلق تصویر بھی شئیر کی اور کہا کہ ہم سب کو اسے آئی سی سی کو ٹوئٹ کرنا چاہیے تاکہ جواب ملے –
https://twitter.com/MominaMustehsan/status/1378764124495118339?s=20
انہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا 41.5 درست قانون ہے؟ اور اگریہ بات ہے تو ، کیا فخر زمان کو غیر منصفانہ طور پر برخاست کیا گیا؟ کرکٹ دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور کھیلا جاتا ہے اور اگر فخرزمان کا آؤٹ ہونا غلط ہے تو اس مسئلہ کو دیکھنا چاہئے تاکہ آئندہ ایسا کچھ نہ ہو-
پاکستان شوبز کی معروف ماڈل و اداکارہ صبا قمر کی 37ویں سالگرہ کی تقریب کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔
باغی ٹی وی :صبا قمر نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ کہ وہ اس لیٹ نائٹ تقریب سے بالکل ناواقف تھیں، ایک اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ان کیلئے یہ سرپرائز برتھ ڈے پارٹی حیران کُن تھی۔
انہوں نے تقریب کا انعقاد کرنے والے دوستوں کا شکریہ ادا کیا، تقریب میں علی عظمت، ارم خان اور بلال سعید نے بھی شرکت کی۔
صبا قمر کی برتھ ڈے پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں
اداکارہ صبا قمر کو سوشل میڈیا پر بھی سالگرہ کے پیغامات بڑی تعداد میں موصول ہورہے ہیں جنہیں وہ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کررہی ہیں اور شکرگزار دکھائی دے رہی ہیں۔
اداکارہ نے گزشتہ روز اپنی پوسٹ میں میوزک ویڈیو ریلیز کرنے کے بارے میں بھی بتایا انہوں نے کہا تھا کہ ان کی نئی میوزک ویڈیو چنگاریاں ان کی سالگرہ کے دن ریلیز کی جائے گی-
اپنی نئی میوزک ویڈیو کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’محبت ایک خاص قسم کی ہمت کا تقاضا کرتی ہے۔ بار بار چوٹ لگنے کی ہمت۔‘
صبا قمر نے مزید لکھا تھا کہ ‘چنگاریاں’ جو میرے دل سے بہت قریب ہے اور ایک ایسی کہانی جو آپ سب سے متعلق ہے-
واضح رہے کہ خوبرو پاکستانی اداکارہ نے ٹی وی اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا آغاز ’میں عورت ہوں‘ سے کیا تھا۔ صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
ہ گزشتہ برس گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کا ایک ساتھ پہلا ویڈیو گانا ‘قبول ہے’ بھی ریلیز ہوا تھا جسے چند ہی گھنٹوں میں 2 لاکھ کے قریب بار دیکھا گیا جبکہ یہ گانا کافی متنازع کا شکار بھی رہا جبکہ بلال سعید اور صبا قمر کو متعدد مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑا-
‘قبول’ کے ذریعے صبا قمر نے میوزک گانوں کی ہدایت کاری میں بھی قدم رکھا تھا اس سے قبل وہ اپنے یوٹیوب چینلز پر مختصر ڈراموں کی ہدایات بھی دیتی رہی ہیں۔
گزشتہ ماہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان کارونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں-
باغی ٹی وی : بالی ووڈ اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی خوشخبری سنادی ہے کارتک نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے۔
کارتک آریان نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، 14 دن کا قرنطینہ ختم اور بس اب کام پر واپسی۔‘
واضح رہے کہ اداکار کارتک آریان نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی اور مداحوں سے کہا تھا کہ وہ ان کی کورونا سے صحت یاب ہونے کی دعا کریں کارتک نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوزیٹیو کی علامت کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ کورونامثبت ہو گیا ہوں، دعا کرو۔
خیال رہے کہ متعدد بالی ووڈ اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں اکشے کمار گووندا، عالیہ بھٹ، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان، منوج باجپائی، سدھانت چترویدی، تاراسوتاریا، ستیش کوشک اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی شامل ہیں جبکہ رنبیر کپور بھی کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں-
ویوو نے ایکس 60 سیریز کا نیا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔
باغی ٹی وی : ویوو نے دسمبر 2020 میں ایکس 60 اور ایکس 60 پرو پیش کئے تھے جبکہ جنوری میں ایکس 60 پرو پلس سامنے آیا اور اب ایکس 60 ٹی متعارف کرایا گیا۔
یہ نیا فون ایکس 60 سے ملتا جلتا ہے تاہم پرو سیسر مختلف ہےاس فون میں ڈیمینسٹی 1100 پراسیسر موجود ہے جبکہ ایکس 60 میں ایکسینوس 1080 جبکہ اس کے گلوبل ورژن میں اسنیپ ڈراگون 970 پراسیسر دیا گیا۔
فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 13 میگا پکسل پورٹریٹ کیمرے موجود ہیں جبکہ فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔
ایکس 60 ٹی میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے 6.56 انچ کا فل ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے۔
فون کے اندر 4300 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے دیگر فیچرز میں این ایف سی، 5 جی سپورٹ اور اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم قابل ذکر ہیں۔
کمپنی کے مطابق مین کیمرے میں گیمبل اسٹیبلائزیشن کا فیچر بھی دیا گیا ہے یہ فون سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کی قیمت 3498 یوآن یعنی 81 ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔