Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سلمان خان کی گھڑی کی قیمت دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے

    سلمان خان کی گھڑی کی قیمت دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے

    دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں کی برانڈ کے مالک جیکب ایریبو کی جانب سے بالی وڈ دبنگ سلمان خان کو گھڑی پہنائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے،گھڑی کی قیمت دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے-

    باغی ٹی وی: جیکب ایریبو دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں کی برانڈ جیکب اینڈ کو کے مالک ہیں سلمان خان کی وائرل ویڈیو جیکب ایریبو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اداکار کو اپنے برانڈ کی بیش قیمت گھڑی ’ Billionaire III ‘ پہناتے دیکھاجاسکتا ہے، اس گھڑی میں چمکتے سینکڑوں ہیروں کو دیکھ کر ہی اس کی قیمت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے-

    ویڈیو کے کیپشن میں جیکب ایریبو نے لکھاکہ میں نے کبھی کسی کو اپنی یہ گھڑی ٹرائی کرنے نہیں دی لیکن سلمان خان کیلئے میں نے یہ کیا‘۔

    جیکب اینڈ کو کی بلینیئر III گھڑی دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں میں سے ایک ہے جس کی قیمت بھارتی میڈیا پر 41 کروڑ 98 لاکھ بھارتی روپے بتائی گئی ہے بلینیئر III گھڑی کو 152 قیراط کے زمرد کے انداز سے کٹے ہوئے ہیروں سے تیار کیا گیا ہے جس کی ہر جگہ 76 ہیرے نصب ہیں، گھڑی کے ڈائل کو ایک منفرد ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے یہ منفرد ڈیزائن گھڑی کے پیچیدہ اندرونی نظام کو واضح کرتا ہے،بلینیئر III کے بریسلیٹ پر 504 ہیرے نصب ہیں جبکہ مکمل گھڑی کو 704 قیمتی ہیروں کےساتھ تیار کیا گیا ہے۔

  • 3 سال بعد بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں کیتھ لیب فعال

    3 سال بعد بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں کیتھ لیب فعال

    3 سال بعد بی ایم سی ہسپتال کوٸٹہ میں کیتھ لیب کو فعال کیا

    کوئٹہ ( آغا نیاز مگسی ) محکمہ صحت بلوچستان نے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ میں عرصہ تین سال سے زائد غیر فعال کیتھ لیب کو عوام کے لئے مکمل طور پر فعال کر دیا ہے بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں کیتھ لیب چھ کروڑ روپے کی خطیر رقم سے مرمت کے بعد عوام کے لیے اب مکمل طور پر فعال کرکے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر افضل زرکون نے باقاعدہ طور پر افتتاح کردیا ہے،افتتاحی تقریب میں ہیڈ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر ہما نعیم ترین نے بتایا کہ عرصہ تین سال سے بی ایم سی ہسپتال میں تنصیب کیتھ لیب فنی خرابی کے باعث غیر فعال ہوگیا تھا، محکمہ صحت بلوچستان نے چھ کروڑ روپے کی لاگت سے فلپس کمپنی کے تعاون سے مشین کو فعال بنایا ہے اور اگلے تین سال تک مشین کی دیکھ بھال فلپس کمپنی سے ایگریمنٹ کیا گیا ہے اب بلوچستان کے عوام پانچ ہزار کے معمولی فیس ادا کرکے اینجو گرافی اور اینجو پلاسٹی کراسکیں گے، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر افضل زرکون نے کہا کہ صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال میں کیتھ لیب کی سہولت کسی نعمت سے کم نہیں۔افتتاحی تقریب میں کارڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹر عبدالباری، ڈاکٹر فرہان فیصل، ڈاکٹر قادر بخش بلوچ، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ عنایت اللہ پانیزئی اور دیگر موجود تھے۔

  • کیا ہم مل کر کوئی میثاق جمہوریت سائن نہیں کرسکتے؟،اسپیکر قومی اسمبلی

    کیا ہم مل کر کوئی میثاق جمہوریت سائن نہیں کرسکتے؟،اسپیکر قومی اسمبلی

    اسلام آباد: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا کہ دس یا بیس آدمی بھی اگر مرجائیں تو اسے جواز بناکر پارلیمنٹ پر حملہ کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہاں جس انداز میں باتیں کی گئیں وہ ٹھیک نہیں تھا کہ فلانے آدمی (علی امین گنڈا پور) نے اخلاقیات سے بڑھ کر باتیں کی اگر کوئی اس سے بھی زیادہ باتیں کرے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ پارلیمنٹ پر آکر حملہ کردیں یہ ناقابل قبول ہے،دس یا بیس آدمی بھی اگر مرجاتے تو اس کو جواز بناکر پارلیمنٹ پر حملہ کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسپیکر صاحب آپ ن لیگ کے ممبر ہیں میں اپوزیشن کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے حلفاً آپ سے کہتا ہوں کہ آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کو بااختیار بنانے اور ملک کے ہر ادارے کو آئین کی دائرے میں رکھنے کے لیے آپ جس حد تک جائیں گے ہم آپ کے ساتھ ہیں اور کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    خواجہ آصف نے محمود خان سے کہا کہ پارلیمنٹ پر حملے کے واقعے کی کوئی تعریف نہیں کرتا اگر پارلیمان کی بے توقیری کی گئی تو یہ ہم سب کا نقصان ہے انہوں نے بیرسٹر گوہر سے کہا کہ جب کوئی شخص مطالبہ کرے تو اس کے ہاتھ صاف ہونے چاہئیں، میں واضح کرتا ہوں پارلیمنٹ میں پولیس اور نقاب پوشوں کا آنا ہماری اجتماعی بے توقیری ہے لیکن اگر پارلیمنٹ میں نقاب پوشوں کے آنے کی مذمت کی جاتی ہے تو کوئی اس شخص کی بھی تو مذمت کرے جس نے اسلام آباد میں تقریر کی وفاق اور آئین کو چیلنج کیا اور جمہوریت کو گالیاں دیں، اس کی بھی مذمت کی جائے جب چار ماہ اسی ایوان کے باہر ڈیرے ڈالے گئے۔

    اسپیکر نے میثاق جمہوریت کی تجویز پیش کردی اور کہا کہ کیا ہم مل کر کوئی میثاق جمہوریت سائن نہیں کرسکتے؟ کیا ہم آئین میں رہتے ہوئے باہر کہنے کے بجائے اس فورم پر کوئی بات نہیں کرسکتے؟ ہمارے پاس ریکارڈ موجود ہے ہم نے اپوزیشن کو زیادہ بولنے کا موقع دیا میں نے کل وہ کیا جو میری ذمہ داری تھی اور میرے ضمیر نے کہا اس رات کو جو میں کرسکا میں نے کیا مگر الزام پر افسوس ہوا کہ میں اس جماعت کا حصہ ہوں۔

  • خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ

    خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ

    پشاور: خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق 33 سالہ مریض خلیجی ملک سے 7 ستمبر کو اسلام آباد ائیرپورٹ کے ذریعے سفر کرکے پاکستان آیا منکی پاکس سے متاثرہ شخص پشاور آیا اور ہوٹل میں قیام کے اگلے روز علاج کے سلسلے میں نجی کلینک گیانجی کلینک نے مریض کو خیبرٹیچنگ اسپتال ریفر کیا جہاں مختلف ٹیسٹوں کے بعد متاثرہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی، مریض کو دیر لوئر میں اس کے گھر پر قرنطینہ کرلیا گیا ہے مریض سعودی عرب سے آنے کے بعد کسی بھی رشتہ دار سے نہیں ملا جبکہ پاکستان آتے وقت فلائٹ کے مسافروں کے علاوہ کسی اور رابطہ نہیں ہوا لوئیر دیر کے ڈی ایچ او سربراہی میں مریض کی سرویلنس کی جارہی ہے۔

    وزیرصحت کے پی نے بیان میں کہا کہ افسوس ہے کہ ملک کے سب سے بڑے ائیرپورٹ پر منکی پاکس کا مریض بغیر اسکریننگ کے کیسے نکلا کتنے ایسے مریض روزانہ اسلام آباد ائیر پورٹ سے نکل کر ملک کے مختلف علاقوں میں جاتے ہوں گے پختونخوا میں مربوط سرویلنس اور اسکریننگ کی وجہ سے کوئی بھی منکی پاکس کیس بچ نہیں پایا پختونخوا کے انٹری پوائنٹس پر اب تک 66 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ ہوچکی ہے اب تک 17 مشتبہ مریضوں کی اسکریننگ میں 5 کیسز کنفرم ہوئے ہیں۔

  • بابائے پنجابی،ڈاکٹر فقیر محمد فقیر

    بابائے پنجابی،ڈاکٹر فقیر محمد فقیر

    ڈاکٹر فقیر محمد فقیر
    بابائے پنجابی

    11 ستمبر 1974 یوم وفات

    پنجابی زبان و ادب کے نامور شاعر، ادیب اور محقق ڈاکٹر فقیر محمد فقیر 5 جون 1900ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ پنجابی زبان و ادب کی متعدد خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں ’’بابائے پنجابی‘‘کہا جاتا ہے۔ 1951ء میں انہوں نے پنجابی زبان کا اولین رسالہ ’’پنجابی‘‘ جاری کیا پھر ڈاکٹر محمد باقر کے ساتھ پنجابی ادبی اکادمی قائم کی جس کے تحت پنجابی زبان و ادب کی متعدد قدیم و جدید کتابیں شائع ہوئیں۔ وہ ایک بہت اچھے شاعر بھی تھے اور انہوں نے پنجابی زبان کو نئے اسلوب اور نئے آہنگ سے آشنا کیا۔ ڈاکٹر فقیر محمد فقیر کی مدون کی ہوئی کتب میں کلیات ہدایت اللہ، کلیات علی حیدر، کلیات بلھے شاہ اور چٹھیاں دی وار، شعری کتب میں صدائے فقیر، نیلے تارے، مہکدے پھول، ستاراں دن، چنگیاڑے اور مناظر احسن گیلانی کی النبی الخاتم اور عمر خیام کی رباعیات کے منظوم تراجم شامل ہیں۔

    11 ستمبر 1974ء کو پنجابی زبان و ادب کے نامور شاعر، ادیب اور محقق ڈاکٹر فقیر محمد فقیر وفات پاگئے اور گوجرانوالہ میں احاطہ مبارک شاہ بڑا قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔

  • ملائیکہ  اروڑا کے والد  نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

    ملائیکہ اروڑا کے والد نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

    ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ انیل اروڑا نے ممبئی کے علاقے باندرا کی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی،حادثے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی ہے تاہم پولیس کو خودکشی کی اصل وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔

    جس وقت انیل اروڑا نے خودکشی کی ملائیکہ اس وقت والد کے گھر میں موجود نہیں تھیں، دوسری جانب ملائیکہ اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان انیل اروڑا کی موت کی خبر سن کر سب سے پہلے ملائیکہ کے گھر پہنچ گئے،سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان، الویرا خان اگنی ہوتری، سہیل خان اور نروان خان بھی انیل کے گھرپہنچ گئے ہیں،انیل اروڑا نے سوگواران میں ان کی بیٹیاں، اداکارہ ملائیکہ اروڑا، امریتا اروڑا اور اہلیہ جوائس پولیکارپ چھوڑے ہیں،لائکہ اروڑا کے والد کا تعلق پنجاب سے تھا جبکہ وہ بھارتی مرچنٹ نیوی میں کام کر چکے تھے-

    ملائیکہ اروڑا کے والدین میں علیحدگی اس وقت ہوئی جب وہ 11 سال اور ان کی بہن اداکارہ امریتا راؤ 6 سال کی تھیں، دونوں کی پرورش ان کی ماں جوائس پولی کارپ نے کی۔

  • زرتاج گل سیمت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی راہداری ضمانت منظور

    زرتاج گل سیمت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی راہداری ضمانت منظور

    پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی فیصل امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور کرلی-

    باغی ٹی وی: 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے پر ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، جس کی راہداری ضمانت کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد قیصر، عمر ایوب اور زرتاج گل نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ، کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے کی۔

    پشاور ہائیکورٹ نے چاروں پی ٹی آئی رہنماؤں کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، اسلام آباد میں جلسہ کرنے پر عمر ایوب، اسد قیصر اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ انتظامیہ نے جلسہ 2 گھنٹے لیٹ کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، درخواست گزاروں کی گرفتاری کا خدشہ ہے، راہداری ضمانت دی جائے تاکہ عدالت میں پیش ہوسکیں۔

    زرتاج گل کی جانب سےمؤقف اپنایا گیا کہ زرتاج گل کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، اسلام آباد میں جلسہ کرنے پر زرتاج گل اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں آئین ہر سیاسی جماعت کو پر امن جلسے کی اجازت دیتا ہے، انتظامیہ نے جلسہ 2گھنٹے لیٹ کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے،زرتاک گلپی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کو قومی اسمبلی کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے، درخواست گزار کو بھی راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالت میں پیش ہوسکے۔

  • سٹیج پر میڈیا اور خواتین کو گالیاں دیناکسی صورت قابل قبول نہیں۔بلاول

    سٹیج پر میڈیا اور خواتین کو گالیاں دیناکسی صورت قابل قبول نہیں۔بلاول

    سلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی کے بغیر پارلیمنٹ سمیت کوئی ادارہ نہیں چل سکتا۔

    باغی ٹی وی:قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سٹیج پر میڈیا اور خواتین کو گالیاں دیناکسی صورت قابل قبول نہیں ہمارا کنڈکٹ دیکھ کر یہ بچے سیاست دان نہیں بننا چاہیں گے، ہم نے سیاست کو ایک گالی بنا دیا ہے، ہم نے اسی سیاست سے ان نوجوانوں کو روزگار دلوانا ہے ہمیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں، اگروزیراعلی جلسے میں کھڑا ہوکر حکومت اور عدلیہ کو گالی دے تو وہ اپنے صوبے کے عوام کو روزگار نہیں دے سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ماحول خراب کیا تھا، وزیراعلی عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے جلسوں میں گالیاں دے تو وہ سیاست چمکارہا ہے، حکومت نے ٹارگٹ رکھا تھا کہ مہنگائی ایک سال میں بارہ فیصد تک لانی ہے ایک سال سے پہلے ہی مہنگائی نوفیصد تک آگئی ہے پی ٹی آئی کے چئیرمین کچھ مہینوں سے جیل میں ہیں، پی ٹی آئی اپنے چئیرمین کا کیس عدالتوں میں لڑیں اور یہاں عوام کی خدمت کریں، اس نہج پر سیاست کو پہنچایا گیا ہے کہ آج ہم ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کے روادار نہیں، اسی طرح مینگل صاحب کے فیصلے پر مجھے بڑا افسوس ہوا۔

    بلاول نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسمبلی چھوڑنے سے بہت منع کیا، آج خود تو بھگت رہے ہیں ملک بھی بھگت رہا ہے، بلاول
    پی ٹی آئی عمران کا کیس لڑے لیکن پہلے ایوان میں آکر عوام کی خدمت کرے، حکومت لڑائی جھگڑے میں لگی رہی، آگ پر تیل ڈالتی رہی تو ملک کیسے چلے گ
    ا انہوں نے تجویز پیش کی کہ ایسی کمیٹی بنائیں جس میں تمام جماعتوں کے ارکان ہوں گے جلسے یہ بھی کریں گے ہم بھی کریں گے اور معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔

  • سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی گرفتاریوں کا معاملہ،اسپیکر قومی اسمبلی نے  بڑا ایکشن لےلیا

    سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی گرفتاریوں کا معاملہ،اسپیکر قومی اسمبلی نے بڑا ایکشن لےلیا

    پارلیمنٹ کے احاطہ سے سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی گرفتاریوں کا معاملہ ،اسپیکر نے سکیورٹی اسسٹنٹ سمیت چار اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے احاطہ سے سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی گرفتاریوں کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ایکشن لیتے ہوئے احکامات جاری کر دیئے،جن پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے-

    اس ضمن میں جاری نوٹیفییکشن کے مطابق اسپیکر نے سکیورٹی اسسٹنٹ سمیت چار اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم دے دیا چاروں کو 120 دن کےلےلئے معطل کیا گیا ہےمعطل ہونے والوں میں عبید اللہ،محمد وحید صفدر اور محمد ہارون شامل ہیں-

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود تمام پی ٹی آئی رہنماوں کو رات گئے حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شیخ وقاص اکرم، زین قریشی، نسیم الرحمان، عامر ڈوگر، سید شاہ احد، شاہد خٹک، یوسف خٹک، لطیف چترالی گرفتار، صاحبزادہ حامد رضا کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس سے حراست میں لے لیا گیا۔ بیرسٹر گوہر، شیرافضل مروت اور شعیب شاہین کے بعد ایم این اے زبیر خان کو بھی گرفتارکرلیا گیا تھا جبکہ شعیب شاہین کو ان کے دفتر سے حراست میں لیا گیا۔ ساتھ ہی عمر ایوب اور زرتاج گل پولیس کو چکمہ دے کر نکل گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق یہ گرفتاریاں گزشتہ روز جلسے میں قانون کی خلاف ورزی اور دیگر الزامات کے تحت کی گئیں۔

    جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےپارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے سے اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاری پر انسپکٹر جنرل ( آئی جی) اسلام آباد پولیس کی سرزنش کی اور انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا پارلیمنٹ سے ارکان کی گرفتاری سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں حکومت اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں آئی جی اسلام آباد کو بھی طلب کیا گیا اور پارلیمنٹیرین کی گرفتاری کے معاملے پر ان کی سرزنش کی-

    ایاز صادق نے گرفتار ارکان پارلیمنٹ کو فوری رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق پارلیمنٹ سے باہرجس کو چاہیں گرفتارکریں، پارلیمنٹ سے ارکان کی گرفتاری ناقابل قبول ہے-

  • توڑپھوڑ کیس :شعیب شاہین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

    توڑپھوڑ کیس :شعیب شاہین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

    انسداددِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے شعیب شاہین کی چھبیس نمبر چنگی توڑپھوڑ کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی-

    باغی ٹی وی :انسداددِہشتگردی عدالت اسلام آباد میں شعیب شاہین کی چھبیس نمبر چنگی توڑپھوڑ کیس کی سماعت ہوئی،سماعت انسداددِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی ،دوران سماعت پراسیکیوٹر راجانوید اور شعیب شاہین کے وکلاء نے دلائل دیے،انسداددِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے شعیب شاہین کی ضمانت منظور کی –

    واضح رہے کہ شعیب شاہین کے خلاف تھانہ نون میں مقدمہ درج کیاگیاتھا،تھانہ نون میں درج مقدمہ میں ضمانت منظور ہونے کے باجود شعیب شاہین کی رہائی ممکن نہیں،شعیب شاہین تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہیں ، شعیب شاہین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

    پولیس نے تعزیرات پاکستان کی 10 دفعات کے تحت ملزمان اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعات سمیت پولیس پر حملے اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی دفعات بھی شامل ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق محکمہ سی ٹی ڈی کی نفری جی ٹی روڈ پر 26 نمبر پُل پر موجود تھی کہ اسی دوران قریب موجود لوگوں کاہجوم ریاست مخالف نعرے بازی کر رہا تھا جو کہ ترنول پُل کے اوپر آیا پی ٹی آئی کارکنان زبیر خان کی قیادت میں پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور ان کے ہاتھوں میں ڈنڈوں، نوکیلے پتھر اور سریے کے راڈ تھے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ پولیس کی جانب سے وجہ دریافت کرنے پر زبیر خان نے بتایاکہ سینئر مقامی قیادت جن میں شعیب شاہین اور عامر مغل شامل تھے، کی ہدایت پر 26 نمبر پُل کے روڈ کو بلاک کیا گیا، جبکہ ایف آئی آر میں پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی نیت پتھر مارنا اور آہنی راڈ سے مارنے کی دفعات بھی شامل ہیں ہملزمان نے پولیس افسران و اہلکاروں جن میں انسپکٹر اعجاز علی شاہ، سب انسپکٹر (ایس آئی) غلام سرور نعیمی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) افسر علی، ہیڈ کانسٹیبل (ایچ سی) مشتاق احمد، کانسٹیبل یاسر محمود اور رضوان شامل ہیں، کو زخمی کیا جبکہ 4 پولیس اہلکاروں محمد اعجاز، محمد ریاض، حسن رضا اور یاسر محمود سے جبری طور پر اینٹی رائٹ کٹ چھین لی اور پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچایا۔

    ایف آئی آر میں بتایا گیا تھا کہ پولیس کے مطابق آنسو گیس کی شیلنگ کے دوران تمام ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تاہم پولیس نے 3 ملزمان کو پہچان لیا، جن کی شناخت سعود افتخار، محمد عارف اور محمد عارف ولد گلزار کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ عامرمغل کے قریبی ہیں۔