Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی : خفیہ اطلاع پر ساہیوال سے مبینہ دہشت گرد  کو گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی : خفیہ اطلاع پر ساہیوال سے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار

    ساہیوال: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر ساہیوال سے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان ساہیوال سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد مستاجب کوساہیوال بائی پاس سے گرفتارکیا گیا، ترجمان کے مطابق دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ سے ہےملزم گوجر خان راولپنڈی کا رہائشی ہے، دہشت گرد سے بارودی مواد اور آئی ای ڈی برآمد ہوئے ہیں جبکہ ملزم کو مزید تفتیش کےلیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری جانب شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 11 اور 12 ربیع الاول (16 اور 17 ستمبر) کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی،محکمہ داخلہ سندھ نے ربیع الاول کی سیکیورٹی کی مناسبت سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ربیع االاول کے جلسے جلوسوں اور پروگرامز کی وجہ سے ڈبل سواری بند کی گئی، سکھر ڈویژن، حیدرآباد اور دادو میں 11/12 ربیع الاول کو موٹرسائیکل ڈبل سوا ری پر پابندی ہوگی جبکہ گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، کشمور، جیکب آباد اور نوابشاہ میں 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

    محکمہ داخلہ کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں 13 ،16 اور 17 ستمبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ 13ستمبر کو چپ تعزیے کے جلوس کی سیکیورٹی کی وجہ سے ڈبل سواری بند کی گئی ہے۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس ،عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد

    190 ملین پاؤنڈ کیس ،عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی: احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی،عدالت نے وکلا صفائی کو کل نیب تفتیشی افسرپرجرح مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

    یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز یا القادر ٹرسٹ کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو بھیجے گئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سینکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی۔

    یہ کیس القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کے مبینہ طور پر غیر قانونی حصول اور تعمیر سے متعلق ہے جس میں ملک ریاض اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ذریعے 140 ملین پاؤنڈ کی وصولی میں غیر قانونی فائدہ حاصل کیا گیا۔

    عمران خان پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے طے پانے والے معاہدے سے متعلق حقائق چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا، رقم (140 ملین پاؤنڈ) تصفیہ کے معاہدے کے تحت موصول ہوئی تھی اور اسے قومی خزانے میں جمع کیا جانا تھا لیکن اسے بحریہ ٹاؤن کراچی کے 450 ارب روپے کے واجبات کی وصولی میں ایڈجسٹ کیا گیا۔

  • شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیی صدیقی انتقال کر گئے

    شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیی صدیقی انتقال کر گئے

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیی صدیقی انتقال کر گئے،وہ طویل عرصے سے بیمار تھے ۔

    باغی ٹی وی:شوہر کے انتقال کی خبراداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر دی،پوسٹ میں شگفتہ اعجاز نے اپنے شوہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے شوہر بروز جمعرات خالق حقیقی سے جا ملے ہیں،انہوں نے اپنے شوہر کی مغفرت کے لیے دعا اور سورۃالفاتحہ پڑھنے کی درخواست کی۔

    شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیی صدیقی گذشتہ پانچ سال سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے وہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے ، جہاں ان کی حالت تشوشناک بتائی جارہی تھی۔

    واضح رہے کہ یہ یحیی صدیقی اور شگفتہ اعجاز دونوں کی دوسری شادی تھی اور دونوں کے پہلی شادی سے دو دو بچے ہیں دونوں کی مشترکہ دو بچیاں بھی ہیں،یحییٰ صدیقی کے انتقال پر شگفتہ اعجاز کے مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

  • میڈیا چینلز نے سینیٹر فیصل ووڈا اورمصطفی کمال کی پریس کانفرنسز نشر کرنے پرغیر مشروط معافی مانگ لی

    میڈیا چینلز نے سینیٹر فیصل ووڈا اور ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی کمال کی پریس کانفرنسز نشر کرنے پرغیر مشروط معافی مانگ لی-

    باغی ٹی وی: چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی بینچ نے فیصل ووڈا اور مصطفی کمال کی پریس کانفرنسز نشر کرنے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کی،دوران سماعت مختلف چینلز نے فیصل ووڈا اور مصطفی کمال کی پریس کانفرنسز نشر کرنے پرغیر مشروط معافی مانگ لی، جس پر سپریم کورٹ ٹی وی جینلز مالکان کی غیر مشروط معافی منظور کرلی۔

    عدالت کی جانب سے میڈیا چینلز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی گئی جبکہ ٹی وی چینلز نے معافی نامہ نشر کرنے کی یقین دہانی کروا دی،پی بی اے کے وکیل فیصل صدیقی نے یقین دہانی کرائی کہ ٹی وی چینلز خود احتسابی کا عمل بھی بہتر بنائیں گے، ڈیلے مکینزم بھی یقینی بنایا جائے گا، پریس کانفرنس میں کی گئی توہین آمیز باتیں بھی دوبارہ نشر نہیں ہونی چاہئیں تھیں۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ غیرمشروط معافی صرف توہین کی شدت کو کم کرتی ہے، 1996 کا خالد مسعود کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، عدالت طے کرچکی توہین عدالت کیس میں نیت نہیں دیکھی جاتی، ڈان اخبار کا اپنا ایک محتسب ہے باقی اداروں میں بھی خود احتسابی ہونی چاہیئے۔

    چئیرمین پی بی اے شکیل مسعود بھی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہم خود احتسابی کے عمل کو بہتر بنائیں گےجسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور وی لاگرز کس کے کنٹرول میں ہیں، ان کا بھی احتساب کریں، جس پر وکیل فیصل صدیقی نے بتایا کہ وہ پی بی اے کے ماتحت نہیں ہیں۔

    16 مئی کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ ایک غریب اور مڈل کلاس آدمی بغیر پیسا خرچ کیے انصاف کی امید نہیں رکھ سکتا، ایک جج دہری شہریت پر عوامی نمائندے کو گھر بھیج سکتا ہے تو خود اس کے لیے یہ پابندی کیوں نہیں؟اسلام آباد میں دیگر رہنماؤں کے ہمرا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ کیا دہری شہریت پر کوئی شخص رکن قومی اسمبلی نہیں بن سکتا، تمام اداروں میں دہری شہریت کے قوانین لاگو ہونے چاہئیں، ملک میں جاری خلفشار کی وجہ سے ریاست میں کشمکش ہے، اس طرح کی سیاسی صورتحال سے ایک سیاسی کارکنان خاموش نہیں رہ سکتا ہے، عدلیہ نے نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر گھر بھیج کر ان کی حکومت ختم کر دی گئی۔

    15 مئی کو سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب پاکستان میں کوئی پگڑی اچھالے گا تو ہم ان کی پگڑیوں کی فٹبال بنائیں گےمیں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھا، 15 روز ہوگئےجواب نہیں آیا، 19 اے کے تحت مجھے جواب دیا جائے، بابر ستار کہتے ہیں کہ جج بننے سے پہلے اس وقت کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو رپورٹ بھیجی، ہم نے کہا کہ اس کے حوالے سے ریکارڈ روم کے اندر کوئی چیز ہوگی تحریری طور پر لیکن اس کا جواب ہمیں نہیں مل رہا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ آرٹیکل 19 اے کے تحت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے آرڈر دیا کہ ہر پاکستانی بات کسی سے بھی پوچھ سکتا ہے تو پاکستانی تو دور کی بات ایک سینیٹر کو جواب نہیں مل رہا تو اب ابہام بڑھ رہا ہے، شک و شبہات سامنے آرہے ہیں کہ اس کے پیچھے منطق کیا ہے؟

  • علی امین گنڈا پورکے بیان پر معافی کی ضرورت نہیں، بیرسٹر گوہر

    علی امین گنڈا پورکے بیان پر معافی کی ضرورت نہیں، بیرسٹر گوہر

    پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی بنی ہے، آج ہمارے تمام ارکان شرکت کریں گے-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوئی بھی عوام کے خلاف نہیں جا سکتا، سیاست میں کوئی چیز فائنل نہیں ہوتی، علی امین گنڈا پورکے بیان پر معافی کی ضرورت نہیں، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کیا یہ اچھی بات نہیں ہے۔

    انہوں نے پارلیمنٹ احاطہ سے گرفتار ممبران کے معاملے پر کہا ہے کہ معاملہ اسپیکرقومی اسمبلی کے سامنے اٹھاؤں گا، کوشش کریں گے تناؤکم ہو، سختیاں کم ہوں اور حالات بہتری کی طرف جائیں جبکہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کاکوئی امکان نہیں ہے،ہمارے ایم این اے سعد اللہ بلوچ کوگھرسےاٹھایاگیا۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کے گرفتار 10 اراکین اسمبلی کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی طرف سے پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے زیر حراست اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ان سے ملاقات کی اور ان کے سامنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

  • پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

    پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

    بلوچستان اور پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز بنچ ایبٹ آباد نے متفقہ طور پر 9ستمبر کو لارنس روڈ پر شو ہم دیکھیں گے کے دوران پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے ترجمان کوثر کاظمی کے رویے کو ایک سنگین واقعہ قرار دیا جس میں محمد اظہر اے ایس سی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی-

    باغی ٹی وی: اس میں برطانیہ اور پاکستان دونوں میں مسٹر کاظمی کی طرف سے پرتشدد اور دھمکی آمیز رویہ اپنا یا گیا اس واقعہ کی روشنی میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کارروائی کرنے ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے سرکاری ترجمان کوثر کاظمی اور نامعلوم افراد کے خلاف فوجداری مقدمات کا فوری اندراج اور ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے-

    ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی جامع انکوائری کے لیے ترجمان کے طور پر سرکاری فرائض سے ہٹایا جائے اور اگلے نوٹس تک ان کی ماضی سے معطلی کی جائے،ٹی وی پروگراموں میں شرکت پر پابندی کیونکہ ان کا رویہ معاشرے پر برا ا ثر چھوڑتا ہے-

    ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز نے مطالبہ کیا کہ پیمرا کو ایسے مجرمانہ اقدام کو پلیٹ فارم فراہم کرنے والے نیوز چینل کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔
    balochistan

    peshawar

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل

    پی ٹی آئی رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار اراکین قومی اسمبلی کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کردیا –

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین قومی اسمبلی کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

    دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کرنے سے برا تاثر جائے گا، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ کیا برا تاثر جائے گا؟ میں واضح آبزرویشن دے چکا ہوں، اگر ہم کوئی آرڈر کرتے ہیں تو ملزم جوڈیشل ہو جائیں گے؟ جسمانی ریمانڈ کا یہ آرڈر برقرار تو نہیں رہ سکتا لیکن اگر ہو گیا تو کیا ہو گا؟

    وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت کو زیادہ لمبا جسمانی ریمانڈ نہیں دینا چاہیے، ٹرائل عدالت نے اپنے آرڈر میں ریمانڈ کی کوئی وجوہات بھی نہیں لکھیں،عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ اس جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کا کیسے دفاع کریں گے؟ جس پر پراسیکیوٹر نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز پڑھ کر سنائیں۔

    بعد ازاں عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت کا جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

    پی ٹی آئی ممبر شیخ وقاص اکرم، شعیب شاہین، زین قریشی، شیر افضل مروت، عامر ڈوگر، اویس حیدر، احد چٹھہ، شیخ وقاص ، سید شاہ احد علی، نسیم علی شاہ اور یوسف خان کے جسمانی ریمانڈ کے سزا کالعدم قرار دی گئی جبکہ یوسف خان، زبیر خان، اویس حیدر، نسیم شاہ کے جسمانی ریمانڈ کا بھی فیصلہ معطل کردیا گیا ہے۔

    عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام اور پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل ساڑھے 10 بجے تک کے لیے ملتوی کردی جبکہ کل 10 بجے اسپیشل ڈویژن بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

    جبکہ پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل ہونے کے بعد جوڈیشل تصور ہوں گے، ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ کل مزید دلائل سُن کر حتمی فیصلہ کرے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی شیخ وقاص، شعیب شاہین، زین قریشی اور شیر افضل مروت نے اپنے وکلا علی بخاری اور عادل عزیز قاضی کے ذریعے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

  • عمران خان، بشری بی بی کا ضمانت درخواست پرجلد فیصلے کیلیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

    عمران خان، بشری بی بی کا ضمانت درخواست پرجلد فیصلے کیلیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

    اسلام آباد: بانی اور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان اور بشری بی بی نے ضمانت کی درخواست پرجلد فیصلے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    باغی ٹی وی :اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان اور بشری بی بی نے نئے توشہ خانہ کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکی، درخواست میں ریاست ، احتساب عدالت اور اسپشل جج سینٹرل کوفریق بنایا گیا ہے،بیرسٹر سلمان صفدر،خالد چودھری اور فیصل چودھری کے ذریعے درخواست دائر کی گئی، درخواست میں عدالت سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر جلد فیصلہ سنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

  • علی امین کا بار ایسوسی ایشنز کو وفاق سےجھوٹے مقدمات کے ثبوت فراہم کرنےکا حکم

    علی امین کا بار ایسوسی ایشنز کو وفاق سےجھوٹے مقدمات کے ثبوت فراہم کرنےکا حکم

    پشاور:وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بار ایسوسی ایشنز کو وفاق کے خلاف سرگرم ہونے کی ہدایت کردی-

    باغی ٹی وی: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے وفاق کے خلاف محاذ آرائی کے معاملے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے انصاف لائرز فورم کو متحرک ہونے کی ہدایت کردی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بار ایسوسی ایشنز کے لیے 24 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی اور بار ایسوسی ایشنز میں سرکاری ملازمین کی بھرتی کا بھی اعلان کردیاعلی امین گنڈا پور نے ہدایت کی کہ جھوٹے مقدمات پر وفاق کو قراردادیں ارسال کریں، جھوٹے مقدمات کے ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جائے۔

  • خشک سالی:نمیبیا  میں 700 سے زائد جانوروں کو مارنے کا فیصلہ

    خشک سالی:نمیبیا میں 700 سے زائد جانوروں کو مارنے کا فیصلہ

    نمیبیا: خشک سالی کی وجہ سے افریقی ملک نمیبیا نے 700 سے زائد جانوروں کو مارنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق افریقی ملک کے حکام نے فیصلہ کیا کہ 100 سالوں کی بدترین خشک سالی سے دوچار نمیبیا میں جانوروں کو مارنے کا حکم دے دیا گیا ہے،عالمی سطح پر جانوروں کو مارنے کے اس فیصلے پر تنقید کی جا رہی ہے،واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق خشک سالی کی وجہ سے نمیبیا کی آدھی آبادی خوراک کی کمی کا شکار ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ نمیبیا میں خشک سالی کو مد نظر رکھتے ہوئے 700 سے زائد جنگلی حیات کو مار کر ان کا گوشت خوراک سے متاثرہ خاندان کیں تقسیم کیا جائے گا ان جنگلی حیات میں 83 ہاتھی، 30 گینڈے، 60 بھینسے، 50 امپالا ہرن، 100 بلیو وائلڈ بیسٹ اور 300 زیبرا شامل ہیں جنہیں دیگر علاقوں سے شکار کر کے لایا جائے گا،مذکورہ اقدام کا مقصد جنوب مغربی افریقی ملک میں پھیلتی خشک سالی کو کم کرنا ہے-