Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • شمالی کوریا کا نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

    شمالی کوریا کا نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

    جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر ایک بار پھر میزائل تجربے کا الزام عائد کیا ہے-

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جنوبی کورین فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے جمعرات کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والا ایک بیلسٹک میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرقی جانب واقع سمندر کی طرف فائر کیا ہے،جاپان کی حکومت نے بھی تصدیق کی کہ شمالی کوریا سے ایک ایسا میزائل داغا گیا ہے جو بظاہر بیلسٹک میزائل معلوم ہوتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ رواں سال شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے متعدد ہتھیاروں کے تجربات کا تسلسل ہے، جن میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل، راکٹ اور دیگر ٹیکٹیکل ہتھیار شامل ہیں۔

    جنوبی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے ’کے سی این اے‘ کے مطابق شمالی کوریا نے آخری تصدیق شدہ ہتھیاروں کا تجربہ جون کے آخر میں کیا تھا، جس میں ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم، ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل اور خودکار ہووٹزر کا تجربہ کیا گیا تھا۔

    جنوبی کوریا کی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ مزید ممکنہ میزائل تجربات کے پیش نظر نگرانی اور دفاعی تیاریوں کو مزید سخت کر دیا گیا ہے، جب کہ اس حوالے سے امریکا اور جاپان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ بھی جاری ہے۔

    کیونگ نام یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار فار ایسٹرن اسٹڈیز کے پروفیسر لیم ایول چُل کے مطابق یہ تجربہ جنوبی کوریا اور امریکا کے درمیان جلد متوقع مشترکہ فوجی مشقوں سے قبل سامنے آیا ہے، جسے پیانگ یانگ کی جانب سے ایک ممکنہ سیاسی اور عسکری پیغام کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

  • سونےاور چاندی کی  قیمتوں میں آج  بھی بڑا اضافہ

    سونےاور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونےاور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ،ہوا-

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 113 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 268ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 11ہزار 300روپے کے بڑے اضافے سے 4لاکھ 49ہزار 236روپے کی سطح پر آگئی،اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9ہزار 688روپے کے اضافے سے 3لاکھ 85ہزار 147روپے کی سطح پر آگئی

    عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 35سینٹس کے اضافے سے 61ڈالر 80سینٹس کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 35روپے کے اضافے سے 6ہزار 659روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 30روپے کے اضافے سے 5ہزار 709روپے کی سطح پر آگئی-

  • وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ

    وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

    وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی سعودی عرب گئے ہیں۔

    وزیراعظم آفس اور ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات، دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری، تزویراتی شراکت داری، خطے کی موجودہ صورتحال، فلسطین، ایران۔امریکا تنازع اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران عمرہ ادا کریں گے اور مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط اعتماد، دوستی اور بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ اس سے باہمی تعلقات، تزویراتی تعاون اور علاقائی و بین الاقوامی امور میں ہم آہنگی کو مزید فروغ ملے گا۔

  • ٹک ٹاک صارفین ڈزنی کے مشہور کردار استعمال کرسکیں گے

    ٹک ٹاک صارفین ڈزنی کے مشہور کردار استعمال کرسکیں گے

    والٹ ڈزنی نے’ٹک ٹاک‘ کے ساتھ ایک منفرد معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت پہلی بار منتخب کریئیٹرز کو ڈزنی کے مشہور کرداروں اور مناظر کو اپنی ویڈیوز میں استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

    ڈزنی کے مطابق ابتدائی مرحلے میں امریکا میں منتخب تخلیق کاروں کو مارول، اسٹار وارز اور پکسر کے کرداروں اور مناظر تک رسائی دی جائے گی ان میں ڈارتھ ویڈر، اسپائیڈر مین اور موآنا جیسے مقبول کردار بھی شامل ہیں، اس اقدام کا مقصد مداحوں کے تخلیق کردہ مواد کو فروغ دینا اور فلموں کی مقبولیت کو مزید بڑھانا ہے اس مواد کا کچھ حصہ ڈزنی کے اپنے مختصر ویڈیو پلیٹ فارم پر بھی دکھایا جائے گا، جو فی الحال صرف امریکا میں دستیاب ہے۔

    دوسری جانب، ڈزنی کی تازہ مالیاتی رپورٹ میں بھی کمپنی نے توقعات سے بہتر نتائج دیے ہیں۔ فلم ٹوائے اسٹوری 5 کی کامیابی اور تھیم پارکس میں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے باعث کمپنی کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ شیئرز کی قیمت پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 4.6 فیصد بڑھ گئی۔

  • قائم مقام گورنر پنجاب سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات

    قائم مقام گورنر پنجاب سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات

    قائم مقام گورنر پنجاب و اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے پاکستان میں آذربائیجان کے سبکدوش ہونے والے سفیر خضر فرہادوف نے گورنر ہاؤس لاہور میں الوداعی ملاقات کی-

    قائم مقام گورنر پنجاب و اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے پاکستان میں آذربائیجان کے سبکدوش ہونے والے سفیر خضر فرہادوف نے گورنر ہاؤس لاہور میں الوداعی ملاقات کی،ملاقات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی و اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم، سیاحت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور دیرینہ دوستی پر استوار ہیں۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت، توانائی، تعلیم، سیاحت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔

    انہوں نے پاکستان میں آذربائیجان کے سبکدوش ہونے والے سفیر خضر فرہادوف کی سفارتی خدمات کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ میں ان کے کردار کی تعریف کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر آذربائیجان کے سبکدوش سفیر خضر فرہادوف نے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ملنے والے تعاون پر حکومتِ پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو مزید وسعت ملے گی۔

    ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون، سرمایہ کاری اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا،ملاقات میں سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب، اسپیکر کے مشیر اسامہ خاور، پرنسپل سیکرٹری عماد حسین بھلی، ملک تیمور اور ملک علی بھی موجود تھے۔

  • لاہور  پولیس نے خواتین سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا

    لاہور پولیس نے خواتین سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا

    لاہور: لاہور پولیس نے خواتین سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا-

    پولیس کی جانب سے خواتین سے متعلق نئے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے غروبِ آفتاب کے بعد خواتین کے تھانوں میں موجود رہنے پر پابندی عائد کر دی ہے،فیصلے کے تحت خواتین کو سورج غروب ہونے سے پہلے تھانوں سے روانہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، ہنگامی صورتحال میں کسی خاتون کو تھانے میں رکھنے کی اجازت صرف متعلقہ اعلیٰ افسر کی منظوری سے مشروط ہوگی،اس کے سوا خواتین سے متعلق تمام قانونی کارروائی دن کی روشنی میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

    نئے حکم نامے کے مطابق مدعی یا الزام علیہ خاتون کو غروبِ آفتاب کے بعد کسی بھی تھانے میں طلب نہیں کیا جائے گا شکایت کنندہ خاتون کی درخواست فوری سنی جائے گی اور اس کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے اس حوالے سے تمام ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو باقاعدہ احکامات جاری کر دیے ہیں، حکام کے مطابق حالیہ واقعے کے بعد نئی ایس او پیز نافذ کی گئی ہیں تاکہ خواتین کے وقار، تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے-

  • پاکستانی حکام  والد سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے، قاسم ،سلیمان

    پاکستانی حکام والد سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے، قاسم ،سلیمان

    سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام انہیں اپنے والد سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے۔

    عمران خان جو 2022 میں قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے اقتدار سے ہٹا دیے گئے تھے، اس کے ایک سال بعد انہیں بدعنوانی اور ریاستی راز افشا کرنے سمیت مختلف مقدمات میں سزا کے بعد قید کر دیا گیا عمران خان اور ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ مقدمات سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے۔

    قاسم خان اور سلیمان خان نے سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ ہمارے پاس ان کی کوئی تازہ معلومات نہیں کیونکہ گزشتہ سات ماہ سے ان کے اہلِ خانہ، ڈاکٹروں اور وکلا کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جب بھی وہ میڈیا سے بات کرتے ہیں، پاکستانی حکام ان کے لیے والد سے ملاقات مزید مشکل بنا دیتے ہیں، ویزوں میں تاخیر کی جاتی ہے یا دیگر انتظامی رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔

    قاسم نے کہا کہ ہم پاکستان جانا چاہتے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں، لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی، ایسی کوئی وجہ نہیں کہ ہمیں ویزا نہ دیا جائےان کے شناختی کارڈز کی مدت ختم ہو چکی ہے اور ان کی تجدید نہیں کی گئی، ویزے کے بغیر ہم پاکستان نہیں جا سکتےہمارے ویزا کی منظوری میں کوئی منطقی رکاوٹ نہیں، مگر فیصلہ کرنے والے لوگوں نے جان بوجھ کر معاملہ ایسا بنا دیا ہے کہ ہمیں ویزا نہ ملے ہمارا والد کیساتھ آخری مرتبہ فون پر رابطہ مارچ میں ہوا تھافون پر کم از کم دو ہفتوں میں بات کرانی چاہئے۔

    قاسم اور سلیمان نے کہا کہ والد کی کرپشن کے حوالے سننا انتہائی مایوس کن بات ہے ہم نے بچپن سے ہمیشہ یہی سنا ہے کہ بدعنوانی کتنی زہریلی چیز ہوتی ہے اور یہ کسی بھی ملک کو کس طرح تباہ کر سکتی ہےپاکستان میں بھی انہوں نے یہی دیکھا جب وہ انگلینڈ آئے تو انہیں یہ موقع ملا کہ وہ یہاں کے نظام اور فرق کو دیکھ سکیں اور سمجھ سکیں کہ پاکستان کو کس طرح بہتر بنایا جا سکتا ہے اسی سوچ کے تحت وہ واپس پاکستان گئے اور سیاست میں قدم رکھاجب سے ہم نے ہوش سنبھالا ہے، وہ مسلسل بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کرتے آئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نہ صرف انہیں بدعنوانی کے خلاف بات کرتے دیکھا بلکہ اس پر عمل کرتے ہوئے بھی دیکھا ہے، اگر وہ بند دروازوں کے پیچھے اپنے 5 اور 7 سال کے بچوں کو بھی بدعنوانی کے نقصانات کے بارے میں سمجھاتے رہے ہیں، تو آج انہی پر بدعنوانی کے الزامات لگتے دیکھنا انتہائی مایوس کن ہے۔

    سی این این کے ابق کہ حکومت پاکستان نے عمران خان کے بیٹوں کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ عمران خان گزشتہ سات ماہ سے قید تنہائی میں ہیں یا انہیں اپنے اہلِ خانہ ، وکلاء اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی،یہ الزام جیل کے ریکارڈ سے برعکس اور ایسے وقت میں بین الاقوامی تنازع کھڑا کرنے کی کوشش ہے، عمران خان کو بار بار اور خاطر خواہ رسائی فراہم کی جاتی رہی ہے عمران خان اور ان کی اہلیہ کی 4 اگست کو بھی ملاقات کرائی گئی وزارت اطلاعات کے مطابق عمران خان کے بیٹوں کے پاس نائیکوپ کارڈ ہیں وہ پاکستان آ سکتے ہیں، پاکستان آنے کیلئے انہیں ویزے کی ضرورت نہیں۔

  • طلبہ کے گھروں پر غنڈے بھیج کر معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا، راہول گاندھی

    طلبہ کے گھروں پر غنڈے بھیج کر معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا، راہول گاندھی

    بھارتی پارلیمان میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ پرامن احتجاج کرنے والےطالبات کے گھروں پر غنڈے بھیج کر انہیں معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے نئی دہلی کے جنتر منتر میں مختلف بھارتی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ نے آئین، تعلیمی نظام اور ملک کے مستقبل کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی تھی، احتجاج مکمل طور پر پرامن تھا، لیکن اس کے باوجود طلبہ پر لاٹھی چارج کیا گیا، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اب بھی مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جا رہا ہے،طلبہ نے کوئی غلط کام نہیں کیا، اس لیے انہیں کسی سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں۔

    انہوں نے پولیس کارروائی کا ذمہ دار بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ کارروائی ان کے علم کے بغیر ہوئی تو وہ اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے، اور اگر ان کے حکم پر کی گئی تو وہ براہِ راست اس کے ذمہ دار ہیں، دونوں صورتوں میں ذمہ داری امت شاہ پر عائد ہوتی ہے۔

    انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں میں اس واقعے پر میڈیا کا سامنا کرنے اور صحافیوں کے سوالات کے جواب دینے کا حوصلہ نہیں ہے، طلبہ کے خلاف مبینہ تشدد اور ہراسانی کے واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • نئے صوبوں کے معاملے پر مباحثہ کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے ،وزیراعلیٰ سندھ

    نئے صوبوں کے معاملے پر مباحثہ کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے ،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبوں کی تقسیم پر کسی کی لاشیں نہیں گرنے دیں گے۔

    سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے تحت مائننگ ٹیکنیکل کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بنانے کا آئین میں ایک طریقہ کار ہے جو کہ دو تہائی اکثریت ہے سندھ اسمبلی نے متعدد بار نئے صوبے بنانے کی مخالفت کی ہے، نئے صوبوں کے معاملے پر مباحثہ کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے عوام کو ہم پر بھروسا ہے اور صوبائی اسمبلی سندھ میں نئے صوبے بننے کے معاملے کو متفقہ طور پر مسترد کرچکی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ احتجاج سب کا حق ہے لیکن احتجاج کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، انتظامیہ کی اجازت لے کر بھرپور احتجاج کریں البتہ عوام کو تکلیف میں ڈال کر احتجاج کا طریقہ کار درست نہیں ہے،کابینہ نے 5لاکھ ٹن گندم کی منظوری دی ہے لیکن ہم نے 10لاکھ ٹن گندم خریدنے کی پرویژن دے رکھی ہے۔ہم نے بنیادی طور پر مقامی کسانوں کو تحفظ دینا ہے۔

    قبل ازیں مائننگ ٹیکنیکل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تھر کول منصوبے کی کامیابی مقامی آبادی، سرمایہ کاروں اور حکومت کے اشتراک کا نتیجہ ہے چینی کمپنیوں اور مقامی افراد کی شراکت داری نے تھر میں کامیاب ماڈل قائم کیا کان کنی کے منصوبے مقامی آبادی کو ساتھ لیے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتےتھر کا کامیاب ماڈل پاکستان کے دیگر معدنی منصوبوں میں بھی اپنانا ہوگا امید ہے کانفرنس کے نتائج سے پاکستان کے معدنی شعبے میں مزید سرمایہ کاری اور دلچسپی بڑھے گی۔

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی کاموٹروے پر فوڈ چینز کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن ،4 ن آؤٹ لیٹس سیل

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کاموٹروے پر فوڈ چینز کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن ،4 ن آؤٹ لیٹس سیل

    پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایم-2 موٹروے کے سکھیکی انٹرچینج پر قائم معروف فوڈ چینز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئےفوڈچینزپرچھاپےمارے،کارروائی کے دوران ایک من سے زائد ناقص اور ممنوع خوراک بھی تلف کر دی گئی۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حافظ آباد میں ایم-2 موٹروے کے سکھیکی انٹرچینج پر واقع معروف فوڈ چینز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 5 فوڈ چینز کا معائنہ کیا،کارروائی معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی نگرانی میں کی گئی۔

    فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران 4 نیشنل فوڈ چینز کے آؤٹ لیٹس کو ناقص انتظامات پر سیل کر دیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 35 لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئےمعائنہ کے دوران ایک من سے زائد ناقص، غیر معیاری اور ممنوعہ اجزاء تلف کر دیے گئے۔

    معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے بتایا کہ مختلف آؤٹ لیٹس میں فریزر اور واشنگ ایریا انتہائی گندے پائے گئے، بدبودار پانی جمع تھا اور صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص تھےضروری سپلائی ریکارڈ، ریٹرن ریکارڈ اور دیگر قانونی دستاویزات بھی دستیاب نہیں تھیں، جبکہ کئی مقامات پر حشرات کی بھرمار تھی اور خوراک کی اشیاء فرش پر رکھی ہوئی تھیں۔

    ان کے مطابق بیکری مصنوعات پر تاریخِ تیاری اور تاریخِ تنسیخ درج نہیں تھی، جبکہ کھلی نالیاں اور تعفن زدہ ماحول بھی پایا گیا، جو خوراک کی تیاری کے لیے مقررہ معیار کے خلاف ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں صوبے بھر میں ملاوٹ اور جعلسازی کے خاتمے کے مشن پر عمل پیرا ہیں اور خوراک کی تیاری سے لے کر ترسیل تک سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جعل سازوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی اور غیر معیاری یا زائد المعیاد خوراک کو کسی صورت مارکیٹ تک پہنچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔